Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • افغان علماکا  اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہ کرنے پرزور

    افغان علماکا اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہ کرنے پرزور

    افغانستان سے پاکستان میں جاری دراندازی روکنے کے سلسلے میں مثبت پیشرفت سامنے آگئی، کابل میں علما اور مذہبی رہنماؤں کے اہم اجلاس میں عسکریت پسندی کے لیے سرحد عبور نہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

    ذرائع نے طلوع نیوز کو تصدیق کی ہے کہ کابل میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں علما اور مشائخ کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق، اقدار اور شرعی نظام کا دفاع ہر فرد پر فرض ہے۔اجلاس میں اسلامی امارت سے مطالبہ کیا گیا کہ امارتِ اسلامی افغانستان کے رہبر کے حکم کی روشنی میں کسی کو بھی بیرونِ ملک عسکری سرگرمیوں کے لیے جانے کی اجازت نہ دی جائے۔اجلاس میں اس فیصلے پر بھی زور دیا گیا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو اور اگر کوئی اس فیصلے کی خلاف ورزی کرے تو اسلامی امارت کو اس کے خلاف کارروائی کا مکمل اختیار حاصل ہے،

    افغان عمائدین اور علما کے بیان سےپاکستان کےدیرینہ مطالبےکی توثیق ہوگئی ہے،پاکستان کی جانب سے بارہا افغان طالبان سے اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاہم افغان طالبان جارحیت پر قائم ہیں اور سرحد پار سے پاکستان میں دراندازی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

  • سی این این کو فروخت کر دینا چاہئے،ٹرمپ کی خوہش

    سی این این کو فروخت کر دینا چاہئے،ٹرمپ کی خوہش

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنیوالے امریکی میڈیا سی این این نیوز نیٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے فروخت کردینا چاہیے۔

    وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر چینل کی کارکردگی پر انگلی اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سی این این کی ریٹنگز اتنی کم ہیں کہ شمار بھی نہیں ہوتیں، ڈیل کے تحت سی این این کو بیچ دینا چاہیے۔ وہ میڈیا میں غلط بیانی اور جانبداری کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

    یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اکثر اپنی تقریروں اور صحافیوں سے گفتگو میں ان ٹی وی اور اخبارات کو جعلی میڈیا قرار دیتے ہیں جو انکی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں،سی این این اور اس کی پیرنٹ کمپنی نے تاحال امریکی صدر کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

  • خیبرپختونخوا،بلوچستان ،دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کی بھرپور کاروائیاں جاری

    خیبرپختونخوا،بلوچستان ،دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کی بھرپور کاروائیاں جاری

    خیبر پختونخوا و بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں

    دو بیست و پنجہ کے علاقے میں سرکاری سپلائی گاڑی پر دیسی ساختہ بم حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ایک کالعدم تنظیم نے ذمہ داری کا دعویٰ کیا مگر حکام نے اسے پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

    کلاتھک میں ایک مواصلاتی ٹاور دھماکے کا نشانہ بنا، جس سے ٹاور کو نقصان پہنچا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار غریب نواز فائرنگ کے ایک واقعے میں شہید ہو گیا۔ نامعلوم حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے گریشہ میں انسداد دہشت گردی کے تحت سرچ اور کلیئرنس آپریشن کیا۔ متعدد مشتبہ افراد کو مجموعی کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔جھاو اور کوہرو سمیت قریبی علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں۔ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

    قبائلی اضلاع میں شدت پسندوں کے خلاف عوامی مزاحمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تراہ کے عوام نے کھل کر اعلان کیا ہے کہ وہ مزید تشدد برداشت نہیں کریں گے۔ اس سے قبل لکی مروت میں گرینڈ جرگہ نے اجتماعی مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔

    مہمند،الینگار میں سکیورٹی فورسز نے ایک آئی بی او کے دوران آٹھ سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ چار سے زائد دہشت گرد زخمی ہوئے۔ٹانک،ہورس پولیس اسٹیشن لقمان شہید پر کواد کاپٹر کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ گرینیڈ اسٹیشن کے اندر گرایا گیا لیکن وہ پھٹ نہ سکا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

    میر علی، شمالی وزیرستان،عیسوری میں پرانے بارودی مواد کے پھٹنے سے دس بچے زخمی ہو گئے۔ بچے ایک غیر پھٹا بم کھیلتے ہوئے چھیڑ بیٹھے تھے۔کالایا، اورکزئی زیریں،ڈی پی او کی زیر صدارت ایک جرگے میں فیروز خیل کے علاقوں میں شدت پسندوں کی ممکنہ موجودگی پر غور کیا گیا۔ پسکی میں چیک پوسٹ کے قیام کی فوری منظوری دے دی گئی۔تورغر پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ جوابی کارروائی میں چھ حملہ آور مارے گئے جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔باجوڑ (سلارزئی)،گزشتہ روز اغوا کیے گئے دو نوجوانوں کی لاشیں جنگل سے مل گئیں۔ پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈی ایچ کیو اسپتال بٹگرام کے مرکزی دروازے پر ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل نیاز علی شملائی کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

  • ایمان مزاری کیس،ناروے کے سفیر کی سپریم کورٹ آمد، سفارتی آداب کی خلاف ورزی

    ایمان مزاری کیس،ناروے کے سفیر کی سپریم کورٹ آمد، سفارتی آداب کی خلاف ورزی

    اسلام آباد میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے کیس کی سماعت سے قبل سفارتی حلقوں میں تشویش کا باعث بننے والی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    ناروے کے سفیر کی سپریم کورٹ آمد ہوئی، ایک پاکستانی شہری کے کیس میں ناروے کے سفیر کی عدالت آمد سفارتی آداب کی واضح خلاف ورزی ہے،صحافی ثاقب بشیر نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناروے کے سفیر عدالت پہنچے ہیں اور ایمان مزاری سے مل رہے ہیں،سفیر کی اچانک آمد نے حکومتی اور قانونی حلقوں میں سوالات کھڑے کردیے ہیں کہ کسی ملک کے سفارتی نمائندے کا براہِ راست عدالتی کارروائی میں شریک ہونا روایتی سفارتی حدود سے تجاوز سمجھا جاتا ہے۔

    قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کا سفیر، بالخصوص جاری مقدمے میں براہِ راست عدالت کے اندر موجود ہو کر کارروائی کا مشاہدہ کرے، یہ مداخلت کے زمرے میں آتا ہے اور اسے سفارتی اخلاقیات اور ویانا کنونشن کی روح کے منافی سمجھا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک غیر معمولی قدم ہے بلکہ عدالتی خودمختاری پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کے مترادف بھی ہوسکتا ہے

    سیاسی و سماجی تجزیہ کاروں نے بھی اس پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کو بین الاقوامی سطح پر بھی ایک حساس پیغام کے طور پر دیکھا جائے گا، جسے مناسب فورمز پر اجاگر کرنا ضروری ہے تاکہ ایسا رویہ مستقبل میں کوئی مثال نہ بن سکے۔

  • چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز  کی موت

    چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز کی موت

    چارسدہ: خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں افسوسناک فائرنگ کے ایک واقعے میں سرکاری اسکول کی دو خاتون اساتذہ جاں بحق ہوگئیں۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اسکول ڈیوٹی پر جانے والی خواتین پر فائرنگ کردی۔پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں مقتول خواتین گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ملازم تھیں اور روزانہ کی طرح آج بھی فرائض انجام دینے کے لیے اسکول جا رہی تھیں کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی اس واردات کے محرکات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا، تاہم ابتدائی معلومات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جبکہ شہریوں نے خاتون اساتذہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

  • مریم نواز اگر سندھ سے انتخاب لڑیں تو ہم ویلکم کریں گے،بلاول

    مریم نواز اگر سندھ سے انتخاب لڑیں تو ہم ویلکم کریں گے،بلاول

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، اس کی کوشش ہے عوام اور افواج کے درمیان دراڑ پیدا کرے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی باغبان پورہ میں چمن پارک کے علاقے آمدہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے کامریڈ زبیدہ شاہین کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی.اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانا میرا یا میری پارٹی کا مطالبہ نہیں، میں کسی سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں بھی نہیں ہوں، سیاسی پارٹی کو خیبر پختونخوا میں اپنا رویہ بہتر کرنا ہوگا، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں خلل ڈالا تو مسائل بنیں گے، سیاسی جماعت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی تو پھر گورنر راج لگانا مجبوری بن جائےگا ، خیبر پختونخوا میں جنگی حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں،پاکستان کو افغانستان کی طرف سے جو خدشات ہیں وہ سچ ثابت ہو رہے ہیں، افغانستان سے دہشت گرد پاکستان آ کر دہشت گردی کرتے ہیں، یہ پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے، ہماری افواج اس چیلنج کا مقابلہ کررہی ہیں، پاکستان کے اندرونی چیلنجز سے بھی نمٹا جارہا ہے ،پاک فوج پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، افسوس ایسی سیاسی قوتیں بھی ہیں جو اس وقت ادارے پر حملہ کرتی ہیں، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کو دائرے میں رکھیں،مئی کی جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست بھارت کو ہضم نہیں ہورہی، وہ ایک بار پھر پاکستان پر وار کرنےکی سازشیں کر رہا ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جیت پوری دنیا نے تسلیم کی، پاک آرمی، پاک فضائیہ اور بحریہ میں اتنی طاقت ہےکہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو بھرپور جواب دے سکتے ہیں۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، اس کی کوشش ہے عوام اور افواج کے درمیان دراڑ پیدا کرے، ہم ان کو کہنا چاہتے ہیں کہ اپنےکردار کو ٹھیک کریں۔ایک سوال کے جواب میں بلاول کا کہنا تھا کہ مریم نواز اگر سندھ سے انتخاب لڑیں تو ہم ویلکم کریں گے، سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب میں حصہ لینا چاہیے۔

  • ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے۔ دفاعی معائدہ تاریخی ہے ،

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا تو انتشار اور فساد الارض نے وہاں جگہ لی، عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں ، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے،دہشتگردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں،اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، معرکہ حق میں اللّٰہ کی نصرت سے کامیابی ملی، علماء قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں ،پاکستان ہمیشہ زندہ باد

  • افواج پاکستان کا سنٹرل کمانڈ  قوم کی امنگوں کے عین مطابق ہے،خالد مسعود سندھو

    افواج پاکستان کا سنٹرل کمانڈ قوم کی امنگوں کے عین مطابق ہے،خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، افواج پاکستان کا سنٹرل کمانڈ ضروری اور قوم کی امنگوں کے عین مطابق ہے،ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹر میں بنیادی تبدیلی خوش آئند ہے،

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،آپریشن بنیان مرصوص کے دوران قوم کے اتحاد سے مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جس کے چرچے ابھی تک عالمی دنیا میں گونج رہے ہیں،دشمن مشرق سے سازش کرے یا مغرب سے،مسلح افواج عوام کے اتحاد کے ساتھ جواب دینے کے لئے تیار ہیں، مرکزی مسلم لیگ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. خیبر پختونخوا وبلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو سراہتے ہیں،27ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب کا قیام اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تقرری ایک تاریخی اور دور رس فیصلہ ہے، جو قومی سلامتی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو نئی مضبوطی فراہم کرے گا،ان کی دوراندیش قیادت سے قوم کو بجا طور پر امید ہے کہ پاکستان کا دفاع پہلے سے زیادہ مربوط، موثر اور جدید خطوط پر استوار ہوگا. 27 ویں ترمیم کے حوالے سے مرکزی مسلم لیگ کا موقف واضح ہے کہ ملک کو جدید طرز پر دفاع کو بہتر کرنا ہے اور اسی طرح مزید آئینی عدالتوں سے بھی انصاف کا عمل بہتر ہوگا. مرکزی مسلم لیگ تعمیری سیاست پر یقین رکھتی ہے. بعض عناصر مرکزی مسلم لیگ کے بیانیہ اور ریاست کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کے لئے جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں جسے ہم مسترد کرتے ہیں

  • آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)کا ژوب بازار کا اچانک دورہ

    آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)کا ژوب بازار کا اچانک دورہ

    آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبٰی نے ژوب بازار کا اچانک دورہ کیا مقامی شہریوں اور دکانداروں سے غیر رسمی ملاقات کی,

    انہوں نے دورے کے دوران سیکیورٹی صور تحال کا جائزہ لیا. ژوب بازار میں مقامی شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے اور دکانداروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔عوام نے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ۔لوگوں نے آئی جی ایف سی کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔یہ دورہ عوام کے ساتھ قریبی تعلق اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے عزم کی عملی مثال ہے۔

  • دوسروں کو ذہنی مریض کہنے والے خود ذہنی مریض ہیں،عون چوہدری

    دوسروں کو ذہنی مریض کہنے والے خود ذہنی مریض ہیں،عون چوہدری

    استحکام پاکستان پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عون چوہدری اور رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ عون چوہدری نے کہا کہ کچھ لوگ بیانیہ بنارہے ہیں، عوام میں نفرت کا بیج بورہے ہیں، افواج پاکستان کیخلاف ایک مہم شروع کی گئی ہے، کچھ عناصر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، عسکری اور سیاسی قیادت کی اچھی نیت ہے، اللہ نے کامیابی دی۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بالکل نہیں چاہتے کہ ملک کے حالات مستحکم ہوں، میرا سوال ہے کہ آپ کے ہینڈلرز کون ہیں؟، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، سوشل میڈیا پر ملک کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے، اندر کے سانپ دشمن کے ساتھ مل کر گھناؤنی مہم چلارہے ہیں، قوم ان ملک دشمن عناصر کو پہچانیں، یہ لوگ شہداء کے جنازوں پر نہیں جاتے، اللہ تعالیٰ سپہ سالار کو بے انتہا عزت دے رہے ہیں۔عون چوہدری نے کہا کہ یہ لوگ چند ڈالرز کی خاطر ملک سے باہر بیٹھ کر مہم چلارہے ہیں، یہ لوگ بھارت کے آلۂ کار بنے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی والوں کے عزائم ملک مخالف ہیں۔

    آئی پی پی رہنماء کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈز کو سامنے لایا جائے، اب آپ کی کوئی چال کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اب ہم کوئی زیادتی برداشت نہیں کریں گے، چند گھنٹے پہلے جو ٹویٹ آیا ہے وہ ذہنی مریض کا نہیں تو کس کا ہے؟، دوسروں کو ذہنی مریض کہنے والے خود ذہنی مریض ہیں۔