Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ہمیں اڈیالہ کے باہر بیٹھنےکا نہیں عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا،مریم نواز

    ہمیں اڈیالہ کے باہر بیٹھنےکا نہیں عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا،مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا ہے اس کے پیچھے نااہلی ہے۔ کے پی میں 12 سال سے ان کی مسلسل حکومت ہے، کوئی ترقی کا کام نظر نہیں آیا۔

    گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کے پی کا پچھلا چیف منسٹر پنجاب میں حملہ آور ہوتا تھا اور نیا وزیر اعلیٰ اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا رہتا ہے۔ جو لوگ 4 سال سے یہاں تھے وہ شادیانے بجا رہے تھے کہ ملک آج ڈیفالٹ ہوگا، کل ہوگا، ایٹم بم سے لے کر موٹروے تک سب جگہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام لکھا ہے۔ ہم نے دو میٹروز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو کا کام شروع کیا جارہا ہے،گجرات میں 30 بلین کا کام ہو رہا ہے، جہاں سیوریج کی لائن ڈالی جا رہی ہے۔ ایک لاکھ 20 ہزار گھر اس وقت بن رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد جب بھی کوئی منصوبہ اٹھایا تو اس پر نواز شریف اور شہباز شریف کی مہرِ کارکردگی واضح نظر آئی۔ چلڈرن ہسپتال ہو، پی کے ایل آئی، میٹرو بس ہو یا سپیڈو بس، ہر بڑا منصوبہ وہی ہے جس کی بنیاد شہباز شریف نے اپنے دور میں رکھی تھی،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ پھر نواز شریف صاحب اور شہباز شریف کے ہاتھوں اس ملک کو الحمدللہ بچا لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے پچھلے وزیراعلی نے پوری مشینری پنجاب پر حملہ آور ہونے کے لئے لگائی اور یہ والا وزیراعلی پوری طاقت لے کر اڈیالہ بیٹھا ہوتا ہے ،میں ڈی جی خان گئی جہاں سے پنجاب کا وزیر اعلیٰ منتخب ہوا تھا مجھے وہاں کچھ نہیں ملا۔ میں میانوالی گئی وہاں سے ملک کا وزیر اعظم آیا مجھے وہاں صرف کھنڈر ملے۔ ایسے ہی آپ گجرات جائیں تو بارش ہوتے ہی 5 5 فٹ پانی کھڑا ہوجاتا تھا،جس بیٹی مریم نواز کو وزیراعظم شہباز شریف نے تربیت دی، آج وہی بیٹی پنجاب میں وہاں سے کام آگے بڑھا رہی ہے جہاں آپ چھوڑ کر گئے تھے۔ میٹرو بس آپ کی ہی وراثت اور وژن ہے، اور اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے گوجرانوالہ میٹرو بس کا آغاز آج کیا جارہا ہے، جبکہ چند دنوں میں فیصل آباد میٹرو بھی شروع ہونے والی ہے،پنجاب میں 20 ہزار کلومیٹر سڑکیں ایک سال میں بنائیں، تجاوزات ہٹائی گئیں تو شہریوں کو نیلا گنبد نظر آیا، پنجاب میں راشن کارڈ کی تقسیم جاری ہے، ہمیں اڈیالہ کے باہر بیٹھنےکا نہیں عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا، پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، کھربوں روپے کے پروجیکٹ ہوئے، ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہوئی، سی سی ڈی کی وجہ سے پنجاب میں جرائم کی شرح میں کمی آئی، آج پورے پنجاب میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ جاری ہے، آنے والے دنوں میں پنجاب ڈرگ فری صوبہ بن جائے گا، پنجاب میں سفارشی کلچر ختم کردیا گیا، چند دنوں میں صوبہ اسلحے سے بھی پاک ہو جائے گا، ساڑھے 7 لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ دیے۔

  • ناکے پر ویڈیو کیوں بنائی؟پولیس صحافی اظہر تھراج کو ساتھ لے گئی

    ناکے پر ویڈیو کیوں بنائی؟پولیس صحافی اظہر تھراج کو ساتھ لے گئی

    پولیس ناکے پر ویڈیو کیوں بنائی؟ پولیس نے پاکستان میٹرز کے نیوزایڈیٹر اظہر تھراج کو گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا۔تاحال ان پر کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی۔

    لاہور جناح ہسپتال روڈ پر پنجاب پولیس چند نوجوانوں کو روک کر کھڑی تھی،پاکستان میٹرز کے ایڈیٹر اظہر تھراج نے ان سے وجہ پوچھی تو پولیس افسران نے انہیں اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ تاحال انکا کوئی سراغ نہیں معلوم ہورہا،

    لاہور میں صحافیوں نے اظہر تھراج کو اٹھائے جانے کے واقعہ کی مذمت کی اور فوری انکی رہائی کا مطالبہ کیاہے،مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میٹرز کے ایڈیٹر اظہر تھراج کو پولیس کی جانب سے سوال پوچھنے پر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کا واقعہ قابل مذمت اور آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے،صحافیوں کو ہراساں کرنے کی پالیسیاں بند ہونی چاہئے، اظہر تھراج کو فوری رہا کیا جائے اور انہیں ساتھ لے جانے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے،مرکزی مسلم لیگ آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

  • سب کچھ کریں لیکن پاکستان کی غیرت اور اہمیت کو نہ لکاریں،خواجہ آصف

    سب کچھ کریں لیکن پاکستان کی غیرت اور اہمیت کو نہ لکاریں،خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بھارت سے جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، ان کی شناخت پاکستان دشمن کی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی، مجھے لبرٹی ہے کہ میں ان کے اینٹ کا جواب پتھر سےدے سکتا ہوں، اس قسم کے رویے اختیار کریں گے تو اسی طرح کی زبان استعمال کی جائے گی، عمران خان کی بہن غیر سیاسی ہیں، انہوں نے بھارتی میڈیا سے جو بات کی کیا وہ کوئی پاکستانی کر سکتا ہے، کیا اس مٹی کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے؟ بھارت کے خلاف جنگ کے دوران ہمارے دوست، ہمارے بھائی ہمارے ساتھ کھڑے رہے، لیکن ایک سیاسی پارٹی نے وہ کردار ادا نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی ہر چیز پر بولتے ہیں، اس وقت کیوں نہ بولے؟، وہ اس وقت بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، جنگ کے دوران بھی فوج کی قیادت کو نشانہ بناتے رہے، جن لوگوں کا یہ کردار ہو،جن کی زبان سے شہید بھی محفوظ نہ ہو، وہ کس طرح بات کرسکتے ہیں، ان کی شناخت پاکستان دشمن کی ہے، یہ کس طرح اپنے آپ کو پاکستانی کہلوا سکتے ہیں، سیاست کرنی ہے تو ضرور کریں، احتجاج کریں سب کچھ کریں لیکن پاکستان کی سرزمین کو، پاکستان کی غیرت اور اہمیت کو نہ لکاریں۔

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا ماضی میں ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن اپنے مجاہدین اور شہیدوں کے حق میں آواز تو اٹھائیں، طالبان کے حق میں آواز نہ اٹھائیں، دہشتگردوں کی حمایت نہ کریں، ان کے ساتھ پیار محبت کی باتیں نہ کریں، بھتہ ادا نہ کریں۔

  • کراچی میں تاجر کے گھر 5 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی

    کراچی میں تاجر کے گھر 5 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی

    کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مجاہد میں تاجر کے گھر 5 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی ہوگئی، واردات مبینہ طور پر گھر کے ملازم نے 2 ساتھیوں کی مدد سے کی، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق تاجر اپنے گھر سے والدہ کے ساتھ نکلا، نانی گھر پر تھیں، کچھ دیر بعد نانی کا فون آیا کہ واردات ہوگئی ہے، ملزمان نے چھری اور اسلحے کے زور پر نانی کو یرغمال بنایا اور ڈکیتی کی، ملزم گھر پر کھڑی موٹر سائیکل بھی لے اڑے۔متن کے مطابق ملزمان نے نانی کے ہاتھ سے 90 لاکھ سے زائد مالیت کے کڑے اور 5 قیمتی انگھوٹیاں اتروائیں، الماری سے 10 طلائی سیٹ، ایک قیمتی ہیروں کا ہار نکالا۔ایف آئی آر کے مطابق گھر سے انگوٹھیاں، رنگ، بالیاں اور ثقافتی ہار بھی لوٹے گئے، سونے کے 2 بسکٹ اور الماری میں رکھے 4 لاکھ روپے کیش بھی لوٹے۔

  • لودھراں، کھلا مین ہول ایک اور ننھی جان نگل گیا ،7 سالہ بچہ جاں بحق

    لودھراں، کھلا مین ہول ایک اور ننھی جان نگل گیا ،7 سالہ بچہ جاں بحق

    پنجاب کے ضلع لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا میں غفلت اور ناقص انتظامات ایک اور سانحے کا باعث بن گئے، جہاں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

    واقعہ قصبہ دھنوٹ کے علاقے سعید چوک کے قریب پیش آیا، جہاں متاثرہ بچہ ریحان اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلا ہی تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔عینی شاہدین کے مطابق صبح کے اوقات میں ریحان معمول کے مطابق اسکول جا رہا تھا کہ راستے میں موجود ایک کھلا مین ہول اس کی نظر سے اوجھل رہا، جس کے باعث وہ اس میں جاگرا۔ بچے کے گرنے کی آواز سن کر قریبی دکاندار اور مقامی افراد موقع پر پہنچے اور فوری طور پر ریسکیو اداروں کو اطلاع دی۔ریسکیو 1122 کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹیموں نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد ننھے ریحان کو مین ہول سے نکالا، تاہم اس کی حالت اس وقت تک انتہائی تشویشناک ہوچکی تھی۔ اسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال لودھراں منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

    ریحان کی موت کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ والدین اور علاقہ مکینوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کئی دنوں سے علاقے میں مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں، جس کی بارہا شکایات انتظامیہ کو دی گئیں لیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی۔مکینوں کے مطابق انتظامیہ کی مسلسل غفلت اور نااہلی کے باعث ایسے حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اور اگر بروقت اقدامات کیے جاتے تو ننھے ریحان کی جان بچ سکتی تھی۔

    متاثرہ خاندان اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے مین ہول کا ذمہ دار کون ہے، اس کی فوری تحقیقات کی جائیں،ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،علاقے کے تمام مین ہولز پر فوری طور پر ڈھکن لگانے کا کام مکمل کیا جائے،شہری سہولیات کے اداروں کی نگرانی کے لیے موثر نظام قائم کیا جائے

  • لاہور ہائیکورٹ،شادی سے انکار پر لڑکی قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم

    لاہور ہائیکورٹ،شادی سے انکار پر لڑکی قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم

    لاہور ہائیکورٹ نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیدیا۔

    جسٹس شہرام سرور اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر پر مشتبل بینچ نے سزائے موت کو کالعدم قرار دے کر ملزم کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن کے مطابق شادی سے انکار کرنے پر ملزم نے لڑکی کو قتل کیا تھا، ٹرائل کورٹ نے 2022 میں ملزم کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں ہے کہ مقتولہ کا پوسٹ مارٹم 7 گھنٹے تاخیر سے ہوا، پراسکیوشن ملزم کے خلاف اپنا کیس ثابت کرنے میں مکمل ناکامی ہوئی لہٰذا ملزم کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیکر اسے بری کیا جاتا ہے۔

  • پاکستان امریکا کا  منشیات کی روک تھام،انٹیلیجنس شیئرنگ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

    پاکستان امریکا کا منشیات کی روک تھام،انٹیلیجنس شیئرنگ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات کے دوران ‎انسداد منشیات و سکیورٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر بھی بات چیت ہوئی،‎ملاقات میں منشیات کی روک تھام اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت کی پیشکش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہناتھا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے ہماری واضح پالیسی ہے، ‎ایئرپورٹس پر ہر ممکن حد تک منشیات کیسز کی نشاندہی اولین ترجیح ہے، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین سکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔‎انسدادِ منشیات کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں، آج بھی افغانستان سے منشیات درجنوں ملکوں میں پہنچ رہیں ہیں اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے ،انسداد منشیات کے لئے امریکہ کی ٹیکنیکل سپورٹ کا خیر مقدم کریں گے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا،

    ‎ملاقات کے دوران اے این ایف کی کارکردگی اور ملک بھر میں جاری آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ ‎سالانہ کاؤنٹر نارکوٹکس مہم کے تحت 134 ٹن منشیات، 2001 ملزمان بشمول 75 غیر ملکی، اور 12.797 بلین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئی، ‎بلوچستان، کے پی اور سندھ میں 110 افغان شہری گرفتار کر کے 40,659 ایکڑ رقبہ کلیئر کیا گیا اور پاپی فری سٹیٹس کو برقرار رکھا گیا،

    ‎قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ہر شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ‎پاک امریکہ تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے انتہائی اہم ہے،
    ‎پاک امریکہ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں،‎وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارتخانے کے نمائندے اور دیگر حکام بھی ملاقات میں شریک تھے

  • بابری مسجد کی شہادت سرکاری سرپرستی میں، بھارت میں مسلمان غیر محفوظ ہیں،خالد مسعود سندھو

    بابری مسجد کی شہادت سرکاری سرپرستی میں، بھارت میں مسلمان غیر محفوظ ہیں،خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے بابری مسجد کے یوم شہادت پر کہا ہے کہ مسلمان 6 دسمبر 1992 کا دن نہیں بھول سکتے ،بابری مسجد کی بھارت میں سرکاری سرپرستی میں شہادت ہوئی اور اس کے بعد بعد آج تک بھارت میں مسلمان غیر محفوظ ہیں، بابری مسجد یاد دلاتی ہے کہ خطے میں واحد شدت پسند،دہشتگرد کوئی قوت ہے تو وہ ہندوتوا کا نظریہ ہے

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کی شہادت عدم برداشت، انتہا پسندی اور مذہبی تعصب کی بدترین مثال ہے ، مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر حملے اور انہیں نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر ملزمان کیخلاف کاروائی نہ ہونا دوہرا جرم ہے،بھارت میں مسلمانوں کی مساجد اور حقوق آج بھی محفوظ نہیں، ہندو انتہا پسند تنظیمیں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں کو مزید دبانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں ،بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی خود دہشتگرد جماعت ہے بھارت میں حکومتی سطح پر دہشتگردی کی جاتی ہے ،مسلمانوں کے جان و مال بھارت میں غیر محفوظ ہیں،عالمی دنیا کو بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہئے،

  • خیبر پختونخوا ،سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردجہنم واصل

    خیبر پختونخوا ،سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردجہنم واصل

    سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 خوارج مارے گئے، کیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے میں 2خوارج ہلاک ہوئے، مارے گئے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، یہ آپریشن ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے تک جاری رہیں گے۔

  • شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر بھی ہو گی کاروائی

    شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر بھی ہو گی کاروائی

    پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزیوں اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شادیوں اور تقریبات میں بلند آواز میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے جب کہ فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،اجلاس میں فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ میرج ہال کے لیے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔