Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی کامیابی،نسیم شاہ کی ہیٹرک، وزیراعلیٰ پنجاب نے دی مبارکباد

    ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی کامیابی،نسیم شاہ کی ہیٹرک، وزیراعلیٰ پنجاب نے دی مبارکباد

    ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی کامیابی،نسیم شاہ کی ہیٹرک، وزیراعلیٰ پنجاب نے دی مبارکباد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایک اننگز اور 44 رنز سے بنگلہ دیش کو شکست پاکستانی کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ پاکستانی کرکٹرز نے اپنے اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے بنگلہ دیشی ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے باؤلرز اور بیٹس مینوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔ پاکستانی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جیت کا سفر جاری رہے گا۔کرکٹ ٹیم اگلے ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرکے کلین سویپ کرے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نوجوان باؤلر نسیم شاہ کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک پر مبارکباد دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کم عمری میں نسیم شاہ کی ہیٹرک نہ صرف پاکستان بلکہ نوجوان باؤلر کیلئے بھی ایک اعزاز ہے۔ نسیم شاہ کی باؤلنگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ نسیم شاہ نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ نسیم شاہ نے اپنی عمدہ باؤلنگ کے ذریعے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھ دی ہے ۔امید ہے نو جوان باؤلر نسیم شاہ مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی دکھا کر کامیابیاں سمیٹیں گے۔ میں کرکٹر نسیم شاہ کی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔

  • ملازمین کو دیانتداری سے کام کرنے کو کہا تو مخالف ہو گئے،چلڈرن ہسپتال کے عملے کیخلاف درخواست دائر

    ملازمین کو دیانتداری سے کام کرنے کو کہا تو مخالف ہو گئے،چلڈرن ہسپتال کے عملے کیخلاف درخواست دائر

    ملازمین کو دیانتداری سے کام کرنے کو کہا تو مخالف ہو گئے،چلڈرن ہسپتال کے عملے کے خلاف درخواست دائر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چلڈرن ہسپتال کے عملے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر چلڈرن ہسپتال سمرا زہرا نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، درخواست گزار نے کہا کہ نرس رانی شہزادی، لیب اٹینڈنٹ سمرا ارشد، سینئر کلرک اکرم اور ہیلپر اقبال میرے ماتحت کام کرتے ہیں،ملازمین کو دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت کی تو مخالف ہوگئے،

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

    سال کی سب سے اچھی خبر وفاقی وزیر علی زیدی نے بتا دی

    درخواست گزار نے مزید کہا کہ شعبے میں آنیوالے مریضوں کی مدد کرنے کو کہوں تو ہراساں کرنے لگے، شعبے میں آنیوالے مریضوں کے ٹیسٹ اور چیک کی بجائے انہیں پرائیویٹ طور پر چیک کرانے کیلئے ریفر کر دیتے ہیں، سیکرٹری اور میڈیکل ڈائریکٹر کو کارروائی کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں،

    درخواست گزار نے مزید کہا کہ سیکرٹری اور میڈیکل ڈائریکٹر نے کارروائی کرنے کی بجائے درخواستیں دبا رکھی ہیں، عدالت سیکرٹری سیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال کو انکوائری کا حکم دے، عدالت سیکرٹری اور میڈیکل ڈائریکٹر کو انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے،

  • توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری سکولز پنجاب کو کیا طلب

    توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری سکولز پنجاب کو کیا طلب

    توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری سکولز پنجاب کو کیا طلب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری سکولز پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست پر سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

    عدالت نے مدثر سمیت سات کی درخواستوں پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار طویل عرصے ٹیچر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،درخواست گزاروں حکومتی پالیسی کے تحت ریگولر نہیں کیا جا رہا ہے،

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

    سال کی سب سے اچھی خبر وفاقی وزیر علی زیدی نے بتا دی

    وکیل درخواست گزار نے موقف اپنا یا کہ عدالت نے انکی درخواستوں کو دادرسی کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب کو بھجوا دی،
    عدالت کے یکم نومبر 2019 کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،عدالت سیکرٹری تعلیم سکولز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے .

  • شہباز شریف کا اسحاق ڈار کی ملک کے لیے خدمات کا بیان ،فیاض الحسن چوہان نے کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف کا اسحاق ڈار کی ملک کے لیے خدمات کا بیان ،فیاض الحسن چوہان نے کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف کا اسحاق ڈار کی ملک کے لیے خدمات کا بیان ،فیاض الحسن چوہان نے کھری کھری سنا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیانات پر وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے رد عمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانے پر واویلا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اسحاق ڈار نیب کے کیسز میں عدالتوں کو مطلوب ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نادہندگان کی جائیداد قُرقی و نیلامی قانونی و آئینی عمل ہے۔ حکومتِ پاکستان نے اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام کرنے کی بجاۓ عام عوام کی فلاح کے لیے استعمال کرنا مناسب سمجھا۔ شہباز شریف کی جانب سے اسحاق ڈار کی ملک کے لیے خدمات کا بیان مضحکہ خیز ہے۔ اسحاق ڈار نے ملک کو 24000 ارب کا مقروض کیا۔

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار آلِ شریف کے کالے دھن کو سفید اور جھوٹ کو سچ کی خدمات بخوبی سر انجام دیتے رہے۔ آلِ شریف کی منشی گیری کے چکر میں اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کی کمر توڑ ڈالی۔ اسحاق ڈار قوم کو معاشی نمبروں کے ہیر پھیر میں پھنسا کر رفو چکر ہو گئے.

    مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ کے گھر کو پناہ گاہ میں بدل دیا گیا

    حکومت نےا سحاق ڈار کے گھر میں بستر لگوا دیئے، سات کنال کے بنگلے میں تمام کمروں میں بستر لگا دیئے گئے، گھر کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ لگا دیا گیا،گھر کے دونوں طرف وسیع لان ہے،

    اسحاق ڈار کے گھر میں موجود تمام کمرے ائیر کنڈیشنڈ ہیں جہاں غریب افراد گرمیوں میں سکون سے رہ سکیں گے ۔پنا گاہ میں خواتین کی رہائش کا الگ انتظام کیا گیا ہے، کھانے کے ٹیبل بھی لگوا دیئے گئے، اسحاق ڈار جس کھانے کے میز پر بیٹھتے تھے اب وہاں غریب بیٹھیں گے

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی ہونی تھی تا ہم عدالتی حکم امتناع اور گاہک نہ آنے کی وجہ سے بولی روک دی گئی تھی، ،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاوَن لاہورنے نیلامی اگلی تاریخ تک موخر کر دی تھی

    اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے اس موقع پر کہا کہ اسحاق ڈار کے سیکریٹری نے اسٹے آرڈر دکھایاہے قانونی ٹیم اسٹے آرڈر کا جائزہ لے گی،بارش اور موسم خراب ہونے کےباعث خریدار نہیں پہنچ سکے دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلی تاریخ تک نیلامی موخر کر دی ہے

    قبل ازیں اسحاق ڈار کی اہلیہ کا نیب کی جانب ضبط شدہ گھر واپس لینے کا کیس،تبسم اسحاق کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 نومبر 2019 کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

    سال کی سب سے اچھی خبر وفاقی وزیر علی زیدی نے بتا دی

    عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 13 فروری تک جواب طلب کر لیا،وکیل نے کہا کہ گلبرگ لاہور میں گھر 14 فروری 1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اہلیہ کو دیا، نیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دیا، احتساب عدالت نے تبسم اسحاق کی نیب کے اقدام کیخلاف درخواست 7 نومبر 2019 کو خارج کی،

    گھر کو پناہ گاہ بنانے پر اسحاق ڈار کی اہلیہ پہنچی عدالت، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

     

     

  • حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری

    حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری

    حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ شہباز شریف نے جو دس سال کام نہین کیا وہ ہم کریں گے، میں نے صحافیوں کو جو لاہور ملتان، پنڈی میں جو پلاٹ رہ گئے تھے وہ دلوانے ہیں اس حوالہ سے وزیراعلیٰ سے بات کروں گا،مشورہ سن لیا کریں ، ضروری نہیں کہ مشورہ مانا جائے، جہانگیر ترین ہمارے لئے قابل احترام ہیں، آج نئی چیزوں پر بات ہوئی، وہ بھی بتائیں گے، کمیٹی کا ہر ممبر قابل احترام ہے،

    پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ افسروں کے بارے میں ہم نے کوئی بات نہیں کی، دس سال ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر گزارے تھے، نئے معاملات سے متعلق جلد نئی اور اچھی خبر دیں گے،حلقے کے عوام کو مطمئن کریں گے،حکومتی ٹیم سےمہنگائی سے متعلق بھی بات ہوئی،

    پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جو دس سال کام نہین کیا وہ ہم کریں گے، میں نے صحافیوں کو جو لاہور ملتان، پنڈی میں جو پلاٹ رہ گئے تھے وہ دلوانے ہیں اس حوالہ سے وزیراعلیٰ سے بات کروں گا، یہ یاد کرواتے رہنا ہے،

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ الحمد للہ اچھی بات چیت ہوئی، بیٹھ کر ساری چیزوں پر بات چیت ہوئی، اب کوئی ایسا ایشو نہیں، جو دوسرے ایشوز جس میں چیزیں سامنے آئیں، جو چیلنجز درپیش ہیں حکومت کو ہم مل جل کر مشاورت کے ساتھ چلیں گے، حکومتوں‌کو مسائل درپیش آتے رہتے ہیں، ہر مسئلے کا حل نکالیں گے، ہم سارے نیک نیت لوگ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی آئے اور اس کے اثرات نیچے سطح تک جانے چاہئے.

    پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ہمیں عمران خان کی قیادت، نیت اور کوشش میں کوئی شک نہیں،طریقہ کار میں بہتری لانے کے لئے ہم محنت کریں گے، نیک نیتی سے محنت ہو تو منزل مل جاتی ہے، ہمارا ااتحاد الیکشن تک چلے گا اور الیکشن کے بعد ہم اکٹھے ہوں‌گے، مشاورت سے کام کریں گے تو اللہ کی مدد آئے گی، میں دل کی گہرائیوں سے کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،یہ ہمارے گھر آئے اور بات چیت ہوئی.

    حکومتی کمیٹی کی ق لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پرویز خٹک اور پرویز الہیٰ نے کیا بڑا اعلان

  • حکومتی کمیٹی کی ق لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پرویز خٹک اور پرویز الہیٰ نے کیا بڑا اعلان

    حکومتی کمیٹی کی ق لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پرویز خٹک اور پرویز الہیٰ نے کیا بڑا اعلان

    حکومتی کمیٹی کی ق لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پرویز خٹک اور پرویز الہیٰ نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مسلم لیگ ق کے وفد سے ملاقات کی، کمیٹی میں اسد عمر، پرویز خٹک ،گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی

    ملاقات کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ الحمد للہ اچھی بات چیت ہوئی، بیٹھ کر ساری چیزوں پر بات چیت ہوئی، اب کوئی ایسا ایشو نہیں، جو دوسرے ایشوز جس میں چیزیں سامنے آئیں، جو چیلنجز درپیش ہیں حکومت کو ہم مل جل کر مشاورت کے ساتھ چلیں گے، حکومتوں‌کو مسائل درپیش آتے رہتے ہیں، ہر مسئلے کا حل نکالیں گے، ہم سارے نیک نیت لوگ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی آئے اور اس کے اثرات نیچے سطح تک جانے چاہئے.

    پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ہمیں عمران خان کی قیادت، نیت اور کوشش میں کوئی شک نہیں،طریقہ کار میں بہتری لانے کے لئے ہم محنت کریں گے، نیک نیتی سے محنت ہو تو منزل مل جاتی ہے، ہمارا ااتحاد الیکشن تک چلے گا اور الیکشن کے بعد ہم اکٹھے ہوں‌گے، مشاورت سے کام کریں گے تو اللہ کی مدد آئے گی، میں دل کی گہرائیوں سے کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،یہ ہمارے گھر آئے اور بات چیت ہوئی.

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایک وفد نے آج ملاقات کی پہلے بھی ہماری میٹنگز ہوئی، معمولی باتوں کو بڑی غلط فہمی بنا دیا لوگوں نے، ہم پہلے بھی ساتھ تھے اور پھر بھی رہیں گے، ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، مل بیٹھ کر سب مسئلے حل کریں گے، اتحادیوں کے ساتھ مل جل کر چلیں گے اور فیصلے کریں گے، دوبارہ خوش آئند فیصلہ ہے کہ یہ غلط فہمی دور ہو گئی کہ ہمارے اتحادی کہیں نہیں جا رہے، ایشوز آتے رہتے ہیں جو ہم نے خوش اسلوبی کے ساتھ طے کر لئے، تین سال تک یہ ہمارے اتحادی ہی رہیں گے، ایم کیو ایم بھی ساتھ رہے گی

  • گٹکا مافیا کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت، عدالت نے دیا بڑا حکم

    گٹکا مافیا کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت، عدالت نے دیا بڑا حکم

    گٹکا مافیا کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت، عدالت نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گٹکے، مین پوری اور ماوے پر پابندی کے لیے دائر کیس کی سماعت ہوئی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کے مدعی مقدمہ نسیم حیدر منہ کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

    عدالت میں گٹکے کے خلاف کیس کے مدعی نسیم حیدر کی بہن اور والدہ بھی پیش ہوئیں، متوفی کی بہن نے روتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ میرے دو بھائی تھے، دونوں ہی کینسر سے انتقال کر گئے، میرے بھائی کی بہت اذیت ناک موت ہوئی، گٹکے کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

    مدعی کے وکیل مزمل ممتاز نے عدالت میں کہا کہ نسیم حیدر کے منہ میں کیڑے پڑ گئے تھے، غسل دیتے ہوئے لوگ گھبرا رہے تھے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اب تک پابندی سے متعلق بل کیوں منظور نہیں ہوا ہے؟ سندھ حکومت نے جواب دیا کہ بل کابینہ سے منظوری کے بعد گورنر سندھ کو بھیجا گیا ہے۔

    عدالت نے کہا کہ شہر میں گٹکے اور ماوے کے خلاف آپریشن سست روی کا شکار ہے، شہر میں گٹکے کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے، کیا گٹکا استعمال کرنے والوں نے منہ کے کینسر میں مبتلا لوگوں کی تصاویر دیکھی ہیں؟

    مدعی کے وکیل نے کہا کہ جوڑیا بازار میں گٹکے کی فروخت اور اس کے کارخانے چل رہے ہیں، پولیس حکام نے بتایا کہ پورے صوبے میں گٹکے کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

    عدالت نے کہا کہ رینجرز بھی گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور پولیس کی مدد کرے، آیندہ سماعت تک بتایا جائے پولیس نے کتنے آپریشن کیے، کتنی ایف آئی آر کاٹیں، آئی جی سندھ بھی گٹکے، مین پوری کے خلاف کارروائی تیز کر دیں، آئندہ سماعت تک قانون سازی کے حوالے سے بھی حتمی رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت میں مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

    سندھ ہائیکورٹ میں گٹکا مافیاکے خلاف پٹیشن داخل کرنے والا نسیم حیدر والد کوثر حسین کا گٹکا کھانے سے کینسر کی وجہ سے  یکم فروری کو کراچی میں وفات پا گیا

    نسیم نے گٹکا مافیا کے خلاف 15 جولائی کو گزشتہ برس تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ وہ تین سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہے،نسیم کو کافی عرصہ سے منہ کا کنسر تھا اور ایک جبڑا خراب ہو چکا تھا جس کی وجہ سے وہ کچھ کھا نہیں سکتا تھا

    سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا مافیا کے خلاف مقدمات میں دفعہ 337-J کا اضافہ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں ناقابل ضمانت دفعہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    گٹکا بنانےاورفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی،عدالت نے کب تک مہلت دیدی؟

    گٹکا مافیا کے خلاف ناقابل ضمانت دفعہ لگنے کے بعدگٹکے کے کیس میں 160 سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے 80 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کیں جب کہ ضلع ویسٹ کی عدالتوں نے 50، سینٹرل اور ساؤتھ کی عدالتوں نے 15،15 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کریں۔

    گٹکا مافیا کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے واضح کیا کہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں، خطرناک اشیا فروخت کرنے والوں کو 10 سے 14 سال قید بامشقت ہوسکتی ہے

  • احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت، نیب نے عدالت میں کیا کہا؟

    احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت، نیب نے عدالت میں کیا کہا؟

    احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت، نیب نے عدالت میں کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگی رہنما احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی

    نیب حکام نے عدالت سے جواب جمع کروانے میں مزید وقت مانگ لیا، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تحریری جواب جمع کروانے کے لئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے نیب سے جواب جمع کروانے کی ہدایت کی.

    عدالت نے 13 فروری تک سماعت ملتوی کر دی.

    رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

    احسن اقبال کے بھائی نے ضمانت بعد ازگرفتاری کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ احسن اقبال کو26 دسمبر2019 کو گرفتار کیا گیا،26 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں رکھا گیا، درخواست میں احسن اقبال کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    احسن اقبال کیخلاف اقامہ ،بیرون ملک ملازمت کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں، نیب نے عدالت میں کہا کہ احسن اقبال اقامے کی بنیادپرملازمت کرتے رہے، احسن اقبال کےخلاف تحقیقات کرناچاہتے ہیں، دستاویزات بہت زیادہ ہیں ،مزید وقت درکارہے،احسن اقبال اپنے علاقے کو نوازنا چاہتے تھے ، احسن اقبال نے اپنی خواہش کیلئےسرکاری خزانہ لٹادیا،

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس طلب، ایجنڈہ جاری، حج اخراجات بارے ہو گا حتمی فیصلہ

    وفاقی کابینہ اجلاس طلب، ایجنڈہ جاری، حج اخراجات بارے ہو گا حتمی فیصلہ

    وفاقی کابینہ اجلاس طلب، ایجنڈہ جاری، حج اخراجات بارے ہو گا حتمی فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل منگل کو ہوگا، کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2020کی منظوری دی جائے گی اور رواں سال حج اخراجات سے متعلق فیصلہ بھی ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کابینہ میں اشیائےخوردونوش پرپالیسی بھی وضع کریں گے اور اجلاس میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں کم کرنےکافیصلہ ہوگا جبکہ غذائی اجناس کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق اہم اعلان کیا جائے گا

    ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے اور احساس پروگرام کے اشتراک پربھی بات ہوگی جبکہ ملک کی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ کو گندم آٹا بحران پر تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

    کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ ملائشیا پر اعتماد میں لیں گے جبکہ اتحادیوں سے مذاکرات پربات ہوگی اور بچوں سےزیادتی کے ملزمان کی سزاؤں پر قرارداد کا معاملہ بھی زیر بحث آئےگا۔

    حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

    حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

    حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان

    ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے کیا موجودہ حکومت کو چیلنج

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے رواں سال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال حج مزید مہنگا ہو گا، سعودی عرب میں ٹیکسز پر ٹیکسز کے نفاذ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے حج اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں، خواہش ہے کہ سستا حج کرا سکیں لیکن اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں امسال حج مزید مہنگا ہو گا۔ حج اور کرتارپور کا موزانہ نہیں کیا جا سکتا، کرتارپور ایک راہداری ہے جو کہ صرف 4 کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کیلئے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40 روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں۔

  • بھارتیی اینٹی ٹینک مائن سیلاب میں بہہ کر پہنچی پاکستان

    بھارتیی اینٹی ٹینک مائن سیلاب میں بہہ کر پہنچی پاکستان

    بھارتیی اینٹی ٹینک مائن سیلاب میں بہہ کر پہنچی پاکستان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی اینٹی ٹینک مائین سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 18 پاؤنڈ وزنی مائن سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان پہنچ گئی

    پاکستا ن پہنچنے پر حکام نے اینٹی ٹینک مائن کو تحویل میں لے لیا اور کاروائی شروع کر دی، مائن کا وزن 18 پاؤنڈ بتایا گیا ہے، پسرور کی پھلواڑہ پولیس نے مائن کو تحویل میں لے کر بم ڈسپوزل سکواڈ کے حوالے کر دیا.

    قبل ازیں گذشتہ برس دسمبر میں بھی ظفروال نالہ ڈیک کے مقام سے بھارتی ساختہ انٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی تھی ، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے اینٹی ٹینک مائن کو تحویل میں لے لیا تھا۔

    قبل ازیں‌23 ستمبر کو گزشتہ برس سیالکوٹ کے علاقے سے ورکنگ باؤنڈری کے گاؤں کوٹھے سے بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد ہوا ہے ، 51 ایم ایم کا مارٹرگولہ کھیتوں سے برآمد ہوا ،اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولہ تحویل میں لےکر ناکارہ بنا دیا ،

    قبل ازیں 9 ستمبر کو بھی چپراڑسیکٹرمیں کھیتوں سے بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد ہوا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولے کوتحویل میں لے لیا، سیکورٹی حکام نے بھارتی ساخت گولہ ملنے پر تحقیقات شروع کر دیں.