Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سندھ کے لیے 1018 ارب  روپے کی جامع ترقیاتی حکمتِ عملی کی منظوری

    سندھ کے لیے 1018 ارب روپے کی جامع ترقیاتی حکمتِ عملی کی منظوری

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ترقیاتی حکمتِ عملی اور سرمایہ کاری منصوبوں پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی جام خان شوررو، وزیر ورکس حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ورکس نواز سوہو اور دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں سندھ کے لیے 1018 ارب روپے کی جامع ترقیاتی حکمتِ عملی کی منظوری دی گئی،ترقیاتی حکمتِ عملی 2025-26 میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ انفرا اسٹرکچر پر زوردیا گیا،وزیراعلیٰ نے تمام نئے منصوبوں میں ڈیزاسٹر رسک کو شامل کرنے کی ہدایت کی،صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے تحت 520 ارب روپے مختص کئے گئے،سڑکوں کے انفرا اسٹرکچر کے لیے 582 ارب روپے کا منصوبہ تیارکیا گیا،کراچی کے سڑک منصوبوں کے لیے 194 ارب روپے مختص کئے گئے،شاہراہِ بھٹو ملیر ندی پل اور انڈر پاسز کراچی منصوبوں میں شامل ہیں،وزیراعلیٰ نے کراچی کے سڑک منصوبوں پر کام تیز کرنے اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی،

    سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبے بھی ترقیاتی حکمت عملی میں شامل ہے،تعلیم کے شعبے کے لیے 340 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی،سیلاب سے متاثرہ 1600 اسکولوں کی تعمیرِ نو کا فیصلہ کیا گیا،سکھر میں خواتین یونیورسٹی اور 9 نئے کیڈٹ کالجز قائم کرنے کا اعلان کیاگیا،صحت کے شعبے کے لیے 300 ارب روپے مختص 9 ڈی ایچ کیو اسپتالوں کی توسیع ہوگی،مفت علاج کی فراہمی کے لیے ایس آئی یو ٹی۔ این آئی سی وی ڈی اور انڈس اسپتال کو گرانٹس کی منظوری دی گئی،واٹر سینیٹیشن اور حفظانِ صحت کے منصوبوں کے لیے 930ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ نے کے فور واٹر سپلائی اور حب کینال منصوبوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی،توانائی کے لیے 67.97 ارب روپے کا پیکیج شامل ہے،ریڈ، ییلو اور اورنج لائن بی آر ٹی منصوبوں کے لیے 155 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے،سندھ سولر انرجی منصوبے کے تحت سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی،سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز منصوبہ صوبائی ایجنڈے کا اہم ستون ہے،

    اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی بحالی کا ہدف ہے،سندھ ہاؤسنگ منصوبے کے تحت اب تک 14 لاکھ ادائیگیاں مکمل ہوچکی ہیں، تقریباً تین لاکھ خواتین کو زمین کے مالکانہ حقوق دیے جا چکے ہیں،ڈیلٹا بلیو کاربن منصوبے سے سالانہ 15 سے 20 ملین ڈالر آمدنی متوقع ہے، فارن پروجیکٹ اسسٹنس کے تحت 1557 ارب روپے سے زائد کی معاونت حاصل ہوچکی ہے، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سندھ کے بڑے ترقیاتی شراکت دار ہیں،سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کی مجموعی مالیت دو سو اٹھتر ارب روپے ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام محکموں کو باہمی رابطے سے ترقیاتی حکمتِ عملی پر عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلاب متاثرہ اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو خصوصی فائدہ دیا جائے،

  • بویا سیکورٹی فورسز ہیڈ کوارٹر پر حملہ،ایک حملہ آور کی افغان شہری ہونے کی تصدیق

    بویا سیکورٹی فورسز ہیڈ کوارٹر پر حملہ،ایک حملہ آور کی افغان شہری ہونے کی تصدیق

    پاکستانی سرزمین پر افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر کی مداخلت کا ایک اور واضح ثبوت سامنے آ گیا ہے۔ 19 دسمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دہشت گردوں میں سے ایک کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اس حملے میں شامل چار دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت ذکی اللہ عرف احمد وزیرستانی ولد مولوی فیض محمد کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق افغانستان کے صوبہ کابل کے ضلع موسہی سے بتایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دستیاب شواہد اور انٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں اس دہشت گرد کا افغان شہری ہونا ثابت ہو چکا ہے۔مزید تصدیق اس وقت ہوئی جب معتبر ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کے لیے فاتحہ (تعزیتی) تقریب کابل میں اس کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔ یہ تقریب آج صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہی، جس میں مقامی افراد کی شرکت بھی سامنے آئی۔ اس تعزیتی اجتماع نے حملہ آور کی شناخت اور افغان پس منظر کی مزید تصدیق کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ خودکش حملہ گل بہادر گروپ سے وابستہ افغان دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا، جو ماضی میں بھی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کے تانے بانے سرحد پار افغانستان سے جا ملتے ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق اس طرح کے شواہد اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے متعدد بار افغان حکام کو اس حوالے سے شواہد فراہم کیے ہیں، تاہم مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث ایسے واقعات کا تسلسل برقرار ہے

  • کراچی کی بحالی دراصل پاکستان کی معیشت کی بحالی ہے۔شرجیل میمن

    کراچی کی بحالی دراصل پاکستان کی معیشت کی بحالی ہے۔شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر،وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کو صنعتی حب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ صنعتی زونز کے لیے 9 ارب 28کروڑ کا تاریخی پیکیج منظور کیا گیا ہے تاکہ روزگار، برآمدات اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے صنعتی علاقوں کے لیے 9 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری خوش آئند اور تاریخی قدم ہے، جس سے صنعت و روزگار کو فروغ ملے گا۔کراچی کے صنعتی علاقوں کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری حکومتِ سندھ کا بروقت اور تاریخی فیصلہ ہے۔صنعتی زونز کی ترقی کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ کراچی کی بحالی دراصل پاکستان کی معیشت کی بحالی ہے۔کراچی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ صنعتی زونز کی بحالی روزگار، برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔

    شرجیل میمن نے سنائی کراچی کی عوام کو بڑی خوشخبری

    بانی پی ٹی آئی جن کے کاندھوں پر چڑھ کرآئے اُنہی کیخلاف سازش کی،شرجیل میمن

    شرجیل میمن سے ایشین ڈولپمنٹ بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

  • ایک دہائی سے دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث کمانڈر ندیم جہنم واصل

    ایک دہائی سے دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث کمانڈر ندیم جہنم واصل

    ڈیرہ اسماعیل خان ،مطلوب دہشت گرد کمانڈر ندیم عرف جنتی تحصیل کلاچی کے علاقے لونی موڑ کے قریب سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں ہلاک ہو گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ ندیم گزشتہ دس برسوں سے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھا اور کلاچی، درابن کلاں اور ملحقہ علاقوں میں سرگرم تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ شدت پسندی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں سے متعلق متعدد مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محفوظ بنا لیا اور کسی بھی باقی ماندہ عسکریت پسند کی موجودگی کو یقینی طور پر ختم کرنے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ اس کی دہشت گرد سرگرمیوں میں مکمل شمولیت کا اندازہ لگانے اور اس کے ساتھیوں کی شناخت کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں

    دوسری جانب لکی مروت کے علاقے جبارخیل میں سیکیورٹی فورسز نے موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند موقع پر ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہو گئے۔

  • بنوں،دہشتگردوں نے بکہ خیل میں ٹوچی پل کو نقصان پہنچایا،آمدروفت متاثر

    بنوں،دہشتگردوں نے بکہ خیل میں ٹوچی پل کو نقصان پہنچایا،آمدروفت متاثر

    دہشت گردوں نے بنوں میرانشاہ روڈ پر واقع دور افتادہ علاقے بکہ خیل کے قریب ٹوچی پل کے ایک حصے کو نقصان پہنچایا۔

    مقامی اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پل کو کاٹنے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک بڑا گڑھا بن گیا اور سڑک مکمل طور پر بند ہو کر ناقابلِ استعمال ہو گئی۔ اس واقعے کے باعث بکہ خیل، گھوڑا بکہ خیل، نرمی خیل اور سردی خیل کی زمینی رابطہ کاری منقطع ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق، سرد اور بارش کے موسم میں اس واقعے نے بالخصوص مقامی رہائشیوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ شہری غیر محفوظ کچی سڑکوں اور پانی سے بھرے راستوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں، جس سے حادثات کا خطرہ اور مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ واقعے کے بعد متعلقہ حکام اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے اور نقصان و صورتحال کا جائزہ لیا۔ ابتدائی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں اور پل کے متاثرہ حصے کی مرمت کا کام جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔ دریں اثنا، سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاری میں ملوث عناصر کی شناخت اور جلد از جلد ٹریفک کی بحالی کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • بھارت کیخلاف کامیابی،وزیراعظم کا انڈر19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلیے1،1 کروڑ روپے کا ااعلان

    بھارت کیخلاف کامیابی،وزیراعظم کا انڈر19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلیے1،1 کروڑ روپے کا ااعلان

    وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کو شکست دیکر انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

    اس موقع پر انہوں نے فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نے بھارت کیخلاف شاندار کامیابی پر ٹیم اور منیجمنٹ کو مبارکبار دی۔ملاقات میں چیئر مین پی سی بی محسن نقوی اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے کپتان فرحان یوسف اور دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کر کے آئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا، وزیراعظم نے فرداً فرداً تمام کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا، وزیراعظم نےبھارت کے خلاف بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی،

    کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ لوگوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا، بھارت کو بدترین شکست پر میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کل خود دیکھا ٹیم جس جوش و جذبے سے میدان میں لڑرہی تھی اس کی مثال نہیں ملتی، مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کو آپ پر فخر ہے،وزیر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا امیدکرتاہوں کہ آپ کارکردگی کے تسلسل کوبرقرار رکھیں گے، آپ بہت جلد انڈر 19 ورلڈ کپ بھی پاکستان لائیں گے ، چیئرمین پی سی بی کو کہتا ہوں کہ تمام کھلاڑیوں کا بھرپور خیال رکھاجائے ، تمام کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولت بہم پہنچائی جائے

    وزیراعظم نے سمیرمنہاس کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی اور ان کو ہیرو قرار دیا، شہباز شریف نےمحسن نقوی کو پی سی بی معاملات احسن طریقے سے چلانے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نےکہا کہ وزیراعظم نے کھلاڑیوں کے لیے ایک، ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، مستقبل میں یہ نوجوان پلیئر ملک کا نام روشن کریں گے۔

    ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ کوچ شاہد انور نے بتایا کہ ٹیم کی تیاری کا عمل 17 جون 2025 سے شروع ہوا، جس کے دوران 70 نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے گئے۔ ٹرائلز کے بعد 30 کھلاڑیوں کا کیمپ لگایا گیا اور ایشیا کپ سے قبل ہدف یہی رکھا گیا تھا کہ نہ صرف ٹرافی جیتنی ہے بلکہ شائقینِ کرکٹ کے دل بھی جیتنے ہیں،قومی ٹیم کے سابق کپتان اور انڈر 19 ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں نوجوان کھلاڑیوں کی محنت کو سراہا گیا اور فی کھلاڑی ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔ وزیراعظم نے پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ٹیم مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی، سمیر منہاس نے فائنل میں شاندار اننگ کھیلی جبکہ عثمان خان نے بھی ان کے ساتھ اہم شراکت داری قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑے میچ میں بڑا اسکور کرنا ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا نتیجہ تھا، فرحان یوسف نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کی، جس کے باعث تمام کھلاڑی اعتماد کے ساتھ کھیلے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی جیت میں ہر کھلاڑی کا کردار اہم رہا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ٹورنامنٹ میں انفرادی طور پر نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے تاہم آئندہ ورلڈ کپ میں بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے،سٹار بلے باز سمیر منہاس نے کہا کہ ان کا پلان سادہ تھا، وکٹ پر وقت گزارنا اور ٹیم کے لیے رنز بنانا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کسی قسم کا دباؤ محسوس نہیں کیا اور کوشش یہی تھی کہ بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجایا جائے تاکہ مخالف ٹیم دباؤ میں آئے۔

  • سکھر میں بھینس چوری کی کوشش، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

    سکھر میں بھینس چوری کی کوشش، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

    سکھر: شہر کے نواحی علاقے روہڑی کے قریب ایک گاؤں میں مبینہ بھینس چوری کی کوشش دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق اہلخانہ کی مزاحمت پر چوروں نے فائرنگ کی، جس سے گاؤں کے دو افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ چور گھر میں داخل ہوئے اور گائے نکال کر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن مزاحمت پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔واقعے کے فوری بعد ایس ایس پی اظہر مغل نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ سرچ کے دوران پولیس اور چوروں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک مشتبہ چور ہلاک ہو گیا۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ دو زخمی چور ابھی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ افراد کے بارے میں فوری اطلاع دیں تاکہ انہیں جلد گرفتار کیا جا سکے۔

  • 5بڑے کاروباری گروپس  کا بلوچستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

    5بڑے کاروباری گروپس کا بلوچستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

    پاکستان کے معدنی شعبے میں تاریخی پیش رفت، پانچ بڑے ملکی کاروباری گروپس پہلی باراربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے

    معدنیات کے شعبے میں پاکستان کی تاریخی جست، قومی معیشت کے لیے روشن مستقبل کی نویدثابت ہوئی،ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے سنہرےدور کا آغاز ہوا چاہتا ہے،ملکی صفِ اوّل کے پانچ بڑے کاروباری گروپس نے بلوچستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا،لیک سٹی ہولڈنگز، فاطمہ گروپ، دین گروپ، ہلٹن گروپ اور سورتی گروپ اس تاریخ ساز اور دور رس سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں،تقریباً پانچ ارب امریکی ڈالرز کی مجموعی مارکیٹ ویلیو رکھنے والے یہ گروپس ، بلوچستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے پر عزم ہیں،یہ پیش رفت ماڑی انرجیز کی ذیلی کمپنی ماڑی منرلز اور گلوباکور منرلز کے درمیان بلوچستان میں معدنی تلاش کے لیے جوائنٹ وینچر معاہدے کے بعد سامنے آئی

    جوائنٹ وینچر معاہدے کے تحت گلوباکور منرلز لمیٹڈ بلوچستان کے معدنی شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی،معاہدے کے تحت بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونا اور تانبے سمیت قیمتی معدنیات کی تلاش میں سرمایہ کاری کی جائے گیااس حوالہ سے سابق وفاقی وزیر اور معروف صنعتکار گوہر اعجاز نے کہا کہ معدنی ترقی کے آغاز سے ملک میں امن، ترقی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے،بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور پاکستانی کمپنیوں کی براہِ راست سرمایہ کاری صوبہ کی معاشی سمت بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گی،

    بلوچستان میں معدنی شعبے کی بحالی سے ہزاروں بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،ایس آئی ایف سی کی مربوط سہولت کاری سے ریگولیٹری رکاوٹیں دور اور بلوچستان میں بڑے پیمانے پر معدنی سرمایہ کاری ممکن ہوئی،معدنی وسائل کی ترقی سے پاکستان کی معاشی خود کفالت، صنعتی وسعت اور قومی معیشت کو طویل المدتی استحکام حاصل ہوگا،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے بلوچستان میں وسیع سرمایہ کاری معاشی بحالی اور ترقی کی واضح علامت ہے،

  • قیدی سے ہماری جان چھڑوائیں،کسی اورجیل منتقل کریں،گورنر خیبر پختونخوا کا مریم کو پیٍغام

    قیدی سے ہماری جان چھڑوائیں،کسی اورجیل منتقل کریں،گورنر خیبر پختونخوا کا مریم کو پیٍغام

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں مریم نواز سے آج دوبارہ کہوں گا کہ اس قیدی سے ہماری جان چھڑوائیں اس کو کسی اور جیل میں منتقل کریں۔ یہاں سے ان کے لوگ شاپنگ کرنے اسلام آباد جاتے ہیں اور اڈیالہ جیل کے باہر انگلی کٹوا کرشہیدوں میں نام لکھواتے ہیں۔ ایسی جگہ بھیجیں جہاں پتہ بھی لگے کہ یہ اپنے قائد کے لیے آئے ہیں

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کہاں گئے وہ غائبانہ نماز جنازہ کا کہنے والے، کہاں گئے وہ کفن باندھنے والے؟حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے،
    کیونکہ اگر وہ آزاد ہو گئے تو ان کی سیاست کی دکان بند ہو جائے گی ،اڈیالہ جیل کے باہر جانا فضول ہے کیونکہ وہاں کا قیدی جب تک اپنی سزا پوری نہیں کرے گا باہر نہیں آسکتا ، میں مریم نواز سے دوبارہ گزارش کرتا ہوں کہ اس قیدی سے ہماری جان چھڑوائے اور کسی اور جیل میں شفٹ کریں ،وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ محاذ آرائی چاہتے ہیں۔ ہمارا صوبہ اس وقت محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وہ ایک سزا یافتہ شخص کے لیے محاذ آرائی چاہتے ہیں۔ ایسے تو پاکستانی جیلوں میں جتنے بھی قیدی ہیں اگر ان کے خاندان سڑکوں پر نکل آئیں تو کیا انہیں آزاد کر دیا جائے؟امپورٹڈ اپوزیشن لیڈر لائے گئے ہیں،کربلا اڈیالہ جیل کے باہر نہیں کربلا کرم ایجنسی میں ہے وہاں جائیں،صوبائی حکومت آپریشن کو سپورٹ کرےخیبرپختونخوا میں جہاں دہشت گردی ہوگی وہاں ہر قیمت پر آپریشن ہوگا ۔

  • ماسکو ، کار بم دھماکے میں سینئر روسی جنرل ہلاک

    ماسکو ، کار بم دھماکے میں سینئر روسی جنرل ہلاک

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے ایک کار بم حملے میں پیر کی صبح روسی مسلح افواج کے ایک جنرل ہلاک ہو گئے،

    لیفٹیننٹ جنرل فانیل سَروروف، جو روسی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے آپریشنل ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے، جنوبی ماسکو میں اپنی گاڑی کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں دم توڑ گئے۔ یہ بات روس کی تحقیقاتی کمیٹی کی سرکاری ترجمان سویتلانا پیترنکو نے بتائی۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی، جو بڑے جرائم کی تحقیقات کرتی ہے، نے کہا کہ اس نے سَروروف کے “قتل” کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔کمیٹی کے مطابق تفتیش کی ایک سمت یہ بھی ہے کہ آیا یہ حملہ “یوکرینی خصوصی فورسز” سے “منسلک” تھا۔

    پیترنکو نے مزید کہا، “تفتیش کار قتل کے معاملے میں کئی پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ یہ جرم یوکرینی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے منظم کیا گیا ہو۔”

    فروری 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بعد سے، کیف پر روس اور روس کے زیرِ کنٹرول یوکرینی علاقوں میں روسی فوجی حکام اور کریملن کے حامی افراد کو نشانہ بنانے والے کئی حملوں کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔اپریل میں جنرل یاروسلاو موسکالک، جو جنرل اسٹاف کے نائب تھے، ماسکو کے قریب ایک کار دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔دسمبر 2024 میں، روسی ریڈیولوجیکل، کیمیائی اور حیاتیاتی دفاعی افواج کے سربراہ ایگور کیریلوف ماسکو میں اس وقت مارے گئے جب ایک بارودی مواد سے بھرا برقی اسکوٹر پھٹ گیا۔ اس حملے کی ذمہ داری یوکرین کی سکیورٹی سروس ایس بی یو نے قبول کی تھی۔روسی فوجی بلاگر میکسم فومِن اپریل 2023 میں سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک کیفے میں ایک مجسمے کے پھٹنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔اور اگست 2022 میں، ایک کار بم دھماکے میں الیگزینڈر دوگِن کی بیٹی داریا دوگِنا ہلاک ہو گئی تھیں۔