Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بلاول لیاقت  باغ میں کیا اعلان کرنے والے ہیں؟ یوسف رضا گیلانی نے بتا دیا

    بلاول لیاقت باغ میں کیا اعلان کرنے والے ہیں؟ یوسف رضا گیلانی نے بتا دیا

    بلاول لیاقت باغ میں کیا اعلان کرنے والے ہیں؟ یوسف رضا گیلانی نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے لیاقت باغ میں بے نظیر کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اپنی والدہ کا وہ مشن پورا کرنے کا اعلان کریں گے جو ادھورا رہ گیا،آج بی بی کا بیٹا لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرے گا،پاکستان اور جمہوریت کے دفاع کے جس علم کو لیاقت باغ میں گرانے کی کوشش کی گئی تھی وہ علم شہیدوں کے وارث بلاول بھٹو زرداری نے تھام لیا ہے، آئیں ملک اور نظام کے تحفظ اور عوامی راج لانے کی اس جدوجہد میں بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی پر لیاقت باغ میں جلسہ کر رہی ہے بلاول بھٹو زرداری بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلسے کی سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    سی پی او راولپنڈی کے مطابق 2000 سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اونچی عمارتوں اور میٹرو ٹریک پر سنائپرز تعینات ہیں۔ جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے چار چیکنگ گیٹس بنائے گئے ہیں جب کہ سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مزید کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔

    اندورن سندھ اور ملک کے دیگر حصوں سے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ رہی ہے۔ لیاقت باغ میں بے نظیر کی برسی پر قرآن خوانی بھی کی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں کرسیاں لگائی گئی ہیں اور پنڈال میں پارٹی پرچم بھی لگائے گئے ہیں. خیبر پختونخواہ سے بڑی تعداد میں کارکنان جلسہ گاہ پہنچے ہیں، سندھ سے بھی پارٹی کارکنان لیاقت باغ پہنچے ہیں.

    مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو اور تہمور مہر انفارمیشن سیکریٹری یوتھ ونگ سندھ اور مدبر پٹھان بی بی شھید محترمہ بینظیر بھٹو کی 12 برسی پر لیاقت باغ پنڈی جلسہ گاھ میں پہنچ گئے

    بے نظیر کی برسی، جائے شہادت لیاقت باغ میں سجے گا میدان

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بے نظیر کی برسی، فاروق ستار نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی ہوئی پریشان

    بینظیر پرحملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاوَس کیوں بھاگ گئے تھے؟ فیاض الحسن چوہان

    واضح رہے کہ بے نطیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہیں 27 دسمر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جلسہ گاہ سے باہرنکلتے ہوئے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا .بے نظیر کی شہادت کے بعد ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تھی اور آصف زرداری صدر پاکستان بنے تھے. پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے بعد بے نظیر قتل کی تحقیقات اپنے پرانے مطالبے کے مطابق اقوام متحدہ سے کروانے کے لیے درخواست دی جو اس نے قبول کر لی تھی۔ آصف علی زرداری نے بے نظیر کے قتل کی پہلی برسی پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ قاتل کون ہیں۔ لیکن صدر مملکت بن جانے کے بعد قتل کی دوسری برسی پر اپنی تقریر میں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا .

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال8ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا .عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس افسران ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17، 17سال قید ، پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے5 ملزمان بری کردیے تھے

  • ق لیگ نے اپنے دور حکومت میں عوام کے لئے کیا فری کیا تھا؟ پرویز الہیٰ کو آئی آج بھی یاد

    ق لیگ نے اپنے دور حکومت میں عوام کے لئے کیا فری کیا تھا؟ پرویز الہیٰ کو آئی آج بھی یاد

    ق لیگ نے اپنے دور حکومت میں عوام کے لئے کیا فری کیا تھا؟ پرویز الہیٰ کو آئی آج بھی یاد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ق لیگ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں تعلیم فری کی،مشکلات میں گھرے افراد کیلئے 1122سروس شروع کی،ایسے منصوبے شروع کرناچاہتے تھے جس سے عوام کو فائدہ ہو،ہم بیماریوں سے متعلق سروے کراتے تھے ق لیگ حکومت نے وزیرآباد میں دل کا اسپتال بنایا ،10 سالہ سروے سے پتہ چلا کہ دل کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے،شہبازشریف نے اسپتال چلنے نہیں دیا، اب اس پر کام جاری ہے.

    چودھری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات میں بچے،بچیاں تعلیم حاصل کررہے ہیں،مخالفین نے ہمارے خلاف مقدمات درج کرائے ہم ایسا نہیں کریں گے،مسلم لیگ ق تحریک انصاف حکومت کیساتھ ڈٹ کرکھڑی ہے، حکومت5 سال پورے کرے گی

    آزادی مارچ مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفیٰ پر بات ہوئی تھی یا نہیں؟ پرویز الہیٰ کا اہم انکشاف

    ”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

  • نیب لاہور کی 2019 کی کارکردگی پر رپورٹ جاری، ایک برس میں کیا کچھ کیا؟ اہم خبر

    نیب لاہور کی 2019 کی کارکردگی پر رپورٹ جاری، ایک برس میں کیا کچھ کیا؟ اہم خبر

    نیب لاہور کی 2019 کی کارکردگی پر رپورٹ جاری، ایک برس میں کیا کچھ کیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہورنے سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، نیب لاہور کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2019میں کرپشن و بدعنوانی میں ملوث138 ملزمان گرفتار کئے،ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 29 ارب 93 کروڑ روپےکی ریکوری کی،رواں سال 100نئی انکوائریزاور36نئی انوسٹی گیشنز شروع کی گئیں،2019میں مجموعی طور پر 55 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائرہوئے،

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب لاہور نے رواں سال تحقیقات مکمل کرکے25کرپشن کے ریفرنسز دائر کیے،پلی بارگین کے 30 ریفرنس احتساب عدالتوں میں داخل کئے گئے،رواں سال 3 ارب روپے کیش کی صورت میں متاثرین کو واپس لوٹائے ،27 ارب روپےسے زائد مالیت کے مکانات و پلاٹ بھی واپس لوٹائے گئے

    رانا مشہور نیب پیشی کے بعد روانہ، نیب نے سوالنامہ اور اگلی تاریخ دیدی

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

    سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    نیب لاہور کے مطابق 2017 سے تاحال نیب لاہور میں کم و بیش 1 لاکھ افراد کوتحقیقات کیلئے نیب لاہور طلب کیا گیا، ڈھائی سالوں میں دوران تحقیقات ٹھوس شواہد کی بنیاد پر 859 ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے جن پر عملدرآمد کیا گیا، نیب لاہور کے قیام (1999) سے 2016 تک تقریبا 7 لاکھ افراد کو مختلف نوعیت کے مقدمات میں طلب کیا گیا، 17 سالوں کے دوران 7 لاکھ میں سے کل 1532 ملزمان کی گرفتاری پر عمل درآمد کیا گیا،

    نیب لاہور کی طرف سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس تاثر کی نفی کی جاتی ہے کہ نیب میں ملزمان کو طلب کر کے بٹھا لیا جاتا ہے، نیب ایک قومی ادارہ ہے جسکے تمام اقدامات قانون اور آئین کی روشنی میں سرانجام پاتے ہیں، نیب میں ماورائے آئین کسی نوعیت کے اقدام کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا

  • لوگوں کو آج بھی سیف الرحمن کا کردار یاد ہے، فردوس عاشق اعوان نے دیا مریم اورنگزیب کو جواب

    لوگوں کو آج بھی سیف الرحمن کا کردار یاد ہے، فردوس عاشق اعوان نے دیا مریم اورنگزیب کو جواب

    لوگوں کو آج بھی سیف الرحمن کا کردار یاد ہے، فردوس عاشق اعوان نے دیا مریم اورنگزیب کو جواب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی ترجمان سن لیں مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچر شروع کیاتھا، اخبارات کے دفاتر پر حملے اور نیوزپرنٹ بلیک میلنگ کی جاتی تھی۔ لوگوں کو آج بھی سیف الرحمن کا کردار یاد ہے جب اخبارات اور سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کرنا انکا مشغلہ تھا۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کا قانون پر عمل کرنا ڈاکو، چور اور مافیا کو برا لگتا ہے۔ عمران خان کی مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ چورلٹیروں اور ڈاکووں کے قبضے سے قوم کا مال نکلوانا عبادت ہے، اس نیک مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم کا میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،عمران صاحب فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا دوسروں کو مافیا کہ رہا ہے ، شرم آنی چاہئیے ،عمران صاحب اپوزیشن کو جیلوں میں سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہ رہا ہے ؟ پارلیمنٹ، روزگار، کاروبار اورروٹی بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟ ہر مخالف آواز کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے

    ملک میں عمران صاحب کی غنڈہ گردی کا راج، مریم اورنگزیب غصے میں کیوں آ گئیں؟

  • بے نظیر برسی، لیاقت باغ جلسہ گاہ کے قریب سے دو مشکوک افراد گرفتار

    بے نظیر برسی، لیاقت باغ جلسہ گاہ کے قریب سے دو مشکوک افراد گرفتار

    بے نظیر برسی، لیاقت باغ جلسہ گاہ کے قریب سے دو مشکوک افراد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے لیاقت باغ میں جلسے کیلئے مختص کی گئی جگہ کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد دونوں افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کر دیا ہے تاہم ابھی تک ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا،.

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی پر لیاقت باغ میں جلسہ کر رہی ہے بلاول بھٹو زرداری بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلسے کی سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    سی پی او راولپنڈی کے مطابق 2000 سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اونچی عمارتوں اور میٹرو ٹریک پر سنائپرز تعینات ہیں۔ جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے چار چیکنگ گیٹس بنائے گئے ہیں جب کہ سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مزید کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔

    اندورن سندھ اور ملک کے دیگر حصوں سے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ رہی ہے۔ لیاقت باغ میں بے نظیر کی برسی پر قرآن خوانی بھی کی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں کرسیاں لگائی گئی ہیں اور پنڈال میں پارٹی پرچم بھی لگائے گئے ہیں. خیبر پختونخواہ سے بڑی تعداد میں کارکنان جلسہ گاہ پہنچے ہیں، سندھ سے بھی پارٹی کارکنان لیاقت باغ پہنچے ہیں.

    مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو اور تہمور مہر انفارمیشن سیکریٹری یوتھ ونگ سندھ اور مدبر پٹھان بی بی شھید محترمہ بینظیر بھٹو کی 12 برسی پر لیاقت باغ پنڈی جلسہ گاھ میں پہنچ گئے

    بے نظیر کی برسی، جائے شہادت لیاقت باغ میں سجے گا میدان

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بے نظیر کی برسی، فاروق ستار نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی ہوئی پریشان

    واضح رہے کہ بے نطیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہیں 27 دسمر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جلسہ گاہ سے باہرنکلتے ہوئے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا .بے نظیر کی شہادت کے بعد ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تھی اور آصف زرداری صدر پاکستان بنے تھے. پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے بعد بے نظیر قتل کی تحقیقات اپنے پرانے مطالبے کے مطابق اقوام متحدہ سے کروانے کے لیے درخواست دی جو اس نے قبول کر لی تھی۔ آصف علی زرداری نے بے نظیر کے قتل کی پہلی برسی پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ قاتل کون ہیں۔ لیکن صدر مملکت بن جانے کے بعد قتل کی دوسری برسی پر اپنی تقریر میں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا .

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال8ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا .عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس افسران ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17، 17سال قید ، پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے5 ملزمان بری کردیے تھے

    بینظیر پرحملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاوَس کیوں بھاگ گئے تھے؟ فیاض الحسن چوہان

  • ملک میں عمران صاحب کی غنڈہ گردی کا راج، مریم اورنگزیب غصے میں کیوں آ گئیں؟

    ملک میں عمران صاحب کی غنڈہ گردی کا راج، مریم اورنگزیب غصے میں کیوں آ گئیں؟

    ملک میں عمران صاحب کی غنڈہ گردی کا راج، مریم اورنگزیب غصے میں کیوں آ گئیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم کا میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،عمران صاحب فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا دوسروں کو مافیا کہ رہا ہے ، شرم آنی چاہئیے ،عمران صاحب اپوزیشن کو جیلوں میں سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہ رہا ہے ؟ پارلیمنٹ، روزگار، کاروبار اورروٹی بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟ ہر مخالف آواز کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے -؟

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے ؟چوروں اور ڈاکووں کو ساتھ بٹھا کر ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟چلتے ٹاک شوز بند اور ایڈیٹوریلز غائب کروانے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟ عوام کا ووٹ چوری کرنے والا میڈیا کو مافیا کہ رہا ہے ؟

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑکو ایف آئی اے طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عمران صاحب کی غنڈہ گردی کا راج ہے ،عطاءتارڑ نوجوان سیاسی کارکن ہے اور ان کی دونسلیں سیاست میں خدمات انجام دے رہی ہیں،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اوچھی اور مذموم حرکتوں سے نوجوان پڑھے لکھے اور صاف ستھرے کردار کے نوجوانوں کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے ،عطاءاللہ تارڑ کے خلاف کوئی کرپشن،کمشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال نہ ملا تو غیرقانونی نوٹس جاری کردیا؟ عطاءاللہ تارڑ ایک مخلص، نڈر اور بہادر نوجوان سیاسی رہنما ہیں، مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں ،دباو، دھاندلی اور غنڈہ گردی کے اس طرح کے نوٹس کس قانون کے تحت دے رہے ہیں؟ بشیر میمن نے یہ نوٹس دینے سے انکار کیا تھا ، اسی لئے واجد ضیاءکو ڈی جی ایف آئی بنایا گیا.

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پرویز رشید اور عظمی بخاری کو نوٹس دینا غیرقانونی اور عمران صاحب کے غنڈہ راج کا ثبوت ہے ،ارشد ملک وڈیو سکینڈل میں جج کو نوٹس دے کر پوچھا جاتا کہ کس کے دباو پر منتخب وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیا؟ تفتیشی ٹیم بناکر تحقیق کی جاتی کہ جج ارشد ملک پر کس نے دباو ڈالا اور قانون اور انصاف کا قتل ہوا ؟واجد ضیاءکو کٹھ پتلی کے طورپر یاد رکھاجائے گا کہ انہوں نے ایک قومی ادارے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا ،ملک وقوم کو نالائق اور نااہل عمران صاحب کی وجہ سے درپیش سنگین معاشی وقومی مسائل کی وجہ سیاسی انتقامی غنڈہ گردی کا سلسلہ جاری ہے

  • عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیدی سوشل میڈیا ویب ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حریم شاہ نے دھمکی دی اور بعد ازاں ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا تا ہم اس ٹویٹ کے سکرین شاٹ صارفین نے محفوظ کر لئے، حریم شاہ کی دھمکی کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ٹویٹر پر حریم شاہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

    حریم شاہ کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنی اوقات میں رہیں، گالیاں نکال کر مجھے غصہ نہ دلائیں، یہ نہ ہو میں خان صاحب کی ویڈیو وائرل کر دوں۔ میں نے پہلے ہی خان صاحب کے کہنے پر معافی والی ویڈیو لگائی ہے۔ اس لیے پی ٹی آئی والوں سے کہہ رہی ہوں کہ بار بار گالیاں نکال کر غصہ نہ دلائیں مجھے، ورنہ خان صاحب کی ویڈیو وائرل کر دوں گی۔

    حریم شاہ نے اپنے اس ٹویٹ کو ٹویٹر سے ڈیلیٹ کر دیا،حریم شاہ نے شیخ رشید کی لیک کی گئی ویڈیو کو بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیا تا ہم وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے.

    حریم شاہ کی ویڈیو آنے کے بعد سوشل میڈیا پر حریم شاہ گزشتہ روز ٹرینڈ ٹاپ پر رہا ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حریم شاہ پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے،

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

  • سعودی وزیر خارجہ کے بعد ایک اور عرب ملک کی اہم شخصیت کی وزیراعظم سے ملاقات

    سعودی وزیر خارجہ کے بعد ایک اور عرب ملک کی اہم شخصیت کی وزیراعظم سے ملاقات

    سعودی وزیر خارجہ کے بعد ایک اور عرب ملک کی اہم شخصیت کی وزیراعظم سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے یو اے ای کے وزیرشیخ نہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امورپربات چیت کی گئی.ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا.

    قبل ازیں یو اے ای کے وزیر شیخ نہیان پاکستان پہنچے تو پاکستانی حکام اور یو اے ای کے سفیر نے انکا استقبال کیا،اس موقع پر وزیر مملکت شہر یار آفریدی بھی موجود تھے، انہوں نے حکام کے ہمراہ وزیر کا استقبال کیا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور کشمیرکی صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

    سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اہم علاقائی امور، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی بھی ہمراہ تھے. وزارت خارجہ آمد پروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا،

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انھوں نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور دیگر قیادت کا شکریہ ادا کیا،دونوں رہنمائوں نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

    ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ‌ گیا

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

    پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں جمعرات کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور اراکین وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارتِ خارجہ کے سنیر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ظہرانے کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کو الوداع کیا

  • گورنر پنجاب کی دعوت پر کونسی اہم شخصیت پاکستان پہنچ گئی؟ اہم خبر

    گورنر پنجاب کی دعوت پر کونسی اہم شخصیت پاکستان پہنچ گئی؟ اہم خبر

    گورنر پنجاب کی دعوت پر کونسی اہم شخصیت پاکستان پہنچ گئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ بھارت میں متنازعہ قانون کیخلاف اقلیتی برادری سراپا احتجاج ہے، مودی سرکار مسلمانوں پر بھارتی سر زمین تنگ کر رہی ہے۔گورنرپنجاب چودھری سرور نے نائب صدر یورپی پارلیمنٹ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا فابیو ماسیمو نے ہمیشہ یورپین پارلیمنٹ میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

    اس موقع پر نائب صدر یورپی پارلیمنٹ فابیوماسیمو کاستالدو کا کہنا تھا گورنر نے پاک یورپین پارلیمنٹ میں دوستی کے پل کا کردار ادا کیا، مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے، جی ایس پی پلس کی منظوری میں چودھری سرور کا اہم کردار ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے مثال قربانیاں دیں، 70 ہزار پاکستانیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پاکستان آکرخوشی ہوئی،گورنر پنجاب کادعوت دینےپرشکر گزارہوں،کشمیرمیں ہونے والےظلم کیخلاف آوازاٹھانےمیں ہم پاکستان کےساتھ ہیں،بھارتی شہریت قانون کی مذمت کرتے ہیں

  • بینظیر پرحملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاوَس کیوں بھاگ گئے تھے؟ فیاض الحسن چوہان

    بینظیر پرحملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاوَس کیوں بھاگ گئے تھے؟ فیاض الحسن چوہان

    بینظیر پرحملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاوَس کیوں بھاگ گئے تھے؟ فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بینظیر پرحملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاوَس کیوں بھاگ گئے تھے؟رحمان ملک بینظیربھٹوکےچیف سیکیورٹی آفیسر تھے،بینظیربھٹو کی لاش کے پوسٹ مارٹم سے انکار کیوں کیاگیا؟ بلاول بھٹو آج اپنے والد سے ان سوالوں کا جواب مانگیں

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری گروپ کے سی ای او ہیں،بلاول بھٹو زرداری کو نیب میں پیش ہونا ہوگا،آپ راولپنڈی میں کرائے کے جتنے لوگ اکٹھے کرلیں کوئی فائدہ نہیں ہونا،آپ کھربوں روپے غریب عوام پر لگا دیتے تو بہت اچھا ہوتا،بلاول کے پاپا نے بھی نیب میں پیش نہ ہونےسے متعلق متکبرانہ بیان دیاتھا،