Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • افغان سرزمین  دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان رہنما کی جانب سے 4 ہزار خود کش بمبار پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی سچائی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان حکومت کی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو حمایت کی وجہ سے پاکستان نے سرحد بند کی، دونوں ممالک کے درمیان تجارت افغانستان کے ہاتھوں ہمارے شہریوں کے قتل عام کا لائسنس نہیں، ہم تجارت کے بجائے انسانی جانوں کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں،افغان سرزمین قتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کےہاتھوں دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے، افغان رہنما کی جانب سے چار ہزار خود کش بم بار پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی سچائی ہے، بھارت مسلسل مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں کر رہا ہے، عالمی برادری اقوام متحدہ متعلقہ اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • امریکہ نے وینزویلا کی مکمل فضائی حدود کیلئے ہنگامی  نوٹم جاری کر دیا

    امریکہ نے وینزویلا کی مکمل فضائی حدود کیلئے ہنگامی نوٹم جاری کر دیا

    امریکہ نے جمعہ کو وینزویلا کے مکمل فلائٹ انفارمیشن ریجن کے لیے ایک اہم اور غیر معمولی NOTAM جاری کرتے ہوئے عالمی ایئرلائنز اور تمام کمرشل فلائٹ آپریٹرز کو شدید نوعیت کی سیکیورٹی وارننگ دے دی ہے۔

    اس نوٹیم میں واضح کیا گیا ہے کہ وینزویلا کی فضائی حدود اور اس کے اطراف ’بڑھتی ہوئی فوجی نقل و حرکت‘، ’شدید عسکری سرگرمیوں‘ اور ’بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال‘ کے باعث فضائی آپریشنز کے لیے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی جانب سے جاری کیے گئے اس انتباہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام غیر ملکی اور امریکی کمرشل طیارے اس فضائی حصے میں داخل ہونے یا اس کے قریب سے گزرنے سے پہلے غیر معمولی احتیاط برتیں اور متبادل روٹس پر غور کریں۔

    فضائی نگرانی کے نظام اور ریڈار ایکٹیویٹی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جو فضائی ٹریفک کے لیے ممکنہ خطرات پیدا کرتا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کسی بھی غیر متوقع عسکری کارروائی یا انٹرسپٹ آپریشن کی وجہ سے کمرشل طیارے خطرے کی زد میں آسکتے ہیں۔

  • 6 اور 7 مئی  کی رات پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے تھے،فرانسیسی کمانڈر

    6 اور 7 مئی کی رات پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے تھے،فرانسیسی کمانڈر

    پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارت کی شکست سے متعلق دنیا بھر سے مسلسل نئی رپورٹس سامنے آرہی ہیں اور امریکا کے بعد اب فرانسیسی کمانڈر نے بھی تصدیق کردی ہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے تھے۔

    دنیا کی مسلح افواج نے مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ کو بہت قریب سے دیکھا۔ اس غیر معمولی فضائی جنگ نے مختلف ممالک کی افواج کو پائلٹس، لڑاکا طیاروں اور میزائلوں کی کارکردگی جانچنےکا نادر موقع فراہم کیا۔فرانس کے شمال مغربی علاقے میں واقع نیول ائیر بیس کے کمانڈر کیپٹن ‘یوک لونے’ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ خرابی رافیل طیارے میں نہیں تھی بلکہ اسے اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی،یہ بیس 40 سے زائد جوہری میزائلوں سے لیس رافیل لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن کی وجہ سے مشہور ہے اور کیپٹن لو نے یہاں 94 بحری جنگی جہازوں، 10 جوہری آبدوزوں اور 190 جنگی طیاروں کی نگرانی کرتے ہیں۔

    کیپٹن لو نے گزشتہ 25 سال سے رافیل اڑا رہے ہیں اور مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور یورپ تک کئی اہم مشنز سرانجام دے چکے ہیں۔ عالمی نمائندوں کی موجودگی میں انہوں نے پاکستانی فضائی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستانی فضائیہ نے صورتحال کو انتہائی مؤثر انداز میں سنبھالا،انڈو پیسفک کانفرنس کے بین الاقوامی سیشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مئی 2025 میں بھارتی فضائیہ کے رافیل طیارے چینی طیاروں کی تکنیکی برتری کے باعث نہیں گرے تھے بلکہ پاکستان کے مضبوط دفاع اور مؤثر حکمتِ عملی کی وجہ سے تباہ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ یہ صورتحال بہت پیچیدہ تھی کیونکہ اس لڑائی میں 140 سے زائد لڑاکا طیارے شامل تھے۔اتنی زیادہ تعداد میں اہداف موجود ہونے کے باعث کسی بھی طیارے کو نشانہ بنانا نسبتاً آسان تھا مگر پاکستان نے اسے بھارت کے مقابلے میں کہیں بہتر انداز میں ہینڈل کیا۔

    اس موقع پر بھارتی مندوب نے مداخلت کرتے ہوئے اسے چین کا پھیلایا ہوا پروپیگنڈا قرار دیا لیکن کیپٹن ‘لونے’ نے اس اعتراض کو نظر انداز کر دیا۔

    کیپٹن لونے سے سوال کیا گیا کہ جنگ کے دوران رافیل کا ریڈار سسٹم کیوں فیل ہوا؟ جس پر کیپٹن ‘لونے’ نے جواب دیا کہ ‘مسئلہ مشین میں نہیں، اسے استعمال کرنے میں تھا۔انہوں نے کہا کہ رافیل کسی بھی جنگی صورتحال میں چینی طیاروں کو شکست دے سکتا ہے مگر سب کچھ استعمال کے طریقے پر منحصر ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت اب رافیل کے نیول ورژن کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے جو سمندر میں موجود ائیرکرافٹ کیریئر پر لینڈ کرسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نیول رافیل جوہری میزائل بھی لے جاسکتے ہیں اور دنیا میں صرف فرانسیسی بحریہ کے پاس یہ صلاحیت ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی جنگ کا تفصیلی تجزیہ عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ اس سے مستقبل کی جنگوں میں ملٹری اسٹریٹجی بہتر بنانے کے لیے اہم سبق حاصل ہوسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ ایک نایاب موقع تھا جس میں پائلٹس، لڑاکا طیاروں اور ائیر ٹو ائیر میزائلوں کی کارکردگی کو حقیقی جنگی ماحول میں پرکھا گیا۔

  • بھارتی تیجس طیارہ کی تباہی، فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل،تحقیقات کا اعلان

    بھارتی تیجس طیارہ کی تباہی، فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل،تحقیقات کا اعلان

    دبئی ایئر شو 2025 کے دوران بھارتی ساختہ جنگی طیارہ تیجس کی تباہی کے بعد دبئی ایئر شو کی انتظامیہ نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے تمام فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد متاثرہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جہاں ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم شواہد اکٹھے کر رہی ہے تاکہ حادثے کی تکنیکی وجوہات کا تفصیلی تعین کیا جا سکے۔ انتظامیہ نے کہا کہ "ایئر شو کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، اسی لیے حادثے کے مقام پر ہر طرح کے شواہد محفوظ کیے جا رہے ہیں۔”ایئر شو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو، میڈیکل اور فائر فائٹنگ یونٹس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہنگامی کارروائیاں شروع کر دیں، تاہم طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا۔

    یاد رہے کہ دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کا جدید مگر مقامی طور پر تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس دورانِ پرواز گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ بھارتی ایئر فورس نے نہ صرف طیارہ گرنے کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی بتایا کہ حادثے میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔بھارتی فضائیہ نے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا یا کسی آپریشنل مسئلے کے سبب۔ دوسری جانب، ایئر شو انتظامیہ بھی اپنی سطح پر جامع تحقیق کر رہی ہے۔

  • طیارہ حادثے کے بعد بھارتی شہریو‌ں کا بھارتی ایئر چیف کے استعفیٰ کا مطالبہ

    طیارہ حادثے کے بعد بھارتی شہریو‌ں کا بھارتی ایئر چیف کے استعفیٰ کا مطالبہ

    دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گرنے کے بعد بھارتیوں نے اپنی فضائیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

    جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا،بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنےاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے،چند روز قبل ہی دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں تیجس طیارے کے فیول ٹینک سے تیل لیک ہوتے دیکھا گیا تھا۔طیارہ تیجس گرنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے اپنی فضائیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ائیر چیف کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    انوشی تیواری نامی بھارتی صارف نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کے لیے ایک بہت بڑی توہین ہے۔ بھارتی ائیر فورس کے سربراہ کو فوراً عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔،ایک اور بھارتی صارف تیجسوی پراکاش نے سوال اٹھایا کہ اگر ہمارے طیارے بنیادی ایروبیٹک اسٹنٹ بھی نہیں کر سکتے تو یہ اس سے بھی بڑا سوال پیدا کرتا ہے، کیا ہمارے پائلٹس کو ان طیاروں پر مناسب تربیت دی جا رہی ہے،اسی صارف نے بھارتی ائیر چیف پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارا ائیر چیف ڈسپلن، تربیت اور تکنیکی تیاری پر بات کرنے کے بجائے زیادہ تر ڈانس کلپس میں نظر آئے، تو صاف ظاہر ہے کہ قیادت کے اعلیٰ سطح پر کچھ نہ کچھ غلط ہو رہا ہے۔

  • حاصل پور میں وراثتی زمین پر مبینہ قبضے کی کوشش، انتظامیہ و پولیس خاموش تماشائی

    حاصل پور میں وراثتی زمین پر مبینہ قبضے کی کوشش، انتظامیہ و پولیس خاموش تماشائی

    پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ام موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری ، کسی کی زمین پر قبضے نہ ہونے کا وعدہ مگر حٓاصل پور میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے اولڈ وراثتی انتقال شدہ ملکیتی جگہ پرقبضہ کی کوشش
    انتظامیہ، پولیس خاموش متاثرہ خاندان نے انصاف کیلئے پریس کلب کا دروازہ کھٹکھٹا دیا،

    حاصل پور ، وراثتی انتقال شدہ ملکیتی اراضی پر مبینہ قبضے کی کوشش کے خلاف متاثرہ خاندان نے پریس کلب کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ واضح سٹے آرڈر کے باوجود قبضہ مافیا سرگرم ہے جبکہ انتظامیہ اور پولیس مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔متاثرہ خاندان سید ماجد حسین شاہ، سید عدنان اختر و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور قبضہ کرنے یا کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    متاثرہ خاندان کے مطابق یہ اراضی ان کے آبا و اجداد کی ملکیت ہے جو کہ کھیوٹ نمبر 183/184، کھتونی نمبر 258، 263 اور دیگر متعلقہ ریکارڈ میں درستگی کے ساتھ درج ہے۔یہ زمین مختلف کیلہ جات پر مشتمل ہے جن کی مجموعی ملکیت کئی دہائیوں سے خاندان کے پاس ہے۔2012 میں ہونے والی ڈگری استقرارِ حق اور انتقال نمبر 11048 میں بھی اس زمین کی ملکیت متاثرین کے نام پر واضح طور پر موجود ہے۔

    متعلقہ کیس سول عدالت میں بعنوان "سید ماجد حسین شاہ و دیگر بنام صوبہ پنجاب و دیگر”زیرِ سماعت تھا، جس میں عدالت نے حکم امتناعی دوامی کے تحت حکم جاری کر رکھا ہے کہ کوئی بھی فریق مدعیان کی ملکیت اور قبضے میں مداخلت نہیں کرے گا۔

    متاثرہ خاندان نے الزام لگایا کہ مدعا علیہم نمبر 5 اور 6 کا اس زمین سے کوئی تعلق نہیں،مگر وہ مبینہ طور پر ضلعی انتظامیہ (مدعا علیہم نمبر 1 تا 4) کی ایماء پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ریکارڈ مال میں تبدیلی کی کوشش کی جارہی ہے،تعمیرات کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،عدالت کے حکم کے باوجود قبضہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں،پولیس علاقے میں موجود ہونے کے باوجود ’’کچھ نہیں دیکھتی‘‘متاثرہ خاندان نے کہا کہ انتظامیہ کا طرزِ عمل ثابت کرتا ہے کہ ’’قبضہ کروانے‘‘ میں کچھ عناصر براہِ راست شامل ہیں۔متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، کمشنر بہاول پور اور ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے،ریکارڈ مال میں ممکنہ غیرقانونی تبدیلی روکنے کیلئے فوری ایکشن لیا جائے

    پریس کانفرنس میں متاثرین نے کہا ہم کئی نسلوں سے اس زمین کے مالک ہیں، عدالت نے بھی ہمارے حق میں حکم دیا ہے مگر قبضہ گروہ طاقت کے زور پر ہماری جائیداد چھیننا چاہتا ہے۔ سٹے آرڈر کے بعد بھی مداخلت ہو رہی ہے۔ ہمیں انصاف دیا جائے،ہ اگر انتظامیہ اور پولیس نے اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو وہ اعلیٰ عدلیہ سے بھی رجوع کریں گے۔

  • دبئی ایئر شو میں تیجس کی تباہی ، بھارت میں دفاعی سازوسامان میں کرپشن  بے نقاب

    دبئی ایئر شو میں تیجس کی تباہی ، بھارت میں دفاعی سازوسامان میں کرپشن بے نقاب

    دبئی ایئر شو میں تیجس کی تباہی نے بھارت میں دفاعی سازوسامان میں کرپشن بے نقاب کردی

    دفاعی سازوسامان کی خریداری میں کرپشن اور نقائص نے تیجس کی آتما ہتیہ کر ڈالی ،دبئی ایئر شو میں بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ تیجس طیارہ نقائص کے باعث گر کر تباہ ہوا،تیجس طیارے کی تباہی میں بھارت کی دفاعی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ہوئی ،بھارتی ایئر چیف اے پی سنگھ کچھ عرصہ قبل ہی دفاعی معاہدوں میں بدعنوانی اور نااہلی کا پردہ چاک کرچکے ہیں

    بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ کا کہنا ہے تھا کہ ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ہے کوئی بھی دفاعی پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوتا،کئی سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی ان کیلئے معاہدے کیے جاتے ہیں،

    ناقص جہاز کو ائیر شو پر بھیجنا بھارتی جھوٹے گھمنڈ اور خواب وخیال میں رہنے والی مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے ،چھپن انچ کی چھاتی کے گھمنڈ زمین بوس ہو گیا جو دنیا کے خدشات کو مزید گہرا کرے گا ، آپریشن سندور بھارت کی دفاعی قیادت کیلئے آنکھیں کھول دینے والا ہے،

  • بھارتی جنگی طیارے تیجس کی تباہی حقیقت میں بھارت کی ادارہ جاتی ناکامی

    بھارتی جنگی طیارے تیجس کی تباہی حقیقت میں بھارت کی ادارہ جاتی ناکامی

    تیجس کی تباہی حقیقت میں بھارت کی ادارہ جاتی ناکامی ہے

    بدلتی اسپیسفکیشنز، ٹیکنالوجی گیپس اور غیر واضح ڈیزائن نے تیجس کے ترقیاتی پروگرام کو روکے رکھا ،تیجس طیارے کی تیاری کے دوران ہال کی پیداواری اور مینوفیکچرنگ کوالٹی پر سوالات اٹھائے گئے،تیجس طیارے کی تیاری کے دوران پینل مس الائنمنٹ، لیکج اور وائبریشن جیسے مسائل بارہا رپورٹ ہوئے،تیجس طیارے میں دیسی انجن ناکام، جی ای انجن ایئر فریم کے مطابق نہیں تھرسٹ، اسمارٹ لوڈ اور حرارتی دباؤ کے مسائل سامنے آئے،کم اسپیڈ پر استحکام کے مسائل پائلٹ ان پٹ اور آٹو پائلٹ میں تضاد بھی تیجس تیاری کے ابتدائی مراحل میں سامنے آئے،بھارتی فضائیہ نے تیجس طیارے کی کارکردگی، رینج،اور مینٹیننس پر مستقل عدم اطمینان ظاہر کیا،سیاسی دباؤ کے باعث تیجس طیارے کو شو پیس بنا دیا گیا، تکنیکی خامیاں چھپائی گئیں اور نتیجہ تباہی کی صورت میں سامنے آیا،نامکمل سافٹ ویئر، ہائیڈرالک مسائل اور ریڈار اپگریڈز کے بغیر طیارہ بین الاقوامی شو میں بھیجا گیا

    دبئی میں تیجس کی تباہی حقیقت میں بھارت کی ادارہ جاتی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے، لیکج کے باوجود طیارہ اُڑانا ناقص مینٹیننس، کمزور انسپیکشن اور سسٹمک فیصلوں کی بڑی غلطی ثابت ہوا

  • دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تباہ ہونے پر بھارتی فضائیہ کا تحقیقات کا اعلان

    دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تباہ ہونے پر بھارتی فضائیہ کا تحقیقات کا اعلان

    دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس فضائی مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ واقعے کی باضابطہ تصدیق بھارتی فضائیہ نے کر دی ہے۔

    بھارتی ایئر فورس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’’آج دبئی ایئر شو میں فلائنگ ڈسپلے کے دوران بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، بدقسمتی سے ہمارے پائلٹ کی جان نہیں بچائی جا سکی۔‘‘بیان میں مزید کہا گیا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی گئی ہے جو تکنیکی و آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔

    تیجس کو بھارت کی سرکاری ایرو اسپیس کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے تیار کیا تھا۔ یہ بھارت میں تیار ہونے والا پہلا جدید جنگی طیارہ تصور کیا جاتا ہے۔طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز 2001 میں ہوئی جبکہ 2016 میں اسے باضابطہ طور پر بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا۔بھارت تیجس کو 4.5 جنریشن کے لڑاکا طیارے کے طور پر پیش کرتا ہے، جسے بھارتی حکام رافیل کے قریب درجے کی صلاحیتوں کا حامل قرار دیتے رہے ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق اس طیارے کے متعلق آزادانہ سطح پر ہمیشہ سوالات اٹھتے رہے ہیں، خصوصاً اس کے انجن، الیکٹرانکس اور جنگی صلاحیتوں کے حوالے سے۔

    دبئی ایئر شو میں پیش آنے والا یہ واقعہ دو سال سے بھی کم عرصے میں تیجس طیارے کے گرنے کا دوسرا بڑا حادثہ ہے۔مارچ 2024 میں بھی ایک تیجس طیارہ راجستھان کے شہر جیسلمیر میں گر کر تباہ ہوا تھا، تاہم اُس واقعے میں پائلٹ محفوظ رہا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی ایئر شو کے حادثے کی تفصیلات جاننے کے لیے بھارتی فضائیہ اور HAL کی مشترکہ ٹیم بھی تشکیل دی جا رہی ہے، جوطیارے کی تکنیکی کارکردگی،ممکنہ خرابی کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ں۔

  • بنگلہ دیش  میں زلزلہ، 5 ہلاک، 400 سے زائد زخمی

    بنگلہ دیش میں زلزلہ، 5 ہلاک، 400 سے زائد زخمی

    بنگلہ دیش کے مختلف حصوں میں جمعہ کی صبح آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے نے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔ زلزلہ صبح 10 بج کر 38 منٹ پر محسوس کیا گیا جو چند سیکنڈ تک جاری رہا۔ سب سے زیادہ تباہی نرسنگدی، ڈھاکہ، نارائن گنج اور غازی پور میں رپورٹ ہوئی۔زلزلے سے 5 افراد کی موت ہوئی جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق نرسنگدی میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر لوگ گھروں اور عمارتوں سے بھاگتے ہوئے گرے۔بنگلہ دیش محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز مدھابدی، نرسنگدی تھا۔نرسنگدی صدر اسپتال کی ریزیڈنٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فریدہ پروین نے بتایا کہ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو مریضوں کو ڈھاکہ ریفر کردیا گیا ہے۔علاقے کے مختلف حصوں، جن میں گھوراشال ڈیری فارم اور شِب پور باروئی الگِی شامل ہیں، سے زمین میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

    ڈھاکہ کے علاقے کسائی تلی، ارمین ٹولا میں ایک چھ منزلہ عمارت زلزلے کے بعد منہدم ہوگئی۔فائر سروس ڈیوٹی آفیسر خالدہ یاسمین کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔شہر کے مختلف علاقوں میں عمارتوں کے جھکنے، دیواروں میں دراڑیں پڑنے اور پلستر جھڑنے کی متعدد اطلاعات موصول ہوئیں ،بنگشال،اولڈ ڈھاکہ،نارائن گنج،سراج گنج میں عمارتیں متاثر ہوئیں

    بنگشال میں زلزلے کے دوران پانچ منزلہ عمارت کی ریلنگ گرنے سے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت تینوں راہگیر سڑک پر چل رہے تھے کہ اچانک ریلنگ ان پر آ کر گری۔دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی شخص میٹ فورڈ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا سکا۔پولیس اور فائر سروس کی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں، جبکہ 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    نرسنگدی کی پالش اپازلہ میں زلزلے کے دوران ایک بوڑھی خاتون مٹی کی دیوار گرنے سے جاں بحق ہوگئیں۔مزید 40 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔بارائن گنج کے علاقے روپ گنج میں ایک نوزائیدہ بچی فاطمہ دیوار گرنے سے جاں بحق ہوگئی، جبکہ بچی کی ماں اور ایک پڑوسی زخمی ہوئے۔غازی پور کے سری پور میں گارمنٹ فیکٹری میں زلزلے کے فوری بعد خوف پھیل گیا جس کے باعث ورکرز بھگدڑ کا شکار ہو گئے۔کم ازکم 300 سے زائد مزدور بھگدڑ میں زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا،

    چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے زلزلے میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ اداروں کو امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔