30 ستمبر کو فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دوسرے حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشت گرد نکلا،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے افغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی ہے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبے وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔
Author: ممتاز حیدر
-

ایف سی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ پر حملہ آور افغان نکلا
-

سیلاب متاثرہ کسانوں کی بحالی کے لئے مرکزی مسلم لیگ سرگرم عمل
مرکزی مسلم لیگ نے سیلاب متاثرہ کسانوں کی بحالی کیلئے عملی قدم اٹھا لیا، شعبہ خدمت خلق کی جانب سے چنیوٹ، حافظ آباد اور علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو گندم کا بیج، کھاد اور زرعی سامان فراہم کیا جارہا ہے ،
ریسکیو و ریلیف کے بعد مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پروگرام تیزی سے جاری ہے، کسان بحالی پروگرام کے تحت مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے چینیوٹ، حافظ آباد اور علی پور میں کسانوں کو کھاد، بیج اور زرعی سامان فراہم کیا گیا، مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی جانب سے حافظ آباد اور چنیوٹ میں ایک ہزار ایکڑ زمین کیلئے گندم کا بیج تقسیم کیا گیا، علی پور میں مرکزی مسلم لیگ شیخوپورہ کی ٹیم نے کسانوں میں گندم کے بیج اور زرعی آلات تقسیم کیے، چیئرمین شعبہ خدمت خلق چوہدری شفیق الرحمان کا کہنا ہے کہ سیلاب ختم ہوچکا ہے لیکن سیلاب متاثرین کی مشکلات ختم نہیں ہوئیں پوری قوم کو چاہئے کہ آگے بڑھیں اور متاثرہ خاندانوں کے گھروں کی تعمیر اور کسان بھائیوں کو دوبارہ کھیتی باڑی کے قابل بنانے میں اپنا کردار ادا کرے، مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق کی جانب سے سردی کے آغاز کے ساتھ ہی متاثرہ علاقوں میں گرم کپڑوں اور بستروں کی تقسیم بھی شروع کر دی گئی ہے
-

4 افغان شہریوں کی پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام ،گرفتار
ایف آئی اے نے جعلسازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں، گرفتار ملزم صدیق اللہ افغان شہری ہے، افغان شہری جعلی دستاویزات پر پاکستانی شہریت کی کوشش کر رہا تھا، ملزم یونس خان نے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر پیش کیا، یونس خان نے جعلسازی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ملزم فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ اور تصدیق کنندگان کا کردار ادا کیا،صدیق اللہ کی پاکستانی شہریت کی غیر قانونی تصدیق کی گئی، تمام ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
-

لندن مسلسل گیارہویں سال دنیا کا بہترین شہر قرار،نیو یارک، پیرس اور ٹوکیو پر برتری برقرار
لندن: عالمی درجہ بندی میں ایک بار پھر لندن نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے دنیا کا بہترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ یہ مسلسل گیارہواں سال ہے جب لندن نے نیویارک، پیرس اور ٹوکیو جیسے عالمی شہروں کو پیچھے چھوڑ کر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
یہ اعزاز "ورلڈز بیسٹ سٹیز رپورٹ 2025” کے مطابق دیا گیا ہے، جو معروف بین الاقوامی کنسلٹنسی “ریزونینس کنسلٹنسی” (Resonance Consultancy) کی جانب سے جاری کی جاتی ہے۔ یہ رپورٹ دنیا کے 100 اہم شہروں کا تجزیہ کر کے ان کی زندگی کے معیار ، محبت انگیزی یا دلکشی اور خوشحالی کے پہلوؤں پر مبنی درجہ بندی کرتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ Liveability کے تحت کسی شہر کی چلنے پھرنے کی سہولت، سرسبز مقامات، پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوا کے معیار کو جانچا گیا۔Loveability کے زمرے میں ثقافت، کھانے پینے کے ذائقے، سیاحتی مقامات اور سوشل میڈیا پر شہر کی موجودگی کو پرکھا گیا۔Prosperity میں معاشی سرگرمیاں، تعلیمی معیار اور ائیرپورٹ کنیکٹیویٹی یعنی دنیا سے فضائی روابط کو شامل کیا گیا۔یہ درجہ بندی دنیا بھر کے 21 ہزار افراد کے تاثرات اور ڈیٹا کے تجزیے کی بنیاد پر کی گئی، جس کے بعد لندن نے ایک مرتبہ پھر عالمی درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کیا۔نیو یارک دوسرے نمبر پر رہا جبکہ پیرس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹوکیو اور سنگاپور بھی ٹاپ فائیو شہروں میں شامل ہیں۔
“ریزونینس کنسلٹنسی” نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ لندن نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے متحرک، متنوع اور بااثر شہروں میں سرِفہرست ہے۔شہر کی معاشی مضبوطی، جدید انفراسٹرکچر، ثقافتی زندگی، اور عالمی سطح پر تعلیمی اداروں نے اس کی برتری کو مزید مستحکم کیا ہے۔
لورا سٹرن (Laura Citron)، جو London & Partners کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں، نے اس موقع پر کہا “لندن ایک ایسا شہر ہے جو خود کو مسلسل نئے سرے سے تخلیق کرتا ہے۔ یہی تبدیلی کی لگن اور ترقی کا تسلسل ہے جس نے ہمیں گیارہویں مرتبہ دنیا کے بہترین شہر کا تاج پہنا دیا ہے۔”
یہ رپورٹ ہر سال دنیا بھر کے شہروں کے بارے میں اعداد و شمار، عوامی تاثر، معاشرتی و معاشی امکانات اور شہری سہولیات کے امتزاج سے تیار کی جاتی ہے۔لندن کے اس اعزاز کو نہ صرف شہریوں بلکہ عالمی برادری نے بھی ایک اعتماد کی مہر کے طور پر سراہا ہے۔ماہرین کے مطابق، لندن کا مسلسل گیارہ سال تک سرفہرست رہنا اس بات کی علامت ہے کہ یہ شہر نہ صرف تاریخی اور ثقافتی ورثہ رکھتا ہے بلکہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
-

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کے خلاف اہم کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد شدت پسندوں کو ہلاک اور گرفتار کر لیا، جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دھماکوں کے الگ الگ واقعات میں عام شہری بھی جاں بحق ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے ذہری میں ایک بڑی انسدادِ دہشت گردی کارروائی کرتے ہوئے "فتنۃ الہندستان” نامی نیٹ ورک کے 30 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی میں 19 دہشت گرد فضائی حملوں میں جبکہ 11 براہِ راست زمینی جھڑپوں میں مارے گئے۔یہ گروہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔فورسز نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے باقی ماندہ عناصر کو بھی ختم کیا جائے گا اور ملک میں کسی بھی قسم کی تخریب کاری برداشت نہیں کی جائے گی۔
ضلع واشک کے علاقے دالی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے کچھ دیر کے لیے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے سرکاری اسلحہ اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں اور یوفون کے قریبی ٹاورز کو تباہ کر دیا۔تاہم حکام نے اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی، جبکہ سیکیورٹی ادارے حقائق جانچنے میں مصروف ہیں۔
تحصیل مَنگوچار کے علاقے سربند میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق مقتولین میں دو بھائی شاکر سعداللہ اور شاکر خیراللہ لانگو شامل ہیں۔دیگر مقتولین کی شناخت محمد کریم (کوئٹہ) اور محمد ظاہر ولد خالد داد کے ناموں سے ہوئی ہے۔لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
شوال وادی، وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر کے اسلحہ اور بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہو گئے، تاہم ان کا اسلحہ، راکٹ لانچر، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات قبضے میں لے لیے گئے۔علاقہ مکینوں نے فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا اور امن کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (CTD) اور پولیس نے بنگش چپری میں مشترکہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرینیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔حکام کے مطابق فرار ہونے والے دیگر دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
درابن (ڈی آئی خان) میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم کارروائی کے دوران تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) کے نائب کمانڈر ہیبت خان کو ہلاک کر دیا۔ذرائع کے مطابق آپریشن میں کئی دیگر دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ہلاک دہشت گرد کی لاش تحویل میں لے کر تفتیش کے لیے منتقل کر دی گئی ہے۔
باجوڑ کے علاقے تانگی چارمنگ بازار میں پولیس نے سیکیورٹی پوسٹ پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا۔جوابی فائرنگ کے دوران ہیڈ کانسٹیبل آزاد زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔تیراہ ویلی میں دواتوئی چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران فورسز نے ایک اہم سہولت کار فاروق کو گرفتار کیا جو 11 لاکھ روپے دہشت گردوں تک پہنچانے جا رہا تھا۔رقم قبضے میں لے لی گئی جبکہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔اسی وادی کے علاقے شیردرہ میں ایک الگ آپریشن کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے۔علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔بنوں میں پولیس اور مقامی افراد نے دہشت گرد حملہ پسپا کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشت گردوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔حکام نے عوام کے حوصلے اور تعاون کو سراہا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر میں کچھ مقامی مساجد کو دہشت گردوں کے عارضی ٹھکانے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جہاں زخمی دہشت گردوں کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔انٹیلی جنس ادارے ان سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔
نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ایک ضعیف خاتون جان بی بی اور ان کی چھ سالہ نواسی مناہل کو قتل کر دیا۔دونوں لکڑیاں جمع کر رہی تھیں جب حملہ ہوا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مامند خیل، بنوں میں پولیس سے جھڑپ میں مارے گئے پانچ دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت عبید عرف فتح (افغان شہری) اور عظمت اللہ عرف طوفان (گورباز گروپ) کے ناموں سے ہوئی ہے۔باقی دہشت گردوں کے سراغ کے لیے کارروائی جاری ہے۔ملک دین خیل کے علاقے نلہ میں ایک ہینڈ گرینیڈ اچانک پھٹنے سے تین افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔جاں بحق افراد میں 60 سالہ دولت، 39 سالہ رحمت اللہ اور 37 سالہ ہارون شامل ہیں، جبکہ 15 سالہ حبیب اللہ کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ کارروائیوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ریاست دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل عزم کے ساتھ سرگرم ہے۔فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں نہ صرف دہشت گرد نیٹ ورکس کو کمزور کر رہی ہیں بلکہ ان کے مالی معاونین اور سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
-

27ویں ترمیم،سینیٹ ،قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس،اپوزیشن کا بائیکاٹ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس جاری ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک اور محمود بشیر ورک کر رہے ہیں۔ اجلاس میں سینیٹر طاہر خلیل سندھو، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر ضمیر حسین گھمرو، علی حیدر گیلانی، سائرہ افضل تارڑ، بلال اظہر کیانی، سید نوید قمر اور ابرار شاہ کمیٹی اجلاس میں شریک ہیں۔ اس کے علاوہ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف راجا نعیم اکبر اور دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود ہیں۔کمیٹی مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کی شقوں کا جائزہ لینے کے بعد شق وار منظوری دے گی۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے، پی ٹی آئی، جے یو آئی، پی کے میپ اور ایم ڈبلیو ایم کے اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فوجداری مقدمات میں استثنیٰ کی ترمیم واپس لینےکا فیصلہ کیا ہے جبکہ صدر کے تاحیات استثنیٰ کے بارے میں معاملہ ابھی زیر غور ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹر انوشہ رحمان نے وزیراعظم کے استثنی کی ترمیم واپس لے لی، چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے ترمیم واپس لینے کو سراہا۔
کمیٹی اراکین نے اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اس اہم اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی،اپوزیشن کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے، اپوزیشن جماعتیں جان بوجھ کر سارے عمل سے دور رہ رہی ہیں،پارلیمانی کمیٹی خلوص نیت سے اپنا کام مکمل کرے گی، 27ویں ترمیم ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے بہت اہم ہے۔
اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا ہر جماعت کو رائے دینے کا حق حاصل ہے، آج تمام جماعتوں کی آرا کو دیکھا جائے گا، جس جماعت کی جو رائے ہوگی اس پر غور کریں گے، پوری امید ہے کہ آج اس کو حتمی شکل دے دیں، اکثریتی رائے کے مطابق فیصلہ ہوگا، تمام فیصلوں کو ایوان میں پیش کیا جائے گا، امید ہے شام 5 بجے تک آئینی ترمیم کے نکات فائنل کر لیں گے۔
ادھر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سے جے یو آئی ممبر کو نکالنا بدترین آمریت ہے، کامران مرتضیٰ کا نام کمیٹی سے صرف اختلاف کے اندیشے کی بنیاد پر نکالا گیا، پہلی کمیٹی کے نوٹیفکیشن میں سینیٹر کامران مرتضیٰ کا نام تھا، معلوم نہیں دوسرے نوٹیفکیشن میں کس بنیاد پر نام نکالا گیا،کمیٹی پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے، حکومت اسے ن لیگ کی جاگیر نہ سمجھے، جمہوریت کے نام پر آمریت کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، پورے جمہوری نظام کو لپیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
-

27 ویں ترمیم،اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک تحفظ آئین محموداچکزئی نے تحریک چلانے اور پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان کیا اور کہا آج سے تحریک شروع ہے،محمود اچکزئی نے کہا کہ رات ساڑھے 8 بجے سے نعرے شروع کردیں گے اور آج کا نعرہ ہوگا "ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے”۔مشترکہ پریس کانفرنس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ستائیسویں ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے ، آئین کا شخصیات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اشرافیہ اپنے مفادات کےلیے آئین میں ترمیم کررہی ہے ۔سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا پارلیمنٹ اور عدلیہ کو تباہ کردیا گیا ہے، یہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، اس ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔
-

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان، کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 4 اکتوبر کے احتجاج کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں اور کارکنان پر پرتشدد مظاہروں، پولیس سے جھڑپوں اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔ تاہم دونوں ملزمان متعدد بار عدالت کی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئیں۔ مسلسل غیرحاضری پر عدالت نے دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔جج طاہر عباس سپرا نے حکم دیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے مزید کارروائی 22 نومبر 2025 تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو وارنٹ پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق، 4 اکتوبر کے احتجاج کیس میں دیگر کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بھی مقدمات زیرِ سماعت ہیں، جبکہ عدالت نے واضح کیا ہے کہ بار بار کی غیر حاضری ناقابلِ برداشت ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
-

مودی کی ایماء پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں پیش پیش افغان میڈیا کے جھوٹ کا بھی پردہ چاک
مودی کی ایماء پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں پیش پیش افغان میڈیا کے جھوٹ کا بھی پردہ چاک ہو گیا
وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان میڈیا کی پاکستان مخالف جعلی اور گمراہ کن خبروں کا پول کھول دیا،فریب پر مبنی افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فوج پر مساجد کی ہے حرمتی کا بے بنیاد الزام لگایا ،افغان سوشل میڈیا ہینڈل نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج نے مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی،افغان اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگایا گیا
وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نےبے بنیاد جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے واضح کیا کہ؛کسی پاکستانی یا عالمی میڈیا نے مسجد یا قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی کوئی تصدیق نہیں کی،افغان اکاؤنٹس باقاعدگی سے پاکستان مخالف مواد شائع کرکے مذہبی جذبات کو ابھارنے کی کوشش کرتے ہیں، سوشل میڈیا ویریفیکیشن ٹول کے مطابق؛ وائرل ویڈیو کسی حقیقی فوٹیج کی بنیاد پر نہیں بلکہ اے آئی سے تیار کی گئی ہے، جھوٹی مہم کا آغاز ایک سیاسی بیان سے ہوا جسے افغان اکاؤنٹس نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا،عوامی ردعمل کے بعد، 14 گھنٹے بعد افغان اکاؤنٹ نے اعتراف کیا کہ ویڈیو اے آئی سے تیار کی گئی تھی،افغان اکاؤنٹس جعلی معلومات کی بنیاد پر مذہبی جذبات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں،بھارت اور افغانستان جعلی مواد کے ذریعے پاک فوج اور ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش میں مصروف ہیں،پاکستان اور پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم بھارتی اور افغان میڈیا کا وطیرہ بن چکی ہے
-

27 ویں آئینی ترمیم، مسودہ باغی ٹی وی کو موصول
ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ باغی ٹی وی کو موصول ہو گیا ہے جس کے مطابق آرمی چیف کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ دینے کی تجویز ہے جبکہ سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لیکر وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کیے جائیں گے۔
باغی ٹی وی کو موصول مسودے کے مطابق 27 آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 42 اور 59 میں ترمیم کی جا رہی ہے،اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی کلاز 5 میں لفظ سپریم کو فیڈرل کانسٹیٹیوشنل میں تبدیل کیا جا رہا ہے،27 ویں ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز ہے، وفاقی آئینی عدالت، آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے فیصلے کرے گی،سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لے کر وفاقی آئینی عدالت کو دیے جائیں گے، آئین کا آرٹیکل 184 ختم کر دیا جائے گا، ازخود نوٹس کا اختیار ختم ہوگا۔ آئینی مقدمات اب سپریم کورٹ نہیں، وفاقی آئینی عدالت سنے گی، سپریم کورٹ صرف اپیلوں اور عمومی مقدمات کی عدالت رہے گی، وفاقی آئینی عدالت میں چیف جسٹس اور چاروں صوبوں سے برابر نمائندگی ہو گی، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی مدت 3 سال مقرر ہو گی، چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کی حیثیت محدود ہو جائے گی۔
مسودہ میں سپریم کورٹ اور آئینی عدالت کے درمیان اختیارات کی تقسیم کی تجویز کی گئی ہے، آئینی عدالت کے فیصلے ملک کی تمام عدالتوں پر لازم ہوں گے،27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں فوجی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی تجویز کی گئی ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر کے آرمی چیف کو “چیف آف ڈیفنس فورسز” کا عہدہ دینے کی تجویز ہے،آئینی ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل اور دیگر اعلیٰ فوجی عہدوں کو تاحیات درجہ حاصل ہوگا۔
27 ویں ترمیم کے ذریعے ججوں کی تقرری کا طریقہ کار بھی بدلا جائے گا، جوڈیشل کمیشن میں وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دونوں شامل ہوں گے، تقرری میں وزیرِاعظم اور صدر کو کلیدی کردار حاصل ہوگا، پارلیمنٹ کو آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد طے کرنے کا اختیار ملے گا،آئین کے آرٹیکل 42، 63 اے، 175 تا 191 میں ترمیم کی تجویز ہے جس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات میں نمایاں کمی ہو گی، ماہرین نے ترمیم کو عدلیہ اور انتظامیہ کے اختیارات میں بڑا تغیر قرار دیا، اپوزیشن جماعتوں نے مجوزہ 27 ویں ترمیم پر شدید تحفظات ظاہر کیے، سیاسی حلقوں میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام پر بحث تیز ہو گی،