Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • 2019 کے قتل کیس میں‌ پیشرفت،پی ٹی آئی ایم این اے نثار جٹ کے ملوث ہونے کا الزام

    2019 کے قتل کیس میں‌ پیشرفت،پی ٹی آئی ایم این اے نثار جٹ کے ملوث ہونے کا الزام

    گوجرانوالہ میں 2019ء کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ملزم نے پی ٹی آئی ایم این اے نثارجٹ پر قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگا دیا۔

    قتل کے مقدمے میں زیر حراست ملزم کا عدالت میں 164 کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، ملزم نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نثار جٹ پر ملوث ہونے کا الزام لگا دیا۔ملزم زوہیب نے کمالیہ میں مجسٹریٹ کی عدالت میں 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرادیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بلال کو قتل کرنے کے بعد لاش ٹھکانے لگانے کیلئے نثار جٹ نے 50 ہزار روپے دیئے۔ملزم کا کہنا ہے کہ ایم این اے نثار جٹ نے مجھے گاڑی دلائی جو بعد میں واپس لے لی، نثار جٹ نے گوجرانوالہ میں بلال چیمہ کو پکڑوانے کیلئے پہلے 25 ہزار روپے دئیے،رپورٹ کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے 2019ء میں گوجرانوالہ میں بلال چیمہ کو قتل کرکے لاش کمالیہ کے علاقے میں نہر میں پھینکی تھی۔

  • سپریم کورٹ،جسٹس طارق جہانگیری کیس میں تحریری حکمنامہ جاری

    سپریم کورٹ،جسٹس طارق جہانگیری کیس میں تحریری حکمنامہ جاری

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس طارق جہانگیری کیس میں تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

    جسٹس امین الدین کا تحریر کردہ آرڈر 5 صفحات پر مشتمل ہے جبکہ جسٹس شاہد بلال نے 5 صفحات کا اضافی نوٹ بھی تحریر کیا ہے،سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا عبوری حکم کالعدم قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے جج کو عبوری حکم سے عدالتی فرائض سے نہیں روکا جا سکتا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ پہلے دفتر کے اعتراضات کا فیصلہ کرے، ہائی کورٹ قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائےسپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو قانون کے مطابق مقدمہ چلائے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ ہائی کورٹ پہلے آفس اعتراضات کا فیصلہ کرے گی۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دوران سماعت درخواست گزار سے بھی عدالتی حکم کے دفاع کا پوچھا گیا، درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے ملک اسد کیس کو تفصیل سے پڑھنے کا حوالہ دیا، درخواست گزار نے فیصلہ پڑھنے کے بعد جسٹس جہانگیری کو عدالتی امور سے روکنے کے حکم کا دفاع نہیں کیا، درخواست گزار نے جسٹس جہانگیری سے متعلق معلومات لینے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جج سے متعلق معلومات حاصل کرنے سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلے ہی موجود ہے۔

    واضح رہے کہ 29 ستمبر کو سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم نامہ معطل کر دیا تھا،یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج کام سے روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • علی امین گنڈا پور کو ایک دن بھی نہیں رہنا چاہیے، صوبہ برباد کردیا،مولانا فضل الرحمان

    علی امین گنڈا پور کو ایک دن بھی نہیں رہنا چاہیے، صوبہ برباد کردیا،مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ایک دن بھی نہیں رہنا چاہیے، انہوں نے صوبہ برباد کردیا،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر بنایا ہے، عمران خان کو اپنی جماعت کے لوگوں پر اعتبار نہیں یا انکی پارٹی میں کوئی اہل نہیں تھا ،آپ لوگ ہی اس پر تبصرہ کر سکتے ہیں اس پر، گنڈاپور نے صوبہ تباہ کردیاہے،حماس نے جو امن معاہدے پر ردعمل دیا وہ سفارتی معیار پر پورا اترتا ہے،بہت سی چیزیں اس میں ہیں اس پر بات ہو بھی سکتی ہے اور ہونی بھی چاہئے،عالمی دنیا کے تجزیہ کاروں کو اس پر اعتراض ہے، ایک شخص کا زبان فارمولاہے یا انسانی حقوق کے قوانین، انکا بھی لحاظ رکھا جائے گا،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ایمل ولی خان کی تقریرپرجیساردعمل آیاوہ جمہوری اقدارپرپورانہیں اترتا، اس تقریرکے قانونی پہلوؤں پر قانونی ماہرین ہی بہتربتاسکتے ہیں،

  • غزہ پر اسرائیلی حملے کے دو برس،مرکزی مسلم لیگ کا لاہورمیں مظاہرہ،کراچی میں واک

    غزہ پر اسرائیلی حملے کے دو برس،مرکزی مسلم لیگ کا لاہورمیں مظاہرہ،کراچی میں واک

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے دو سال مکمل ہونے کے خلاف لاہور اور کراچی میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جن میں خواتین،بچوں سمیت شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے،لاہور میں مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عف سعید،مزمل اقبال ہاشمی،کراچی میں‌ احمد ندیم اعوان نے خطاب کیا،شرکاء نے فلسطینی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل کے خلاف زوردار نعرے بازی کی۔

    مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر اہل غزہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران فضا فلسطین زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی جبکہ شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے،مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں کیونکہ اسرائیل کا ناپاک وجود مقبوضہ فلسطین پر کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا،قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا اور آج پاکستان کو بھی اسرائیل کے حوالے سے دوٹوک اور واضح مؤقف اپنانا چاہیے۔مرکزی مسلم لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا پوری پاکستانی قوم کے دل حماس اور اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ حکومت پاکستان او آئی سی کا فوری اجلاس بلا کر اسرائیلی مظالم کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دے۔،مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے خواتین اور بچوں کی "غزہ واک” کا انعقاد کیا گیا۔ واک خالد بن ولید روڈ سے شاہراہ قائدین تک نکالی گئی جس میں ہزاروں خواتین اور بچوں نے شرکت کی،اس موقع پر صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جیل غزہ آج سب سے بڑے قبرستان میں بدل چکا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر اور فلسطینی عوام کو بھوک و افلاس میں دھکیل دیا ہے مگر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، آج ہماری مائیں، بہنیں اور بچے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔ غزہ کی بہادر ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ظلم کے باوجود اپنی بیٹیوں کو ظالم یہودیوں کے سامنے ڈٹنے کے لیے تیار کررہی ہیں،نیا اسرائیل کے معاشی و سیاسی بائیکاٹ کے ذریعے ہی فلسطینی عوام کی مدد کرسکتی ہے۔ دو ریاستی حل کوئی حل نہیں، اصل ضرورت اسرائیل کو ظلم سے روکنے کی ہے، ناکامی اسرائیل کا مقدر ہے۔

  • میں بیمار ہوں،بلانے کے باوجود عمران خان جی ایچ کیو حملہ میں پیش نہ ہوئے

    میں بیمار ہوں،بلانے کے باوجود عمران خان جی ایچ کیو حملہ میں پیش نہ ہوئے

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا

    راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بھی وہاں موجود تھے،سماعت سے قبل عدالت نے وکلا صفائی کو جیل ٹرائل بحال ہونے سے متعلق آگاہ کیا،عدالت کی جانب سے 3 مرتبہ عمران خان کو پیش ہونے کا پیغام بھیجا گیا جس پر جیل عملے نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے اور بتایا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی حاضری لگنا تھی جس کے لیے پراسیکیوشن ٹیم اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا ایک گھنٹہ 40 منٹ تک انتظار کرتے رہے،عمران خان نہ آئے جس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے دلائل سننے کے بعد سماعت بغیر کسی کارروائی کے 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ ہٹانے کی درخواست پر جواب طلب

    عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ ہٹانے کی درخواست پر جواب طلب

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی، این سی سی آئی اے اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    بانی پی ٹی آئی کی دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی،درخواست گزار شہری شہری غلام مرتضیٰ کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللّٰہ عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت وکیل نے بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا کی،دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے مبینہ انتشاری پوسٹس ہٹانے اور پھیلانے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی۔

  • نااہل مودی کی مجرمانہ غفلت سے بھارت میں بچوں کا مستقبل خطرے میں

    نااہل مودی کی مجرمانہ غفلت سے بھارت میں بچوں کا مستقبل خطرے میں

    مودی کا کرپشن اور بدعنوانی کے لیے دواساز کمپنیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ بھارتی عوام کے لیے سنگین خطرہ بن گیا

    مودی حکومت کے منافقانہ رویّے اور کرپشن نے بھارت کے شعبۂ صحت کو بھی تباہ کر دیا ہے،بین الاقوامی جریدے رائٹرز کے مطابق؛مدھیہ پردیش سمیت مختلف علاقوں میں کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے 14 بچے ہلاک ہو گئے،بھارت میں تیار کردہ کھانسی کے شربتوں میں ڈائیتھائلین گلائیکول اور ایتھائلین گلائیکول جیسے زہریلے کیمیکل پائے گئے،ان اموات نے دنیا میں ادویات بنانے والے تیسرے بڑے ملک بھارت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے،

    بین الاقوامی خبررساں ادارے ڈوئچے ویلےکے مطابق؛بھارتی وزارت صحت کا کہنا کولڈکف کھانسی کے شربت کے نمونوں میں خطرناک زہریلا کیمیکل پایا گیا،عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی 2022 میں بھارتی کھانسی کے شربت کو گیمبیا میں 70 بچوں کی موت کا سبب قرار دیا،

    مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ؛حکومت جعلی دوائیں فروخت کر کے عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے،حکومت کے وزراء خود یہ دوا استعمال کر کے دکھائیں، اگر ہوش مند ہیں تو استعفیٰ دیں،2023 میں اسی کمپنی کی ایک دوا معیار کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دی گئی تھی، یہ کمپنی دوبارہ ٹینڈر کیسے حاصل کر پائی، یہ تحقیقات کا معاملہ ہے،

    معصوم بچوں کی ہلاکت بھارت کے ادارہ جاتی زوال، بدعنوانی اور حکومتی بے حسی کا واضح ثبوت ہے

    مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کف سیرپ کے استعمال سے کم از کم 14 بچوں کی ہلاکت نے بھارت بھر میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اس سنگین معاملے میں وکیل وشال تیواری نے سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی ہے، جس میں غیر جانبدارانہ تحقیقات اور قصورواروں کے لیے سخت سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے،عرضی میں کہا گیا ہے کہ کولڈرف کف سیرپ میں ڈائی ایتھیلین گلائیکول (ڈی ای جی) اور ایتھیلین گلائیکول (ای جی) کی مقدار خطرناک حد تک موجود تھی۔ ڈی ای جی کی مقدار 48.6 فیصد پائی گئی، جو معیاری حد سے تقریباً 500 گنا زیادہ ہے۔ یہ کیمیائی مرکب صنعتی استعمال کے لیے ہے اور دوا میں ملا دینے سے گردے فیل ہو سکتے ہیں۔ چھندواڑہ، مدھیہ پردیش میں 9، راجستھان میں 2 اور دیگر ریاستوں میں بھی اموات ہوئی ہیں۔ معاملے کی تحقیقات قومی عدالتی کمیشن یا سی بی آئی کے تحت ماہرین کی کمیٹی کرے اور ریٹائرڈ جج اس کی نگرانی کریں۔ تمام ریاستوں میں درج ایف آئی آر کو ایک جگہ منتقل کر کے یکجا تحقیقات کی جائیں۔ زہریلے کف سیرپ بنانے والی کمپنیوں کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کیے جائیں، کمپنیوں کے خلاف فوجداری مقدمات چلائے جائیں اور بازار سے متاثرہ مصنوعات واپس بلائی جائیں۔ ساتھ ہی ڈرگز ریکال پالیسی بھی بنائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات روکے جا سکیں۔ متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ بھی دیا جائے۔

  • فتنہ انگیزمودی کی انتہا پسند پالیسیوں  کے باعث  اوڈیشہ  فسادات کی لپیٹ میں

    فتنہ انگیزمودی کی انتہا پسند پالیسیوں کے باعث اوڈیشہ فسادات کی لپیٹ میں

    فتنہ انگیزمودی کی انتہا پسند پالیسیوں کے باعث اوڈیشہ فسادات کی لپیٹ میں آ گیا

    انتہا پسند مودی کی فرقہ وارانہ پالیسی اور نفرت انگیزی نے بھارت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا،بھارتی شہر اوڈیشہ میں درگاپوجا جلوس کے دوران ہنگامے پھوٹ پڑے ،شدید ہنگاموں کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی ہے،این ڈی ٹی وی کےمطابق ہنگاموں کے پیش نظر شہر میں 36 گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے،انتہا پسند ہندوؤں کے مشتعل ہجوم نے آٹھ سے دس مقامات پر آگ لگادی،ہفتے کی رات شروع ہونے والی کشیدگی اتوار کو سنگین فرقہ وارانہ فسادات کی شکل اختیار کر گئی،ریلی کے دوران مظاہرین نے اشتعال انگیز نعرے لگاتے ہوئے شہر کے لیے “صرف ہندو شناخت” کا مطالبہ کیا،

    شیوسینا کی رکن لوک سبھا پریانکا چتورویڈی کا کہنا ہے کہ؛بی جے پی حکومت آتی ہے، یہ عوام میں تفریق اور فرقہ واریت کو بڑھاوا دیتی ہے.یہ ایک نہایت افسوسناک واقعہ ہے،کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے کہا کہ یہ سب کچھ صرف فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے،بی جے پی جان بوجھ کر فرقہ واریت پھیلا رہی ہے،

    اوڈیشہ میں فرقہ واریت بھارت میں پھیلتی ہوئی ہندوتوا انتہا پسندی اور ریاستی دہشت کی تازہ مثال ہے

  • پاکستان کے ہاتھوں  بدترین شکست کے بعد  بھارتی  عسکری قیادت بوکھلاہٹ کا شکار

    پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی عسکری قیادت بوکھلاہٹ کا شکار

    معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی عسکری قیادت بوکھلاہٹ کا شکارہو چکی ہے

    غیر سنجیدہ اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کی وجہ سے بھارتی عسکری قیادت کی جگ ہنسائی جاری ہے،بھارتی ایئرچیف کا غیر ذمہ دارانہ اور مضحکہ خیز بیانات دینا وطیرہ بن چکا ہے،بھارتی ایئر چیف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت کے کتنے طیارے گرے میں آج بھی اس کے بارے میں کچھ نہیں بولا اور نہ میں بولنا چاہوں گا ،اگر وہ سوچتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے 15طیارے گرائے تو سوچنے دو ، ہمیں کچھ نہیں بتانا چاہیے کہ کتنا نقصان ہوا ، ہم بھی تو چیزیں کُریدکُرید کر نکال رہے ہیں کہ ہم کیا کر پائے ،

    بھارتی ایئر چیف کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیاروں کی تباہی پر خاموشی ایک طرح کا اعتراف ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی بھارت کے طیارے گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں،جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوجی قیادت کی پیشہ ورانہ قابلیت پہلے ہی دنیا کے سامنے آچکی ہے

  • سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی جیل سے رہا،بولے،ہمارے اوپر کتے چھوڑے گئے

    سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی جیل سے رہا،بولے،ہمارے اوپر کتے چھوڑے گئے

    اسرائیل نے پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا۔ جماعتِ اسلامی کے مطابق مشتاق احمد اس وقت اردن میں موجود ہیں۔

    صیہونی حکومت نے پاکستانی وفد کے سربراہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اردن کی سرحد کے راستے رہا کر دیا ہے۔مشتاق احمد خان کو تیونس، مراکش اور الجزائر کے وفود کے ہمراہ اردن کے راستے رہا کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کر دی،سابق سینیٹر مشتاق احمد کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں، ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں،پاؤں میں بیڑیاں ڈالیں گئیں، بدترین تشدد کیاگیا،ہمارے اوپر کتے چھوڑے گئے، بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ہم نے تین تک مطالبات کے لئے بھوک ہڑتال کی، ایک بدنام زمانہ جیل تھا لیکن ہم رہا ہو چکے ہیں، غزہ کو بچانے کے لئے کوشش کریں گے، بار بار جائیں گے، مزاحمت جاری رہے گی،

    سابق سینیٹر مشتاق احمد یورپ سے اسرائیل جانیوالے گلوبل صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے، انہیں سیکڑوں بین الاقوامی رضا کاروں کے ساتھ اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا،اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کی صحت بہتر ہے، وہ رہا ہوکر اردن پہنچ چکے ہیں،نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ سابق سینیٹر پاکستانی سفارتخانے میں موجود ہیں۔