Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اضافی نمبر دینے کی پیشکش،پروفیسر  طالبہ کو ہراساں کرنے لگا

    اضافی نمبر دینے کی پیشکش،پروفیسر طالبہ کو ہراساں کرنے لگا

    بورے والا میں فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے سب کیمپس میں پروفیسر کی جانب سے طالبہ سے مبینہ طور پر ہراسانی کا واقعہ پیش آیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر کی جانب سے مبینہ طور پر نتائج میں اضافی نمبر دینے کی پیشکش کی ویڈیو وائرل ہو گئی ، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طالبہ نے پروفیسر کے خلاف تحریری درخواست دی جس کے بعد معاملہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے وومن ہراسمنٹ یونٹ کو بھیجا گیا،یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ویمن ہراسمنٹ یونٹ نے طالبہ کی شکایت وائس چانسلر کو بھیج دی جس کے بعد وائس چانسلر نے ایکشن لیتے ہوئے پروفیسر کو معطل کرکے یونیورسٹی میں اس کا داخلہ بند کر دیا،پرنسپل نے بھی انکوائری مکمل ہونے تک اپنا استعفا جمع کرادیا،پروفیسر کی جانب سے مبینہ طور پر نتائج میں اضافی نمبر دینے کی پیشکش پر طالبہ نے 31 اکتوبر کو پروفیسر کے خلاف تحریری شکایات دی تھی۔

  • وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنیوالے ملزم کے قریبی افراد کے گھروں پر چھاپے

    وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنیوالے ملزم کے قریبی افراد کے گھروں پر چھاپے

    امریکی تفتیش کاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد آج مشتبہ حملہ آور اور اس سے منسلک دیگر افغان شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔

    ایف بی آئی نے ریاست واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں کارروائی کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی، اس حوالے سے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بتایا کہ وہ مشتبہ شخص کی رہائش گاہ تک بھی پہنچ چکے ہیں جہاں سے بہت سے الیکٹرانک آلات بشمول موبائل فونز، لیب ٹاپس اور آئی پیڈز کو قبضے میں لیا گیا ہے اور ان کے تجزیے کا عمل جاری ہے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بتایا کہ فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے گرفتار افغان شہری رحمان اللہ کے رشتہ داروں سے بھی تفتیش کی گئی،ہ مشتبہ حملہ آور واشنگٹن میں اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔

    دوسری جانب امریکی حکام نے 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کی تصویر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ مشتبہ حملہ آور ماضی میں افغانستان میں امریکی خفیہ ایجنسی ’سی آئی اے‘ کے لیے کام کرتا رہا ہے،سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور رحمان اللہ کو امریکا آنےکی اجازت ماضی میں امریکی حکومت کے لیے کام کرنے کی وجہ سے دی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے بعد امریکا نے افغان باشندوں کی امیگریشن کی درخواستوں پر مزید کام غیر معینہ مدت تک روکنے اور بائیڈن دور میں افغانستان سے امریکا آنے والے ہر غیر ملکی کی دوبارہ جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملنے سے انکار

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملنے سے انکار

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار کردیا

    جیو نیوز کے مطابق رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے مگر ان کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہیں ہوسکی،چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاچیف جسٹس کے سیکرٹری کے آفس سے واپس روانہ ہوگئے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سےنہیں مل سکتا ہم نےفیصلہ کیاہے آج نہ قومی اسمبلی نہ سینیٹ اجلاس چلنے دیں گے جب کہ آئندہ منگل کوہائیکورٹ کے باہربھی اور اڈیالہ جیل کے باہربھی اکٹھےہوں گے۔

    ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سے ملنےسےانکارکردیا ہے، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کسی سے ملاقات نہیں کررہے، چیف جسٹس نے نہ تو ایڈووکیٹ جنرل اور نہ کسی وکیل سے ملاقات کی۔

  • عمران سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ عدالت پہنچ گئیں

    عمران سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ عدالت پہنچ گئیں

    علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

    علیمہ خان نے 24 مارچ کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور توہین عدالت کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے،علیمہ خان کی جانب سے دائر درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج عدالتوں کے دروازےعوام کے لیے بند ہیں، عدالتوں کی توہین ہے کہ ان کے آرڈرز نہیں مانے جا رہے، عمران خان کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا۔

  • افغانستان کا تاجکستان میں ڈرون حملہ، 3 چینی شہری ہلاک

    افغانستان کا تاجکستان میں ڈرون حملہ، 3 چینی شہری ہلاک

    افغانستان سے تاجکستان پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملے میں 3 چینی کارکن ہلاک ہو گئے

    چینی میڈیا کے مطابق افغانستان سے ہونے والے حملے میں تاجکستان میں 3 چینی شہری ہلاک ہوگئے، نجی کمپنی کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا،افغانستان سے آئے حملہ آوروں نے ڈرون کے ذریعے نجی کمپنی کے کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں تین چینی باشندے ہلاک ہوئے، اس واقعے کے بعد تاجکستان نے افغانستان سے حملے کو دہشتگردی قرار دیدیا ہے۔چینی میڈیا نے بتایا کہ تاجکستان حکومت نے افغان طالبان رجیم سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ چین نے تاجکستان پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    تاجک وزارت خارجہ نے کہا کہ ملک کے جنوب میں یہ حملہ ہوا ہے، بیان میں بتایا گیا کہ یہ حملہ، آتشیں اسلحہ اور دستی بموں سے لدے ڈرون سے کیا گیا، جس میں چینی شہریت کے تین ملازمین اپنی جان سے گئے۔تاجکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب اس ملک کے صوبہ ختلون پر افغان سرزمین سے مسلح حملے میں تین چینی شہری مارے گئے۔تاجکستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات، کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ ہتھیاروں اور گرینیڈ سے لیس ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔بیان کے مطابق اس حملے کا ہدف ’شاہین‘ نامی نجی کمپنی کا ہیڈ کوارٹر تھا۔تاجکستان کی وزارت خارجہ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے طالبان سے کہا ہے کہ وہ سرحدی استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔تاجکستان کی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ افغانستان اور تاجکستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں سلامتی کو برقرار رکھنے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے دوشنبہ کی مسلسل کوششوں کے باوجود، "افغانستان میں مقیم جرائم پیشہ گروہوں” کی تخریبی کارروائیاں جاری ہیں۔

    غور طلب ہے کہ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی طالبان نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کئی بین الاقوامی تنظیموں اور ممالک کا خیال ہے کہ افغانستان میں سرگرم عسکریت پسند گروپ وسطی ایشیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

    تاجک حکام کے مطابق یہ واقعہ تاجکستان میں سرحد کے قریب چینی کارکنوں پر افغان حملے کے دوران پیش آیا۔ چینی شہری ایک فیکٹری میں کام کر رہے تھے اور افغان ڈرون اور فائرنگ کے حملے میں ہلاک ہوئے۔چینی میڈیا کے مطابق حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس پر دستی بم اور آتشیں اسلحہ نصب تھا

    افغانستان میں موجود دہشتگردوں سے پاکستان ہی نہیں دیگر پڑوسی بھی محفوظ نہیں ،تاجکستان نے اس سرحد پار دہشتگرد حملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے افغان حکام سے فوری اور مؤثر سرحدی سکیورٹی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • قیدی اسلام آباد پر چڑھائی کے منصوبے بنائے تو ملاقاتیں کیسے کروائیں،رانا ثناء اللہ

    قیدی اسلام آباد پر چڑھائی کے منصوبے بنائے تو ملاقاتیں کیسے کروائیں،رانا ثناء اللہ

    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران کے دورکی تباہی کے ذمہ دار خود انجام کو پہنچیں گے، ہماری ترجیحات اس وقت ملک سنبھالنا ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان میں تباہی کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی اوروہ لوگ ہیں جو 2018 میں انہیں اقتدارمیں لائے، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد جو 4 سال گزرے ان ہی میں تباہی ہوئی، بہت کوششوں کے باوجود وہ 4 سالہ تباہی ختم نہیں ہورہی، اس ساری تباہی کی ذمہ دار اُس وقت کی اسٹیبلشمنٹ ہے،جنرل فیض حمید کا ٹرائل چل رہا ہے، یہ سارے چہرے خود ہی اپنے انجام کو پہنچیں گے، مسلم لیگ ن کی ترجیحات ان کو انجام تک پہنچانا نہیں ہے، اس وقت ہماری ترجیحات یہ ہیں کہ ملک کو سنبھالا جائے، ہماری کوشش ہے ملک کو ترقی دی جائے، عام آدمی کو آسانی دی جائے

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کی عزت ہے، معیشت بہتر ہورہی ہے لیکن ہوئی نہیں ہے، پاکستان کو ایسا ملک بنایا جائے جو اپنی معیشت کے مسائل پر قابو پائے اور ترقی کرے،آئی ایم ایف کی کرپشن سے متعلق رپورٹ کی کوئی اہمیت نہیں، موجودہ حکومت یا پچھلی پی ڈی ایم کی حکومت میں کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، کرپشن کا کسی کے پاس ثبوت ہو تو سامنے لائے،بھارت اپنا آپریشن سندور افغانستان کے ذریعہ چلارہا ہے، بھارت اب براہ راست پاکستان پر یلغار کی جرات نہیں کرسکتا، بھارت افغانستان کو فنڈنگ کر کے گمراہ کر رہا ہے، ہم افغانستان کے اوپر کوئی جنگ مسلط نہیں کرنا چاہتے، اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی حکومت نے نہیں بلکہ اسپیکرنے کرنی ہے، موجودہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کراپنی مدت پوری کرے گی، پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترہیں اور پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ ہے، گورنرسندھ کی تعیناتی سے متعلق ہماری مشاورت ہوئی ہے، پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکر رہے ہیں، بھارتی میڈیا بانی پی ٹی آئی سے متعلق بے بنیاد خبریں چلا رہا ہے،عمران خان بالکل صحت مند ہیں، ایکسرسائز بھی کر رہے ہیں، جیل میں بانی پی ٹی آئی کو مکمل سہولیات دی جا رہی ہیں، ہمیں اس پرکوئی اعتراض نہیں، جیل میں بیٹھ کر اگر کوئی قیدی اسلام آباد پر چڑھائی کے منصوبے بنائے تو ملاقاتیں کیسے کروائیں،اس کی دو تین مثالیں پہلے بھی موجود ہیں، اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، کون سا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہےکہ جیل میں بیٹھ کر ملک کے خلاف تحریک چلائی جائے، بانی پی ٹی آئی کو کسی اور جیل میں منتقل کرنے کی کوئی تجویز نہیں۔

  • امن و امان خراب کرنیوالوں کو انجام تک پہنچائیں گے،  آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید

    امن و امان خراب کرنیوالوں کو انجام تک پہنچائیں گے، آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے آج ضلع ہنگو کا اچانک دورہ کیا۔ پولیس لائنز ہنگو پہنچنے پرکمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو ڈاکٹر رضوان منظور، آر پی او کوہاٹ عباس مجید خان مروت، کمشنر کوہاٹ ریجن معتصم باللہ شاہ، ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند، ایس پی انویسٹگیشن عبدالصمد خان، دپٹی کمانڈنٹ مزمل خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالنصیر خان نے انکا استقبال کیا۔ آر پی او بنوں سجاد خان، پی ایس او ٹو آئی جی پی شہزادہ کوکب فاروق بھی انکے ہمراہ تھے۔

    آئی جی خیبر پختونخوا نے ضلع ہنگو میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی جبکہ ملک و قوم کی سلامتی اور شہداء پولیس کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔اس موقع پر آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار نے پولیس جوانوں کے ایک دربار میں شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے درمیان موجودگی کا مقصد آپ کے حوصلے بلند رکھنا ہے اور ہم ہر مقام پر آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ ہنگو پولیس ہمت والی پولیس ہے، کسی محاذ پر پیچے نہیں ہٹے گی اور ہمیشہ کی طرح بہادری اور قربانی کی روایات کو قائم رکھے گی۔ ہنگو پولیس کھلے دل سے اپنی زمہ داریوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ لازوال قربانیاں بھی دے رہی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنگو پولیس کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے تاکہ اہلکار مزید مؤثر انداز میں فرائض منصبی ادا کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے پولیس ویلفیئر کے بجٹ میں تقریباً تین گنا اضافہ کیا گیا ہے، متعدد نئی سکیمیں شروع کی گئی ہیں اور اہلکاروں کے بچوں کیلئے صحت کی مد میں بہترین ہسپتالوں جبکہ تعلیم کیلئے اچھے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں تاکہ پولیس کے بچوں کوبہترین علاج معالجہ اور اچھی تعلیم فراہم کی جا سکے ۔ اور کہا کہ یہ سب اسی مقصد کے تحت کیا جا رہا ہے کہ موجودہ ملکی اور صوبائی صورتحال و حالات میں پولیس اہلکاروں کا مورال مزید بلند ہو۔

    آئی جی پی کا مزید کہنا تھا کہ ملک اور صوبے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازشیں جاری ہیں مگر ہم دشمن کے خلاف جہاد پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج کے دور میں خارجی دہشتگرد جدید ترین اسلحے سے لیس ہیں ایسا اسلحہ جو عالمی سطح پر بھی نہایت جدید سمجھا جاتا ہےلیکن ہم بھی ہر جدید ایکوپمنٹ استعمال کرتے ہوئے ان فتنہ پرور عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔

    بعد ازاں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید پولیس ٹریننگ کالج ہنگو بھی گئے جہاں انہوں نے گزشتہ روز دہشتگردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء سے ملاقات کی۔ انہوں نے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی پولیس سربراہ نے کہا کہ دشمن انتہائی شاطر اور مکار ہے جس نے رات کی تاریکی میں پولیس انفراسٹرکچر اور اہلکاروں پر حملہ کیا جس کا ہمارے دلیر جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں نے اپنے خون کے آخری قطرے تک دشمن کو روکے رکھا اور شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے، آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور انکے خون سے امن و آشتی کی بہاریں آئیں گی۔ انہوں نے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا کہ جو بھی امن وامان خراب کرنے کی کوشش کریگا ان کوانجام تک پہنچائیں گے۔

  • منجی اِک تے جوانیاں دو اکٹھیاں سونا پیا،گانا لگا کر مساج کی دعوت،پولیس پہنچ گئی

    منجی اِک تے جوانیاں دو اکٹھیاں سونا پیا،گانا لگا کر مساج کی دعوت،پولیس پہنچ گئی

    فحاشی و عریانی کاالزام ، بہاولپور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،ایف آئی آر کے مطابق پنجابی گانا ’’منجی اِک تے جوانیاں دو اکٹھیاں سونا پیا‘‘ سنا جارہا تھا،ساتھ ہی مساج کی سروس بھی میسر تھی،بہاولپور،مسلم ٹاؤن، گلی نمبر 30 میں قائم ایک نام نہاد ’’ٹچ اسپا مساج سینٹر‘‘ میں پولیس نے اچانک چھاپہ مار کر فحش حرکات اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مقدمہ نمبر 23-26/11/2025-6929 کے مطابق کارروائی تھانہ کے عملے نے معتبر مخبر کی اطلاع پر کی۔

    تفتیشی افسر زنیر علی عثمان نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ مسلم ٹاؤن کے علاقے میں معمول کی گشت پر موجود تھے کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ الفاروق اسکول والی گلی میں قائم ایک مکان میں مساج سینٹر کے نام پر مرد و خواتین سے ’’کمرشل سیکشول ایکٹیویٹی‘‘ کروائی جا رہی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی جہاں دروازہ کھلا ہوا تھا اور اندر نیم برہنہ حالت میں مرد و خواتین کو فحش حرکات کرتے دیکھا گیا۔
    موقع سے گرفتار ہونے والوں میں اسامہ اختر ولد پرویز اختر،شازمین دختر طارق،ثمینہ زوجہ محمد عاصم،نور بنت محمد مراد،بشیر ولد محمد جمشیدشامل ہیں، جبکہ وجاہت علی ولد صابر علی نامی شخص فرار ہوگیا۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وجاہت علی نے اس مکان کو ’’ٹچ اسپا‘‘ بنا رکھا تھا۔
    اسامہ اختر کسٹمر تلاش کر کے لاتا اور فحش سرگرمیوں میں خواتین کو مجبور کیا جاتا۔پراپرٹی ڈیلر محمد مسلم پراپرٹی ڈیلر نے مکان کرایہ پر دیتے وقت مالک کو اصل صورتحال سے آگاہ نہیں کیا۔مکان کا کوئی کرایہ نامہ تحریری طور پر موجود نہیں تھا اور نہ ہی پولیس اسٹیشن میں اندراج کروایا گیا تھا۔پولیس نے موقع سے ایک موبائل فون، میوزک سسٹم اور دیگر مواد قبضے میں لے لیا جو فحش سرگرمیوں میں استعمال ہو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے کھلے عام فحش گانے چلا کر، نیم برہنہ حالت میں حرکات کر کے اور عوامی جذبات مجروح کر کے معاشرتی ماحول کو شدید نقصان پہنچایا۔تفتیشی افسر کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزمان کو تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم وجاہت علی کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ مالک مکان اور پراپرٹی ڈیلر کی جانب سے بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • یو اے ای پاکستانیوں کو  ویزے نہیں دے  رہا،وزارت داخلہ حکام کی قائمہ کمیٹی میں بریفنگ

    یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا،وزارت داخلہ حکام کی قائمہ کمیٹی میں بریفنگ

    حکام وزارت داخلہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ میں بتایا ہےکہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، صرف بلیو پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے مل رہے ہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں حکام نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای اور سعودی عرب میں پابندی لگتے لگتے بچی ہے، اگر پابندی لگ گئی تو اسے ہٹوانا مشکل ہوگا،حکام کا کہنا تھا کہ یو اے ای والے ویزا نہیں دے رہے، صرف بلیو پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے مل رہے ہیں، پڑوسی ملک نےہمارے سسٹم میں مداخلت کی اور پاسپورٹس بنوائے، اس میں ہماری بھی ذمہ داری ہوگی کہ کرپشن ہوئی ہوگی، چند ماہ قبل سعودی عرب سے بڑے پیمانے پر پاکستانی نکالے گئے، ان میں کئی افغان شہری پاکستانی بن کر مقیم تھے۔ 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں، ہم نے 18 سے 20 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیٹا ڈیجیٹل طور پر جمع کرلیا ہے، تمام شہریوں کا ریکارڈ موجود ہے اور تصدیق فوراً ہو جاتی ہے، شہری کی شناخت کی تصدیق کے بعد ہی پوچھا جاتا ہے اسے کیا معاونت چاہیے۔

    سیکرٹری وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک گرفتار پاکستانیوں کی اکثریت معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث ہوتی ہے، زیادہ تر گرفتاریاں اوور اسٹے، شناختی فراڈ یا بینک فراڈ کی ہوتی ہیں، قتل، منظم جرائم یا دہشت گردی میں پاکستانی شہری نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    ویزا کی بندش کے حوالے سے اطلاعات بالکل غلط ہیں، قونصل جنرل یو اے ای
    متحدہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل یو اے ای کراچی بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے یو اے ای کے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے ان کے پاس گزشتہ تین سال میں اتنا رش نہیں دیکھا گیا جس کا ان دنوں یو اے ای کراچی قونصلیٹ کو سامنا ہے۔ ہر قسم کے ویزوں کے حوالے سے کراچی قونصلیٹ کے ویزا سیکشن میں بہت زیادہ رش ہے۔ ویزا کی بندش کے حوالے سے اطلاعات بالکل غلط ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بعض نوعیت کے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے پیشگی تاریخ لینا پڑتی ہے جو ایک مہینے سے تجاوز کر چکی ہے۔

  • تھانوں میں‌قتل کے ملزم کو ہار پہنائے جاتے ہیں، شیری رحمان

    تھانوں میں‌قتل کے ملزم کو ہار پہنائے جاتے ہیں، شیری رحمان

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان نے 2024 میں صنفی تشدد کے 32 ہزار 617 کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ اوسطاً 67 اغوا، 19 ریپ، 6 گھریلو تشدد اور 2 غیرت کے نام پر قتل رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    شیری رحمان نے کہا کہ پنجاب میں 4,641 زیادتی کے کیسز میں صرف 0.4 فیصد کیسز میں سزا ملی، خیبر پختونخوا میں غیرت کے نام پر 134 قتل کے واقعات میں صرف 2 سزائیں ہوئیں، سندھ میں غیرت کےنام پر قتل کے 134، زیادتی کے 243، گھریلو تشدد کے375 کیسز میں ایک بھی سزا نہیں ہوئی،بلوچستان میں زیادتی کے 21 اور اغوا کے 185 کیسز میں ایک بھی سزا نہیں ہوئی، مجموعی طور پر 0.5 فیصد سزا اور 64 فیصد بریت کی شرح نظام کی ناکامی کا ثبوت ہے، ناقص تفتیش، کمزور پراسیکیوشن اور ادارہ جاتی خلا مجرموں کو کھلی چھٹی دے رہے ہیں، اسلام آباد میں غیرت کے نام پر قتل کے 22 کیسز میں کوئی سزا نہ ہو سکی، ملک بھر میں 480 جی بی وی کورٹس کے باوجود 21,891 بیک لاگ 2023 کے آغاز میں موجود تھا۔

    شیری رحمان نے کہا کہ سال 2023 میں 48,395 نئے کیسز دائر اور 30,631 نمٹائے گئے، مجموعی طور پر 0.5 فیصد سزا اور 64 فیصد بریت کی شرح نظام کی ناکامی کا ثبوت ہے، انسانی حقوق واچ کے مطابق 70 فیصد صنفی تشدد کے کیسز خوف اور بدنامی کے باعث رپورٹ ہی نہیں ہوتے، ہم نے ایک پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں قتل کرنے والے ملزم کو ہار پہنائے جا رہے تھے، اس حوالے سے 2004 سے قانون سازی ہو رہی ہے لیکن متاثرین کو انصاف نہیں مل رہا۔

    دوسری جانب ایوان بالا نے بچوں، خواتین ، مردوں ، خواجہ سرائوں اور کمزور طبقات پر گھریلو تشدد سے تحفظ اور بحالی کے لئے جامع اور موثر نظام کی تشکیل کا بل منظور کر لیا۔ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان نے یہ بل ایوان میں پیش کرنےکی تحریک پیش کی۔بعد ازاں ایوان نے بل کی منظوری دے دی۔شیری رحمان نے کہا کہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بل پاکستان کے ہر صوبے میں منظور ہو چکا ہے۔ بل کی مخالفت کرنے والے پہلے اسے ضرور پڑھیں کیونکہ یہ نہ اسلام کے خلاف ہے نہ آئین کے،