Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • عالمی اداروں کا پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف

    عالمی اداروں کا پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف

    اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بین الاقوامی ریٹنگ اور تحقیقی اداروں نے بھی پاکستانی معیشت میں نمایاں بہتری کی تصدیق کر دی ہے۔

    عالمی سطح پر معتبر سمجھی جانے والی ریٹنگ ایجنسیوں گیلپ اور ڈی اینڈ بی نے اپنی تازہ رپورٹس میں پاکستان کی معاشی سمت کو مثبت قرار دیتے ہوئے صارفین کے اعتماد میں واضح اضافے کا اعتراف کیا ہے۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کے مطابق پاکستان میں صارفین کے اعتماد میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو معیشت میں استحکام اور اصلاحاتی اقدامات پر عوام اور کاروباری طبقے کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ ماہرین کے مطابق صارفین کے اعتماد میں یہ اضافہ معاشی سرگرمیوں میں بہتری اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی نشاندہی کرتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مارچ 2022 کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 21.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جو گزشتہ چند برسوں کے مقابلے میں ایک نمایاں پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی، کرنٹ اکاؤنٹ کی بہتری اور مالی نظم و ضبط کا نتیجہ ہے۔ذرائع کے مطابق اس مثبت تبدیلی میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری، معاونت اور مربوط کاوشوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ، پالیسی ہم آہنگی اور تیز رفتار فیصلوں کے باعث مالی عدم تحفظ میں نمایاں کمی آئی ہے، جس سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔معاشی اصلاحات کے نتیجے میں معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہوا ہے۔ صنعتی شعبے، خدمات اور برآمدات میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں جبکہ مالی نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات کے باعث معیشت بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے۔

    معروف ماہرِ معیشت خاقان نجیب کے مطابق پاکستان نے 28 سے 30 ماہ کے عرصے میں میکرواکنامک استحکام کا اہم سفر طے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیرونی اکاؤنٹ میں غیر ضروری دباؤ کو کم کرتے ہوئے درآمدات کے بے قابو اضافے کو روکا اور کرنٹ اکاؤنٹ میں سرپلس حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی، جو معیشت کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔ماہرِ معیشت اشفاق تولہ کا کہنا ہے کہ صارفین کے اعتماد میں اضافہ حکومت اور ایس آئی ایف سی کے ٹھوس اور بروقت اقدامات کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق پالیسی تسلسل، مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات نے عوام اور کاروباری طبقے کو یہ یقین دلایا ہے کہ معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

  • بھارتی پشت پناہی میں دہشت گردی خطہ کے امن و امان کے لیے سنگین خطرہ

    بھارتی پشت پناہی میں دہشت گردی خطہ کے امن و امان کے لیے سنگین خطرہ

    بھارتی پشت پناہی میں دہشت گردی خطہ کے امن و امان کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے

    اکھنڈ بھارت کاانتہا پسند نظریہ اور ہمسایہ ممالک میں اِسکی مسلسل مداخلت پورے خطہ کو خطرات سے دوچار کر رہی ہے،انسانی جرائم کے مرتکب مودی اور حسینہ واجد سرحد پار دہشتگردی اور انتشار پھیلانے میں مسلسل سرگرم ہیں،بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ نےعثمان ہادی کی شہادت کے صرف دو دن بعد ایک اور بنگلہ دیشی رہنماپر قاتلانہ حملہ کیا،بنگالی نوجوان رہنما محمد مطالب شیکدرکو بھارتی دہشتگردوں نےقاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا ،بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق ؛محمدمطالب شیکدرپر فائرنگ کا واقعہ بنگلا دیش کے شہرکھلنا میں پیش آیا،محمدمطالب شیکدرکھلنا سے تعلق رکھنے والی تنظیم نیشنل سیٹزن پارٹی کے رہنما ہیں

    بھارتی جریدہ بھاسکر انگلش کے مطابق بنگلا دیشی رہنمامحمدمطالب سِکدرکو قریب سے سَر پرگولی ماری گئی ،محمدمطالب شیکدرحملے میں شدید زخمی ہوئے جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا،

    بنگلا دیش کے نوجوان سیاسی رہنماؤں کو مسلسل بھارت کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں،حالیہ دنوں میں بھارتی فوج کے میجر اور کرنل کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر نوجوان رہنما حسنات عبداللہ کو بھی دھمکیاں دی گئیں،عثمان ہادی، مطالب شیکدر اور حسنات عبداللہ سمیت بنگلہ دیشی نوجوان رہنما ؤں کا قصورفقط بھارتی مداخلت کیخلاف آواز اٹھانا ہے،بنگالی نوجوان رہنما مطالب شیکدر پر قاتلانہ حملہ کے فوراََ بعد بھارتی بدنامِ زمانہ ایجنسی را اوربھارتی فوج سے مربوط "ایکس” اکاؤنٹس پر شرمناک انداز میں جشن منایا گیا،سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم "ایکس” پربھارت کا جشن مناناثابت کرتا ہے کہ اس دہشتگرد حملہ کے پسِ پشت بھی بھارتی ہاتھ ملوث ہے،بھارت کی ہندوتوا سوچ کے زیر اثر، پر تشدد توسیع پسندانہ عزائم پورے خطہ کے لیے خطرہ بن چکے ہیں

  • افغان طالبان رجیم میں غربت ،بھوک اورافلاس سے افغان عوام کاجینامحال

    افغان طالبان رجیم میں غربت ،بھوک اورافلاس سے افغان عوام کاجینامحال

    افغان طالبان رجیم میں غربت ،بھوک اورافلاس سے افغان عوام کاجینامحال ہو گیا

    دہشت گردی کے فروغ میں مصروف افغان طالبان رجیم نے افغان عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ،اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ایک کروڑ70لاکھ افراد غذائی قلت اورشدید بھوک و افلاس میں موسم سرما گزانے پر مجبورہیں، افغانستان میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد تقریباً40لاکھ سے بڑھنے کا امکان ہے ، افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت گذشتہ دہائیوں کی نسبت اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ،

    اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں شدید معاشی بحران نے بھی افغان عوام کی زندگی کواجیرن بنا دیا ہے،افغان طالبان رجیم میں روزگار کے مواقع انتہائی محدود اور کمزور معیشت نے آمدنی اور معاشی حالات تباہ کر دیئے ہیں،
    اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف افغانستان میں پہلے ہی شدید انسانی بحران کے حوالہ سے خبر دار کر چکی ہے،
    یونیسیف کے مطابق افغانستان میں 2سال سے کم عمر کے تقریباً 90 فیصد بچے غذائی قلت میں زندگی گزار رہے ہیں

    افغان طالبان رجیم کی بے حسی ، نااہلی اور دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کی قیمت افغان عوام بھوک و افلاس سے ادا کر رہے ہیں ،افغان طالبان حکمران خود بدعنوانی اور غیر قانونی ذرائع سے حاصل شدہ رقوم سے عیاشیوں میں مصروف جبکہ افغان عوام سطح غربت سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

  • پاکستانی ویمن ٹیم کی کھلاڑی سدرا نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    پاکستانی ویمن ٹیم کی کھلاڑی سدرا نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرا نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ان کے نکاح کی تقریب لاہور میں سادگی اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی عزیز و اقارب اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق سدرا نواز کا نکاح غیاث خان سے ہوا، جبکہ شادی کی مرکزی تقریب بھی آج لاہور میں منعقد کی جا رہی ہے۔ نکاح کی تقریب کے موقع پر دلہن کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا اور نئی زندگی کے آغاز پر جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔شادی سے قبل سدرا نواز کی مہندی اور مایوں کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں، جن میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ساتھی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ان تقریبات میں قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کی موجودگی نے خوشیوں کو دوبالا کر دیا، جبکہ ٹیم کی جانب سے سدرا نواز کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد بھی دی گئی۔

    یاد رہے کہ سدرا نواز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں وکٹ کیپر بیٹر ہیں اور مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ ان کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر بھی زیرِ گردش رہی، جہاں شائقینِ کرکٹ اور ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

  • خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری

    خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری

    خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کے بعد درجہ حرارت مزید کم ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

    خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں برفباری کے بعد سرد موسم کا آغاز ہوچکا ہے اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے لواری ٹنل کا رخ کرلیا ہے۔ سوات، کالام، مالم جبہ اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد ہر جانب سفید چادر بچھ گئی ہے، جس سے قدرتی حسن میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ سیاح برفباری کے مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز بناتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ مقامی ہوٹلوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے۔

    ادھر ایبٹ آباد اور گلیات کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بادل برسے، جس سے موسم خوشگوار مگر سرد ہوگیا ہے۔آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اپر نیلم، اڑنگ کیل اور دیگر بلند مقامات پر وقفے وقفے سے ہونے والی برفباری کے باعث وادیاں مکمل طور پر برف سے ڈھک گئی ہیں۔ برفباری کے باعث نظامِ زندگی جزوی طور پر متاثر ہوا ہے، تاہم مقامی افراد اور سیاح اس خوبصورت موسم سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

    گلگت بلتستان میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ چلاس کے بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔ برفباری کے بعد سرد ہواؤں نے علاقے میں شدید سردی کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بالائی علاقوں میں مزید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں اور مقامی افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسم کی صورتحال کے پیش نظر بروقت معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • پاکستان کے فیلڈ مارشل قابل احترام شخصیت ہیں،ٹرمپ

    پاکستان کے فیلڈ مارشل قابل احترام شخصیت ہیں،ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کردی۔

    فلوریڈا میں وزیر جنگ اور وزیر بحری امور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے اوراس جنگ میں طیارے تباہ ہونےکا ذکر کردیا،امریکی صدر نے کہا کہ وہ دنیا میں اب تک 8 جنگیں روک چکے ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ بھی شامل ہے۔ اس جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے تھے، پاکستان کے فیلڈ مارشل قابل احترام شخصیت ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے جنگ رکوا کر 10 ملین لوگوں کی جانیں بچائیں۔

    امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران 100 گنا زیادہ طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز بنانے کا بھی اعلان کردیا، کہا کہ 15 آبدوزیں بنائی جارہی ہیں، آبدوز سازی میں امریکا کسی بھی ملک سے 15 برس آگے ہے، چین، روس کوئی بھی آبدوزوں میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا ، یہ آبدوزیں دنیا بھر میں امریکا کے دشمنوں کو خوفزدہ کردیں گے، وکٹری نامی جہاز امریکی فوج کی طاقت کو قائم رکھنے میں مدد دےگا اور اس سےامریکی جہاز سازی صنعت کوبحال کرنے میں مدد ملے گی،امریکی بحریہ کو دنیا کی طاقتو ترین بحریہ بنا رہے ہیں۔بحریہ کا ہیڈکوارٹر بھی بہتر کیا جارہا ہے، ایک دو سال پہلےجو ہم پر ہنستے تھے، اب وہ ہمارا احترام کرتےہیں۔

  • کرک،پولیس گاڑی پر فائرنگ،5 اہلکار شہید

    کرک،پولیس گاڑی پر فائرنگ،5 اہلکار شہید

    کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں،

    پولیس کے مطابق پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ گرگری کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ میں5 پولیس اہل کار شہید ہوئے،ڈی پی او کرک سعود خان نے فائرنگ کے واقعے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس موبائل میں 5 اہلکار سوار تھے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ پر بھارتی نفری کو بھیج دیا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

  • برطانیہ، سابق شوہر سمیت چھ افراد کی خاتون کے ساتھ زیادتی

    برطانیہ، سابق شوہر سمیت چھ افراد کی خاتون کے ساتھ زیادتی

    برطانیہ کے شہر سوِنڈن میں ایک شخص کو اپنی سابقہ اہلیہ کے خلاف 13 سال کے دوران سنگین جنسی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں پانچ دیگر مردوں کے ساتھ فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

    ولٹ شائر پولیس کے مطابق 49 سالہ فلپ ینگ، جو پہلے سوِنڈن کا رہائشی تھا، پر اپنی سابقہ بیوی جواین ینگ (عمر 48 سال) کے خلاف 56 جنسی جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان الزامات میں متعدد بار زیادتی (ریپ)، نشہ آور مادہ استعمال کر کے جنسی فعل کے لیے بے ہوش یا کمزور کرنے کی کوشش، چوری چھپے نگرانی ، بچوں کی نازیبا تصاویر رکھنے اور انتہائی فحش مواد رکھنے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔پولیس کے مطابق پانچ دیگر افراد پر بھی محترمہ جواین ینگ کے خلاف جنسی جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے اپنی قانونی شناخت پوشیدہ رکھنے کا حق خود چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔تمام چھ ملزمان کو سوِنڈن مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    پولیس کے مطابق یہ تمام جرائم 2010 سے 2023 کے درمیان پیش آئے۔ولٹ شائر پولیس کے ڈٹیکٹو سپرنٹنڈنٹ جیوٖف اسمتھ نے کہا یہ ایک پیچیدہ اور طویل تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت ہے۔اس کیس میں متاثرہ خاتون جواین نے قانونی شناخت پوشیدہ رکھنے کا حق خود چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہیں شروع سے ہی خصوصی تربیت یافتہ افسران کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا گیا، اور یہ فیصلہ انہوں نے پولیس اور سپورٹ سروسز سے متعدد مشاورت کے بعد کیا۔

  • بھارت میں شہری کی ایک سال میں ایک لاکھ مالیت سے زائد کنڈوم کی خریداری

    بھارت میں شہری کی ایک سال میں ایک لاکھ مالیت سے زائد کنڈوم کی خریداری

    بھارت میں سویگی انسٹا مارٹ نے اپنی سال کے اختتام کی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں لوگوں نے 2025 میں اپنی آن لائن ایپ کے ذریعے کس طرح خریداری کی۔

    اس فہرست میں کچھ حیران کن خریداری کے رجحانات بھی شامل ہیں، جن میں چنئی کے ایک صارف کا معاملہ خاص طور پر توجہ کا مرکز بنا، جس نے پورے سال میں صرف کنڈومز پر 1,06,398 روپے خرچ کیے۔ اس صارف نے کنڈومز کے لیے مجموعی طور پر 228 الگ الگ آرڈرز دیے، یعنی اوسطاً تقریباً 19 آرڈرز ماہانہ۔رپورٹ میں کہا گیا “چنئی کے ایک ہی اکاؤنٹ سے کنڈومز کے 228 الگ الگ آرڈرز دیے گئے، جن کی کل مالیت 1,06,398 روپے تھی،رپورٹ کے مطابق کنڈومز ایک مقبول پراڈکٹ رہے، جہاں ہر 127 آرڈرز میں سے ایک میں کنڈومز کا پیک شامل تھا۔ ستمبر کے مہینے میں کنڈومز کی فروخت میں 24 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو اس پراڈکٹ کے لیے سب سے زیادہ فروخت والا مہینہ ثابت ہوا۔

    دوسری جانب، ممبئی کے ایک اکاؤنٹ نے ریڈ بُل شوگر فری پر 16.3 لاکھ روپے خرچ کیے۔ اسی دوران، چنئی کے ایک صارف نے صرف پالتو جانوروں کی اشیاء پر 2.41 لاکھ روپے خرچ کیے۔بنگلور کے ایک صارف نے ڈیلیوری پارٹنرز کو 68,600 روپے بطور ٹپ ادا کیے، جو شہر کی فیاضی کو ظاہر کرتا ہے۔ چنئی اس فہرست میں 59,505 روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ رپورٹ میں کہا گی بنگلور شاید بھارت کا ٹیک کیپیٹل ہو، لیکن یہ ٹپنگ کیپیٹل بھی ہے۔
    نوئیڈا میں کسی نے ایک ہی بار میں بلوٹوتھ اسپیکرز، ایس ایس ڈیز اور روبوٹک ویکیوم کلینرز پر 2.69 لاکھ روپے خرچ کیے۔ اگر آپ کو یہ رقم زیادہ لگتی ہے تو حیدرآباد کے ایک صارف نے ایک ہی کلک میں تین آئی فون 17 خریدنے پر 4.3 لاکھ روپے خرچ کیے۔رپورٹ کے مطابق، ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گلابوں کے آرڈرز کی رفتار 666 آرڈرز فی منٹ تک پہنچ گئی۔اسی دوران، رکشا بندھن، فرینڈشپ ڈے اور ویلنٹائن ڈے 2025 کے سب سے زیادہ تحائف دیے جانے والے دن بنے، جس میں انسٹا مارٹ کے “گفٹیبلز” فیچر کا بڑا کردار رہا۔

  • بنگالی گلوکارہ   کو کنسرٹ کے دوران مبینہ ہراسانی کا سامنا

    بنگالی گلوکارہ کو کنسرٹ کے دوران مبینہ ہراسانی کا سامنا

    مغربی بنگال کی معروف بنگالی گلوکارہ لگنجیتا چکرورتی کو ایک کنسرٹ کے دوران مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

    یہ واقعہ مشرقی مدناپور کے بھگوان پور علاقے میں واقع ایک نجی اسکول میں پیش آیا، جہاں لگنجیتا چکرورتی اپنی لائیو پرفارمنس دے رہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق، ایک شخص نے اس وقت اسٹیج پر چڑھ کر ہنگامہ کیا جب گلوکارہ نے اپنا مشہور گانا "جاگو ماں” پیش کیا۔پولیس نے واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ الزام ہے کہ اس شخص نے گلوکارہ کو اس بنیاد پر نشانہ بنایا کہ انہوں نے ایک "سیکولر” گانا گانے کے بجائے مبینہ طور پر "مذہبی” گانا پیش کیا۔عینی شاہدین کے مطابق، ملزم نے نہ صرف اسٹیج پر چڑھ کر بدتمیزی کی بلکہ گلوکارہ کو دھمکانے کی بھی کوشش کی۔

    اس واقعے کے بعد گانے کے موضوع پر بھی بحث شروع ہو گئی۔ خود لگنجیتا چکرورتی اور گیت کے نغمہ نگار ریتم سین نے وضاحت پیش کی ہے کہ "جاگو ماں” کسی دیوی یا مذہبی عقیدے پر مبنی گانا نہیں ہے۔”لگنجیتا کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔ اس گانے کے بول کسی دیوی کے بارے میں نہیں ہیں بلکہ یہ ماں اور مادریت کے تصور پر مبنی ہے، جو نسوانی طاقت کی علامت ہے۔” یہ گانا آنے والی بنگالی فلم "دیوی چودھورانی” کی تشہیر کے لیے تیار کیا گیا ہے اور یہ فلمی کردار پر مبنی ہے، نہ کہ دیوی درگا پر۔

    "دیوی چودھورانی” ایک تاریخی ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری سبھرجیت مترا نے کی ہے۔ فلم میں معروف اداکار پروسن جیت چٹرجی اور سربانتی چٹرجی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم بنکم چندر چٹرجی کے مشہور ناول پر مبنی ہے۔

    واقعے کو یاد کرتے ہوئے لگنجیتا چکرورتی نے بتایا "میں اپنا ساتواں گانا ختم کر چکی تھی اور آٹھواں شروع کرنے سے پہلے سامعین سے بات کر رہی تھی۔ میں نے ابھی ‘جاگو ماں’ گایا تھا اور اس کے بارے میں وضاحت دے رہی تھی کہ اچانک ایک شخص دوڑتا ہوا اسٹیج پر آیا۔ اس کے چہرے سے لگ رہا تھا کہ وہ مجھے مارنا چاہتا ہے۔””جب اسے اندازہ ہوا کہ وہ مجھے نقصان نہیں پہنچا سکتا تو اسے پیچھے کھینچا گیا۔ اسی دوران وہ چیختے ہوئے بولا، ‘بس بہت ہو گیا جاگو ماں، اب کوئی سیکولر گانا گاؤ’۔”

    اس واقعے کے بعد فنکاروں، دانشوروں اور عام شہریوں نے اس حرکت کی شدید مذمت کی ہے۔ کئی لوگوں نے اسے فنکاروں کی آزادی اور اظہارِ رائے پر حملہ قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔