Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت زبردست فائٹر  ہیں،ٹرمپ

    فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت زبردست فائٹر ہیں،ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ ماشل عاصم منیر کو زبردست فائٹر قرار دیا ہے۔

    جنوبی کوریا میں اپیک سی ای او سمٹ کے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہت اچھے آدمی ہیں جب کہ فیلڈ مارشل بہت زبردست فائٹر ہیں،امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت آپس میں لڑائی پر اتر آئے تھے اور جنگ میں 7 طیارے مار گرائے گئے، یہ بہت بڑی بات تھی کیونکہ یہ دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں،ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں اپنے اثرو رسوخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعظم مودی کو فون کرکے کہا آپ کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کر سکتے، مودی سے کہا تم پاکستان کے ساتھ جنگ کر رہے ہو، ہم معاہدہ نہیں کریں گے، پاکستان کوبھی فون پرکہا کہ آپ کے ساتھ بھی تجارت نہیں کریں گےکیونکہ تم بھارت سےلڑ رہے ہو،دو دن میں دونوں ممالک نے فون کیا اور کہا کہ ہم سمجھ گئے اور لڑائی بند کر دی، کیا یہ حیرت انگیز نہیں کیا بائیڈن ایسا کرسکتے تھے ، مجھے بہت اچھا لگا کیونکہ ہم نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچا لیں۔

    ٹرمپ کے مطابق میں نے کہا اگر جنگ نہیں روکی تو پاکستان اور بھارت پر 250 فیصد ٹیکس لگا دوں گا، 250 فیصد ٹیکس کا مطلب ہے کہ تم کبھی کاروبار نہیں کر سکو گے، اس کے بعد صرف 48 گھنٹوں میں کوئی جنگ نہیں رہی،

  • طالبان رجیم لڑنے کی کوشش کرے گی تو دنیا دیکھے گی،وزیر دفاع خواجہ آصف

    طالبان رجیم لڑنے کی کوشش کرے گی تو دنیا دیکھے گی،وزیر دفاع خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ طالبان رجیم اپنی قابض حکمرانی کے لئے افغانستان کو ایک اور تنازعے میں دھکیل رہی ہے۔

    استنبول مذاکرات کی ناکامی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ افغان طالبان رجیم مسلسل برادر ممالک سے مذاکرات کیلئے درخواست کر رہی تھی۔برادر ممالک کی درخواست پر پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے ساتھ امن کی خاطر مذاکرات کی پیشکش کو قبول کیا۔بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے، طالبان رجیم کو ختم کرنے یا انہیں غاروں میں چھپنے پر مجبور کرنے کیلئے پاکستان کو اپنی پوری طاقت استعمال کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں۔اگر ضرورت پڑی تو ہم انہیں تورا بورا جیسے مقامات پر شکست دیکر لوگوں کیلئے مثال بنا سکتے ہیں جو اقوام عالم کیلئے دلچسپ منظر ہوگا۔افسوس ہوتا ہے کہ طالبان رجیم صرف اپنی قابض حکمرانی اور جنگی معیشت کو بچانے کے لیے افغانستان کو ایک اور تنازعہ میں دھکیل رہی ہے۔

    خواجہ محمد آصف نے کہا کہ طالبان اپنی کمزوری اور جنگی دعوؤں کی حقیقت کو جانتے ہوئے طبل جنگ بجا کر بظاہر افغان عوام میں اپنی بگڑتی ہوئی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔اگر افغان طالبان پھر بھی دوبارہ افغانستان اور اس کے معصوم عوام کو تباہ کرنے پر بضد ہیں تو پھر جو بھی ہونا ہے وہ ہو،جہاں تکGRAVE YARD OF EMPIRES کے بیانیے کا تعلق ہے، پاکستان خود کو ہرگز EMPIRE نہیں کہتا۔حقیقت یہ ہے کہ افغانستان طالبان کی وجہ سے اپنے ہی لوگوں کے لیے ایک قبرستان سے کم نہیں۔تاریخی اعتبار سے افغانستان سلطنتوں کا قبرستان تو نہیں رہا البتہ ہمیشہ بڑی طاقتوں کے کھیل کا میدان ضرور رہا ہے۔طالبان کے وہ جنگجو جو خطے میں بدامنی پھیلانے میں اپنا ذاتی فائدہ دیکھ رہے ہیں سمجھ لیں کہ انہوں نے شایدپاکستانی عزم اور حوصلے کو غلط انداز میں لیا ہے، اگر طالبان رجیم لڑنے کی کوشش کرے گی تو دنیا دیکھے گی کہ ان کی دھمکیاں صرف دکھاوا تھیں۔پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی دہشت گردانہ یا خودکش حملے کو برداشت نہیں کرے گا اور کسی بھی مہم جوئی کا جواب سخت اور کڑوا ہوگا۔طالبان رجیم کو چاہیے کہ اپنے انجام کا حساب ضرور رکھیں، کیونکہ پاکستان کے عزم اور صلاحیتوں کو آزمانا ان کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا۔

  • سپریم کورٹ، شبلی فراز کی نااہلی،سینیٹ الیکشن رکوانے کی استدعا مسترد

    سپریم کورٹ، شبلی فراز کی نااہلی،سینیٹ الیکشن رکوانے کی استدعا مسترد

    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے شبلی فراز کی نااہلی کے بعد سینیٹ کی نشست پر الیکشن رکوانے کی استدعا مسترد کردی۔

    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے شبلی فراز کی نااہلی کے بعد سینیٹ کی نشست پر الیکشن رکوانے سے متعلق درخواست پر سماعت کی،سماعت میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ کے الیکشن کا شیڈول معطل کیا جائے جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا جب آپ نےامیدوار نامزد کردیا تو پھرحکم امتناع کیوں مانگ رہےہیں، بعد ازاں عدالت نے الیکشن روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

    سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا، پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی، آج سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں،ہم نے سینیٹ الیکشن رکوانے کیلئے درخواست بھی دی تھی مگر مجھے افسوس ہے کل سینیٹ کا الیکشن ہو رہا ہے، عدالت نے کہا ہم مزید پیچیدگیوں میں نہیں جانا چاہتے، امید ہے ہائیکورٹ میں کیس چلے گا تو ہمیں ریلیف ملے گا، الیکشن کمیشن کےپاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیرکسی کو نااہل کرے۔

    واضح رہے شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی نشست پر سینیٹ الیکشن کل ہونا ہے جس کیلئے 5 امیدوار میدان میں ہیں۔

  • مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

    مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

    سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بھارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کا کیس درج ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی اور مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔علی امین گنڈا پور مسلسل عدالت پیش نہیں ہو رہے ،عدالت کی جانب سے وارنٹ جاری ہوتے ہیں تا ہم تعمیل نہیں ہوتی، عہدے سے استعفیٰ کے بعد علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا میں آبائی علاقے ڈی آئی خان میں مقیم ہیں

  • چار سالہ جدوجہد کے بعد اساتذہ آزاد کشمیر کو اُن کا حق دلوایا۔تاصف شاہین

    چار سالہ جدوجہد کے بعد اساتذہ آزاد کشمیر کو اُن کا حق دلوایا۔تاصف شاہین

    مظفرآباد، وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے آزاد کشمیر کے پندرہ ہزار 43 اساتذہ کا سولہ برس سے جاری مطالبہ منظور کرتے ہوئے، ان کا سکیل 11سے 14 کردیا۔ اسکیل اپ گریڈیشن سے قومی خزانے پر 82 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

    صدر ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر تاصف شاہین کے مطابق اساتذہ آزاد کشمیر کا سولہ سالہ دیرینہ مطالبہ سکیل اپگریڈیشن پورا ہوا۔ ہم نے چار سالہ جدوجہد کے بعد اساتذہ آزاد کشمیر کو اُن کا حق دلوایا۔ ایلمنٹری اساتذہ آزاد کشمیر کو بی 11 سے بی 14 میں اپگریڈ کیاگیا ہے انہوں نے اپگریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر وزیراعظم انوار الحق وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی اور دیگر کابینہ ممبران کا شکریہ ادا کیا.

  • ماحولیاتی فنڈ گرین کلائمیٹ فنڈ کی پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری

    ماحولیاتی فنڈ گرین کلائمیٹ فنڈ کی پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری

    ماحولیاتی فنڈ گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی رقم کو گلیشیئرز ٹو فارمز منصوبے کے لیے استعمال کیا جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے منصوبے کو مکمل کیا جائے گا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ کے تحت گلیشیئرز سے نکلنے والے آبی نظاموں کو ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی،ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ امداد سے سوات میں کسانوں کو زراعت اور آبپاشی کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس کی ملاقات ہوئی ہے.

    امریکی قونصل جنرل نے وزیراعلی مریم نواز شریف کا پرتپاک مہمان نواز ی پر شکریہ ادا کیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کوپنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی،وزیراعلی مریم نواز شریف سے امریکہ کے نئے پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر کا تعارف کرایا گیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں گرمجوشی کو سراہا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکہ باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہو گا۔پاکستان اور امریکہ کے موجودہ تعلقات افق کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلا ب کا سامنا پامردی سے کیا۔تاریخی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے بعد بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے حکومت پنجاب کے تاریخی پیکج کا کام شروع ہو چکا ہے۔پنجاب میں کلچرل ٹورازم کے فروغ کے لئے قدیمی ثقافتی ورثے کی بحالی اور بہتری کی جارہی ہے۔پنجاب ثقافتی تنوع سے مالا مال سرزمین ہے۔پنجاب عالمی سطح پر ٹورازم کے حب بننے کا بھرپور پوٹینشل رکھتا ہے۔سرزمین پنجاب ہزارہا سال پرانی تہذیب اور مذہبی ثقافت کا علمبردار ہے۔حکومت پنجاب کے وویمن ایمپاورمنٹ پراجیکٹ ثمر آور ہورہے ہیں۔لاہور سمیت دیگر شہروں میں بروقت اقدامات اور ماحول دوست پراجیکٹ کی وجہ سے ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آرہی ہے۔حکومت پنجاب سرحد پار سے درآنے والی سموگ کے اثرات کو کم ازکم سطح پر لانے کے لئے کوشاں ہے۔

    امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کا سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے ای بزنس پراجیکٹ قابل تحسین ہے۔ای بزنس پراجیکٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کیلئے آسانی پیدا ہورہی ہے۔پنجاب میں جس طرح اور جس سپیڈ سے کام ہورہا ہے،اسے محسوس کیا جارہا ہے،

  • ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش

    ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش

    ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔ انہوں نے مسلم ممالک کے درمیان مشترکہ دشمنوں کیخلاف اتحاد اور اخوت کے مظاہرے پر زور دیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ جس میں پاک ایران سرحدی امور، معاشی تعلقات اور زائرین کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی،ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پرشکیان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی،انہوں نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ مسعود پزشکیان نے مسلم ممالک کے درمیان مشترکہ دشمنوں کے خلاف اتحاد اور اخوت کے مظاہرے پر زور دیا،ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات دیگر ممالک کیلئے ایک مثالی نمونہ بن سکتے ہیں،محسن نقوی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے میں ایران کے فعال کردار کا خیرمقدم کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ نے تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مصافحہ بھی کیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا،محسن نقوی نے کہا کہ جس طرح ہر گھر میں اختلافات پیدا ہوتے ہیں، انہیں بھی بات چیت کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں،چار روزہ مذاکرات کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔ طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پار دہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہیں دی،انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا، افغان وفد نے بار بار گفتگو کے اصل مسئلے سے رُخ موڑا اور کلیدی نکتے سے انحراف کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جو شواہد پیش کیے وہ کافی اور ناقابل تردید تھے۔ مذاکرات کا واحد ایجنڈا پاکستان پر افغان سرزمین سے حملوں کو رکوانا تھا۔

  • بھارتی پروپیگنڈا مشینری  اپنی پراکسی فتنہ الخوارج کی سپورٹ میں کھل کر سامنے آ گئی

    بھارتی پروپیگنڈا مشینری اپنی پراکسی فتنہ الخوارج کی سپورٹ میں کھل کر سامنے آ گئی

    بھارتی پروپیگنڈا مشینری اپنی پراکسی فتنہ الخوارج کی سپورٹ میں کھل کر سامنے آ گئی

    بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس خطے میں عدم استحکام کیلئے دہشت گردوں کے زہریلے بیانیے کے فروغ میں مصروف ہیں،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کیخلاف بھارتی اور افغان اکاؤنٹس کی جانب سے جھوٹ پھیلانے کی مذموم سازش کا پردہ چاک کر دیا گیا،ہندوستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے میڈیاونگ "اوسینٹ ٹی وی” کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا،ہندوستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے کچھ فوجیوں نے طالبان میں شمولیت اختیار کی،جھوٹے دعوے کے برعکس پاکستانی فوجیوں کی جانب سے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کہیں رپورٹ ہوا

    فتنہ الخوارج کی سپورٹ میں ہندوستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس کا دعویٰ من گھڑت اور مربوط ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہے ہے،پاکستان کیخلاف بھارتی اور افغان اکاؤنٹس سے منسلک پروپیگنڈا نیٹ ورکس نے منظم مہم چلانے کی کوشش کی ،بھارتی پروپیگنڈا مشینری تخریب کار مودی کی ایماء پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے میں مصروف عمل ہے

  • افغان  بچوں کی تعلیم پر قدغن جاری، تعلیمی نظام تباہ ،یونیسف رپورٹ

    افغان بچوں کی تعلیم پر قدغن جاری، تعلیمی نظام تباہ ،یونیسف رپورٹ

    افغان طالبان کی تعلیم کے خلاف دہشت گردی جاری، یونیسیف و یونیسکو نے عالمی برادری کو خبردار کر دیا

    طالبان کےزیر اقتدار افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں،2021میں طالبان کے حکومت پر قابض ہونے کے بعد سے افغان بچوں کی تعلیم پر قدغن جاری، تعلیمی نظام تباہ ہو چکا،یونیسیف اور یونیسکو نے افغانستان میں جاری تعلیمی بحران پر خطرے کی گھنٹی بجا دی،یونیسیف اور یونیسکو کی مشترکہ رپورٹ”افغانستان کی تعلیمی صورتحال 2025″کے مطابق؛” افغانستان میں 10 سال کی عمر کے 90 فیصد سے زائد بچے سادہ متن بھی نہیں پڑھ سکتے”ملک میں 2.13ملین بچے تعلیم سے محروم اور اسکول جانے والے بھی بنیادی علم سیکھنے سے قاصر ہیں،لڑکیوں کی تعلیم پر 4 سالہ پابندی نے 2.2 ملین نوجوان لڑکیوں کو اسکولوں سے محروم کر دیا ہے،اگر پابندی جاری رہی تو 2030 تک تقریباً 4 ملین لڑکیاں ثانوی تعلیم سے مکمل محروم ہو جائیں گی ،2019 سے 2024 کے درمیان لڑکوں کے اعلیٰ تعلیم میں داخلوں میں تقریباً 40 فیصد شدید کمی ہوئی،اسکولوں میں صاف پانی اور بنیادی سہولیات تک موجود نہیں، 1,000 سے زائد اسکول بند ہیں،تعلیمی پابندیاں معاشرتی اور اقتصادی سطح پر دیرپا اور سنگین نقصان کا سبب بنیں گی،

    افغان طالبان کی حکومتی ناکامیوں اور انتہا پسندی نے عوام کے بنیادی حقوق، خاص طور پر تعلیم کے حق کا گلا گھونٹ دیا ہے،وقت آ گیا ہے کہ افغان طالبان دہشت گردوں کی سر پرستی چھوڑ کر عوام کی تعلیم اور فلاح و بہبود پر توجہ دیں