Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان آرمی، ایئرفورس، نیوی ترمیمی بلز 2025،صدر نے منظوری دے دی

    پاکستان آرمی، ایئرفورس، نیوی ترمیمی بلز 2025،صدر نے منظوری دے دی

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی، ایئرفورس اور نیوی ترمیمی بلز 2025ء کی منظوری دے دی۔

    قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوی کے بعد صدرِ مملکت نے پاکستان آرمی ترمیمی بل 2025ء، پاکستان ایئر فورس ترمیمی بِل 2025ء اور پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی ہے،منظوری کے بعد یہ تینوں بِل آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصہ بن گئے ہیں،آرمی ایکٹ کی منظوری کے بعد آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی او) بھی ہوں گے، اِن کے عہدے کی مدت پانچ برس ہوگی۔

  • کرپشن کی غضب کہانی نے بنی گالا کو منی گالا بنایا،طلال چوہدری

    کرپشن کی غضب کہانی نے بنی گالا کو منی گالا بنایا،طلال چوہدری

    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جو سرکار جادو ٹولے سے چلے، اندازہ لگالیں اس نے ملک کے ساتھ اور کیا کیا کِیا ہوگا۔

    طلال چوہدری نے برطانوی جریدے کی سابقہ خاتونِ اول، بشریٰ بی بی سے متعلق خصوصی رپورٹ پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ سیاسی بھی تھیں اور بانیٔ پی ٹی آئی کو کنٹرول کرنے کا حصہ تھیں۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بزدار کی تقرری سے لے کر اہم ترین تقرری تک جادو ٹونے سے کام ہوتا رہا، گوگی، پنکی والا گٹھ جوڑ تھا، بزدار لگا کر فائدہ لینا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کنٹرول کر کے ہیرے کی انگوٹھی، پلاٹ، 190 ملین پاؤنڈ میں بشریٰ بی بی ملوث رہی ہیں، کرپشن کی غضب کہانی نے بنی گالا کو منی گالا بنایا

  • اسلام آباد دھماکہ، خودکش جیکٹ تیار کرنے والا درزی گرفتار

    اسلام آباد دھماکہ، خودکش جیکٹ تیار کرنے والا درزی گرفتار

    اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کچہری دھماکے کی تفتیش میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے آ گئی، دھماکے میں استعمال ہونے والی خودکش جیکٹ تیار کرنے والا درزی اور جیکٹ اسلام آباد پہنچانے والا سہولتکار دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی تھی جہاں اسے کچھ دن کے لیے ایک درزی کے پاس رکھا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ درزی کو اس بات کا علم تھا کہ وہ جس جیکٹ پر کام کر رہا ہے، وہ ایک خودکش جیکٹ ہے۔ انٹیلیجنس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ درزی کو گرفتار کر لیا ہے۔مزید معلومات کے مطابق خودکش جیکٹ کو پشاور سے اسلام آباد لانے کے لیے گڑکی بوری کا استعمال کیا گیا۔ سہولتکار نے جیکٹ کو انتہائی رازداری سے اسلام آباد منتقل کیا، جسے بعد ازاں حساس اداروں نے ایک خفیہ اطلاع پر گرفتار کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار شدہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے چند روز میں دھماکے کے منصوبہ سازوں، معاون نیٹ ورک اور دیگر سہولتکاروں سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آ سکتے ہیں۔ تفتیشی ٹیمیں اس معاملے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں تاکہ مکمل نیٹ ورک تک پہنچ کر آئندہ ایسے دہشت گرد حملوں کو روکا جا سکے۔

  • بنوں، سیکورٹی فورسزکی کاروائی ،5 خوارج ہلاک

    بنوں، سیکورٹی فورسزکی کاروائی ،5 خوارج ہلاک

    بنوں .لکی سرحدی علاقے میں پولیس، سی ٹی ڈی اور عوام کا مشترکہ کامیاب آپریشن ، 5 خوارج ہلاک
    آپریشن کی قیادت ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے خود کی ۔

    تختی خیل،ہوید کے سرحدی علاقے میں فتنۂ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر ایک اہم اور فیصلہ کن آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ پولیس کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔یہ آپریشن ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان کی براہِ راست نگرانی میں جاری رہا۔ آر پی او سجاد خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوان امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں، اور یہ کارروائیاں اسی عزم کا عملی ثبوت ہیں۔آپریشن کے دوران عوام کی بھرپور امداد اور تعاون پولیس کو حاصل رہا۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مشکوک سرگرمیوں سے متعلق مسلسل معلومات فراہم کیں، جس سے کارروائی کو کامیاب بنانے میں بڑی مدد ملی۔ اہلِ علاقہ نے کہا کہ وہ اپنی مٹی کے امن کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کے غیور جوانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑے ہیں۔

    آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں اور لکی مروت پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ خوارج کے خاتمے کے لیے ایسی کامیاب کارروائیاں علاقے میں دیرپا امن کو یقینی بنائیں گی۔خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو کہیں بھی محفوظ پناہ گاہ نہیں ملنے دی جائے گی، اور یہ مشترکہ آپریشن امن کے استحکام کے لیے جاری رہے گا۔

  • عالمی سطح پر ہندو انتہا پسندی کی تشہیر، بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب

    عالمی سطح پر ہندو انتہا پسندی کی تشہیر، بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب

    عالمی سطح پر ہندو انتہا پسندی کی تشہیر، بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب ہو گیا

    سفاک مودی کی سرپرستی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )عالمی سطح پر انتہا پسندہندوتوا نظریہ کے فروغ کیلئے سرگرم ہے،غاصب مودی اور آر ایس ایس ، ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے اقلیتوں کے حقوق پامال کرنے میں مصروف ہیں،امریکی جریدہ پریزم کی تحقیقات کےمطابق آر ایس ایس نے امریکی لاء فرم کے ذریعے امریکی کانگریس پر اثر ڈالنے کیلئے لابنگ شروع کر دی،آرایس ایس بیرون ممالک بالخصوص امریکہ میں لابنگ کیلئے خطیر رقم خرچ کر چکی ہے، آر ایس ایس امریکا میں فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ (FARA)کے بغیر لابنگ کرا رہی ہے ،

    امریکی صحافی میگھناد بوس نے انکشاف کیا کہ؛ آر ایس ایس نےخلاف ورزی کرتے ہوئے خود کو غیر ملکی ادارے کے طور پر درج کیے بغیر لابنگ کی،معروف امریکی صحافی ڈاکٹر آڈری ٹرشکےکے مطابق؛آر ایس ایس کی لابنگ امریکہ کے لیے بری خبر ہےاور امریکی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے،مودی کی سر پرستی میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس مسلمانوں کیخلاف تشدد کیلئے مشہور ہے،ماہرین کے مطابق آر ایس ایس کی امریکہ میں سرگرمیاں عالمی سطح پر فاشسٹ تشخص بدلنے کی کوشش ہیں

    ہندو توا ایجنڈا کے تحت انتہا پسند مودی سرکار ، بھارت میں مذہبی آزادی کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ سکول میں خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ سکول میں خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ سکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینیٹ جنرل احمد شریف نے داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی،خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ کا پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ؛پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں،آج کی نشست نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کرنے کا بھی موقع دیا، سیشن نے نوجوانوں کو پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے حقیقی تصور سے روشناس کیا

    طلبہ کا کہنا تھا کہ؛معرکہ حق میں پاک افواج کے کردار نے نوجوانوں میں پاکستان کے نا قابل تسخیر دفاع کا عزم بڑھایا،آج کی نشست سے احساس ہوا کہ میڈیا پر خبروں کو بغیر تجزیہ اور تصدیق کے پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے،
    پاک فوج ہم سے اور ہم پاک فوج سے ہیں،

  • لاہور ہائیکورٹ،جسٹس شمس محمود مرزا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    لاہور ہائیکورٹ،جسٹس شمس محمود مرزا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    لاہور ہائیکورٹ،جسٹس شمس محمود مرزا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    جسٹس شمس محمودمرزا نے استعفی لکھ کرسیل بند کرکے چیف جسٹس کو بھجواء دیا،جسٹس شمس محمود مرزا اپنے سٹاف کو الوداع کہہ کرروانہ ہوگئے،عدالتی عملے نے جسٹس شمس محمودمرزاکےاستعفی کی تصدیق کردی ہے، وہ عدالت کی انتظامی کمیٹی کے ممبر تھے، 2028 میں ریٹائر ہونا تھا۔

  • بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے کہنے پر حکومتی فیصلے کیا کرتے تھے،عطا تارڑ

    بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے کہنے پر حکومتی فیصلے کیا کرتے تھے،عطا تارڑ

    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے نے اسٹوری چھاپی کہ عمران خان کی اہلیہ سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی تھی، بانی پی ٹی آئی فیصلے ایکسپرٹ سے نہیں بشریٰ بی بی سے پوچھ کر کرتے تھے۔

    عطا اللّٰہ تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ دنیا کے جریدے کہہ رہے ہیں تمام فیصلے ایک خاتون کرواتی تھیں، بانی پی ٹی آئی کے جتنے فیصلے تھے روحانیت کا لبادہ اوڑھے اِن کی اہلیہ کرتی تھی، تمام معاشی اور سیاسی فیصلے اِن کی اہلیہ کیا کرتی تھیں، بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے کہنے پر حکومتی فیصلے کیا کرتے تھے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست منافقت، جھوٹ اور بہتان کے سوا کچھ نہیں تھی، بانیٔ پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر جھوٹا الزام لگایا تھا، شہباز شریف نے عدالت پیش ہو کر پی ٹی آئی کے وکیل کے سوالوں کا جواب دیا، بانیٔ پی ٹی آئی نے مختلف فورمز پر شہباز شریف پر الزامات دہرائے، آج دنیا کے جریدے کہہ رہے ہیں بانی کے فیصلوں کے پیچھے جھوٹ اور بہتان کا نظام تھا، پی ٹی آئی نے 2017ء کے دھرنوں کے دوران بھی جھوٹے الزامات لگائے گئے، پی ٹی آئی کے پاس الزام تراشی کے سوا کچھ بھی نہیں۔

    وفاقی وزیرِ نے یہ بھی کہا کہ وانا کیڈٹ کالج کا سانحہ اے پی ایس سے بڑا ہو سکتا تھا، مسلح افواج اور دیگر فورسز کا کردار قابل ستائش ہے، اسلام کچہری دھماکے کے ملزمان کو پکڑ لیا گیا ہے ، اِن شا اللّٰہ ملک میں امن ضرور آئے گا، ٹیم ورک کے تحت پاکستان میں ان شا اللّٰہ کرکٹ جاری رہے گی۔

  • کوئی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا،وزیر داخلہ محسن نقوی

    کوئی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا،وزیر داخلہ محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور وانا حملے کرنے والے افغانستان سے آئے، ہمارے مقامی لوگ دھماکوں میں ملوث نہیں۔

    وانا میں قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کہہ چکے ہیں دہشتگردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی،فیلڈ مارشل اس کیڈٹ کالج وانا کو پہلے سے بہتر بنوائیں گے، پاکستان میں سرحد پار سے دہشتگردی ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں دھماکا ہوا افغانستان سے لوگ آئے۔ وانا میں حملہ ہوا تو افغانستان سے لوگ آئے۔ ہمارے مقامی لوگ دھماکوں میں ملوث نہیں،اس دوران قبائلی عمائدین نے کہا کہ دہشت گرد اسلام کے مخالف کام کر رہے ہیں، ہم کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتے،ہم ٹی ٹی پی کو نہیں مانتے۔ پاک فوج دن رات ہماری حفاظت کے لیے قربانیاں دے رہی ہے، وانا کے غیرت مند لوگ کسی بھی دہشت گرد کا ساتھ نہیں دیتے،حکومت ہمارے بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کر رہی ہے۔

    قبل ازیں محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا۔ کیڈٹ کالج آمد پر آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا جنوبی میجر جنرل مہر عمر خان نے وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا،وزیرداخلہ نے خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے اور کیڈٹس و ٹیچرز کو ریسکیو کرنے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی جرات و پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا،اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے اور تمام طلبا و ٹیچرز کو ریسکیو کرنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی،اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جنہوں نے کیڈٹ کالج پر حملہ کیا وہ درندے ہیں جن کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، کوئی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا اور ان درندوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ ان درندوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے، پاک فوج اور ایف سی نے تمام طلبا اور ٹیچرز کو بحفاظت ریسکیو کر کے بہادری اور پروفیشنل ازم کی اعلی مثال قائم کی، کیڈٹ کالج وانا کی بہترین انداز میں تزئین و آرائش کی جائے گی۔ دشمن یہاں سانحہ اے پی ایس جیسی کارروائی کرنا چاہتا تھا۔ پاک فوج کے دلیر جوانوں نے حملہ ناکام بنایا اور خوارجیوں کو جہنم واصل کرکے سازش ناکام بنائی، تمام طلبا کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے پاک فوج اور ایف سی کے افسر وجوان قوم کے ہیرو ہیں۔

  • شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 18 انچ کی گیس پائپ لائن مچ کے قریب تباہ

    شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 18 انچ کی گیس پائپ لائن مچ کے قریب تباہ

    شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 18 انچ کی گیس پائپ لائن مچ کے قریب تباہ ہو گئی۔

    بلوچستان کے علاقے مچ میں گیس کی مرکزی پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے نقصان پہنچا دیا گیا، جس کے باعث کوئٹہ اور گرد و نواح کے متعدد اضلاع کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ 18 انچ قطر کی مین گیس پائپ لائن متاثر ہوئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی اداروں نے کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا ہے۔ایس ایس جی سی حکام کے مطابق مرمت اور بحالی کا کام سیکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی شروع کیا جائے گا، تاہم گیس فراہمی کی مکمل بحالی میں مزید وقت لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔علاقے میں گیس کی بندش کے باعث گھریلو صارفین اور کاروباری سرگرمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گیس پائپ لائن کے متاثر ہونے کے بعد بلوچستان کے شہر کوئٹہ، مستونگ، پشین اور زیارت کے لیے گیس کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔