Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی کارروائیاں جاری

    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی کارروائیاں جاری

    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی کارروائیاں جاری ہیں ،دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے

    ٹیمرگرہ کے مصروف علاقے میں پیر کی صبح ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے کم عمر لڑکی دعا رحمان کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گنجان آبادی میں پیش آیا، جس کے فوراً بعد ملزم موقع سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ڈی پی او تیمور خان کی ہدایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ خصوصی پولیس ٹیمیں علاقے میں سرچ اور ٹریکنگ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اردگرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے مشتبہ راستوں کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے۔

    خیبر ضلع کے مرخلہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر ابو زر کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ہلاک دہشت گردوں میں افغان شہری احسان بدری، صوبیب لزاری (افغانستان، ننگرہار)، اور عمر سنگری (خیبر) شامل ہیں، جبکہ ایک کی شناخت جاری ہے۔ فورسز نے علاقے میں مزید انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائیوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    میری خیل میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر ابو زر تشکیل کو ہلاک کردیا۔ سرچ و کلیئرنس آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے جن کی لاشیں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ علاقے میں مزید مشتبہ عناصر کی تلاش جاری ہے۔

    لوئر کرم کے شورکی علاقے میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا، تاہم فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ پسپا ہوگیا۔ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد ستار حسین کو گرفتار کرلیا گیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    میر علی میں خوشاخیل پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے طاقتور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور بھاری نفری کو کمک کے طور پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

    چراں کالام کے راماران علاقے میں مقامی ونگ کمانڈر کی زیرصدارت اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں 35 سے 40 معززین نے شرکت کی۔ ونگ کمانڈر نے علاقے میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے مقامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ عمائدین نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ علاقے میں کسی بھی مشکوک شخص یا فراری کو پناہ نہیں دی جائے گی۔

    کیچ کے بولیدہ کے مناّز علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد عباس ولد بہار اور مہران ولد حاجی اکبر کو 15 نومبر کو حراست میں لے لیا۔ دونوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔پنجگور میں مختلف مقامات پر آئی بی اوز کے دوران دو افراد حاجی منیر احمد اور مجید ولد قدیر احمد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حاجی منیر احمد مبینہ طور پر حوالہ/ہنڈی چینلز سے منسلک بتایا جاتا ہے۔ دونوں کو مزید چھان بین کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بلوچ لبریشن آرمی فریکشن کے مبینہ ترجمان میجر غرم بلوچ نے کُوچی پولیس اسٹیشن پر حملے اور اسلحہ چھیننے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ مقامی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کر دیے ہیں۔

    قلات ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔ کارروائی کے دوران 3 موٹر سائیکلیں، اس ایم جی میگزین، 500 گرام بارودی مواد اور راشن برآمد کیا گیا۔ دہشت گرد شہریوں کو لوٹنے کے لیے ناکہ لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    خضدار کے بولان علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں محمد اشرف ولد حمزہ میراجی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول اسما جٹک کے ماموں تھے۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

    کچھی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایس ایس پی کے قافلے پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ حاجی شہر تھانے کے دورے کے بعد واپس جا رہے تھے۔ 20 سے 25 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار خطرناک دہشت گرد مارے گئے جن کا تعلق بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورکس سے بتایا جاتا ہے۔ حساس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ گروہ مقامی آبادی میں خوف پھیلانے میں ملوث تھا۔ علاقے میں مزید سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

  • اردن کے شاہ عبداللہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلیوشنز کا دورہ

    اردن کے شاہ عبداللہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلیوشنز کا دورہ

    اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین، ہاشمیہ مملکت اردن کے بادشاہ اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر، اپنے دو روزہ دورۂ پاکستان کے دوران گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز پہنچے۔ ان کے ہمراہ شاہی شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ دوم اور اردن کے اعلیٰ عسکری و سول حکام پر مشتمل وفد بھی موجود تھا۔

    گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز پہنچنے پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور دیگر سینیئر حکام نے شاہ عبداللہ دوم کا استقبال کیا۔دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم کو گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کی ساخت، صلاحیتوں اور جدید دفاعی مصنوعات پر مفصل بریفنگ دی گئی، جس میں پاکستان کی دفاعی صنعت میں خود انحصاری، تکنیکی جدت، اور پاکستان،اردن دفاعی تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا گیا۔

    بعد ازاں شاہ عبداللہ دوم نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف بھی موجود تھے، جبکہ آذربائیجان کے وزیرِ دفاعی صنعت وجار مصطفائیف بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔شاہ عبداللہ دوم اور دیگر مہمانوں نے پاک فوج اور پاک فضائیہ کی مشترکہ فائر اینڈ منووَر ایکسرسائز دیکھی، جس میں روایتی اور فضائی فائر پاور، ہم آہنگ زمینی چالیں، اسپیکٹرم وارفیئر، اور مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ملٹی پرپز ڈرونز کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔شاہ عبداللہ دوم نے شریک دستوں اور فضائی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت، تربیت کے اعلیٰ معیار اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، شاہ عبداللہ دوم اور عوامِ اردن کے لیے گہری محبت اور احترام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہی دورہ دونوں ممالک کی لازوال دوستی، باہمی اعتماد اور خطے میں امن و ترقی کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور اردن کے مضبوط دفاعی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور خطے کے امن کے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    اس سے قبل شاہ عبداللہ دوم نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو "آرڈر آف دی ملٹری میرٹ فرسٹ ڈگری” سے نوازا، جو پاکستان اور اردن کے درمیان عسکری تعلقات کے فروغ میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔

  • اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا گیا

    اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا گیا

    صدرمملکت آصف زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا۔

    ایوان صدر اسلام آباد میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی تقریب ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف کی بھی نے شرکت کی،وفاقی کابینہ کے ارکان اور سفرا بھی اس موقع پر موجود تھے،صدرمملکت نے شاہ عبداللہ دوئم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا۔ شاہ عبداللہ دوئم کو اعزاز دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے، علاقائی اور عالمی امن کےلیےخدمات کےاعتراف میں دیاگیا،شاہِ عبداللہ دوئم نے صدرمملکت کواردن کے ایوارڈ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘سےنوازا، یہ ایوارڈ سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیاجاتا ہے،صدرمملکت کو دیاگیا اعزاز پاکستان کےساتھ اردن کی جانب سے گہرے احترام، تحسین اور دوستی کی علامت ہے۔

  • نصیرآباد، بلوچستان، ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس بڑے سانحے سے بچ گئی

    نصیرآباد، بلوچستان، ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس بڑے سانحے سے بچ گئی

    بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں نامعلوم مسلح افراد نے نوٹل پولیس اسٹیشن کی حدود میں ربیع کینال کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ عافر ایکسپریس کی آمد سے چند منٹ قبل ہوا،

    دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا اور اس روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع کا معائنہ کیا، شواہد اکٹھے کیے اور ابتدائی تحقیق کے مطابق دھماکے میں ریموٹ کنٹرول یا ٹائمر ڈیوائس استعمال کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی تخریب کاری کی منصوبہ بند کوشش معلوم ہوتی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش کے لیے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے، جبکہ تفتیش کا دائرہ کار بھی وسیع کیا جا رہا ہے۔ مزید پیش رفت کا انحصار حاصل ہونے والی خفیہ معلومات پر ہوگا۔

  • صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی ایسوسی ایشن آف بلڈرز (آباد)  ہاؤس آمد،ملاقات،خطاب

    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی ایسوسی ایشن آف بلڈرز (آباد) ہاؤس آمد،ملاقات،خطاب

    کراچی: وزیر بلدیات،ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز (آباد) کے آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت اور وژن کے تحت شہر کے انفرااسٹریکچر پر کام کررہے ہیں

    ایسوسی ایشن آف بلڈرز (آباد) ہاؤس میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی ایس بی سی اے مزمل حسین ہلیپوٹو، ڈی جی ایم ڈی اے بخش علی مہر، اور ڈی جی ٹاؤن پلاننگ فرید شیخ نے شرکت کی۔ اجلاس میں آباد کی ایگزیکٹو باڈی اور پاکستان کے نامور بلڈرز بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔اجلاس کا بنیادی مقصد بلڈرز کو تعمیراتی منصوبوں کی منظوری کے حصول میں درپیش چیلنجز، دیرینہ مسائل اور ان کے حل کے لیے عملی تجاویز پر جامع گفتگو کرنا تھا۔ شرکاء نے ٹاؤن پلاننگ، انفراسٹرکچر، ریگولیٹری اقدامات اور فاسٹ ٹریک اپروول کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں عارف حبیب، محسن شیخانی، حسن بخشی، افضل حمید، طارق عزیز، اویس تھانوی، انور او کے، جنید تلو، میجر (ر) ہارون رشید، فاروق شیخانی، احمد بمبیا سمیت متعدد معزز اراکین شریک تھے،اس موقع پر بلڈرز نے مشترکہ مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی صنعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس لیے سرکاری اداروں میں منظوری کے طریقۂ کار اور ورک فلو کو مزید آسان اور شفاف بنانے کی ضرورت ہے۔اجلاس کے بعد صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کے اعزاز میں اے بی اے ڈی ہاؤس میں پرتکلف لنچ کا اہتمام بھی کیا گیا، جہاں تعمیراتی شعبے سے متعلق مستقبل کے اقدامات اور تعاون کے نئے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیات کا نظام سب سے زیادہ بااختیار سندھ کا ہے،جمہوریت کے جو لوگ چیمپئن بنتے ہیں انہوں نے بلدیاتی اداروں کو معطل کردیا تھا ہم بلدیاتی اداروں کو مزید بااختیار کررہے ہیں،نئے صوبے کی بات ایک شوشہ ہے ،نیا صوبہ بنے گا تو کتنی اسمبلیاں کتنے دفاتر بنانے ہوں گے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بہتری کرکے دکھاۓ گی ہم صرف کراچی میں نہیں پورے سندھ میں کام کر کے دکھاٸیں گے ہمیں پتا ہے شہر کی سڑکوں کی صورتحال خراب ہے چیٸرمین بلاول بھٹو کی ہدایت اور وژن کے تحت شہر کے انفرا اسٹریکچر پر کام کررہے ہیں،وفاق سے ہمیں چند فیصد حصہ ملتا ہے کراچی کے لیے وفاق کی کیا کوٸ زمہ داری نہیں ہے؟ مگر سیاسی جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ہم پر تنقید کرتے ہیں ہماری نیت پر شق نہ کیا جاۓ ہم بہتری کی جانب جانا چاہتے ہیں

    سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ادارے میں جس افسر کے خلاف شکایت ہوتی ہے فوراً ایکشن لیتے ہیں کوئی بھی افسر ایسا نہیں جس کے خلاف ایکشن نہ لیا جاسکتا ہو جو افسر اپنے آپ کو طاقتور سمجھتا ہے اس کے خاف فوری ایکشن لیا جاتا ہے،ستاٸیسویں ترمیم کراچی اور آباد والوں کے لیے ہے ستاٸیسویں ترمیم میں عوام کی بھی بہتری ہے کراچی واحد شہر ہے جہاں لوگ گھومنے نہیں بلکہ بسنے کے لیے آتے ہیں، نسلہ ٹاور کی مثال ہمارے سامنے ہے متاثرین آج تک پریشان ہیں ہم نے نسلہ ٹاور بچانے کے لیے باقاعدہ بل بھی منظور کرایا تھا عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ماضی میں عدالتوں سے جو کمنٹس اور فیصلے آتے تھے وہ سب کے سامنے ہے

    ناصر شاہ نے کہا کہ درست بات پر ہم افسران کے خلاف لازمی ایکشن لیتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں کام کیا جاۓ پالیسی اور باٸ لاز بناۓ جارہے ہیں جس طرح قانون کی خلاف ورزی کی گٸ دبٸ میں کوٸ اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا زمین کے معاملات کو دیکھا جارہا ہے زمین کے معاملات کو آباد کے لوگ خود بھی دیکھیں گے اگر کوٸ قبضہ کرتا ہے تو وہ بھی کوٸ ڈویلپرز یا بلڈر ہی ہو گا ناصر شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بہتری اور امن کا وژن ہے وزیر اعلیٰ سندھ بلاول کے مشن کو آگے بڑھانے میں پیش پیش ہیں بلڈر ایک اہم شعبہ ہے تعمیراتی صنعت کے چلنے سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملتا ہے آباد کے ممبران کے مساٸل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں آباد کے ممبران کو جو سہولتیں درکار ہیں فراہم کی جاۓ گی کچھ ایشو ہیں جن کو مل کر حل کریں گے عوام کی سہولت کے لیے تمام وساٸل بروۓ کار لاٸیں گے جو اسکیم شروع کی گٸ ہیں ان کو انجام تک پہنچایا جاۓ گا ماضی میں جو غیر قانونی تعمیرات ہوٸ ہیں اس کو دیکھا جارہا ہے ایک سوال کے جواب میں ناصر شاہ نے کہا کہ ملک اور فوج کے لیے ہماری جان حاضر ہے ہماری افواج نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا پاک فوج کے جوان ہمارے لیے اپنی جان قربان کررہے ہیں

  • معرکہ حق میں فتح ہماری نہیں بلکہ اللہ تعالی کی طرف سے ہمیں تحفہ ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    معرکہ حق میں فتح ہماری نہیں بلکہ اللہ تعالی کی طرف سے ہمیں تحفہ ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں فتح ہماری نہیں بلکہ اللہ تعالی کی طرف سے ہمیں تحفہ ہے۔پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہمارا جواب وہی ہو گا جو مئی میں تھا۔اللہ کے حکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں،

    اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کو ایوانِ صدر میں اعزاز سے نوازا گیا، اس موقع پر تقریب میں شریک فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی خصوصی پذیرائی حاصل ہوئی۔تقریب کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، جس میں انہوں نے بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران حاصل ہونے والی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں فتح ہماری نہیں، اللہ کی طرف سے ملی،انہوں نے اس موقع پر ایک قرآنی آیت کا حوالہ بھی دیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ
    اللہ کی مدد شامل ہو تب ہی فتح و کامیابی ممکن ہوتی ہے،مسلمان کا جزبہ ایمانی اس کی سب سے بڑی قوت ہے،بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سر بلند کیا اللہ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی،تاریخ گواہ ہے کہ مسلمان سپاہی جب جنگوں میں دشمن پر ریت بھی پھینکتے تھے تو اللہ کی مدد شاملِ حال ہوتی تھی، پاکستان کو بھی جنگ میں ملنے والی نصرت اللہ ہی کی جانب سے تھی، اور یہی جذبہ ہماری اصل قوت ہے، پاکستان کی کامیابیاں محض عسکری حکمتِ عملی کا نتیجہ نہیں بلکہ ایمان، یقین اور اللہ کی مدد کا حصہ بھی ہیں

  • سیلاب متاثرہ کسانوں کی بحالی،مرکزی مسلم لیگ نے3 ہزار ایکڑ زمین کے لئے گندم کا بیج ،کھادفراہم کر دیا

    سیلاب متاثرہ کسانوں کی بحالی،مرکزی مسلم لیگ نے3 ہزار ایکڑ زمین کے لئے گندم کا بیج ،کھادفراہم کر دیا

    مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ کسانوں کی بحالی مہم جاری ہے، مرکزی مسلم لیگ نے 3 ہزار ایکڑ زمین کے لئے گندم کا بیج فراہم کر دیا،پاکپتن، نارووال، علی پور، جلالپور، رحیم یار خان کے علاقوں ترنڈہ محمد پناہ میں مجموعی طور پر تین ہزار ایکڑ رقبے کیلئے کسانوں کو گندم کا بیج،کھاد اور سپرے فراہم کیا گیا

    مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق کی جانب سے سیلابی متاثرین کی بحالی کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،زراعت بحالی پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ کسانوں میں بیج کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،اب تک 3000 ایکڑ سے زائد زمینوں کے لئے خدمت خلق نے گندم کا بیچ کسانوں کو فراہم کر دیا،کسانون‌کو کھاد اور سپرے بھی فراہم کیا گیا،اسی سلسلہ میں نارووال،پاکپتن سمیت دیگر شہروں میں تقریب ہوئی، جس میں مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے صدر چوہدری حمید الحسن گجر،جنرل سیکرٹری فیصل آباد چوہدری احسن تارڑ، جنرل سیکرٹری لاہور مزمل اقبال ہاشمی ،عرفان مہیس ودیگر نے شرکت کی، اس موقع پر چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، کسانوں کی معاونت ملک کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، آخری کسان کی بحالی تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،خدمت خلق کی جانب سےپاکپتن میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے 200 ایکڑ رقبے کے برابر گندم کے بیج تقسیم کیے۔اس موقع پرتقریب میں چوہدری شفیق الرحمٰن وڑائچ صدر شعبہ خدمتِ خلق پاکستان،چوہدری حمید الحسن صدر مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب،،محمد احسن تارڑ سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد،محمد اقبال سلفی جنرل سیکرٹری پاکپتن نے خصوصی شرکت کی۔تاندلیانوالہ میں تقریب میں چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ، چوہدری حمید الحسن گجر، چوہدری احسن تارڑ و دیگر نے شرکت کی،ترنڈہ محمد پناہ رحیم یار خان میں چوہدری احسن تارڑ، نوید قمر سیکرٹری جنرل رحیم یار خان و دیگر نے شرکت کی،علی پور اور ماموں کانجن میں چوہدری احسن تارر و دیگر تقریب میں شریک ہوئے،

  • کوٹلی،اسکریب کے گودام میں دھماکہ،تین افراد کی موت،پانچ زخمی

    کوٹلی،اسکریب کے گودام میں دھماکہ،تین افراد کی موت،پانچ زخمی

    آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں اسکریپ کے ایک گودام میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 سے زائد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا اسکریپ کے گودام میں اُس وقت ہوا جب وہاں کام جاری تھا۔ زور دار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد آس پاس کے رہائشیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے باعث گودام کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کوٹلی منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،دھماکے میں شمالی ساکن چارسدہ،عبداللہ ساکن تتہ پانی،محمد ساکن باجوڑ جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں میں اویس ساکن باجوڑ،غفار ساکن مہمند ایجنسی،جاوید ساکن مہمند ایجنسی،شاداب ساکن تتہ پانی شامل ہیں

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ علاقے کے رہائشیوں نے اس افسوسناک واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکریپ یارڈز کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

  • خیر سگالی کا پیغام لائے،بنگلہ دیش سے خیر سگالی کا پیغام لے کر جائیں گے، مولانا فضل الرحمان

    خیر سگالی کا پیغام لائے،بنگلہ دیش سے خیر سگالی کا پیغام لے کر جائیں گے، مولانا فضل الرحمان

    ڈھاکہ بنگلہ دیش : مولانا فضل الرحمن نے سہروردی گراؤنڈ ڈھاکہ میں عالمی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت میں وحدت و اتفاق کی علامت ہے۔ تحریک کسی تشدد کا نہیں بلکہ جدوجہد کے تسلسل کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمان اور تمام مکاتب فکر کے علماء متفق ہیں کہ رسول اللہ ﷺکے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا اور نبوت کا دعوی کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج تصور کیا جائے گا۔ ہم پاکستان سے خیر سگالی کا پیغام لےکر آئے ہیں اور بنگلہ دیش سے خیر سگالی کا پیغام لے کر جائیں گے۔

    مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگ تحریکی مزاج رکھتے اور اپنے مقصد کی طرف سیلاب کی طرح آگے بڑھتے ہیں۔ دو برادر اسلامی ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے خواہش مند ہیں، اور اس راستے میں ہمارے قدم آگے بڑھیں گے۔ اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے۔ محبت کا یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگا، اور بہت مضبوط ہوگا۔ دو بھائیوں کے اپنے گھر میں جائیداد تقسیم کرنے سے ان کے بھائی چارے میں کوئی فرق نہیں آتا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کا مسلمان ایک قوت اور ایک جماعت اور ایک ہی امت ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع دونوں ملکوں کے درمیان بہتر، مضبوط اور مستحکم تعلقات کا سبب بنے گا۔

  • آئین ججز کی مرضی کا نہیں پارلیمنٹ اور عوام کی مرضی کا ہوگا، طلال چوہدری

    آئین ججز کی مرضی کا نہیں پارلیمنٹ اور عوام کی مرضی کا ہوگا، طلال چوہدری

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ججز آئین کا حلف اٹھاتے ہیں، سیاسی پارٹی نہیں ہوتے، ججز کے استعفے بھی سیاسی اور یہ خود بھی بہت جانبدار رہے ہیں۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے، پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، آئین ججز کی مرضی کا نہیں پارلیمنٹ اور عوام کی مرضی کا ہوگا، عدلیہ کا جب دل کرتا تھا سوموٹو پر وزیراعظم کو گھر بھیج دیتی تھی، ججز کا جب دل کرتا تھا حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرکے لاچار کر دیتے تھے، جس کو دل چاہے ہٹا دیں اور جس کو دل چاہے لے آئیں، یہ آپ کا کام نہیں ہے، ججز کی تنخواہوں سے لے کر ایک ایک فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے، پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ نظر آنا چاہیے، ان لوگوں نے پارلیمنٹ کو میونسپل کارپوریشن بنا دیا تھا، پاکستان اس وقت کسی بھی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، ججز آئین کا حلف اٹھاتے ہیں سیاسی پارٹی نہیں ہوتے، ججز کے استعفے بھی سیاسی اور یہ خود بھی بہت جانبدار رہے ہیں، فیصل آباد میں ن لیگ اپنی کارکردگی سے جیتے گی، جو تشدد کرتا ہے، وہ سیاست نہیں کرتا، فیصل آباد میں ن لیگ آسانی سے الیکشن جیتے گی، ن لیگ کے دور حکومت میں ملک میں ترقی ہوئی۔