Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی داؤد پوسٹ تباہ

    پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی داؤد پوسٹ تباہ

    پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف فیصلہ کن جوابی کاروائی جاری ہے

    جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی داؤد پوسٹ تباہ کر دی گئی،پاک فوج کی جانب سے مؤثر انداز میں افغان طالبان کی داؤد پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،

    سیکیورٹی فورسز کی نواپاس سیکٹر کےقریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرمؤثر کارروائی،پاک فوج کی افغان جارحیت کے خلاف کارروائی سے متعدافغان طالبان جہنم واصل، مورچے مکمل تباہ ہوگئے،پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،

  • پاکستان کا افغانستان کومنہ توڑ جواب،  58   ہلاک،100 سے زائد زخمی،12 پوسٹیں تباہ،5 پر قبضہ

    پاکستان کا افغانستان کومنہ توڑ جواب، 58 ہلاک،100 سے زائد زخمی،12 پوسٹیں تباہ،5 پر قبضہ

    افغان طالبان کی جانب سے کی گئی حالیہ اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی حملوں میں 58 افغان خارجی جہنم واصل جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحدی علاقوں میں دشمن کی 12 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 5 اہم افغان پوسٹوں پر پاکستانی فورسز نے قبضہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی دشمن کی بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کے بعد کی گئی، جس کا مقصد سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ مؤثر جوابی کارروائی کے دوران ایک بڑا ایمونیشن ڈپو، تین افغانی بٹالینز اور ایک سیکٹر ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں دشمن کا لاجسٹک اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم شدید متاثر ہوا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں دشمن کے 30 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز بھی تباہ کر دی گئی ہیں، جس کے بعد دشمن کی جنگی صلاحیت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ فضائی اور زمینی نگرانی کے ذریعے اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سرحدی علاقوں میں شدت کے ساتھ مزید جوابی حملے جاری ہیں اور دشمن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی نئی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

    حکام کے مطابق پاکستانی فورسز کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا ہے اور سرحدی علاقوں میں صورتحال قابو میں ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر یقین کریں۔

  • ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے،ہماری دعائیں سیکورٹی فورسز کے ساتھ، بیرسٹر گوہر

    ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے،ہماری دعائیں سیکورٹی فورسز کے ساتھ، بیرسٹر گوہر

    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے افغان اشتعال انگیزی پر ردعمل دیا ہے

    ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے۔ ہم جہاں بھی ہو سکےاپنے پڑوسیوں سے امن قائم کریں گے لیکن انکی طرف سے پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔ ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے۔ پاکستان کے خلاف افغانستان کی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیاجائیگا۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز انشاء اللّٰہ قوم کی دعاؤں سے اپنے ملک کا دفاع کرینگے- ہماری دعائیں اور حمایت انکے ساتھ ہیں-پاکستان زندہ باد

  • قطر کی پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت

    قطر کی پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت

    ریاستِ قطر کی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستِ قطر ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائیوں کو مسترد کرتی ہے، چاہے ان کے محرکات یا جواز کچھ بھی ہوں۔ بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قطر عالمی امن و استحکام کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی اصولی پالیسی پر قائم ہے۔
    زارتِ خارجہ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا گیا۔قطری حکام کے مطابق دہشت گردی کے ایسے واقعات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی برادری کو مل کر اس ناسور کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

  • پاک فضائیہ کے حملے ،ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ

    پاک فضائیہ کے حملے ،ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ

    پاک افغان حالیہ صورتحال،پاک فضائیہ کے حملے شروع ،ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا گیا

    پاک فضائیہ کی افغانستان کے اندر دوسری بڑی کامیابی، افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے اندر بڑا اسلحہ ڈیپو تباہ کردیا. سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا اور مزید حملے جاری ہیں۔واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے،سکیورٹی فورسز نےکرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے اور مزید8 طالبان جنگجو ہلاک کردیے۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباََ 44 افغان طالبان ہوچکےہیں۔

  • پاک فضائیہ نے افغانستان میں طالبان کا ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا

    پاک فضائیہ نے افغانستان میں طالبان کا ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا

    پاک فضائیہ کی بڑی کارروائی، پاک فضائیہ نے افغانستان میں طالبان کا ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا

    پاک فضائیہ نے افغانستان میں کاروائی کی ہے، دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں،افغانستان کی فضاؤں میں پچھلے ایک گھنٹے سے پاکستانی طیاروں کی گونج سنائی دے رہی ہے جس کیوجہ سے افغانستان میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے افغانستان میں فضائی کارروائی کی گئی ہے اور طالبان رجیم کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔طالبان کا ہیڈ کوارٹر بھی پاک فضائیہ نے تباہ کر دیا ہے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی پٹی میں دشمن کی کارروائیاں مکمل مفلوج ہوگئی ہیں۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباً 44 افغان طالبان ہلاک ہوچکے ہیں،

  • پاکستان کا ’آپریشن غضب للحق‘ 44 افغان اہلکار ہلاک،افغان چیک پوسٹوں پر پاکستانی پرچم

    پاکستان کا ’آپریشن غضب للحق‘ 44 افغان اہلکار ہلاک،افغان چیک پوسٹوں پر پاکستانی پرچم

    پاک فوج کی افغان فورسز کی دراندازی پر بھرپورجوابی کارروائی جاری ہے

    سیکیورٹی فورسز نےکرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے،8 مزید طالبان جنگجو جہنم واصل ہو گئے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کیلئے پرعزم ہیں اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباََ 44 افغانی جہنم واصل ہو چکے ہیں،

    پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے ’آپریشن غضب للحق‘ شروع کردیا، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اب تک 44 طالبان کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چترال میں بھی بھرپور جواب دیا۔ فورسز نے باجوڑ میں افغان طالبان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں۔پاک افغان سرحد پر مہمند میں گرسال سیکٹر میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی جاری ہے، گرسال سیکٹر میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کواڈ کاپٹرز گرا دیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ذریعے گولہ باری جاری ہے۔ ڈرونز کے ذریعے بھی چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک ویڈیوز کی بھرمار ہے۔

    افغان چوکیوں پر پاکستانی فورسز کی یلغار،پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کیا اور وہاں قومی پرچم لہرا دیا۔واضح پیغام دیا گیا کہ سرحدی خلاف ورزی یا کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

  • پاک فوج کی موثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی، افغان طالبان تورخم بارڈر چھوڑ کر فرار

    پاک فوج کی موثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی، افغان طالبان تورخم بارڈر چھوڑ کر فرار

    افغان طالبان کی جانب سے مبینہ بلااشتعال جارحیت کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر حکمتِ عملی اور بھرپور ردعمل کے نتیجے میں افغان طالبان کے اہلکار تورخم بارڈر سے پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب افغان طالبان کی جانب سے اشتعال انگیز اقدامات دیکھنے میں آئے، جس کے بعد پاکستانی افواج نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں صورتحال کو سنبھالا اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ملکی سرحدوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان کے جنگجو تورخم بارڈر پر اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر ٹرکوں میں سامان لوڈ کر کے فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں افغان اہلکاروں کو جلدی میں مورچے خالی کرتے دیکھا گیا۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی نے نہ صرف دشمن کی پیش قدمی کو روکا بلکہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو بھی یقینی بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جاتا رہے گا۔

  • جہاں سے گولی چلے گی تو جنگ وہاں ہوگی، مصدق ملک

    جہاں سے گولی چلے گی تو جنگ وہاں ہوگی، مصدق ملک

    وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے پاک افغان سرحد پر کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ایک اور ہمسایہ بھی یہ ہتھکنڈے استعمال کرکے منہ کی کھا چکا ہے، افغان طالبان رجیم اس پراکسی وار میں بھی منہ کی کھائیں گے۔

    پاک افغان سرحد پر کشیدگی پر وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب تک امن سے بات ہو رہی تھی تو ہم امن سے بات کر رہے تھے ، اب وہ بندوق سے بات کرنا چاہتے ہیں تو آگے سے گولے سے بات ہوگی،ہمارا ایک اور ہمسایہ بھی یہ ہتھکنڈے استعمال کرکے منہ کی کھا چکا ہے ، افغانستان میں کٹھ پتلی معاملہ چل رہا ہے ہم جانتے ہیں اس کے پیچھے کون ہے،افغان طالبان رجیم اس پراکسی وار میں بھی منہ کی کھائیں گے،گولی چلے گی اور جہاں سے گولی چلے گی تو جنگ وہاں ہوگی، ہم امن پسند قوم ہیں امن سے رہنا چاہتے ہیں یہ شاید اس کو کمزوری سمجھتے ہیں،دشمن کی طرف سے فیک ویڈیوز چلائی جارہی ہیں یہ جنگ اب سوشل میڈیا پر تو نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔

  • 36 طالبان اہلکار ہلاک،پاک فوج کے 2 جوان شہید،عطا تارڑ

    36 طالبان اہلکار ہلاک،پاک فوج کے 2 جوان شہید،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی کاروائیوں کا بھرپور و مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور جاتا رہے گا.

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جھوٹا و بے بنیاد پرپیگینڈا کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.خوش فہمیوں پر مبنی ایسی تمام افواہیں خفت مٹانے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں.عملی میدان میں شکست فاش کے بعد افغان طالبان رجیم جھوٹ اور پراپیگینڈے کا سہارا لے رہی ہے.
    افغان طالبان رجیم کو ہر گز جھوٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے.الحمدللہ پاکستان کی پیشہ ورانہ افواج حملہ آوروں کے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں.اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی کاروائی میں افغان طالبان رجیم کے چھتیس کارندے جہنم واصل ہو چکے. متعدد زخمی ہیں۔ وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے جبکہ تین جوان زخمی ہیں.پاکستان نے گزشتہ دنوں خطے بالخصوص پاکستان میں معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے فتنہ الخوارج کے دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی کی.افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کے دفاع میں پاکستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ نے افغان طالبان رجیم کی دھشتگردوں کی پشت پناہی کو پوری دنیا کے سامنے ایک مرتبہ پھر سے بے نقاب کر دیا.افغانستان کو ماضی کی پسپائیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے.پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے رہے گے.