Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خبردار،آپ کا کمپیوٹر ہیک ہو سکتا ہے، بچنے کے لئے یہ خبر ضرور پڑھیں

    خبردار،آپ کا کمپیوٹر ہیک ہو سکتا ہے، بچنے کے لئے یہ خبر ضرور پڑھیں

    خبردار،آپ کا کمپیوٹر ہیک ہو سکتا ہے، بچنے کے لئے یہ خبر ضرور پڑھیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمپیوٹرز پر سائبر حملوں کے مدنظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملازمین کو محتاط رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا،دنیا بھر میں "رنسم ویئر” وائرس مائیکرو سافٹ 7 اور 10 کے سسٹم کو شدید متاثر کررہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وائرس کے ذریعے ڈیٹا چرا کر واپسی کے لیے تاوان مانگا جاتاہے،ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کیلیےہدایات پر عمل پر کر کے ڈیٹا محفوظ رکھیں.

    واضح رہے کہ رواں برس ماہ جولائی میں بھی سرکاری ملازمین کو کہا گیا تھا کہ وہ ان پیج کا استعمال کرنا بند کر دیں،حکومت نے سرکاری دفاتر میں ان پیج کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، جس ان پیج پر پابندی لگائی گئی ہے وہ بھارتی کمپنی کا تیار کردہ ہے، حکومت کی جانب سے اداروں کو کہا گیا کہ بھارتی کمپنی کے ان پیج سے جاسوسی کا خدشہ ہے، سرکاری دفاتر کے کمپیوٹرز سے ان پیج کے ذریعے جاسوسی کی سکتی ہے، اس لئے بھارتی کمپنی کے ان پیج کو سرکاری کمپیوٹرز سے فوری ختم کیا جائے اور اردو ان پیچ کی جگہ مائیکروسافٹ کی اردو زبان یا اردو ورڈ پروسیسر کو استعمال کیا جائے .

    واضح رہے کہ اردو سافٹ ویئر ان پیج کے ذریعے بھارتی ایجنسیاں پاکستانی صارفین کا ڈیٹا چرا رہی ہیں جبکہ اسے جاسوسی کیلئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے، پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے سائبر ونگ نے وزارت کے تمام شعبوں کو بذریعہ خط مطلع کیا تھا ،دو سال قبل یہ خط وزارت کے سائبر ونگ میں تعینات نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد بلال ظفر کی جانب سے تحریر کیا گیا تھا. خط میں کہا گیا تھا کہ ان پیج تیار کرنے والی کمپنی Concept Software کا تعلق بھارت کی ریاست ہریانہ سے ہے اور وزارت اطلاعات و نشریات کے خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کمپنی کا مبینہ تعلق بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے ہے اور یہ ایجنسیاں ان پیج کی مدد سے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا چرا رہی ہیں۔

    چند ماہ قبل وفاقی حکومت کے ادارے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ کی جانب سے ایک سرکلر جاری ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی بیسڈ کمپنی ’’ کانسپٹ سوفٹ ویئر پرائیویٹ لمیٹڈ ‘‘ کے ان پیج سوفٹ وئیر کے ذریعے پاکستان کے اہم دفاعی اور دیگر اداروں کے کمپیوٹرز پر ای میل کے ذریعے سپیم ای میل کے ذریعے رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس سے کمپیوٹر کی تمام فائلوں تک پہنچ ہوجاتی ہے۔ ای میل میں آنے والے وائرس کا عنوان’’ آفیکم ٹریننگ پلان ‘‘ بتا یاگیا ہے۔

    سرکلر میں کہا گیا تھا کہ بھارت کی کمپنی کے اردو ان پیج سوفٹ ویئر کو پاکستان میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جس سے وائرس بھیجے جانے کے بھی خدشات رہتے ہیں۔

    وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ ہیک کیلئے بھارت سے سائبر حملے کئے گئے ہیں بھارت کی جانب سے پروگرام کیخلاف1لاکھ 78ہزار سائبر حملے کئےگئے اور حملوں میں ویب سائٹ ہیک اور بلاک کرنے کی کوشش کی گئی.تا ہم ویب سائٹ تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

  • رہبر کمیٹی کا ہو گا اجلاس، ہوں گے حکومت کے خلاف اہم فیصلے

    رہبر کمیٹی کا ہو گا اجلاس، ہوں گے حکومت کے خلاف اہم فیصلے

    رہبر کمیٹی کا ہو گا اجلاس، ہوں گے حکومت کے خلاف اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کااجلاس آج ساڑھے11بجےہوگا،رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین شریک ہوں گے، رہبر کمیٹی کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے قانون سازی کے حوالہ سے بھی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں حکومت کے خلاف ممکنہ احتجاج کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا،

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    رہبر کمیٹی کے اجلاس میں احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کی جائے گی اور انکی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے اسلام آباد تک آزادی مارچ لے کر گئے تھے اور 13 روز تک اسلام آباد میں بیٹھے رہے تا ہم حکومت نے مولانا کا کوئی مطالبہ نہیں مانا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پلان بی بتایا اور سڑکوں‌پر چلے گئے اس کے بعد پلان سی آیا اور اسکے بعد اے پی سی، اب رہبر کمیٹی مزید فیصلہ کرے گی کہ کیا لائحہ عمل طے کرنا ہے. اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ آ گئے اور چلے گئے ایس نہیں، پاکستان کی عوام، تمام جماعتوں کے نمائندے آئے اسی کے نتیجے میں حکومت جائے گی، رہبر کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومت کے خلاف آئندہ کے لئے تحریک پر بھی مشاورت کی جائیگی

  • بھارت میں غریب مسلمانوں کے لئے ایک اور مشکل، نیا حکمنامہ جاری

    بھارت میں غریب مسلمانوں کے لئے ایک اور مشکل، نیا حکمنامہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر رام پور کی ضلعی انتظامیہ نے 28 افراد کو نوٹس جاری کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچنے پر ان املاک کے نقصان کا ازالہ کریں اور مرمت کروائیں یا قیمت دیں۔ ان سرکاری املاک میں پولیس کی موٹر سائیکلیں، لاٹھیاں و دیگر سامان شامل ہے، ضلعی انتظامیہ کےمطابق جن املاک کو نقصان پہنچا ان کی مجموعی قمیت 15 لاکھ روپے ہے.

    اترپردیش کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جن 28 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے انکا تعلق انتہائی غریب گھرانوں سے ہے ان میں سے کئی ایسے ہے جو روزانہ اجرت کی بنیاد پر کام کرتے ہیں،نوٹس ملنے کے بعد ایک شہری کا کہنا تھا کہ وہ غربت میں اپنی زندگی گذاررہے ہیں۔ ایسے میں ہم اتنی رقم کہا ں سے لائیں؟ پہلے ہمارے نوجوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور کوئی وجہ نہیں بتائی جا رہی اب مودی سرکار نے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے.

    شہری کا کہنا تھا کہ نویں جماعت کے طالب علم کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے حالانکہ اس نے کسی احتجاج میں حصہ نہیں لیا،

    رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • مودی سرکار کے خلاف آج ہو گا بھارت بچاؤ مارچ، راہول کریں گے خطاب

    مودی سرکار کے خلاف آج ہو گا بھارت بچاؤ مارچ، راہول کریں گے خطاب

    مودی سرکار کے خلاف آج ہو گا بھارت بچاؤ مارچ، راہول کریں گے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھارتی وزیراعظم مودی حکومت کی غیر آئینی پالیسیوں کے خلاف پارٹی کے یوم تاسیس پر آج ہفتہ کو بھارت بھر میں ‘آئین بچاو بھارت بچاؤ’ کے پیغام کے ساتھ پرچم مارچ نکالے گی جس میں کانگریس کے کارکن اور رہنما شریک ہوں گے ۔

    کانگریس کے جنرل سکریٹری سی وینو گوپال کا کہنا ہے کہ پارٹی کے یوم تاسیس پر 28 دسمبر کو کانگریس کارکن پرچم لہرائیں گے اور ‘آئین بچاو بھارت بچاؤ’ کے پیغام کے ساتھ ریاستوں کے دارالحکومت میں پرچم مارچ نکالیں گے ۔ اس دوران مقامی زبان میں آئین کے دیباچے کو پڑھا جائے گا۔

    کانگریس سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آسام کے گوہاٹی میں منعقد ہونے والے پروگرام میں حصہ لیں گے جس میں پارٹی کے اہم رینما بھی موجود رہیں گے ۔ راہول گاندھی اس دوران جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

    کانگریس سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ آسام میں شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہریت رجسٹر لاگو کرنے کی زبردست مخالفت ہو رہی ہے ۔ مودی حکومت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور اس اسی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے قومی شہریت قانون کی مخالفت کے بعد 24 دسمبر کو مرکزی کابینہ نے قومی آبادی رجسٹر اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا .

    رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

    متنازعہ شہریت ایکٹ، بھارتی وزیراعظم کے گھر کے گھیراؤ کی کوشش

  • متنازعہ شہریت ایکٹ، بھارتی وزیراعظم کے گھر کے گھیراؤ کی کوشش

    متنازعہ شہریت ایکٹ، بھارتی وزیراعظم کے گھر کے گھیراؤ کی کوشش

    متنازعہ شہریت ایکٹ، بھارتی وزیراعظم کے گھر کے گھیراؤ کی کوشش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارت میں شہریوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کے گھر کے گھیراؤ کی کوشش کی لیکن انہیں راستے میں‌ روک دیا گیا، پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو مودی کے گھر کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی.

    احتجاج کے موقع پر سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری موجود تھی، احتجاج کرنے والوں کی ڈرون سے بھی نگرانی کی گئی، بھارتی دارالحکومت کے علاقے جورباغ کے درگاہ شاہِ مردان سے شہریوں نے جلوس کا آغاز کیا اور مودی کے گھر کی طرف مارچ کیا، پولیس نے مظاہرین کو گھر سے دور روک دیا.سابق صدرنشین قومی کمیشن برائے اقلیتیں وجاہت حبیب اللہ بھی احتجاج میں شریک ہوئے.

    شہریوں نے مطالبہ کیا کہ متنازعہ شہریت ایکٹ فوری واپس لیا جائے، مظاہرین میں ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے.

    دہلی میں جامع مسجد کے پاس متنازعہ شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا گیا،جس میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے اراکین اسمبلی الکا لامبا اور سابق دہلی رکن اسمبلی شعیب اقبال نے بھی شرکت کی، الکا لامبا نے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بھارت میں بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ لیکن وزیراعظم نریندر مودی نوجوانوں کو این آر سی اور سی اے اے کی لائن میں لگانا چاہتے ہیں.

    رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

    متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

  • شیخ رشید کی ویڈیو اصلی، جاری کیوں کی؟ حریم شاہ نے ایسی وجہ بتائی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید کی ویڈیو اصلی، جاری کیوں کی؟ حریم شاہ نے ایسی وجہ بتائی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید کی ویڈیو اصلی، جاری کیوں کی؟ حریم شاہ نے ایسی وجہ بتائی کہ سب حیران رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کوئی دھمکی آمیز بیان جاری نہیں کیا، شیخ رشید کی ویڈیو ان کی دوست نے غصے کی وجہ سے جاری کی ہے

    نجی ٹی وی نیو نیوز سے گفتگو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان سے متعلق دھمکی آمیز بیان یا ویڈیو جاری نہیں کی۔ عمران خان میرے لیڈر ہیں ، ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرسکتی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی بیان دیا ہے۔ ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں، ہمارا سارا خاندان پی ٹی آئی سے منسلک ہے، شیخ رشید کی ویڈیو کو پارٹی سے منسلک نہ کیا جائے۔‘

    حریم شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید والی ویڈیو حقیقت پر مبنی ہے، ویڈیو کال میں وہ صندل خٹک کے ساتھ بات کر رہے تھے جبکہ آڈیو کال میں میرے ساتھ بات کی ہے۔ شیخ رشید کی ویڈیو میری دوست نے ناراضی کی بنا پر جاری کی ہے، اس کو غصہ تھا جس کی وجہ سے شیخ رشید کی ویڈیو جاری کی،

    قبل ازیں ٹویٹر اکاونٹ پر ایک اور ویڈیو جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ شیخ رشید نے ویڈیو پر کیا کہا؟

    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1210579212861607936

    ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے گزشتہ روز سوشل میڈ یا پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ویڈیو کال کی مبینہ ویڈیو شیئر کی اس ویڈیو میں اصل آڈیو کی بجائے گانا چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ حریم شاہ اور شیخ رشید کے درمیان کیا بات چیت ہوئی،ویڈیو کے حوالے سے حریم شاہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ رات کے پچھلے پہر ان کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال پر بات ہوئی، شیخ صاحب بڑے…. موڈ میں لگ رہے تھے، شیخ رشید بہت شرارتی ہیں.

    حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ منسٹر صاحب لڑکیوں سے وڈیو کال کرتے ہیں، ٹرین حادثے ہورہے ہیں لوگ مر رہے ہیں، کام کرنا ہے نہیں بس رنگینیوں میں مصروف ہیں۔

    حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ حریم شاہ آپ کے لیے جیسے بھی عورت ہو، لیکن کیا منسٹر سے سوال نہیں ہو گا؟ کہ وہ وڈیو کال پر کیا کررہے تھے؟ ہر بار تنقید کا نشانہ عورت ہی کیوں؟

    ویڈیو کے بعد ایک آڈیو بھی منظر عام پر آئی ۔ جس میں حریم شاہ نے شیخ رشید سے کہا میری بات سنیں، میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا، آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے ہیں، ڈرامے کیوں کر رہے ہیں۔ حریم شاہ کی اس بات پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں کرنا جی اللہ مالک ہے، دیکھیں میں…………… ابھی شیخ رشید نے بات مکمل نہیں تھی کہ حریم شاہ نے کہا ’کیا اللہ مالک ہے؟ آپ ننگا ہو کے مجھے دکھاتے تھے، ویڈیو پر غلط غلط حرکتیں کرتے تھے اس وقت‘ اس سے پہلے کہ حریم شاہ کی جانب سے کوئی اور بات کی جاتی، شیخ رشید نے کال کاٹ دی.

    گزشتہ روز کی جاری ویڈیو کے بعد حریم شاہ ایک بار پھر میدان میں آئیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس اتنا فضول وقت نہیں ،یہ سب آپ لوگوں کا ہی کام ہے کسی کی بھی عزت اچھالنا ،جو لوگ میر ے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں ،میرا پیچھا چھوڑ دیں ۔

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

  • متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

    متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

    متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج میں شریک ہونے پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا گیا، مودی سرکار نے احتجاج میں شرکت پر ناروے کے 74 سالہ سیاح کو بھارت چھوڑنے کا حکم نامہ تھما دیا، سیاح نے کیرالا میں متنازعہ شہریت ایکٹ کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شر کت کی تھی.

    قبل ازیں چند روز قبل بھارت میں متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے پر جرمنی کے طالب علم کو مودی سرکار نے بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی آئی ٹی مدراس میں زیر تعلیم جرمنی کے ایک طالب علم جیکب لنڈینتھل کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے پر بھارت سرکار نے بھارت سے نکلنے کا حکم دے دیا، ۔ طالب علم کا کہنا ہے کہ محکمہ امیگریشن کی جانب سے اسے طلب کیا گیا تھا اور اس کی رہائش کے حوالہ سے سوال کئے گئے بعد ازاں اسے کہا گیا کہ وہ فوری بھارت چھوڑ دے.

    رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

  • یو اے ای کے تعاون سے اسلام آباد میں فردوس عاشق اعوان نے کیا کس منصوبے کا افتتاح؟

    یو اے ای کے تعاون سے اسلام آباد میں فردوس عاشق اعوان نے کیا کس منصوبے کا افتتاح؟

    پاکستان کے ساتھ تعلقات پر ہمیشہ فخر رہا ہے.شیخ نہیان بن مبارک النیہان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے باہمی تعلقات اور تعاون کو بڑھا کر علمی معلوماتی و صحافتی تبادلہ جات کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

    وہ یو اے ای کے تعاون سے نیشنل لائبریری اسلام آباد میں قائم کئے گئے بک پویلین کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہی تھیں۔ یو اے ای کے وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک النیہان کی نیشنل لائبریری اسلام آباد میں آمد پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔

    مہمان شخصیت کے ہمراہ یو اے ای کے تعاون سے نیشنل لائبریری اسلام آباد میں بک پویلین کا افتتاح کیا گیا۔ یہ پویلین متحدہ عرب امارات کی ایمبیسی کے تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی رواداری اور تعلقات کے فروغ کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ پویلین کیلئے متحد ہ عرب امارات کی جانب سے مختلف موضوعات پر عربی زبان پر تحریر کردہ ایک ہزار سے زائد کتب عطیہ کی گئی ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کے وزیررواداری شیخ نہیان بن مبارک نے کہا کہ یو اے ای پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات پر یو اے ای کو ہمیشہ فخر رہا ہے اور آئندہ آنے والوں وقتوں میں یہ دوستی مزید مضبوط ہو گی۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم اور مطالعہ کے فروغ میں یو اے ای کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، متحدہ عرب امارات کا کئی دیگر شعبوں جن میں پولیو کے خاتمے ،کتب بینی کے فروغ اور سرمایہ کاری سمیت کئی شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے گہر ے اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دونوں ممالک میں دیگر شعبوں خصوصاً تعلیم ،ثقافت اور معیشت کے تعلقات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، یو اے ای کی طرف سے نیشنل لائبریری میں پویلین کے قیام اور ہزاروں کتابوں کے عطیہ سے پاکستان میں کتب بینی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کتابوں کے اس عطیہ پر یو اے ای کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔ قومی ترقی میں علم کی ضرورت و اہمیت کے تناظر میں یو اے ای کا تعاون بڑی قابل ستائش بات ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت اور سیاحت سمیت تمام شعبوں میں موجودہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

    ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے بردباری شیخ نیہان بن مبارک النیہان کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات قریبی دوستانہ تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو مشترکہ عقیدے، ثقافت اور ورثہ کی ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ 16 لاکھ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے دونوں ممالک کے د رمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں پل کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو متحدہ عرب امارات کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے پاکستانیوں پر فخر ہے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ورکرز کیلئے مزید روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا.

    وزیراعظم عمران خان سے یو اے ای کے وزیرشیخ نہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امورپربات چیت کی گئی.ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا.

    قبل ازیں یو اے ای کے وزیر شیخ نہیان پاکستان پہنچے تو پاکستانی حکام اور یو اے ای کے سفیر نے انکا استقبال کیا،اس موقع پر وزیر مملکت شہر یار آفریدی بھی موجود تھے، انہوں نے حکام کے ہمراہ وزیر کا استقبال کیا،

     

  • وزیراعظم کریں گے آج صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت، پھر تبدیلیاں متوقع

    وزیراعظم کریں گے آج صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت، پھر تبدیلیاں متوقع

    وزیراعظم کریں گے آج صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت، پھر تبدیلیاں متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا طیارہ پشاور ایئر پورٹ پرلینڈ کرگیا، وزیراعظم عمران خان آج رات گورنر ہاوَس کے پی میں قیام کریں گے,وزیراعظم آج پشاور میں خیبر پختو نخواہ کی صوبائی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے ،وزیراعظم کو وزراکی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا،وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت کابھی جائزہ لیں گے

    وزیراعظم صوبائی کابینہ میں ردوبدل کابھی فیصلہ کریں گے،وزراکے قلمدانوں میں ردوبدل کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پرکیاجائے گا، وزیراعظم عمران خان وفاق اور پنجاب میں‌ کابینہ میں تبدیلیاں کر چکے ہیں اب خیبر پختونخواہ کی کابینہ کی باری ہے، کابینہ میں نئے وزیر بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ کچھ کے محکمے تبدیل کئے جائیں گے.

    اسد عمر کو وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان سونپ دیا گیا،صاحبزادہ محبوب سلطان کوسیفران کاوفاقی وزیربنا دیا گیا،خسرو بختیارکووفاقی وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی کا قلمدان دے دیا گیا

    وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا

    تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آ گئی، اسد عمر نے ایسی بات کیا بات کر دی کہ …..

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر نے جاری پیغام میں کہا کہ ان تمام لوگوں کا جنہوں نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے میں تہہ دل سے مشکور ہوں. کوشش بھرپور ہو گی. کامیابی کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کرتے ہیں. لیکن میرے دل کی آواز کل بھی کہتی تھی اور آج بھی کہتی ہے…. بنے گا نیا پاکستان… انشاءاللہ

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے

    اسد عمر کے دوبارہ کابینہ میں شمولیت کی خبر باغی ٹی وی نے 23 ستمبر کو دی تھی، وفاقی کابینہ میں ہو گی ایک بار پھر تبدیلی، اسد عمر پھر وزیر بننے کو تیار

    وزیر اعظم نے اسد عمر کوکونسا عہدہ دیدیا ؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے تھے کہ اسد عمر دوبارہ کابینہ کا حصہ بن رہے ہیں ،ہم نے اپوزیشن پر کیسز نہیں بنائے ،

    واضح رہے کہ اسد عمر نے وزارت خزانہ سے ایک پریس کانفرنس میں استعفیٰ دیا تھا، شیخ رشید نے بھی اس عمر کو ملاقات کر کے منانے کی کوشش کی تھی، اسد عمر کو عمران خان کا انتہائی قریبی دوست سمجھا جاتا ہے، وزارت سے استعفیٰ دینے پر عمران خان کی حکومت کو ناکام کہا جانے لگا تھا، اس کے بعد عمران خان نے کابینہ میں مزید تبدیلیاں کیں اور آئندہ بھی کرنے کا اعلان کیا.

  • صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب آرڈیننس 2019 پر دستخط کردیئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب آرڈیننس 2019 پر دستخط کردیئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب آرڈیننس 2019 پر دستخط کردیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب آرڈیننس پر دستخط کردیے جس کے بعد اب نیا قانون نافذ العمل ہوگیا۔ صدر مملکت نے وفاقی حکومت کی سفارش پر نیب کے نئے قوانین پر دستخط کیے، آرڈیننس کے تحت اب قومی احتساب بیورو کو 50 کروڑ سے زائد کرپشن اور اسکینڈل پر ہی کارروائی کی اجازت ہوگی۔

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    مجوزہ آرڈیننس کے مطابق نیب محکمانہ نقائص پرسرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا،ان ملازمین کےخلاف کارروائی ہوگی جن کےخلاف نقائص سے فائد اٹھانے کے شواہد ہوں،سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے گا،سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بیجا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہو سکے گی،نیب تحقیقات 3 ماہ میں مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا،نیب 50 کروڑ روپےسے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرسکے گا،ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج ،آئی پی اوز کے معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوجائے گا،

    بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

    نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

    قبل ازیں قومی احتساب آرڈیننس ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں تجویز کیا گیا کہ نیب صرف میگا کرپشن مقدمات کی تحقیقات کرے۔ ملزم کو نیب کی تحویل میں نہ دیا جائے۔ پلی بارگین کرنے والے کو جیل کی سزا نہیں ہونی چاہیے اور اسے الیکشن لڑنے کی بھی اجازت ہونی چاہیے۔ سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ بل میں مزید تجویز کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کو گرفتاری اور احتساب عدالت کو ضمانت کا اختیار نہیں، ملزم کو نیب کی تحویل میں بھی نہ دیا جائ, سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے نیب ترمیمی بل منظورکرلیا