پاکستان میں پانی کا استعمال،فی کس ضرورت کتنی؟ شدید قلت کا خدشہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زیرِ زمین پانی کی سطح 1951ء میں 5650 مکعب میٹر تھی 1999ءمیں کم ہو کر 1450 مکعب میٹر رہ گئی ہے جبکہ آئندہ چند برسوں میں یہ مزید کم ہو کر 1030مکعب میٹر رہ جائے گی اور ملک میں موجود زیرِ زمین پانی کی سطح قریباً 50 فٹ مزید نیچے چلی جائے گی جس سے پاکستان پانی کی قلت والا ملک بن جائیگا۔
ایک حالیہ ڈچ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 70فیصد پانی آبپاشی جبکہ 23فیصد صنعتی ضروریات اور 8فیصد گھریلو ضروریات کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ آبپاشی کا ر قبہ جو کہ پہلے کی نسبت26فیصد بڑھ گیا ہے۔ اس سے پانی کی ضروریات میں بھی 26فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ تازہ پانی کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کیلئے زرعی زمین اور زرعی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے۔
اقوامِ متحدہ کے منشور کی ایک شق کے مطابق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہرشہری کو روز کم از کم 5لیٹر پانی پینے کیلئے 5لیٹر کھانا پکانے کیلئے، 45لیٹر نہانے کیلئے اور 25لیٹر دھونے اور صفائی کیلئے فراہم کرے اسکے علاوہ دیگر ضروریات کی تکمیل کیلئے 40لیٹر پانی حاصل کرنا ہر شہری کا حق ہے گویا 120لیٹر پانی فی کس ہر روز ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ ہمارے ملک کا یہ حال ہے کہ پانی کے حصول کے ذرائع روز بروز کم ہوکر اب اپنے آخری کناروں کو چھو رہے ہیں۔ ان ‘‘ذرائع‘‘ سے ملک زیادہ سے زیادہ اوسطاً سالانہ 144 ملین ایکڑ فٹ پانی حاصل کر سکتا ہے جبکہ پانی کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ زراعت کے شعبے کے علاوہ بھی پاکستان میں دوسرے شعبوں میں پانی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
حکومت وزارتِ پانی و بجلی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے پاکستان میں پانی کے شعبے کی حکمتِ عملی تیار کرنے کیلئے کرائی گئی تازہ ترین اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پانی کے سنگین بحران کا سامنا ہے جسکے خاتمے کیلئے اسے سالانہ 3500ملین ڈالر کی پانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی جبکہ شہریوں کی مختلف ضروریات کیلئے جس میں پینے کا پانی بھی شامل ہے 30.16ملین ایکڑ فٹ پانی فراہم کیا جاتا ہے جو کہ ملک میں استعمال ہونیوالے کل پانی کا 3فیصد ہے۔2019ءکے وسط میں شائع ہونیوالے عالمی آبادی سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنی ’’پہنچ‘‘ سے بھی زیادہ وسائل استعمال کر رہے ہیں اسے روکنے میں تاخیر کی گئی تو آگے چل کر بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
باغی ٹپسند کی شادی پر چچا کو قتل کرنیوالے ملزم کی اپیل پر سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
ی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمے میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،
عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجرم کیخلاف گواہوں اورثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہوتا ہے ،ایسے مجرم کو سزا پوری کئے بغیر رہا کرنا کسی کے ساتھ ناانصافی ہوگی ،عدالت نے مجرم کی سزاکے خلاف اپیل مسترد کردی اورسیشن کورٹ کا فیصلہ برقراررکھنے کا حکم دیدیا۔
مجرم کرم شاہ اوررفعت نامی لڑکی نے 2002 میں پسند کی شادی سے انکار پر چچاعبدالستارکو قتل کیا تھا،سیشن عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کرم شاہ کو 2013 میں عمر قید کی سزاسنائی تھی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کا اعلان کردیا گیا، امریکی صدر رواں ماہ بھارت کا دورہ کریں گے
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کا دورہ کرنے جارہے ہیں، دو روزہ یہ دورہ 24 تا 25 فروری کو ہوگا جس میں امریکی صدر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارتی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دورے میں امریکا اور بھارت کے درمیان متعدد عسکری و تجارتی معاہدوں کا امکان ہے تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی وجہ بننے والے خطہ کشمیر پر بات چیت کا امکان بہت کم ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں،
مودی سرکار نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کشمیر پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے موقع پر کی تھی.
بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمارکا کہنا ہے کہ کشمیرپاکستان،بھارت کادوطرفہ معاملہ ہے، مسئلہ کشمیرمیں کسی تیسرے فریق کا کوئی کردار نہیں۔ پاکستان سے تنازعات باہمی طور پر ہی حل کئے جانے چاہئیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے،ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کرانے کے لیے تیار ہیں،پاکستان خطے کے امن واستحکام کے لیے کردارادا کرتا رہے گا، امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ ملاقات میں افغان امن عمل اور کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ عمران میرے دوست ہیں ملاقات کرکےخوشی ہوتی ہے ،پہلےہم پاکستان کے اتنےقریب نہیں تھے جتنا اب ہیں ، پاک بھارت تنازع حل کرنے کیلےتیارہیں ۔امریکی صدر نے ایک بار کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی اور کہا کہ میں اس کے لئے کردار ادا کر سکتا ہوں،
اس سے قبل پاکستانی وزیراعظم عمران خان جب امریکہ کے دورے پر تھے وہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا تھا تا ہم بعد میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا.
واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مزید فوج کی تعیناتی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، بیماروں کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں، انتر نیٹ و موبائل سروس بھی بند کی ہوئی ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں.
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے
مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر مولانا کو منانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو اہم ٹاسک دے دیا گیا ہے
اس بات کا فیصلہ لندن میں نواز شریف اور شہبا زشریف کی ملاقات میں ہوا، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی بات چیت ہوئی، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطوں کیلئے ن لیگ کی کمیٹیاں بنانے پر اتفاق کیا۔
ن لیگ نے معاشی صورتحال پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ بھی کرلیا۔ نواز شریف نے مہنگائی سے پریشان عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہدایت کر دی۔ صدر ن لیگ شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے رابطے کر کے انہیں اہم ٹاسک سونپ دیئے۔
شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے، لیگی وفد جلد پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کرے گا۔
مولانا آزادی مارچ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ن لیگ سے ناراض ہیں، نواز شریف نے شرکت کا کہا تھا لیکن شہباز شریف نے شرکت نہیں کی تھی اور کارکنان کو بھی نہیں جانے دیا تھا، اب ن لیگ چاہتی ہے کہ مولانا کو منایا جائے
واضح رہے کہ نوازشریف کی لندن میں شہبازشریف، بیٹوں اور بھتیجوں کے ہمراہ تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ہشاش بشاش انداز میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر موجود نظر آ رہے ہیں ،اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تصویر دیکھ کر ڈاکٹر عدنان کو فون کیا، ان سے پوچھا نوازشریف کا گھومنا علاج کا حصہ ہے، حکومت کو علاج سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔
واز شریف کی سوشل میڈیا پر جو تصویر وائرل ہوئی اس میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔
فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق، متعدد زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔
واقعہ فیصل آباد کے علاقے سرگودھا روڈ پر پیش آیا، سمانہ پُل کے قریب ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جھلس کر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا
بوائلر پھٹنے سے ملز کی عمارت بھی زمین بوس ہوگئی۔ چھت کے ملبے تلے دب کر متعدد افراد لاپتہ بھی ہوگئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیو کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ ریسکیو کے مطابق بوائلر گیس کا پریشر زیادہ ہونے کے باعث پھٹا جس سے ناخوشگوار واقع پیش آیا۔
واضح رہے کہ چند دن قبل پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں فیکٹری میں آتشزدگی سے د س افراد جاں بحق ہو گئے تھے.
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان طے، شیڈول جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل16سے 19فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری جنرل یواین پاکستان میں افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے، سیکریٹری جنرل یواین وزیراعظم،صدرمملکت اوروزیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل عالمی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری جنرل لاہوراورگردوارہ کرتاپورصاحب کادورہ بھی کریں گے،
پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے قیام کے 40 سال مکمل ہونے پربین الاقوامی کانفرنس 17 اور18 فروری کوہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کانفرنس کاافتتاح کریں گے،کانفرنس میں20ملکوں سےاعلیٰ حکام اور وزراء شریک ہوں گے، اسلام آباد میں منعقدہ رفیوجی سمٹ میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔
ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میری اور میری ٹیم کھرا سچ کی خاصیت ہے انویسٹی گیشن شو، آج بھی ایسی سٹوری لا رہے ہیں، تحریک انصاف اور عمران خان کے کان کھڑے ہو جانے چاہئے، اس کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے، یہ سٹوری ہے ٹک ٹاک گرلز کے بارے میں، آج میں یہ راز افشاں کرنے جا رہا ہوں کہ آج تک ٹک ٹاک کو انٹرٹینمنٹ کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا لیکن پچھلے کچھ دنوں سے ٹک ٹاک کو پولیٹیکل ریزن کی وجہ سے استعمال کیا جا رہا ہے ،کئی مہینے سے پاکستانی ٹی وی اور تحریک انصاف پر ٹک ٹاک گرلز چھائی ہوئی تھیں ،آجکل پتہ نہیں ہیں یا نہیں لیکن ٹک ٹاک دو لڑکیاں نہیں رہیں بلکہ اب درجنوں لڑکیاں اور کچھ لڑکے بھی ان کے ساتھ ہیں اور پولیٹیکل اینگلنگ کے لئے یہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہی ہیں
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے اگر آپ ٹک ٹاک ویڈیو فالو کرتے ہیں تو وہاں حکومت کے خلاف ویڈیو کی پچھلے چند دنوں سے بھر مار ہے،پاکستان کے کئی ٹاپ ٹک ٹاک سٹارز جن کے فالورز لاکھوں میں ہیں خصوصا خواتین اور لڑکیاں ، ویڈیو بنا رہی ہیں اور ایک سیاسی مہم بن رہی ہے،اس کو سنا ہے کہ ایک یا دو ایڈورٹائیز ایجنسیاں باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کر رہی ہیں، اس پر تحریک انصاف کے جھنڈوں کا استعمال ہے، عمران خان کی تصویروں کا استعمال ہے ، عمران خان کی تقریروں کو ایڈیٹ کر کے استعمال کیا جا رہا ہے،سٹیج ڈراموں اور جگتوں کا استعمال کیا جا رہا ہے، وہ جگتیں جو عمران خان کے خلاف اور نواز شریف کے حق میں ہیں انکا زیادہ استعمال ہے، گیس اور بجلی کے بلوں ،گانوں کا استعمال کیا جا رہا ہے، یہ پولیٹیکل اینگلنگ ہو رہی ہے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے کہ ویڈیو بنانے والوں کا لہجہ پشتو اور اسکے کپڑے پی ٹی آئی والے ہوں، نواز شریف کی وہ تصویریں استعمال کی جا رہی ہیں جس سے وہ مظلوم دکھائی دیں، نوٹ کرنے والی بات ہے کہ آٹے ،چینی اور مہنگائی پر خواتین عمران خان کو طعنے دے رہی ہیں کہ غلطی ہو گئی ہے ووٹ دیکر، اب ہو کیا رہا ہے؟ تحریک انصاف اور عمران خان کی بڑی طاقت اووسیز پاکستانی اور ہاؤس وائف ہیں، اب دکھا یا جا رہا ہے کہ ہاؤس وائف حکومت کے خلاف ہو گئی ہے آٹے اور چینی کے چکر میں، یوتھیے اور شیر کا لفظ کثرت سے استعمال ہو رہے ہیں اب یہ ویڈیو ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں آ رہی ہیں اور واٹس ایپ پر بھی روزانہ بے تحاشا ویڈیو وائرل کی جا رہی ہیں،یہ دو روز کی بات نہیں، مسلسل ایک ہفتے سے ایک کے بعد ایک ویڈیو کبھی فیس بک، کبھی واٹس ایپ ،لیکن اس کا اوریجنل ٹک ٹاک ہے، منظم طریقے سے سیاسی مہم چلائی جا رہی ہے اور جو پلیٹ فارم استعمال کیا جا رہا ہے وہ ٹک ٹاک ہے، عمران خان کے ٹوٹل خلاف جا رہا ہے اور ن لیگ کے حق میں ہے،
مشبر لقمان نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک گزشتہ سال سب سے زیادہ ڈاؤنلوڈ کی جانے والی ایک ہے، پاکستانی نوجوانوں میں یہ بہت مقبول ہے، حمزہ شہباز کچھ نوجوانوں سے ملتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ایسی ویڈیو بھی وائرل ہیں، ٹک ٹاک ہر طبقے میںمشہور ہے، ٹک ٹاک کے لئے ضروری نہیں کہ آپ پڑھے لکھے ہوں، کسی بھی زبان میں کہیں بھی کر سکتے ہیں، چھوٹی چھوٹی ویڈیوز ہوتی ہیں، ٹویٹر کی طرح پڑھے لکھے اور سمجھ بوجھ کی ضرورت نہیں، مجھے یا میری ٹیم کو معلوم نہیں کہ یہ مہم فنڈڈ ہے یا نہیں لیکن ٹک ٹاک گرلز کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ، ایک خاص سیاسی سوچ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے جو عمران خان کے خلاف ہے اور نواز شریف کے حق میں ہے، یہ عام لوگوں کی جانب سے ویڈیو نہیں بنائی جا رہی بلکہ ٹاپر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے ہیں،اگر آپ غور کریں جن ویڈیو ز میں نواز شریف ہے وہ بہت زیادہ چل رہی ہیں ان کو اچھا خاصا وائرل کیا جا رہا ہے،ٹیگنگ کی جا رہی ہے،
مبشر لقمان نے مزید کہا کہ ایک ہی طرح سے ٹک ٹاک ٹرینڈ بن رہے ہیں ویڈیوز فوری وائرل ہو جاتی ہے،تحریک انصاف اس میں بہت پیچھے ہے، ٹویٹر پر کبھی یہ ٹرینڈ کرتے تھے اب اس میں بھی پیچھے ہیں ان کی ٹیمیں بدل گئی ہیں کبھی فرحان ورک ہوتے تھے کبھی کوئی اور ،پھر ان کے اور سوشل میڈیا کے لوگ آ گئے، انہوں نے سمجھا کہ ہمیں ٹرینڈ کرنا آتا ہے، دو نہیں تو چار گھنٹے میں بن جائے گا، لیکن اب دنیا بدل رہی ہے، اس کا ادراک تحرک انصاف کی سوشل میڈیا کیمپئن کرنے والوں کو نہیں، شاید ان کی ابھی تک نظر ہی نہ پڑی ہو کہ کس طرح تحریک انصاف کے خلاف ٹک ٹاک پر مہم جاری ہے اور نواز شریف کے لئے رائے عامہ ہموا کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی سوئی ہوئی ہے، عمران خان کو چایئے کہ سوشل میڈیا ٹیم کی کلاس لیں، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاک دو لڑکیاں مذاق نہیں تھیں ،وہ ایک باقاعدہ مہم تھی، اب ہزاروں لڑکیاں ہیں، پاکستان میں آنے والے بلدیاتی الیکشن میں ٹک ٹاک بہت زیادہ اثر انداز ہو گا، ویڈیو کو وائرل کرنا انتہائی آسان ہے، اور اس پر زیرو کاسٹ ہے.
غریب عوام کی تکالیف پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، عوام بالخصوص غریب اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت ہر حد تک جائے گی، منگل کو کابینہ اجلاس میں بڑے فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام بالخصوص غریب اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ذوالفقار علی خان، وزارتِ خزانہ، صنعت و پیداوار اور سماجی تحفظ ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں غریب اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ سستے نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی جانب سے لیے گئے بڑے فیصلوں کا اعلان کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ہماری اولین ترجیح عوام باالخصوص غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے جس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر حد تک جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔ اسی اثناء میں تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں۔ قوم اطمینان رکھے کہ ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
وزیراعظم نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ہر صورت کم کرنے کی ہدایت کی،اجلا س میں آٹا ،گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ بھی کریں عوام کو ریلیف دیں،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کے لیےکچھ بھی کرنا پڑے کروں گا،قیمتوں میں کمی کے لیےہر حد تک جائیں گے، احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں گے اگر غریب کا احساس نہیں کر سکتے توحکومت میں رہنے کاحق نہیں،
واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے ،چینی بازار میں 80 سے 85 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،یوٹیلٹی سٹور پر چینی لینے کے لئے جانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہاں چینی کا سٹاک ختم ہو چکا ہے، عام دکانوں پر بھی چینی کی قلت ہے جس کی وجہ سے اکثر دکاندار گاہکوں کو ایک یا دو کلو سے زیادہ چینی نہیں دے رہے.
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی،2 بچوں سمیت 10 افراد زخمی، پاک فوج نے دیا منہ توڑ جواب، کتنا ہوا بھارتی نقصان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں سے باز نہ آیا، پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات نکیال سیکٹر،جبار، سندھا، سنبل گلی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھاری گولہ باری سے شہری آبادی کو نقصان پہنچایا ، بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کو موثر جواب دیا،پاک فوج کے جواب کے نتیجے میں ایک بھارتی فوج ہلاک اور تین زخمی ہوئے، زخمیوں میں ایک بھارتی میجر بھی شامل ہے، آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کو ناقابل تلافی نقصان ہوا اور بھارتی فوج کی کئی چوکیاں تباہ ہوئی ہیں.
دوسری جانب بھارتی ناظم الامورگورواہلو والیا کی دفترخارجہ طلبی کی گئی،بھارتی ناظم الامورکوسیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی پرطلب کرکےاحتجاج ریکارڈ کرایاگیا ،
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 2003ء کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے۔ اس کے اقدامات خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔بھارتی فورسز ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں,بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،
واضح رہے کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے جس کا پاکستانی فورسز بھی بھرپور جواب دیتی ہیں
سینیٹ کمیٹی نے پی سی بی اورسلیکشن ٹیم کی کارکردگی پرسوالات اٹھا دیئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹرعثمان کاکڑکی زیرصدارت کم ترقی یافتہ علاقوں سےمتعلق کمیٹی کااجلاس ہوا، کمیٹی اجلاس میں فٹبال سمیت پی ایس ایل کے امورپرغورکیا گیا
سینیٹ کمیٹی نے پی سی بی اورسلیکشن ٹیم کی کارکردگی پرسوالات اٹھا دیئے،چیئرمین کمیٹی نے سلیکشن ٹیم پررشوت لے کر کھلاڑیوں کی سلیکشن کاالزام عائد کردیا ،چیئرمین کمیٹی عثمان کاکڑ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کومیرٹ پرسلیکٹ نہیں کیاجاتا،رشوت لے کر کھلاڑیوں کوکرکٹ ٹیم کے لیے سلیکٹ کیا جاتا ہے ،سلیکشن کمیٹی پیسے لے کرسلیکشن کرتی ہے ،رشوت ثابت کردیا تومانی صاحب کو کیا سزا دیں گے؟
عثمان کاکڑ نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے ارکان کوکیا سزادیں گے؟پی ایس ایل میں کم ترقی یافتہ علاقاجات کےکھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا جاتا،
فہمیدہ مرزا نے کہا کہ متعلقہ ادارےکوشکایت بھیج دیں.اپنےاختیارات سےباہرجاکرکوئی اقدام نہیں اٹھاسکتی،