Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ہرشہر کے ہرکونے کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیے: مریم نواز

    ہرشہر کے ہرکونے کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیے: مریم نواز

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان کی تفصیلات اور تصویری جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیوٹیفکیشن پلان فیز ون کی تکمیل کے لئے فروری سے مئی تک کاہدف مقرر کر دیا۔

    اجلاس میں ہر ضلع، ہر تحصیل اور ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 39اضلاع میں 132بیوٹیفکیشن سکیمیں 16ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی۔ 97 بیوٹیفکیشن سکیموں کے ورک آڈر جاری،88 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ شروع ہوگے۔ لاہور میں بیوٹیفکیشن کے 18، سرگودھا میں 6، بہاولپور میں 16، گوجرانوالہ میں 12 پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔ راولپنڈی کے 17، فیصل آباد کے 13، ملتان 8 اور ساہیوال میں 24 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ مکمل کیے جائیں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے بھر کے 33اضلاع میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں قدیمی دروازوں کی بحالی کے کام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہر بازار میں فائبر گلاس اور ٹین سائل کور لگائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہرشہر کے بیوٹیفکیشن پلان میں واٹر فیچر/فوارے، مصنوعی آبشارے شامل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مرکزی بازاروں میں روڈ کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹ بنانے کا حکم دیا اور بیوٹیفکیشن پلان میں تیزی سے بڑھنے والے پودے اور سبزہ شامل کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فٹ پاتھ پر روایتی گرے ٹائلز کی بجائے خوبصورت کلرٹائل لگانے کا حکم بھی دیا۔
    اجلاس میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے لئے ڈیش بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے بیوٹیفکیشن ڈیش بورڈ کور وزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں ڈی سی کی طرح اسسٹنٹ کمشنروں کے بھی کے پی آئیز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے کارکردگی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کھلے مین ہول،ٹوٹی سڑکیں، گندگی، کوڑے کے ڈھیر، ٹوٹی ہوئی گرین بیلٹ اور خراب (کلر)پینٹ پرذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ شہروں میں تجاوزات نظر آنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو وارننگ دی جائیگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ شہروں کی بیوٹیفکیشن کا عمل جاری رہے گا۔ ہر ضلع،شہر اور قصبے کو اینڈ ٹو اینڈ(مکمل) بیوٹی فائی کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کوئی ایک بازار نہیں، شہر کے ہرہرکونے کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیے۔ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ اور اپ گریڈیشن کے دوران عوام کی سہولت کا خیال رکھا جائے،کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رحیم یار خان کے چھ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ31مارچ تک مکمل ہوں گے۔ بہاولپور میں بابا فرید گیٹ، الصادق مسجد کی قدیمی صورت کی بحالی اور کھڑکیوں پر ووڈ بال کونی بنے گی۔ بہاولنگر،فورٹ عباس، منچن آباد،چشتیاں میں پانچ بیوٹیفکیشن پلان 30جنوری تک تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منچن آباد اور چشتیاں کے بیوٹیفکیشن پلان کو ری ڈیزائن کرنے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصل آباد کے 121 سال قدیم گھنٹہ گھر اور بازاروں کو تجاوزات سے پاک اور اپ گریڈیشن کی جاری رہی ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ اورگوجرہ میں تین بیوٹیفکیشن پلان فروری تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ جھنگ، شورکوٹ،18ہزاری بیوٹیفکیشن پلان کے لئے 30اپریل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ چینیوٹ میں روایتی قدیمی فرنیچر مارکیٹ کو جدید ڈیزائن میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے پورے گوجرانوالہ کو نئی اور خوبصورت شکل دینے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نارووال، شکرگڑھ اور ظفر وال میں تین بیوٹیفکیشن سکیمیں 31 مئی تک مکمل ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے گجرات شہر کی اپ لفٹنگ کا پلان تین روز میں طلب کر لیا۔ سیالکوٹ کے اقبال منزل بازار اور ملحقہ گلیوں کی شاندار اپ گریڈیشن 31 مئی تک ہوگی۔ راولپنڈی کے راجہ بازاراور کمرشل مارکیٹ ایریا کو جدید اور شاندار صورت دی جائے گی۔ اٹک اور احسن ابدال میں دو بیوٹیفکیشن پراجیکٹ مکمل کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چکوال کے چھپڑ بازار کا نام تبدیل کرنے کی ہدایت کی، 30مارچ تک بیوٹیفکیشن مکمل ہوگی۔ جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدانخان میں بیوٹیفکیشن کے چار پراجیکٹ 397ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے۔

  • امریکا کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے 686 ملین ڈالر کا پیکیج منظور

    امریکا کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے 686 ملین ڈالر کا پیکیج منظور

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے 686 ملین ڈالر کا پیکیج منظور کرلیا۔

    عرب نیوز کے مطابق منظوری کا ذکر امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجنسی کے اُس خط میں کیا گیا ہے جو امریکی کانگریس کو ارسال کیا گیا۔ کانگریس کو لکھے گئے خط کے مطابق نئے معاہدے میں 16 ڈیٹا لنک سسٹم، کرپٹوگرافک آلات، ایویانکس اپ گریڈ، تربیتی ماڈیولز اور جامع پائیداری سپورٹ شامل ہیں، جن کا مقصد پاکستان کے ایف 16 بیڑے کو جدید بنانا ہے۔ اس اقدام سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان جاری انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکا کی جانب سے ایف 16 لڑاکا جہازوں کے اپ گریڈیشن پیکیج کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے اور دونوں ممالک کے معمول کے دفاعی تعاون کا حصہ قرار دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے پہلی بار 80ء کی دہائی میں امریکا سے ایف 16 جنگی طیارے خریدے تھے۔

  • دفاع پاکستان کیلئے علما کرام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،قاری یعقوب شیخ

    دفاع پاکستان کیلئے علما کرام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،قاری یعقوب شیخ

    چیئرمین رابطہ علماء و مشائخ پاکستان،مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےعلما و مشائخ سے خطاب میں دہشتگردی کیخلاف جس عزم کا اظہار کیاقوم اسکی تائید کرتی ہے، افغان علما کی جانب سے اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں،افغان طالبان علماء کے بیان کی تائید کریں اور افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کو روکیں،

    قاری یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمےاور ملک کے دفاع کے لئے جس عزم کا اظہار کیا پاکستان بھر کے علما کرام تائید کرتے ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علماء مشائخ کو ملکی دفاع کے لئے اعتماد میں لینا خوش آئند ہے،پاکستان بھر کے علما کرام کلمہ کے نام پرحاصل ملک پاکستان کے دفاع و سلامتی کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،دہشتگردی کی شریعت میں کوئی گنجائش نہیں،افغان طالبان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں بصورت دیگر پاکستان کی مسلح افواج قیام امن کے لئے جو بھی فیصلہ کریں گے مرکزی مسلم لیگ سمیت پاکستان کے علما کرام،قوم مکمل تائید و حمایت کرے گی ، برادر ملک افغانستان کے ایک ہزار سے زائد علما کی افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی قرارداد خوش آئند ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان طالبان عملی طور پر ٹی ٹی پی کو روکیں اور ان کی پشت پناہی ختم کریں،پاکستان نے افغانستان کے لئے ہمیشہ برادر ملک کے طور پر حق ادا کیا تاہم افغانستان کی جانب سے ٹی ٹی پی کی پشت پناہی اور پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کا رویہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے، اس ضمن میں پاکستان نے دوست ممالک کے ساتھ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کئے ،تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن افغانستان کی جانب سے ہٹ دھرمی دکھائی گئی،اب افغان علما کی جانب سے فتوے کے بعد افغان حکومت اسکی تائید کرے ،افغان طالبان کے زیر سایہ ٹی ٹی پی سرگرم ہے،افغان طالبان گارنٹی دیں کہ پاکستان میں بسنے والوں پر ایک بھی گولی افغانستان کی سرزمین سے نہیں چلے گی،

  • وزیرِ اعظم  شہباز شریف ترکمانستان  روانہ ہو گئے

    وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ ہو گئے

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان کیلئے روانہ ہو گئے

    وزیرِ اعظم اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد (International Year of Peace and Trust-2025)، عالمی دن برائے غیر جانبداری (International Day of Neutrality) اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے.

    وزیرِ اعظم ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے ساتھ ساتھ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے. نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.

  • سندھ ہائیکورٹ،ای چالان کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد

    سندھ ہائیکورٹ،ای چالان کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد

    سندھ ہائی کورٹ نے اِی چالان کے خلاف درخواست پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی

    جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیے کہ حکومت ایسے کام کرتے وقت کم از کم لیگل ٹیم سے ہی مشاورت کرلیتی، رات کے چار بجے بھی شہری سگنل کھلنے کا انتظار کرے گا تو دائیں بائیں سے پستول والا آجائے گا،جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت ایئر پورٹ جانے والے شہری کا پرس، فون اور جان بھی جاسکتی ہے، حکومت کو قانون سازی کرتے وقت تمام پہلوؤں کو دیکھنا چاہیے،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ اِی چالان کے بعد شہر بھر میں حادثات میں 50 فیصد کمی آئی ہے،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اِی چالان سے متعلق نوٹیفکیشن آپ کی فائل میں کہاں ہے؟ آپ نے خبر بنوانی ہے تو بنوالیں لیکن وہ نوٹیفکیشن تو منسلک کریں جو چیلنج کیا ہے،عدالت نے سندھ حکومت سے اِی چالان اور جرمانوں کے نوٹیفکیشن سے متعلق رپورٹ 15 جنوری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • فیض حمید کی سزا  تاریخی فیصلہ،حق و سچ کی فتح ہے،عطا تارڑ

    فیض حمید کی سزا تاریخی فیصلہ،حق و سچ کی فتح ہے،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فیض حمید کی سزا ایک تاریخی فیصلہ اور حق و سچ کی فتح ہے، پاک فوج کا سسٹم بہت مضبوط ہے، قانونی میکنزم بہت مضبوط ہیں، اس معاملے پر ایک لمبا عرصہ شواہد پیش کیے جاتے رہے، گواہان کے بیانات قلمبند کیے جاتے رہے۔

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فیض حمید نے بطور پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر ملک میں سازشیں کی، آج کا فیصلہ تاریخی ہے، فیض حمید کی جانب سے ریڈ لائن کراس کی گئی، ریٹائرمنٹ کے بعد جب سیاسی سرگرمیوں پر قدغن تھی تب یہ پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بنے اور ان کی پوری سیاسی سپورٹ کی، 9 مئی جیسے واقعات میں انتشار پھیلانا اور ریاست کے خلاف بغاوت کرنا ان پر ثابت ہوا ہے، ہاؤسنگ سوسائٹی کا کیس سامنے ہے، ناجائز اختیار ات اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرنا یہ سب ناقابل تردید ہے، یہ لینڈ مارک فیصلہ ہے، اس سے قانون و انصاف کے نظام کو بہت تقویت ملی ہے، یہ ایک فیئر ٹرائل ہوا اور بھرپور موقع دیا گیا، اپنے دفاع میں ثبوت اور گواہان پیش کریں، سیاسی معاملات کی بھی تحقیق ہورہی ہے، سب چیزیں فیض حمید پر ثابت ہوچکی ہیں، سیاسی وابستگی بہت زیادہ تھی، بطور پی ٹی آئی سیاسی مشیر ملک میں آگے بڑھ کر سازشیں کی گئیں اور انتشار پھیلایا گیا۔

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی بہت سنگین معاملہ ہے اس پر تحقیقات ہوں گی، ان کی سیاسی اسسٹنٹ کی سنگین صورتحال کی تحقیقات کی جارہی ہیں، یہ ریاسٹ کی رٹ کمزور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

  • کہوٹہ،مسافر وین دریا میں گر گئی، 3 مسافروں کی موت

    کہوٹہ،مسافر وین دریا میں گر گئی، 3 مسافروں کی موت

    سدہنوتی ، کہوٹہ آزاد پتن روڈ کے قریب وین دریامیں گرنے سے3افرادجاں بحق ہوگئے

    مسافر ہائی ایس وین۔ہجیرہ سے راولپنڈی کی طرف سفر کر رہی تھی ۔گاڑی میں عملہ سمیت 18 افراد سوار 4 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیوٹہ منتقل کردیا گیا ہے،باقیوں کی تلاش جاری ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی 6 گاڑیاں اور 20 سے زائد اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 4 افراد اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکل آئے اور ان افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ امدادی ٹیموں نے 3 لاشیں دریا سے نکال لی ہیں اوردیگر کی تلاش جاری ہے۔

  • فیض حمید کو سزا پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل

    فیض حمید کو سزا پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ‏قوم برسوں فیض حمید اورجنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہ اللّٰہ ہمیں معاف کرے، اللّٰہ طاقت اور اقتدار کو ‏اللّٰہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا فرمائے،وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا دعا کرتے ہوئے کہناتھا کہ خوفِ خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔

    واضح رہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا

  • سگریٹ سازی کی غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی پر وزیراعظم کی ایف بی آر کی پذیرائی

    سگریٹ سازی کی غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی پر وزیراعظم کی ایف بی آر کی پذیرائی

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا

    وزیراعظم نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کے 11 فیصد کے ہدف کے حصول کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے ٹیکس محصولات کے اہداف کے حصول کے لیے ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی ،کسٹمز کلیئرنس میں جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کے استعمال سے کلیئرنس کے دورانیے میں خاطر خواہ کمی پر وزیراعظم نے ایف بی آر حکام کی پزیرائی کی اور ہدایت کی کہ درآمدات اور برآمدات کی کسٹمز کلیئرنس کے دورانیے کو مزید کم کیا جائے، حکومتی محصولات بڑھانے کے لیے وزیراعظم نے معیشت کے تمام شعبوں میں ٹیکس انفورسمنٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،

    وزیراعظم نے سگریٹ سازی کی غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پزیرائی کی ،وزیراعظم نے ایف بی ار کے ٹیکس چوروں اور غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف اقدامات میں صوبائی حکومتوں کو ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی،

    اجلاس میں وزیراعظم کو ٹیکس محصولات کے اہداف کے حصول کی پیشرفت، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی،بتایا گیا کہملک بھر میں تمباکو کے شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایف بی آر اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے متعدد فوکل پرسن تعینات کیے گئے ہیں، حالیہ دنوں میں مؤثر کاروباری کے نتیجے میں غیر قانونی سگریٹس کی بڑی تعداد قبضے میں لی گئی ہے، وزیراعظم کو ٹربیونلز اور مختلف اداروں میں ٹیکس کے زیر التواء مقدمات کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، اٹارنی جنرل اف پاکستان، چئیرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

  • پی ایس ایل کا روڈ شو نیویارک میں، تیاریاں مکمل

    پی ایس ایل کا روڈ شو نیویارک میں، تیاریاں مکمل

    لندن کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو عالمی سطح پر مزید فروغ دینے کے لیے امریکا کا رخ کر لیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیویارک میں پی ایس ایل کے روڈ شو کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ یہ اہم تشہیری ایونٹ 13 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا، جس میں قومی کرکٹرز، سابق لیجنڈز اور شوبز شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ نیویارک روڈ شو میں پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا سمیت اہم کھلاڑی ابرار احمد، فہیم اشرف، صائم ایوب، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ ان کرکٹرز کی موجودگی کا مقصد نہ صرف ایونٹ کو عالمی سطح پر روشناس کرانا ہے بلکہ پی ایس ایل کی برانڈ ویلیو میں اضافہ کرنا بھی ہے۔ایونٹ کو مزید رنگین بنانے کے لیے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، سابق چیئرمین پی سی بی و معروف کمنٹیٹر رمیز راجا اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر بھی روڈ شو کا حصہ ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق پروگرام میں کرکٹ کے فروغ، نئی فرنچائزز کے اجراء اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی جیسے اہم موضوعات پر بھی گفتگو ہوگی۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے روڈ شو کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کو عالمی سطح پر متعارف کرانا وقت کی ضرورت ہے، اور ’’نئی ٹیموں میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی خوش آئند اور پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے حوصلہ افزا ہے۔‘‘