Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اتحادیوں کے بعد ایک اور مشکل، حکمران جماعت میں بنا فارورڈ بلاک

    اتحادیوں کے بعد ایک اور مشکل، حکمران جماعت میں بنا فارورڈ بلاک

    اتحادیوں کے بعد ایک اور مشکل، حکمران جماعت میں بنا فارورڈ بلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی، ابھی تک اتحادی جماعتیں نہیں مانیں اور تحریک انصاف کے اپنے ہی اراکین نے فارورڈ بلاک بنا لیا،

    فارورڈ بلاک پنجاب میں بنایا گیا ہے،تحریک انصاف کے متعدد ممبران پنجاب اسمبلی نے اپنی ہی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فارورڈ بلاک بنا لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مختلف حلقوں کے بیس ارکان اسمبلی نے یہ گروپ بنا کر حلف اٹھایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور مل کر اپنے مطالبات منوائیں گے۔

    پی ٹی آئی میں یہ فارورڈ گروپ جنوبی اور وسطی پنجاب کے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے اپنے حلقوں کے لیے فنڈز اور عوامی منصوبوں کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے اور اسی پلیٹ فارم سے ہی آئندہ الیکشن لڑیں گے۔

    سردار شہاب نے تصدیق کی کہ حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں عوامی مسائل کے حل پر بات کی جبکہ یہ درست ہے کہ ہم نے اکٹھے رہنے کا حلف بھی اٹھایا ہے.

  • وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات طے

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات طے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات طے ہو گئی ہے، جولائی 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں میں تیسری ملاقات ہوگی،

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 21سے 23جنوری تک ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹوچیئرمین کی دعوت پراجلاس میں شرکت کریں گے وزیراعظم عمران خان فورم کےخصوصی سیشن سےخطاب کریں گے وزیراعظم کی عالمی اداروں کے نمائندوں سےملاقاتیں ہوں گی ، وزیراعظم کی کارپوریٹ بزنس اورٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو سے ملاقاتیں ہوں گی،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کارپوریٹ لیڈرزاورسی ای اوزسے بات چیت کریں گے،سائیڈلائنزپروزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہیں، وزیراعظم عمران خان عالمی میڈیاکو انٹرویوزدیں گے، وزیراعظم سینئرایڈیٹرزسے بھی بات چیت کریں گے،

    ورلڈ اکنامک فورم 21 تا 24 جنوری 2020ء کو ڈیوس سوئٹزرلینڈ میں ہوگا۔ وزیراعظم غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ فورم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان پاکستانی معیشت پر بات چیت کریں گے۔ جبکہ وزیراعظم فورم کی سائیڈلائن پرمختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں،گزشتہ دنوں افغان طالبان نے اپنے تین قیدیوں کے بدلے 2 غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کیا ہے جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا تھا۔ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے کشمیر پر ثالثی کے حوالہ سے پیشکش کر چکے ہیں لیکن بھارت انکاری ہے

  • ملک میں کپاس کی فصل کی پیداوار،کاٹن پالیسی، وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

    ملک میں کپاس کی فصل کی پیداوار،کاٹن پالیسی، وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

    ملک میں کپاس کی فصل کی پیداوار،کاٹن پالیسی، وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں کپاس کی فصل کی پیداوار، کاٹن پالیسی اور کپاس کی فصل سے متعلق معاملات پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، جہانگیر خان ترین، ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے کاٹن کے کاشت کار، ایکسپورٹرز، کاٹن کمیٹی ممبران شریک تھے،

    اجلاس میں ملکی معیشت اور مجموعی پیداوار میں کپاس کی فصل کا شیئر، کاٹن کی پیداوار، کاٹن کی برآمدات و درآمدات کی صورتحال، ملک میں کپاس کی فصل میں پیداواری اضافے اور اس سے منسلک مختلف چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

    وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی فصل ملکی معیشت اور ملکی مجموعی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے مختلف ملکوں میں کپاس کی پیداوار کی شرح اور ملک کی اوسط پیداوار میں واضح فرق پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں کپاس کی پیداوار میں اضافے اور اس فصل کے فروغ کے حوالے سے مختلف درپیش مسائل دور کرنے خصوصاً نئے بیجوں کی کاشت، ٹیکنالوجی کے فروغ، کاشت کے جدید طریقوں کو اپنانے اور کسانوں کی مالی معاونت جیسے اہم شعبوں کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔ جس کا نتیجہ نہ صرف کسانوں کی بددلی اور پیداوار میں مسلسل کمی کی صورت میں برآمد ہوا بلکہ ٹیکسٹائل کی صنعت اور ملکی برآمدات متاثر ہوئیں۔

    وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ کاشت کاروں، ایپٹما و دیگر متعلقین کے اشتراک اور مشاورت سے کاٹن کے فروغ کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ کپاس کی فصل کے فروغ اور جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لانے کے حوالے سے چین کی معاونت حاصل کی جا رہی ہے ۔ کپاس کی فصل کے فروغ کے حوالے سے چین کے اشتراک سے ملتان میں سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے کپاس کی فصل کو پنک بال ورم سے بچانے کے لئے حکومت پرائم منسٹر ایمرجنسی پروگرام کے تحت پنک بال روپ ٹیکنالوجی درآمد کر رہی ہے۔یہ ٹیکنالوجی کسانوں کو نہایت سستی میسر آئے گی

    وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چین کی معروف کمپنی سی ایم ای سی کی جانب سے بلوچستان میں کاٹن فارمنگ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخواہ اورصوبہ سندھ میں بھی کاٹن کی فصل کے فروغ کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کاشتکاروں کے مطالبے پر سیڈ ایکٹ میں ترمیم، سنٹرل کاٹن کمیٹی کی از سر نو تشکیل عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ سنٹرل کاٹن کمیٹی اپنا کردار موثر طریقے سے ادا کر سکے اور شعبے میں جدید ریسرچ کو فروغ دیا جائے

    وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ سیڈ ایکٹ میں ترمیم اور کاٹن کمیٹی کی از سر نو تشکیل کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔ کاٹن کی سپورٹ پرائس مقرر کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے وزارتِ خزانہ، وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور کامرس ڈویژن کو ہدایت کی کہ سپورٹ پرائس مقرر کرنے کے حوالے سے تجویز کا جائزہ لیا جائے اور سفارشات پیش کی جائیں۔

  • حافظ محمد سعید کیخلاف مقدمات،روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری

    حافظ محمد سعید کیخلاف مقدمات،روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری

    حافظ محمد سعید کیخلاف مقدمات،روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ محمد سعید کیس کی سماعت23جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

    سوموار کے دن انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پروفیسر حافظ محمد سعیداور پروفیسر ظفر اقبال کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر عدالت نے استغاثہ کو حتمی بحث کیلئے مزید وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت23جنوری جمعرات تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

    قبل ازیں پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کے جج محمد اقبال کے روبرو بھی کیس کی سماعت ہوئی۔ مذکورہ کیس کی سماعت بھی 23 جنوری تک کے لئے ملتوی کی گئی ہے۔ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔

    واضح رہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمات کے سلسلہ میں عدالت میں پیش کئے گئے گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہو چکی ہے اور اب حتمی بحث مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا جائے گا،

  • چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم،کس نام پر ہوا اتفاق؟

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم،کس نام پر ہوا اتفاق؟

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم،کس نام پر ہوا اتفاق؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا،ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرکانام فائنل کر لیاگیا، کل کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرکے نام کااعلان کیے جانے کا امکان ہےالیکشن کمیشن کے2ارکان کے ناموں کوبھی حتمی شکل دے دی گئی ہے.

    ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کیلئے حکومت اوراپوزیشن میں سکندرسلطان راجہ کےنام پراتفاق کاامکان ہے،اپوزیشن نےچیف الیکشن کمشنر کیلئے نئےناموں پر غور کیلئے وقت مانگ لیا،

    مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے لیے6 نام زیر غور ہیں ،امید ہے کل کسی ایک نام پر اتفاق رائے ہو جائے گا،

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کامعاملہ،شہبازشریف نے وزیراعظم کوجوابی خط لکھ دیا، اپوزیشن لیڈرنے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نام تجویزکردیئے, شیباز شریف نے ناصرمحمودکھوسہ،اخلاق احمدتارڑ،عرفان قادرکے نام تجویزکیے ہیں،اور کہا کہ مشاورتی عمل کے بعد امیدواروں پرنظرثانی کی ہے،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے لیے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کوخط لکھا گیا تھا جس میں تین نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ان میں سابق وفاقی سیکرٹری جمیل احمد، سابق سیکرٹری فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجا کے نام شامل ہیں۔

    حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران تعیناتی کے رولز تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیاگیا،پارلیمانی کمیٹی میں چیف یا ممبران کی تعیناتی کیلیےرولز میں دوتہائی کی جگہ سادہ اکثریت کا لفظ ڈالا جائے گا،موجودہ رولز میں دوتہائی کی شرط کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی نہیں ہوسکی،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    حکومت کا موقف ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے موجودہ رولز غیر آئینی ہیں،ججز تعیناتی سمیت دیگر کمیٹیوں میں دوتہائی کی شرط نہیں ہے،·پارلیمانی کمیٹی کے رولز موجودہ تنازعہ کو حل کرنے کے بعد تبدیل کئے جائیں گے ،

    چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی ریٹائرمنٹ کے بعد رکن پنجاب الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکےعہدے کاحلف اٹھالیا ،الیکشن کمیشن رکن ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم سےعہدے کا حلف لیا

  • جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار، عدالت نے کیا تحریری حکم نامہ جاری

    جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار، عدالت نے کیا تحریری حکم نامہ جاری

    جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار، عدالت نے کیا تحریری حکم نامہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیلوں‌ میں قیدیوں کی حالت زارسے متعلق کیس کی سماعت کے بعد تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا.

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ میں کہا کہ شیریں مزاری کمیشن کی جیلوں کی حالت زارسےمتعلق رپورٹ تشویشناک ہے، پاکستانی جیلوں میں قیدیوں کی زندگی اورعزت نفس کوشدیدخطرات ہیں،قیدیوں کی بڑی تعدادکاجان لیوابیماریوں میں مبتلاہوناپریشان کن ہے ،رپورٹ کےمطابق جیلوں میں قیدیوں کےساتھ غیرانسانی سلوک روارکھاجاتاہے،جیلوں میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،رپورٹ میں جیل حکام اورصوبائی حکومتوں کی غفلت کی بھی نشاندہی کی گئی،

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر کی جیلوں میں245قیدیوں کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواستیں محکمہ داخلہ میں زیر التواطبی سہولیات نہ ملنے کچھ قیدی معذورہوجاتےہیں جبکہ جیلوں میں65فیصد قیدی سزا یافتہ ہی نہیں

    رپورٹ کے مطابق ملک کی 96 جیلوں میں قید 73 ہزار سے زائد قیدیوں کے لیے صرف 193 میڈیکل آفیسرز تعینات ہیں۔ جیلوں میں 107 میڈیکل آفیسرز کی آسامیاں خالی ہیں، جیل اسپتالوں میں الٹرا ساونڈ، آکسیجن سلنڈرز، ای سی جی مشینز، لیبارٹریز کی شدید کمی ہے پنجاب کی 10 فیصد جیلوں میں ایمبولینس کی سہولت میسر ہی نہیں بلوچستان کی جیلوں کے لیے صرف چار ایمبولینسز موجود ہیں اور سب سے بڑھ کر ملک بھر کی جیلوں میں سے صرف خیبر پختونخوا میں دو دانتوں کے ڈاکٹر موجود ہیں۔

    وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں قیدیوں کے حقوق سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے،جوڈیشل پروسیڈنگز میں اصلاحات کی ضرورت ہے،تفتیشی افسران کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے،

    ڈاکٹر شیریں مزاری نے مزید کہا کہ قیدیوں کے ریلیف سے متعلق بہت سے اقدامات کیے،قیدیوں کو جیلوں میں کام کرنے کی اجرت دی جائے گی،عدالت نے کمیٹی بنائی تھی تو اب فیصلہ بھی دینا چاہیے،قیدیوں کے اہلخانہ کےلیےمعاشی مشکلات ہوتی ہیں،قیدیوں کےبینک اکاوَنٹس تک اہلخانہ کورسائی حاصل نہیں ہوتی،

    شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ہماری رپورٹ پر ایکشن لیں گے،عدالت نے کہا قیدی مریض ہو تواس کے علاج کی ذمہ داری حکومت پر ہے،عدالت میں عام قیدیوں کی بات ہورہی تھی، سیاسی قیدیوں کی نہیں،

    قبل ازیں شیریں مزاری نے عدالت میں کہا تھا کہ جیلوں میں ٹرانس جینڈرکیلئےالگ سیل بنانےکا پلان ہے، انسانی حقوق پرآپ کےبہت اچھے فیصلے ہیں، لاپتہ افرادکےخاندان والے شدید اذیت میں ہوتےہیں،جس پر عدالت نے کہا کہ لاپتہ افرادکی بازیابی حکومت کی ذمہ داری ہے،

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نبی پاکؐ کافرمان ہے 100 مجرم چھوٹ جائیں لیکن ایک بےگناہ کوسزانہ ہو، ہرمذہب کہتا ہےانسان کے ساتھ انسان کے طورپرسلوک کرو، انگریزسےزیادہ شریعت اورفقہ میں انسانی حقوق واضح ہیں،جیل میں قیدیوں کےحقوق کی بات اسلامی شریعت اورفقہ میں ہے،

    دوران سماعت وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری عدالت پہنچ گئیں جس پر عدالت نے کہا کہ شیریں مزاری صاحبہ آپ کو طلب تو نہیں کیا تھا، آپ خود آ گئیں، شیریں مزاری نے عدالت میں کہا کہ میں خودرپورٹ عدالت میں جمع کرناچاہتی ہوں،شیریں مزاری نےجیلوں کی حالت زارسے متعلق رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کردی

    شیریں مزاری نے عدالت میں کہا کہ عدالت نے ذمہ داری عائد کی تھی،عدالت کے احترام کے لیے خود پیش ہوئی ہوں،جیلوں میں زیر ٹرائل قیدیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے،زیر ٹرائل قیدیوں کے مسئلے کا حل ضروری ہے،

    چیف جسٹس نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، قیدیوں کا حالت زارکا بھی سب کو پتہ ہے، نیلسن منڈیلا کی مثال بھی سب کے سامنے ہے، نیلسن منڈیلا نے کہا گورننس اور حالات کا جائزہ لینا تو جیلوں کی حالت دیکھیں،نیلسن منڈیلا ایک طویل عرصے تک جیل میں رہے، حکومت کی ذمہ داری ہے سزا یافتہ بھی اگر بیمار ہو جائے اس کورہا کرے،سزا یافتہ مجرم کو بھی جینے کا حق ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پراسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق ایک کمیشن قائم کیا تھا جس کی سربراہی تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے سپرد کی گئی تھئ۔عدالت نے شیریں مزاری کی سربراہی میں قائم کمیشن کو سات دن کے اندر پہلی میٹنگ کرنے کی ہدایت کی تھی،۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزارت صحت کو چاروں صوبوں میں قیدیوں کے لئے خصوصی میڈیکل بورڈز بھی قائم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے طلب کرنے پرمعاشرے کا ذہن بن جاتا ہے کہ یہ شخص کرپٹ ہے،میڈیا کی طاقت یہ ہے کہ وہ کسی کی زندگی بنا بھی سکتا ہے اور تباہ بھی کر سکتا ہے، جب کسی قیدی کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا عدالت کیس کی سماعت کے لیے بیٹھے گی،24گھنٹوں میں کوئی بھی کیس آئے تو چیف جسٹس اس کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کریں گے،

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ صرف نوازشریف کیس کےلیےنہیں مگر ہر اس قیدی کے لیے ہے جو سزایافتہ ہے ،اس ملک میں عام آدمی اور قیدیوں کے مسائل پر بات نہیں کی جاتی ،ہم صرف اشرفیہ کے مسائل پر بات کرتے ہیں ،میڈیاپرجیلوں میں بند عام قیدی کی مشکلات کیوں پیش نہیں کی جاتیں؟یقین دلاتا ہوں کہ عدالت عام قیدی کی بیماری کا کیس بھی نواز شریف کی طرح ہی سنے گی،عدالت اس حوالے سے خود سوالات فریم کر کے عدالتی معاونین کو دے گی،

    پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم نہ کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے.

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو بھی نہیں بخشا ہے ،پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے رواں مالی سال کھانا پورا کرنا مشکل ہوگیاہے، پنجاب حکومت نے کھانے پینے کے فنڈز کی ایک ارب 74 کروڑ کی ڈیمانڈ میں سے 45 کروڑ روپے کم جاری کیے

    وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کہا بھارتی جیلوں‌ میں قید پاکستانی بھی رہا کروائیں گے

  • بھارتی فوج کی درندگی، 3 کشمیری نوجوان شہید، کیمیائی بارود کا استعمال

    بھارتی فوج کی درندگی، 3 کشمیری نوجوان شہید، کیمیائی بارود کا استعمال

    بھارتی فوج کی درندگی، 3 کشمیری نوجوان شہید، کیمیائی بارود کا استعمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے تازہ کارروائی میں ، ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیئے.

    جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ وچی علاقے میں جاری آپریشن میں 3 نوجوانوں عادل بشیر ، وسیم، اور جہانگیر ملک کو شہید کر دیا۔ بھارتی سیکورٹی اداروں نے شوپیاں کے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے عمل کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا.

    دوسری جانب بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے تینوں جوان عسکریت پسند ہیں، شہید نوجوانوں میں عادل بشیر علاقے زان پورہ سے، وسیم، ناگ بل شوپیاں، اور جہانگیر ملک اچن پلوامہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس نے تینوں کو حزب المجاہدین کا کارکن بتایا ہے.

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    دوران سرچ آپریشن بھارتی فوج نے کیمیائی بارود کا بھی استعمال کیا اور ایک گھر کو بھی تباہ کر دیا.

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

     

     

  • چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، شہباز شریف نے نئے نام دے دیئے، وزیراعظم کو خط

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، شہباز شریف نے نئے نام دے دیئے، وزیراعظم کو خط

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، شہباز شریف نے نئے نام دے دیئے، وزیراعظم کو خط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کامعاملہ،شہبازشریف نے وزیراعظم کوجوابی خط لکھ دیا، اپوزیشن لیڈرنے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نام تجویزکردیئے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاملےکوغیرضروری التواکا شکارکیا جارہا ہے،چیف الیکشن کمشنرکی تاحال عدم تقرری بد قسمتی  ہے، آپ کے تجویزکردہ نئے ناموں کاجائزہ لیا جارہا ہے، آپ بھی ہمارے تجویزکردہ ناموں پرنظرثانی کریں،

    شیباز شریف نے ناصرمحمودکھوسہ،اخلاق احمدتارڑ،عرفان قادرکے نام تجویزکیے ہیں،اور کہا کہ مشاورتی عمل کے بعد امیدواروں پرنظرثانی کی ہے،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے لیے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کوخط لکھا گیا تھا جس میں تین نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ان میں سابق وفاقی سیکرٹری جمیل احمد، سابق سیکرٹری فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجا کے نام شامل ہیں۔

    وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو یہ خط15جنوری کو لکھا، وزیر اعظم عمران خان کا خط مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لندن بھجوا دیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ با معنی مذاکرات کے لیے آپ کو خط لکھ رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عرصہ سے زیر التوا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں، آپ کو ازسر نو تشکیل کیا گیا پینل بھیج رہا ہوں۔اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

     

    حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران تعیناتی کے رولز تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیاگیا،پارلیمانی کمیٹی میں چیف یا ممبران کی تعیناتی کیلیےرولز میں دوتہائی کی جگہ سادہ اکثریت کا لفظ ڈالا جائے گا،موجودہ رولز میں دوتہائی کی شرط کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی نہیں ہوسکی،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    حکومت کا موقف ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے موجودہ رولز غیر آئینی ہیں،ججز تعیناتی سمیت دیگر کمیٹیوں میں دوتہائی کی شرط نہیں ہے،·پارلیمانی کمیٹی کے رولز موجودہ تنازعہ کو حل کرنے کے بعد تبدیل کئے جائیں گے ،

    چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی ریٹائرمنٹ کے بعد رکن پنجاب الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکےعہدے کاحلف اٹھالیا ،الیکشن کمیشن رکن ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم سےعہدے کا حلف لیا،  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو تین نام بھجوائے جنہیں مسترد کر دیا گیا

     

  • آٹے کا بحران ، بات سینیٹ میں جا پہنچی، اپوزیشن نے سینیٹ میں کیا اقدام اٹھا لیا؟

    آٹے کا بحران ، بات سینیٹ میں جا پہنچی، اپوزیشن نے سینیٹ میں کیا اقدام اٹھا لیا؟

    آٹے کا بحران ، بات سینیٹ میں جا پہنچی، اپوزیشن نے سینیٹ میں کیا اقدام اٹھا لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ملک میں آٹےکےبحران پربات کرناچاہتے ہیں،ایجنڈے کو کچھ دیرچلالیں اس کے بعد ہم آٹے کے بحران پربات کریں گے،ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرچکا ہےآٹا 70 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے ،ملک میں آٹے کا بحران جان بوجھ کر پیداکیا گیا،پہلے آٹا برآمد کیا گیا پھردرآمد کی بات کی جارہی ہے،

    آٹے بحران پر جماعت اسلامی نے تحریک التوا سینیٹ میں جمع کرادی،جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آٹا بحران کراچی سے خبیر تک 22 کروڑعوام کا مسئلہ ہے،پاکستان کے عوام آج روٹی کیلیے ترس رہےہیں 22کروڑ عوام کیلیے کتنا بڑا لنگر خانہ بنائیں گے؟

    پشاور میں آٹے کا بحران مزید بڑھ گیا،نانبائی ایسوسی ایشن نے آج سے پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں ہڑتال کا اعلان کر دیا، حکومت اور نانبائیوں کے درمیاں روٹی کی قیمتوں سے متعلق مذاکرات ناکام ہو گئے.

    روٹی کی قیمتیں نہ بڑھانے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے آج سے تندور بند کرنے کا اعلان کردیا، صدر نابنائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں ہڑتال کررہے ہیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو پورے صوبے تک ہڑتال کا دائرہ وسیع کریں گے، حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کررہی، ہڑتال کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا،

    دوسری جانب حکومت نے ہڑتال کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ،حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل شروع ہوگئی ہے، نانبائیوں کو آٹے سپلائی کرنے کے لئے تیار ہیں،

    وزیراعلی کے پی کے مشیر ا جمل وزیر نے کہا ہے کہ آٹا کا کے پی کے میں کوٸی بحران نہیں ہے ,منصوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کا حکم دیدیا گیا .آٹے کے بحران پر وڑیراعظم عمران ایکشن لے چکے ہیں. عمران کے وژن پر احتساب کا عمل بلاتفریق جاری ہے.سابقہ حکمرانوں سے جب احتساب کا سوال کرتے ہیں تو انکے پلیٹ کم ہونے لگتے ہیں. پشاور ٹو ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا وزیراعلی نے دو دن پہلے دورہ پر اعلان کردیا تھا.

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

    آٹے کا بحران، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ، خیبر پختونخواہ کو کتنی گندم ملے گی؟

  • مریم نواز والد سے ملنے کے لئے بے چین، بڑا قدم اٹھا لیا

    مریم نواز والد سے ملنے کے لئے بے چین، بڑا قدم اٹھا لیا

    مریم نواز والد سے ملنے کے لئے بے چین، بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی۔ اس سے قبل دو درخواستیں عدالت میں زیر سماعت ہیں،

    متفرق درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ والد کی طبعیت دن بدن ناساز ہوتی جا رہی ہے، نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت والد کی تیمارداری کیلئے جانے کی اجازت دے۔

    مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں نواز شریف کی تازہ ترین رپورٹس کو بھی لف کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ والد کی طبعیت دن بدن ناساز ہوتی جا رہی ہے، نواز شریف کی تازہ رپورٹس میں ان کے امراض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری سے متعلق مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، عدالت میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لی سکتی ہے۔

    درخواست استدعا کی گئی کہ عدالت والد کی تیمارداری کےلیے جانے کی اجازت دے

    اس سے قبل مریم نواز نے 7 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں ایل سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ جس کے بعد 9 دسمبر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حکومت کی نظرثانی کمیٹی کو 7 روز میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی تھی۔

    مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔

    مریم نواز کی پہلی درخؤاست پر کل ہائیکورٹ میں سماعت ہونی ہے،
    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں