Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شہر قائد میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ، ایک دن میں کتنے افراد زخمی ہوئے؟

    شہر قائد میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ، ایک دن میں کتنے افراد زخمی ہوئے؟

    شہر قائد میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ، ایک دن میں کتنے افراد زخمی ہوئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،ایک ہی دن میں کتوں کے کاٹنے کے 47 کیسز رپورٹ ہوئے،کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں3بچے بھی شامل ہیں

    جناح اسپتال کراچی میں کتوں کے کاٹنے 11 زخمیوں کو لایا گیا،انڈس اسپتال کراچی میں کتوں کے کاٹنے 25 زخمیوں کو لایا گیا،لیاری جنرل اسپتال میں ایک بچے سمیت 7 افراد لائے گئے،عباسی اسپتال کراچی میں کتوں کے کاٹنے سے ایک بچے سمیت 4 افراد کو لایا گیا، سرجانی ٹاون میں 6سال کی بچی بھی کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوئی.

    سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

    آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

    رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

    یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

    سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کی ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، بلدیات، صحت ، پلاننگ حکام اور ٹاسک فورس کے اراکین عدالت میں پیش ہوئے.ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے اطفال ڈاکٹر جمال رضا بھی عدالت میں پیش ہوئے،

    عدالت نے کہا کہ چانڈکا میڈیکل اسپتال میں حسنین کا صحیح علاج نہیں ہوا،لاڑکانہ میں بہترعلاج کی عدم فراہمی پرآپ لوگوں نے کوئی ایکشن لیا؟ پلاننگ حکام نے جواب دیا کہ محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز کا ان پٹ نہیں،پی سی ون کا فارمیٹ درست نہیں تھا

    عدالت نے پلاننگ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پہلی بار پی سی بنائی گئی تھی؟یہ صرف وقت کےضیاع کی باتیں ہیں،جب پی سی ون بن رہا تھا تو آپ نے ان پٹ کیوں نہیں لیا ؟ عدالت نے استفسار کیا کہ کتوں سے لائیواسٹاک کا کیا تعلق ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ سندھ میں 64 وٹرنری اسپتال لائیو اسٹاک کے ماتحت ہیں،

    عدالت نے چیئرمین ٹاسک فورس اور اسپیشل سیکریٹری بلدیات کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا.عدالت نےاسپیشل سیکریٹری بلدیات کو شو کاز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا،

    ایڈیشنل سیکریٹری منصوبہ بندی وترقی کی جانب سے عدالت سے معافی کی درخواست کی گئی تو عدالت نے کہا کہ درمیان میں مت بولیں ورنہ آپ کو نوٹس جاری کردیں گے،عدالتی حکم کے باوجود ہیلپ لائن کے متعلق اشتہار جاری نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالتی حکم پر کیوں عمل درآمد نہیں کیا گیا،سیکرٹری بلدیات کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے جواب طلب کر لیا.

    این آئی سی ایچ نے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا کہ بچہ جب داخل کیا گیا تو اس کی حالت تشویشناک تھی،بچےکا این آئی سی ایچ میں 27 روز تک علاج کیا گیا،عدالت نے ڈی جی صحت کی سربراہی میں حسنین کی ہلاکت کی انکوائری کا حکم دے دیا

    عدالت نے ڈی جی صحت کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کو لاڑکانہ، حیدرآباد اورکراچی جانے کی ہدایت کی، عدالت نے حکم دیا کہ رپورٹ میں اس بات کا تعین کیا جائے کہ کس کی غفلت کے باعث ہلاکت ہوئی

    بلاول کے شہر لاڑّکانہ میں فروری کے چھ دن میں کتوں نے کتنے افراد کو کاٹا؟

  • نئے پاکستان میں ہاؤسنگ کے نام پر کوئی دھوکا نہیں دے سکتا، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

    نئے پاکستان میں ہاؤسنگ کے نام پر کوئی دھوکا نہیں دے سکتا، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

    نئے پاکستان میں ہاؤسنگ کے نام پر کوئی دھوکا نہیں دے سکتا، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ نیا پاکستان ہے یہاں آپ کا سرمایہ محفوظ ہے،آج سٹار مارکیٹنگ کے زیر اہتمام نمائش کا انعقاد کیا گیا، اس پروجیکٹ میں ہر بندہ سرمایہ کاری کر سکتا ہے،

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتا ، ٹیکس آکسیجن سلنڈر کا کام کرتا ہے، ماضی میں عوام کو لوٹا گیا اور حکمران ارب پتی ہوئے جو لکھ پتی ہوئے اور ککھ پتی ہو گئے، جب تک قانون پر عملداری نہیں ہو گی حالات بہتر نہیں ہوں گے، حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں کسی بھی معاشرے کی تعمیر، ترقی خوشحالی کے لئے ضرور ی ہیں، تعمیرات کا سیکٹر جب تک آگے نہیں بڑھتا پاکستان کا خوشحالی کا قدم حقیقی منزل کی طرف نہیں بڑھ سکتا.

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ریئل سٹیٹ میں انویسمنٹ کر کے فائدہ اٹھائیں، دوسرے ملکوں میں جو پیسہ اکٹھا کیا ہوا ہے اسکو واپس لائیں، اس سیکٹر نے چلنا ہے تو پاکستان کی ترقی کا پہیہ چلنا ہے، اسی سیکٹر سے پاکستان کی خوشحالی جڑی ہوئی ہے،نئے پاکستان میں ہاوَسنگ کے نام پر کوئی دھوکا نہیں دے سکتا،حکومت نے ہاوَسنگ سیکٹر میں اصلاحات متعارف کرائیں،ماضی میں ہاوَسنگ سیکٹر میں لوٹ مار ہوئی،حکومت پاکستان ہاوَسنگ کالونیوں پر گہری نظر رکھے ہوئی ہے،ہم اپنے لوگوں کی پائی پائی کے امین ہیں،ملک کو تبدیل کرنے کے لیے سخت اصلاحات کرنا پڑتی ہیں،

  • وزارت خارجہ میں کشمیر بارے اہم اجلاس،وزیراعظم آزاد کشمیر کی شرکت،قریشی نے کیا کہا؟

    وزارت خارجہ میں کشمیر بارے اہم اجلاس،وزیراعظم آزاد کشمیر کی شرکت،قریشی نے کیا کہا؟

    وزارت خارجہ میں کشمیر بارے اہم اجلاس،وزیراعظم آزاد کشمیر کی شرکت،قریشی نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں قائم کشمیر سیل موثر انداز میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے جائز حق،حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا۔

    وزیر خارجہ ہفتہ کو وزارت خارجہ میں آزاد کشمیر کے پارلیمانی رہنماوں کے اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر اور آزاد جموں و کشمیر کے پارلیمانی رہنماوں کی شرکت کی۔

    اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ چھ ماہ سے جاری مسلسل کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ تشریف آوری پر آزاد کشمیر کے پارلیمانی رہنماوں کا شکریہ ادا کیا۔آزاد کشمیر کے پارلیمانی رہنماوں نے 5 فروری کو وزیر اعظم عمران خان کے، آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو سراہا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے سفارتی حوالے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے لیکن ہمارا سیکورٹی کونسل سے دوبارہ رجوع کرنے کا مقصد اس مسئلے کو از سر نو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا اور اپنے موقف کی تجدید کرنا تھا۔ ہمیں سلامتی کونسل میں کامیابی حاصل ہوئی اور مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا۔ہیومن رائٹس کونسل کے جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں بھی ہم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو موثر انداز میں اٹھایا جبکہ امریکی کانگریس اور یورپی پارلیمنٹ میں بھی مسئلہ کشمیر پر سیر حاصل بحث ہو چکی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خارجہ میں کشمیر سیل قائم کیا جو موثر انداز میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ آج آزاد کشمیر کی قیادت سے ملاقات اور مشاورت کا مقصد آپ کی آراء کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنا ہے .

    وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں مزید اجاگر کرنے کے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کا عندیہ دیا۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور آزاد کشمیر کے دیگر پارلیمانی رہنماوں کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کا شکریہ ادا کیا۔

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

    یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

    مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

    خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    یوم یکجہتی کشمیر، سربراہ پاک فضائیہ نے دیا کشمیریوں کو پیغام

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

    کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

    تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

    مودی پاگل،میرا ایمان ہے کشمیر آزاد ہو گا، وزیراعظم نے کیا مظفرآباد میں اہم اعلان

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

    مودی کی غلطی آخری غلطی ہوگی،کشمیریوں پر اچھا وقت آنیوالا ہے، وزیراعظم

     

  • کبڈی ورلڈ کپ، کون کرے گا افتتاح؟ فائنل کن ٹیموں کے درمیان ہونے کا امکان

    کبڈی ورلڈ کپ، کون کرے گا افتتاح؟ فائنل کن ٹیموں کے درمیان ہونے کا امکان

    کبڈی ورلڈ کپ، کون کرے گا افتتاح؟ فائنل کن ٹیموں کے درمیان ہونے کا امکان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ فائنل میں 9 غیر ملکی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں،عوام کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ میچز میں شرکت کرے،کھیلوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، پنجاب میں 10انٹرنیشنل ٹیمیں آئی ہیں،غیر ملکی کھلاڑیوں کے آنے سے ملک کا نام روشن ہوگا،کبڈی کا ٹکٹ 200 روپے ہے اتنا زیادہ مہنگا نہیں اسلئے عوام کو آنا چاہئے. ٹکٹ جو لگائی گئی ہے وہ پنجاب حکومت نے نہیں لگائی بلکہ ایک اور کمپنی نے لگایا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کبڈی ورلڈ کپ کا افتتاح کریں گے

    پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کو تاریخی بنائیں گے، کبڈی روایتی کھیل ہے لوگوں کو اس کھیل کو سمجھنا چاہیے،غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ 3ریفری بھی آئے ہیں،بھارت،آسٹریلیا اور سائلون کی کبڈی ٹیمیں بہت اچھی ہیں، پاکستان میں یہ ایونٹ پہلے بار ہونے جا رہا ہے، انٹرنیشنل فیڈریشن کا آفس بیریئر ہوں، تین نیوٹرل ریفری آئے ہیں تا کہ شفاف ایونٹ ہو، پاکستان میں ایک اچھا امیج کھیلوں کے حوالے سے جائے گا.

    پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم میزبان تھے ، اچھے میچ دیکھنے کو ملیں گے،مایوسی نہیں ہو گی، اچھی ٹیمیں ہیں، فائنل پرانے حریفوں کے درمیان ہونے کا امکان ہے،

    کبڈی ورلڈکپ کا میلہ اس بار 9 فروری سے پاکستان میں سجنے جا رہا ہے۔ایران، آذربائیجان، جرمنی اور اسٹریلیا کے علاوہ انڈین ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے۔ ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب پنجاب سٹیڈیم لاہور میں، اور میچ لاہور فیصل آباد اور گجرات میں ہونگے

    کبڈی ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم پہنچی پاکستان،دیگر کن ممالک کی ٹیمیں آ گئیں؟

  • سر عام پھانسی کی قرارداد، پاکستان بار کونسل نے کیا بڑا اعلان

    سر عام پھانسی کی قرارداد، پاکستان بار کونسل نے کیا بڑا اعلان

    سر عام پھانسی کی قرارداد، پاکستان بار کونسل نے کیا بڑا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بارکونسل نے سرعام پھانسی دینے سے متعلق قرارداد واپس لینے کا مطالبہ کردیا

    پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اورحکومت فوری سرعام پھانسی کی قرارداد واپس لے، سر عام پھانسی دینا آئین و شریعت کے خلاف ہے،سرعام پھانسی دینے کےخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں،

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ قراردادواپس نہ لی گئی تووکلا برادری تحریک شروع کرے گی،سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کو عدالت میں چیلنج بھی کیا جائے گا،

    قبل ازیں وزارت قانون نے زیادتی کے مجرموں کو سرعام سزائےموت کی مخالفت کر دی،وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا سرعام پھانسی اسلامی تعلیمات اورآئین کےمنافی ہے۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ 1994 میں سپریم کورٹ سرعام پھانسی کی سزاغیر آئینی قراردے چکی اور کہہ چکی ہے کہ سرعام پھانسی آئین ،شریعت کی خلاف ورزی ہے ، وزارت قانون آئین اورشریعت کے خلاف کوئی قانون نہیں بنائے گی.

    زینب الرٹ بل لانے والی شیریں مزاری نے بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام سزائے موت کی قرارداد کی مخالفت کر دی۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج اسمبلی میں جو قرارداد آئی وہ حکومت کی طرف سے نہیں تھی۔ آئین میں ریپ کی سزا موجود ہے، لوگوں کو کوئی تبصرہ کرنے سے قبل موجودہ قوانین پر نگاہ دوڑانی چاہیے، مسئلہ صرف اس سزا کے اطلاق اور انصاف کی تیز فراہمی کا ہے، جس پر ہم اب توجہ دے رہے ہیں

    قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا، اسمبلی اجلاس میں بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو پھانسی دینے کی قرار داد منظور کر لی گئی.

    قومی اسمبلی میں وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے بچوں سے زیادتی کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دی جائے۔ ایوان نے قرار داد منظور کر لی تا ہم اپوزیشن کی بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے مخالفت کی.

    قرارداد کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آج اس قرارداد کو پیش کرنے میں اللہ تعالیٰ نے مدد کی ہے،اللہ تعالیٰ چاہتا کہ ہے کہ ہم اس ملک کو قرآن اور سنت کے مطابق چلائیں، زینب الرٹ بل پیش ہوا تو قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے سزائے موت کی مخالفت کی، اس کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہیں ۔حکومت اب بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کا قانون بنانا چاہتی ہے۔

    علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کی سزائے موت چاہتے ہیں۔

    قرارداد کی مخالفت پیپلز پارٹی کی جانب سے سامنے آئی۔ اس حوالے سے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کر چکا ہے ۔ دنیا اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی

    زینب الرٹ بل، کم عمر بچوں سے زیادتی اور قتل کے جرم پر سزائے موت ختم کر دی گئی،بل میں 18سال سے کم عمربچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرم کے لیے 10سے 14 سال قید تجویز کی گئی ہے.اس سے قبل پیش ہونے والے بل میں بچوں سے زیادتی اور قتل پر سزائے موت تجویز کی گئی تھی،بل میں مجرم پر ایک سے 2 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا بھی تجویز کی گئی.

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے قتل اورزیادتی کے مجرموں کے لیے 10سے14سال قید کی سزا تجویز کی،قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں جرمانہ کی سزا بھی ختم کردی گئی.

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کو کافی عرصے تک طول دیا ,قائمہ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 اکتوبر 2019 کو ’زینب الرٹ بل‘ کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ بل صرف اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔ اسے ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے،

  • شاہد خاقان عباسی نے کس کو دھوکہ دیا؟ ایل این جی ریفرنس کی تفتیشی رپورٹ میں اہم انکشافات

    شاہد خاقان عباسی نے کس کو دھوکہ دیا؟ ایل این جی ریفرنس کی تفتیشی رپورٹ میں اہم انکشافات

    شاہد خاقان عباسی نے کس کو دھوکہ دیا؟ ایل این جی ریفرنس کی تفتیشی رپورٹ میں اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی ریفرنس کی تفتیشی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ بنانے، کابینہ سے بھی حقائق چھپا کر دھوکے کا الزام عائد کیا گیا ہے،

    شاہد خاقان عباسی کیخلاف تین بڑے وعدہ معاف گواہان کے بیانات تفتشیی رپورٹ کا حصہ ہیں،وعدہ معاف گواہان سابق ایم ڈی انٹر سٹیٹ گیس مبین صولت ، ایم ڈی سوئی سدرن ذوہیر صدیقی اور سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید نے بیان دیئے،

    رپورٹ کے مطابق کاغذات میں ایل این جی کی یومیہ ضرورت اصل سے دو گُناہ زیادہ ظاہر کی گئی ،وعدہ معاف گواہ مبین صولت کے مطابق شاہد خاقان کا مقصد ایک کمپنی کو ٹھیکہ دینا تھا ، مبین صولت نے بیان دیا کہ ٹینڈر کا ڈیزائن جان کر ایسا تشکیل دیا گیا کہ بولی میں ای ٹی پی ایل نامی پرائیویٹ کمپنی ہی کامیاب ہو ،

    تفتیشی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے بھی دھوکہ کیا اور ٹرمینل کی قیمت سے متعلق درست حقائق نہیں بتائے ،آج بھی یومیہ ضرورت 400 کیوبک فٹ جبکہ درآمد 800 کیوبک فٹ ہے، شاہد خاقان کے اقدمات سے ایل این جی مہنگی پڑھی، آج کئی سیکٹرز ایل این جی خریدنے کو تیار نہیں،

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا.

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ،عدالت نے نے نیب سے 10 فروری تک جواب طلب کرلیا اور حکم دیا کہ درخواست گزار کو نیب کے جواب کی کاپی آئندہ سماعت سے پہلے فراہم کی جائے،

    ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا،شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کیا جائے،نیب میرے خلاف کوئی بھی کیس بنانے میں ناکام رہا،میں نے کوئی جرم نہیں کیا نہ ہی میں نے کسی کی معاونت کی، نیب کی جانب سے عدالت میں محض ایک عبوری ریفرنس دائر کیاگیا،نیب قانون اورنہ کسی اورقانون کے تحت مجھ پر کوئی کیس بنتا ہے ۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ میں ضمانت نہین کرواؤں گا ، نیب میرے خلاف جرم ثابت کرے، انہوں نے نیب آرڈیننس سے بھی فائدہ لینے کی مخالفت کی تھی تا ہم شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے درخواست ضمانت دائر کر دی

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عدالتیں اپوزیشن رہنماؤں آصف زرداری، فریال تالپور، مفتاح اسماعیل، نواز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ کو ضمانت پر رہا کر چکی ہیں، خورشید شاہ کی بھی عدالت نے ضمانت کی تھی تا ہم بعد ازاں ہائیکورٹ نے ضمانت کا حکم نامہ معطل کر دیا.

    نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے،

  • یہ ہے بزدار کا لاہور، ڈاکوؤں نے کی گھر میں 5 گھنٹے تک ڈکیتی، پولیس بے خبر

    یہ ہے بزدار کا لاہور، ڈاکوؤں نے کی گھر میں 5 گھنٹے تک ڈکیتی، پولیس بے خبر

    یہ ہے بزدار کا لاہور، ڈاکوؤں نے کی گھر میں 5 گھنٹے تک ڈکیتی، پولیس بے خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکو راج قائم، پولیس کا بے بس تماشائی کا کردار، گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنے والا گینگ سرگرم ہو گیا

    شہری رانا اعظم کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں 4 ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5 گھنٹے تک لوٹتے رہے ، ڈاکوؤں نے 19 لاکھ نقدی،20 تولے سونا لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکو جاتے ہوئے 4ایل سی ڈی، 2 موٹرسائیکل بھی لے گئے ، 4 ڈاکو رات گزشتہ رات2 بجے داخل ہوئے صبح 6 بجے واپس گئے

    اپنے وزیروں کے خلاف مقدمے درج نہ کرنیوالی پنجاب پولیس کو وزیراعظم کی مبارکباد

    شہری کا کہنا تھا کہ ڈاکووں نے ہمیں گھر میں بند کردیا اور موبائل فون بھی لے گئے ،5 گھنٹے تک واردات کے دوران خواتین پر تشدد بھی کیا گیا ،ڈاکو 5 گھنٹے تک گھر میں موجود رہے

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے. پولیس کے مطابق واردات ریٹائرڈ ریلوے آفیسر اعظم کے گھر کی گئی

    بزدار کا پنجاب پہلا نمبر لے گیا،کیا وزیراعظم دیں گے مبارکباد؟

  • عمران صاحب چینی چوراپنے دوستوں کے خلاف کب کاروائی کریں گے؟ مریم اورنگزیب

    عمران صاحب چینی چوراپنے دوستوں کے خلاف کب کاروائی کریں گے؟ مریم اورنگزیب

    عمران صاحب چینی چوراپنے دوستوں کے خلاف کب کاروائی کریں گے؟ مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کو بتایا جائے جہانگیر ترین نے کیوں اور کتنی چینی برآمد کی ؟ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی چینی اور آٹے کی ملوں کی اب تک تلاشی کیوں نہیں ہوئی ؟

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی روٹی، چینی اور آٹا چھین کر دوستوں کی جیبیں کیوں بھری جا رہی ہیں ؟ ایک سال میں 13 ہزار ارب کا قرضہ کس کی جیب میں گیا ہے۔ عوام کو بتایا جائے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دوائیوں کی قیمتوں میں تاریخی اضافے سے کمایا گیا مال کس کی جیب میں گیا ؟ آپ کے دوستوں نے آپ کے ساتھ مل کر کتنی چینی باہر بھجوائی، عمران صاحب چینی چور، منافع خور اور ذخیرہ اندوز اپنے دوستوں کے خلاف کب کاروائی کریں گے ؟ بیرون ملک چینی بیچ کر اربوں کمانے والے اب چینی باہر سے منگوا کر پھر تجوریاں بھر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے ،چینی بازار میں 80 سے 85 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،یوٹیلٹی سٹور پر چینی لینے کے لئے جانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہاں چینی کا سٹاک ختم ہو چکا ہے، عام دکانوں پر بھی چینی کی قلت ہے جس کی وجہ سے اکثر دکاندار گاہکوں کو ایک یا دو کلو سے زیادہ چینی نہیں دے رہے.

    چینی کی قیمت میں اضافے کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ چینی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں یو رہی ہیں، شوگر ملز اپنے سٹاک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہی، پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی،

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    درخواست میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے منافع کا حوالہ دیا گیا، درخواست گزار کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اقدامات نہ کرکے وقت ضائع کر رہی ہے،حکومت کو فرانزک آڈٹ کرکے چینی کی قیمت مقرر کی جائے،

    وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

  • دو نہیں ایک پاکستان، پرویز خٹک کے بھائی کی گاڑی کا ہوا چالان

    دو نہیں ایک پاکستان، پرویز خٹک کے بھائی کی گاڑی کا ہوا چالان

    دو نہیں ایک پاکستان، پرویز خٹک کے بھائی کی گاڑی کا ہوا چالان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور صوبائی وزیر کی گاڑی کا چالان کر دیا گیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر ایریگیشن لیاقت خٹک کی گاڑی کا اسلام آباد سے مری آتے ہوئے ہائی وے پولیس نے 300 روپے کا چالان کر دیا۔

    صوبائی وزیر ایریگیشن لیاقت خٹک اسلام آباد سے مری جا رہے تھے، گاڑی کے ڈرائیور کے سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر ہائی وے پولیس نے گاڑی کا 300 روپے کا چالان کیا ہے۔منسٹر ایریگیشن کے پی کے لیاقت خٹک نے 300 روپے کا چالان جمع کر دیا اور چلے گئے.

    واضح رہے کہ 11 جون 2018 کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا بھی چالان کیا تھا تھا،سات سو پچاس روپے چالان تیز رفتاری پر کیا گیا ،اس موقع پر موٹروے پولیس اہلکاروں نے سابق وزیر اعظم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ،گاڑی سابق وزیر اعظم کا ڈرائیور چلا رہا تھا

  • کبڈی ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم پہنچی پاکستان،دیگر کن ممالک کی ٹیمیں آ گئیں؟

    کبڈی ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم پہنچی پاکستان،دیگر کن ممالک کی ٹیمیں آ گئیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کبڈی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی، کبڈی ٹیم واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچی۔

    پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کل سے شروع ہوگا،ایونٹ میں پاکستان ،بھارت،جرمن،آذربائیجان سمیت10 ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی ،کبڈی ورلڈکپ کے میچ لاہور،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں کھیلے جائیں گے،اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ مہمان ٹیموں کی پاکستان آمد جاری ہے

    بھارتی کبڈی ٹیم میں امرت اولکھ، ونے کھتری،یادھا سرخ پوراور کھسی دگن شامل ہیں،دلا بگا پنڈ،سرلی خروال،کلدیپ سنگھ ،ارش اورجودھا سرخ پور شامل ہیں،پاکستان پہنچنے پرسپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیااور گلدستے پیش کئے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایاگیا،

    پاکستان کبڈی فیڈریشن اور حکومت پنجاب کے تعاون سے منعقدہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ءمیں شرکت کیلئے جرمنی، ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں بھی لاہور پہنچ گئی ہیں ،سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تینوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا

    صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ءمیں حصہ لینے والی غیرملکی ٹیموں کو بہترین سہولتیں دیں گے، کبڈی شائقین کو شاندار کبڈی دیکھنے کو ملے گی جنہیں وہ مدتوں یاد رکھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں دنیا بھر کی 10 بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گی اور پرزور مقابلے ہوں گے، پنجاب کے کھیل کبڈی کو فروغ دینے میں کبڈی ورلڈ کپ سنگ میل ثابت ہوگا، کبڈی ورلڈ کپ کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں