Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • امریکہ نے وینزویلا پر حملہ کیوں کیا ؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

    امریکہ نے وینزویلا پر حملہ کیوں کیا ؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

    ٹرمپ کی نیشنل سیکورٹی اسٹریٹیجی کس کس کو متاثر کرے گی ؟؟
    تائیوان، مشرق وسطی، یورپ اور لاطینی امریکہ کا مستقبل کیا ہو گا ؟؟؟

  • لکی مروت،سیمنٹ فیکٹری بس پر دھماکا کرنے والادہشتگرد جہنم واصل

    لکی مروت،سیمنٹ فیکٹری بس پر دھماکا کرنے والادہشتگرد جہنم واصل

    لکی مروت میں پولیس کی دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیمنٹ فیکٹری کی بس پر دھماکا کرنے والا ایک دہشت گرد مارا گیا، جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوا۔

    آج لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں بس پر دھماکا کرنے والا دہشتگرد مارا گیا، جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان بھی موقع پر موجود ہیں، پولیس کی مدد کیلئے پولیس امن کمیٹی کے سیکڑوں جوان بھی موقع پر پہنچ گئے۔

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کو غیرقانونی کال سینٹر کیس میں ضمانت مل گئی

    مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کو غیرقانونی کال سینٹر کیس میں ضمانت مل گئی

    کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اگر وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہو تو اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔

    کیس کی سماعت کے دوران وکیلِ صفائی خرم عباس ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سال 2025 میں ملزم ارمغان کے خلاف جاری انکوائری مکمل کی جا چکی ہے، تاہم تفتیش کے دوران استغاثہ ملزم کے خلاف کوئی بھی ٹھوس یا قابلِ قبول ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔ وکیلِ صفائی کا مؤقف تھا کہ نہ تو ملزم کے خلاف کوئی تحریری شکایت درج ہے اور نہ ہی کوئی ایسا گواہ موجود ہے جو عدالت میں آ کر ملزم پر الزام کی تصدیق کر سکے۔

    خرم عباس ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ محض شبہات یا بغیر ثبوت کے کسی شہری کو طویل عرصے تک حراست میں رکھنا قانون اور آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو غیرقانونی کال سینٹر کیس میں بلاجواز ملوث کیا گیا اور تفتیشی ادارے عدالت کے سامنے کوئی ایسا مواد پیش نہیں کر سکے جو ضمانت کی مخالفت کا جواز بن سکے۔عدالت نے وکیلِ صفائی کے دلائل سننے اور مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس مقدمے میں فی الوقت ملزم کے خلاف شواہد ناکافی ہیں، اس لیے قانون کے مطابق اسے ضمانت کا حق دیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ملزم ارمغان اس وقت مصطفیٰ عامر قتل کیس سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں بھی نامزد ہے، جن میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات شامل ہیں۔ ان مقدمات کی سماعت مختلف عدالتوں میں جاری ہے

  • چھوٹے ،درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے اہم اجلاس

    چھوٹے ،درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے اہم اجلاس

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے سمیڈا (SMEDA) کے بزنس پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا

    اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے آئندہ تین سال کا روڈ میپ پیش کیا گیا.وزیراعظم نے قابل عمل و مؤثر پلان تشکیل دینے پر معاون خصوصی ہارون اختر اور سمیڈا کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پزیرائی کی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی سے ملکی برآمدات میں اضافے کی بھرپور استعداد موجود ہے، وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو بینکوں اور دیگر مالی اداروں کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کیلئے اقدامات تیز کرنےکی ہدایت کی

    اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو درپیش مسائل اور ان مسائل کے سدباب کے لیے لائحہ عمل، SMEs کو ملکی برآمدات میں شامل کرنے کے لیے حکمت عملی اور بزنس پلان میں شامل دیگر اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. پاکستان کے SMEs سیکٹر کو عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنیادوں پر متعارف کرانے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ جاری تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے جاری اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ ملکی SMEs کی استعداد بڑھانے لیے حال ہی میں 6 شہروں میں متعدد ورکشاپوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو عالمی سطح پر مسابقت کے لیے تیار کرنے کے لیے متعدد تربیتی پروگرامز پر بھی کام جاری ہے،خواتین کو SME سیکٹر میں شرکت اور بھرپور کردار ادا کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی،اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر اورسمیڈا کے نو منتخب بورڈ ارکان اور متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے۔

  • طالبہ کو یونیورسٹی سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا،تحقیقات

    طالبہ کو یونیورسٹی سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا،تحقیقات

    یونیورسٹی آف لاہور میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کا واقعہ، یونیورسٹی کو اگلے احکامات تک بند کر دیا۔

    یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کلاسز کو آن لائن موڈ پر منتقل کر دیا، انتظامیہ نے سکیورٹی کو بہتر کرنے کے لئے یونیورسٹی کو بند کیا،قبل ازیں لاہور میں واقع نجی یونیورسٹی کی 21سالہ طالبہ نےبلڈنگ کی دوسری منزل سےچھلانگ لگا دی تھی، طالبہ کوتشویشناک حالت میں یونیورسٹی کےہسپتال منتقل کیاگیا۔

    خود کشی کرنے والی 21 سالہ طالبہ فاطمہ شیخوپورہ کے علاقہ نارنگ منڈی کی رہائشی تھی۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بچی کا تین ماہ قبل داخلہ ہوا تھا اور ابھی تک اس کا سی جی پی اے 3.14 تھا۔ بچی کی حاضری بھی مکمل تھی یونیورسٹی انتظامیہ کی اب تک کی تحقیقات کے مطابق بچی کو یونیورسٹی سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ فاطمہ آج اپنی والدہ کے ہمراہ یونیورسٹی پہنچی تھی۔یونیورسٹی کی تحقیقاتی کمیٹی اویس سلطان اور فاطمہ کے اس خودکشی کے کیس کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

  • پنجگورجامع مسجد کے قریب دھماکہ،ایک جاں بحق، 9 زخمی

    پنجگورجامع مسجد کے قریب دھماکہ،ایک جاں بحق، 9 زخمی

    بلوچستان میں مرکزی جامع مسجد کے قریب زور دار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی ہو گئے

    پنجگور کے علاقے چتکان میں مرکزی جامع مسجد کے قریب مین روڈ پر زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سراہتے ہیں،شرجیل میمن

    دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سراہتے ہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی کو ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی سے بچانے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مستعدی اور فوری ردعمل کے باعث ایک خطرناک دہشت گرد منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، جس کے نتیجے میں شہر ایک ممکنہ بڑے سانحے سے محفوظ رہا۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کو بچایا بلکہ کراچی جیسے اہم معاشی و تجارتی مرکز کو بھی بڑے نقصان سے محفوظ رکھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دشمن عناصر اور ہمسایہ ممالک کی جانب سے کی جانے والی ایسی بزدلانہ کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

    سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی استحکام اور بہتری کی جانب گامزن ہے، جسے سبوتاژ کرنے کے لیے دشمن عناصر دہشت گردی جیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، تاہم قوم اور سیکیورٹی ادارے متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور اس کے امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔صوبائی حکومت، سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

  • ایران میں اندرونی بحران،بیرونی خطرات،سپریم لیڈرکا متبادل خفیہ منصوبہ آ گیا

    ایران میں اندرونی بحران،بیرونی خطرات،سپریم لیڈرکا متبادل خفیہ منصوبہ آ گیا

    ایران اس وقت تاریخ کے ایک نہایت نازک موڑ پر کھڑا دکھائی دیتا ہے، جہاں ایک جانب ملک کے اندر حکومت مخالف احتجاج میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ممکنہ فوجی کارروائی کے خدشات نے خطے میں کشیدگی کو نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔ ایسے حالات میں مغربی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس نے ایرانی قیادت، بالخصوص سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مستقبل سے متعلق سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

    برطانوی میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بدترین صورتِ حال کے پیش نظر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک خفیہ ’پلان بی‘ تیار کر رکھا ہے، جس کے تحت وہ ایران چھوڑ کر ماسکو منتقل ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر ملک میں احتجاج اس حد تک پھیل گیا کہ سکیورٹی فورسز صورتِ حال پر قابو پانے میں ناکام رہیں یا ریاستی اداروں کی وفاداریاں کمزور پڑنے لگیں، تو خامنہ ای اپنے قریبی ساتھیوں، اہلِ خانہ اور بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے ہمراہ ملک سے نکلنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ممکنہ انخلا کے لیے تہران سے نکلنے کے مختلف راستوں پر پہلے ہی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے، جبکہ بیرونِ ملک محفوظ جائیدادیں، اثاثے اور نقد رقوم جمع کرنے کا عمل بھی جاری بتایا جاتا ہے، تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں فوری اور محفوظ روانگی ممکن بنائی جا سکے۔

    ایرانی حکام خود بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ ملک کو درپیش معاشی بحران نے عوامی غصے کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے۔ شدید مہنگائی، کرنسی کی قدر میں تاریخی کمی، امریکی پابندیوں کا دباؤ، بدعنوانی اور انتظامی ناکامیوں نے عام شہری کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ان حالات کا اثر سکیورٹی فورسز پر بھی پڑ رہا ہے، جو خود معاشی دباؤ اور عوامی ناراضی کا سامنا کر رہی ہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی مظاہرین کی کھلی حمایت اور ممکنہ فوجی مداخلت کے اشاروں نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے سخت بیانات اور ایران کے جوہری پروگرام پر مسلسل خدشات نے خطے میں تصادم کے امکانات کو بڑھا دیا ہے۔ایرانی تجزیہ کاروں کے مطابق وینزویلا اور شام کی مثالیں ایرانی قیادت کے لیے واضح انتباہ ہیں، جہاں معاشی بدحالی اور عوامی اضطراب نے ریاستی ڈھانچے کو کمزور کر کے رکھ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ حالات میں سیاسی مفاہمت اور معاشی اصلاحات کی جانب سنجیدہ پیش رفت نہ کی گئی تو ایران بھی اسی طرح کے عدم استحکام کی طرف جا سکتا ہے۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا سخت لہجہ اور مظاہرین کو ’شرپسند عناصر‘ قرار دینا، وقتی طور پر ریاستی کنٹرول تو برقرار رکھ سکتا ہے، مگر طویل مدت میں یہ رویہ حالات کو مزید بگاڑنے کا سبب بن سکتا ہے۔ ان کے مطابق حکومت کے پاس نہ تو بگڑتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کے لیے کوئی واضح اور مؤثر حکمتِ عملی موجود ہے اور نہ ہی جوہری پروگرام کے حوالے سے ایسے سمجھوتے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں جو امریکا اور اسرائیل کے خدشات کم کر سکیں۔مجموعی طور پر ایران ایک ایسے بحران سے دوچار ہے جہاں داخلی بے چینی اور بیرونی دباؤ ایک دوسرے کو تقویت دے رہے ہیں، اور مغربی میڈیا میں سامنے آنے والی یہ رپورٹس ایرانی قیادت کے اعتماد، استحکام اور مستقبل پر گہرے سوالات چھوڑ رہی ہیں۔

  • اراضی ریکارڈ میں جعلسازی،فیض حمید کے بھائی نجف حمید پر مقدمہ

    اراضی ریکارڈ میں جعلسازی،فیض حمید کے بھائی نجف حمید پر مقدمہ

    اسلام آباد پٹوار سرکل میں اراضی کے ریکارڈ میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے۔ فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے اسلام آباد میں درج کیس میں سابق حلقہ پٹواری نجف حمید اور ریونیو افسر عبدالظہور کو ملزم نامزد کیا گیا ۔ ملزمان پر ایک کنال قیمتی زمین بوگس انتقال کے ذریعے ہتھیانے کا الزام ہے۔مقدمے میں دھوکہ دہی ، جعلسازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی دفعات شامل ہیں ۔ ایف آئی آر کے مطابق نجف حمید نے ایک اور پٹواری کے ساتھ مل کر ایک کنال پلاٹ کی ملکیت تبدیل کی ۔ جعلی رجسٹری اور بوگس انتقالات کے ذریعے ملزمان نے ایک کنال کے بجائے صرف دس مرلے اراضی منتقل کی ، زمین کی فرد ملکیت اور سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی 2009 اور 2010 میں کی گئی ۔ ایف آئی اے حکام نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،مقدمہ ملازم حسین کی مدعیت میں ایف آئی اے میں درج کیا گیا

  • جے شنکر نے آ‌کر کہا میں بھارتی وزیر خارجہ ہوں، ایاز صادق

    جے شنکر نے آ‌کر کہا میں بھارتی وزیر خارجہ ہوں، ایاز صادق

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں پارلیمانی امور، حالیہ دورۂ بنگلا دیش پر تبادلہ خیال کیا گیا، پی ٹی آئی سے مذاکرات اور اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ ایاز صادق نے وزیراعظم کو بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    ایاز صادق نے کہا کہ بنگلادیش کا دورہ سفارتی لحاظ سے انتہائی کارآمد اور مثبت رہا۔ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔انہوں نے بتایا کہ جے شنکر نے خود میری نشست پر آکر ملاقات کی، جے شنکر نے آکر اپنا تعارف کروایا کہ میں بھارتی وزیر خارجہ ہوں، بھارتی وزیر خارجہ نے مصافحہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ میں نے بھی بھارتی وزیر خارجہ کا احوال دریافت کیا، ملاقات 6، 7 سکینڈ کی تھی۔