Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بی آر ٹی منصوبہ، ایف آئی اے رپورٹ عدالت میں کب جمع کروائے گی؟ اہم خبر

    بی آر ٹی منصوبہ، ایف آئی اے رپورٹ عدالت میں کب جمع کروائے گی؟ اہم خبر

    بی آر ٹی منصوبہ، ایف آئی اے رپورٹ عدالت میں کب جمع کروائے گی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی آرٹی پشاورمنصوبے کی 45روز میں ایف آئی اے تحقیقات کے حوالہ سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاوربی آرٹی منصوبے کی تحقیقاتی رپورٹ آخری مراحل میں ہے،تحقیقاتی رپورٹ 24 جنوری تک ہائیکورٹ میں جمع کی جائے گی،

    پشاورہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ 10دسمبرکو موصول ہوا تھا، منصوبے  کے چند تکنیکی معاملات واضح کرنے کے بعد رپورٹ جمع کی جائے گی، تحقیقات میں پشاورہائیکورٹ کے تمام سوالات کا احاطہ کیا گیا ہے،تکنیکی معاملات کے لیےاین ایچ اے اور دیگراداروں کی خدمات حاصل کی گئیں

    بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات کاعدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا گیا، خیبرپختونخواحکومت اور پی ڈی اے نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی،درخواست سپریم کورٹ پشاوررجسٹری میں دائرکی گئی،

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ایف آئی اے کوتحقیقات سے روکنے کی استدعا کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون ہے، پشاورہائیکورٹ نےحقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائیکورٹ کےفیصلےکو کالعدم قرار دیاجائے،

    پشاور:تبدیلی اس کو کہتے ہیں!بی آر ٹی منصوبے کے تکمیل کی تاریخ‌میں‌ایک بار پھر تبدیلی نئی تاریخ سامنے آگئی

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں ایف آئی اے کو 45 روز میں انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر بی آر ٹی منصوبہ شروع کیا۔ ٹرانس پشاور کے سی ای او کو ان کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    پشاو ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلیک لسٹ کمپنی کو بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا گیا۔ منصوبے کیلئے اتنا بڑا قرضہ لینے کی کیا ضرورت تھی؟ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی سی ون میں غیر متعلقہ سٹاف کیلئے پرکشش تنخواہیں رکھی گئیں۔ اے سی ایس اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی ادائیگی کی گئی۔ پشاور کے رہائشیوں کے لیے منصوبہ تکلیف کا باعث بنا

    صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے کے منتظمین بدل بدل کر اس کی تکمیل کی مخلتف تواریخ 20 مئی سے 30 جون، 31 دسمبر سے 23 مارچ 2019 بتاتے رہے۔اس دوران منصوبے کی ابتدائی لاگت بھی 49 ارب روپے سے بڑھ کر 68 ارب روپے تک جاپہنچی.

    ایف آئی اے نے بی آرٹی منصوبہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقات پشاورہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد کی جا رہی ہیں،پشاورہائی کورٹ نے ایف آئی اے سے 45 دن میں تحقیقات کرانے کا حکم دیاتھا۔ہائی کورٹ کی تفصیلی فیصلہ میں منصوبہ کی ٹوٹل لاگت سمیت کئی سوالات اٹھائے گئے تھے.

    ایف آئی اے تحقیقات کے بعد ایک جامع رپورٹ تیارکرکے پشاورہائی کورٹ کو پیش کریگی۔

  • جن لوگوں نے ہیوی بائیکس لے رکھی ہیں وہ کہاں چلائیں؟ موٹروے پر بائیکس چلانے بارے کیس کے دوران عدالت کے ریمارکس

    جن لوگوں نے ہیوی بائیکس لے رکھی ہیں وہ کہاں چلائیں؟ موٹروے پر بائیکس چلانے بارے کیس کے دوران عدالت کے ریمارکس

    جن لوگوں نے ہیوی بائیکس لے رکھی ہیں وہ کہاں چلائیں؟ موٹروے پر موٹر سائیکل چلانے بارے کیس کے دوران عدالت کے ریمارکس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹر وے پرموٹرسائیکل چلانےکی اجازت دینے سے متعلق اپیل پرسماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے ماہرین سے سفارشات لے کرپیش کرنے کی ہدایت کردی

    عدالت نے کہا کہ موٹر وےاورہائی ویزپرگاڑیاں چلانے سے متعلق قوانین موجود ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل موٹروے پر موٹر سائیکل نہ چلانے سے متعلق وجوہات دیں،موٹر وے پر موٹرسائیکل چلانے سے متعلق سفارشات حکومتی ماہرین سے نہ لی جائیں، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومتی ماہرین سے رائے نہیں لیں گے،

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کی جان کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،جن لوگوں نے ہیوی بائیکس لے رکھی ہیں وہ کہاں چلائیں؟

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    واضح رہے کہ لاہوراسلام آباد موٹروے پر600 سی سی موٹربائیک چلانے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈی آئی جی موٹر وے پولیس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ پولیس بائیکرز کو قواعد و ضوابط کا پابند بنائے گی۔نوٹییفکیشن میں‌کہا گیا ہےکہ موٹروے پر35سال سے کم عمرکے افراد موٹربائیک نہیں چلاسکیں گے ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائی گی

    موٹروے پولیس کی طرف سےیہ بھی پابندی عائد کی گئی ہے کہ موٹربائیک چلانے کی رفتارکی زیادہ سے زیادہ حد 120 کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی ،اس نوٹیفکیشن میں گروپ کی شکل میں موٹروے پرموٹربائیک چلانے پرسخت پابندی کی گئی ہے ، موٹربائیک چلانے والوں کو خبردار کیا گیا ہےکہ گروپ کی صورت میں موٹربائیک چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

    نوٹیفیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ موٹروے پر بائیک چلانے کے شوقین افراد کو ڈرائیونگ لائسنس اور سپیشل کارڈ بنانے کے بعد ہی موٹر وے پر بائیک چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ بائیکرز کی معلومات کیلئے موٹروے انٹری پوائنٹس اور مختلف جگہوں پر سائن بورڈ لگائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹروے پر بائیک چلانے کی اجازت دے رکھی ہے جس کے بعد حکومت نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے

  • بلوچستان میں آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر

    بلوچستان میں آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر

    بلوچستان میں آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کا بحران بدستور برقرارہے،کوئٹہ کی مارکیٹ میں آٹا فی کلو 60 سے 70 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،کوئٹہ میں 20 کلوآٹےکاتھیلا1200روپے میں فروخت ہو رہا ہے،کوئٹہ میں 50 کلو آٹے کا تھیل ا2800 روپےسے تجاوز کر گیا، کوئٹہ کی مارکیٹوں میں 100 کلو آٹے کی بوری 5800 تک جا پہنچی.

    صدر آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے گندم درآمدنہ کی تو بحران مزیدبڑھ جائے گا،بلوچستان حکومت نے بحران کے خاتمے کےلیےڈھائی لاکھ گندم کی بوری طلب کرلی،ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ مصنوعی بحران کا جلد خاتمہ ہو جائے گا،

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    آٹے کا بحران، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ، خیبر پختونخواہ کو کتنی گندم ملے گی؟

    وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

  • ایم کیو ایم کی گرفتاریاں شروع، کس کو گرفتار کر لیا گیا؟

    ایم کیو ایم کی گرفتاریاں شروع، کس کو گرفتار کر لیا گیا؟

    ایم کیو ایم کی گرفتاریاں شروع، کس کو گرفتار کر لیا گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے نثار پنہور کو گرفتار کرلیا گیا،نثار پنہور کوگلستان جوہر سے رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا۔گرفتاری کے بعد نثار پنہور کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    سابق رکن قومی اسمبلی نثار پنہور کے بیٹے کا کہنا ہے کہ رات گئے کچھ افراد سول کپڑوں میں آئے تھے اور وہ والد کو ساتھ لے کر گئے جس کے بعد سے والد کا موبائل نمبر بھی بند ہے کوئی رابطہ نہیں ہے نہ ہی آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں کہاں لے جایا گیا ہے .

    ایم کیو ایم نے اس حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ نثار پنہور کو رینجرز نے گرفتار کر لیا انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں.

  • جج ویڈیو سیکنڈل، ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    جج ویڈیو سیکنڈل، ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    جج ویڈیو سیکنڈل، ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج ویڈیو سکینڈل میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی،

    ن لیگی وکیل جہانگیر جدون نے ایف آئی اے کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائرکی تھی،ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر جدون کو ہراساں نہیں کیا گیا،الزامات بے بنیاد ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست مسترد کی جائے،

    ویڈیو سیکنڈل ناصر جنجوعہ سمیت تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    عدالت نے جج ویڈیوسکینڈل میں ڈی جی ایف آئی اے کےخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پرخارج کی.

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی. احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

    چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک ارشد ملک کواپنے پاس کیوں رکھاہے؟ جج ارشدملک کی خدمات فوری واپس کی جائیں،حکومت ارشدملک کوپاس رکھ کرکیاکرناچاہتی ہے؟حکومت ارشدملک کو واپس نہ بھیج کرتحفظ دے رہی ہے

  • بہتر ہو گا ارشد ملک پی آئی اے سے پیچھے ہٹ جائیں،سپریم کورٹ کا نیا سربراہ تعینات کرنے کا حکم

    بہتر ہو گا ارشد ملک پی آئی اے سے پیچھے ہٹ جائیں،سپریم کورٹ کا نیا سربراہ تعینات کرنے کا حکم

    بہتر ہو گا ارشد ملک پی آئی اے سے پیچھے ہٹ جائیں،سپریم کورٹ کا نیا سربراہ تعینات کرنے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی کام پر بحالی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ۔

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی آئی اے کو قانون کے مطابق آنا چاہئے،معلوم نہیں کوئی ایئر مارشل پی آئی اے کو کیسے چلائے گا؟ بہتر ہے ایئرمارشل پیک اپ کرلیں ۔چیف جسٹس نے حکومت کو طریقہ کار کے مطابق نیا پی آئی اے سربراہ تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

    چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں یہ موصوف خود ڈیپوٹیشن پر آئے اور10 بندوںکو ساتھ لائے ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے پاکستان ایئر فورس کو ہی دے دیں حکومت کیوں چلا رہی ہے ؟،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ جب سے یہ آئے ہیں 100 فیصد کرایہ بڑھا دیا ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ سی ای او کی تقرری کا اشتہاردیاگیا تھا ،

    جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ دیکھنا ہوگا اشتہارکو کوئی خاص ڈیزائن دے کر تو جاری نہیں کیا گیا،پرانے اشتہارات کا بھی جائزہ لیں گے ۔جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ اخبار میں خبر لگی ہے سی ای او نے کسی کموڈورکو 70 کروڑ کا بزنس دیا،جس کمپنی کو بزنس دیاگیا وہ 2 ماہ پہلے رجسٹرڈ ہوئی ۔

    چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ عوام کے اثاثوں کے ساتھ کھلواڑنہیں ہوسکتا ،پی آئی اے قوم کا اثاثہ ہے اس کیساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے ،سی ای او کو عارضی انتظامات کے تحت لایاگیا تھا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ارشد محمود کو طریقہ کار کے مطابق پی آئی اے میں سی ای او کنفرم کردیاگیاتھا،چیف جسٹس نے کہا کہ چیئرمین پی آئی اے کو قانون کے مطابق آناچاہئے،پی آئی اے کسی کی جاگیر نہیں قوم کا اثاثہ ہے

    عدالت نے سی ای او پی آئی اے ارشد محمود کو کام پر بحال کرنے کی استدعا مستردکردی،عدالت نے پی آئی اے کے بورڈآف ڈائریکٹرز کو کام کرنے کی اجازت دے دی،عدالت نے سندھ ہائیکورٹ سے مقدمے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

    پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں کتنی کمی آئی، چیئرمین پی آئی اے کی وزیراعظم کو بریفنگ

    پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، یہ انکشاف آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،

    پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

    واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے چیف ایگزیکٹوآفیسرائیرمارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا تھا، اس درخواست میں پی آئی اے کےاثاثوں کے حوالے سے بھی اہم اعتراضات اٹھائے گئے تھے، جس پرعدالت نے کہاکہ پی آئی اے میں خریدو فروخت پالیسی سازی اور ایک کروڑ سے زائد کے اثاثے بھی فروخت نہیں کرسکتے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ عدالت نے پی آئی اے میں نئی بھرتیوں،ملازمین کو نکالنے اورتبادلوں سے بھی روک دیا

    یاد رہےکہ ارشد ملک کے خلاف ساسا کے جنرل سیکٹری صفدر انجم نے عدالت سے رجوع کیا تھا،جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ائیر مارشل ارشد ملک تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے، درخواست گزارنے یہ بھی اعتراض کیا کہ ائیر مارشل ارشد ملک کا ائیر لائن سے متعلق کوئی تجربہ نہیں ہے

    پی آئی اے میں سفرکریں تو کیسا لگتا ہے؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

  • عمران خان کے خلاف کون سازشیں کر رہا ہے؟ شہر یار آفریدی نے بتا دیا

    عمران خان کے خلاف کون سازشیں کر رہا ہے؟ شہر یار آفریدی نے بتا دیا

    عمران خان کے خلاف کون سازشیں کر رہا ہے؟ شہر یار آفریدی نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر کیا،آج بیرون ملک جاوَ تو پاکستان کا نام زبان پر ہوتا ہے،ذلفی بخاری اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت سے پہلے کون ساادارہ ٹھیک تھا؟

    شہر یار آفریدی نے مزید کہا کہ بڑےبڑے مافیاکے خلاف کام کیاتوسازشیں شروع ہوئیں،عمران خان نے مافیا پرہاتھ ڈال دیا توان کی حکومت کےخلاف سازش شروع ہوگئی،راناثنااللہ قومی اسمبلی میں قرآن پاک کےساتھ آئے،میرے بارے میں جملہ مشہور ہواکہ اللہ کو جان دینی ہے .

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے غریب افراد کے لیے لنگر خانے کھولے ہیں،18ویں ترمیم کے بعد وفاق کی ذمہ داری ختم ہوجاتی ہے،جب صوبے مسائل حل نہیں کرتےتو لوگ وفاق کی جانب دیکھتے ہیں،گندم اور آٹا موجود ہے، مزدوروں کو اس نہج پر کس نے پہنچایا؟ملک میں مافیا بیٹھا ہے ان کے خلاف کیوں بات نہیں کی جاتی؟ایک مارکیٹ میں اشیائےخورونوش کی مختلف قیمتیں ہیں،

    شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ مافیا کے خلاف بھی ہڑتا ل ہونی چاہیے،صوبے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکےہیں این ایف سی اجلاس سندھ کےعدم تعاون کےباعث نہیں ہوا،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پر جو دباوَ ہے اللہ جانتا ہے،رانا ثنااللہ کو سزا عدالت نے دینی ہے میں نے نہیں،17دن میں عدالت کو منشیات سے متعلق ثبوت دیئے

  • ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس ہو گا آج، پاکستانی حکام کریں گے شرکت

    ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس ہو گا آج، پاکستانی حکام کریں گے شرکت

    ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس ہو گا آج، پاکستانی حکام کریں گے شرکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے،حماداظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد چین میں موجودہے، پاکستانی وفد میں نیکٹا،کسٹمز،سٹیٹ بینک،ایف ایم یو ،وزارت خارجہ ،داخلہ کے حکام شامل ہیں

    ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لیاجائےگا ،پاکستان اکتوبرسے جنوری تک 27 شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا۔پاکستانی وفد مذاکرات سے قبل آج باہمی مشاورت کرے گا۔

    پاکستان 8 جنوری کو پہلے ہی نظرثانی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجواچکا ہے،پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ٹھوس اقدامات کئے ہیں ،منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ،ایف اے ٹی ایف اجلاس 24 جنوری تک جاری رہے گا.

    پاکستان 650 صفحات پر مشتمل رپورٹ پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کو بھجوا چکا ہے، یہ رپورٹ 16 فروری سے شروع ہونے والے پیرس اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی۔ پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے ووٹنگ ہو سکتی ہے۔

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو بھجوائے جانے والے جوابی رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات، دہشت گردوں تک رقوم روکنے کے طریقہ کار، دہشت گردوں تک اثاثوں اور زیورات کی منتقلی روکنے کے اقدامات کے حوالہ سے بتایا گیا ہے.

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جواب میں کہا ہے کہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کیں، کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے 190 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے پر 170افراد زیر حراست ہیں، کالعدم تنظیموں کی ایک ہزار سے زائد جائیدادیں ضبط کیں

    پاکستان کوایف اے ٹی ایف نے 150سوالات پرمشتمل سوال نامہ بھیجا تھا،سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں،ایف اےٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کوسزادلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے،

     

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے 40 اہداف کے حصول پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے بعد سوالنامہ بھیجا، پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پرپیشرفت دکھائی، 4 اہداف کےحصول پرطریقہ کاروضع کردیا گیا،

    پاکستان نے مالیاتی اداروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا، پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیش رفت کی، بے نامی داروں کے خلاف کارروائی میں بھی بہتری کی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔

    وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان 2020 میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بالخصوص  آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے،

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

    واضح رہے ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معانت کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ہے۔اس تنظیم نے 18 اکتوبر کو 4 ماہ کی مہلت دہتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ فروری 2020 تک ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرے کیونکہ اس وقت تک پاکستان ’گرے لسٹ‘ میں ہی موجود رہے گا۔ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ کن اجلاس جنوری میں ہوگا۔21 جنوری سے شروع ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی گرے لسٹ کے نکلنے کے بارے میں فیصلہ ہو گا۔

  • پی آئی اے میں سفرکریں تو کیسا لگتا ہے؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

    پی آئی اے میں سفرکریں تو کیسا لگتا ہے؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

    پی آئی اے میں سفرکریں تو کیسا لگتا ہے؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے بورڈ آف گورنرز کو انتظامات چلانے کی اجازت دے دی ،عدالت نے کہا کہ بورڈ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے اختیارات بھی استعمال کرسکتا ہے،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو چلانا ہے بند نہیں کرنا،ادارے کی حالت خراب ہے ،پی آئی اے میں سفر کرکے دیکھیں تو پتہ لگتا ہے،یہ تو لگتا ہے کوئی فیملی ادارہ چلا رہی ہے،وہ جس کو چاہیں رکھتے ہیں اور جس کو چاہےنکال دیتے ہیں،

    پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں کتنی کمی آئی، چیئرمین پی آئی اے کی وزیراعظم کو بریفنگ

    پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، یہ انکشاف آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،

    پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ سی ای او پی آئی آے ارشد ملک کی تقرری قانون کےمطابق کی ہے،

    ،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ جعلی ڈگری والے جہاز چلا رہے ہیں ، جعلی ڈگری کے مقدمات یہاں سنیں گے ،جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کو ایک ایک کرکے نکالیں گے ،

    چیف جسٹس نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین نے الخیر یونیورسٹی سے ڈگریاں لے رکھی ہیں،الخیر یونیورسٹی تعلیمی اسناد فروخت کرتی ہے۔وکیل پی آئی اے نعیم بخاری نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی ارشد محمود کو کام سے روک دیا ہے ،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ارشد محمود کےخلاف درخواست کو پذیرائی نہیں دی تھی ،وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ نئی انتظامیہ پی آئی اے کی بحالی اور خسارہ کم کرنے کے لیے کوشاں ہے ،پی آئی اے پر426 ارب کاقرض ہو گیا ہے

  • نیا پاکستان ہے یہ، عوام روٹی کھانا چھوڑ دیں، شاہد خاقان عباسی کی حکومت پر کڑی تنقید

    نیا پاکستان ہے یہ، عوام روٹی کھانا چھوڑ دیں، شاہد خاقان عباسی کی حکومت پر کڑی تنقید

    نیا پاکستان ہے یہ، عوام روٹی کھانا چھوڑ دیں، شاہد خاقان عباسی کی حکومت پر کڑی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری پارٹی قیادت سے کیا ناراضی ہو سکتی ہے؟ نیا پاکستان ہے، لوگ روٹی کھانا چھوڑ دیں تو مسئلہ ہی ختم ہو جائے،

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نئے پاکستان کے لیے ووٹ دیا اب عوام بھگتیں،70روپےکلو آٹا فروخت رہا ہے، یہ اپنی ناکامی پر شرمندہ بھی نہیں، آٹا نہیں دے سکتے شرمندہ تو ہو جائیں،حکومت کا ہر دن پاکستان کی عوام پر بھاری ہو گا،تنخوائیں بڑھا دی جائیں تو بہتر ہو گا لیکن عمران خان ٹیکس بھی ادا کریں ،

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈرنےمعاملات اسمبلی میں اٹھانےہوتےہیں،بدقسمتی سے اسمبلی چل ہی نہیں رہی،اسمبلی میں کوئی بھی بات کریں،سپیکر صاحب اجلاس ختم کر دیتے ہیں،اسمبلی میں صرف ایک بل بڑی عجلت سے پاس ہوا،الیکشن کمیشن کےارکان کی تعیناتی پربیٹھ کر بات کرنا اچھا ہے،

    ایل این جی ریفرنس،شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کر دی گئی،شاہد خاقان عباسی کو عدالت پیش کیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع کر دی.

    شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں ایک بار پھر ہوئی توسیع، کتنی؟