Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • دہشتگردوں سے افغانستان میں استعمال ہونے والا امریکی اور نیٹو افواج کا اسلحہ برآمد

    دہشتگردوں سے افغانستان میں استعمال ہونے والا امریکی اور نیٹو افواج کا اسلحہ برآمد

    پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردوں سے افغانستان میں استعمال ہونے والا امریکی اور نیٹو افواج کا اسلحہ برآمد کرلیا۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسزکی جانب سے یہ کارروائیاں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کی گئیں، اس دوران دہشگردوں سے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد کیا جو میڈیا کےسامنے بھی پیش کردیاگیا ہے،سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ اسلحہ دہشتگردوں سے پچھلے کچھ مختلف آپریشنز میں برآمد کیا جن میں ایم 4، ایم 16 اور دیگرخود کار جدید اسلحے سمیت نائٹ وژن گاگلز اور دیگر جدید آلات برآمد کیے گئے جب کہ اسلحےمیں امریکی فوج اور نیٹو کے زیر استعمال اعلیٰ کوالٹی کا دھماکا خیز مواد اور تاریں بھی شامل ہیں۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج ان امریکی ہتھیاروں کے ذریعے فاصلےسے پاک افواج کو رات میں بھی نشانہ بنا سکتےہیں، ان امریکی ہتھیاروں میں اسٹیل ہیڈگولیاں بھی شامل ہیں جو کہ بلٹ پروف جیکٹ میں سے بھی گزرسکتی ہیں،امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے وقت یہ اسلحہ چھوڑ دیا گیا تھا اور دہشتگرد یہ اسلحہ پاکستان میں قانون نافذ کرنےوالوں اداروں کےخلاف استعمال کر رہے ہیں جب کہ امریکی ہتھیاروں پر صاف لکھا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی ملکیت ہیں۔

  • گلوکار طلحہٰ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی

    گلوکار طلحہٰ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی

    معروف گلوکار و ریپر طلحہٰ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پوری پرفارمنس کے دوران پرچم نہیں لہرایا تھا۔

    چند دن قبل طلحہٰ انجم کی نیپال میں کیے گئے کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا،طلحہٰ انجم نے خود پر تنقید کے بعد ایکس پوسٹس میں اپنے عمل کا دفاع بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے بھارتی پرچم لہرانے سے تنازع کھڑا ہوا ہے تو وہ یہ عمل دوبارہ بھی دہرائیں گے،لیکن اب انہوں نے اپنے عمل پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پوری کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم نہیں لہرایا تھا،طلحہٰ انجم نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے عمل سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ انہوں نے پوری پرفارمنس کے دوران بھارتی پرچم لہرایا تھا، کنسرٹ میں 3 ہزار افراد موجود تھے، جس میں درجنوں بھارتی مداح بھی تھے لیکن ان کے لیے سب مداح ایک جیسے ہی ہیں، پرفارمنس کے دوران بعض مداحوں نے انہیں ٹی شرٹس، کچھ مداحوں نے دوسری چیزیں بھی اسٹیج پر پھینکیں جب کہ کسی مداح نے انہیں بھارتی پرچم تھمادیا، ایسا نہیں ہے کہ انہوں نے بھارتی پرچم نہیں پہچانا بلکہ انہوں نے مداح کا احترام کرتے ہوئے ان سے پرچم لیا اور کچھ دیر کے بعد واپس رکھ دیا،وہاں صرف ایک بھارتی مداح نہیں تھا، وہاں درجنوں بھارتی مداح تھے، وہ مداح کی جانب سے دیا گیا پرچم لے کر پھینک نہیں سکتے تھے۔

    نادیہ خان نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے کوئی دوائی وغیرہ تو نہیں پی رکھی تھی، جس وجہ سے وہ ہوش میں نہ رہے ہوں اور انہیں معلوم نہ چل سکا ہو کہ ان کے پاس بھارتی پرچم ہے۔اس پر گلوکار نے کہا کہ وہ بالکل ہوش و حواس میں تھے، انہوں نے کچھ دیر تک بھارتی پرچم کو اپنے کندھے پر رکھا اور پھر لپیٹ کر اسٹیج پر رکھ دیا لیکن سوشل میڈیا پر ان کی مختصر کلپ وائرل ہوئی، جس وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔طلحہٰ انجم نے بھارتی پرچم لہرانے اور اپنے عمل سے پاکستانی شائقین کا دل دکھنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قوم سے معافی بھی مانگی۔

    پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار طلحہ انجم کے بھارتی پرچم لہرانے کے معاملے پر شوبز شخصیات نے ملے جلے تاثرات پیش کردیے،اداکارہ و میزبان مشی خان کے بعد نادیہ خان اور اداکار علی رحمٰن نے گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ گلوکار فرحان سعید اور ڈیجیٹل کانٹنٹ کری ایئٹر خاقان شاہنواز نے گلوکار کی حمایت کردی۔

    حال ہی میں اداکار علی رحمٰن نے میزبان نادیہ خان کے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔دوران شو نادیہ خان نے علی رحمٰن سے طلحہ انجم کے بھارتی پرچم لہرانے کے معاملے پر سوال پوچھا تو اداکار نے معاملے سے لاعلمی ظاہر کی۔اداکار کی لاعلمی پر نادیہ خان نے انہیں آگاہ کیا، ساتھ ہی طلحہ انجم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ ملک سے باہر ہیں، لیکن پاکستان میں طلحہ انجم کے نیپال کنسرٹ کے بعد بہت بڑا تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔ طلحہ ہمارے پسندیدہ ریپر اور نوجوانوں کے آئیکون ہیں، حال ہی میں نیپال میں ان کا کنسرٹ تھا۔ ان کا وہاں پرفارم کرنا ایک بڑی بات ہے لیکن کنسرٹ کے دوران اُن کے ساتھی نے نیپال کا پرچم اٹھایا، جبکہ طلحہ انجم نے بھارتی پرچم لہرایا۔نادیہ خان نے مزید بتایا کہ طلحہ کی جانب سے بھارتی پرچم لہرانے پر فینز شدید غصے میں ہیں اور انہیں بین اور بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی باقائدہ تفتیش کی جائے کیونکہ ان کا رویہ عجیب اور غیر مستحکم لگ رہا ہے، خصوصاً اُس وقت جب بھارت ہم پر جنگیں مسلط کر رہا ہے، ہمارا پانی روک رہا ہے اور نہ جانے پاکستان کے خلاف کیا کیا منصوبے بنا رہا ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں اس برے میں۔

    میزبان کے سوال پر علی رحمٰن نے کہا کہ چونکہ میں امریکا میں ہوں اور میرا مکمل فوکس کرکٹ پر ہے، اس لیے مجھے اس صورتحال کا علم نہیں تھا لیکن میرا خیال ہے کہ موجودہ حالات اور دونوں ممالک کے درمیان حساسیت کو پیش نظر ایسی باتوں سے دور رہنا چاہیے۔

    دوسری جانب گلوکار فرحان سعید اور ڈیجیٹل کانٹنٹ کری ایئٹر و اداکار خاقان شاہنواز گلوکار کی حمایت میں سامنے آئے۔خاقان شاہنواز کے مطابق جیسا طلحہ نے کیا اگر کوئی بھارتی ایسا کرتا تو پاکستان کے ریاستی نظریے کو نقصان نہیں پہنچتا لیکن طلحہ نے بھارتی پرچم لہرا کر بھارت کے ریاستی نظریے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا بھارت کے مطابق تمام پاکستانی دہشتگرد ہیں اب کوئی طلحہ کو بھارتی جھنڈا پہنے یا لہراتے دیکھے گا تو سوچے گا کہ یہ لوگ نارمل لوگ ہیں جبکہ نادیہ خان جس طرح ٹی وی پر بیٹھ کر ارناب گوسوامی کی طرح چیختی چلاتی ہیں تو کیا اس سے بیرون ملک پاکستان کا اچھا تاثر جاتا ہے؟ادھر فرحان سعید نے بھی گلوکار کی حمایت کی اور کہا کہ انہوں نے بہت اچھا کیا ہے، ہماری طرف سے یہی پیغام جانا چاہیے کہ ہمارا ظرف بہت بڑا ہے۔ مجھے اس پر بہت خوشی ہوئی ہے، لیکن جب بھی کوئی بولڈ اسٹیپ لیتا ہے تو اس پر تنقید اور اس کی حمایت دونوں ہوتی ہے۔

  • میکسیکو کی 25 سالہ فاطمہ بوش نے مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    میکسیکو کی 25 سالہ فاطمہ بوش نے مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    مس یونیورس کے فائنل میں میکسیکو کی 25 سالہ فاطمہ بوش نے تنازعات کے باوجود مس یونیورس 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس 2025 کے مقابلے میں 120 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا تھا، مقابلے کے دوران میکسیکو کی فاطمہ بوش نے تمام تنازعات اور دباؤ کے باوجود شاندار پرفارمنس سے ناصرف ججز بلکہ دنیا بھر کے ناظرین کو بھی متاثر کیا، فائنل کے نتائج میں تھائی لینڈ کی امیدوار رنر اپ قرار پائیں جبکہ وینزویلا اور فلپائن کی حسینائیں بھی ٹاپ فائیو میں شامل رہیں، مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی 25 سالہ روما ریاض نے کی جبکہ فلسطین کی پہلی حسینہ نادین ایوب بھی مِس یونیورس میں جلوہ گر ہوئیں،مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی فاطمہ بوش نے فیشن ڈیزائن کی تعلیم میکسیکو میں حاصل کی ہے، مس یونیورس سماجی مسائل اجاگر کرنے کے لیے بھی سرگرم رہتی ہیں جبکہ ستمبر 2025 میں فاطمہ بوش نے مس میکسکیو کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال مس یونیورس 2025 کا مقابلہ خوبصورتی سے زیادہ تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہا تھا، اسکینڈل اس وقت شروع ہوا جب چند ہفتے قبل دوران تقریب مس یونیورس کے ایک اعلیٰ ڈائریکٹر نے فاطمہ بوش کی سب کے سامنے تضحیک کی اور انہیں بے وقوف کہا،جس پر مس میکسیکو کا مؤقف تھا کہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایک عورت کو کیسے عزت دی جاتی ہے اور وہ بھی وہ عورت جو اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہو، جس کے بعد مقابلہ حسن کی امیدواروں نے فاطمہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجاً واک آؤٹ کیا تھا۔

  • سینئر صحافی محسن رضا خان نے صابر شاکر کی آمدن بارے کئے انکشاف

    سینئر صحافی محسن رضا خان نے صابر شاکر کی آمدن بارے کئے انکشاف

    معروف صحافی اور سابق ڈائریکٹر نیوز اے آر وائی نیوز محسن رضا خان نے اینکر صابر شاکر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ “حلال ڈالروں” کی کمائی کے دعوؤں کے برعکس اپنے دورِ ملازمت میں بھاری سرمایہ کاری اور مشکوک اثاثوں کے مبینہ مالک رہے ہیں۔

    محسن رضا خان کے مطابق عمران خان کے دورِ حکومت میں صابر شاکر اور اے آر وائی کے ایک اور اینکر نے مبینہ طور پر 53 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے G-8 مرکز اسلام آباد میں ایک نجی اسپتال خریدا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس اسپتال کی موجودہ مالیت دو ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے، تاہم یہ بھی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اسپتال پر صابر شاکر کے ساتھی اینکر نے قبضہ جما رکھا ہے، جس کے باعث تنازع شدت اختیار کر چکا ہے۔

    سابق ڈائریکٹر نیوز نے الزام عائد کیا کہ صابر شاکر کے رزقِ حلال کے بیانیے کا پول کھل چکا ہے، کیونکہ وہ اب تک اسپتال خریداری کی منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ صابر شاکر کو ماضی میں بعض اعلیٰ عہدیداران کی پشت پناہی حاصل رہی، جن میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور بعض دیگر فوجی افسران کے نام بھی لیے جا رہے ہیں۔ محسن رضا خان کے مطابق ان ہی تعلقات کی بنیاد پر صابر شاکر نے مبینہ طور پر ’’انت مچائی‘‘ اور اثر و رسوخ استعمال کیا۔تاہم اب سابق افسران کے عہدوں سے ہٹ جانے کے بعد صورتحال بدل چکی ہے۔ محسن رضا خان کا کہنا ہے کہ صابر شاکر کو مالی نقصان کا سامنا ہے اور ’’دانت نکالنے‘‘ کا اشارہ اسی جانب ہے کہ وہ اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔

  • ریلوے افسران ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھیں گے تو قبضے بڑھیں گے،عدالت

    ریلوے افسران ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھیں گے تو قبضے بڑھیں گے،عدالت

    وفاقی آئینی عدالت نے پاکستان ریلوے کی ملکیتی اراضی پر تجاوزات اور غیرقانونی قبضوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔وفاقی آئینی عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ریلوے کی زمین قوم کی امانت ہے اور اس کے تحفظ میں سنگین غفلت برتی گئی ہے،عدالت میں جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ ریلوے کے بہترین کلب، ہسپتال اور سروسز ختم ہوگئیں جبکہ زمینوں پر کچی آبادیاں، صنعتیں اور گوٹھ بن گئے ہیں، افسران ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھیں گے تو قبضے بڑھیں گے، کسی نے ریلوے کے ہاتھ نہیں باندھ رکھے، زمینوں کی واگزاری کا اختیار خود ریلوے کے پاس ہے، ریلوے نے ملکیتی زمین کی واپسی کے لیے کیا اقدامات کیے؟ ریلوے اراضی پر تجاوزات اور قبضے کے ذمہ داران آفیشل کےخلاف ریلوے نے کیا کارروائی کی؟

    دورانِ سماعت ریلوے کے وکیل شاہ خاور نے بتایا کہ راولپنڈی میں 1359 کنال ریلوے زمین پنجاب حکومت نے کچی آبادی کو الاٹ کردی تھی، جس میں ریلوے اسٹیشن کا بڑا حصہ بھی شامل تھا، پنجاب حکومت نے غلطی تسلیم کرلی ہے اور 1288 کنال اراضی دوبارہ ریلوے کے نام منتقل ہوچکی ہے،وفاقی آئینی عدالت نے ریلوے سے تجاوزات کے مکمل ریکارڈ، زمین کی واگزاری کے اقدامات اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • ٹرمپ کادوران سفر خاتون صحافی کے ساتھ ناروا سلوک

    ٹرمپ کادوران سفر خاتون صحافی کے ساتھ ناروا سلوک

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معروف عالمی جریدے بلومبرگ کی خاتون صحافی کیتھرین لوسی کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چند روز قبل امریکی صدر ائیر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران کیتھرین لوسی نے ٹرمپ سے جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین کی حال ہی میں جاری دستاویز سے متعلق سوال کیا، خاتون صحافی کے سوال مکمل کرنے سے پہلے ہی امریکی صدر نے انگلی اٹھا کر انہیں خاموش رہنے کا کہا اور انتہائی توہین آمیز لفظ بھی استعمال کیا۔

    دوسری جانب خاتون صحافی کیتھرین لوسی نے ٹرمپ کے اس رویے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا،امریکی صدر کے خاتون صحافی کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر صحافت کی اہم شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی،میڈیا رپورٹس کے مطابق بلومبرگ نے کیتھرین لوسی کی حمایت میں کہا کہ ہمارے نمائندے ایک اہم عوامی خدمت انجام دیتے ہیں، بغیر کسی خوف سوالات پوچھتے رہیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز رویے سے متعلق وائٹ ہاؤس کے عہدیدار سے جب سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹر نے جہاز میں اپنے کولیگز کے ساتھ نامناسب اور غیر پیشہ ورانہ سلوک اپنایا تاہم اس الزام کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا،

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو الیکشن کمیشن  کے نوٹس پرسماعت ملتوی

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو الیکشن کمیشن کے نوٹس پرسماعت ملتوی

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو آج الیکشن کمیشن میں سماعت سے حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ سہیل آفریدی کی طرف سے ایڈوکیٹ علی بخاری پیش ہوئے اور کہا کہ کمیشن کی طلبی پر کوئی بھی شخص بذریعہ وکیل بھی پیش ہو سکتا ہے،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نےسماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل کے پی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔سہیل آفریدی اور شہرناز بانو الیکشن کمیشن پیش نہ ہوئے۔سہیل افریدی کے وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ وکیل علی بخاری نے الیکشن کمیشن میں کہا کہ کیا یہ نوٹس قابل سماعت بھی ہے یا نہیں،ہری پور کے ڈی آر او اور الیکشن کمیشن کا نوٹس ایک جیسا ہے،حویلیاں ضلع ہری پور میں شامل نہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی،

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آج کی سماعت کا حکمنامہ جاری کرینگے،الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کو آج کی عدم حاضری پر استثنی دیدیا، الیکشن کمیشن نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی،دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج کی سماعت سے وزیر اعلیٰ کے پی کے کو استثنیٰ دے دیا۔ ہم نے آج ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔وفاقی وزیر کو آپ سے زیادہ سخت زبان میں نوٹس جاری کیا ہے۔

  • شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

    شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کی قیادت میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی،وفد میں ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم، پروجیکٹ آفیسر حامد خان، خیّام عباسی اور سید عدنان شامل تھے،ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا گیا، اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری ٹرانسپورٹ منصوبے خاص طور پر ریڈ لائن بی آر ٹی سرکاری سطح پر مثالی منصوبہ بنانے کے لیے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے،

    ملاقات کے دوران ای ڈی بی کے وفد کو ریڈ لائن بی آر ٹی کے موجودہ مرحلوں، تعمیراتی رفتار اور تکنیکی امور پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی، شرجیل میمن کا کہناتھا کہ سندھ حکومت اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ اور متعلقہ ٹیم مسلسل محنت کر رہی ہے اور منصوبے کے دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے ہیں تاکہ پیش رفت کی مانیٹرنگ جاری رہے،ریڈ لائن بی آر ٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی فیصلے کیے گئے ہیں اور تعمیراتی سلسلہ اب مسلسل آگے بڑھ رہا ہے، کراچی ایک بڑا اور پیچیدہ میٹروپولیٹن شہر ہے، جہاں مختلف اداروں کی جانب سے زیر زمین اور زمینی یوٹیلٹیز موجود ہیں، ریڈ لائن بی آر ٹی میں یوٹیلٹیز کی منتقلی ایک بڑا چیلنج تھا، بیشتر تکنیکی مسائل حل کرلیے گئے ہیں اور بقیہ معاملات بھی مربوط حکمت عملی سے نمٹائے جا رہے ہیں،سندھ حکومت کو اے ڈی بی کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوتی ہے اور ادارے کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،ریڈ لائن بی آر ٹی کو جلد از جلد مکمل کر کے شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم کی جائے گی،

    ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے منصوبے کی رفتار اور انتظامی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کو ایک بہترین اور ایوارڈ وننگ منصوبے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں،محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے ساتھ ان کا تعاون مؤثر اور مسلسل ہے، مشترکہ کوششوں سے کراچی کے شہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی جا سکے گی،

  • مس یونیورس پاکستان روما ریاض کا پاکستانی پرچم لپیٹے وطن سے محبت کا اظہار

    مس یونیورس پاکستان روما ریاض کا پاکستانی پرچم لپیٹے وطن سے محبت کا اظہار

    مس یونیورس پاکستان روما ریاض نے تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے کی پریلیمنری راؤنڈ میں شرکت کے بعد پاکستانی پرچم اپنے کندھوں پر لپیٹ کر وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے محبت سے بھرپور پیغام جاری کیا۔،روما ریاض نے انسٹاگرام پر لکھا کہ شکریہ پاکستان، دل کی گہرائیوں سے، میں نے اسٹیج سے اترتے ہی یوں محسوس کیا جیسے ایک دعا میرے لبوں سے خود بخود نکل آئی ہو، انہوں نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے پیغام، محبت اور مستقل سپورٹ نے میرا حوصلہ بڑھایا۔‘

    روما ریاض کا کہنا تھا کہ میں نے ہر روپ میں پاکستان کو ساتھ رکھا اور اپنے لباس کے ذریعے ملک کی ثقافت، روایت اور شناخت کو نمایاں کیا ،میرا بُرکینی پہننا پاکستان کی ثقافت اور اکثریتی مذہب کو خراجِ تحسین تھا، جبکہ میرا نیشنل کاسٹیوم پاکستانی دستکاری کی عظمت اور لاہور کی شیش محل روایت کی جھلک پیش کرتا تھا، پریلیمنری راؤنڈ میں پہنا گیا گاؤن پاکستان کے مسیحی اور دیگر اقلیتی برادریوں کے وقار اور فخر کی علامت تھی،میرے ملبوسات صرف لباس نہیں تھے بلکہ ایمان، شناخت اور ایک ایسی لڑکی کی کہانی تھے جو لاکھوں کی نمائندگی کا خواب دیکھتی ہے،یہ سفر کمال کا نہیں، ہمت کا تھا وہ ہمت جس نے دنیا کو اصل پاکستان دکھایا۔

  • ضلع خیبر کے علاقے  باڑا، جمرود اور پشاور میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    ضلع خیبر کے علاقے باڑا، جمرود اور پشاور میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    خیبر پختونخوا میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی مسلسل کامیاب کارروائیاں جاری ہیں،ضلع خیبر کے مختلف کے مختلف علاقوں میں اے این ایف نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 6 کامیاب کارروائیاں کی ہیں

    آئس، ہیروئن، چرس اور افیون کی 72 کلوگرام سے زائد مقدار ضبط کی گئی ہے، کاروائی کے دوران 5 منشیات فروش گرفتار، جس میں ایک سرکاری ملازم بھی شامل ہے، منشیات گاڑیوں کے مختلف حصوں اور استعمال شدہ کپڑوں میں چھپائی گئی تھیں اے این ایف نے 5 گاڑیاں جن میں منشیات چھپائی گئی تھیں، قبضے میں لے لی ، اے این ایف نے انٹر سٹی بس سروس کے کارگو میں گھریلو سامان میں چھپائی گئی آئس اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی ، آئس اور ہیروئن افغانستان سے لائی گئی تھیں جو کہ تیراہ اور خیبر کے راستے اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھیں ،