Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارت کا کراچی سے 200 سمندری میل دور بھارتی فضائیہ کی مشق کا اعلان

    بھارت کا کراچی سے 200 سمندری میل دور بھارتی فضائیہ کی مشق کا اعلان

    بھارت 10 اور 11 دسمبر کو بحیرۂ عرب کے اوپر بھارتی فضائیہ کی ایک بڑی دو روزہ مشق کرنے جا رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مشق کراچی سے تقریباً 200 سمندری میل جنوب میں اور پاکستان کے زیرِ کنٹرول فضائی حدود سے تقریباً 70 سمندری میل کے فاصلے پر ہو گی اس مشق کے لیے ایک نوٹم بھی جاری کیا گیا ہے ،مشق میں لڑاکا طیارے، نگرانی کے طیارے اور سپورٹ ایئرکرافٹ شامل ہوں گے، جن کا بنیادی مقصد سمندری حملہ کی تیاری، فضا اور سمندر کے درمیان عسکری ہم آہنگی، انٹرسیپشن ڈرلز اور جاسوسی/ریکانیسنس آپریشنز کی مشق کرنا ہے۔یہ مشق گزشتہ چند ماہ میں دوسری مرتبہ پاکستان کے خصوصی معاشی زون ے قریب ہو رہی ہے، جو بھارت کی مغربی سمندری حدود پر اس کی عسکری تیاریوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

  • سری لنکا، بھارتی فضائیہ کا Mi-17 ہیلی کاپٹر  زمین میں دھنس گیا

    سری لنکا، بھارتی فضائیہ کا Mi-17 ہیلی کاپٹر زمین میں دھنس گیا

    سری لنکا کے علاقے بدھولا میں امدادی سرگرمیوں کے دوران بھارتی فضائیہ کا Mi-17 ہیلی کاپٹر غلط مقام پر لینڈ کرنے کے باعث نرم اور دلدلی زمین میں دھنس گیا۔

    مقامی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر نے شدید بارشوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے اور لوگوں کی بحالی کے لیے پرواز بھری تھی، تاہم لینڈنگ کے دوران پائلٹ غلط مقام پر اتر گیا، جہاں زمین بارشوں کے باعث خاصی نرم ہو چکی تھی۔ لینڈنگ کے چند لمحوں بعد ہیلی کاپٹر کے ٹائر زمین میں دھنس گئے،سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوجی اہلکار اور زمینی عملہ ہاتھوں سے ہیلی کاپٹر کو دھکیل کر باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیچڑ میں گہرا دھنس جانے کے باعث کوششیں ناکام رہیں اور بعد ازاں بھاری مشینری بلانے کی ضرورت پیش آئی۔

  • کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان میں گہرے روابط

    کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان میں گہرے روابط

    طالبان کے ترجمان کی جانب سے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کو “دہشت گرد” تسلیم نہ کرنے پر شدید تنقید سامنے آرہی ہے۔ ٹی ٹی پی گروہ کو دہشت گرد نہ کہنا اس وجہ سے ہے کہ طالبان اور ٹی ٹی پی کے درمیان نظریاتی و تاریخی روابط پائے جاتے ہیں۔

    افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کو پاکستان کا "اندرونی مسئلہ” قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔ افغانستان کی سرزمین پر ٹی ٹی پی کی قیادت آزادانہ سرگرم ہے، جنگجوؤں کو پناہ فراہم کی جاتی ہے اور گروہ کا کمانڈ ڈھانچہ محفوظ ماحول میں کام کرتا ہے۔پاکستانی حکام کئی بار یہ مؤقف اپنا چکے ہیں کہ پاکستان میں ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی، اور آغاز افغان سرزمین سے ہوتا ہے۔ یہ اب قیاس نہیں رہا بلکہ ایک مستند حقیقت کے طور پر سامنے آچکا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ٹی ٹی پی کی صفوں میں افغان شہریوں کی شمولیت میں اضافہ بھی رپورٹ کیا جاتا رہا ہے، ٹی ٹی پی پاکستان کا داخلی معاملہ نہیں بلکہ“سرحد پار سے دہشت گردی”کرنے والا گروپ ہے

    مزید برآں، تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ پشتو زبان اور پشتون ثقافت کو تشدد اور انتہاپسندی کے جواز کے طور پر پیش کرنا گمراہ کن اور خطرناک رجحان ہے۔ پشتونولی کے اصول امن، مہمان نوازی، بھائی چارے اور انسانی جان کی حرمت پر مبنی ہیں جو دہشت گردی، خودکش حملوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات کی قطعی اجازت نہیں دیتے۔ دہشت گردی کا کوئی مذہب، زبان یا قومیت نہیں ہوتی اور نہ اسے روایت یا عقیدے کے لبادے میں چھپایا جاسکتا ہے۔ "حقیقت واضح ہے اور ذمہ داری متعلقہ فریقوں پر عائد ہوتی ہے۔”

  • سپہ سالار کے خلاف بولیں گے تو گلدستہ تو پیش نہیں کیا جائے گا،طاہر اشرفی

    سپہ سالار کے خلاف بولیں گے تو گلدستہ تو پیش نہیں کیا جائے گا،طاہر اشرفی

    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والا طبقہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی فوج کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔

    مولانا طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب پاکستان نے بھارت کو جواب دیا تو دنیا ہمارے پیچھے آ گئی، پاکستانی فوج 25 کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے۔پوری دنیا میں سپہ سالار اور پاک فوج کو پذیرائی مل رہی ہے ،حرمین شریفین کی پاسبانی ہمارے لیے فخر کی بات ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے والد محسن پاکستان ہیں، پاکستانی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے کیا وہ پاکستان کے خیر خواہ ہیں، معرکہ حق پر بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، سپہ سالار کے خلاف بولیں گے تو گلدستہ تو پیش نہیں کیا جائے گا، جو پروپگینڈا آپ کر رہے ہیں کیا اس سے سیاسی فضا کبھی بہتر ہو گی ،پاکستان کی معیشت بہتر ہو چکی ہے، ملک میں افراتفری پیدا کرنے کا مقصد امن و استحکام اور معیشت میں خلل ڈالنا ہے،میں اپیل کرتا ہوں کہ سیاست دان اپنی سیاسی لڑائی لڑیں، حکومت جانے اور تحریک انصاف جانے ، خدا کیلئے فوج کو اور سلامتی کے اداروں کو اس سے باہر رکھو۔

  • کھلے مین ہول میں گر کر بچے کی موت،وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈپٹی کمشنر کو ہٹانے کا حکم

    کھلے مین ہول میں گر کر بچے کی موت،وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈپٹی کمشنر کو ہٹانے کا حکم

    ضلع لودھراں دھنوٹ میں معصوم 7 سالہ ریحان گٹر میں گر کر جاں بحق۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نےسخت ایکشن لے لیا

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لودھراں میں کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پر ڈپٹی کمشنر لودھراں کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا، واقعہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا،انفورسمنٹ آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل محمد کی مدعیت میں مقدمہ 655/25 تھانہ دھنوٹ میں بجرم 322 ت پ درج محکمہ ہائی وے کے سینئر سب انجینئر طارق محمود اور ٹھیکدار حاجی محمد کے خلاف درج کیا گیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی معصوم جان کو سرکاری افسران کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب نے مین ہول میں گرنے سے بچے کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، اور سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

  • اسرائیل اور بھارت بانی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے تھے۔شرجیل میمن

    اسرائیل اور بھارت بانی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے تھے۔شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہمارا ملک ہمیں جان سے بھی پیارا ہے، میڈیا کی آزادی کے لیے جدوجہد پیپلز پارٹی نے ہی کی،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئےشرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے جواب میں تھا ،اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے ساتھ کامیاب ہوتی ہے،صدر زرداری نے مشکل حالات میں بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،حکومت مختلف میگا پراجیکٹس پر کام کررہی ہے, کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام پرانے ماڈل کی بسیں ختم کرنے کی بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں، پیپلزپارٹی نے آج تک اداروں کو نشانہ نہیں بنایا،میڈیا جہاں خامیاں دکھاتا ہے وہاں مثبت خبریں بھی بتایا کرے، جیل میں ایک قیدی ہے جس سے ملاقات کا کہا جا رہا تھا، قیدی کی بہن ملاقات کرکے نکلتی ہیں تو سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف بیان آتا ہے، پی ٹی آئی لیڈران بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہیں، یہ لوگ بھارتی چینلز پر بیٹھ کر اپنے ملک کیخلاف بات کررہے ہیں،بھارتی میڈیا پی ٹی آئی لیڈر شپ کے انٹرویو کو آپ ہی کیخلاف استعمال کر رہا ہے، اسرائیل کہہ رہا ہے بانی پی ٹی آئی خطے کیلئے اچھا ثابت ہوگا۔ اسرائیلی جریدے بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہے ہیں

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھاکہ ماضی میں جو پیپلزپارٹی کیساتھ ہوا تاریخ میں کسی کیساتھ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی کی پوری لیڈر شپ قتل ہوگئی، قائد عوام ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گئی، شہید بینظیر بھٹو کو قتل کردیا گیا،آصف زرداری نے مشکل حالات میں بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، سڑکوں پرآگ تھی سندھ بھر میں لوگ سراپا احتجاج تھے،اس وقت پاکستان کھپے کا نعرہ لگانا محبت کی نشانی ہے، آصف زرداری تو 14سال جیل میں رہے ایک بات نہیں کہی، آپ کو ابھی ڈھائی سال ہوئے اپنے ہی ملک اور اداروں کیخلاف سازشیں کررہے ہو، آپ پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہو، جب اس شخص کی حکومت جارہی تھی تو قمر باجوہ کی تاحیات تعیناتی کیلئے تیار ہوگیا تھا،بانی پی ٹی آئی اقتدار میں کیسے آیا تھا کسی کو نہیں پتہ، جس شخص کی بنیاد ہی جھوٹ پر ہو وہ اداروں کیخلاف بول رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بالکل درست تھی، اس ملک کو تاقیامت کوئی خطرہ نہیں ہے، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پڑھ لیں انہیں اسرائیل سے فنڈنگ آتی تھی، اسرائیل اور بھارت بانی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے تھے۔

  • اسموگ میں کمی، مریم نواز اور ان کی ٹیم کو شاباش ملنی چاہیے،وزیراعظم

    اسموگ میں کمی، مریم نواز اور ان کی ٹیم کو شاباش ملنی چاہیے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔

    گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی، آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں کو بے پناہ سہولتیں میسر ہوں گی، اس منصوبے سے بچے وقت پر اسکول پہنچ سکیں گے، مزدور کارخانوں میں، وکلا عدالتوں میں پہنچ سکیں گے، غرض یہ کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا مستفید ہوگا،نوازشریف نے لاہور میں دل کے امراض کا پہلا اسپتال تعمیرا کرایا اور عام آدمی کے لیے ترقیاتی منصوبے تعمیرا کرائے، نوازشریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے،لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا تھا مگر اسموگ میں آج کمی آئی ہے تو اس پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کو شاباش ملنی چاہیے، یہ تمام کام کوئی چاہے بھی تو اس کو چھپا نہیں سکتا اور مخالف کو بھی ان کاموں کا اقرار کرنا پڑےگا۔

  • شمالی وزیرستان،دہشتگردوں کا جنازے کے قافلے پر بزدلانہ حملہ، 4 سالہ بچہ شہید

    شمالی وزیرستان،دہشتگردوں کا جنازے کے قافلے پر بزدلانہ حملہ، 4 سالہ بچہ شہید

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے جنازے کے قافلے کو بھی نہ بخشا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے معصوم انسانی جانوں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک 4 سالہ بچہ شہید جبکہ 4 خواتین زخمی ہو گئیں۔

    پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب خدی سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ کنٹریکٹر بادشاہ میر خان کا جسدِ خاکی اسلام آباد سے آبائی علاقے منتقل کیا جا رہا تھا۔ مرحوم اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد رشتہ داروں اور مقامی افراد پر مشتمل قافلہ میت لے کر اپنے علاقے کی طرف روانہ ہوا۔قافلہ جب بنوں کے علاقے بکا خیل پہنچا تو گھات لگائے دہشتگردوں نے اچانک ایمبولینس اور دیگر گاڑیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ قافلے میں شامل کسی شخص کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا۔

    فائرنگ کے نتیجے میں 4 سالہ بچہ موقع پر شہید،4 خواتین شدید زخمی ہو گئیں،زخمی خواتین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد دہشتگردوں نے سفاکی کی انتہا کرتے ہوئے ایمبولینس کو آگ بھی لگا دی، جس کے باعث گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔

    واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔مقامی لوگوں نے جنازے کے قافلے پر حملے کو انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے کی شہادت اور خواتین کے زخمی ہونے سے پورا علاقہ غم و غصے میں ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے۔

  • اب ہمیں معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، احسن اقبال

    اب ہمیں معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، احسن اقبال

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ابھی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے نرمی برتی ہے، میں ہوتا تو اس سے بھی سخت الفاظ استعمال کرتا، اب ہمیں معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے،

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے اسی سیل میں جھوٹے مقدمے میں ڈالا، مگر ہم نے بیرون ملک جا کر پاکستان کے خلاف بات نہیں کی، پاکستان ایک خاندان ہے ہم کبھی اپنے جھگڑوں کو گھر سے باہر جا کر حل نہیں کرتے، ہم سب کو ذمے داری کا ثبوت دینا چاہیے، پاکستان کے اداروں اور مسلح افواج کے خلاف کو ہرزہ سرائی کرے گا تو اس سے سختی سے نمٹنا چاہیے، ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،موجودہ حلات میں کے پی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے،دہشت گردی ہے، اُمید ہے کے پی حکومت وہاں امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی، امید ہے کے پی حکومت اپنا آئینی کردار ادا کرے گی

    احسن اقبال کامزید کہنا تھا کہ تعمیراتی صنعت کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ہم امپورٹ کرنے کے دل دادہ ہیں، مگر ایکسپورٹ کرنے میں پیچھے ہیں، پاکستان کے برینڈ ملک سے باہر بھی نظر آئیں، اس کے لیے ہمیں معیار قائم کرنا ہو گا،مستقبل کی تمام تعمیرات میں گرین بلڈنگز کے تقاضوں کو پورا کریں گے، اگر ایکسپورٹ بڑھانے میں آ پ کو دقت کا سامنا ہے تو ہمارے پاس آئیں، جب حکومت ملی تو ہم ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑے تھے، ہمیں آئی ایم ایف کی کڑوی گولی کھانی پڑی، آج ہماری اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ 28 مئی کو ہم نے ثابت کہ کہ ہم ایک مضبوظ قوم ہیں، معرکہ حق میں جو کامیابی حاصل کی، اس نے گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ کیا، ملک میں امن و استحکام سے ہی ملک ترقی کر پائے گا،پاکستان میں سیاسی لانگ مارچ ہوئے، اب ہمیں معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا اور فائدہ اٹھانا چاہیے، خوشحالی اسی صورت میں ممکن ہے جب انڈرسٹینگ ہو، ایک دوسرے سے تعاون ہو۔

  • غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام ، 3 خواتین سمیت 13 مسافر آف لوڈ

    غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام ، 3 خواتین سمیت 13 مسافر آف لوڈ

    عمرہ کے بہانے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام ، 3 خواتین سمیت 13 مسافر آف لوڈکر دیئے گئے

    ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائیاں،ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 13 مسافروں کو اف لوڈ کر دیا،مسافروں کو عمرہ کے بہانے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے پر آف لوڈ کیاگیا۔مسافر فلائٹ نمبر FZ-356 کے ذریعے جدہ جا رہے تھے تاہم دورانِ کلیئرنس مشکوک حرکات اور شواہد کی بنیاد پر انہیں روک لیا گیا۔مسافروں میں حمزہ علی، ذیشان علی، سمیع اللہ، شیراز حسن، عمران وارث شامل ہیں،مسافروں میں بلال حسن، سید یاسین حسین، محمد رضوان ،غلام رسول، حق نواز شامل ہیں،خاتون مسافروں میں فضیلت بی بی، زاہدہ بی بی اور سردارن بی بی شامل ہیں،اس سے قبل میں خواتین مسافروں کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہوئے مختلف ائرپورٹس سے عمرے ویزے پر یورپ جانے کی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔دورانِ تفتیش مسافروں کے موبائل فونز سے مشکوک بین الاقوامی نمبرز پر رابطے برآمدہوئے

    مسافروں کے ساجد نامی ایجنٹ سے کالز اور مصر اور لیبیا سے متعلق چیٹس برآمد ہوئیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر عمرہ کے بہانے لیبیا اور وہاں سے کشتی کے ذریعے یورپ جانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔تمام مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ائرپورٹس پر عمرے پر جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہےغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی