Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مشیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی ہو رہی ہے یا نہیں؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    مشیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی ہو رہی ہے یا نہیں؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    مشیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی ہو رہی ہے یا نہیں؟ وزیراعظم نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر بیمار ہیں، نیا بندہ لائیں گے

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات اورتحفظات بارے بھی بات چیت ہوئی،

    وزیراعظم عمران خان نے پارٹی و حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں‌کہا کہ نیا چیئرمین ایف بی آر لائیں گے،مشیر خزانہ حفیظ شیخ ہی رہیں گے ان کو تبدیل نہیں کیا جا رہا تا ہم شبر زیدی کی بیماری کی وجہ سے نیا چیئرمین ایف بی آر لایا جائے گا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشیرخزانہ بہترین کام کررہےہیں،تبدیلی زیرغورنہیں،

    دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ممبر ایڈمن اور گریڈ 22 کی آفیسر ان لینڈ ریونیو نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹی فیکیشن کے مطابق نوشین جاوید امجد کو 31 جنوری سے یہ نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

  • پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی وقار حسن بھی چل بسے

    پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی وقار حسن بھی چل بسے

    پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی وقار حسن بھی چل بسے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹروقارحسن کراچی میں وفات پا گئے،

    قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی وقار حسن 87 برس کی عمر میں وفات پا گئے، وقار حسن پاکستان کی پہلی ٹیسٹ الیون کا حصہ تھے، وقار حسن نے پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ کھیلے اور 1071 رنز اسکور کیے تھے .

    وقار حسن نے 1952 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلا تھا.

    وقار حسن 12 ستمبر 1932ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے، گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی وہ داتیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بہت اچھے کھلاڑی تھے۔ سابق سپنر پرویز سجاد ان کے بھائی ہیں، وہ بحران کے وقت بہت اچھا کھیلتے تھے۔

    وقار حسن نے 21 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 315 رنز کی اوسط سے 1071 رنز بنائے۔ انہوں نے ایک سنچری اور چھ نصف سنچریاں بنائیں۔ ایک اننگز میں ان کا زیادہ سے زیادہ سکور 189 رنز تھا۔ وہ دائیں ہاتھ سے بائولنگ بھی کرتے تھے۔ انہوں نے 99 فسٹ کلاس میچز کھیلے۔ 1952ء میں بھارت سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

    اب پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کا کوئی رکن حیات نہیں رہا.

  • زینب الرٹ بل، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کی بڑی سفارش،کہا حکومت کرے یہ کام

    زینب الرٹ بل، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کی بڑی سفارش،کہا حکومت کرے یہ کام

    زینب الرٹ بل، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کی بڑی سفارش،کہا حکومت کرے یہ کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں زینب الرٹ بل پرغورکیا گیا،کمیٹی نے بچوں سے زیادتی کے کیسز کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی تجویز دی ہے،

    چیئرمین کمیٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ زینب الرٹ بل میں کئی سیکشن ایسے ہیں جو نظرانداز ہوگئے،بل کا اطلاق پورے ملک کے لیے ہونا چاہیے،بچہ لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے کے باوجود پولیس موثر اقدامات نہیں کرتی،تھانوں میں ایف آئی آر کا اندراج تاخیر سے ہوتا ہے،

    زینب الرٹ بل، کم عمر بچوں سے زیادتی اور قتل کے جرم پر سزائے موت ختم کر دی گئی،بل میں 18سال سے کم عمربچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرم کے لیے 10سے 14 سال قید تجویز کی گئی ہے.اس سے قبل پیش ہونے والے بل میں بچوں سے زیادتی اور قتل پر سزائے موت تجویز کی گئی تھی،بل میں مجرم پر ایک سے 2 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا بھی تجویز کی گئی.

    قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے قتل اورزیادتی کے مجرموں کے لیے 10سے14سال قید کی سزا تجویز کی،قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں جرمانہ کی سزا بھی ختم کردی گئی.

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کو کافی عرصے تک طول دیا ,قائمہ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 اکتوبر 2019 کو ’زینب الرٹ بل‘ کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ بل صرف اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔ اسے ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

    زینب الرٹ جوابی ردعمل اور بازیابی بل 2019ء پر قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ شازیہ مری نے پیش کی۔ اسلام آباد میں معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ زینب الرٹ بل کو بغیر کسی تاخیر کے منظور کیا جائے۔ جمعہ کو بل منظور کر کے سینیٹ کو بھجوا دیا جائے۔ پہلے ہی بہت تاخیرہو چکی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ فوری قانون سازی کا مرحلہ مکمل ہو جائے۔

    زینب الرٹ بل قصور کی ننھی بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد وقافی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پیش کیا تھا۔ بل کا مقصد 18 سال سے کم عمر لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے تحفظ کے لیے قوانین واضع کرنا ہے۔ بل کے مطابق اسلام آباد میں ’چلڈرن پروٹیکشن ایکٹ 2018‘ کے تحت ادارہ قائم کیا جائے گا جبکہ لاپتہ بچوں کی فوری بازیابی کیلئے ’زارا‘ یعنی زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی کا قیام بھی بل کا حصہ ہے۔

    زیب الرٹ بل کے تحت بچوں سے متعلق معلومات کے لیے پی ٹی اے، سوشل میڈیا اور دیگر اداروں کے تعاون سے ہیلپ لائن اور ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل قومی کمیشن برائے حقوق طفل متعلقہ ڈویژن کی مشاورت سے سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے گا۔

    اس بل کے تحت گمشدہ بچوں کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کرنے میں تاخیر پر سرکاری افسروں کو ایک سال تک قید کی سزا بھی ہو سکے گی۔

    زینب بل کے تحت زاراکے نام سے اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ بل کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچوں سے متعلق جرائم کا فیصلہ تین ماہ کے اندرہوگا۔ بچوں کے خلاف جرائم پر کم سے کم دس سال اور زیادہ سے زیادہ 14 سال قید سزا دی جاسکے گی اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہوسکے گا۔گمشدہ بچوں سے متعلق ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔

    1099فری ہیلپ لائن قائم کی جائے گی جس پر بچے کی گمشدگی، اغوا اور زیادتی کی اطلاع فوری طور پر ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، ہوائی و ریلوے اڈوں، مواصلاتی کمپنیوں کے ذریعے دی جائے گی۔ بل میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق جو سرکاری افسر دو گھنٹے کے اندر بچے کے خلاف جرائم پر ردعمل نہیں دے گا اسے بھی سزا دی جاسکے گی۔لاپتہ یا اغواشدہ بچے کی بازیابی کے لئے ضابطے کے تحت عمل نہ کرنے والا پولیس افسر دفعہ 182 کا مرتکب قرار دیا جائے گا

    بل کے متن کے مطابق 18سال سے کم عمر بچوں کااغوا، قتل، زیادتی، ورغلانے، گمشدگی کی ہنگامی اطلاع کے لئے زینب الرٹ جوابی ردعمل و بازیابی ایجنسی قائم کی جائے گی۔ بچے کو منقولہ جائیداد ہتھیانے کے لئے اغوا پر چودہ سال قید دس لاکھ جرمانہ ہوسکے گا۔تاوان کے لئے اغوا کرنے والے کسی بھی شخص کو عمر قید اور دس سال جرمانہ ہوگا۔

     

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

     قومی اسمبلی میں زینب الرٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا . امید ہے سینیٹ میں بھی اس قانون کو جلد منظور کرلیا جائے گا معصوم بچوں کی حفاظت حکومت کی اوّلین زمہ داری ہونی چاہیے امید ہے اس قانون اور نظام سے آئندہ ہمارے معصوم بچوں کی حفاظت میں مدد ملے گی

  • ترک صدر کے دورہ پاکستان سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کیا اہم اعلان

    ترک صدر کے دورہ پاکستان سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کیا اہم اعلان

    ترک صدر کے دورہ پاکستان سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ترک صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر حماداظہر،مشیر خزانہ،مشیرتجارت اور متعلقہ وزارتوں کے افسران شریک ہوئے.

    اجلاس میں ترک صدر کے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات و تعاون کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے برادارانہ تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ،دونوں ممالک مشکل کی ہر گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، ترکی کامسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت لائق تحسین ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے دو طرفہ خصوصاً معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے ،مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں ترک صدر کا دورہ اہم سنگ میل ہوگا

    وفاقی وزیرحماداظہرکو معاہدوں پر پیش رفت کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیش رفت کا جائزہ لینے کےلیےہر ماہ اجلاس منعقد کیا جائے

    ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ، 13 رکنی سیکیورٹی ٹیم پرواز ٹی کے 710 پر استنبول سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، ٹیم طیب اردگان کے دورہ سے پہلے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔

    ترک صدر 13فروری کو پاکستان پہنچیں گے اور 14فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں گے

    ترک صدر پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سیاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر، وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزاز میں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے، پاک، ترک اعلی سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا۔

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے، ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار،بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان قبل ازیں 3 بار معطل ہوا، وزیراعظم نے جنوری 2019میں ترک صدرکو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

    واضح رہے ترک صدر مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، اقوام دنیا میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی پاکستان نے ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کاروائی، پہاڑی علاقے سے 82 کلو منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کاروائی، پہاڑی علاقے سے 82 کلو منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کاروائی، پہاڑی علاقے سے 82 کلو منشیات برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر (بلوچستان) کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے.

    پاکستان کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق ۔گذشتہ رات موبائل گشت کے دوران کلانچ تربت روڈ کے مقام پر ایک مشکوک نقل و حرکت کاتعاقب کیا گیا۔ موبائل گشت کودیکھ کر ملزمان رات کے اندھیرے اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔مشکوک پہاڑی علاقے کی تلاشی کے دوران 82 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآ مدکرلی گئی ہے۔

    خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 2,273.04 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لیکرمزیدتفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کاروائی، 22 ملزمان گرفتار، کیا کیا برآمد ہوا؟

  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے کس کے نام کی کی گئی سفارش؟

    جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے کس کے نام کی کی گئی سفارش؟

    جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے کس کے نام کی کی گئی سفارش؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیا،نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے لیے جسٹس محمد قاسم خان کے نام کی سفارش کی گئی ہے

    جسٹس محمد قاسم خان کا نام منظوری کےلیےپارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیج دیا گیا،لاہورہائیکورٹ کےموجودہ چیف جسٹس مامون الرشید شیخ 18 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے،جسٹس محمد قاسم خان 5 جولائی 2021 تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہیں گے

    پارلیمانی کمیٹی جوڈیشل کمشین کی سفارشات کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے گی

  • مقدمات کی سماعتوں میں حائل رکاوٹیں دور کر رہے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    مقدمات کی سماعتوں میں حائل رکاوٹیں دور کر رہے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    مقدمات کی سماعتوں میں حائل رکاوٹیں دور کر رہے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ بلا تاخیر انصاف کی فراہمی میں لاء افسران کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور لاء افسران کے ساتھ ساتھ عدالتی عملے کے تعاون سے زیر تصفیہ مقدمات کے فیصلے کم سے کم عرصے میں سنائے جاسکتے ہیں جس سے شہریوں کو عرصہ دراز تک عدالتوں کے چکر کاٹنے سے چھٹکارہ حاصل ہو سکتا ہے اور عدالت عظمی کا مقصد یہی ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر انصاف اور قانون کا بول بالا ہو اور سائلان کی عدلیہ سے توقعات پوری ہوں۔

    انہوں نے یہ بات پیر کو اپنے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لاء افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل چوہدری محمد حسین، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سیکریٹری ٹو چیف جسٹس محمد صالح اور پرسنل سیکریٹری شہزاد حسین بھی موجود تھے۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے کہا کہ لاء افسران کی مقدمات کے جلد تصفیے کے لئے شبانہ روز کاوشیں لائق تحسین ہیں اور راولپنڈی کے لاء افسران نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اور قانونی کی حکمرانی قائم رکھنے اور انصاف اور قانون کے تقاضے پورے کرنے میں نمایاں کردار ادا ہے جس پر انہیں فخر ہے۔

    انہوں نے کہاکہ پیشہ وارانہ سہولیات میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن کوششں جار ی ہیں اور اس مقصد کے لئے ترقیاتی منصوبوں کو تیزرفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نہ صرف شہروں بلکہ دور دراز کے دشوار گذار مقامات اور علاقوں میں بھی لاء افسران اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے مقدمات کی سماعت میں تیزی آئی ہے اور ریکارڈ بعداد میں مقدمات کے فیصلے ہو رہے ہیں۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ انصاف کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور وکلاء بردار ی کے تعاون سے تمام عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو بلا تاخیرنمٹا نے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی میں بہتری لائی جا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ مقدمات کی سماعتوں میں حائل رکاوٹیں دور کر رہے ہیں۔

  • عوام کو ریلیف کیسے مل سکتا ہے؟ مریم اورنگزیب نے دیا بڑا مشورہ

    عوام کو ریلیف کیسے مل سکتا ہے؟ مریم اورنگزیب نے دیا بڑا مشورہ

    عوام کو ریلیف کیسے مل سکتا ہے؟ مریم اورنگزیب نے دیا بڑا مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے استعفے سے ہی قوم کو فوری ریلیف مل سکتا ہے

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب، آپ نے اپنے اے ٹی ایمز کو پورا موقع دیا، 48 گھنٹے گزر گئے، آٹا چینی چور مافیا کی اب تک تلاشی نہیں ہوئی، عوام کو ریلیف دینے کا جھوٹ بول کر اور انکوائری کا ڈرامہ کر کے لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں، عمران صاحب چھوٹے دکانداروں پر چھاپے مارنے سے اصل مافیا نہیں بچ سکتا،آٹا، چینی چور مافیا کی سرپرستی وزیراعظم کر رہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی اب تک تلاشی کیوں نہیں ہوئی؟ وزیر اعظم کے استعفے سے ہی قوم کو فوری ریلیف مل سکتا ہے، جہانگیر ترین کو امیر ترین اور عوام کو غریب ترین کر دیا گیا نااہل ترین،نالائق ترین اور کرپٹ ترین ٹولے کی وجہ سے ملک مہنگا ترین ہو گیا،

    واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے ،چینی بازار میں 80 سے 85 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،یوٹیلٹی سٹور پر چینی لینے کے لئے جانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہاں چینی کا سٹاک ختم ہو چکا ہے، عام دکانوں پر بھی چینی کی قلت ہے جس کی وجہ سے اکثر دکاندار گاہکوں کو ایک یا دو کلو سے زیادہ چینی نہیں دے رہے.

    چینی کی قیمت میں اضافے کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ چینی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں یو رہی ہیں، شوگر ملز اپنے سٹاک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہی، پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی،

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    درخواست میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے منافع کا حوالہ دیا گیا، درخواست گزار کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اقدامات نہ کرکے وقت ضائع کر رہی ہے،حکومت کو فرانزک آڈٹ کرکے چینی کی قیمت مقرر کی جائے،

  • مولانا کو آزادی مارچ کی ناکامی کا صدمہ، اپوزیشن یہ کام کرے تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے، فردوس عاشق اعوان

    مولانا کو آزادی مارچ کی ناکامی کا صدمہ، اپوزیشن یہ کام کرے تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے، فردوس عاشق اعوان

    مولانا کو آزادی مارچ کی ناکامی کا صدمہ، اپوزیشن یہ کام کرے تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے، فردوس عاشق اعوان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ادارے ملک کی قوت اورعمران خان قوم کی پہچان ہیں۔مولانا فضل الرحمن کی بہکی بہکی باتیں ان کی مایوسی کا واضح اظہار ہیں۔محسوس ہوتا ہے کہ آزادی مارچ کی ناکامی کا صدمہ مولانا صاحب برداشت نہیں کر پائے۔ اپنی اوراپنے کارکنان کی توانائیاں مزید ضائع کرنے کی بجائے 2023 تک آرام کریں۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ مولانا آپ آزادی مارچ میں حکومت ختم کرنے نکلے تھے لیکن حکومت مزید مضبوط ہو گئی۔آپ کا کندھا استعمال کرنے والے لندن پہنچ چکے ہیں۔مولانا صاحب ایک سیٹ کی خاطر کیوں خود کو رسوا کرنے پر تلے ہوئے ہیں؟

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مہنگائی پر سیاست کرنے والی اپوزیشن قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کردے تو عوام کو کافی حد تک ریلیف مل سکتا ہے۔ عمران خان دشمنی اور اقتدار کی ہوس میں یہ اندھے ہو چکے ہیں ۔ عوام نے انتخابات میں جن کی کشتی ڈبوئی تھی وہ اقتدار کی کشتی سے محرومی کا غم کسی اور طرح دور کریں ۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی ریلیف کیلئے عوام کے ریلیف کا واویلا مچانے والوں کو قوم خوب جانتی ہے۔ان کا بویا ہوا آج مہنگائی کی صورت پوری قوم کاٹ رہی ہے ۔ذاتی ریلیف لے کر بھاگ جانا ان کی پہچان ہے۔ قوم کو قرض کی دلدل میں پھنسانے والے آج عوام کے ہمدرد بننے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کو عوام کا بے حد احساس اور درد ہے اور وہ انہیں ریلیف دینے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے

  • کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے،

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں کار میں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، کار میں دھماکے سے کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے، دھماکے کے بعد مقامی ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

    شام کے شہر عفرین میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے،

    گزشتہ برس دسمبر میں بھی ایک کار بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے