Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سینیٹ، پاکستان کیخلاف افغانستان کی جارحیت پر قرار داد متفقہ طور پر منظور

    سینیٹ، پاکستان کیخلاف افغانستان کی جارحیت پر قرار داد متفقہ طور پر منظور

    سینیٹ میں پاکستان کیخلاف افغانستان کی جارحیت پر قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی رکن شیری رحمان نے افغانستان کیخلاف قرار داد پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرار داد میں سرحد پار دہشت جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔قرار داد میں بلااشتعال کارروائیاں عالمی قانون اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دی گئی ہیں۔ متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔سینیٹ نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا، افغان سرزمین پر پاکستان مخالف عناصر کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دی جائے۔ دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

  • مشرق ہو یا مغرب، سرحدی خلاف ورزی کا جواب ایک جیسا، فوری اور بھرپور ہوگا،صدرمملکت

    مشرق ہو یا مغرب، سرحدی خلاف ورزی کا جواب ایک جیسا، فوری اور بھرپور ہوگا،صدرمملکت

    صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی ساتویں سالگرہ پر پوری قوم اپنی مسلح افواج کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے

    صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ 27 فروری 2019 کو ہونے والی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے ثابت کیا کہ قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،جس طرح آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مشرق سے آنے والے دشمن کے دانت کھٹے کیے گئے، اسی عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کل مغربی سرحد پر بھی کیا گیا،مشرق ہو یا مغرب، پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کا جواب ایک جیسا، فوری اور بھرپور ہوگا،افغانستان کی غیر نمائندہ حکومت اور پاکستان میں غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم شرپسند عناصر کے سرپرستوں کو یہ واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی اور وقار کے دفاع میں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوگا،ہماری مسلح افواج ہر وقت پوری طرح چوکس، تیار اور ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، مگر امن کمزوری نہیں بلکہ طاقت کے متوازن اور ذمہ دارانہ استعمال سے قائم رہتا ہے،قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی جارحیت کے خلاف متحد ہے،

  • پاکستان کیخلاف افغان طالبان کی جارحیت ،چین،روس،ایران کا ردعمل

    پاکستان کیخلاف افغان طالبان کی جارحیت ،چین،روس،ایران کا ردعمل

    پاکستان کیخلاف افغان طالبان کی جارحیت پر چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

    چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تصادم میں ہونیوالی جانی ہلاکتوں پر دلی افسوس ہے، چین ہر قسم کی دہشت گردی کیخلاف کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر شدید تشویش ہے، تصادم میں ہونیوالی ہلاکتوں پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں، چین ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین دونوں فریقوں سے اپیل کرتا ہے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، اپنے اختلافات اور تنازعات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کریں۔

    چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اپنے ذرائع سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی کوششیں کرتا رہا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے کیلئے آئندہ بھی تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

    پاکستان کیخلاف افغان طالبان کی جارحیت پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شدید تشویش کا اظہار کردیا۔ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ عالمی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور شہری آبادی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔انتونیو گوتیریس نے کہا کہ دونوں ملک اپنے اختلافات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔

    ایران کے بعد روس نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان پر فوری جنگ بندی کیلئے زور دیتے ہیں۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے دور کریں، روس دونوں ملکوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

    ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں، ماہِ مبارک رمضان ضبطِ نفس اور عالمِ اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران گفتگو میں سہولت کاری اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد کو تیار ہے، ماہِ مبارک رمضان ضبطِ نفس اور عالمِ اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے۔

  • اگر للکارا گیا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔بلاول

    اگر للکارا گیا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔بلاول

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن “غضب للحق” پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی پراکسی بن کر خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کیا جائے۔

    افغان طالبان کے بلااشتعال حملے کے ردعمل میں پاک فوج کی کارروائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا پاک فوج نے افغان طالبان کےبلااشتعال حملےکے ردعمل میں بھرپورکارروائی کرتے ہوئے خطے میں ایک بار پھر اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کر دی ہے، افغانستان کی حکومت بھارت کی پراکسی بن کر پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کرے، کابل رجیم کی غلط حکمت عملی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا،مشرق سے مغربی سرحدوں تک پاکستان کی مسلح افواج ملک کے ہر انچ کے دفاع کے لیے تیار ہے، پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں تاہم اگر للکارا گیا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

  • فتنہ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی ناکام کوشش

    فتنہ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی ناکام کوشش

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں چھوٹے ڈرونز کے ذریعے حملوں کی ناکام کوشش کی، تاہم پاکستان کے جدید اینٹی ڈرون سسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بزدلانہ کوششیں ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔ تاہم الرٹ سیکیورٹی اداروں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ ان تمام واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچا۔ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کی مؤثر کارکردگی کے باعث ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کارروائیاں افغان سرزمین پر موجود عناصر کی سرپرستی میں کی گئیں، جو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات ایک بار پھر افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشت گردی کے درمیان گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہیں۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے کمرشل ڈرونز کو اسلحے کے طور پر استعمال کرنے کا رجحان خطے میں ایک نیا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، تاہم پاکستان نے حالیہ برسوں میں اینٹی ڈرون سسٹمز، ریڈار کوریج اور الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں میں نمایاں بہتری لائی ہے، جس کے باعث دشمن کی ایسی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مکمل طور پر چوکس ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو بروقت ناکام بنایا جا سکے.

  • افغان طالبان شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو کرگاڑی چھوڑ کر فرار

    افغان طالبان شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو کرگاڑی چھوڑ کر فرار

    افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاک فوج کی مؤثر کاروائی کے دوران پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی مانو جبہ پوسٹ کو بھاری نقصان پہنچا ۔

    افواج پاکستان کی ایک اور جوابی کارروائی سے افغان طالبان شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو کرگاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کی گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان بارڈر ٹرمینل پوسٹ اور وارسک سیکٹرمیں افغان پوسٹ کو بھاری نقصان کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

    پاکستانی سکیورٹی فورسز افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔پاکستانی سکیورٹی فورسزکے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

  • سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

    سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

    سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کر دیئے

    سپریم کورٹ نے درخواست واپس کر دی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ، نعیم پنجوتھہ چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے، لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری درخواست مقرر کر دیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ کی درخواست اعتراضات کےساتھ کل واپس کی جا چکی ہے، آپ کی درخواستیں تاحکم ثانی زیرالتواء رہیں گی،آپ کی ایسی کوئی درخواست زیر التواء نہیں جس پر کارروائی کی جا سکے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے کل جلد سماعت کی درخواست دی تھی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کا حکم دیا تھا،

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالت نے حکم نہیں جاری کیا تھا بلکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی، آپ عدالت کا فیصلہ دوبارہ پڑھ لیں، صحت کا ایشو زیر التواء نہیں،لطیف کھوسہ نے کہا کہ سیاسی یا قانونی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر ہسپتال منتقلی کی استدعا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر ہی میڈیکل چیک اپ کروایا گیا تھا، لطیف کھوسہ نے کہا کہ میری بات سمجھنے کی کوشش کریں، جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ آپ کو 1992 سے جانتا ہوں،آپ کیا بول رہے ہیں اور کس چینل سے بول رہے ہیں سب سمجھ رہا ہوں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کھوسہ صاحب آپ سینئر وکیل ہیں سپریم کورٹ کا طریقہ کار جانتے ہونگے، رجسٹرار سے ملاقات کریں اگر وہ اعتراضات کی کاپی نہ دیں تو عدالت آ سکتے ہیں،لطیف کھوسہ نے کہا کہ کل آرڈر ہوا ہے تو ہمیں ابھی تک کسی نے آگاہ کیوں نہیں کیا،

  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 سال،فیلڈ مارشل،سروسزچیفس کا مسلح افواج کو خراج تحسین

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 سال،فیلڈ مارشل،سروسزچیفس کا مسلح افواج کو خراج تحسین

    بھارتی جارحیت کیخلاف آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 سال مکمل ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 27 فروری 2019ء کو شروع ہونیوالا آپریشن بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب تھا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل ہوگئے، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے،ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 27 فروری 2019ء کو شروع ہونیوالا آپریشن بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب تھا، ملکی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

    ترجمان نے کہا کہ مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری نے دشمن کو مزید جارحیت سے باز رکھا،عسکری قیادت نے قومی سلامتی اور علاقائی امن کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے، مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں، فوج ملکی دفاع کے ساتھ عالمی امن و استحکام میں بھی فعال کردار ادا کرتی رہے گی،ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ مسلح افواج کی اسٹریٹجک توازن بحال رکھنے کی صلاحیت کا مظہر ہے، مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کو سات سال مکمل ، ؛ افواجِ پاکستان کی بھارتی سپاہ پر پیشہ ورانہ برتری اورقوت کا یادگار دن
    فروری 2019 میں پلوامہ فالس فلیگ واقعہ کے بعد علاقائی کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ ہوا۔مکار بھارت کے پلوامہ فالس فلیگ کے بے بنیاد الزامات کے جواب میں پاکستان نے بطور ذمہ دار ریاست شواہد کا مطالبہ کیا ،26 فروری کو نااہل بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے بالاکوٹ کے قریب جارحانہ کارروائی کی27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے تحت پاک فضائیہ نے محدود مگر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کا مقصدجنگ کو ہوا دینا نہیں بلکہ اسٹریٹجک توازن بحال کرنا تھا۔کارروائی کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی مِگ 21 طیارہ گرا کر پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمان کو گرفتار کر لیا،اسی دوران بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی افواج نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی اہلکار ہلاک ہوئے ،عالمی عسکری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان نے گرفتار پائلٹ کو مہذب سلوک کے بعد بطور پیغامِ امن رہا کر دیا ،گرفتار بھارتی پائلٹ کی واپسی کو عالمی سطح پر پاکستان کا ذمہ دار ریاستی طرزِ عمل اور سنجیدہ پالیسی قرار دیا گیا،27 فروری 2019 کو کامیاب آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ نے پاکستان کو دنیا بھر میں بطور ذمہ دار، متوازن اور مؤثر دفاعی قوت ثابت کر دیا

  • پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کو پسپائی پر مجبور کردیا، نعرۂ تکبیر کی گونج

    پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کو پسپائی پر مجبور کردیا، نعرۂ تکبیر کی گونج

    پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے دوران پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے افغان طالبان کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں نعرۂ تکبیر کی گونج کے ساتھ پاک فوج کے جوانوں نے جرات، پیشہ وارانہ مہارت اور اعلیٰ عسکری حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور اشتعال انگیزی کے بعد افواجِ پاکستان نے فوری اور مؤثر ردعمل دیا۔ جوابی کارروائی میں دشمن کی متعدد سرحدی پوسٹیں، اسلحہ ڈپو اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس سے ان کی عسکری صلاحیت کو شدید دھچکا پہنچا۔ کئی اہم ہیڈ کوارٹرز بھی تباہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران جدید عسکری حکمت عملی اپنائی گئی۔ پاک افواج نے فضائیہ، آرٹلری فائر پاور اور کواڈ کاپٹرز سمیت جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا۔ فضائی نگرانی کے ذریعے دشمن کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی گئی جبکہ درست نشانے بازی سے اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دشمن کی جانب سے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کے برعکس زمینی حقائق پاک فوج کی برتری کو واضح کرتے ہیں۔ پاکستانی فورسز نہ صرف اپنی تمام سرحدی چوکیوں پر مضبوطی سے موجود ہیں بلکہ کسی بھی نئی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق اس کارروائی نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سرحدی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ افواجِ پاکستان جدید عسکری صلاحیت، مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور بلند حوصلے کے ساتھ ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اگر مستقبل میں بھی کسی قسم کی اشتعال انگیزی کی گئی تو اس کا جواب پوری طاقت اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ دیا جائے گا، اور ملکی دفاع کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

  • پاکستان کا بھرپور جواب، افغان طالبان نے متعدد بار پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرادیا

    پاکستان کا بھرپور جواب، افغان طالبان نے متعدد بار پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرادیا

    پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان کی دراندازی پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد اہم چیک پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان فورسز کو آرٹلری اور کواڈکاپٹر کے ذریعےمؤثر انداز میں نشانہ بنایا،ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی کی بعد افغان طالبان نے متعدد بار پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرایا۔

    واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کر رکھا ہے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے اور ٹینک تباہ ہوگئے جبکہ 130 سے زائد طالبان کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا، چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نےنشانہ بنا کر تباہ کردیا۔