Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بے نظیر کی برسی، فاروق ستار نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی ہوئی پریشان

    بے نظیر کی برسی، فاروق ستار نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی ہوئی پریشان

    بے نظیر کی برسی، فاروق ستار نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی ہوئی پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بارہویں برسی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا قتل ایک افسوسناک واقعہ تھا۔ یہ واقعہ راولپنڈی میں پیش آنے کے باوجود انتقامی ردعمل کراچی میں کیا گیا۔ 27 دسمبر 2007 کراچی اور سندھ کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جب لوگوں کے دفاتر اور املاک نظر آتش کر دی گئیں ۔

    فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے میں کراچی اور سندھ کی خواتین کی بے حرمتی کی گئی ۔ احتجاج کی آڑ میں کراچی جلا دیا گیا اور دکانوں سے لوٹ مار کی گئی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی آڑ میں جو احتجاج کے نام پر نقصان کیا گیا اسکا انصاف ہو۔اعلی’ ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے جو کراچی کے شہریوں کے نقصان کا ازالہ کرے۔ سنگین جرائم کرنے والوں کو قانونی طور پر تحقیقات کر کے سزا دے جائے۔

    بے نظیر کی برسی، جائے شہادت لیاقت باغ میں سجے گا میدان

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    واضح رہے کہ بے نطیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہیں 27 دسمر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جلسہ گاہ سے باہرنکلتے ہوئے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا .بے نظیر کی شہادت کے بعد ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تھی اور آصف زرداری صدر پاکستان بنے تھے. پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے بعد بے نظیر قتل کی تحقیقات اپنے پرانے مطالبے کے مطابق اقوام متحدہ سے کروانے کے لیے درخواست دی جو اس نے قبول کر لی تھی۔ آصف علی زرداری نے بے نظیر کے قتل کی پہلی برسی پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ قاتل کون ہیں۔ لیکن صدر مملکت بن جانے کے بعد قتل کی دوسری برسی پر اپنی تقریر میں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا .

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال8ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا .عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس افسران ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17، 17سال قید ، پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے5 ملزمان بری کردیے تھے

  • جج ویڈیو سیکنڈل، عطا تارڑ ایف آئی اے میں پیش، کیا کہا؟ اہم خبر

    جج ویڈیو سیکنڈل، عطا تارڑ ایف آئی اے میں پیش، کیا کہا؟ اہم خبر

    جج ویڈیو سیکنڈل، عطا تارڑ ایف آئی اے میں پیش، کیا کہا؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل ،ن لیگی رہنما عطاتارڑ ایف آئی اے لاہورآفس میں پیش ہوئے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز شیخ کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم نےعطا تارڑ سے پوچھ گچھ کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

    تحقیقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جج اسکینڈل کیس میں ہم نے اپنے بیانات اگست میں جمع کروا دئیے تھے،حکومت نے ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کروانے کا کہا تھا مگر ابھی تک نہیں کیا گیا،جج اسیکنڈل کیس میں اپنی رپورٹ عدالت میں بھی جمع کروا دی ہے،واجد ضیا کی تقرری سیاسی ہے،ثابت ہو گیا کہ سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے ،

     

    قبل ازیں گزشتہ روز قومی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جج بلیک میلنگ کیس سے متعلق شواہد حاصل کرنے کیلئے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ ایف آئی اے اہلکاروں نے ن لیگ سیکرٹریٹ میں حمزہ شہباز کے دفتر میں جانے کی کوشش کی تو وہاں موجود ملازمین نے مزاحمت کی۔

    ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کو طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو جج ویڈیو اسکینڈل میں 30 دسمبر پیر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عظمیٰ بخاری ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں 4 بجے پیش ہوں۔

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    ویڈیو سیکنڈل، جج کی ویڈیو کس نے بنائی ؟ آخر گرفتار ہو ہی گیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

  • مسلح افواج اور قوم کا بچہ بچہ اس ارض وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے، قریشی

    مسلح افواج اور قوم کا بچہ بچہ اس ارض وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے، قریشی

    مسلح افواج اور قوم کا بچہ بچہ اس ارض وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے، قریشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سابق خارجہ سیکرٹریز کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور علاقائی امن کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر صدر سیکورٹی کونسل کو لکھے خط کے مندر جات سے آگاہ کیا، دوران اجلاس اہم خارجہ پالیسی امور پر اس مشاورتی سلسلے کو تواتر کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کچھ عرصے سے دنیا کو باور کرا رہا تھا کہ بھارتی سرکار آر ایس ایس کے ایجنڈے پر گامزن ہے، بھارت کا ایک سیکولر اور جمہوری ریاست کا امیج آج دفن ہو گیا ہے، ہندو راشٹرا اور ہندوتوا کی سوچ کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ 5 ا گست کو جب بھارت نے غیر قانونی طریقے سے مقبوضہ کشمیر کو اپنے ساتھ ملحق کیا تو پاکستان نے پوری دنیا میں اس غیر قانونی اقدام کے خلاف آواز اٹھائی، بہت سے لوگوں نے اس پر توجہ دی اور بہت سے لوگوں نے مصلحت کے تحت خاموشی اختیار کی وہ آغاز تھا، اس کے بعد بابری مسجد کا فیصلہ آیا جس نے بھارت کے مسلمانوں کو چونکا دیا اور بھارتی عدلیہ کی جانبداری پر بھی لوگ ششدر رہ گئے، اس کے بعد این آر سی کا اقدام سامنے آیا جس نے بیس لاکھ لوگوں کو سٹیٹ لیس کر دیا اور اب جو سٹیزن ترمیمی ایکٹ منظور کیا گیا ہے اس میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک برتا گیا ہے اور اس کے خلاف پوری اپوزیشن احتجاج کر رہی ہے جبکہ بھارت بھر میں مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی ہندوتوا سوچ نے ہندوستان کو تقسیم کر دیا، 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں لگائی گئی آگ پورے بھارت میں پھیل چکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 144 دن گزر چکے ہیں، بھارت نے کشمیر میں ذرائع مواصلات پر پابندی کے ذریعے حقائق تک رسائی سے محروم رکھا، سیکولر بھارت کے حامی ترمیمی شہریت کے امتیازی قانون اور این آر سی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں،

    وزیر خارجہ کو آج پھر کشمیر یاد آ گیا، کشمیر کے حوالہ سے اگلا لائحہ عمل قریشی نے بتا دیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پاکستانی مسلح افواج اور قوم کا بچہ بچہ اس ارض وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے، پاکستان مقبوصہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کر رہا ہے.

  • وزیراعظم کا آج ہو گا دورہ کراچی، مصروفیات کیا ہوں گی؟ شیڈول جاری

    وزیراعظم کا آج ہو گا دورہ کراچی، مصروفیات کیا ہوں گی؟ شیڈول جاری

    وزیراعظم کا آج ہو گا دورہ کراچی، مصروفیات کیا ہوں گی؟ شیڈول جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی جائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان گورنر سندھ سمیت پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے، کراچی میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

    عمران خان شام کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے بیٹے کے ولیمہ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کےدورہ کراچی کو حتمی شکل دے دی گئی،تحریک انصاف کی صوبائی قیادت وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی، وزیراعظم ملاقات میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے تحفظات سنیں گے،وزیراعظم عمران خان تاجروں سےبھی اہم ملاقات کریں گے،وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے.

    قبل ازیں چند روز قبل کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں مبران نے وزیراعظم کو کراچی شہر کے مسائل اور اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو صحت، روزگار اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی شکور شاد، آفتاب جہانگیر، اکرم چیمہ، عطاء اللہ خان، اسلم خان، فہیم خان اور کیپٹن (ر) جمیل احمد خان شامل تھے۔

    ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو کراچی شہر کے مسائل اور اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو صحت، روزگار اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت پر بھی گفتگو کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ کراچی کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادارک ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت ہر ممکنہ کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سی سی آئی اجلاس ساڈھے سات گھنٹے کیا ،جس صوبے سے گیس پیدا ہوتی ہے اس کو وزیراعظم نے تسلیم کیا، پانی کا استعمال معاہدہ کے بجائے تاریخی استعمال پر کر رہے تھے، اس کو سی سی آئی نے قبول کیا، یہ ایک مہینے کیلئے موخر کیا گیا ہے لیکن اس کو قبول کیا گیا، نیا سال شروع ہونے والا ہے، انشاء اللہ سب ٹھیک ہوجائے گا،

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ملاقات میں کہا کہ وزیراعلیٰ پونے کے ناطے مجھ پر آپ کا استقبال کرنا فرض ہے، مجھے وزیراعظم کے آنے کا باضابطہ طور پرآگاہ نہیں کیا جاتا،میں 27 دسمبر کو اگر کراچی ہوتا ہو وزیراعظم کا ضرور استقبال کرتا، محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے ہمارا 27 دسمبر کو پنڈی میں جلسہ ہے، میں پی پی پی کا ادنی کارکن ہوں، اس لئے میں یہاں نہیں ہونگا، میں وزیراعظم سے درخواست کرونگا کہ وہ کراچی میں اجلاس 27 دسمبر کے بجائے کسی دوسرے دن کریں

  • 25 دسمبر مناتے وقت دل میں شرمندگی ہوتی ہے، حمزہ شہباز نے ایسا کیوں کہہ دیا

    25 دسمبر مناتے وقت دل میں شرمندگی ہوتی ہے، حمزہ شہباز نے ایسا کیوں کہہ دیا

    25 دسمبر مناتے وقت دل میں شرمندگی ہوتی ہے، حمزہ شہباز نے ایسا کیوں کہہ دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ احتساب کا دہرا نظام ہے، یہ کونسا نیا پاکستان ہے ؟ آج پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ملک میں مایوسیوں کے ڈیرے اور حکومت کے بلند و بانگ دعوے ہیں، اورنج لائن نہیں چل سکی، بی آرٹی منصوبے پر ابھی تک کھڈے ہیں، آج بھوک غریب آدمی کے دروازے پر دستک دے رہی ہے،

    حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا جی بھرا نہیں، گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا ارادہ ہے، یہ کیسا نیا پاکستان ہے جہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت بتائے 14 ماہ میں کونسا منصوبہ مکمل کیا ؟ ہواؤں کا رخ بدل کر پھر مسلم لیگ (ن) کی طرف ہو جاتا ہے۔

    حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ہم قائداعظم کا یوم پیدائش تو مناتے ہیں مگر ان کے فرمودات پر عمل نہیں کرتے، 25 دسمبر مناتے وقت دل میں شرمندگی ہوتی ہے، ہم قائد کے اصولوں پر عمل نہیں کرتے، بینظیرعظیم لیڈر تھیں، ہم سیاسی اختلاف میں محسنوں کو بھول جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں‌تا ہم پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہونے کی وجہ سے انکے پروڈکشن آرڈرجاری ہوتے ہیں اور وہ اسمبلی اجلاس میں شریک ہوتے ہیں.

    حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت پر رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،حمزہ شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی ،درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر رمضان شوگر ملز میں تحقیقات کا آغاز کیا، نیب نے رمضان شوگر ملز کے معاملے پر متعدد بار انکوائری کی مگر کچھ بھی نہیں ملا،تحصیل بھوانہ میں نالہ عوامی مفاد میں بنایا گیا تھا، صوبائی کابینہ اور صوبائی اسمبلی نے سیوریج نالے کی تعمیر کی منظوری دی تھی،حمزہ شہباز کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں،

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز میں شریک ملزم شہباز شریف کو پہلے ہی ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،حمزہ شہباز صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے اور گرفتاری سے ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے،حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے،

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

  • حکومت کا نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 لانے کا فیصلہ

    حکومت کا نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 لانے کا فیصلہ

    حکومت کا نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 لانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 لانے کا فیصلہ کیا ہے،وفاقی وزارت قانون نے سمری وزیر اعظم آفس بھجوا دی،کابینہ سے منظوری کے بعد نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 صدر مملکت کو بھیجا جائے گا،نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی سمری آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی،نیب ترمیمی آرڈیننس سمری کی منظوری کابینہ سے بذریعہ سرکولیشن بھی لی جاسکتی ہے

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    مجوزہ آرڈیننس کے مطابق نیب محکمانہ نقائص پرسرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا،ان ملازمین کےخلاف کارروائی ہوگی جن کےخلاف نقائص سے فائد اٹھانے کے شواہد ہوں،سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے گا،سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بیجا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہو سکے گی،نیب تحقیقات 3 ماہ میں مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا،نیب 50 کروڑ روپےسے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرسکے گا،ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج ،آئی پی اوز کے معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوجائے گا،

    بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

    نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

    قبل ازیں قومی احتساب آرڈیننس ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں تجویز کیا گیا کہ نیب صرف میگا کرپشن مقدمات کی تحقیقات کرے۔ ملزم کو نیب کی تحویل میں نہ دیا جائے۔ پلی بارگین کرنے والے کو جیل کی سزا نہیں ہونی چاہیے اور اسے الیکشن لڑنے کی بھی اجازت ہونی چاہیے۔ سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ بل میں مزید تجویز کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کو گرفتاری اور احتساب عدالت کو ضمانت کا اختیار نہیں، ملزم کو نیب کی تحویل میں بھی نہ دیا جائ, سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نےنیب ترمیمی بل منظورکرلیا

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع،نظر ثانی درخواست پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں‌ سماعت؟

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع،نظر ثانی درخواست پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں‌ سماعت؟

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع،نظر ثانی درخواست پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں‌ سماعت؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نظرثانی درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرلی۔ ذرائع رجسٹرار آفس کے مطابق وفاقی حکومت کی نظر ثانی درخواست کو رجسٹرڈ کر کے نمبر الاٹ کر دیا گیا، چیف جسٹس کی ہدایات پر نظر ثانی کو سماعت کے لیے لگایا جائے گا۔

    واضح رہے وزارت قانون کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فیصلے میں ایگزیکٹو کے اختیارات کو کم کر دیا گیا ہے، آرمی چیف کی مدت کا تعین وزیراعظم کا اختیار ہے اور قانون میں آرمی چیف کی مدت کا تعین کرنا ضروری نہیں، آرمی چیف کی مدت کا تعین کرنا آئین کے منافی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا قانون میں آرمی چیف کی مدت نہ ہونے کا مقصد یہ ہے کہ وزیراعظم جب چاہیں آرمی چیف کو ہٹا سکیں، عدالت اپنے 28 نومبر کے مختصر اور 16 دسمبر کے تفصیلی فیصلے پر نظر ثانی کرے، سپریم کورٹ ماضی میں ایڈیشنل اور ایڈہاک ججز کو بھی توسیع دیتی رہی ہے، عدالت نے ججز توسیع کیس کے فیصلوں کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا حکومت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوسری ٹرم کے لیے آرمی چیف بنانے کا فیصلہ ضمیر کے مطابق کیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ دائرہ اختیار سے باہر اور غیر قانونی ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلے میں آئین کے کئی نکات سے صرف نظر کیا گیا جبکہ فیصلے میں کئی سقم موجود ہیں۔ آرٹیکل 243 کی ذیلی شقوں کو ایک ساتھ پڑھا جانا چاہیے۔ عدالت روایات کو قانون میں بدلنے کے لیے زور نہیں دے سکتی۔ پارلیمنٹ نے 7 دہائیوں سے اس پہلو پر کھبی قانون سازی نہیں کی اور قانون نہ بنانے سے متعلق اپنا استحقاق استعمال کیا۔ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ آیا تو پاکستان کے دشمن بہت خوش ہوئے۔ 28 نومبر کے فیصلے پر نظر ثانی کر کے کالعدم قرار دیا جائے۔

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق کیس کات فیصلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق تفصیلی فیصلہ 43 صفحات پر مشتمل ہے،43صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا،چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نےاضافی نوٹ بھی لکھا

    صدر مملکت بھی بہترین نشانہ باز،آرمی چیف کے ہمراہ نشانہ بازی مقابلوں میں لیا حصہ

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہمارےسامنےمقدمہ تھاکہ کیاآرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کی جاسکتی ہے,آرمی چیف کی تقرری،ریٹائرمنٹ اورتوسیع کی تاریخ موجودہے,پہلی باریہ معاملہ اعلیٰ عدلیہ میں آیا،سماعت کے پہلے روز درخواست گزارعدالت میں پیش نہیں ہوا،قانون کے تحت جنرل کے رینک کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمریا مدت ملازمت نہیں دی گئی،درخواست گزاراگلی سماعت میں عدالت میں حاضرہوا،ادارہ جاتی پریکٹس کےتحت ایک جنرل 3 سال کی مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرڈہوتا ہے ,

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    اب معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے،منتخب نمائندےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کریں،یہ یاد رکھیں کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو قوم ترقی کرے گی، کیس کابنیادی سوال قانون کی بالادستی کاتھا،یہ معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے،اگر وفاقی حکومت قانون سازی نہ کرسکی تو جنرل باجوہ کی مدت 29نومبر 2019سے ختم ہوجائے گی, جنرل باجوہ کی مدت ختم ہوگئی تو صدر وزیراعظم کے مشورے پر نیا آرمی چیف لگائیں گے،

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلے کے آخر میں اضافی نوٹ لکھا،چیف جسٹس نے 1616میں چیف جسٹس آف انگلینڈ کے فیصلے کا ریفرنس دیا، چیف جسٹس نے لکھا کہ آرمی چیف کی ملازمت کے قواعد بنانے سے بہت سی تاریخی غلطیوں کو درست کیا جاسکتا ہے،قواعد بنانے سے عوام کے منتخب نمائندوں کا اقتدار اعلیٰ مضبوط ہوگا

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے، کیا کہا؟

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں سپریم کورٹ نے چھ ماہ توسیع کر دی ہے،چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آرٹیکل 243 بی کا جائزہ لیا،حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع آرٹیکل 243 فور بی کے تحت کی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جمع کرایا گیا،ہمارے سامنے یہ سوال آیا کہ کیا توسیع دی جاسکتی ہے یا نہیں،آرمی ایکٹ اور اس کے رول کا جائزہ لیا،اٹارنی جنرل نے عدالتی سوالوں کا جواب دیا، دستاویزات کے مطابق پاک آرمی کا کنٹرول وفاقی حکومت سنبھالتی ہے،

    بہت ہو گیا،اب ہو گی قانونی کاروائی، مگر کس کیخلاف، فروغ نسیم پھٹ پڑے

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع،وزیراعظم نے کیا کہا تھا؟ اٹارنی جنرل نے اندر کی بات بتا دی

    عدالت نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کا تقرر صدر وزیراعظم کی مشاورت سے کرتا ہے،آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی کے حوالے سے قانون خاموش ہے،حکومت نے مسلح افواج سے متعلق قوانین میں ترامیم کیلئے6 ماہ کا وقت مانگا،ہم معاملہ پارلیمنٹ اور حکومت پر چھوڑتے ہیں،توسیع کےمعاملےکوقانون سازی مکمل ہونے کے بعد دیکھا جائے گا،

    سپریم کورٹ نے درخواست گزار حنیف راہی کی پٹیشن خارج کرتے ہوئے نمٹا دی.

  • سمندری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک بحریہ متحرک، کتنے میزائلز کا کئے کامیاب مظاہرے؟

    سمندری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک بحریہ متحرک، کتنے میزائلز کا کئے کامیاب مظاہرے؟

    سمندری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک بحریہ متحرک، کتنے میزائلز کا کئے کامیاب مظاہرے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کئے، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف میزائلز کی فائرنگز کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے ۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر مزائل فائر کیا جبکہ زیر سمندر روائیتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا۔ علاوہ ازیں مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کئے گئے۔ فائر کئے گئے مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تلف میزائلز کی فائرنگ کے یہ کامیاب تجربات پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

    پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

  • پولیو مہم کے باوجود پولیو کے کیسز میں اضافہ، کتنے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی؟ حکام پریشان

    پولیو مہم کے باوجود پولیو کے کیسز میں اضافہ، کتنے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی؟ حکام پریشان

    پولیو مہم کے باوجود پولیو کے کیسز میں اضافہ، کتنے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی؟ حکام پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید2 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارلحکومت پشاور میں 15 ماہ کے بچے، اور17 ماہ کی بچی میں پولیووائرس کی تصدیق ہونے سے خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثربچوں کی تعداد 81 ہوگئی،رواں سال ملک بھرمیں پولیو کیسز کی تعداد 115 ہوگئی،

    محکمہ صحت خیبر پختونخوانے پولیو مہم کے دوران 5نقائص کی نشاندہی کردی،خیبر پختونخوامیں پولیو مرض کےاضافے کی بڑی وجہ پولیو عملہ قراردیا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ عملے کی جانب سے انکارکرنے والے والدین کی جعلی مارکنگ کی گئی ،ویکسی نیشن کیلئےزبردستی اقدام،مشروط سودہ بازی اورعلاقوں تک رسائی بھی وجوہات میں شامل ہیں، خیبر پختونخوا میں 2018 کے دوران 8 اور2019 میں 75 نئے کیسزسامنےآچکے ،پولیو مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے بنوں اور لکی مروت ہیں،بنوں اور ڈی آئی خان میں 24،24، شمالی وزیرستان میں 8 اورتورغر میں 7 کیسزرپورٹ ہوئے.

    صوبہ خیبر پختونخوا میں تقریباً 79 ہزار والدین ہی انسداد پولیو مہم میں بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 79 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں اس سال کے اختتام تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    رواں برس صوبے میں 79 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ،پشاور میں 42بچوں کے والدین کا انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکیا،مردان میں8ہزار722اورکرم میں6ہزار504بچوں کے والدین نے انکار کیا،شمالی وزیرستان سے 6 ہزار 343 اورصوابی سے 3ہزار 470 بچوں کے والدین نے انکار کیا،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    خیبرپختونخوامیں انسدادپولیو مہم کے دوران 67 لاکھ 47 ہزاربچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا،ایک لاکھ 61 ہزار بچے مختلف وجوہات کی بنا پر حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہے،82ہزار سےزائدبچے 3روزہ انسدادپولیومہم کےدوران گھروں میں موجودنہیں تھے

    خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ماشوخیل واقعہ میں بے بنیاد منفی پروپیگنڈے نے پولیو پروگرام کو شدید دھچکا پہنچایا۔ پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت نے باعث ایک بار پھر علما کرام اور اسکالرز سے تعاون مانگ لیا .

     

  • سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،بڑا شہر تباہی سے بچ گیا، کتنے دہشت گرد گرفتار ہوئے؟

    سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،بڑا شہر تباہی سے بچ گیا، کتنے دہشت گرد گرفتار ہوئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حساس اداروں نےالقاعدہ سے تعلق رکھنے والے 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی کے مطابق حساس ادارے کئی ماہ سے دہشتگردوں کے متعلق معلومات جمع کررہے تھے ،دہشتگردافغانستان میں القاعدہ کی مرکزی قیادت کوفنڈز بھی بجھواتے رہے،دہشتگردوں نےحال ہی میں کراچی سےگوجرانوالہ میں نیٹ ورک منتقل کیاتھا،

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردگوجرانوالہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے،گرفتاردہشت گردوں میں عاصم اکبر ، عبداللہ عمیرشامل ہیں،گرفتاردہشتگردوں میں احمدعرف قاسم،محمد یوسف اورمحمدیعقوب شامل ہیں،

    سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ، لٹریچر بھی برآمد کیا اور انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.

    واضح رہے کہ رواں ماہ دسمبر میں پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی نے علی پوربائی پاس روڈ کے قریب کارروائی کی ہے اور 2دہشت گرد گرفتار کئے تھے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد اور نقدی برآمد ہوئی ہے،

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،  گرفتار ہونے والے دو مبینہ دہشتگردوں کی شناخت اختر عالم اور حسین احمد کے ناموں سے ہوئی،جن کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ، ایک پسٹل اور دہشتگردی کے منصوبہ میں استعمال کی جانے والی رقم بھی برآمد ہوئی،گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرریے تھے.

    قبل ازیں گزشتہ ماہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتارکیا،،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے،

    قبل ازیں پنجاب کے ضلع بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے، گرفتاردہشت گردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے 13 ستمبر کو جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا تھا.