Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ تباہ، پائلٹ محفوظ

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ تباہ، پائلٹ محفوظ

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ تباہ، پائلٹ محفوظ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ معراج شورکٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارہ تکینکی وجوہات کی سبب گر کر تباہ ہوا تا ہم مزید تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تربیتی طیارہ معمول کی پروازپرتھا، طیارے کو گرنے کے بعد آگ لگ گئی ،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور حکام موقع پر پہنچ گئے. طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا.

  • ملک ریاض حاضر ہو،عدالت نے طلب کر لیا

    ملک ریاض حاضر ہو،عدالت نے طلب کر لیا

    ملک ریاض حاضر ہو،عدالت نے طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کا آئیکون ٹاور کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ،احتساب عدالت نےملک ریاض سمیت تمام ملزمان کو 13 فروری کو طلب کر لیا

    عدالت نے ڈاکٹرڈنشاہ،زین ملک،لیاقت قائمخانی سمیت تمام 20 ملزمان کو نوٹس جاری کر دیئے،ملزمان پر باغ ابن قاسم کی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے

    واضح رہے کہ 15 جنوری کو نیب نے عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا،ریفرنس میں ملک ریاض ،زین ملک،لیاقت قائم خانی،یوسف بلوچ ،ڈاکٹرڈنشااور دیگر ملزمان نامزد کئے گئے ہیں،ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت نمبر ایک میں دائر کیاگیا

    نیب کے مطابق ملزمان پر قومی خزانے کو100 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے،بحریہ آئیکون ٹاور کےلیےباغ ابن قاسم کی اراضی ملی بھگت سے غیر قانونی الاٹ کی گئی

    نیب نے اس کیس میں ڈاکٹر ڈنشاہ کو گرفتارکیا ہوا ہے جو سابق صدر آصف زرداری اور ملک ریاض کے مشترکہ پارٹنر ہیں,ڈاکٹر ڈنشاہ آصف زرداری کے فرنٹ مین بھی ہیں,ڈاکٹر ڈنشاہ کو بحریہ آئیکون ٹاور کیس میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا

    قومی احتساب بیورو کراچی میں بحریہ آئیکون ٹاؤر کیلئے زمین الاٹ کرنے کی تحقیقات کر رہا ہے ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جعلی اکاؤنٹس کی چھان بین کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ آئیکون ٹوئن ٹاؤرز کے لیے باغ ابن قاسم کلفٹن کراچی میں 7900 مربع گز زمین حکومت سندھ اور گیلیکسی کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی مدد سے دی گئی۔اس کے عوض بحریہ آئیکون ٹوئن ٹاؤرز میں 50 فیصد شیئرز اور جے وی اوپل 225 اسکیم کی طرف سے ایک عشاریہ دو ارب روپے لیے گئے ۔ جے وی اوپل 225 پراجیکٹ بحریہ اور زرداری گروپوں کامشترکہ منصوبہ تھا۔

    زرداری گروپ آف کمپنیز کی زمین پر بحریہ ٹائون نے تعمیرات کرنا تھیں اور اس سلسلے میں زرداری گروپ آف کمپنیز نے سوا ارب روپے بحریہ ٹائون کو دیے تھے ۔ فریال تالپور نے بطور ڈائریکٹر رقم کی منتقلی کی اور اس کے لیے جعلی بینک اکائونٹس استعمال کا بھی الزام ہے ۔

    نیب نے آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو بھی اوپل 225کیس میں طلب کیا تھااور اُن سے پوچھا تھا کہ آپ نے بحریہ ٹاؤن کو زمین منتقل کی؟ کیا زرداری گروپ آف کمپنیز کی ڈائریکٹر آپ تھیں؟ان سوالوں کے جواب میں فریال تالپور نے جواب دیا کہ کبھی کرپشن نہیں کی دامن صاف ہے ۔

    واضح رہے کہ کراچی میں واقع بحریہ آئیکون ٹاور جنوبی ایشیا کی سب سے بلند عمارت قرار دی گئی،بحریہ ٹاون کی جانب سے کراچی کے ساحلی علاقے پر تعمیر کی جانے والے 88 منزلہ عمارت پاکستان کی بھی سب سے بلند عمارت ہے

  • جج ویڈیو سیکنڈل، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے کیا کہا؟

    جج ویڈیو سیکنڈل، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے کیا کہا؟

    جج ویڈیو سیکنڈل، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے کیا کہا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جج ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں ملزم نادرخان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی

    سرکاری وکیل نے کہا کہ نادر خان نےویڈیو بنانے میں کیمرہ مین کا کردار ادا کیا،ویڈیو میں نادر خان خود بھی نظر آرہا ہے،ملزم نادر خان مرکزی ملزم میاں طارق کا خاص کارندہ ہے ،میاں طارق کے خلاف ملتان میں دس سے گیارہ ایف آئی آر درج ہیں

    عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی.

    قبل ازیں جج ویڈیواسکینڈل کے ایک اور ملزم حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی،عدالت نے حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی،حمزہ بٹ کی ضمانت 3 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے بیان دیا ہے کہ ویڈیو اس نے بنا کر ناصر بٹ کو دی، عدالت نے ناصر بٹ کے بیٹے حمزہ بٹ اور فیصل شاہین کو اکٹھا پیش کرنے کی ہدایت کردی

    ویڈیو سیکنڈل ناصر جنجوعہ سمیت تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ویڈیو بنا کر عارف بٹ کے لیپ ٹاپ میں ٹرانسفر کی، اس نے موبائل سے ویڈیو بنائی.

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی. احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

    چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک ارشد ملک کواپنے پاس کیوں رکھاہے؟ جج ارشدملک کی خدمات فوری واپس کی جائیں،حکومت ارشدملک کوپاس رکھ کرکیاکرناچاہتی ہے؟حکومت ارشدملک کو واپس نہ بھیج کرتحفظ دے رہی ہے

  • قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل پر کب ہو گی سماعت؟

    قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل پر کب ہو گی سماعت؟

    قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل پر کب ہو گی سماعت؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،

    سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 11 فروری کو سماعت کرے گا.

    قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ،قاسم سوری نے نعیم بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی.سپریم کورٹ میں‌ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے

    ہار نہیں مانتا، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کہاں پہنچ گئے؟

    این اے265 میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی ، لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنایا تھا این اے 265 سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے نادرا رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا،

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار

    الیکشن ٹربیونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نےکی الیکشن ٹربیونل نے این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ،بی این پی امیدوار لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا

    انصاف ملے گا، قاسم سوری نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

  • بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت کی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور

    بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت کی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور

    بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت کی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا، اسمبلی اجلاس میں بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو پھانسی دینے کی قرار داد منظور کر لی گئی.

    قومی اسمبلی میں وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے بچوں سے زیادتی کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دی جائے۔ ایوان نے قرار داد منظور کر لی تا ہم اپوزیشن کی بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے مخالفت کی.

    قرارداد کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آج اس قرارداد کو پیش کرنے میں اللہ تعالیٰ نے مدد کی ہے،اللہ تعالیٰ چاہتا کہ ہے کہ ہم اس ملک کو قرآن اور سنت کے مطابق چلائیں، زینب الرٹ بل پیش ہوا تو قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے سزائے موت کی مخالفت کی، اس کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہیں ۔حکومت اب بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کا قانون بنانا چاہتی ہے۔

    علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کی سزائے موت چاہتے ہیں۔

    قرارداد کی مخالفت پیپلز پارٹی کی جانب سے سامنے آئی۔ اس حوالے سے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کر چکا ہے ۔ دنیا اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی

    زینب الرٹ بل، کم عمر بچوں سے زیادتی اور قتل کے جرم پر سزائے موت ختم کر دی گئی،بل میں 18سال سے کم عمربچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرم کے لیے 10سے 14 سال قید تجویز کی گئی ہے.اس سے قبل پیش ہونے والے بل میں بچوں سے زیادتی اور قتل پر سزائے موت تجویز کی گئی تھی،بل میں مجرم پر ایک سے 2 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا بھی تجویز کی گئی.

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے قتل اورزیادتی کے مجرموں کے لیے 10سے14سال قید کی سزا تجویز کی،قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں جرمانہ کی سزا بھی ختم کردی گئی.

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کو کافی عرصے تک طول دیا ,قائمہ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 اکتوبر 2019 کو ’زینب الرٹ بل‘ کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ بل صرف اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔ اسے ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

  • سابق رکن قومی اسمبلی "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    سابق رکن قومی اسمبلی "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    سابق رکن قومی اسمبلی "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،مظفرگڑھ کی مقامی عدالت نےجمشیددستی کوپولیس کے حوالے کردیا،جمشید دستی پر آئل ٹینکر عملے کو اغواکرکے تیل چوری کرنےکا الزام ہے

    سابق رکن قومی جمشید احمد دستی کو ملتان کینٹ سے گزشتہ روزگرفتار کر لیا گیا تھا، عوامی راج پارٹی کے سربراہ کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج تھا،جمشید دستی کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ میں منتقل کیا گیا تھا بعد ازاں مظفر گڑھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا

     

    واضح رہے کہ ایک ماہ قبل پولیس اہلکار فرخ شہزاد نے ساتھیوں سے مل کر ڈرائیور سے دو آئل ٹینکر چھینے تھے۔ گرفتار پولیس اہلکار فرخ شہزاد، جمشید دستی کا گن مین اور جماعت کا سرگرم رکن بھی رہ چکا ہے

  • مریم نواز آسمان سے نہیں اتری،وزیر زیادہ ہوں تو برکت ہوتی ہے، شیخ رشید

    مریم نواز آسمان سے نہیں اتری،وزیر زیادہ ہوں تو برکت ہوتی ہے، شیخ رشید

    مریم نواز آسمان سے نہیں اتری،وزیر زیادہ ہوں تو برکت ہوتی ہے، شیخ رشید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے ریلوے کے حق میں ہوں گے،ریلوے میں کرپشن کم ہوئی ،اس کا خاتمہ کرنا ہے،امید ہے اتحادی بہتر فیصلہ کریں گے،امید ہے ایم کیو ایم اور ق لیگ عمران خان کے ساتھ چلے گی

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہمارا عمران خان سے کوئی مطالبہ نہیں ہے،ہمارےساتھ عمران خان اور عثمان بزدار ٹھیک چل رہے ہیں،حکومت کے لیے خطرہ صرف مہنگائی ہے،عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہے،عوام مہنگائی پر عمران خان سے نالاں ہیں،عوام کی ناراضی جلد دور کریں گے،وزیرجتنے زیادہ ہوں اتنی برکت ہوتی ہے

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ مریم نواز آسمان سے اتری ہوئی بیٹی نہیں،نوازشریف کے بیٹے اور بیٹی لندن میں موجود ہیں،اس وقت مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے،پاکستان کا المیہ ہے کہ نیا سیاست دان پیدا نہیں ہورہا،

    سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

  • سرکاری اراضی ڈی ایچ اے کو دینے والے جعلسازوں کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    سرکاری اراضی ڈی ایچ اے کو دینے والے جعلسازوں کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    سرکاری اراضی ڈی ایچ اے کو دینے والے جعلسازوں کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جامشورو سرکاری اراضی ڈی ایچ اے کو دینے والے جعلسازوں کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی،سپریم کورٹ نے نیب کو 6 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے نیب پراسیکیوٹرز پر بغیر تیاری پیش ہونے پر برہمی کا اظہار کیا،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹرز کیس فائل پڑھ کر آیا کریں تاکہ معاونت کر سکیں، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کتنے ایکڑ سرکاری اراضی نجی ملکیت ظاہر کرکے دی گئی؟ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ اراضی کی مد میں ملزمان کو کتنی رقم ادا گئی کی؟

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 731ایکڑ اراضی فروخت کی گئی اور جعلی انتقال بنائے گئے ،عدالت نے کہا کہ ملزمان حنیف لالانی اورغلام نبی ٹرائل مکمل ہونے تک جیل میں رہیں گے،

  • انسانی اعضا کی اسمگلنگ بارے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

    انسانی اعضا کی اسمگلنگ بارے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

    انسانی اعضا کی اسمگلنگ بارے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،وزارت داخلہ نے انسانی اعضا کی اسمگلنگ سے متعلق تحریری جواب پیش کردیا

    وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق انسانی اعضا کی اسمگلنگ کے واقعات میں کمی ہورہی ہے،2014سے16تک انسانی اعضا کی اسمگلنگ کا کوئی ایک کیس درج نہیں ہوا،2017میں30ملزمان گرفتاراور4مقدمات درج ہوئے،

    رپورٹ کے مطابق 2018میں2مقدمات، 6 ملزمان گرفتار اور2019میں ایک ملزم گرفتارہوا،

    2019میں ملک بھر میں جرائم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی.

    وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2019میں7لاکھ 77ہزار251جرائم ریکارڈ ہوئے،پنجاب میں جرائم کے 4لاکھ 9ہزار 155مقدمات درج ہوئے خیبرپختونخوا ایک لاکھ 78ہزار 131مقدمات کےساتھ دوسرے نمبر پر رہا،سندھ 85ہزار 676مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،2019میں سب سے کم جرائم گلگت بلتستان میں ہوئے

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں کمی ہوئی،2018میں اسلام آبادمیں بچوں سے زیادتی کے 66 واقعات ہوئے،2019میں بچوں سے زیادتی کے 60واقعات ہوئے

    بزدار کا پنجاب پہلا نمبر لے گیا،کیا وزیراعظم دیں گے مبارکباد؟

  • غریب کو صحت کارڈ جاری، سفید پوش کا کس نے سوچنا ہے؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    غریب کو صحت کارڈ جاری، سفید پوش کا کس نے سوچنا ہے؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    غریب کو صحت کارڈ جاری، سفید پوش کا کس نے سوچنا ہے؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بزرگ شہریوں کے لیے وارڈ مختص کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون الرشید نے کہا کہ بزرگ شہریوں کےحوالے سے وزیرصحت کوطلب کیا تھا،وزیرنے بتایا تھا کہ اس حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے

    عدالت نے کہا کہ درمیانے درجے کے شہریوں کے لیےصحت سہولت کارڈ کاکیا فائدہ ہوگا،غریب کے لیے توصحت کارڈ جاری کردیا جو سفید پوش ہیں ان کاکس نےسوچنا ہے؟ چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سفید پوش آدمی توکسی کے سامنے ہاتھ بھی نہیں پھیلاتا،

     

    واضح رہے کہ حکومت 14 ملین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے تحفظ فراہم کر رہی ہے۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے سات لاکھ بیس ہزار روپے تک بہترین علاج کی مفت سہولت میسرہو گی، اگر کسی گھرانے میں کوئی ایسی بڑی بیماری آ جاتی ہے جس میں دل کا اپریشن کروانا پڑتا ہے یا گردے ڈیلائسسز کروانے ہے یا ایسی بیماریاں جس سے مریض کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے اس کا صھت کارڈ کے ذریعے علاج ہو گا