Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • جماعت اسلامی اب کیا سرپرائز دے گی، سراج الحق نے کیا بڑا اعلان

    جماعت اسلامی اب کیا سرپرائز دے گی، سراج الحق نے کیا بڑا اعلان

    جماعت اسلامی اب کیا سرپرائز دے گی، سراج الحق نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں جاری مرکزی مجلس شوریٰ کے تین روزہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس اور جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سخت سردی اوردھند سے عوام ،حکومت اور ادارے سب پریشان ہیں۔ گیس کی کمی نے چولہے اور حکومت کی کارکردگی نے یوتھ کا جوش ٹھنڈا کردیا ہے ۔جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دے گی۔ قومی اسمبلی کا دس منٹ کااجلاس قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ پہلے فیصلے کابینہ میں ہوتے تھے اور اب وزیراعظم صرف مشیروں اور ترجمانوں سے مشاورت کرتے ہیں۔

    سراج الحق نے مزید کہا کہ سینیٹ کا اجلاس کئی ماہ سے نہیں بلایا گیا۔احتساب اور کرپشن ختم کرنے کا نعرہ اب مذاق بن گیا ہے ۔ممبران کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جاتا ہے تاکہ وہ کسی اور کی منڈیرپر نہ جابیٹھیں ۔حکومت کی ہر محاذ پر ناکامی ثابت ہوچکی ہے ۔وزیراعظم بار بار کہتے ہیں کہ ترقی یافتہ ممالک میں کرپشن ناقابل قبول ہے ،وہ یہ بتائیں کہ ترقی یافتہ ممالک میں کرپٹ لوگوں کو کوئی پارٹی میں قبول کرکے عہدیدار بناتا ہے۔انڈیا کشمیر میں اپنے سامراجی عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے ۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی بہار اور آسام کی طرح ایسے کیمپ بنارہا ہے جن میں رہنے والے مسلمان نہ بھارت کے شہری ہونگے اور نہ پاکستان آسکیں گے۔ حکومت نے بڑے بڑے دعوے کرکے اور لوگوں کو سبز باغ دکھا کر سخت مایوس کیا ہے ۔ہر محفل اور مجلس میں لوگ حکومت کی ناکامیوں کا رونا رورہے ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی کو ووٹ اورسپورٹ دینے والے اپنے ہاتھ مل رہے ہیں ۔ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں وہی پرانا پاکستان واپس کردیں۔آزادی کے بعد پاکستان انگریز کے وفاداروں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے ملک کو جی بھر کر لوٹا ،اپنی جاگیریں بنائیں ،کارخانے لگائے اور پھر مزدوروں اور کسانوں کا استحصال کیا۔

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    کشمیر کے حوالے سے حکومت کے کردار پر سراج الحق نے اٹھائے سوالات

    سراج الحق نے مزید کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے غریب کو غریب تراور امیرکو امیر تر بنا دیا ہے ۔ایک پاکستان کے دعویداروں نے پاکستان کے ہر شہر کو امیراور غریب کے تعلیمی اداروں ہسپتالوں میں تقسیم کردیا ہے ۔

  • پاکستان نے دفاع میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، بھارت پر لرزہ طاری

    پاکستان نے دفاع میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، بھارت پر لرزہ طاری

    پاکستان نے دفاع میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، بھارت پر لرزہ طاری، چین کا جشن
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے ڈوئل سیٹ (dual seat) والے JF-17 تھنڈر طیارے تیار کرنے کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ اس سلسلے میں ائیر کرافٹ مینوفیکچرنگ فیکٹری، کامرہ میں آٹھ ڈوئل سیٹ (dual seat) JF-17 تھنڈر طیاروں کی پروقار تقریب رونمائی کا انعقادہوا۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے۔ عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جناب یاؤژنگ اور ایوی ایشن انڈسٹریز آف چائنہ (AVIC)کے نائب صد ر مسٹر یاؤ زاؤپنگ نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

    ائیر مارشل احمر شہزاد، چیئرمین پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس، کامرہ نے اپنے خطاب میں اس پراجیکٹ کی چیدہ چیدہ خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس، کامرہ اور چائنہ نیشنل ایرو ٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن (CATIC)نے چائینیز کمرشل طیاروں کے لئے پرزہ جات کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کئے۔ پاک چین برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ JF-17تھنڈر پاک چین دوستی اور باہمی تعاون کی ایک لا زوال مثال ہے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے پی اے سی، کامرہ اور CATICکو 2019 کے پیداواری اہداف کو حاصل کرنے اور پہلے آٹھ ڈوئل سیٹ (dual seat) JF-17 تھنڈر طیاروں کی پانچ ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اہم سنگِ میل JF-17پروگرام میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجود پائیدار دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ائیر چیف نے کہا کہ JF-17 تھنڈر طیارہ پاک فضائیہ میں کلیدی کردار کا حامل ہے اور آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں اسکی جنگی صلاحیت اسکی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    بعد ازاں، پاک فضائیہ کے سربراہ نے ایویانکس پروڈکشن فیکٹری، کامرہ میں ڈوئل سیٹ (dual seat) JF-17 تھنڈر طیاروں کی انٹیگریشن فیسلٹی کاا افتتاح کیا ۔ یہ سہولت پاک فضائیہ میں شاملJF-17تھنڈر کو اپنی مرضی کے ایویانکس اور ہتھیاروں سے لیس کرنے کے ساتھ ساتھ خود انحصاری اور آپریشنل تیاریوں میں معاون ثابت ہوگی۔

     

     

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کو دھول چٹانے والی ایئر کومبیٹ میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر جیٹ نے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا دی، بین الاقوامی میگزین پاک فضائیہ کی تکنیکی صلاحیت کے ڈنکے پیٹ رہے ہیں۔ معتبر ملٹری ایوایشن ویب سائٹ دی ایویایشنسٹ کا کہنا ہے مگ 21 طیارہ جے ایف 17 کا پہلا شکار ہے۔

    پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑجواب دیا،وزیرخارجہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    پاکستان ایئر فورس کی جانب سے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔جے ایف17سے داغے گئے ملکی ساختہ میزائل نے 100فیصد درستگی کیساتھ ہدف کونشانہ بنایا۔

    واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرز کو ملکی سطح پر تیار کیے جانے والے جدید میزائل سے لیس کیا گیا ہے۔ ملکی ساختہ میزائل کے شامل ہونے سے روشنی اور اندھیرے میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی حاصل ہوگئی۔

    آرمی چیف کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ

  • پاکستان امن وسلامتی کا گہوارہ کیسے بن سکتا ہے؟ حماد اظہر نے دیا نوجوانوں کو پیغام

    پاکستان امن وسلامتی کا گہوارہ کیسے بن سکتا ہے؟ حماد اظہر نے دیا نوجوانوں کو پیغام

    پاکستان امن وسلامتی کا گہوارہ کیسے بن سکتا ہے؟ حماد اظہر نے دیا نوجوانوں کو پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے جو قربانیاں دی ہیں، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، نوجوانوں کی یہ ذمہ داری ہے وہ ان کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    وہ قائد اعظم کے تصور پاکستان کے موضوع پر قومی یوتھ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔کانفرنس کا اہتمام ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی اسلامی یو نیورسٹی نے کیا تھا۔ اس موقع پر قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    وفا قی وزیرحماد اظہر نے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستان کے معصوم عوام اور اسکے محافظوں کا لہو بڑی بے دردی سے بہایا ہے، اس مشکل صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ امن کا راستہ اختیار کیا جائے۔ مجھے خوشی ہے کہ اسلامک یونیورسٹی نے بڑی محنت سے پیغام پاکستان جیسی شاندار دستاویز تیار کی جس کے نتائج تاریخی ہوں گے۔ پاکستان کی تمام تر امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں۔ اس لیے میں انھیں نصیحت کروں گا کہ وہ بانیان پاکستان کی فکر کی روشنی میں اس ملک کو ترقی کے بام عروج پر پہنچادیں تاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ یہ پوری دنیا امن و سلامتی کا گہوارہ بن جائے۔

  • وزیراعظم کا خصوصی طیارہ اسلام آباد کی بجائے کہاں اور کب لینڈ کرے گا؟ اہم خبر

    وزیراعظم کا خصوصی طیارہ اسلام آباد کی بجائے کہاں اور کب لینڈ کرے گا؟ اہم خبر

    وزیراعظم کا خصوصی طیارہ اسلام آباد کی بجائے کہاں اور کب لینڈ کرے گا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خصوصی طیارے کو نورخان ایئر بیس پر دھند کے باعث لینڈنگ سے روکا گیا،اجازت نہ ملنے پر طیارے کا رخ پشاور ایئرپورٹ کی طرف موڑ ا گیا،وزیر اعظم کا طیارہ 11 بجے پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گا.

    وزیراعظم عمران خان کراچی کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد روانہ ہوئے،موسم کی خرابی کےباعث طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کرسکے گا،وزیراعظم کے طیارے کارخ پشاورایئرپورٹ کی جانب موڑدیا گیا،شاہ محمود قریشی ،گورنرخیبرپختون خوااورعثمان ڈار وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں. وزیراعظم عمران خان کا طیارہ اب پشاور میں لینڈ کرے گا.

  • وزیراعظم کراچی سے اسلام آباد واپس روانہ،طیارہ اسلام آباد لینڈ نہیں کر سکے گا؟ ہر طرف کھلبلی مچ گئی

    وزیراعظم کراچی سے اسلام آباد واپس روانہ،طیارہ اسلام آباد لینڈ نہیں کر سکے گا؟ ہر طرف کھلبلی مچ گئی

    وزیراعظم کراچی سے اسلام آباد واپس روانہ،طیارہ اسلام آباد لینڈ نہیں کر سکے گا؟ ہر طرف کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کراچی کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد روانہ ہوئے،موسم کی خرابی کےباعث طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کرسکے گا،وزیراعظم کے طیارے کارخ پشاورایئرپورٹ کی جانب موڑدیاگیا،شاہ محمود قریشی،گورنرخیبرپختون خوااورعثمان ڈاروزیراعظم کے ہمراہ ہیں.

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کے حکومت ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو شراکت دار بنانا چاہتی ہے تاکہ ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا عمل ایک ساتھ چلے۔غربت میں کمی اور روزگار کے مواقع اسی وقت بڑھ سکتے ہیں جب سرمایہ کار حکومت سے ہاتھ میں ہاتھ ملا کر چلیں۔ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے پر پوری توجہ دے رہی ہے ۔ معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ممتاز کاروباری شخصیات اور تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیر بحری امور سید علی زیدی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور سینئر افسران موجود تھے۔ اسی طرح ممتاز کاروباری شخصیات اور تاجر برادری کے وفد میں عدنان اسد صدر امریکن بزنس کونسل، یاور علی چیئرمین پاکستان بزنس کونسل، احسن ملک سی ای او پاکستان بزنس کونسل، سراج قاسم تیلی، آغا شہاب صدر کراچی چیمبر، عارف حبیب، مرزا افتخار بیگ، خالد مسعود، زاہد سید اور دیگر شامل تھے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں جمعہ کو ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی میں فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل، سید آفریدی، اشرف قریشی، عالمگیر خان، عطااللہ خان، کیپٹن (ر) جمیل خان، فہیم خان، لال چند ملہی، اکرم چیمہ، اسلم خان، نجیب ہارون، سیف الرحمان محسود، رمیش کمار، نصرت واحد، نزہت پٹھان، عبدالشکور شاد اور سمیہ ندیم شامل تھیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، معاون خصوصی عثمان ڈار اور گورنر سندھ عمران اسمعیل ملاقات میں موجود تھے۔

    وزیر اعظم نے اراکین اسمبلی کو تاکید کی کہ وہ اپنے حلقوں میں عوام کے مسائل حل کرانے پر بھرپور توجہ دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اس لیے شور مچا رہی ہے کہ ہم نے ان کی کرپشن پکڑی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی طویل جدوجہد ہے جس کا مقصد غریب عوام کی خدمت کرنا اور ان کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کے علاقوں پر خصوصی توجہ دیں جہاں انتہائی غربت اور کسمپرسی ہے

  • صدر مملکت سے متحدہ عرب امارات کے وزیرشیخ نیہان بن مبارک النیہان کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    صدر مملکت سے متحدہ عرب امارات کے وزیرشیخ نیہان بن مبارک النیہان کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    صدر مملکت سے متحدہ عرب امارات کے وزیرشیخ نیہان بن مبارک النیہان کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت اور سیاحت سمیت تمام شعبوں میں موجودہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

    ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے بردباری شیخ نیہان بن مبارک النیہان کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات قریبی دوستانہ تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو مشترکہ عقیدے، ثقافت اور ورثہ کی ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ 16 لاکھ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے دونوں ممالک کے د رمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں پل کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو متحدہ عرب امارات کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے پاکستانیوں پر فخر ہے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ورکرز کیلئے مزید روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا.

    وزیراعظم عمران خان سے یو اے ای کے وزیرشیخ نہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امورپربات چیت کی گئی.ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا.

    قبل ازیں یو اے ای کے وزیر شیخ نہیان پاکستان پہنچے تو پاکستانی حکام اور یو اے ای کے سفیر نے انکا استقبال کیا،اس موقع پر وزیر مملکت شہر یار آفریدی بھی موجود تھے، انہوں نے حکام کے ہمراہ وزیر کا استقبال کیا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور کشمیرکی صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

    سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اہم علاقائی امور، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سرحدی علاقوں کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سرحدی علاقوں کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سرحدی علاقوں کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحدی علاقوں میں کراچی کور اور پا کستان رینجرز کی فارمیشنز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے کسی روایتی خطرے کا جواب دینے کیلئے ان کی تیاریوں کی صورتحال کو سراہا۔

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی آرمی چیف کو پاک فوج کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا

  • لاہور میں آتشزدگی کا واقعہ، تجاوزات کے باعث ریسکیو میں مشکلات، ایک شخص جاں بحق

    لاہور میں آتشزدگی کا واقعہ، تجاوزات کے باعث ریسکیو میں مشکلات، ایک شخص جاں بحق

    لاہور میں آتشزدگی کا واقعہ، تجاوزات کے باعث ریسکیو میں مشکلات، ایک شخص جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رہورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے اردو بازار میں پہلی منزل پر واقع ضیاء القرآن پبلشرز کے ادارے (ادارۃالحرم) میں آتشزدگی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق 2 زخمی ہوگئے. زخمیوں میں باپ بیٹا 50 سالہ یقوب اور اسکا 29 سالہ بیٹا زمان بری طرح جھلس گئے.

    رسیکیو 1122 کے مطابق دونوں باپ بیٹے کے جسم 30 فیصد تک جھلس چکے ہیں.اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا. گلیاں تنگ اور تجاوزات کی بھر مار کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں. امدادی ٹیمیں تجاوزات میں پھنسی رہیں جس وجہ سے ایک انسانی زندگی ضائع ہو گئی.

  • شاہد خاقان عباسی نے قانونی ٹیم کو درخواست ضمانت دائر کرنے سے کیوں روکا؟ اہم خبر

    شاہد خاقان عباسی نے قانونی ٹیم کو درخواست ضمانت دائر کرنے سے کیوں روکا؟ اہم خبر

    شاہد خاقان عباسی نے قانونی ٹیم کو درخواست ضمانت دائر کرنے سے کیوں روکا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏ایل این جی کیس،شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت تیارتا ہم شاہد خاقان نے قانونی ٹیم کو درخواست ضمانت دائر کرنے سے روک دیا،شاہد خاقان عباسی کو قانونی ٹیم نے کہا کہ آپ ضمانت کے حق دار ہیں، عدالت شیخ عمران الحق اور مفتاح اسماعیل کو رہا کرچکی،جس پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ضمانت دائر نہ کریں، بےبنیاد مقدمہ خارج ہونا چاہئے،

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عدالتیں اپوزیشن رہنماؤں آصف زرداری، فریال تالپور، مفتاح اسماعیل، نواز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ کو ضمانت پر رہا کر چکی ہیں، خورشید شاہ کی بھی عدالت نے ضمانت کی تھی تا ہم بعد ازاں ہائیکورٹ نے ضمانت کا حکم نامہ معطل کر دای.

    نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا آج عدالت نے عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے.

  • بلاول جب نکلے گا تو کیا ہو گا؟ رضا ربانی نے کیا اہم انکشاف

    بلاول جب نکلے گا تو کیا ہو گا؟ رضا ربانی نے کیا اہم انکشاف

    بلاول جب نکلے گا تو کیا ہو گا؟ رضا ربانی نے کیا اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے لیاقت باغ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو نے جیل میں بے نظیر سےکہا اگرمیں چلاگیا توآپ عوام کاساتھ نہ چھوڑنا،بےنظیر بھٹو نے غریب ورکروں کےساتھ شہادت قبول کی،بی بی کابیٹا اورشہید بھٹو کانواسہ جب نکلے گا پھربھٹو ہی بھٹو ہو گا

    قبل ازیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول اپنی والدہ کا وہ مشن پورا کرنے کا اعلان کریں گے جو ادھورا رہ گیا،آج بی بی کا بیٹا لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرے گا،پاکستان اور جمہوریت کے دفاع کے جس علم کو لیاقت باغ میں گرانے کی کوشش کی گئی تھی وہ علم شہیدوں کے وارث بلاول بھٹو زرداری نے تھام لیا ہے، آئیں ملک اور نظام کے تحفظ اور عوامی راج لانے کی اس جدوجہد میں بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی پر لیاقت باغ میں جلسہ کر رہی ہے بلاول بھٹو زرداری بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلسے کی سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    سی پی او راولپنڈی کے مطابق 2000 سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اونچی عمارتوں اور میٹرو ٹریک پر سنائپرز تعینات ہیں۔ جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے چار چیکنگ گیٹس بنائے گئے ہیں جب کہ سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مزید کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔

    اندورن سندھ اور ملک کے دیگر حصوں سے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ رہی ہے۔ لیاقت باغ میں بے نظیر کی برسی پر قرآن خوانی بھی کی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں کرسیاں لگائی گئی ہیں اور پنڈال میں پارٹی پرچم بھی لگائے گئے ہیں. خیبر پختونخواہ سے بڑی تعداد میں کارکنان جلسہ گاہ پہنچے ہیں، سندھ سے بھی پارٹی کارکنان لیاقت باغ پہنچے ہیں.

    مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو اور تہمور مہر انفارمیشن سیکریٹری یوتھ ونگ سندھ اور مدبر پٹھان بی بی شھید محترمہ بینظیر بھٹو کی 12 برسی پر لیاقت باغ پنڈی جلسہ گاھ میں پہنچ گئے

    بے نظیر کی برسی، جائے شہادت لیاقت باغ میں سجے گا میدان

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بے نظیر کی برسی، فاروق ستار نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی ہوئی پریشان

    بینظیر پرحملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاوَس کیوں بھاگ گئے تھے؟ فیاض الحسن چوہان

    واضح رہے کہ بے نطیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہیں 27 دسمر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جلسہ گاہ سے باہرنکلتے ہوئے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا .بے نظیر کی شہادت کے بعد ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تھی اور آصف زرداری صدر پاکستان بنے تھے. پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے بعد بے نظیر قتل کی تحقیقات اپنے پرانے مطالبے کے مطابق اقوام متحدہ سے کروانے کے لیے درخواست دی جو اس نے قبول کر لی تھی۔ آصف علی زرداری نے بے نظیر کے قتل کی پہلی برسی پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ قاتل کون ہیں۔ لیکن صدر مملکت بن جانے کے بعد قتل کی دوسری برسی پر اپنی تقریر میں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا .

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال8ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا .عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس افسران ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17، 17سال قید ، پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے5 ملزمان بری کردیے تھے