Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان نے مزید 5 افغان پوسٹوں پر قومی پرچم لہرا دیا

    پاکستان نے مزید 5 افغان پوسٹوں پر قومی پرچم لہرا دیا

    پاک فوج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے مزید 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرکے قومی پرچم لہرایا۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا جواب دیتے ہوئے پکتیا کے علاقے میں5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرایا، سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈا کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل شامل ہیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈا کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کردیا جب کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے،

  • مہمند سیکٹر کے قریب افغان طالبان چوکیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور

    مہمند سیکٹر کے قریب افغان طالبان چوکیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور

    پاک فوج کی افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف مؤثر جوابی کارروائی جاری ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کےمطابق سیکیورٹی فورسز کےمؤثر جواب کے بعد مہمند سیکٹر کے قریب افغان طالبان چوکیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے پاک فوج کی کامیاب کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ، دیگر مورچے خالی ہوگئے،پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کیلئے پرعزم ہیں۔

  • پاکستان کی بڑی کاروائی،کابل ، قندھار اور پکتیا میں اہم ملٹری تنصیبات  تباہ

    پاکستان کی بڑی کاروائی،کابل ، قندھار اور پکتیا میں اہم ملٹری تنصیبات تباہ

    افواج پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی کابل ، قندھار اور پکتیا میں اہم ملٹری تنصیبات کو مؤثر فضائی حملوں میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

    پاک فضائیہ کے فضائی حملوں کے دوران کابل میں 2بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کیا گیا۔ زرائع کے مطابق قندھار میں فضائی حملے کے دوران ایک کور ہیڈ کوارٹر اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا ،پاک فضائیہ کے فضائی حملوں کے دوران قندھار میں ایمونیشن ڈیپو اور لاجسٹک بیس بھی تباہ ہوئے پاک فضائیہ کے مؤثر حملےکے دوران پکتیا میں بھی کور ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا،

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جوابی کاروائی کے دوران 72 افغان طالبان کارندے ہلاک جبکہ 120 سے زائد زخمی ہوئے۔16 افغان طالبان پوسٹیں مکمل تباہ اور 7 پوسٹوں پر پاکستانی فورسز کا قبضہ قائم کر لیا گیا،ایک اہم ایمونیشن ڈپو، بٹالین ہیڈکوارٹر اور سیکٹر ہیڈکوارٹر تباہ کیے گئے۔مزید 36 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز مکمل طور پر ناکارہ بنائے گئے۔آپریشن کا مقصد افغان طالبان کی جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنا اور ہر قسم کی بلااشتعال کارروائی کا جواب دینا تھا۔ فورسز نے پہلے سے موجود انٹیلی جنس اور فضائی نگرانی کا بھرپور فائدہ اٹھایا، جس کے نتیجے میں دشمن کی پوسٹوں اور آلات جنگی کو نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ مزید جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ پاکستانی فورسز ہر قسم کی بلااشتعال حرکت کے خلاف سخت موقف اختیار کیے ہوئے ہیں اور سرحد کی حفاظت ہر ممکن حد تک مضبوط کی جا رہی ہے۔

  • پاکستان کی فوج کا ساتھ دینا پوری اُمت اور قوم کا فرض ہے،علامہ طاہر اشرفی

    پاکستان کی فوج کا ساتھ دینا پوری اُمت اور قوم کا فرض ہے،علامہ طاہر اشرفی

    پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج کا ساتھ دینا پوری اُمت اور قوم کا فرض ہے، یہ (افغان طالبان) ظالم معصوم لوگوں کو قتل کرتے ہیں

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ ان ظالموں ے عورتوں،بچوں معصوم لوگوں کا قتل کیا، ان لوگوں کے خلاف پاکستانی فوج کا ساتھ دینا ایک جہادہے، فرض ہے، دنیا بھر کے علماء مشائخ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،رمضان کے بعد دنیا بھر کے علماو مشائخ کو اسلام آباد میں دعوت دیں گے اور لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،پاکستان علما کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ آج خطبات جمعہ یوم عزم استحکام پاکستان کے عنوان پر ہوں گے، برادر اسلامی ممالک نے افغان قیادت کو کہا آپ دشمن کے آلہ کار نہ بنیں، دشمن ہماری فوج کا میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا اسلیے ملک میں دہشت گردی کروا رہا ہے،طالبان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی لیکن اب پاکستان کرے گا، پاکستان اب فیصلہ کرچکا کہ ملک میں مزید خون اب نہیں بہنے دیں گے۔

  • ہمیشہ امن کو فروغ دیا تاہم ملکی سالمیت کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،وزیراعظم

    ہمیشہ امن کو فروغ دیا تاہم ملکی سالمیت کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور افواج پاکستان کا عزم ہے کہ کسی بھی صورت ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    اپنے خصوصی بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری افواج کسی بھی جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ تربیت اور مؤثر دفاعی حکمتِ عملی سے لیس ہیں اور کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا تاہم ملکی سالمیت کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، اور افواجِ پاکستان ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلے کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • پاکستانی سوشل میڈیا کے شدید دباو کے بعد سکائی نیوز اپنی ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور

    پاکستانی سوشل میڈیا کے شدید دباو کے بعد سکائی نیوز اپنی ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور

    سکائی نیوز کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر بے نقاب کر دیا

    پاکستانی سوشل میڈیا کے شدید دباو کے بعد سکائی نیوز اپنی ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبورہو گیا،سکائی نیوز نے افغانستان ائیر فورس کےذریعے پاکستان پر حملے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا، افغانستان ایئرفورس کا وجود ہی نہیں، اسکائی نیوز کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ہزاروں پاکستانیوں نے ردعمل دیا، سکائی نیوز اس سے قبل بھی پاکستان اور افواج مخالف پروپیگنڈا میں ملوث ہونے کی وجہ سے بے نقاب ہوچکا ہے، سکائی نیوز بالعموم اور انکی افغانی نژاد اینکر یلدہ حکیم عرصہ دراز سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث ہے، سکائی نیوز کی غیر معیاری صحافت پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے لگے ہیں

  • آپریشن غضب للحق،72 افغان طالبان ہلاک،16 طالبان پوسٹیں تباہ،7 پوسٹوں پرقبضہ

    آپریشن غضب للحق،72 افغان طالبان ہلاک،16 طالبان پوسٹیں تباہ،7 پوسٹوں پرقبضہ

    پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں آپریشن غضب للحق کامیابی سے شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

    پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے مطابق آپریشن کا مقصد افغان طالبان کے ٹھکانوں اور پوسٹوں کو تباہ کرنا اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 72 افغان طالبان کارندے ہلاک جبکہ 120 سے زائد زخمی ہوئے۔16 افغان طالبان پوسٹیں مکمل تباہ اور 7 پوسٹوں پر پاکستانی فورسز کا قبضہ قائم کر لیا گیا،ایک اہم ایمونیشن ڈپو، بٹالین ہیڈکوارٹر اور سیکٹر ہیڈکوارٹر تباہ کیے گئے۔مزید 36 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز مکمل طور پر ناکارہ بنائے گئے۔آپریشن کا مقصد افغان طالبان کی جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنا اور ہر قسم کی بلااشتعال کارروائی کا جواب دینا تھا۔ فورسز نے پہلے سے موجود انٹیلی جنس اور فضائی نگرانی کا بھرپور فائدہ اٹھایا، جس کے نتیجے میں دشمن کی پوسٹوں اور آلات جنگی کو نشانہ بنایا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ مزید جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ پاکستانی فورسز ہر قسم کی بلااشتعال حرکت کے خلاف سخت موقف اختیار کیے ہوئے ہیں اور سرحد کی حفاظت ہر ممکن حد تک مضبوط کی جا رہی ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز نے بارڈر کراس کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کوزندہ پکڑلیا

    سیکیورٹی فورسز نے بارڈر کراس کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کوزندہ پکڑلیا

    پاک افغان سرحد پر باجوڑ سیکٹر کےقریب فتنہ الخوارج کےدہشتگرد کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    سیکیورٹی فورسز نے بارڈر کراس کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کوزندہ پکڑلیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پکڑے جانے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد نے اپنا نام عبداللہ بتایا ہے،سیکیورٹی فورسز کسی بھی جارحیت اور دراندازی کیخلاف مکمل الرٹ ہیں،

    افغان طالبان رجیم کی سرحدی دراندازی کی گھناؤنی کوشش ناکام بنا دی گئی اور پاکستان نے امن دشمنوں کے خلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کر دیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا سیکیورٹی فورسز کی چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے۔کواڈ کاپٹر سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام کواڈ کاپٹرز مار گرائے۔ڈرونز کے ذریعے چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے اور خوارج بھاگ گئے۔پاک وطن کے محافظوں نے ناوگئی ، باجوڑ ، تیراہ ، خیبر ، مہمند اور ارندو سیکٹر پر دندان شکن جواب دیا ، جوابی ایکشن میں باجوڑ اور چترال سیکٹرپرافغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔

  • آپریشن “غضبِ للحق”، پاک فضائیہ کی فیصلہ کن کاروائی، طالبان وزیرِ تعلیم ندا محمد ندیم ہلاک

    آپریشن “غضبِ للحق”، پاک فضائیہ کی فیصلہ کن کاروائی، طالبان وزیرِ تعلیم ندا محمد ندیم ہلاک

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے سرحد پار دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف جاری آپریشن “غضبِ حق” کے تحت مؤثر اور ٹارگٹڈ فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے وزیرِ ہائر ایجوکیشن ندا محمد ندیم ہلاک ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق فضائی حملہ افغانستان کے سرحدی شہر سپن بولدک میں کیا گیا، جو پاکستان کے شہر چمن کے ساتھ ملحق ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقام پر دہشت گرد عناصر کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات تھیں، جس کے بعد انتہائی درستگی کے ساتھ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    صوبہ ننگر ہار میں دہشت گردوں کے ایک بڑے ایمونیشن ڈپو کو نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈپو میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ذخیرہ تھا، جو پاکستان کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔فضائی حملوں کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد دیگر ٹھکانوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق “غضبِ حق” کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور مزید اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے نگرانی اور انٹیلی جنس آپریشنز جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائیاں اس بات کا واضح پیغام ہیں کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی صلاحیت اور عزم رکھتا ہے۔

  • پاک افغان سرحد پر   خرلاچی ٹرمینل  پر افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ

    پاک افغان سرحد پر خرلاچی ٹرمینل پر افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ

    پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف فیصلہ کن جوابی کاروائی جاری ہے

    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خرلاچی ٹرمینل پر افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں ،سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے اگلے مورچوں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا،سیکیورٹی فورسز کی نواپاس سیکٹر کےقریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرمؤثر کارروائی ،پاک فوج کی افغان جارحیت کے خلاف کارروائی سے متعدافغان طالبان جہنم واصل، مورچے مکمل تباہ ہوگئے

    افغان طالبان رجیم کی سرحدی دراندازی کی گھناؤنی کوشش ناکام بنا دی گئی اور پاکستان نے امن دشمنوں کے خلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کر دیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا سیکیورٹی فورسز کی چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے۔کواڈ کاپٹر سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام کواڈ کاپٹرز مار گرائے۔ڈرونز کے ذریعے چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے اور خوارج بھاگ گئے۔پاک وطن کے محافظوں نے ناوگئی ، باجوڑ ، تیراہ ، خیبر ، مہمند اور ارندو سیکٹر پر دندان شکن جواب دیا ، جوابی ایکشن میں باجوڑ اور چترال سیکٹرپرافغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔