Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • افغان ریاست سے منسلک سوشل میڈیا ہینڈلز کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیلئے استعمال

    افغان ریاست سے منسلک سوشل میڈیا ہینڈلز کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیلئے استعمال

    افغان ریاست سے منسلک سوشل میڈیا ہینڈلز کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے

    افغان اسٹیٹ نیوز پیپرز ڈپارٹمنٹ کے سرکاری ہینڈل کو خاموشی سے افغان ڈیفنس میں تبدیل کر کے براہ راست پراپیگینڈا پلیٹ فارم بنادیا گیا۔ پاکستانی سائبر ماہرین کی رپورٹ نے سرکاری افغان اکاؤنٹ کی اس خفیہ تبدیلی کو بے نقاب کر دیا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ ہینڈل پہلے سرکاری اطلاعات فراہم کرتا تھا، مگر اب براہ راست پاکستان مخالف ڈیجیٹل آپریشن کا حصہ بن چکا ہے۔ اسلام آباد پر حملوں کے اشارے دینے والی پوسٹس کے پیچھے انہی ریاستی شناخت رکھنے والے افغان مینڈ لز کا ہاتھ ثابت ہو چکا ہے، جن کی تبدیلی انتہائی منظم انداز میں کی گئی۔ افغان عبوری حکومت کا سرکاری ایکس ہینڈل ذمہ دارانہ پیغام رسانی سے نکل کر پروپیگنڈا محاذ پر آگیا ہے۔ تبدیل شدہ افغان عبوری حکومت کا ایکس ہینڈل اب باقاعدہ ایک پراپیگنڈا مشین کے طور پر کام کر رہا ہے ، جس میں اسلام آباد کو دھماکوں سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں۔ پاکستانی سائبر ماہرین نے ثبوتوں کے ساتھ واضح کر دیا ہے کہ اسلام آباد کو ٹارگٹ کرتی ہوئی یہ براہ راست دھمکی آمیز پوسٹس کسی عام اکاؤنٹ سے نہیں بلکہ ایک تبدیل شدہ افغان حکومتی ہینڈل سے جاری ہو رہی ہیں۔

  • خودکش حملہ آور بارےاطلاع دینے والے کیلئے20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    خودکش حملہ آور بارےاطلاع دینے والے کیلئے20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    تیراہ میں خودکش حملہ آور بارے حکومت کو صحیح اطلاع دینے والے کے لئے20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا گیا

    (خوارج) کالعدم لشکرِ اسلام اور ٹی ٹی پی نے تیراہ میں بدامنی پھیلانے کے لیے ایک خودکش گاڑی تیار کی ہے۔ یہ گاڑی پہلے نوے باغ اور بعد ازاں زرانچہ کے علاقوں میں دیکھی گئی ہے۔ خوارج نے اس کاروائی کے لیے آصف افغانی، جو آصف مہمند کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو تیار کیا ہے۔ مقامی آبادی میں چھپے خودکش حملہ آور کے بارے میں حکومت کو درست اطلاع فراہم کرنے والے افراد کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے.

  • بنوں پولیس ،ہاتھی خیل قوم کا دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن ، تین دہشتگرد ہلاک

    بنوں پولیس ،ہاتھی خیل قوم کا دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن ، تین دہشتگرد ہلاک

    بنوں، ترخے اوبہ حدود تھانہ احمد زئی میں فتنہ الخوارج اور مقامی شہریوں کے درمیان شدید فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کی خصوصی ہدایت پر SP Rural
    ، SDPOs، QRF، RRF، APCs,اور آرمی یونٹ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کیا۔

    طویل فائرنگ کے تبادلے اور مؤثر حکمتِ عملی کے نتیجے میں علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کیا گیا، جس کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جن کی لاشیں قانونی کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔آپریشن کے دوران ہاتھی خیل قوم کے بہادر شہریوں نے بنوں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شدید فائرنگ کے باوجود پولیس نے علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔

    ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے کہا کہ علاقے کا امن ہر صورت بحال رکھا جائے گا، سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور دہشتگردوں کے خلاف گھیرا مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے کہا کہ عوام متحد ہیں، پولیس اور مقامی لوگ ایک مشترکہ محاذ پر ہیں۔ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

  • آکسفورڈ یونیورسٹی،پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلبا نے جیت لیا،بھارت کو شکست

    آکسفورڈ یونیورسٹی،پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلبا نے جیت لیا،بھارت کو شکست

    آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والا پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلبا نے دو تہائی اکثریت سے جیت لیا۔

    دونوں ممالک کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبانے ‘پاکستان کے لیے بھارتی پالیسی واقعی قومی سکیورٹی کے لیے ہے یا عوامی جذبات کو بھڑکانے کے لیے سیاسی نعرہ ہے’ کے موضوع پر ہونے والے مباحثے میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔اسٹوڈنٹس یونین کے موجودہ صدر موسیٰ ہراج نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔بھارتی طلبا مباحثے میں اٹھائے گئے سوالات کا خاطر خواہ جواب نہ دے پائے۔ ڈیبیٹ ہال میں پاکستانی ٹیم کو 106،بھارتی ٹیم کو صرف 50 ووٹ مل پائے۔یوں پاکستانی طلبا نے پاک بھارت مباحثہ دو تہائی اکثریت سے جیت لیا۔آکسفورڈ یونیورسٹی مباحثے میں بھارت کو شکست دینے والی تین قابل فخر سٹوڈنٹس یونین کے موجودہ اور سابق صدور موسی ہراج ، اسرار خان کاکڑ اور احمد نواز و دیگر شامل ہیں،

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے مباحثے میں اپنی تقریر میں پاکتانی طالب علم احمد نواز نے کہا کہ پاکستان ایک حقیقت ہے، بھارت سے متاثر نہیں بلکہ اپنے مستقبل پر فوکس ہے، جب بھارت پاپولزم کی مشقوں میں مصروف ہے، پاکستان خاموشی سے تعمیر نو کے مقصد کی راہ پر گامزن ہے۔ احمد نواز نے دلائل سے بھرپور گفتگو میں مزید کہا کہ پاکستان سفارتی محاذ میں علاقائی طاقت بن چکا ہے، امریکی انتظامیہ اور دنیا بھر کے لیڈرز نے گزشتہ چند ہفتوں میں علاقائی سلامتی میں پاکستان کے کردار کی کھل کر تعریف کی ہے، پاکستان تنازع پر نہیں تعاون پر یقین رکھتا ہے۔

  • صوبے بھر میں ترقیاتی سرگرمیاں بھرپور رفتار سے جاری ہیں، شرجیل میمن

    صوبے بھر میں ترقیاتی سرگرمیاں بھرپور رفتار سے جاری ہیں، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی، 15 لاکھ لوگوں کے اکاؤنٹس کھولے جا چکے، مزید 6.5 لاکھ گھروں کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے، پروگرام کے ذریعے اب تک 10 لاکھ افراد کے لئے روزگار کے ذرائع پیدا ہوئے ہیں جبکہ 9 لاکھ خواتین کو زمین کے مالکانہ حقوق دیئے جا چکے ہیں، کراچی میں صاف پانی اور نکاسی آب کے لئے 85.5 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے،شہریوں کو جلد سہولیات کی فراہمی کے لئے کے فور، حب، اسٹارم واٹر ڈرین اور KWSSIP-II جیسے اہم منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں،حکومت سندھ اپنے ترقیاتی ایجنڈے پر پہلے سے زیادہ توجہ دے رہی ہے،واٹر، سینی ٹیشن اور میونسپل سروسز کی 293 اسکیمیں منظور ہو چکی ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے تمام منصوبوں کی بروقت فنڈ ریلیز یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں، شہری اور دیہی علاقوں میں سڑکوں اور رابطہ نظام کی بہتری پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے.وزیراعلیٰ سندھ اب تک 620 روڈ منصوبوں کا خود جائزہ لے چکے ہیں، کورنگی کاز وے برج، انڈر پاسز اور لیاری ٹرانسفارمیشن منصوبہ تکمیل کے قریب ہی، 970 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی بھی جاری ہے،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لئے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے،سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے لئے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور 25 ارب روپے کے رینیوایبل انرجی اقدامات پر کام شروع ہو چکا ہے،سندھ حکومت کا وژن ریزیلینس، خوشحالی اور مساوات پر مبنی ہے، اسی مقصد کے تحت صوبے بھر میں ترقیاتی سرگرمیاں بھرپور رفتار سے جاری ہیں،

  • پشاور میں گولیاں چل گئیں، معروف عالم دین کی موت

    پشاور میں گولیاں چل گئیں، معروف عالم دین کی موت

    پشاور: معروف عالم دین کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا

    مدرسہ جامعہ عصریہ سفید ڈھیری کے معلم اور اہلحدیث جماعت کے مولانا عزت اللہ ولد عزیز خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ یہ واقعہ بورڈ بازار میں پیش آیا جب وہ جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔ حادثے کے وقت ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی موجود تھا جو فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر کے علاج معالجے کے لیے داخل کیا گیا،پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہیں اور مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔مولانا عزت اللہ یتیم بچوں کی کفالت کے لیے جانے جاتے تھے۔

  • گاڑی کا بار بارچالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت فیصلہ

    گاڑی کا بار بارچالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بارچالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا، پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کیلئے 30 دن کی مہلت دیدی گئی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مناسب پارکنگ نہیں ہوگی تو میرج ہال بھی نہیں ہوگا، میرج ہال کو پارکنگ کا انتظام کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب بھر میں بس کی چھت پر سواریاں ختم کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا، ٹریفک کی بہتری کیلئے لاہور کی 5 ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کردی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور سمیت تمام شہروں میں ٹریفک کے معاملات کو بہترکرنا پڑے گا، بے ہنگم ٹریفک ریاستی رٹ کمزور ہونے کے مترادف ہے۔

  • اڈیالہ جیل کو عمران خان کے دفتر میں بدل دیا گیا، کون اُس کے لاڈ اُٹھا رہا،پرویز رشید

    اڈیالہ جیل کو عمران خان کے دفتر میں بدل دیا گیا، کون اُس کے لاڈ اُٹھا رہا،پرویز رشید

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سزا یافتہ مجرم کو میرے ٹیکس کے پیسے سے آپ تمام سہولتیں دے رہے ہیں، اڈیالہ جیل کو عمران خان کے دفتر میں بدل دیا گیا، کون اُس کے لاڈ اُٹھا رہا ہے، دھرنوں سے اِنہیں بالکل ملاقات کی اجازت نہیں دینی چاہیے،

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ طاقت کے ذریعے مطالبے قبول نہیں، قانون کا راستہ اپنائیں، سڑکوں پر لشکرکشی سے ملک انتشار کی طرف جائے گا، سڑکوں پرمقدمات لڑنے سے دہشتگردی کو فروغ ملتا ہے، ملاقاتیں صرف عدالتی حکم کے تحت ہی ہونی چاہئیں، اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا، دھرنوں اور شورشرابے سے عدلیہ کا راستہ بند نہیں کیا جاسکتا،سیاسی اختلافات کا حل پارلیمنٹ اور عدالتیں ہیں، طاقت نہیں، ملک کی سیاسی و اقتصادی سالمیت بچانے کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے، پوری قوم کوغیرقانونی دھرنوں اور لشکرکشی کےخلاف متحد ہونا ہوگا، دھرنوں سے اِنہیں بالکل ملاقات کی اجازت نہیں دینی چاہئے، ملنا ہے تو عدالت سے حکمنامہ لائیں،

  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر پی ٹی آئی کا سینیٹ میں احتجاج

    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر پی ٹی آئی کا سینیٹ میں احتجاج

    سینیٹ میں انکم ٹیکس آرڈیننس میں مزید ترمیم سے متعلق منی بل پیش کر دیا گیا اور اراکین نے تجاویز بھی طلب کر لی گئیں ۔بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں کے معاملے پر پی ٹی آئی نے آج بھی ایوان میں شدید احتجاج کیا ۔

    سینیٹ اجلاس کی صدارت چئیرمین یوسف رضا گیلانی نے کی ، وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ یہ جعلی اطلاعات بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئیں، جبکہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک اور ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔پی ٹی آئی اراکین نے شدید نعرے بازی اور شور شرابا شروع کر دیا۔پی ٹی آئی کے اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے رہے او“ملاقات کرواؤ” کے نعرے لگاتے رہے۔ایوان کا ماحول مسلسل شور شرابے کے باعث منڈی مچھلی کا منظر پیش کرتا رہا

    اپوزیشن کی فلک ناز کی طرف سے کورم کی نشاندہی کی گئی جس پر سینیٹ اجلاس نصف گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔وقفہ کے بعد وفاقی طارق فضل چوہدری نے انکم ٹیکس آرڈنینس میں مزید ترمیم کے مالی بل کی نقل ایوان میں پیش کی۔یہ منی بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ۔بل پر ارکان تجاویز یکم دسمبر تک پیش کریں گے ۔ فنانس کمیٹی اپنی تجاویز دس دن کے اندر ایوان میں پیش کری گی۔یہ تجاویز قومی اسمبلی بھجوائی جائیں گی۔وزیراعظم کے مشیر محمد علی نے۔نجکاری کمیشن آرڈیننس میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا جو متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔سینیٹ کا اجلاس پیر دوپہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی ہائی الرٹ

    امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، خصوصی سیکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک نافذ العمل رہے گا۔

    رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کے راستوں پر 5 ناکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی، داہگل، جیل گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ، گورکھپور پر ناکے قائم ہوں گے اور نفری تعینات رہے گی۔رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار 12 ،12 گھنٹے ڈیوٹی ادا کریں گے، 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز، خواتین پولیس افسر اور اہلکار ناکوں پر تعینات ہوں گے، آر ایم پی، پنجاب کانسٹیبلری، تھانوں کے عملے سمیت 700 سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔رپوڑٹ کے مطابق اہلکار ربڑ بلٹس، آنسو گیس، شیلڈ، اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے، ٹریفک پولیس کے 10 افسر اور اہلکار بھی ناکوں پر تعینات ہوں گے، لفٹر اور قیدی وینز بھی موقع پر موجود رہیں گی، ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔