Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • جے پی مورگن کا بڑا فیصلہ، بٹ کوائن قرضوں کے لیے ضمانت کے طور پر قابل قبول

    جے پی مورگن کا بڑا فیصلہ، بٹ کوائن قرضوں کے لیے ضمانت کے طور پر قابل قبول

    عالمی مالیاتی ادارے جے پی مورگن چیس اینڈ کمپنی نے کرپٹو کرنسی کی دنیا میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب اس کے انسٹی ٹیوشنل کلائنٹس اپنے بٹ کوائن اور ایتھر ہولڈنگز کو قرضوں کے لیے ضمانت کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق، یہ پروگرام سال 2025 کے اختتام تک متعارف کرایا جائے گا اور دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کے لیے دستیاب ہوگا۔ جے پی مورگن نے اپنے اس فیصلے کے ذریعے وال اسٹریٹ کی کرپٹو انٹیگریشن میں ایک نیا اور اہم باب کھول دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، بینک اس اسکیم کے تحت تیسرے فریق کے کسٹوڈین کے ذریعے ان کرپٹو اثاثوں کو محفوظ رکھے گا جو بطور ضمانت جمع کرائے جائیں گے، تاکہ سیکیورٹی اور شفافیت برقرار رہے۔

    یہ پروگرام جے پی مورگن کے اس پچھلے اقدام کی توسیع ہے جس میں ادارے نے کرپٹو سے منسلک ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کو قرض کے لیے کولیٹرل کے طور پر قبول کیا تھا۔مالیاتی ماہرین کے مطابق، یہ پیش رفت اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ روایتی بینکنگ ادارے اب ڈیجیٹل کرنسیوں کو مرکزی مالیاتی نظام کا حصہ بنانے کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔جے پی مورگن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد "مارکیٹ میں شفافیت، اعتماد اور جدید مالیاتی سہولتوں” کو فروغ دینا ہے۔

    بینک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہوگا جو کرپٹو مارکیٹ میں بڑی مقدار میں سرمایہ کاری رکھتے ہیں مگر انہیں اپنی ڈیجیٹل اثاثہ جات کے خلاف قرض لینے کے لیے محفوظ پلیٹ فارم میسر نہیں تھا۔ماہرین کے خیال میں، جے پی مورگن کا یہ قدم دیگر عالمی بینکوں کے لیے بھی کرپٹو کو مالیاتی فریم ورک میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرے گا، جس سے عالمی سطح پر ڈیجیٹل اثاثوں کی قانونی حیثیت مزید مستحکم ہوگی۔

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اردن کا سرکاری دورہ ،شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اردن کا سرکاری دورہ ،شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

    اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان سے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا، آرمی چیف نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی جس میں ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ بھی موجود تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی، آرمی چیف نے پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، شاہ عبداللہ نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار کو سراہا اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، فیلڈ مارشل نے اردنی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جنرل ہیڈکوارٹرز عمان آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،فریقین نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

    میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نےعلاقائی امن و سلامتی کےلیے پاکستان کی مسلح افواج کےکردار پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • بھارت  زیادہ دیر مقبوضہ کشمیرپر غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا،خالد مسعود سندھو

    بھارت زیادہ دیر مقبوضہ کشمیرپر غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا،خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر تاریخ کشمیر کا ایک سیاہ باب ہے، وہ دن جب بھارت نے اپنی افواج کو وادیٔ کشمیر میں داخل کر کے ظلم و جبر کا نیا سلسلہ شروع کیا، حالانکہ کشمیری عوام پہلے ہی پاکستان کے ساتھ اپنے الحاق کا فیصلہ سنا چکے تھے،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ،قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بھارت جو دنیا کے سامنے خود کو جمہوریت کا علمبردار اور سیکولرازم کا پیکر ظاہر کرتا ہے، وہی بھارت آج وادیٔ کشمیر میں آٹھ لاکھ مسلح افواج کے ذریعے انسانیت کی تذلیل اور بنیادی حقوق کی پامالی میں مصروف ہے،اقوامِ متحدہ جو انسانی حقوق کے تحفظ کا دعویٰ کرتی ہے، اس کی خاموشی ظلم کی تائید کے مترادف ہے،کشمیری قوم کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں، اور وہ دن دور نہیں جب وادیٔ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا،کشمیر کی تاریخ بھارت کے ظلم و ستم، لوٹ مار، گھروں کی تباہی اور خواتین کی عصمت دری کے واقعات سے بھری پڑی ہے، مگر ان مظالم نے کشمیریوں کے جذبۂ حریت میں کبھی لغزش پیدا نہیں کی،بھارت نے اقوامِ متحدہ میں کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا جو وعدہ کیا تھا، عالمی برادری کو چاہئے کہ اس وعدے کی تکمیل کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔
    ،کشمیریوں کے ساتھ ہمارا کلمے کا رشتہ ہے، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے کشمیری اور پاکستانی مسلمانوں کا خون ایک ہو چکا ہے، انہیں کوئی طاقت ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتی۔

  • پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے گھر ڈکیتی، اہلخانہ یرغمال

    پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے گھر ڈکیتی، اہلخانہ یرغمال

    سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی کے گھر ڈاکوؤں نے بڑی ڈکیتی کی واردات کر ڈالی۔ واردات کے دوران مسلح ملزمان اہلخانہ کو کئی گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا اور گھر سے قیمتی سامان، نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ رات گئے ڈھائی بجے سے صبح پانچ بجے کے درمیان پیش آیا، جب چار مسلح ڈاکو دیوار توڑ کر ایم این اے ذوالفقار علی کے گھر میں داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنا کر دھمکیاں دیں اور لوٹ مار کا سلسلہ طویل وقت تک جاری رکھا۔ذوالفقار علی نے بتایا کہ ڈاکو زیورات، نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء کے ساتھ ایک گاڑی بھی لے گئے۔ بعد ازاں وہ گاڑی مورو بائی پاس کے قریب چھوڑ گئے۔ ایم این اے کے مطابق واردات کے دوران گھر کے باہر بھی ڈاکوؤں کے کچھ ساتھی پہرہ دیتے رہے تاکہ کوئی شخص پولیس کو اطلاع نہ دے سکے۔

    انہوں نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کی نوعیت کا ہے، کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیرداخلہ اور ڈی آئی جی نے واقعے کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے ذاتی طور پر رابطہ کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرحِ سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مسلسل چوتھا اجلاس ہے جس میں مرکزی بینک نے شرحِ سود میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کا اجلاس کراچی میں ہوا، جس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ معاشی حالات، مہنگائی کے رجحانات اور بیرونی مالی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے شرحِ سود 11 فیصد ہی برقرار رکھی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق، مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ سیلاب کے اثرات اور سپلائی چین میں مشکلات کے باعث ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم اس اضافے کی نوعیت وقتی ہے اور آئندہ مہینوں میں قیمتوں کے استحکام کی توقع ہے۔

    یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے رواں سال 5 مئی کو شرحِ سود میں ایک فیصد کمی کرتے ہوئے اسے 12 فیصد سے گھٹا کر 11 فیصد کیا تھا۔ اس کے بعد سے مرکزی بینک محتاط مالی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے تاکہ معاشی نمو کو سہارا دیا جا سکے اور مہنگائی کے دباؤ کو متوازن رکھا جائے۔ماہرینِ معیشت کے مطابق، مارکیٹ میں عمومی تاثر یہی تھا کہ اسٹیٹ بینک موجودہ معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے پیشِ نظر شرحِ سود میں کسی بڑی تبدیلی سے گریز کرے گا۔

    اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اگر مہنگائی کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی تو اسٹیٹ بینک اگلے اجلاس میں شرحِ سود میں کمی پر غور کر سکتا ہے۔ فی الحال مرکزی بینک کی ترجیح قیمتوں کا استحکام اور مالی نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے۔

  • نیو مری: معروف صحافی ظفر سعید ستی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    نیو مری: معروف صحافی ظفر سعید ستی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    نیو مری: معروف صحافی ظفر سعید ستی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    نیو مری کے معروف اور سینئر صحافی ظفر سعید ستی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق صحافی ظفر سعید ستی کو دو گولیاں ماری گئیں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ابتدائی معلومات کے مطابق دو گروپوں کے درمیان رشتے کے تنازعے پر جھگڑا ہوا، مقتول کے قتل پر صحافتی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں اور صحافیوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا مساجد کے اماموں کے لئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مساجد کے اماموں کے لئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ

    لاہور:ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے اماموں کیلئے وزیراعلیٰ کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے،

    پنجاب میں امن و امان پر مسلسل پانچواں اجلاس ہوا،جس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کی، اجاس میں 65 ہزار مساجد کے اماموں کے لیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پنجاب بھر میں تمام مساجد میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں با جماعت اداکی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب ضروریات کے لئے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔ مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہوں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے اقدامات کی ہدایت کی،

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر اجتماع کے لئے رائے ونڈ کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی،رائے ونڈ کی سڑکوں پر گڑھے بھی مرمت کرکے پر کردئیے گئے، رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے لئے خصوصی بسیں بھی چلائی جائیگی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رائے ونڈ اجتماع کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہوں گے،

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ز کو آئمہ کرام کے پاس خود جانے کی ہدایت کر دی،پنجاب میں سائبر کرائم سیل تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،مذہبی حلقوں کی جانب سے حکومت کے اقدامات کی تحسین کی گئی

  • انسٹا گرام کی دوستی،ڈیلیوری بوائے نے جعلی آرمی افسر بن کر خاتون کی لوٹی عزت

    انسٹا گرام کی دوستی،ڈیلیوری بوائے نے جعلی آرمی افسر بن کر خاتون کی لوٹی عزت

    نئی دہلی میں خواتین کے خلاف جرائم کے دو سنگین واقعات نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک واقعے میں صفدرجنگ اسپتال کی ایک خاتون ملازمہ کو انسٹاگرام پر دوستی کے بعد ایک ڈیلیوری بوائے نے جعلی آرمی آفیسر بن کر زیادتی کا نشانہ بنایا، جب کہ دوسرے واقعے میں ایک 18 سالہ ایم بی بی ایس طالبہ کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی اور بلیک میلنگ کا لرزہ خیز کیس سامنے آیا ہے۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ 27 سالہ خاتون صفدرجنگ اسپتال میں ملازم ہیں۔ انہوں نے اپنی شکایت میں بتایا کہ ان کی انسٹاگرام پر "آرَو ملک” نامی شخص سے دوستی ہوئی، جس نے خود کو کشمیر میں تعینات ایک "آرمی لیفٹیننٹ” کے طور پر متعارف کرایا۔آرَو ملک نے اپریل سے ستمبر کے درمیان انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر خاتون سے مسلسل رابطہ رکھا اور جعلی فوجی تصاویر بھیج کر ان کا اعتماد حاصل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دراصل دہلی کے چھترپور علاقے کا رہائشی اور ایک معروف ای کامرس کمپنی میں ڈیلیوری بوائے تھا۔تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے فوجی یونیفارم دہلی کینٹ کے قریب ایک دکان سے آن لائن خریدی تھی تاکہ خاتون کو دھوکہ دے سکے۔

    متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ آرَو ملک ایک دن ان کے گھر آیا، انہیں کھانے پینے کی چیز دی جس کے بعد ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ واقعے کے بعد خاتون نے پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف زیادتی، دھمکانے، جعلسازی اور غلط شناخت اختیار کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ایک اور دل خراش واقعے میں نئی دہلی کے علاقے آدرش نگر میں ایک 18 سالہ ایم بی بی ایس طالبہ کے ساتھ زیادتی اور بلیک میلنگ کا کیس درج کیا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی جو ہریانہ کے ضلع جِند سے تعلق رکھتی ہے، نے پولیس کو بتایا کہ ایک 20 سالہ نوجوان نے اسے پارٹی میں شرکت کے بہانے ہوٹل بلایا۔ وہاں اسے نشہ آور مشروبات پلائے گئے اور پھر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔طالبہ نے الزام لگایا کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے اس کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور ان کو لیک کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے متاثرہ کو کئی مرتبہ مجبوراً اپنے ساتھ جانے پر مجبور کیا اور متعدد بار زیادتی، تشدد اور دھمکانے کے واقعات دہرائے۔

    پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دونوں واقعات نے دارالحکومت دہلی میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔خواتین کے حقوق کی تنظیموں اور شہریوں نے ان واقعات پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی شناخت کے ذریعے جرائم کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مانوس افراد سے ذاتی تعلقات قائم کرنے میں احتیاط برتیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔

  • منی بجٹ کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے، بلال اظہر کیانی

    منی بجٹ کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے، بلال اظہر کیانی

    وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ قومی ایئرلائن کی نجکاری پر پیشرفت دیکھنے کو ملے گی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ٹیکس وصولیوں میں تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل جاری ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال میں معاشی عشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، ملک معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، معاشی اہداف حاصل کیے ہیں اور مہنگائی میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے، پالیسی ریٹ بھی نصف سطح پر آگیا ہے، منی بجٹ کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں بنیادی اصلاحات لا رہے ہیں،معاشی میدان میں ملنے والی کامیابیوں کو اب پائیدار بنانا ہے، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہماری ترجیح ہے۔

  • شرجیل میمن کی میڈیا اینکرز کے اعزاز میں خصوصی ضیافت،مبشر لقمان بھی شریک

    شرجیل میمن کی میڈیا اینکرز کے اعزاز میں خصوصی ضیافت،مبشر لقمان بھی شریک

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے پاکستان کے معروف میڈیا اینکرز کے اعزاز میں ایک خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا

    تقریب میں پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما محترمہ فریال تالپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، پارٹی کے سینئر رہنما نیر بخاری اور قمر الزماں کائرہ بھی شریک ہوئے، دعوتِ ضیافت میں ملک کے ممتاز صحافیوں، تجزیہ کاروں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی،ملکی سیاسی صورتحال، جمہوری عمل کی مضبوطی، میڈیا کی آزادی، اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی،شرکاء کی جانب سے میڈیا کے کردار، ذمہ دارانہ صحافت، اور عوامی مسائل کے مؤثر اجاگر پر بھی اپنی آراء کا اظہار کیا گیا، شرکا نے اتفاق کیا کہ آزاد، ذمہ دار اور مستحکم میڈیا ملک کی جمہوری بقا کے لیے ناگزیر ہے،

    فریال تالپور کا کہنا تھا کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے،پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی،

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ شفاف معلومات اور عوامی آگاہی کے لیے حکومت سندھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی اظہار رائے اور میڈیا کے حقوق کا احترام کیا ہے، میڈیا معاشرتی اصلاح اور جمہوریت کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے،