Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حالیہ امن معاہدہ اسرائیلی جارحیت سے پامال ہو رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    حالیہ امن معاہدہ اسرائیلی جارحیت سے پامال ہو رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صیہونی حملوں کو خطے میں امن کی کوششوں کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں متعدد بے گناہ شہریوں کی شہادت ہوئی، یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ امن معاہدہ اسرائیلی جارحیت سے پامال ہو رہا ہے، جس سے خطے میں پائیدار امن کی عالمی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر قائم ہو۔

  • پی ٹی آئی، جے یو آئی میں محمود خان اچکزئی کے بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق

    پی ٹی آئی، جے یو آئی میں محمود خان اچکزئی کے بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق

    اسلام آباد: پی ٹی آئی وفد کی امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے

    راہنماؤں میں موجودہ ملکی ،سیاسی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی،خیبر پختونخواہ میں امن وامان کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی جرگہ کے انعقاد کی تجویز پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی گئی،مولانا فضل الرحمان نے قومی جرگہ کی تجویز کا خیر مقدم کیا،پی ٹی آئی وفد نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی،محمود خان اچکزئی کے بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق کیا گیا

    پی ٹی آئی وفد نے کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر جےیوآئی سے تعاون کی درخواست کی،پی ٹی آئی وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر، شہرام ترکئی شامل تھے،جےیوآئی کے مولانا صلاح الدین ایوبی،جلال الدین ایڈوکیٹ،مولانا اسجد محمود ملاقات میں شریک تھے،امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پی ٹی آئی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا.

  • سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات  تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے،گورنرخیبرپختونخوا

    سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے،گورنرخیبرپختونخوا

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دے دیا۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےگورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے کیونکہ کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سے اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہیں،وزیراعلیٰ صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات ہونے تک بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے، وزیراعلیٰ کو وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، ایسے فورمزکو خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

  • متنازعہ ٹویٹ کیس، ہادی چٹھہ گرفتار

    متنازعہ ٹویٹ کیس، ہادی چٹھہ گرفتار

    ہادی چٹھہ کو کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے.ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کیجانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ عدالت نے ہادی چٹھہ کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کا حکم دے دیا،جج افضل مجوکہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہادی علی چٹھہ نے مچلکے جمع نہیں کروائے۔ عدالت نے تفتیشی کو ہدایت کی کہ اسکو گرفتار کرکے کل پیش کریں،اس دوران ہادی علی چٹھہ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔معزز جج نے کہا کہ آڈر اناونس ہوگیا ہے اب آپ کل ہی آئیں،بعد ازاں ہادی چٹھہ کو کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  سے بینائی سے محروم سی ایس ایس پاس کرنے والے ارل حسین کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے بینائی سے محروم سی ایس ایس پاس کرنے والے ارل حسین کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے 27 سالہ بینائی سے محروم نوجوان ارل حسین نے ملاقات کی، جس نے 2024ء کی بیچ میں سی ایس ایس امتحان پاس کرکے فارن سروس گروپ حاصل کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ارل حسین کی کامیابی کو صوبے کے لیے فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ارل حسین نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر عزم مضبوط ہو تو کوئی محرومی انسان کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔”

    ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومتِ سندھ خصوصی افراد کے لیے تعلیم، تربیت اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ "میں چاہتا ہوں کہ انکلوژو سٹی (Inclusive City) اور دیگر اداروں کے تعاون سے خصوصی بچوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت دی جائے، تاکہ وہ بھی قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔”وزیراعلیٰ سندھ نے ارل حسین کی ہمت، محنت اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی کامیابی نوجوانوں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔ اُنہوں نے کہا، "مجھے پورے صوبے بلکہ پورے ملک سے ایسے لوگوں کا ساتھ چاہئے جو خصوصی افراد کی ترقی، تعلیم اور برابری کے مواقع کے لیے مخلص جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔”

    ارل حسین نے وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معاونت اور اہلِ خانہ کے حوصلے نے اُنہیں کامیابی کے اس مقام تک پہنچایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی خدمت کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ذرائع کے مطابق ارل حسین کا تعلق سندھ کے ایک متوسط گھرانے سے ہے، اور وہ بچپن سے ہی بینائی سے محروم ہیں۔ تاہم، اُنہوں نے تعلیم کے میدان میں ہمت نہ ہاری اور اپنی محنت و عزم سے وہ کارنامہ انجام دیا جو کئی مکمل بینائی رکھنے والے افراد بھی نہیں کر پاتے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات کے اختتام پر ارل حسین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور ہدایت دی کہ صوبے میں خصوصی افراد کے لیے مزید تعلیمی مواقع پیدا کرنے کی حکمتِ عملی پر جلد عمل درآمد کیا جائے۔

  • خدمت کی سیاست کے جذبے سے سرشار ہمارا کارکن ہر گھر تک پہنچے،خالد مسعود سندھو

    خدمت کی سیاست کے جذبے سے سرشار ہمارا کارکن ہر گھر تک پہنچے،خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کارکنان تیاریاں شروع کر دیں،خدمت کی سیاست کے جذبے سے سرشار ہمارا کارکن ہر گھر تک پہنچے،جنوبی پنجاب کے اضلاع میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد آپ کے تحت ازالہ کر رہی ہے،متاثرین کے گھر بنا کر بحالی پروگرام جاری ہے

    ان خیالات کا اظہار انہوں‌نے مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے اجلاس کی صدارت ہوئے کیا، اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری،صدر وسطی پنجاب حمید الحسن سمیت دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں پنجاب میں نئے ذمہ داران کی تقرریوں کا بھی فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں رانا عبدالرحمان کو ملتان کا ضلعی سیکرٹری جنرل ،عبدالحنان خالد کو خانیوال کا ضلعی سیکرٹری جنرل ،حافظ محمد منور گجر کو ڈی جی خان کا ضلعی سیکرٹری جنرل،عبدالرحمان سیاف کو تونسہ کا ضلعی سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا،اس موقع پر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ کارکنان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے متحرک ہوں، گلی کوچے میں بھر پور مہم چلائی جائے،اور مرکزی مسلم لیگ کا پیٍغام خدمت کی سیاست ہر گھر تک پہنچایا جائے،پارٹی رہنما و کارکنان عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کریں ،ہم پاکستان کی سیاست کو ایک نیا رخ دیں گے جہاں انتشار کی بجائے پیار،نفرت کی جگہ محبت ملے گی،

  • کراچی،ڈی آئی جی ٹریفک کی سرکاری گاڑی کا ای چالان ہو گیا

    کراچی،ڈی آئی جی ٹریفک کی سرکاری گاڑی کا ای چالان ہو گیا

    کراچی ٹریفک پولیس کے سربراہ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ چالان گارڈن کے قریب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا تھا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے خود اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چالان اُس وقت ہوا جب گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ "گاڑی کا 10 ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر ہوا ہے، اور میں یقیناً یہ چالان اپنی جیب سے ادا کروں گا۔”پیر محمد شاہ نے مزید بتایا کہ مذکورہ گاڑی سندھ پولیس کے سینٹرل پولیس آفس (CPO) کے پتے پر رجسٹرڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چالان کے بعد انہوں نے ڈرائیور کو سخت ہدایت دی ہے کہ آئندہ ہر سفر کے دوران سیٹ بیلٹ لازمی استعمال کرے۔انہوں نے عوام کے لیے بھی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ "ٹریفک قوانین سب کے لیے برابر ہیں ،قانون کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے، چاہے وہ عام شہری ہو یا پولیس افسر۔”

    پیر محمد شاہ کے اس اقدام کو شہری حلقوں میں مثبت مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ انہوں نے نہ صرف قانون کی خلاف ورزی تسلیم کی بلکہ خود احتسابی کا مظاہرہ بھی کیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں ای چالان مہم تیز کی گئی ہے تاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی کا رجحان بڑھایا جا سکے۔

  • سب سے بڑےبحری جہاز کی  امریکی خام تیل لے کر حب آمد

    سب سے بڑےبحری جہاز کی امریکی خام تیل لے کر حب آمد

    پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ سب سے بڑا بحری جہاز امریکی خام تیل لے کر حب پہنچ گیا۔

    ریفائنری حکام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی خام تیل سے لدے بحری جہاز کی سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر آمد ہوئی ہے جس میں 10 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے،ریفائنری حکام کا کہناہےکہ ایک لاکھ 35 ہزار ٹن کے ساتھ پاکستان آنے والا یہ سب سے بڑا تیل کا جہاز ہے،اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ اگلے ماہ ایک اور امریکی خام تیل بردار جہاز پاکستان آئے گا، یہ بحری جہاز پیگاسس امریکی خام تیل کے ساتھ 14 ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا ہے.

  • عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پھر مہنگا

    عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پھر مہنگا

    ایک دن میں تاریخی کمی کے بعد عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پھر مہنگا ہوگیا۔

    آل پاکستان صرافہ جیولرزاینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کے دام 3500 روپے بڑھکر 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے ہوگئے، 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 35 ڈالر اضافے سے فی اونس 3975 ڈالر ہوگئے۔صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 110 روپے بڑھ کر ایک بار پھر 5 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی، نرخ 5034 روپے ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ہزار روپے اور عالمی مارکیٹ میں 140 روپے کم ہوئی تھی۔

  • ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ گرفتار ہوگیا۔افغان خارجی کا انکشاف

    ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ گرفتار ہوگیا۔افغان خارجی کا انکشاف

    افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان سوشل میڈیا پر سامنے آگیا۔

    افغان خارجی دہشت گرد سطورے ننگرہار کے علاقے خوگیانہ کا رہائشی ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے گورنمنٹ کالج حضرت خان ننگرہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا اور غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز مکمل کیا، کابل کے مدرسے عبداللّٰہ ابن زبیر میں درس و تدریس سے بھی منسلک رہا۔ ننگرہار میں ادویات کی ڈیلیوری کے کام میں ملازمت کی،مجھے کابل میں ٹی ٹی پی کمانڈر قاری محمد سے ملوایا گیا، میں نے قاری محمد کے ہاتھ پر بیعت کی، وہ علاج کے لیے پشاور آیا اور علاج کے بعد کمانڈر قاری محمد نے پشاور کے ایک مدرسے میں داخلہ لینے کا حکم دیا، کمانڈر قاری محمد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کا بھی حکم دیا. کابل سے کمانڈر قاری محمد نے ایک عالم دین کو نشانہ بنانے کا حکم دیا، ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ گرفتار ہوگیا۔