Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خدمت خلق کا جذبہ،ثانیہ نشتر کہاں پہنچ گئیں،دیکھ کر سب حیران

    خدمت خلق کا جذبہ،ثانیہ نشتر کہاں پہنچ گئیں،دیکھ کر سب حیران

    خدمت خلق کا جذبہ،ثانیہ نشتر کہاں پہنچ گئیں،دیکھ کر سب حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جمعرات کو سیکرٹری تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن اور نادرا کے سینئر اہکاروں کے ہمراہ چکوال میں چوآسیدن شاہ اور کلر کہار کا دورہ کیا۔ انہوں نے نادرا کی جانب سے احساس پروگرام میں مستحقین کے ازخود اندراج کیلئے بنائے گئے کاﺅنٹرز پر خدمات اور سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا تاکہ کوئی بھی مستحق فرد پروگرام میں رجسٹر ہونے سے نہ رہ جائے۔

    انہوں نے اس حوالہ سے دو مقامات کا دورہ کیا، وہاں موجود عملے اور لوگوں سے ملاقات کی اور موجودہ انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈاکٹر نشتر نے اندراج کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے ان کی رائے لینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران ڈاکٹر نشتر نے چکوال کے غریب نواحی علاقوں میں مقیم کچی آبادیوں کے رہائشیوں سے بھی ملاقات کی۔

    انہوں نے نادرا کے ڈیٹا بیس والے خاندانوں کی رجسٹریشن کی حیثیت اور ان کیلئے ذرائع تک رسائی اورمقامی طور پر دستیاب معلومات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تاکہ احساس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ افراد کو فوائد پہنچائے جا سکیں۔ احساس بالخصوص سماجی تحفظ کے پروگرام میںافراد کی شمولیت کو یقینی بنانے اور احساس کے تحت ان کیلئے پیدا کردہ تمام مواقعوں تک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ اس نکتہ کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ نادرا اور این ایس ای آر کے تحت غریب افراد کی رجسٹریشن احساس کی اولین ترجیح ہے کیونکہ یہ احساس کے سماجی تحفظ کے پروگرام سے مستفید ہونے کی اہم شرط ہے۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    بعد ازاں ڈاکٹر نشتر نے چکوال کے علاقہ خیر پور میں بنیادی ہیلتھ یونٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے یونٹ میں مقامی کمیونٹیز کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا اور عملے اور مریضوں سے بات چیت کی۔انہوں نے لیبر روم، وارڈ، ایمرجنسی روم، ای پی آئی روم اور ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ او پی ڈی میں اوسطاً 40 مریضوں کو چیک کرنے کی سہولت موجود ہے۔

    مزید برآں، معاون خصوصی کی سربراہی میں وفد نے چوآسیدن شاہ اور کلرکہار میں بی آئی ایس پی کے تحصیل دفاتر کا بھی دورہ کیا۔ اس پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ بی آئی ایس پی تحصیل دفاتر قابل رسائی مقامات پر جہاں بھی واقع ہوں احساس کی ازخود انداراج مہم میں نادرا کو سہولت فراہم کریں گے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت کے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں اور کئی پروگرام زیر غور ہیں تاکہ پاکستان کی غریب اور پسماندہ آبادی کے مختلف طبقات کو فائدہ پہنچے۔ احساس پروگرام میں درست افراد کی نشاندہی کیلئے بی آئی ایس پی کے ذریعہ آبادی کی100 فیصد کوریج کو یقینی بنانے کیلئے قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری این ایس ای آر ڈیجیٹل سروے جاری ہے۔ یہ سروے اس سال تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ احساس پروگرام کے سروے کے عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بنانا تاکہ پاکستان کا کوئی مستحق شہری سماجی بہبود کے نیٹ سے باہر نہ رہ جائے۔

    نادرا نے سروے کی تکمیل سے منسلک تین مراحل میں پاکستان بھر کے تمام اضلاع میں مکمل طور پر لیس ازخود رجسٹریشن مراکز کو متحرک کرنے کا عزم کیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں نادرا اس ماہ کے آخر تک چکوال سمیت پاکستان بھر کے 15اضلاع میں از خود اندراج مہم کا آغاز کررہا ہے،چکوال میں سروے مکمل ہونے والا ہے۔ اس کے بعد پروگرام کی سالمیت اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ازخود اندراج کے عمل کو ڈیٹا کا تجزیہ کر کے اس کی تصدیق کی جائے گی۔ یہ ازخود اندارج کی مہم جنوری 2020کے آخری ہفتے میں احساس کفالیت پروگرام کے اجراءسے منسلک ہے۔ احساس کفالت حکومت کا سیفٹی نیٹ پروگرام ہے جس کے تحت ملک بھر کی 7ملین مستحق اور غریب ترین خواتین کو نقد وظیفہ دیا جائیگا۔

    انڈرگریجویٹ سطح پر سکالرشپس دینے سے متعلق کیا ہوا فیصلہ؟ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتا دیا

  • سینیٹ میں ہماری اکثریت نہیں، وزیراعظم نے کس خدشے کا اظہار کر دیا

    سینیٹ میں ہماری اکثریت نہیں، وزیراعظم نے کس خدشے کا اظہار کر دیا

    سینیٹ میں ہماری اکثریت نہیں، وزیراعظم نے کس خدشے کا اظہار کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے وسیع تر مفاد، جمہوریت کے تسلسل، معاشی اور سیاسی استحکام کے لئے اتحادی جماعتوں کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اتحادیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ہر ممکن اقدام اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے عوامی مفاد میں قانون سازی پر اطمینان کا اظہار کیا اور قانون سازی کے لئے قائم کمیٹی کو ہدایت دی کہ عوامی ریلیف اور مشکلات کے تدارک کے لئے قانون سازی بشمول احتساب آرڈیننس اور اپوزیشن کی ترامیم کو باریک بینی سے دیکھے ،کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کے حکومتی عزم کو سامنے رکھتے ہوئے قانون سازی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے مشاورت کے زریعے قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے،

    وزیراعظم نے اس عزم کو دہرایا کہ کسی طرح بھی ہم اپنے اداروں کی ساکھ کو مجروح نہیں کرنے دیں گے، افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے ادارے ہمارا فخر اور وقار ہیں، کور کمیٹی نے بھارتی فضاء میں مسلمانوں کے ساتھ جڑی نفرت پر تحفظات کا اظہار کیا ۔

    وہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

    قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کور کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا ۔ اجلاس میں ایک دفعہ پھر وزیراعظم عمران خان نے اپنی تمام اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد کے لئے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، اتحادیوں کے حوالے سے چلنے والی تمام افواہیں اور قیاس آرائیاں دم توڑ چکی ہیں۔ وزیراعظم نے کورکمیٹی کو ان تمام اقدامات بشمول معاشی محاذ، سیاسی میدان،کشمیر کے ساتھ جڑے قومی بیانیہ سے آگاہ کیا ۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تیسری مرتبہ مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی ہے، عمران خان کی کشمیریوں کیلئے جدوجہد کو تقویت دینے کے لئے وزیر خارجہ امریکہ کے دورہ پر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی میں تمام سیاسی قیادت کو یہ ہدایات دیں کہ 5 فروری کو یوم کشمیر کے بین الاقوامی ایجنڈا نمبر ون کے حل کے لئے موثر روڈ میپ تیار کیا جائے، حکومت اورپارٹی سطح پر تقریبات میں عوام متحد ہو کر یکجہتی کا اظہار کریں ۔

    پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل مثبت انداز سے آگے بڑھنے پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد میں جو قانون سازی ہوئی ہے اس سے پارلیمنٹ کی ساکھ بہتر ہوئی ہے ، پارلیمنٹ عوام کے ریلیف، مشکلات کے تدارک کے لئے قانون سازی کرتی ہے تو عوام پارلمینٹرین کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں۔ عوامی ریلیف اور سہولیات کے لئے قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے قائم کمیٹی کو وزیراعظم نے ہدایات دیں کہ نیب آرڈیننس کے حوالے سے ہمارے بل اور اپوزیشن کی ترمیم کو باریک بینی سے دیکھے ،پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق ” کرپشن پر زیرو ٹارلرنس” سے متعلق ترجیحات پر سمجھوتہ کیے بغیر قانون سازی کی راہ میں حائل رکاوٹیں مشاورت سے دور کی جائیں کیونکہ ہماری سینٹ کی اکثریت نہیں ہے ۔

    وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کے ساتھ درد اور احساس کے رشتے کو تقویت دینے کے لئے ضلع کی سطح پر ایسے پروگرام ترتیب دیئے جائیں جس سے عوام کا براہ راست مفاد وابستہ ہو۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ ،مقامی قیادت عوام کے دکھ درد بانٹتے ہوئے نظر آئیں۔ کورکمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز پر 7ارب کے پیکیج ، 172پناہ گاہوں، انصاف صحت کارڈ،کفالت کارڈ، لنگر خانوں، نوجوان ہنر مند پرگرام، کامیاب نوجوان، احساس پرگرام کے ساتھ جڑے اقدامات کے لئے ایک کمیٹی تجویز کی جسے ہدف دیا گیا ہے کہ عوام کے ریلیف سے جڑا ہوا سیاسی بیانیہ اور موثر حکمت عملی بنائی جائے ۔

    کور کمیٹی نے بھارتی فضاءمیں مسلمانوں کے ساتھ جڑی نفرت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت نے مسلمانوں کی آر ایس ایس نظریہ کے زریعے نسل کشی کا ایک مذموم پلان تیار کیا ہے جس کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے ۔کورکمیٹی نے کا بینہ کے ممبر کی جانب سے نجی ٹاک شو میںاختیار کیے گئے رویئے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کو دہرایا کہ کسی طرح بھی ہم اپنے اداروں کی ساکھ کو مجروح نہیں کرنے دیں گے، افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے ادارے ہمارا فخر اور وقار ہیں ،بہادر افواج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قربانیاں دے رہیی ہیں ان کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے آزاد جموں و کشمیر ،بلوچستان ،کے پی کے اور قبائلی اضلاع میں حالیہ بارشوں اور شدید برفباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ صوبائی حکومتوں کو این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکرنقصانات کا جامع ڈیٹا اکٹھے کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ این ڈی ایم اے کی ریلیف سرگرمیوں کو ملکر آگے بڑھائیں ۔

  • حریم شاہ کی نئی ویڈیو لیکس،سوشل میڈیا پر وائرل

    حریم شاہ کی نئی ویڈیو لیکس،سوشل میڈیا پر وائرل

    حریم شاہ کی نئی ویڈیو لیکس،سوشل میڈیا پر وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک متنازعہ گرل حریم شاہ نے سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو کے بعد ایک نئی ویڈیو ریلیز کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، حریم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک میوزک ویڈیو شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ یہ میری پہلی میوزک ویڈیو ہے، امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گی اور آپ اس سے محظوظ ہوں گے.

    حریم شاہ کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی میوزک کی ویڈیو دراصل 06 اکتوبر 2019 میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ریپر گلوکار ارباز آر اے اور خاتون سنگرایش چغتائی کا ہے جس میں حریم شاہ اور صندل خٹک کو ماڈلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1217490257832284161

    یو ٹیوب پر 2 منٹ 56 سیکنڈز دورانیے کی ویڈیو میں گانے کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔ حریم شاہ کی میوزک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے.

    حریم شاہ چند روز سے خبروں میں ہیں اور انہوں نے آڈیو ویڈیو لیکس کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، وہ دبئی میں تھی تا ہم تین دن قبل اپنی دوست صندل خٹک کے ہمراہ پاکستان پہنچی، اب وزیراعظم نے حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کہ یہ کون ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں،.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    حریم شاہ خود کو پاکستانی اور پی ٹی آئی کی کہتی ہیں تا ہم انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے ، حریم شاہ روزانہ ٹویٹ کر کے پھر ڈیلیٹ کر دیتی ہے، کہتی ہے عمران خان کو دھمکی نہیں دی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شاید مریم نواز اتنے ٹویٹ نہیں کرتی تھی جتنے حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کے فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے رابطے میں ہیں.

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

  • ہواؤں کا رخ حریم شاہ نے بدل لیا،کس سے ملاقات ہوئی ملاقات؟ جان کر سب حیران

    ہواؤں کا رخ حریم شاہ نے بدل لیا،کس سے ملاقات ہوئی ملاقات؟ جان کر سب حیران

    ہواؤں کا رخ حریم شاہ نے بدل لیا،کس سے ملاقات ہوئی ملاقات؟ جان کر سب حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ نے ہواؤں کا رخ بدل لیا، حریم شاہ شیخ رشید کی ویڈیو لیک کرنے کے بعد میدان میں آئیں اور وفاقی وزراء سمیت صوبائی وزراء کی ویڈیو آڈیو لیک کیں ، حریم شاہ نے شیخ رشید پر نکاح متعہ کا الزام بھی لگایا جس کی شیخ رشید نے تردید کی،

    حریم شاہ کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی آڈیو کالز کی ریکارڈنگ سامنے آئیں دو دو ریکارڈنگ آنے کے بعد فیاض الحسن چوہان سے اس بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے کوئی جواب نہ دیا، حریم شاہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہونے والی ہر ٹویٹ کی خبریں چلتی نظر آئیں.

    تحریک انصاف کی کارکن کہنے والی حریم شاہ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز کے بعد اب ہواؤں کا رخ بدل لیا ہے، حریم شاہ کی مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے،جس میں حریم شاہ نے کالا جوڑا پہن رکھا ہے، تصویر میں مریم اورنگزیب نے جیکٹ پہن رکھی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تصویر پرانی نہیں بلکہ نئی ہے اور اسکی ابھی دبئی سے پاکستان واپسی کے بعد مریم اورنگزیب سے ملاقات ہوئی ہے.

    ایک صارف نے لکھا کہ حریم شاہ اپنی اصل مالکن کے پاس واپس آ گئی ہے

    حریم شاہ چند روز سے خبروں میں ہیں اور انہوں نے آڈیو ویڈیو لیکس کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، وہ دبئی میں تھی تا ہم تین دن قبل اپنی دوست صندل خٹک کے ہمراہ پاکستان پہنچی، اب وزیراعظم نے حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کہ یہ کون ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں،.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    حریم شاہ خود کو پاکستانی اور پی ٹی آئی کی کہتی ہیں تا ہم انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے ، حریم شاہ روزانہ ٹویٹ کر کے پھر ڈیلیٹ کر دیتی ہے، کہتی ہے عمران خان کو دھمکی نہیں دی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شاید مریم نواز اتنے ٹویٹ نہیں کرتی تھی جتنے حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کے فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے رابطے میں ہیں.

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

  • وزیراعظم نے فیصل واوڈا کے خلاف ایکشن لے لیا

    وزیراعظم نے فیصل واوڈا کے خلاف ایکشن لے لیا

    وزیراعظم نے فیصل واوڈا کے خلاف ایکشن لے لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    اس حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ان کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ منگل کی رات 8 بجے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اپنے ساتھ ایک بوٹ لے کر آئے تھے جو انہوں نے پروگرام کے دوران میز پر رکھ دیا تھا. فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن اور بالخصوص مسلم لیگ ن نے لیٹ کر اس بُوٹ کو عزت دی ہے اور اس بُوٹ کو انہوں نے زبان سے چمکایا ہے. اس پروگرام میں شریک دیگر دو مہمان پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ احتجاجاً اٹھ کر چلے گئے تھے

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیصل واوڈا نےعمران خان کےحکم پرایسی حرکت کی،‎فیصل واوڈا کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، ‎عمران خان صاحب فیصل واوڈاسے فوری استعفیٰ لیں،

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا کی حرکت پرعمران صاحب اور پوری کابینہ کو شرم آنی چاہیے،عمران صاحب فیصل واڈا سے وزارت اور قومی اسمبلی کی نشست سے فوری استعفیٰ لیں ،فیصل واڈا جیسے لوگوں کا پارلیمان اور کابینہ میں ہونا پاکستان کی بدقسمتی ہے.

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب پیمرا کو استعمال کر کے ٹاک شو اور اینکر پر پابندی لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، سولہ ماہ سے پیمرا کو استعمال کر کے اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کے لئے میڈیا کی آواز بند ہے ،سولہ ماہ سے پیمرا کو استعمال کر کے ٹی وی ٹاک شوز اور اینکرز پر پابندی لگائے جا رہی ہے.

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب کے دباؤ پر فیصل واڈا کی بے نامی جائیداد پر نیب کا کوئی ایکشن اب تک نہیں ہوا ،عمران صاحب کے دباؤ پر فیصل واڈا کے خلاف ایسٹ ریکوری یونٹ اور ایف آئی اے کی کوئی کاروائی نہیں ہوئی.

  • ایف اے ٹی ایف کچھ ممالک کا دباؤ، کن ممالک نے نادرا کے ڈیٹا تک رسائی مانگی تھی؟ رحمان ملک کا انکشاف

    ایف اے ٹی ایف کچھ ممالک کا دباؤ، کن ممالک نے نادرا کے ڈیٹا تک رسائی مانگی تھی؟ رحمان ملک کا انکشاف

    ایف اے ٹی ایف کچھ ممالک کا دباؤ، کن ممالک نے نادرا کے ڈیٹا تک رسائی مانگی تھی؟ رحمان ملک کا انکشاف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی کے 10جنوری 2020 کو سینیٹ اجلاس میں متعارف کرائے گئے میوچوئل لیگل اسسٹنٹس (کریمنل معاملات)بل 2020، سینیٹر جاوید محمد عباسی کے 6جنوری 2020کے سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے معاملہ برائے سینیٹر چوہدری تنویر خان کے گھر کی دیواریں گرانے کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی کے 10جنوری 2020کو سینیٹ اجلاس میں متعارف کرائے گئے میوچوئل لیگل اسسٹنٹس (کریمنل معاملات)بل 2020کی تمام شقوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ وزیر پارلیمانی امور محمد اعظم خان سواتی اور سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھرنے قائمہ کمیٹی کو بل کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل قومی اسمبلی سے پاس ہو چکا ہے جس میں اسکا تفصیل سے جائزہ لیا جا چکا ہے۔ ڈیڈ لائن سے پہلے بل کا پاس کرنا بہت ضروری ہے بل کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی ہے

    ایف اے ٹی ایف کا اجلاس طلب،پاکستان سفارتی طور پر متحرک

    ایف اے ٹی ایف کی ڈیمانڈ، کالعدم تنظیموں کی کتنی جائیداد ضبط کی گئی؟

    جس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا مسئلہ بہت سنجیدہ ہو رہا ہے ہم پر الزام ہے کہ ہم لیگل اسسٹنٹس فراہم نہیں کرتے۔ اگر ایف اے ٹی ایف کو پاکستان سے کوئی مسئلہ ہے تو افغانستان میں پیسہ خود امریکہ کیسے بھیج رہا ہے۔ کچھ ممالک ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے اوپر دباؤ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ میں نے ایف اے ٹی ایف کو بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف ثبوت کیساتھ خط لکھا تھا۔ بھارتی وزیراعظم مودی منی لانڈرنگ سمیت کئی بین الااقوامی جرائم میں ملوث ہے۔

    رحمان ملک نے کہا کہ بل میں بہت سے چیزیں ایسی ہیں جو پہلے سے ہمارے قوانین میں موجود ہیں۔میں جب وزیر داخلہ تھا تو کچھ ممالک نے ہمارے نادرا ور دیگر ڈیٹا تک رسائی کی خواہش کی تھی میں نے امریکہ اور ایک دوسرے ملک کو نادر ا کے ڈیٹا رسائی کی درخواست کو رد کیا تھا۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ڈیٹا پروٹیکشن کا کوئی پروگرام موجود نہیں ہے۔قانون سازی کرتے وقت ہمیں اپنے قومی مفادات و سیکورٹی کو مدنظر رکھنا ہوگا۔یہ قانون فقط ان ممالک کیساتھ ہونا چاہیے جنکے ہم سے معاہدہ ہو۔

    سینیٹر محمد جاوید عباسی نے کہا کہ بل میں سینٹرل اتھارٹی وفاقی حکومت کو ہونا چاہئے اور دیگر دو اور تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے۔

    سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ بل کو جلد ی میں پاس کرنے کی بجائے تفصیلی جائزہ لے کر منظور کیا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ موثر بنایا جا سکے۔ جس پر قائمہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اراکین کمیٹی آج شام تک اپنی تجاویز سیکرٹری کمیٹی کو فراہم کر دیں جو سیکرٹری وزارت قانون کے ساتھ جائزہ لے کر کل بروز جمعہ کو ہونے والے کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔

    قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز کلثوم پروین، محمد جاوید عباسی، محمد طاہر بزنجو، محمد طلحہ محمود، سردار محمد شفیق ترین، ڈاکٹر شہزاد وسیم کے علاوہ وزیر پارلیمانی امور سینیٹر محمد اعظم خان سواتی، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر طارق، چیئرمین سی ڈی اے، ڈی آئی جی آئی سی ٹی پولیس، ڈی سی اسلا م آباد، ڈی سی پنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، صوبائی وزیر صحت ،3 سابق اراکین اسمبلی کیخلاف انکوائری کی منظوری

    نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، صوبائی وزیر صحت ،3 سابق اراکین اسمبلی کیخلاف انکوائری کی منظوری

    نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، صوبائی وزیر صحت ،3 سابق اراکین اسمبلی کیخلاف انکوائری کی منظوری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطبق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں خواجہ انور مجید، خواجہ عبدالغنی مجیدکے خلاف جعلی بینک اکاﺅنٹس سکینڈل،کامران شفیع سابق سفیر اور واجد شمس الحسن سابق ہائی کمشنر برطانیہ، اعزازی سیکرٹری سٹیٹ بینک آف پاکستان عبداﷲ علوی، سٹاف کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی.

    اجلاس میں وزیر صحت بلوچستان رحمت بلوچ ، سابق ایم این اے اعجاز حسین جاکھرانی اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن، سابق ممبر قومی اسمبلی سردار عاشق حسین خان گوپانگ، سابق ایم پی اے شوکت بسرا کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی.

    ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی نیب، ڈی جی آپریشن نیب اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

    نیب کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانون کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا مو¿قف معلوم کرنے کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے تین ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، خواجہ انور مجید، خواجہ عبدالغنی مجیدکے خلاف جعلی بینک اکاﺅنٹس سکینڈل میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر سرکاری توشہ خانہ سے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گاڑےاں، تحائف لینے کاالزام ہے جس سے قومی خزانہ کوبھاری نقصان پہنچا۔

    ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کامران شفیع، سابق سفیر اور واجد شمس الحسن سابق ہائی کمشنر برطانیہ کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان نے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی خزانے کو تقریباً 27 ہزارڈالر اور 28 ہزار پونڈ کا نقصان پہنچایا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اعزازی سیکرٹری اسٹیٹ بینک عبداﷲ علوی، سٹاف کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر مبینہ طورپر عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دینے کے علاوہ ان سے 7.8 ملین روپے ہتھیا لئے۔

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 4 انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی جن میں نشاط چنیاں پاور لمیٹڈ، افسران و اہلکاران، نیپرا اینڈ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اور دیگر، محکمہ صحت گورنمنٹ سندھ کے افسران و اہلکاران، ممبران پروکیور کمیٹی، پروگرام منیجرز ہیپاٹائٹس پریونشن اینڈ کنٹرول پروگرام حکومت سندھ اور دیگر، رحمت بلوچ وزیر صحت بلوچستان کوئٹہ اور دیگر، اعجاز حسین جاکھرانی، سابق ایم این اے ضلع جیکب آباد اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنزکی منظوری شامل ہے۔

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں9 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد کی انتظامیہ، ٹی ای پی اے، ایل ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگر، محمد رمضان اعوان سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شعبہ سندھ اور دیگر، ایکسین محمد عاشق، پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ریاض گیپکو گوجرانوالا اور دیگر، بینک آف خیبر پشاورکے افسران و اہلکاران اوردیگر، سردار عاشق حسین خان گوپانگ سابق ممبر قومی اسمبلی، جاوید اقبال پٹواری علی پور مظفر گڑھ اور دیگر، میسرز ٹیچنگ ہاسپٹل سینئر پرچیز آفیسرز/آفیشلز آف ٹیچنگ ڈی ایچ کیو ہاسپٹل ڈی جی خان فارمیسی سپلائرز اور دیگر، شوکت بسراسابق ایم پی اے/ پارلیمنٹری سیکرٹری پنجاب ہاورن آباد بہاولنگر اور دیگر، میسرز عبداللہ شاہ غازی شوگرملز لمیٹڈ کے مالکان/ڈائریکٹرز اور دیگرکے خلاف انکوائریزکا فیصلہ کیا گیا۔

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سی ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائری قانونی کارروائی کے لئے سی ڈی اے کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں شکیل احمد، سابق ڈی جی پارکس اینڈ ہاٹی کلچر اتھارٹی لاہوراور دیگرکے افسران و اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائری چیف سیکرٹری پنجاب کو قانونی کارروائی کےلئے بھجوانے کی منظوری دی گئی۔

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں این جی اوز ایس ڈی پی آئی، فافین ایف اے او اور دیگرکے خلاف انکوائری وزارت داخلہ کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں فاٹا رورل پروگرام پراجیکٹ کے افسران /اہلکاران، ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن اور دیگرکے خلاف متعلقہ محکمہ کو قانونی کارروائی کےلئے بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سیّد عارف خان، ڈائریکٹر میسرز کینال ویو پشاور اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن پشاور ڈویلپمینٹ اتھارٹی کو قانونی کارروائی کےلئے بھجوانے کی منظوری دی گئی۔

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

    آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے افسران و اہلکاران اور دیگر، فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمینٹ انتظامیہ کے اہلکاران/افسران اور دیگر، ذوالفقار بخاری ولد واجد بخاری اور دیگر، لاہور نالج پارک کمپنی کی انتظامیہ کے اہلکاران /افسران اور دیگر کے خلاف انکوائری اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کے خلاف نیب انکوائری بند

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی کے خلاف نیب انکوائری بند

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کے خلاف نیب انکوائری بند

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کے خلاف نیب انکوائری بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے لئے کیس بند کرنے کی منظوری دے گی گئی

    نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان نیب کی جانب سے زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری کے خلاف عدم شواہد کی بنیاد پر انکوائری بند کی گئی۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے ان کے خلاف آف شور کمپنی کی تحقیقات کی گئی تھی۔

    زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

    واضح رہےکہ زلفی بخاری کا نام آف شور کمپنیوں کے باعث پاناما لیکس میں بھی آیا ہے جس بناء پر نیب میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں وہ کئی بار نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے زلفی بخاری کا نیب میں کیس ہونے پر شدید تنقید کی گئی تھی، احسن اقبال نے گرفتاری سے قبل نیب میں پیشی کے وقت کہا تھا کہ میں تو نیب میں پیش ہو رہا ہوں، زلفی بخاری کو نیب والے کیوں نہیں بلاتے

    آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

  • حافظ محمد سعید کے خلاف کیس، سماعت ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے کیا ہدایت کر دی؟

    حافظ محمد سعید کے خلاف کیس، سماعت ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے کیا ہدایت کر دی؟

    حافظ محمد سعید کے خلاف کیس، سماعت ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے کیا ہدایت کر دی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے خلاف کیس کی سماعت کل جمعہ 17 جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی ہے،

    جمعرات کے دن بھی حافظ محمد سعید کے وکلاء اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرؤف وٹو کی طرف سے دلائل دیے گئے تاہم انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حتمی بحث جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی،

    قبل ازیں پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحیی مجاہد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کے جج محمد اقبال کے روبرو بھی کیس کی سماعت ہوئی، مذکورہ کیس کی سماعت 23 جنوری تک کے لئے ملتوی کی گئی ہے، حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا،

    واضح رہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمات کے سلسلہ میں عدالت میں پیش کئے گئے گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہو چکی ہے اور اب حتمی بحث جاری ہے

    حافظ محمد سعید و دیگر رہنماوں کے خلاف مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو مساجد اور دینی ادارے تعمیر کرنے والا ادارہ ہے

  • میجر جنرل بابر افتخار آئی ایس پی آر کے ڈی جی بننے سے قبل کہاں تعینات تھے؟

    میجر جنرل بابر افتخار آئی ایس پی آر کے ڈی جی بننے سے قبل کہاں تعینات تھے؟

    میجر جنرل بابر افتخار آئی ایس پی آر کے ڈی جی بننے سے قبل کہاں تعینات تھے؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تبادلے ہوئے ہیں، میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا ہے،

    نئے ڈی جی آٗئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار اس سے پہلے آرمر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) ون کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔میجر جنرل بابرافتخار نےرائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے بھی گریجویشن کی،میجر جنرل بابر افتخار نے این ڈی یو اسلام آبادسے گریجوایشن کی

    میجر جنرل بابر افتخار نے 1990ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویٹ ہیں۔ وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی،نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں،

    میجر جنرل بابر افتخار نے شمالی وزیرستان کی ایک انفنٹری ڈویژن میں بطور بریگیڈ اسٹاف خدمات انجام دیں. میجر جنرل بابر افتخار کور ہیڈکوارٹر میں چیف آف اسٹاف بھی رہے. میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں.

    میجر جنرل آصف غفور نے کی آئی ایس پی آر سے الوداعی ٹویٹ ،کیا کہا؟