Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • علیمہ و نورین خان سمیت خواتین ورکرز کے ساتھ پولیس کا رویہ کسی صورت درست نہیں،عفت ادریس

    علیمہ و نورین خان سمیت خواتین ورکرز کے ساتھ پولیس کا رویہ کسی صورت درست نہیں،عفت ادریس

    مرکزی مسلم لیگ خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل عفت ادریس نے کہا ہے کہ علیمہ خان کے ساتھ پولیس کا رویہ کسی صورت درست نہیں، خواتین کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنا چاہئے، وزیراعلیٰ پنجاب خود ایک خاتون ہیں وہ معاملے کا نوٹس لیں

    عفت ادریس کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب پولیس کی جانب سے علیمہ خان کے ساتھ بدسلوکی کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے،ماضی میں جب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حکومت میں نہیں تھیں تو ان کے ساتھ بھی ایسے ہی رویے کی شکایات سامنے آئی تھیں، جن کی ہم نے اس وقت مذمت کی تھی،آج بھی اسی رویئے کی مذمت رکر ہے ہیں ،سیاسی اختلافات کے باوجود روایات اور اقدار کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں،سیاسی جماعتوں کو اقتدار میں آکر احترام کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود خاتون ہیں،وہ اس رویئے کے خلاف ایکشن لیں ،سیاسی جماعتوں کو اقتدار میں آنے کے بعد مخالفین کے ساتھ انتقام یا جارحانہ طرزِ عمل نہیں اپنانا چاہیے،خواتین کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا ہماری مذہبی، اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری ہے ،

  • اسلامی بینکنگ کے نام پر زیادہ سود لیا جا رہا ،سینیٹر سلیم مانڈوی والا

    اسلامی بینکنگ کے نام پر زیادہ سود لیا جا رہا ،سینیٹر سلیم مانڈوی والا

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسلامی بینکنگ کے نام پر زیادہ سود لینے کے معاملے پر بینکوں کو کمیٹی میں بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

    سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی شریک ہوئے،چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسلامی بینکنگ کے نام پر زیادہ سود لیا جا رہا ہے،سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے سوال اٹھایا کہ اسٹیٹ بینک کیسے ایسا کر سکتا ہے،وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ یہ میرے علم میں نہیں تھا، اسٹیٹ بینک سے بات کروں گا، کمیٹی ارکان کے نکتہ نظر سے متفق ہوں۔

    ڈپٹی آڈیٹر جنرل نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں ٹائپو غلطی ہوئی، اسٹیچوٹری رپورٹ میں کوئی غلطی نہیں، ایگزیکٹو سمری میں غلطی سے ملین کو بلین لکھ دیا گیا، اس سے مجموعی رقم 375 بلین لکھی گئی، انضباطی کارروائی ہو رہی ہے.وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ 9 ٹریلین کی مجموعی رقم بنتی ہے، دو اعداد و شمار کو جمع کرتے ہوئے غلطی ہوئی، آڈیٹر جنرل آفس کے ساتھ الگ ملاقات کر کے اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کی جاسکتی ہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کی تجویز مان لی۔

    سینیٹر کامران مرتضیٰ کا معاملہ ایجنڈے پر برقرار رکھنے کی درخواست بھی کمیٹی نے منظور کر لی،سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے اجلاس میں ڈریس کوڈ سے متعلق سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خواتین کا لباس پہلے ہی بہت مہذب ہے، جس پر فاروق نائیک نے کہا کہ عبایا پہننے پر مجبور کرنا ایسے ہی ہے جیسے کسی کو داڑھی رکھنے پر مجبور کرنا۔

    دوسری جانب ملک بھرمیں موبائل فون سروس کے مسائل پر اراکین اسمبلی نے بھی ناراضی کا اظہار کردیا،قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ حکام کے مطابق پاکستان کے اہم اداروں پر کئے گئے دو بڑے سائبر حملے ناکام بنا دیئے گئے،شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کہیں بھی موبائل فون، انٹرنیٹ سروس تسلی بخش نہیں، کچھ علاقوں میں سروس اچانک بند کردی جاتی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ کے مسائل ہیں،انجینئر رانا عتیق کا کہنا تھا کہ لاہور کے رنگ روڈ پر ایک کال نہیں کرسکتا، کل اپنے حلقے میں جاؤں تو لوگ جوتے ماریں گے، لوگ پوچھتے ہیں آپ وہاں بیٹھ کر کیا کرتے ہیں،مہیش کمار ملانی نے کہا کہ سندھ کے صرف 25 فیصد علاقے میں 4 جی دستیاب ہے۔ممبر پی ٹی اے نے کہا کہ ٹاورز پلاننگ کمرشل معاملہ ہے، اس میں مداخلت نہیں کرتے، اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ سروس کے مسائل نہ آئیں، پاکستان کے اہم اداروں پر کئے گئے 2 بڑے سائبر حملے ناکام بنا دیے گئے۔

  • ن لیگ کی  حکومت جب بھی آتی ہے ملک ترقی کرتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    ن لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے ملک ترقی کرتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں ، کچھ لوگوں نے سیاست میں کئی سال ضائع کیے، کام نہیں کیا، ان کا نام لو تو بدتمیزی کا خیال آتا ہے۔

    راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ راولپنڈی میں صفائی ستھرائی کا نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولت فراہم کی جارہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے، میٹرو ہویا الیکٹرک بسیں، مسلم لیگ ن کا عوام کےلیے تحفہ ہے،مسلم لیگ ن عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیتی ہے، ن لیگ نے پورے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے، راولپنڈی میں دن رات ترقیاتی کام جاری ہیں، الیکٹرک بسوں کو چھوٹے شہروں سے لانچ کیا ہے، میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں، پنجاب میں بسنے والا ہر شہری میرے لیے برابر ہے،مسلم لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے ملک ترقی کرتا ہے، مسلم لیگ ن نے ملک کو میگا منصوبے دیے ہیں، مسلم لیگ ن کا خیال آتے ہی ذہن میں موٹر ویز اور ترقیاتی منصوبے آتے ہیں ، مخالفین بھی ن لیگ کے کاموں کا اعتراف کرتے ہیں، آپ کے پاس سڑکوں کا جال ہے تو یہ بسیں چل رہی ہیں جہاں آپ کو جانا ہے بسوں کا کرایہ 20 روپے سے زیادہ نہیں، 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور خواتین کےلیے فری سروس ہے، الیکٹرک بسیں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوں گی، 1100 الیکٹرک بسیں پنجاب کی سڑکوں پر چلیں گئی، پنجاب میں ڈیڑھ سال میں جو ترقی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی،نئے گھروں کی تعمیر کا ہدف جلد پورا کریں گے، پنجاب کی حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہی ہے، پنجاب کے ہر شہر میں جدید اسپتال بنائیں گے، عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں مفت دوائیاں فراہم کی جارہی ہیں، پنجاب حکومت راشن کارڈ کے ذریعے مستحقین کی خدمت کر رہی ہے، الیکٹرک بس میں طلبہ کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، پنجاب حکومت نے طلبہ کےلیے اسکالر شپ پروگرام شروع کیا، پنجاب حکومت تعلیم کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہی ہے، اسکولوں میں نئے کمرے بنانے کےساتھ فرنیچر بھی فراہم کیا جارہا ہے،حکومت اسموگ کے خاتمے کےلیے کوشاں ہے، حکومتی اقدامات سے اسموگ پر قابو پایا، اسموگ کے خاتمے کےلیے جدید طریقہ کار اپنایا گیا، پنجاب میں سیوریج کے نظام کی بہتری کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، عوام کو صاف پانی کی فراہمی ترجیح ہے،پنجاب حکومت گرین ٹریکٹر کسانوں میں تقسیم کر رہی ہے، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کی فلاح و بہبود کی جارہی ہے، شہریوں کی زمین پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، پنجاب میں نئے کاروبار کےلیے عوام کو آسان قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین بھی جانتے ہیں مسلم لیگ ن کو عوام کی خدمت کرنا آتی ہے، پاکستان میں پہلا سرکاری کینسر اسپتال تکمیل کے مراحل میں ہے، دیہات میں شہر جیسی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، کچھ لوگوں نے سیاست میں کئی سال ضائع کیے، کام نہیں کیا، ان کا نام لو تو بدتمیزی کا خیال آتا ہے۔

  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش،ایئر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ کا نقصان

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش،ایئر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ کا نقصان

    بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا کو پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث 4 ہزارکروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا نے معرکہ حق میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد اب 4 ہزار کروڑ روپے نقصانات کا اعتراف کرلیا،بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے نقصانات کے باعث ائیر انڈیا نے بھارتی حکومت سے 4 ہزار کروڑ مانگ لیے، ائیرانڈیا نے بھاری نقصان سے بچنے کیلئے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے حکومت سےرجوع کرلیا ہے، آپریشن سندور میں پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ائیرلائن کو طویل راستے اختیار کرنے پر مجبورکیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ 4 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے نقصانات کے باوجود بھارت کی افغانستان سے فضائی راستوں سے تجارت مضحکہ خیز ہے۔

    یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے اپریل میں پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی،پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیرانڈیا سمیت دیگر بھارتی ائیرلائنز کو طویل سفر کے باعث زیادہ اخراجات اٹھانا پڑ رہے ہیں اور مسافروں کو بھی تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

  • پاک بحریہ کا بحیرۂ عرب میں انسداد منشیات کا بڑا آپریشن،130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط

    پاک بحریہ کا بحیرۂ عرب میں انسداد منشیات کا بڑا آپریشن،130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط

    پاک بحریہ کے جہاز تبوک نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول (RMSP) کے دوران کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت سعودی عرب کی زیر قیادت ٹاسک فورس CTF-150 کی معاونت کرتے ہوئے، بحیرہ عرب میں ایک مشکوک ماہی گیر کشتی کو روکا۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد جہاز نے غیر رجسٹرڈ بے نامی کشتی پر ایک بڑی انسدادِ منشیات کارروائی کرتے ہوئے 2000 کلوگرام سے زائد میتھم فیٹامائن (ICE) قبضے میں لے لی۔ ضبط شدہ منشیات کی علاقائی مارکیٹ کے مطابق مالیت 130 ملین امریکی ڈالرز ہے۔

    پی این ایس تبوک کی جانب سے یہ حالیہ انسداد منشیات آپریشن گزشتہ دو ماہ میں پاک بحریہ کے جہازوں کی طرف سے کی جانے والی مسلسل تیسری کامیاب کارروائی ہے۔ یہ کامیاب آپریشنز سمندر میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف پاک بحریہ کے پائیدار اور غیر متزلزل عہد کی عکاسی کرتے ہیں۔ حالیہ کامیاب آپریشن میں اتنی بڑی مقدار میں منشیات کا پکڑا جانا نہ صرف پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ کمبائند میری ٹائم فورسز(CMF) کے تحت کثیرالقومی ہم آہنگی کی افادیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

    پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ اور UNCLOS کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے اپنے مشن میں نہ صرف پر عزم ہے بلکہ باہمی تعاون اور مربوط میری ٹائم سیکیورٹی کوششوں کے ذریعے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

  • مئی 2025 کی جنگ میں پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی،امریکی کانگریس رپورٹ

    مئی 2025 کی جنگ میں پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی،امریکی کانگریس رپورٹ

    امریکی کانگریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی، جس میں چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا۔ چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کی چینی ہتھیاروں کے ساتھ کارکردگی نمایاں رہی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے 2024 اور 2025 میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون بڑھایا، جس میں مشترکہ مشقیں، انسدادِ دہشت گردی ڈرلز اور پاکستان کی کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں،امریکی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل بن گیا ہے،رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ چین کے جدید ہتھیار HQ-9 میزائل ڈیفنس سسٹم، PL-15 ایئر ٹو ایئر میزائلز اور J-10 لڑاکا طیارے براہِ راست جنگ میں استعمال ہوئے، جو چین کے لیے عملی میدان میں ایک بڑا تجربہ ثابت ہوا،رپورٹ کے مطابق چین نے جون 2025 میں پاکستان کو J-35 جدید لڑاکا طیارے، KJ-500 ایئرکرافٹ اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹمز فروخت کرنے کی منظوری دی۔

    امریکی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اُسی ماہ پاکستان نے 26-2025 کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا، جس سے مجموعی بجٹ میں کمی کے باوجود دفاعی اخراجات 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

  • ملک گیر  یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی الیکشن کروا رہے ہیں، حافظ طلحہ سعید

    ملک گیر یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی الیکشن کروا رہے ہیں، حافظ طلحہ سعید

    مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ بلدیات کو سامنے رکھتے ہوئے ملک گیر یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی الیکشن کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، جو اسلامی تعلیمات کے مطابق جمہوری روایات کی مضبوطی اور ادارہ جاتی شفافیت کی واضح علامت ہے۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ الیکشن نہ صرف قیادت کے انتخاب کا عمل ہے بلکہ ہماری قومی سیاست میں اصولوں، نظم، اور خدمت کے حقیقی جذبے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کن موڑ بھی ہے۔

    حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس فرد کے شکر گزار ہیں جو اس عمل میں ذمہ داری، بردباری اور تنظیمی ڈسپلن کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔ ہماری جدوجہد ذاتی مفاد کے لیے نہیں، بلکہ قومی استحکام، عوامی خدمت اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ہے۔ہم اعلان کرتے ہیں کہ پارٹی میں اللہ کے فضل سے کوئی بھی فیصلہ کسی قسم کی گروہ بندی یا ذاتی وابستگی کی بنیاد پر ہرگز نہیں ہوگا۔ ہماری ترجیح صرف اور صرف میرٹ، شفافیت اور عوامی اعتماد کا حصول ہے۔ہم پوری قوم اور پارٹی کارکنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ انٹرا پارٹی الیکشن مکمل غیر جانبداری، شفافیت اور تنظیمی قوانین کے مطابق انجام پائیں گے۔ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ہم اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،

  • گرین لائن ٹریک پر پنک بسیں چلانے کا منصوبہ،شرجیل میمن نے کیاافتتاح

    گرین لائن ٹریک پر پنک بسیں چلانے کا منصوبہ،شرجیل میمن نے کیاافتتاح

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے گرین لائن ٹریک پر پنک بسوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

    شرجیل میمن نے کراچی میں نمائش چورنگی کے مقام پر گرین لائن ٹریک پر پنک بسیں چلانے کے منصوبے باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کاکہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بارکسی بی آر ٹی میں خواتین کے لیے بس مخصوص کی، کل پنک بس شروع کی ہے، اس حوالے سے رسپانس اچھا ہے، اورنج لائن میں بھی پنک بس کو شروع کر رہے ہیں، ہم ایک تناسب فکس کریں گے کہ ہربس سروس میں خواتین کے لیے الگ سے بسیں ہوں، ای وی بسوں میں بھی خواتین کے لیے الگ بسیں رکھیں گے، آئندہ دنوں میں محکمہ ٹرانسپورٹ میں خوش خبریاں ملیں گی جب کہ شاہراہ فیصل پر ڈبل ڈیکر بسیں چلائیں گے، 27 ویں آئینی ترمیم پر جس کو تنقید کرنی ہے کرے، ترمیم پر پورے پاکستان میں ون ون صورتحال ہے، ہر صوبے کو آئینی عدالت میں برابر کی نمائندگی ملی ہے، اگر عدالتیں پارلیمان کے ماتحت ہیں تو اس میں کچھ برا نہیں ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ کا  پارکوں میں تعمیراتی کام روکنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کا پارکوں میں تعمیراتی کام روکنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نےشہر بھر کے پارکوں میں تعمیراتی کام روکنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات تک لاہور کے پارکوں میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا،حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ بتائیں کیا پارک کا کچھ حصہ کرائے پر دینا موزوں ہے یا نہیں،لاہور ہائیکورٹ نے پی ایچ اے وکیل کو پارک کا کچھ حصہ کانٹریکٹ پر دینے پر 2 ہفتوں میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت بھی جاری کی ،لاہور ہائیکورٹ اب کیس پر مزید سماعت 21 نومبر کو کرے گی۔

  • کرم،سیکورٹی فورسز کی کاروائی،22 خوارج ہلاک

    کرم،سیکورٹی فورسز کی کاروائی،22 خوارج ہلاک

    سنٹرل کرم کے علاقے مناتو اور مرزائی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق ، سیکورٹی فورسز کی جانب سے کرم کے علاقوں مرزائی اور مناتو میں دو مختلف مقامات پر کارروائیوں کے نیتجے میں 22 خوارج ہلاک ہوئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں۔ اطلاع ملتے ہی فورسز نے نہایت مؤثر، ٹارگٹڈ اور بروقت آپریشن کیا۔ خوارج آبادی کے قریب ایک گھر پر قبضہ کر کے چھپے ہوئے تھے۔ فوجی کارروائی کے دوران کسی مقامی کے نقصان کی خبر نہیں ہے ۔خوارج نے اس گھر میں بارودی مواد بھی لگا رکھا تھا- فوجی کاروائی کے دوران وہ بارود بھی پھٹ گیا جس سے گھر تباہ ھو گیا جب کہ کچھ سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ھونے کی اطلاع بھی ہے،قومِ پاکستان اور اس کے محافظ ادارے دہشت گردی کے اس فتنے کے مکمل خاتمے کے لیے یکجا ہیں، اور آخری دہشت گرد کے انجام تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔