Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے۔ وزیراعظم

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے۔ وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط منصوبہ سازی کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق حکومتی حکمت علی پر جائزہ اجلاس ہوا جہاں انہیں آئندہ برس مون سون کے حوالے سے اشاریوں کے عالمی تخمینوں اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں وزیراعظم نے آئندہ سال مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے تیاری اور قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دی،شہباز شریف نے ان پر فوری عملدرآمد کرنے اور نیشنل واٹر کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کی بھی ہدایت کی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے ابھی سے تیاری کی جائے، وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے مربوط حکمت عملی بنائیں، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے، ہر تیسرے سال موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر جی ڈی پی کا خاطر خواہ حصہ خرچ ہوتا ہے، محدود وسائل ترقی کی بجائے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے لیکن پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے۔

  • ‏پاک فوج کے زیرِ اہتمام سپیشل بچوں کیلئے سپورٹس گالہ کا انعقاد

    ‏پاک فوج کے زیرِ اہتمام سپیشل بچوں کیلئے سپورٹس گالہ کا انعقاد

    ‏پاک فوج کے زیرِ اہتمام سپیشل بچوں کے لیے قائم “امید اسپیشل ایجوکیشن سکول” میں سالانہ سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا

    سپورٹس گالا میں امید سپیشل سکول پشاور، آشیانہ سپیشل ایجوکیشن سکول کوہاٹ، ایف جی سکول پشاور، اے پی ایس پشاور اور بیت الیتامہ اسکول کے سپیشل بچوں نے بھی حصہ لیا ۔ امید سپیشل سکول پشاور میں 188 خصوصی بچے زیر تعلیم ہیں،امید اسپیشل سکول میں قوت بینائی، قوت سماعت، جسمانی اور ذہنی طور پر معذور بچوں کو تعلیم و تربیت دی جاتی ہے ،سکول کے تین ہونہار طلبہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں جو اس ادارے کے معیاری تعلیم و تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے

    اس موقع پر کور کمانڈر ۱۱ کور نے تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی ،سپیشل بچوں کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن، رسہ کشی اور فٹبال کے مقابلوں کابھی انعقاد کیا گیا ، تقریب میں سکول کے سپیشل بچوں نے مختلف قسم کے ٹیبلوز پیش کیے ،کھیلوں کے اختتام پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے

  • مودی کے جنگی جرائم عالمی سطح پر بے نقاب

    مودی کے جنگی جرائم عالمی سطح پر بے نقاب

    نااہل مودی کے جنگی جرائم عالمی سطح پر بے نقاب، دہلی بم دھماکہ کے بعد مقبوضہ کشمیر بھارتی بربریت کی زد میں آگیا۔

    بھارت میں جنگی جرائم معمول بن گئے۔ دہلی بم دھماکہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مکانات مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے،بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا،بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی کے مطابق بھارت نے دہلی دھماکہ کے تین دن بعد ہی جنوبی کشمیر میں محض الزام کی بنیاد پر ایک گھر دھماکہ سے مسمار کر دیا۔ بھارت ظلم و استبدار کے ذریعہ کشمیر کو عالمی تنازعہ کے بجائے اندرونی معاملہ قرار دے کر جنگی جرائم چھپا رہا ہے،ٹی آر ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019 سے غیر قانونی حراستیں، رابطے کی بندش اور خوف کی سیاست بھارتی حکمرانی کے آلات بن چکے ہیں۔ انلاءفل ایکٹیویٹیز (پریوینشن) ایکٹ (UAPA) میں بھارتی قوانین نے سیاسی اظہار رائےکو جرم قرار دے دیا،رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیاسی اختلاف رائے اب قید کے ساتھ ساتھ کشمیری خاندانوں کے مکانات مسمار اور جائیداد ضبط کا سبب بھی بن رہا ہے۔ 2020 سے 2024 تک بھارتی فوج کی کارروائیوں سے 1,172 شہری مکانات کے جزوی یا مکمل نقصان کی دستاویز بندی کی گئی۔ پہلگام حملے کے بعد عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فورسز نے شبہات کی بنیاد پر کشمیریوں کے متعدد مکانات مسمار کیے۔

    بھارتی ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں شہری گھروں پر بمباری کی کھلے عام حمایت کی۔ عدالتی حکم کے باوجود کشمیری مکانات بغیر عدالتی نگرانی یا قانونی طریقہ کار کے مسلسل مسمار کیے جا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری دہشتگردی صرف داخلی زیادتی نہیں، بلکہ بین الاقوامی قانونی نظام کی ناکامی بھی ہے۔ اقوام عالم کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت کشمیر میں جنگی جرائم کو قانون کا لبادہ پہنا رہا ہے۔

  • خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا ابوظہبی آرٹ 2025 کا دورہ

    خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا ابوظہبی آرٹ 2025 کا دورہ

    خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ابوظہبی آرٹ 2025 کا دورہ کیا اور محکمہ ثقافت و سیاحت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

    دورے کے دوران خاتونِ اوّل نے عالمی معیار کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز، اور نمائش کنندگان سے تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ "فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت اور ثقافتی روابط کو مستحکم کرتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ابوظہبی آرٹ سال بھر بصری فنون کی نمائش فراہم کرتا ہے اور جدید و معاصر فنون کو اجاگر کرتا ہے، جس میں بین الاقوامی اور مقامی آرٹسٹوں کے فن پارے پیش کیے جاتے ہیں۔

  • قلعہ عبداللہ،لیویز پوسٹ پر حملہ،پوسٹ انچارج شہید

    قلعہ عبداللہ،لیویز پوسٹ پر حملہ،پوسٹ انچارج شہید

    قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ افراد کے لیویز پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں پوسٹ انچارج شہید ہوگئے۔

    ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق جرائم پیشہ افراد کوئٹہ چمن شاہراہ پر لوٹ مار کررہے تھے، اس دوران وین چھیننے کی کوشش ناکام بنائی گئی تو ملزمان نے لیویزپوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لیویز پوسٹ انچارج شہید ہوگئے،ڈی سی نے بتایا کہ حملے کے بعد ملزمان اپنی ایک گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے کو مقامی لوگوں نے آگ لگادی،ڈی پی او قلعہ عبداللہ کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ افراد کی قریبی پہاڑوں میں واقع پناہ گاہ کا محاصرہ کرلیاگیا ہے، ان کے سرغنہ فقیر محمد کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے،ڈی پی او کے مطابق سرغنہ فقیر محمد قتل کے 15مختلف واقعات میں لیویز اور پولیس کو مطلوب ہے۔

  • ہینگور کلاس آبدوز، پاکستان کی سمندری طاقت میں نیا اضافہ

    ہینگور کلاس آبدوز، پاکستان کی سمندری طاقت میں نیا اضافہ

    پاکستان کی بحری قوت میں اہم اضافہ اس وقت سامنے آیا جب چین نے اگست 2025 کے وسط میں پاکستان کو تیسری ہینگور کلاس آبدوز فراہم کر دی۔ پاکستانی بحریہ کے مطابق جدید سینسرز اور ہتھیاروں سے لیس یہ آبدوزیں ’’علاقائی توازن‘‘ برقرار رکھنے اور بحرِ ہند کے بحری راستوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

    دوسری جانب چین کے فوجی تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ ہینگور کلاس اپنی جدید زیرِ آب جنگی صلاحیتوں، بہتر اسٹیلتھ، طاقتور فائر پاور اور طویل آپریشنل برداشت کے باعث علاقے میں ایک مؤثر ڈیٹرنس ثابت ہو گی۔ہینگور کلاس آبدوزیں دراصل چین کی ٹائپ 039B یوآن کلاس آبدوزوں کا برآمدی ورژن ہیں، تاہم پاکستان نے ان کے مکمل ذیلی نظام (سب سسٹمز) اور اسلحے کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ دفاعی ماہرین کا خیال ہے کہ ان آبدوزوں میں اسٹرلنگ ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) نظام شامل ہو سکتا ہے، جو طویل مدت تک بغیر ابھرے سمندر میں رہنے کی صلاحیت دیتا ہے۔

    کل وزن: 2800 ٹن
    لمبائی: 76 میٹر (چینی S26 ڈیزائن سے قدرے کم مگر زیادہ وزنی)
    رفتار: زیرِ آب 17–20 ناٹ
    گہرائی: تقریباً 300 میٹر تک آپریشنل غوطہ
    آبدوز میں 533 ملی میٹر کے 6 ٹارپیڈو ٹیوبز موجود ہیں، جن سے بظاہر چینی YJ-82 اینٹی شپ میزائل،پاکستانی بابر SLCM (450 کلومیٹر رینج)داغے جاسکتے ہیں۔AIP ٹیکنالوجی آبدوز کی پانی کے نیچے رہنے کی صلاحیت بڑھاتی ہے، جس سے اسے ڈھونڈنا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔

    ان آبدوزوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بہتر اسٹیلتھ سسٹم، کم شور، اور جدید سونار سسٹم کی بدولت دشمن کے لیے پکڑنا مشکل ہوں گی۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ہینگور کلاس پاکستان کی A2/AD (Anti-Access/Area Denial) صلاحیت میں اضافہ کرے گی، جس سے بحرِ ہند میں دشمن جہازوں اور آبدوزوں پر دباؤ بڑھے گا۔جبکہ چینی Yu-6 جیسے جدید ٹارپیڈو بھی اس کے ہتھیاروں کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

  • ٹرمپ کی سعودی عرب کے ساتھ بڑے دفاعی پیکج کی منظوری

    ٹرمپ کی سعودی عرب کے ساتھ بڑے دفاعی پیکج کی منظوری

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کےلیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دیدی، سعودی عرب کے ساتھ توانائی، مصنوعی ذہانت اور دیگر اہم شعبوں میں مفاہمت کی یاد داشتوں پر بھی دستخط کردیے گیے۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پراتفاق ہوگیا،وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کےلیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دیدی جس کے تحت سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے، سعودی عرب امریکا سےتقریبا 300 ٹینک بھی خریدے گا،امریکا اور سعودی عرب نے کریٹیکل منرلز فریم ورک پر بھی دستخط کیے ہیں جس کے تحت اہم معدنیات کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے تعاون مزید گہرا کیا جائے گا۔

    یہ ڈیل اُن معاہدوں کا تسلسل ہے جو صدر ٹرمپ نے اس سے قبل دیگر تجارتی شراکت داروں کے ساتھ کیے تھے، جن کا مقصد امریکا کی سپلائی چین کو مضبوط اور عالمی سطح پر مستحکم بنانا ہے تاکہ اہم معدنیات تک رسائی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے،وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فریم ورک دونوں ممالک کی اسٹریٹجک پالیسیوں کو ہم آہنگ کرتا ہے تاکہ مستقبل میں ضروری معدنی وسائل کی کمی سے بچا جا سکے،امریکا اور سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت کے تاریخی ایم او یو پر دستخط کیے، اس کے تحت سعودی عرب کو دنیا کے بہترین امریکی اے آئی سسٹمز تک رسائی فراہم کرے گا، سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا میں ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کا بھی اعلان کر دیا۔

  • افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پاکستان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ بے نقاب

    افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پاکستان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ بے نقاب

    ایک افغان انٹیلی جنس سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ال مرصاد‘ نے حال ہی میں ایک من گھڑت اور مسخ شدہ خبر پھیلانا شروع کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مبینہ داعش خراسان کا ایک دہشت گرد پاکستان میں مارا گیا ہے۔ اس بے بنیاد دعوے کو نہ صرف بعض افغان حکومتی بیانیے سے جڑے افراد نے آگے بڑھایا بلکہ سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی اسے غیر ذمہ داری سے تقویت دی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق زلمے خلیل زاد کی جانب سے اس طرح کے غیر مصدقہ اور یکطرفہ پروپیگنڈے کو بڑھاوا دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ افغانیوں کے پروپیگنڈا نیٹ ورک کا غیر رسمی ترجمان بن رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ خلیل زاد اس مخصوص بیانیے کو آگے بڑھانے میں کیوں پیش پیش ہیں،پاکستان کے خلاف اس طرح کی منفی مہم کا مقصد نہ صرف پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے بلکہ ان بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کامیابیوں کو بھی مشکوک بنانا ہے جو پاکستان نے داعش کے خلاف گزشتہ برسوں میں حاصل کی ہیں،،وہ کامیابیاں جن کی بدولت دنیا متعدد بڑے دہشت گرد حملوں سے بچی۔

    ال مرصاد کی جانب سے گھڑی گئی یہ کہانی دراصل مختلف بے بنیاد رپورٹس کو جوڑ کر ایک ایسا تاثر پیدا کرنے کی کوشش ہے جس سے پاکستان کو بدنام کیا جاسکے۔پاکستانی حکام کے مطابق یہ خبر مکمل طور پر جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈہ ہے، جسے دوٹوک طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔

    یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس جعلی خبر کو پھیلانے میں ایک مربوط سوشل میڈیا نیٹ ورک شامل ہے، جس کے اہم عناصر میں ال مرصاد، GDI سے منسلک اکاؤنٹس، اور اُن کے بیانیے کو آگے بڑھانے والے مخصوص حلقے شامل ہیں۔ اس نیٹ ورک کا مقصد جھوٹ کو فروغ دینا، حقائق کو مسخ کرنا، اور اقوام متحدہ کی ان رپورٹس سے توجہ ہٹانا ہے جن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ داعش خراسان کی اصل موجودگی اور آپریشنز افغانستان کے اندر ہیں، نہ کہ پاکستان میں۔

    پاکستان نے گزشتہ کئی برسوں میں داعش سمیت دہشت گردی کی مختلف جہتوں کے خلاف مؤثر اور کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔بین الاقوامی ادارے، اقوام متحدہ کے ماہرین، اور عالمی سکیورٹی فورمز بارہا تسلیم کر چکے ہیں کہ پاکستان نے داعش کے نیٹ ورکس کو توڑنے، ان کی پاکستان کے اندر موجودگی کو روکتے ہوئے، اور ان کے عالمی سطح پر بڑے حملوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    گمراہ کن معلومات کے ذریعے پاکستان کے خلاف بیانیہ سازی ایک منظم پروپیگنڈا ہے، جسے مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ نہ صرف داعش کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا بلکہ خطے اور دنیا کی سکیورٹی کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا،بلوچستان میں‌بھرپور کاروائیاں جاری

    دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا،بلوچستان میں‌بھرپور کاروائیاں جاری

    جعفرآباد کے شاہی چوک میں واقع قانون نافذ کرنے والے ادارے کے چیک پوسٹ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے ایک غیر مصدقہ بیان میں قبول کرلی ہے۔ تنظیم کے مطابق حملے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوا، تاہم کسی سرکاری ادارے کی جانب سے اب تک اس واقعے کی نہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری بیان جاری ہوا ہے۔

    کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے ایک غیر مصدقہ میڈیا بیان میں پاک چین اقتصادی راہداری روٹ کے ساتھ راہی ناگور کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ دعوے کے مطابق حملے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ تاہم حکومتی یا سیکیورٹی ذرائع نے اس واقعہ کی تاحال کوئی تصدیق نہیں کی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بولیدہ کے علاقے زردان میں موٹر سائیکل سوار اہلکاروں پر مسلح حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (BLF) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جو اب تک کسی سرکاری ادارے سے تصدیق شدہ نہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار اہلکار دو موٹر سائیکلوں پر ایک قافلے کی حفاظت پر مامور تھے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سرکاری سطح پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

    تحصیل ہیڈکوارٹر مستونگ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا جو خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کا سبب نہیں بنا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    جنوبی وزیرستان،خیسورہ کے علاقے تیارزہ میں موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے مقامی قبائلی عمائدین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ملک رابوٹ خان شہید جبکہ عبد اللہ جان زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک اور دوسرے کو زندہ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے جس کا مقامی کمانڈر اسلام الدین بتایا جاتا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید مشتبہ عناصر کی تلاش جاری ہے۔

    تیراہ وادی کے ذاخہ خیل کارپا میگان گاؤں میں کالعدم لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ تصادم مبینہ طور پر شہریوں کے اغوا کے معاملے پر دونوں گروہوں کے کمانڈروں گلا مین اور عادل بادشاہ کے درمیان تنازع کے بعد شروع ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شدت پسند زخمی ہوا۔ علاقے میں کشیدگی بڑھنے کے باعث نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔

    گندی خانہ خیل کے علاقے نصیر کالا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار فرید اللہ شہید ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

    باسی خیل تھانے کی حدود میں دھماکے میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت زیاد عرف حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، جو لالوزئی سورانی کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق وہ پولیس اور سی ٹی ڈی پر ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ اور بم بنانے کا ماہر تھا۔ وہ خود ہی بم نصب کرتے ہوئے دھماکے میں مارا گیا۔ اس کے زخمی ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ موقع سے پستول اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

    بیٹنی علاقے میں مقامی آبادی نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر طور بیٹنی اور اس کے ساتھی شہزیب بیٹنی کے گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ حکام کے مطابق عوام میں دونوں کے دہشتگردانہ سرگرمیوں پر شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔ سیکیورٹی ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    مامند خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں سپاہی رومان شہید جبکہ سپاہی عتیق زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کیا گیا ہے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔سی ٹی ڈی، الیٹ فورس اور باجوڑ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ایک افغان خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افغان شہری کی شناخت قیص ولد شاہ خان جبکہ سہولت کار رفیع اللہ ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران تین ہینڈ گرینیڈ، نیلا بیگ میں موجود خودکش جیکٹ کا IED، فیوز اور دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق دونوں ایک بڑی دہشتگرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    شاہپور تھانے کی حدود میں بھتہ خور سرگرم ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک پراپرٹی ڈیلر سے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کی باضابطہ اجازت دے دی

    کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کی باضابطہ اجازت دے دی

    سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے اعلان کیا کہ کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کی باضابطہ اجازت دے دی۔

    گرپتونت سنگھ نے بتایا کہ کینیڈا کی حکومت کی اجازت کے مطابق 23 نومبر کو بلنگز اسٹیٹ، اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کاانعقادکیا جائےگا،گرپتونت سنگھ نے کہا کہ حکومتی اجازت کینیڈا کی آزادیٔ اظہار اور جمہوری عمل کے عزم کی تصدیق ہے، ریفرنڈم گولی کے مقابلے میں ووٹ کے ذریعے پُرامن جدوجہد ہے،انہوں نے سکھ برادری سےپنجاب کو بھارتی قبضے سے آزادکرانےکے لیے حق رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کردی،خالصتان تحریک کے حق میں کینیڈا کے مؤقف نے مودی کی داخلی اور خارجی ناکامیوں کو عالمی سطح پر عیاں کر دیا۔

    گرپتونت سنگھ نے پوری سکھ برادری کو ریفرنڈم میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ موقع سکھوں کے لیے ایک جمہوری اور پرامن پلیٹ فارم ہے، جہاں وہ اپنے سیاسی مستقبل کا اظہار ووٹ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ یہ ریفرنڈم “سکھ قوم کے حق خود ارادیت کے حصول کا ایک اہم مرحلہ” ہے،اس ریفرنڈم کی اجازت سکھ تحریک (خالصتان موومنٹ) کو قانونی اور جمہوری جائزیت فراہم کرتی ہے۔اگر بڑی تعداد میں سکھ برادری اس ریفرنڈم میں حصہ لے، تو یہ تحریک کو مزید طاقت دے سکتی ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی پوزیشن مضبوط کر سکتی ہے۔