Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا تمام  تعلیمی اداروں کے باہر  کیمرے نصب کرنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا تمام تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب کرنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لئے کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔

    پنجاب پولیس کو سکول ایجوکیشن کے ساتھ ملکر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت کی ہے۔تعلیمی اداروں کے لئے سیکورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دیا ہے۔پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیور اور عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موٹروے پولیس سے سیکورٹی کے لئے اشتراک کار کی ہدایت کی ہے۔پنجاب بھر کے پارکس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔سیف سٹی اتھارٹی کو صوبہ بھر میں کیمروں کا فنکشنل ری ویو کرنے کی ہدایت کی ہے۔لاہور، راولپنڈی سمیت ہر شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کوریج یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔گھروں اور مارکیٹوں میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کوسیف سٹی سے منسلک کرنے اورسماج دشمن عناصر کی بروقت نشاندہی کیلئے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔غیر قانونی طور افغانوں کے خلاف کارروائی موثر بنانے کیلئے پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈی سی او ر ڈی پی او کو متعلقہ علاقوں میں عمائدین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں کی سہولت اورآسانی کیلئے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کیاجائے گا۔دوسرے صوبوں کے شہریوں کا کمپیوٹرائزڈریکارڈ مرتب کرنے کا مقصدغیرقانونی افغانوں کے درمیان فرق واضح کرنا ہے۔پنجاب وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے حکم دیا کہ کوئی نمایاں عوامی مقام ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی نگرانی کے بغیر نہ ہو۔ پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔پنجاب کو محفوظ ترین بنانے کیلئے شہریوں کی بھی بھرپور معاونت کی ضرورت ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ شہری اپنے ارد گرد مشکوک افراد اور مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور 15 پر فوری اطلاع دیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امن وامان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا اور پولیس و قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو مشنری جذبے سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

  • بینن میں بغاوت کی کوشش ناکام، نائجیرین فضائیہ کی کارروائیوں کی تصدیق

    بینن میں بغاوت کی کوشش ناکام، نائجیرین فضائیہ کی کارروائیوں کی تصدیق

    افریقی ملک بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اور 14 باغیوں کو گرفتار کر لیا گیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی افریقا کے ملک بینن میں بغاوت کی ایک کوشش اُس وقت ناکام ہو گئی جب مسلح افواج باغیوں کے راستے میں رکاوٹ بن گئے، حکومتی ترجمان کے مطابق بغاوت کے الزام میں چودہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،بینن کے وزیرِ داخلہ الاسانے سیدوز نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ ملک، مسلح افواج اور اس کی قیادت اپنے حلف پر ڈٹے رہے اور وہ جمہوریہ سے اپنے عہد پر قائم رہے،گزشتہ روز فوجیوں کے ایک گروپ نے ایک براڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ انھوں نے صدر پیٹرس تالون کو برطرف کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو چشم دید گواہوں نے بتایا تھا کہ صدارتی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کی آواز سنی گئی اور ریاستی براڈ کاسٹ ادارے کے لیے کام کرنے والے چند صحافیوں کو چند گھنٹوں کے لیے یرغمال بنایا گیا تھا، فوجیوں کا ایک گروپ اتوار کی صبح بینن کے قومی ٹی وی پر نمودار ہوا، اور اقتدار پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ اپنے آپ کو ملٹری کمیٹی فار ریفاؤنڈیشن کہلانے والے اس گروپ نے صدر پیٹریس تالون اور تمام ریاستی اداروں کو ہٹانے کا اعلان کیا۔ تاہم فوجیوں کے اعلان کے کچھ دیر بعد تالون کے قریبی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ صدر محفوظ ہیں اور باقاعدہ فوج دوبارہ کنٹرول حاصل کر رہی ہے۔

    نائیجیریا کی فضائیہ نے آفیشل طور پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو تصدیق کی ہے کہ بینن میں حکومت کے خلاف ہونے والی مبینہ بغاوت کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے فضائی آپریشن جاری ہے۔ نائجیرین حکام کے مطابق جے ایف–17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کو ہنگامی طور پر تعینات کرکے بغاوت میں شریک اہلکاروں کے خلاف ٹھوس اور درست نشانہ بندی پر مبنی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق بغاوت کی اس کوشش میں ایسے فوجی افسران اور دستے شامل تھے جنہیں بھارت کی معاونت حاصل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بغاوت کرنے والے عناصر نے بینن میں اہم تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جس کے بعد نائجیرین حکام نے صورتحال کو بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری ردِعمل دیا۔

    نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے مغربی افریقی ملک بنین کی درخواست پر بغاوت کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی میں مدد فراہم کرنے کے لئے فوج تعینات کر دی ، شنہوا کے مطابق نائیجیرین صدر کے دفتر نے گزشتہ روز جاری بیان میں بتایا ہے کہ صدر نے بنین کی درخواست پر نائیجیرین مسلح افواج کو حکم دیا ہے کہ وہ بینن کو بغاوت کی کوشش کرنے والے عناصر کو ختم کرنے میں مدد فراہم کریں،بینن نے نائیجیریا سے فوری فضائی مدد، بینن کی فضائی حدود میں نائیجیرین ایئر فورس کے جہازوں کی تعیناتی اور زمینی افواج بھیجنے کی درخواست کی تھی تاکہ بینن کے آئینی نظم و نسق اور اداروں کا تحفظ کیا جا سکے اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ نائیجیریا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف اولوفیمی الوییدی نے کہا کہ درخواستوں پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے

  • جنوبی وزیرستان کے سرکاری اسپتال میں سہولیات کی کمی؛ 7 سالہ بچی دم توڑ گئی

    جنوبی وزیرستان کے سرکاری اسپتال میں سہولیات کی کمی؛ 7 سالہ بچی دم توڑ گئی

    جنوبی وزیرستان میں صحت کی ناکافی سہولیات ایک بار پھر افسوسناک المیے کی وجہ بن گئیں، جہاں سرکاری اسپتال میں طبی سہولتیں نہ ہونے کے باعث 7 سالہ معصوم بچی انتقال کر گئی۔

    اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے عوامی اور سیاسی حلقوں میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بچی کا غمزدہ والد اپنی بیٹی کی لاش اسپتال کے باہر گود میں اٹھائے انصاف کی فریاد کر رہا ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بنیادی طبی سہولتیں تک موجود نہیں،علاقے کے عوامی نمائندے عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیتے،کئی بار شکایات کے باوجود اسپتال میں کوئی بہتری نہیں آئی.

    غم سے نڈھال والد نے رکن صوبائی اسمبلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا اڈیالہ کو چھوڑو، وزیرستان کے چھوٹے بچوں کا پوچھیں،اگر اسپتال کو فوری طور پر فعال نہ کیا گیا تو وہ اپنے قبیلے کے ہمراہ ڈی ایچ او آفس کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کیٹیگری ڈی اسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی،جدید مشینری کا فقدان،ادویات کی عدم فراہمی،ایمرجنسی سہولیات کا شدید بحرانہے،جس کے باعث آئے روز مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

  • بھارت کے خطرناک جوہری عزائم بے نقاب ہوگئے

    بھارت کے خطرناک جوہری عزائم بے نقاب ہوگئے

    بھارت کے خطرناک جوہری عزائم بے نقاب ہوگئے، عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق مودی سرکار کا ایٹمی پروگرام پر 214 ارب ڈالر خرچ کرنے کا پلان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے، بھارت کا 2047ء تک 100 گیگاواٹ کے جوہری پلانٹ نصب کرنے کا منصوبہ ہے۔بلومبرگ کے مطابق بھارت کسی حادثے کی صورت میں ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں، عالمی قوانین کے تحت حادثے کا ذمہ دار پلانٹ چلانے والا ملک ہوتا ہے، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث غیرملکی کمپنیاں ہچکچاتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیاں مودی سرکار کو ایٹمی پلانٹ کے پرزے دینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کرتیں، بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری کے واقعات عام ہیں، جس پر عالمی برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔

  • سیاسی جماعت خواہ کوئی بھی ہو اسے ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہئے،تابش قیوم

    سیاسی جماعت خواہ کوئی بھی ہو اسے ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہئے،تابش قیوم

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کے لئے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے والی سیاسی جماعتیں اپنے رویئے درست کریں، پاکستان کو شاندار فتح دلانے والی عسکری قیادت کے خلاف بیانات دینے والے دشمن کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں، تحریک انصاف فیصلہ کرے کہ چیئرمین کا مفاہمتی بیانیہ اپنانا ہے یا بیرون ملک سے چلنے والے ایکس اکاؤنٹ سے پروپیگنڈہ جاری رکھنا ہے

    تابش قیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد دنیا میں اہم مقام ملا،پاکستان کا دفاع مستحکم اور اب معاشی استحکام کی جانب سفر جاری ہے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے پاکستان میں وہ بیانیہ بنایا جا رہا ہے جو ملک دشمنوں کا بیانیہ ہے،پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نبردآزما ہیں، خیبر پختونخوا جہاں تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت ہے غیر محفوظ‌ترین صوبہ بن چکا ہے، سیکورٹی اداروں کے جوان،عوام پاکستان قربانیاں دے رہے ہیں،پاکستان کی بقا کی جنگ لڑنا معمولی کام نہیں، ان حالات میں قوم کو متحد اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تا ہم پی ٹی آئی کی قیادت کے جانب سے عسکری قیادت کے خلاف بار بار اشتعال انگیز بیانات صورتحال کو تشویشناک بنا رہے ہیں،

    تابش قیوم کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ اور ملک دشمن چینلز پر انٹرویو میں عسکری قیادت کے خلاف بیانات سے دشمن قوتوں کو فائدہ مل رہا ہے، سیاسی جماعت خواہ کوئی بھی ہو اسے ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہئے، پاکستان ہے تو سیاست بھی ہو گی،سیاستدانوں کو چاہئے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دینے والی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور پاکستان کو دو لخت کرنے والوں کو ہیرواور حقیقی ہیروز کو اقوام متحدہ کی قرارداد کا حوالہ دے کر دہشت گرد کہنا بند کریں،مرکزی مسلم لیگ تمام مسائل کا واحد حل نیشنل ڈائیلاگ سمجھتی ہے تاہم اسکے لئے ضروری ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت ملک دشمن ایجنڈے کو فروغ نہ دے.

  • نیویارک میں بھی کرکٹ روڈ شو منعقد کیا جائے گا۔محسن نقوی

    نیویارک میں بھی کرکٹ روڈ شو منعقد کیا جائے گا۔محسن نقوی

    لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو منعقد ہوا، جس نے پاکستان سپر لیگ کو عالمی سطح پر نئی شناخت دینے کی بنیاد رکھ دی۔ تقریب میں پی سی بی اور پی ایس ایل سے وابستہ اعلیٰ شخصیات، سابق کرکٹرز اور کرکٹ فینز نے بھرپور شرکت کی۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مشترکہ وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا "ہمارا ہدف پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا ہے۔””پاکستانی کرکٹرز بے پناہ ٹیلنٹ رکھتے ہیں اور ہم انہیں عالمی معیار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔””میرے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے۔”پی ایس ایل سرمایہ کاروں کے لیے منافع بخش برانڈ ہے،نئی فرنچائزز کے لیے بڈنگ شفاف اور اوپن ہوگی۔اسلام آباد میں نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے۔تمام اسٹیڈیمز میں شائقین کے لیے میوزیکل کانسرٹس کا اہتمام ہوگا۔امریکا کے شہر نیویارک میں بھی کرکٹ روڈ شو منعقد کیا جائے گا۔پی سی بی بہت جلد اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرے گا۔

    پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ لارڈز میں پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد پاکستان کرکٹ کی اہم سفارتی کامیابی ہے۔دو فرنچائز ٹیموں کے لیے بڈز اوپن ہیں اور عالمی سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ دنیا بھر میں مثبت انداز میں اجاگر ہو رہی ہے۔ملکی اسٹیڈیمز میں آنے والے شائقین کرکٹ بہترین ماحول اور اعلیٰ میچز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

  • پیپلز پارٹی نے کبھی اپنے ملک کے خلاف سازش نہیں کی،شازیہ مری

    پیپلز پارٹی نے کبھی اپنے ملک کے خلاف سازش نہیں کی،شازیہ مری

    پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے پی ٹی آئی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاکستان میں سیاست کے بجائے ریاست پر حملہ اور غیرملکی میڈیا کا انتخاب کرتی ہے، مودی کے زیر انتظام بھارتی چینلز پر پاکستان پر حملہ کرنا شرمناک ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو غیرملکی میڈیا پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھیجا گیا، یہ طرز عمل حل کی بجائے افراتفری پیدا کرنے کا نمونہ ہے، پی ٹی آئی پاکستان کے خلاف بدنامی کی بجائے سیاست پر توجہ دے۔ سب جانتے ہیں پی ٹی آئی مشکوک اکاؤنٹس سے غیر ملکی فنڈنگ ​​پر زندہ ہے، پی پی پی کو پاکستان کی تاریخ میں بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑا، شہید بھٹو کا عدالتی قتل اور شہید محترمہ کا قتل پیپلز پارٹی کے عزم کو توڑ نہیں سکا، صدر زرداری نے 12 سال جیل میں گزارے لیکن پھر بھی ’پاکستان کھپے‘ کا نعرا لگایا۔ ظلم کے باوجود پی پی نے کبھی اداروں کو نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی کبھی ذاتیات کی سیاست کی۔

    شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی اپنے ملک کے خلاف سازش نہیں کی، ہم جمہوریت پسند ہیں اور پُرامن اختلاف رائے کو اہمیت دیتے ہیں امید کرتے ہیں پی ٹی آئی اور دیگر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے

  • بھارت سن لے ،اگلی بار پاکستان کا جواب مزیدبرق رفتار اور شدید ہوگا،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر

    بھارت سن لے ،اگلی بار پاکستان کا جواب مزیدبرق رفتار اور شدید ہوگا،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر

    چیف آف دی آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب میں کہا ہے کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے ،

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں، ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے، ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کیلئے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا،بالا کمانڈ کی یکجہتی کے ساتھ ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خود مختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی ،بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے ، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا، طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنہ آل خوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ،میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،تمام یہ جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے

  • مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

    مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء عابد شیر علی سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ وقت تک کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کی جانب سے اس نشست پر کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے، جس کے باعث عابد شیر علی کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے سینئر سیاستدان اور معروف کالم نگار سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ان کی وفات کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا، جس کے تحت امیدواروں کے کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی۔

    مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عابد شیر علی نے جنرل نشست کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔نامزدگی جمع کروانے کے بعد جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوا۔کسی اور امیدوار نے کاغذات جمع نہ کروائے،الیکشن کمیشن نے قواعد کے مطابق عابد شیر علی کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا۔

  • کسی کو صوبہ یا اسلام آباد بند نہیں کرنے دیں گے، گورنر خیبر پختونخوا

    کسی کو صوبہ یا اسلام آباد بند نہیں کرنے دیں گے، گورنر خیبر پختونخوا

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کےحالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے، صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو پھر تو ٹھیک ہے، اگر صوبائی حکومت سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے گا، پی ٹی آئی کو احتجاج سے کچھ نہیں ملے گا۔بانیٔ پی ٹی آئی کا طرزِ فکر یہی ہے کہ اگر حکومت ان کی ہو تو سب کچھ درست، اور اگر نہ ہو تو کچھ بھی قابلِ قبول نہیں۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کسی کو صوبہ یا اسلام آباد بند نہیں کرنے دیں گے، صوبائی حکومت کو وفاق کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ سب سے پہلے ریاست اور پھر سیاست، افواج پاکستان نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں،گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسے کا کیا مقصد تھا یہ علم نہیں ہے، اس بار پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج نہیں کرسکے گی، فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، سٹرکوں پر کوئی فیصلے نہیں ہوتے،بلوچستان حکومت نے ہمشیہ وفاقی حکومت کو سپورٹ کیا ہے، جیل میں جانا کوئی بڑی بات نہیں، پاکستان کی ہر بڑی سیاسی شخصیت جیل گئی ہیں، پی ٹی آئی ریہرسل کرے پھر پتہ چلے گا کہ کیسے یہ لوگ گورنر ہاؤس آتے ہیں، پہلے بھی گورنر ہاؤس کا تیل بند کرنے کی دھمکی دی تھی، اب پی ٹی آئی کی خود بولتی بند ہوگئی ہے