Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ سرعام پھانسی کی سزا عین اسلامی ہے،لبرل اور لا دین طبقات کی طرف سے مخالفت افسوس ناک ہے،

    مرکز راوی روڈ میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے سونامی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں،غریب آدمی کا چولہا بجھ گیا،ملک میں مہنگائی کی شرح 14.6 فیصد تک پہنچ گئی،چینی اور آٹا مہنگا کر کے اربوں روپے کمانے والے حکومتی صفوں میں بیٹھے ہیں لیکن اِنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،اشرافیہ کے ٹیکس نہ دینے کا غصہ عام آدمی پرنکالاجارہا ہے،

    ساجد میر کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تقسیم کا فائدہ حکومت کوہے،عوام پس رہی ہے،عام آدمی کی نمائندگی کون کرے گا؟ مولانا فضل الرحمن کے اپوزیشن جماعتوں سے گلے شکوے درست ہیں، حکومت کے لیے ایک موثر تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا، اسمبلی اجلاس میں بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو پھانسی دینے کی قرار داد منظور کر لی گئی.

    قومی اسمبلی میں وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے بچوں سے زیادتی کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دی جائے۔ ایوان نے قرار داد منظور کر لی تا ہم اپوزیشن کی بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے مخالفت کی.

    قرارداد کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آج اس قرارداد کو پیش کرنے میں اللہ تعالیٰ نے مدد کی ہے،اللہ تعالیٰ چاہتا کہ ہے کہ ہم اس ملک کو قرآن اور سنت کے مطابق چلائیں، زینب الرٹ بل پیش ہوا تو قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے سزائے موت کی مخالفت کی، اس کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہیں ۔حکومت اب بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کا قانون بنانا چاہتی ہے۔

    علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کی سزائے موت چاہتے ہیں۔

    قرارداد کی مخالفت پیپلز پارٹی کی جانب سے سامنے آئی۔ اس حوالے سے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کر چکا ہے ۔ دنیا اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی

    زینب الرٹ بل، کم عمر بچوں سے زیادتی اور قتل کے جرم پر سزائے موت ختم کر دی گئی،بل میں 18سال سے کم عمربچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرم کے لیے 10سے 14 سال قید تجویز کی گئی ہے.اس سے قبل پیش ہونے والے بل میں بچوں سے زیادتی اور قتل پر سزائے موت تجویز کی گئی تھی،بل میں مجرم پر ایک سے 2 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا بھی تجویز کی گئی.

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے قتل اورزیادتی کے مجرموں کے لیے 10سے14سال قید کی سزا تجویز کی،قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں جرمانہ کی سزا بھی ختم کردی گئی.

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کو کافی عرصے تک طول دیا ,قائمہ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 اکتوبر 2019 کو ’زینب الرٹ بل‘ کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ بل صرف اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔ اسے ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے،

    سر عام پھانسی کی قرارداد، پاکستان بار کونسل نے کیا بڑا اعلان

  • بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد، کرکٹ کی بحالی، وزیراعظم نے کیا کہا؟

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد، کرکٹ کی بحالی، وزیراعظم نے کیا کہا؟

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد، کرکٹ کی بحالی، وزیراعظم نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ کھیلنے پاکستان آئی ہے، اس سے قبل لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی بنگلہ دیش نے کھیلی تھی، آج دوسرا دن پنڈی میں ٹیسٹ کھیلا گیا،وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور میچ دیکھا

    قبل ازیں بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں نے جمعرات کو ایوان صدر کا دورہ کیا اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

    کبڈی ورلڈ کپ، کون کرے گا افتتاح؟ فائنل کن ٹیموں کے درمیان ہونے کا امکان

    کبڈی ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم پہنچی پاکستان،دیگر کن ممالک کی ٹیمیں آ گئیں؟

    اس موقع پر بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے پر بنگلہ دیش کی حکومت، کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے شکر گزار ہیں۔

    قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور یہاں شائقین کرکٹ کو کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا، امید ہے دونوں ٹیمیں عمدہ کھیل پیش کریں گی۔

    صدر مملکت نے پاکستان ایک خوبصورت اور مہمان نواز ملک ہے اور امید ہے کہ مہمان ٹیم کا دورہ خوشگوار رہے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ کرکٹ کے کھیل کے مداح ہیں، پاکستان میں کرکٹرز کو ہیرو کا درجہ دیا جاتا ہے، یہاں مقامی سطح پر کرکٹ کے فروغ پر کام ہو رہا ہے، پی ایس ایل کی طرح ہاکی اور کبڈی کی لیگ پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے

    پاکستان آکر عزت ملی، بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان نے کس خواہش کا اظہار کر دیا

  • ان ہاؤس تبدیلی، سراج الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن جماعتیں ہوئی پریشان

    ان ہاؤس تبدیلی، سراج الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن جماعتیں ہوئی پریشان

    ان ہاؤس تبدیلی، سراج الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن جماعتیں ہوئی پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ان ہائو س تبدیلی پر یقین نہیں رکھتی ۔اس کے نتیجے میں ایک بار پھر خرید وفروخت کا بازارگرم ہوگا اور چھانگا مانگا کی سیاست دوبارہ شروع ہوگی ۔ان ہائو س تبدیلی کے خلاف جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی ۔ ان ہائو س تبدیلی عوام اور عوامی ایجنڈے کے خلاف سازش ہوگی ۔جماعت اسلامی شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ عوام کو ووٹ کے صحیح استعمال کا موقع ملے ۔

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    چین کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر حمایت، اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    پنڈی والو، ایسا نا اہل مسلط کیا جو اپنا گھر نہیں چلا سکتا،ملک کیا چلائے گا؟ سراج الحق

    مرکز اسلامی پشاور میں ذمہ داران جماعت سے گفتگو اور غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیاتھا اور ان کے ادوار میں 31 ہزار ارب روپے قرض لیے گئے جب کہ موجودہ حکومت کے 18 ماہ میں گیارہ ہزار ارب روپے قرض لیے گئے ۔ملکی سیاست میں اب سابق حکمرانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔موجودہ حکومت نے بھی تبدیلی کا نعرہ لگایا لیکن تبدیلی کے بجائے عوام کی مشکلات میںاضافہ کیااور اب پی ٹی آئی کے اپنے کارکنان مایوس ہوکر بڑی تیزی کے ساتھ جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں ۔ تبدیلی لانے والے سو فیصد ناکام ہوچکے ہیں ، اداروں کو کمزور کردیا اور معیشت کے سارے اختیارات آئی ایم ایف کے حوالے کیے گئے اب وہ براہ راست مالیاتی اداروں کو کنڑول کر رہے ہیں ۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کی عمدہ مثال تو یہ ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں18 مہینوں میں کوئی بھی قانون سازی نہیں کرسکی ، قومی اداروں کو بیچ کر ملک کو چلایا جارہا ہے ۔ موجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے جس میں جائز کام بھی بغیر رشوت کے نہیں ہورہا ہے ۔عوام کا حکومت پر سے اعتماد ختم ہوچکا ہے اس لیے وہ ٹیکس بھی نہیں دے رہے ہیں ۔

    مہنگائی میں اضافہ ،حکومت کیا بہانے بنا رہی ہے؟ سراج الحق کی کڑی تنقید

  • کاشانہ کیس، اہم گواہ اقرا کی موت کے بعد کس کو تحفظ دیا جائے؟ افشاں لطیف نے کیا بڑا مطالبہ

    کاشانہ کیس، اہم گواہ اقرا کی موت کے بعد کس کو تحفظ دیا جائے؟ افشاں لطیف نے کیا بڑا مطالبہ

    کاشانہ کیس، اہم گواہ اقرا کی موت کے بعد کس کو تحفظ دیا جائے؟ افشاں لطیف نے کیا بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشانہ کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہا ہے کہ کاشانہ کیس کی اہم گواہ کی ہلاکت ہو چکی اب دیگر اہم ترین گواہوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور سوشل میڈیا پر میرے قتل کی خبریں درست نہیں ہیں،اقراء کائنات کی ایدھی سنٹر میں پراسرار ہلاکت اس کی نیک نامی پر سوالیہ نشان بن چکی ہے، اقراء کائنات کاشانہ میں بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی اہم گواہ تھی اس لئے اس پر اسرار ہلاکت کی تحقیقات کی جانی چاہئیں

    افشاں لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ایدھی سنٹر کی انچارج معصومہ کی جانب سے اقرا ء کائنات کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا او ر اسے لا وارث قرار دے کر اس کی تدفین کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔ اگر میں یہ معاملہ سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں نہ لاتی تو اب تک اقراء کائنات کو گمنامی کی حالت میں دفن کر دیا گیا ہوتا۔ اقراء کائنات کی پوسٹمارٹم رپورٹ آنا ابھی باقی ہے،

    افشاں لطیف کا مزید کہنا تھا کہ میری ایدھی سنٹر کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ انچارج معصومہ کو تحفظ دیا جائے کیونکہ وہ تمام واقعات کی گوا ہ ہے کہ اس نے کس کے کہنے پر اقراء کائنات کو ایدھی سنٹر میں لاوارث کے طور پر رکھا، کس کے کہنے پر ڈیتھ سر ٹیفکیٹ جاری کیا گیا اور کس کے کہنے پر اسے لاوارث قرار دے کر تدفین کرنے کی تیاریاں مکمل کی گئیں۔ میری ریاستی اداروں سے بھی اپیل ہے کہ کاشانہ سکینڈل کے تمام گواہوں کو تحفظ دیا جائے۔

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    یتیم بچوں کے لئے قائم ادارے کاشانہ کی سابقہ رہائشی اقرا کائنات کی پراسرار موت کا معاملہ، خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اقرا کے معدے کے نمونوں کو فرنزک لیب بھیجوایا جائے گا۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اقرا کائنات کا شوہر اور سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ اقرا شوہر عابد سے جھگڑا کر کے اپنی سہیلی کے پاس گئی تھی۔

    واضح رہے کاشانہ کی سابق سپرینٹنڈنٹ افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ کائنات وہ بچی ہے جو بچپپن ہی سے فلاحی اداروں میں رہی اور اس سے غیر اخلاقی اور غیر مناسب کام بھی کروائے جاتے رہے تھے۔

    افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2 ماہ قبل خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کائنات کو مار دیا جائے گا اور ایسا ہی ہوا۔

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اقرا کا انتقال 5 فروری کو ہسپتال میں ہوا جس سے قبل اس کو تشویشناک حالت میں ایدھی سنٹر لایا گیا تھا۔پہلے ایدھی سینٹر کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ اقرا کو لاوارث قرار دے کر دفنایا جائے گا جس پر افشاں لطیف نے مزاحمت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی اقرا کا شوہر اس کا حال پوچھنے بہت بار آچکا ہے، تاہم ایدھی سینٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے اور اقرا کو لاوارث لاش کے طور پر نہیں دفنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کاشانہ سکینڈل میں سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ کاشانہ سکینڈل میں انسپکشن ٹیم نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کسی بچی سے زیادتی یا بچیوں کو کہیں بھجوانے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔چیئرمین سی ایم آئی ٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے سابق صوبائی وزیر پر لگائے گئے کئی الزامات کی تحقیقات کی لیکن الزامات درست ثابت نہیں ہوئے.

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔ بعد ازاں افشاں لطیف کو رہا کر دیا گیا

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    کاشانہ کیس،بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی، رحمان ملک نے بڑا حکم دے دیا

    قبل ازیں افشاں لطیف نے کاشانہ معاملے پر مدد کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام بھی ایک خط لکھا تھا جس میں اپنے متعلق سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا،خط میں انہوں نے لکھا کہ یتیم بچیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو سامنے لانے کی سزا دی جارہی ہے اور مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ سارے الزامات واپس لوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری فیملی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا فیملی اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

    افشاں لطیف کے خدشات درست ثابت،کاشانہ اسکینڈل کے اہم راز جاننے والی اقرا کائنات کی پراسرار حالات میں موت

  • 14 ویں سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کراچی میں اختتام پزیر

    14 ویں سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کراچی میں اختتام پزیر

    14 ویں سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کراچی میں اختتام پزیر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 14 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس ، کراچی میں منعقد ہوئی۔ مصر ، فرانس ، ہانگ کانگ ، کویت اور ملائشیا سے تعلق رکھنے والے 14غیر ملکی کھلاڑیوں اور10 قومی کھلاڑیوں نے ایک ہفتے پر محیط مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کمانڈرپاکستان فلیٹ ، وائس ایڈمرل آصف خالق نے چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

    ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کموڈور حبیب الرحمٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاظرین کو پاک بحریہ کی اسکواش سے طویل وابستگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحریہ اپنی میراث کو زندہ رکھنے کے لئے پچھلی دو دہائیوں سے اسکواش چیمپئن شپ کا انعقادکر رہی ہے جو کہ پاک بحریہ کے کھیلوں کے فروغ کے لیے بالعموم اور بالخصوص اسکواش کے فروغ کے لیے عزم کا اظہار ہے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے مہمان خصوصی ، پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن ، پاکستان اسکواش فیڈریشن اور تمام اسپانسرز اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

    بعدازاں ، مہمان خصوصی،کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے چیمپئن شپ کے فاتح اور رنر اپ کو انعامات دیے۔مہمان خصوصی نے ان کی محنت اور قابل قدر کا میابی پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پاکستان کے طیب اسلم اور ملائیشیا کے ایوان یووین کےمابین کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائیشیا کےکھلاڑی نے میچ جیت کر 14 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح کا اعزاز حاصل کیا۔

    اختتامی تقریب میں سول اور فوجی معززین ، سپانسرز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والے سینئر کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • اگر یہ کام نہیں کر سکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں، وزیراعظم عمران خان

    اگر یہ کام نہیں کر سکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں، وزیراعظم عمران خان

    اگر یہ کام نہیں کر سکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں، وزیراعظم عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں حفیظ شیخ، حماد اظہر ،جہانگیر ترین ، شہباز گل اور ثانیہ نشترشریک ہوئے.

    وزیراعظم نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ہر صورت کم کرنے کی ہدایت کی،اجلا س میں آٹا ،گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ بھی کریں عوام کو ریلیف دیں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کے لیےکچھ بھی کرنا پڑے کروں گا،قیمتوں میں کمی کے لیےہر حد تک جائیں گے، احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں گے اگر غریب کا احساس نہیں کر سکتے توحکومت میں رہنے کاحق نہیں،

    وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بھی اہم اقدامات کی ہدایت کی،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کے پیسے کاٹیں مگر غریب آدمی کو سہولت دیں،غریب کی بہتری کے لیے ہی حکومت میں آئے ہیں

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹو ر کے چیئر مین کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آٹا بحران میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے بہترین کام کیا،اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل میں800 فیصدتک اضافہ ہوا،

     

    واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے ،چینی بازار میں 80 سے 85 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،یوٹیلٹی سٹور پر چینی لینے کے لئے جانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہاں چینی کا سٹاک ختم ہو چکا ہے، عام دکانوں پر بھی چینی کی قلت ہے جس کی وجہ سے اکثر دکاندار گاہکوں کو ایک یا دو کلو سے زیادہ چینی نہیں دے رہے.

    وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

  • سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    دونوں وزرائے خارجہ نے مسئلہ کشمیر کو مختلف پلیٹ فارمز پر اجاگر کرنے پرتبادلہ خیال کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی امور پر دو طرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا،

    ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے کشمیر کی صورتحال بارے سعودی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا، سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے،

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ‌ گیا

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

    پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    سعودی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں،دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے جو کہ قریبی دوستانہ و تاریخی تعلقات اور عوام کی سطح پر تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے فروری 2019ءمیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

    سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی بھی ہمراہ تھے. وزارت خارجہ آمد پروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا،

  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس، پانچ رکنی کمیٹی قائم

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس، پانچ رکنی کمیٹی قائم

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس، پانچ رکنی کمیٹی قائم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس ہوا،اجلاس میں چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ، شرجیل انعام میمن، امداد پتافی، شمیم ممتاز، محمد علی عزیز، حسنین مرزا، کرامت علی، بیریسٹر حیا امام، روبینہ بروہی، جھامت مل، قربان علی ملانو، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی شریک ہوئے.

    ایجنڈا پر سالانہ پالیسی پلان، وہ شکایات جو کمیشن نے وصول کی ہیں، ضلعی سیفٹی کمیشن کا قیام، کمیشن کے قوائد و ضوابط، کمیشن کے لیے بجٹ اور سیکریٹریٹ کا قیام شامل تھے.

    اجلاس میں کمشین نے 5 ممبران پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ،کمیٹی میں 3 ایم پی ایز بیریسٹر حسنین وہاب، امداد پتافی اور شمیم ممتاز، 2 آزاد ممبران کرامت علی اور حاجی ناظم شامل ہیں،یہ کمیٹی کمیشن کے قواعد و ضوابط پر غور کرکے رپورٹ پیش کرے گی

    آئی جی سندھ نے 23 پولیس افسران کے خلاف 2019 کی تحقیاتی رپورٹ پیش کی ،آئی سندھ نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ یا اسٹیٹمنٹ آف الیگیشن بناکے بھیجی گئی ،ان تحقیقات میں پی ایس پی گریڈ بی ایس 21 کے افسر غلام سرور جمالی ، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد (رٹارئرڈ) کے خلاف بداخلاقی کی رپورٹ چیف سیکریٹری کو جولائی 2019 کو بھیجی ،پرویس عمرانی، بی ایس 19، ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ کے خلاف الزامات سیکریٹری داخلہ کو جولائی 2019 کو بھیجے گئے

    اظفر مہیسر بی ایس 19، ایس ایس پی ایسٹ کے خلاف الزامات کی اسٹیٹمنٹ محکمہ داخلہ کو ڈسمبر 2019 میں بھیجی ،ذوالفقار شاہ (رٹائرڈ پی ایس پی بی ایس20) آر پی او سکھر کے خلاف الزاماتی اسٹیٹمنٹ چیف سیکریٹری کو ڈسمبر 2019 کو بھیجے گئے ،اعتزاز گوریا، پی ایس پی بی ایس 19 ڈی پی او سکھر کے کلاف الزاماتی اسٹیٹمنٹ سیکریٹری داخلہ کو ڈسمبر 2019 میں بھیجے ،جاوید بلوچ، پی ایس پی بیس 18 ، ایس ایس پی میرپورخاص کے الزامات بیان سیکریٹری داخلہ کو ڈسمبر 2019 میں بھیجے

    اعجاز ہاشمی پی ایس پی گریڈ بی ایس 18 کے خلاف اسٹیٹمنٹ آف الیگیشن سیکریٹری داخلہ کو اکتوبر 2019 کو بھیجے ،طاہر نورانی ، ایس پی گلشن ڈویزن کے کلاف بداخلاقی کی تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری کو بھیجے ،کامران راشد، پی ایس پی بی ایس 18 کے خلاف اسٹیٹمنٹ آف الیگیشن سیکریٹری داخلہ کو اکتوبر 2019 کو بھیجے ،انور خان ایس ایس پی ملیر (رٹائرڈ) کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری کو جنوری 2018 کو بھیجی ،سرور ابڑو، بی ایس 18، پرنسپل ایس سی ٹی سی سکرنڈ کے خلاف اسٹیٹ آف الیگیشن اکتوبر 2019 کو سیکریٹری داخلہ کو بھیجی

    سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

    سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

    آئی جی سندھ کلیم امام کی ایک سال میں شاندار کارکردگی رپورٹ سامنے آ گئی

    آئی جی سندھ کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے پھر لکھا وزیراعظم کو خط

    خالد کورائی پی ایس پی ، ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کے خلاف الزامات کی اسٹیٹمنٹ چیف سیکریٹری کو بھیجی ،ایس پی نثار چنا، ڈی آئی جی آر آر ایف فارق اعظم، ایس پی سی ٹی ڈی حیدرآباد یعقوب علمانی، ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی کراچی مرتضیٰ بھٹو الطاف لغاری، فہیم فاروقی ڈی ایس پی، نیئر ڈی ایس پی، دوست محمد منگریو ڈی ایس پی، زاہد ڈی ایس پی کے خلاف بھی تحقیقاتی رپورٹیں بھیجی گئیں

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کمیشن کا کام نہیں کہ وہ آئی جی سے ٹوئر پروگرام پوچھے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسکو چھوڑدیں،سالانہ پالیسنگ پلان کابینہ منظور کرے گی،ڈرافٹ پلان کمیشن کے ذریعے موصول ہوچکا ہے،

  • پاکستان آکر عزت ملی، بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان نے کس خواہش کا اظہار کر دیا

    پاکستان آکر عزت ملی، بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان نے کس خواہش کا اظہار کر دیا

    پاکستان آکر عزت ملی، بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان نے کس خواہش کا اظہار کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی،پاکستان پہنچنے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان گرلال سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آ کر بہت عزت ملی ہے۔ پاکستان بھارت میں موسم بہت اچھا باقی ملکوں میں ایسا موسم نہیں ہے۔ پاکستان کی بہت مضبوط ٹیم ہے مقابلہ اچھا ہوگا۔ ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑی سینئر کھلاڑی ہیں دیگر کھلاڑی بھی کل تک آجائیں گے۔

    گر لال سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اور فیڈریشن کے بہت مشکور ہیں پاکستان میں آکر ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہماری زبان اور ثقافت آپس میں ملتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف مقابلہ سخت ہو گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر کھیل کے مقابلے ہونے چاہئیں۔

    بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان گرلال سنگھ نے مزید کہا کہ کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہمیشہ سے اچھا رہا ہے، دونوں ممالک میں موسم ایک جیسا ہے جس کی وجہ سے کبڈی کا ماحول بہت زبردست ملے گا۔

    کبڈی ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم پہنچی پاکستان،دیگر کن ممالک کی ٹیمیں آ گئیں؟

    دوسری جانب کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پنجاب سپورٹس کمپلیکس میں عارضی ہسپتال قائم کر دیا گیا ہے، ہسپتال دس بیڈز پر مشتمل ہے، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں عارضی ہسپتال استعمال کیا جا سکے گا، ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ٹورنامنٹ جاری رہنے تک موجود رہیں گے۔

    قبل ازیں پنجاب سٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہیں، کبڈی ورلڈکپ کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، سٹیڈیم کے اطراف میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے اسنیپ چیکنگ کی گئی ہے۔ قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں تمام کاروباری مراکز بند کردیئے گئے، سٹیڈیم میں انکلوژر میں صوفے اور کرسیاں لگا دی گئیں، براڈکاسٹرز نے کیمراز سیٹ کر لیے۔ شائقین کے لیے بڑی سکرین بھی نصب کردی گئیں۔

    کبڈی ورلڈکپ کا میلہ اس بار 9 فروری سے پاکستان میں سجنے جا رہا ہے۔ایران، آذربائیجان، جرمنی اور اسٹریلیا کے علاوہ انڈین ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے۔ ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب پنجاب سٹیڈیم لاہور میں، اور میچ لاہور فیصل آباد اور گجرات میں ہونگے

    کبڈی ورلڈ کپ، کون کرے گا افتتاح؟ فائنل کن ٹیموں کے درمیان ہونے کا امکان

  • راولپنڈی ٹیسٹ، قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے بنائی شاندار سنچریاں

    راولپنڈی ٹیسٹ، قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے بنائی شاندار سنچریاں

    راولپنڈی ٹیسٹ، قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے بنائی شاندار سنچریاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے دوران قومی ٹیم کے بیٹسمینوں نے مہمان باؤلرز کے ساتھ جم کر کھیلا، بابر اعظم اور شان مسعود نے شاندار سنچریاں بنائیں، بابر اعظم کی ٹیسٹ میں یہ مسلسل تیسری سنچری تھی۔

    قومی ٹیم کے سینئر بلے باز بابراعظم نے شان مسعود کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھایا، دونوں نے حریف باؤلرز کو بے بس کر دیا اور رنز کو آگے بڑھاتے رہے ،شان مسعود نے اپنے کیریئر کی تیسری سنچری داغی اور 100 رنز بنا کر سپنر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    اس دوران قومی ٹیم کے سینئر بلے باز بابر اعظم نے بھی شاندار سنچری داغی یہ ان کے کیریئر کی پانچویں سنچری تھی۔ ان کی بیٹنگ کا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ مسلسل تیسرے میچ میں یہ لگاتار تیسری سنچری تھی۔

    بنگال ٹائیگرز پہلی اننگز میں صرف 233 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    اس سے پہلے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر فیلڈ سنبھالنے کا فیصلہ کیا تو دن کی تیسری بال پر شاہین آفریدی نے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سیف حسن کو صفر کا تحفہ تھما دیا جبکہ دوسرے اوور میں محمد عباس نے تھرڈ امپائر کی مدد لے کر تمیم اقبال کے ایل بی ڈبلیو کو ثابت کر دیا جو تین رنز بنا سکے تھے