Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں ایک بار پھر ہوئی توسیع، کتنی؟

    شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں ایک بار پھر ہوئی توسیع، کتنی؟

    شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں ایک بار پھر ہوئی توسیع، کتنی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی ریفرنس،شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کر دی گئی،شاہد خاقان عباسی کو عدالت پیش کیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع کر دی.

    احتساب عدالت اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کی حاضری لگا دی گئی،عدالت نے چیئرپرسن اوگراعظمیٰ عادل،سابق چیئرمین سعید احمد خان کو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا،مفرور ملزم شاہد اسلام کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے عدالت نے سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی.

    ایل این جی کیس،شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت تیارتا ہم شاہد خاقان نے قانونی ٹیم کو درخواست ضمانت دائر کرنے سے روک دیا،شاہد خاقان عباسی کو قانونی ٹیم نے کہا کہ آپ ضمانت کے حق دار ہیں، عدالت شیخ عمران الحق اور مفتاح اسماعیل کو رہا کرچکی،جس پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ضمانت دائر نہ کریں، بےبنیاد مقدمہ خارج ہونا چاہئے،

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عدالتیں اپوزیشن رہنماؤں آصف زرداری، فریال تالپور، مفتاح اسماعیل، نواز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ کو ضمانت پر رہا کر چکی ہیں، خورشید شاہ کی بھی عدالت نے ضمانت کی تھی تا ہم بعد ازاں ہائیکورٹ نے ضمانت کا حکم نامہ معطل کر دای.

    نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا آج عدالت نے عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے.

  • مریم نواز کا نام ای سی ایل سے کیوں نہیں نکالا؟ آج ہو گی درخواست پر سماعت

    مریم نواز کا نام ای سی ایل سے کیوں نہیں نکالا؟ آج ہو گی درخواست پر سماعت

    مریم نواز کا نام ای سی ایل سے کیوں نہیں نکالا؟ آج ہو گی درخواست پر سماعت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر آج سماعت ہو گی، لاہور ہائیکورٹ نے وفاق سے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر جواب طلب کر رکھا ہے،مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں تیسری درخواست گزشتہ روز دائر کی .

    تیسری درخواست میں مریم نواز نے کہا کہ والد کی طبعیت دن بدن ناساز ہوتی جا رہی ہے . نواز شریف کی تازہ رپورٹس میں میں ان کے امراض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری سے متعلق مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا لہذا میرا ان کے پاس موجود ہونا اشد ضروری ہے۔

    مریم نواز نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ عدالت میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد والد کی تیمارداری کےلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

    س سے قبل مریم نواز نے 7 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں ایل سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ جس کے بعد 9 دسمبر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حکومت کی نظرثانی کمیٹی کو 7 روز میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی تھی۔

    مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا تھا اور ساتھ ہی اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا کی تھی، بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وفاقی حکومت کی ریویو کمیٹی کو بھجوا دی تھی اور سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی کے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی فیصلے کی توثیق کردی تھی، جس کے بعد مریم نواز نے دوبارہ نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی تھی۔جس پر عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا حکومت نام شامل کرنے پر جواز پیش کرے

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں اسی لئے انہوں نے عدالت میں تیسری درخواست دائر کی ہے.

     

  • مسلمانو،ہندو مذہب میں واپس آ جاؤ، مودی کے حلقہ میں پوسٹر لگ گئے

    مسلمانو،ہندو مذہب میں واپس آ جاؤ، مودی کے حلقہ میں پوسٹر لگ گئے

    مسلمانو،ہندو مذہب میں واپس آ جاؤ، مودی کے حلقہ میں پوسٹر لگ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں متنازعہ شہریت بل کے خلاف سخت ترین سردی میں دو ماہ سے ملک بھر میں شدید احتجاج ہو رہا ہے، بھارت میں مسلمان مودی سرکار کے خلاف سڑکوں‌ پر ہیں اور متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، خواتین بھی سڑکوں پر ہیں اور مسلسل احتجاج کر رہی ہیں،

    ان حالات میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے مسلمانوں کو مزید پریشان کر دیا، بھارتی وزیراعظم مودی کے حلقہ انتخاب میں پوسٹر لگائے گئے ہیں جن میں مسلمانوں کو ہندو مذہب میں آنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر متنازعہ شہریت ایکٹ سے نجات چاہئے تو ہندو دھرم میں واپس آ جاؤ

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی جو بھارتی وزیراعظم مودی کا حلقہ ہے میں ’ہندو سماج پارٹی‘ کے نائب صدر روشن پانڈے کی جانب سے شہر میں مسلمانوں کی گھر واپسی کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔ ان پوسٹرز کے ذریعے مسلمانوں کو مشورہ دیا گیاہے کہ اگر وہ ہندو مذہب اختیار کرلیں تو ان کی شہریت کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

    شہر میں پوسٹرز لگوانے والے روشن پانڈے کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر یہ پوسٹرز لگوائے ہیں ، انہیں مسلمانوں کے وجود پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ وہ انہیں ہندو اور اپنا بھائی سمجھتے ہیں

    روشن پانڈے کے شاہین باغ کے علاقے میں لگوائے گئے پوسٹر پر 3 مسلمان خواتین کو دکھایا گیا ہے جن میں سے ایک نے نقاب کر رکھا ہے جبکہ باقی 2 کے چہرے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے ان تینوں خواتین کے سروں پر ہندو مذہب کی علامت سمجھی جانے والی پگڑیاں رکھی ہیں اور لکھا ہے کہ ’ ہم بھی دیکھ رہے ہیں ۔‘

    واضح رہے کہ دہلی کے شاہین باغ میں پچھلے تقریباً 40 دنوں سے خواتین متنازعہ شہریت بل کے خلاف دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ ان خواتین میں نوجوان سے لے کر بزرگ خواتین بھی احتجاج میں حصہ لے رہی ہیں۔ شدید سردی کے باوجود بھی 24 گھنٹے اور ساتوں دن یہ مظاہرہ جاری ہے۔ گزشتہ دنوں شاہین باغ میں مظاہرہ کے دوران تقریباً ایک لاکھ لوگ جمع ہوئے تھے۔

    گزشتہ برس 11 دسمبر کو کو منظور کیے گئے کالے قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • سکول جانیوالی طالبات کو دیکھ کر فحش اشارے کرنیوالے نوجوان کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟

    سکول جانیوالی طالبات کو دیکھ کر فحش اشارے کرنیوالے نوجوان کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟

    سکول جانیوالی طالبات کو دیکھ کر فحش اشارے کرنیوالے نوجوان کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکول جانے والی طالبات کو تنگ کرنے والا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جس پر اس کی خوب پٹائی کی گئی اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں پیش آیا، جب امبالہ میں سکول جانے والی طالبات نے اپنے گھروں میں بتایا کہ انہیں ایک نوجوان راستے میں سکول جاتے ہوئے تنگ کرتا ہے اور فحش اشارے کرتا ہے، اس نوجوان کی وجہ سے طالبات نے سکول جانا چھوڑ دیا تھا گھر والوں کی جانب سے استفسار پر طالبات نے یہ بات بتائی .

    طالبات کے بتانے پر ان کے گھر والے انکے ساتھ آئے اور فحش اشارے کرنے والے نوجوان کو پکڑ لیا اور بازار میں اس کی خوب پٹائی کی، بعدازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا. خواتین کی جانب سے پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے.

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور کاروائی شروع کر دی ہے، بعد ازاں ملزم کے گھر والے بھی تھانے پہنچے اور ملزم کے بھائی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم ایک دکان پر کام کرتا تھا اس کو کئے کی سزا ملنی چاہئے، ہم اس کی ضمانت نہیں کروائیں گے.

  • شوہر کے  4 دوستوں نے کیا بندق کی نوک پر اس کی بیوی کے ساتھ گھناؤنا کام

    شوہر کے 4 دوستوں نے کیا بندق کی نوک پر اس کی بیوی کے ساتھ گھناؤنا کام

    شوہر کے 4 دوستوں نے کیا بندق کی نوک پر اس کی بیوی کے ساتھ گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شوہر کی غیر موجودگی میں 4 دوستوں نے اسکی بیوری کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ہے، واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جب ایک خاتون تھانے پہنچی اور اس نے شوہر کے دوستوں کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کروائی.

    اترپردیش کے علاقہ بریلی کے سیرولی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے بیان ریکارڈ کروایا کہ جن چار ملزموں نے اس کے ساتھ زیادتی کی وہ اسکے شوہر کے دوست اور پڑوسی ہین، جب وہ گھر میں اکیلی تھی ملزمان اسکے گھر آئے اور بندوق کی نوک پر زیادتی کی، بعد ازاں وہ لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے تھے لیکن میں بھاگ گئی.

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزموں نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ پولیس کے پاس گئی تو اسے قتل کر دیں گے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،خاتون کا شوہر مراد آباد جیل میں سزا کاٹ رہا ہے، پولیس نے خاتون کے طبی معائنہ کی ہدایت دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئے

  • 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کے 48 سالہ ملزم کو عدالت نے دی صرف 5 برس سزا

    13 سالہ لڑکی سے زیادتی کے 48 سالہ ملزم کو عدالت نے دی صرف 5 برس سزا

    13 سالہ لڑکی سے زیادتی کے 48 سالہ ملزم کو عدالت نے دی صرف 5 برس سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمسن لڑکی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو 4 برس بعد سزا سنا دی گئی، عدالت نے 48 سالہ ملزم کو 5 برس قید کی سزا سنائی

    واقعہ بھارتی ریاست حیدرآباد میں پیش آیا، ایل بی نگر کی مقامی عدالت نے 48 سالہ رمیش کو 13 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں سزا سنائی ہے، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو پانچ سال قید اور 2500 روپے جرمانہ کی سزا سنائی.

    پولیس کے مطابق ملزم نے 2015 میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی جسے گرفتار کر لیا گیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کو گود لیا ہوا تھا اور اس نے اسی کے ساتھ زیادتی کی، عدالت میں بحث مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا اور سزا دی گئی.

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    ملزم کو سزا سنائے جانے پر ردعمل میں شہریوں کا کہنا ہے کہ عدالت نے کم سزا دی ہے، اسے سزائے موت یا کم از کم عمر قید ہونی چاہئے تھی، لیکن معلوم نہیں عدالت نے کیوں اسے 5 برس سزا دی، 5 برس بعد ملزم رہا ہوجائے گا بلکہ اسکی چار سال کی سزا پوری ہو چکی ہے ،ایک سال بعد ملزم جیل سے باہر آ جائے گا اور پھر معصوم لڑکیاں اسکی درندگی کا نشانہ بنیں گی.

  • ورلڈ اکنامک فورم کی 50 ویں سالگرہ، وزیراعظم کریں گے شرکت، ہوں گی اہم ملاقاتیں

    ورلڈ اکنامک فورم کی 50 ویں سالگرہ، وزیراعظم کریں گے شرکت، ہوں گی اہم ملاقاتیں

    ورلڈ اکنامک فورم کی 50 ویں سالگرہ، وزیراعظم کریں گے شرکت، ہوں گی اہم ملاقاتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔ عالمی اقتصادی فورم کے بانی و انتظامی چیئرمین کلاز شواب نے وزیراعظم کو عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

    اس سال فورم کا موضوع ’سٹیک ہولڈر برائے مربوط و پائیدار دنیا‘ مقرر کیا گیا ہے۔ رواں سال یہ اجلاس فورم عالمی اقتصادی فورم کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ فورم سے سیاسی رہنما، بزنس ایگزیکٹوز، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندے عصر حاضر کے اقتصادی، جیو پولیٹیکل، سماجی اور ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کے اس دورے کے دوران عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی سیشن میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز اور کارپوریٹ رہنماﺅں سے پاکستان سٹریٹجک ڈائیلاگ بھی کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ متعدد عالمی رہنماﺅں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم جن رہنماﺅں سے ملاقات کر رہے ہیں ان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ یہ وزیراعظم کے جولائی 2019ءمیں پہلے دورہ واشنگٹن کے بعد امریکہ اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کی قیادت کا تیسرا رابطہ ہو گا۔

    وزیراعظم بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے کارپوریٹ، بزنس، ٹیکنالوجی اور مالیاتی ایگزیکٹوز و نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان پاکستان کے بارے میں اپنے وژن اور معیشت، امن و استحکام، تجارت، بزنس اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں پاکستان کی کامیابیوں اور پاکستان میں دستیاب مواقع کے بارے میں اپنے وژن سے آگاہ کریں گے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر کے حوالے پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں،گزشتہ دنوں افغان طالبان نے اپنے تین قیدیوں کے بدلے 2 غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کیا ہے جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا تھا۔ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے کشمیر پر ثالثی کے حوالہ سے پیشکش کر چکے ہیں لیکن بھارت انکاری ہے

  • پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین مسلح فوج.دشمن کو منہ توڑ جواب دینگے ،شیخ رشید

    پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین مسلح فوج.دشمن کو منہ توڑ جواب دینگے ،شیخ رشید

    پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین مسلح فوج.دشمن کو منہ توڑ جواب دینگے ،شیخ رشید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی، مودی جانتا ہے کہ خطے میں بھارت کی بالادستی کے عزائم کی راہ میں صرف پاکستان رکاوٹ ہے، بھارتی حکومت کو اس سے قبل اسطرح کے سخت چیلنجز کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین مسلح افواج موجود ہیں اور وہ دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے ہم سے الگ نہیں کرسکتی ہے۔ مودی کی قیادت میں بھارت دنیا میں ایک انتہا پسند ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، انتہا پسند بھارتی حکومت کی پالیسیاں بھارت کو دنیا کے سامنے تباہی اور تنہائی کی طرف لے جارہی ہیں، مودی سرکار نے اپنے ملک کا سیکولر چہرہ داغدار کردیا ہے۔

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی افواج نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ طاقت کا استعمال کر رہی ہیں اور ہمیں کشمیریوں کو کریڈٹ دینا ہوگا کہ بھارتی فورسز کی بربریت کے باوجود وہ اپنے حق خود ارادیت کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،

  • سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل،ملزمان کی پھانسی کے لئے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل،ملزمان کی پھانسی کے لئے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل،ملزمان کی پھانسی کے لئے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں سات سالہ بچی عوض نور کو مدرسہ میں پڑھنے کے لئے جاتے ہوئے راستہ اغوا کرلیا گیا ،جسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے معصوم بچی کا گلہ دبا کر پانی کی ٹینکی میں غوطے دے دے کر قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان بچی کے چچا اور دیگر اہل علاقہ کو دیکھ کر بچی کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر فرارہوگئے بچی کی لاش ٹینکی سے نکالی گئی اور پھر اہل علاقہ نے ملزمان کا پیچھا کرکے رات گئے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

    بچی کا پورسٹ مارٹم خیبر میڈیکل کالج میں کرایا گیا بچی اور ملزمان کے نمونے ڈ ی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیبارٹری روانہ کردئیے گئے۔کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر علاقہ بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور عبرت کا نشان بنایا جائے

    https://twitter.com/AmmaraMuhammad/status/1219322561265389570

    ننھی بچی کو انصاف دلوانے کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرینڈ چل رہا ہے اورصارفین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس بچی کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دی جائے ، ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ماضی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کو سزائیں ملتی تو ایسے واقعات میں کمی آتی لیکن ایسا نہیں ہوا.

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے زینب الرٹ بل پرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اعتراضات عائد کر دئیے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قانونی ترامیم کے بغیر قائمہ کمیٹی بل منظور نہیں کر سکتی۔ ہم چاہتے ہیں بل میں کریمنل لا ترامیم شامل کرکے دائرہ کار صوبوں تک بڑھایا جائے۔

    وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے زینب الرٹ بل پر کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ 18ویں ترمیم کے بعد ہم کوئی بھی بل صوبوں پر مسلط نہیں کر سکتے، اس لیے زینب الرٹ بل کو اسلام آباد کی حدود تک محدود رکھا گیا ہے۔

    چئیرمین کمیٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ چاہتے ہیں بل میں کریمنل لا ترامیم شامل کرکے دائرہ کار صوبوں تک بڑھایا جائے۔ زینب الرٹ بل میں والدین سے تاوان وصول کرنے کا ذکر ہی نہیں، کمیٹی نے بل پر قانونی خامیوں کی نشاندہی کی جس کا آئندہ اجلاس میں جائزہ لیں گے۔ قانونی ترامیم کے بغیر قائمہ کمیٹی بل منظور نہیں کر سکتی۔

    کمیٹی رکن جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ زینب الرٹ بل پر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سیکرٹری قانون وانصاف کو بھی طلب کر لیا۔

    زینب الرٹ بل، کم عمر بچوں سے زیادتی اور قتل کے جرم پر سزائے موت ختم کر دی گئی،بل میں 18سال سے کم عمربچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرم کے لیے 10سے 14 سال قید تجویز کی گئی ہے.اس سے قبل پیش ہونے والے بل میں بچوں سے زیادتی اور قتل پر سزائے موت تجویز کی گئی تھی،بل میں مجرم پر ایک سے 2 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا بھی تجویز کی گئی.

    قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے قتل اورزیادتی کے مجرموں کے لیے 10سے14سال قید کی سزا تجویز کی،قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں جرمانہ کی سزا بھی ختم کردی گئی.

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کو کافی عرصے تک طول دیا ,قائمہ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 اکتوبر 2019 کو ’زینب الرٹ بل‘ کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ بل صرف اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔ اسے ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

    زینب الرٹ جوابی ردعمل اور بازیابی بل 2019ء پر قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ شازیہ مری نے پیش کی۔ اسلام آباد میں معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ زینب الرٹ بل کو بغیر کسی تاخیر کے منظور کیا جائے۔ جمعہ کو بل منظور کر کے سینیٹ کو بھجوا دیا جائے۔ پہلے ہی بہت تاخیرہو چکی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ فوری قانون سازی کا مرحلہ مکمل ہو جائے۔

    زینب الرٹ بل قصور کی ننھی بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد وقافی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پیش کیا تھا۔ بل کا مقصد 18 سال سے کم عمر لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے تحفظ کے لیے قوانین واضع کرنا ہے۔ بل کے مطابق اسلام آباد میں ’چلڈرن پروٹیکشن ایکٹ 2018‘ کے تحت ادارہ قائم کیا جائے گا جبکہ لاپتہ بچوں کی فوری بازیابی کیلئے ’زارا‘ یعنی زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی کا قیام بھی بل کا حصہ ہے۔

    زیب الرٹ بل کے تحت بچوں سے متعلق معلومات کے لیے پی ٹی اے، سوشل میڈیا اور دیگر اداروں کے تعاون سے ہیلپ لائن اور ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل قومی کمیشن برائے حقوق طفل متعلقہ ڈویژن کی مشاورت سے سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے گا۔

    اس بل کے تحت گمشدہ بچوں کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کرنے میں تاخیر پر سرکاری افسروں کو ایک سال تک قید کی سزا بھی ہو سکے گی۔

    زینب بل کے تحت زاراکے نام سے اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ بل کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچوں سے متعلق جرائم کا فیصلہ تین ماہ کے اندرہوگا۔ بچوں کے خلاف جرائم پر کم سے کم دس سال اور زیادہ سے زیادہ 14 سال قید سزا دی جاسکے گی اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہوسکے گا۔گمشدہ بچوں سے متعلق ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔

    1099فری ہیلپ لائن قائم کی جائے گی جس پر بچے کی گمشدگی، اغوا اور زیادتی کی اطلاع فوری طور پر ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، ہوائی و ریلوے اڈوں، مواصلاتی کمپنیوں کے ذریعے دی جائے گی۔ بل میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق جو سرکاری افسر دو گھنٹے کے اندر بچے کے خلاف جرائم پر ردعمل نہیں دے گا اسے بھی سزا دی جاسکے گی۔لاپتہ یا اغواشدہ بچے کی بازیابی کے لئے ضابطے کے تحت عمل نہ کرنے والا پولیس افسر دفعہ 182 کا مرتکب قرار دیا جائے گا

    بل کے متن کے مطابق 18سال سے کم عمر بچوں کااغوا، قتل، زیادتی، ورغلانے، گمشدگی کی ہنگامی اطلاع کے لئے زینب الرٹ جوابی ردعمل و بازیابی ایجنسی قائم کی جائے گی۔ بچے کو منقولہ جائیداد ہتھیانے کے لئے اغوا پر چودہ سال قید دس لاکھ جرمانہ ہوسکے گا۔تاوان کے لئے اغوا کرنے والے کسی بھی شخص کو عمر قید اور دس سال جرمانہ ہوگا۔

     

    https://twitter.com/shakilmnd/status/1219322653208608769

     

     

  • میڈیا مالکان صحافیوں کو یکم فروری تک بقایا جات دیں ورنہ….صدر ایمرا نے کیا دبنگ اعلان

    میڈیا مالکان صحافیوں کو یکم فروری تک بقایا جات دیں ورنہ….صدر ایمرا نے کیا دبنگ اعلان

    میڈیا مالکان صحافیوں کو یکم فروری تک بقایا جات دیں ورنہ….صدر ایمرا نے کیا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف بٹ نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) کے نوٹس میں یہ اطلاع آئی ہے کہ مختلف نیوز چینلز اپنے سٹاف کو 2 ، سے 3 ماہ کی تنخواہوں اور بقایاجات کی ادائیگی نہیں کررہے ہیں۔

    جس کے باعث میڈیا ورکرز کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے اور ورکرز کے اسکول جانے والے بچے فیس کی عدم ادائیگی کے باعث گھربیٹھنے پر مجبور ہیں۔ جو کہ مہنگائی کے اس دور میں میڈیا ورکز کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے۔

    محمد آصف بٹ نے کہا کہ ہم میڈیا مالکان کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ ان کے پاس یکم فروری کا وقت ہے۔ جس کے اندر اندر وہ اپنے تمام سٹاف کی تنخواہوں اور بقایاجات کی بروقت ادائیگی کریں۔ ورنہ ایمرا باڈی ان کے خلاف راست اقدام اٹھاتے ہوئے بھرپور احتجاج کرے گی۔ اور ورکرز کے واجبات اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ کرنے والے میڈیا مالکان کے خلاف احتجاج کے ساتھ ساتھ ان کو فیلڈ میں میڈیا کوریج نہیں دے جائے گی۔

    ایمرا نے کیا صحافیوں کے لئے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان