Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس میں کس کس کے نام شامل، پیپلز پارٹی پریشان

    خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس میں کس کس کے نام شامل، پیپلز پارٹی پریشان

    خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس میں کس کس کے نام شامل، پیپلز پارٹی پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے خورشید شاہ کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کیا ہے، ریفرنس میں خورشید شاہ کیساتھ انکی بیگمات ناز بی بی اور طلعت بی بی بھی شامل ہیں۔ ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ، زیرک شاہ، بھتیجے صوبائی وزیر اویس شاہ کے نام بھی ریفرنس میں شامل ہیں۔

    نیب ریفرنس میں خورشید شاہ کے بھتیجے جنید قادر شاہ بھی شامل ہیں، ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی چھ سو ایکڑ زرعی زمین، پلاٹس، بنگلے اور بینک بیلنس ظاہر کیا گیا ہے، ریفرنس میں خورشید شاہ کے دوست نثار پٹھان، بیٹے زوہیب میر، ثاقب رضا اور محمد شعیب پٹھان شامل ہیں۔ خورشید شاہ کیخلاف ریفرنس میں رحیم بخش اعوان انکے بیٹے محمد ثاقب اعوان، دوست ٹھیکیدار اکرم خان کا نام بھی شامل ہے،جیکب آباد سے گرفتار عبدالرزاق بہرانی اور کراچی سے تعلق رکھنے والے سیّد خالد حسین بھی ریفرنس میں شامل ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے وکیل مکیش کارڑا کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں زرعی زمینوں، بنگلے اور پلاٹس کی قیمت کا غلط تعین کیا گیا ہے، پندرہ، بیس سال پہلے خریدی جانے والی زمینوں کی قیمت آج کے حساب سے لگائی گئی ہے۔ نیب ریفرنس میں خورشید شاہ کے بنگلے کی قیمت بہت زیادہ دکھائی گئی ہے، پندرہ سال قبل خریدے گئے زیورات انکم ٹیکس میں ظاہر کئے گئے ہیں، زیورات کی قیمت آج کے حساب سے لگائی جارہی ہے۔

    مکیش کارڑا کا مزید کہنا تھا کہ خورشید شاہ نے زمین، جائیداد، طلائی زیورات سب کچھ انکم ٹیکس میں ظاہر کیا ہے، نیب ریفرنس میں اعداد شمار غلط بیان کئے جارہے ہیں، احتساب عدالت میں ریفرنس کے خلاف بھرپور جواب دیں گے۔

    ریفرنس سکھر کی احتساب عدالت نے سماعت کیلئے منطور کرلیا۔ سماعت کیلئے احتساب عدالت کے جج امیر علی مھیسر نے 24 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی،  عدالت میں نیب پراسیکیوٹر زبیر ملک اور رباط گھمرو نے ریفرنس پیش کیا۔

    دوسری جانب خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار کارڑا نے بھی احتساب عدالت میں پیش ہو کر خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کیلئے پچاس لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کر دیئے،

    قبل ازیں نیب نے خورشید شاہ کو رہا کرنے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔نیب کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خورشید شاہ کو رہا کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، خورشید شاہ کی رہائی سے متعلق نیب سکھر عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    واضح رہے کہ احتساب عدالت سکھر نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے آمدن سے زائد اثاثہ بنانے کے معاملے پر منگل کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔احتساب عدالت سکھر نے خورشید شاہ کو50لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.

    قبل ازیں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سمیت تمام اداروں سے تعاون کرتارہوں گا،ملک میں انصاف ہوتارہاتو ملک کوترقی ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا،32سالہ سیاسی زندگی متاثر ہوئی اب چاہتاہوں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے۔

  • بھارت نے کاروائی کی تو بھر پور جواب دیں گے، وزیراعظم کا ایک بار پھر عزم، دیا دنیا کو اہم پیغام

    بھارت نے کاروائی کی تو بھر پور جواب دیں گے، وزیراعظم کا ایک بار پھر عزم، دیا دنیا کو اہم پیغام

    بھارت نے کاروائی کی تو بھر پور جواب دیں گے، وزیراعظم کا ایک بار پھر عزم، دیا دنیا کو اہم پیغام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں بھارت ہندووتوا بالادستی کے ساتھ ہندوراشٹراکی طرف بڑھ رہاہے،بھارت میں ہندووتوا،فاشسٹ نظریات کا غلبہ ہوتا جارہا ہے، متنازع قانون کے خلاف بھارت کے حق پسند احتجاج کررہے ہیں،بھارت میں احتجاج اب ایک تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے.

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوجوں کا محاصرہ جاری ہے،کشمیر میں کرفیو اٹھانے کے بعد خونی فسادات کا خدشہ ہے،بھارت میں بڑھتے مظاہروں کے ساتھ پاکستان کیلیےخطرات بڑھ رہے ہیں،ہم عالمی برادری کو بھارتی رویے سے متعلق متنبہ کررہے ہیں،بھارتی آرمی چیف کےبیانات خدشات میں اضافہ کررہےہیں،بھارت نےداخلی انتشارسے توجہ ہٹانے کیلیے پاکستان کے خلاف کارروائی کی توبھرپورجواب دیں گے، جارحیت کی صورت میں منہ توڑجواب کےعلاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا،

  • سرکاری خرچ پر ایک سے زیادہ عمرہ و حج کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

    سرکاری خرچ پر ایک سے زیادہ عمرہ و حج کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

    سرکاری خرچ پر ایک سے زیادہ عمرہ و حج کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے وزارت مذہبی امور اور باہمی ہم آہنگی کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری اخراجات پر ایک سے زیادہ بار حج اور عمرہ ادا کرنے والے سرکاری عہدیداروں سے رقم کی وصولی کی جائے.

    ذیلی کمیٹی کا اجلاس اس کے کنوینئر نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا۔ انہوں نے ایک فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں مذکورہ وزارت کے اُن عہدیداروں کے نام شامل ہیں جو ایک سے زیادہ بار حج یا عمرہ پر گئے ۔اگر وزارت مذہبی امور کے کسی بھی افسر نے ایک سے زیادہ بار حج اور عمرہ کیا ہے تو اس سے رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے ،مزید حج اور عمرہ کیلئے بلیک لسٹ نجی ٹور آپریٹرز کی فہرست تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ،ان نجی آپریٹرز کے اخراجات کی حد مقرر کی جائے ،تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک سے زائد بار حج اور عمر ہ کرنے والوں سے پیسے واپس لئے جائیں گے۔

  • مریم نواز ان ای سی ایل، کب ہو گی درخواست پر سماعت؟ اہم خبر

    مریم نواز ان ای سی ایل، کب ہو گی درخواست پر سماعت؟ اہم خبر

    مریم نواز ان ای سی ایل، کب ہو گی درخواست پر سماعت؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز شریف کا نام ای سی سے نکالنے کیلئے دائر دوسری درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 23 دسمبر کو سماعت کرے گا ،درخواست میں وزارت داخلہ اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ھے.

    مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔

    لیگی رہنما مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اُن کے والد نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اور انہیں اپنے والد کی صحت کے بارے میں تشویش ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عدالت نے حکومت کو سات دن میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جو ختم ہوچکا ہے۔

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ حکومت کے پاس جائیں اور کابینہ اس پر فیصلہ کرے تو پھر عدالت آنا چاہیے تھا،جس پر مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کے معاملے میں یہ ساری چیزیں سامنے آئیں، حکومت نےنام نہیں نکالا،ایک مخالف جماعت حکومت میں ہے وہ کبھی بھی جانے کی اجازت نہیں دے گی جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کس طرح پیش گوئی کر سکتے ہیں کہ حکومت اجازت نہیں دےگی ؟

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، اجلاس میں مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق تذکرہ ہوا،کابینہ ارکان کی اکثریت کی مریم نوازکوملک سے باہرجانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی ،وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نوازکو باہربھیجنے کی مخالفت کی ،ارکان کی اکثریت نے ان سے اتفاق کیا.

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری کا کہنا ہے کہ پہلے شہبازپھرنواز اب پتہ چلا ہے مریم نواز بھی مائنس ہونے جارہی ہیں،پنجاب کے آصف زرداری ملک سے باہر چلے گئے ہیں،پاکستان میں عمران خان کے قد جیسا لیڈر موجود نہیں ہے

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مفرور بیٹے والد کی عیادت کیلیے پاکستان نہیں آئے،مریم نواز کو باہر جانے کی ضرورت کیا ہے؟مفرور بیٹے نوازشریف کے پاس ہیں

  • ہائی پروفائل کیس میں وعدہ معاف گواہوں کو دھمکیاں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ہائی پروفائل کیس میں وعدہ معاف گواہوں کو دھمکیاں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ہائی پروفائل کیس میں وعدہ معاف گواہوں کو دھمکیاں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی کیس کےوعدہ معاف گواہوں کوجان سےمارنےکی دھمکیاں ملنےکاانکشاف ہوا ہے،نیب نے ایل این جی کیس کے وعدہ معاف گواہوں کےلیےسیکیورٹی مانگ لی،گواہوں کی سیکیورٹی کیلیےسیکریٹری داخلہ،چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ دیا گیا

    آئی جی اسلام آباد اور آئی جی سندھ سے بھی سیکیورٹی دینے کی درخواست دی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ وعدہ معاف گواہ زبیر صدیقی اور مبین صولت کی جان کو خطرہ ہے،دونوں افراد ہائی پروفائل کیس میں وعدہ معاف گواہ ہیں،کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل ملزم نامزد ہیں.

    ایل این جی کیس میں نیب نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا، نیب کے عدالت میں جمع کرایاگیاجواب 390 صفحات پرمشتمل ہے، نیب نے مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت مسترد کرنےکی استدعا کر دی، نیب نے اپنے جواب میں کہا کہ مفتاح اسماعیل ضمانت کےحق دارنہیں،

    واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں نیب نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو گرفتار کر رکھا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، مفتاح اسماعیل نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا، نیب نے آج جواب جمع کروا دیا ہے.

  • ن لیگی رہنما کی ضمانت کی نیب نے عدالت میں کی مخالفت، کہا ضمانت کے حقدار نہیں

    ن لیگی رہنما کی ضمانت کی نیب نے عدالت میں کی مخالفت، کہا ضمانت کے حقدار نہیں

    ن لیگی رہنما کی ضمانت کی نیب نے عدالت میں کی مخالفت، کہا ضمانت کے حقدار نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی کیس میں نیب نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا، نیب کے عدالت میں جمع کرایاگیاجواب 390 صفحات پرمشتمل ہے، نیب نے مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت مسترد کرنےکی استدعا کر دی، نیب نے اپنے جواب میں کہا کہ مفتاح اسماعیل ضمانت کےحق دارنہیں،

    واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں نیب نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو گرفتار کر رکھا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، مفتاح اسماعیل نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا، نیب نے آج جواب جمع کروا دیا ہے.

    نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد  ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے،

  • پاکستانی اعلیٰ حکام کے واٹس ایپ ہیکنگ کے پیچھے کون ؟برطانوی اخبار نے کیا اہم انکشاف

    پاکستانی اعلیٰ حکام کے واٹس ایپ ہیکنگ کے پیچھے کون ؟برطانوی اخبار نے کیا اہم انکشاف

    پاکستانی اعلیٰ حکام کے واٹس ایپ ہیکنگ کے پیچھے کون ؟برطانوی اخبار نے کیا اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیکنالوجی سے پاکستانی حکام کے واٹس ایپ کی ہیکنگ کے حوالہ سے برطانوی اخبارنے رپورٹ جاری کر دی، دی گارڈین نے رپورٹ میں کہا کہ اسرائیلی کمپنی این ایس او کی ٹیکنالوجی نے 2 درجن پاکستانی سرکاری حکام کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا،ممکن ہے کہ پاکستان کا روایتی حریف بھارت اس سازش کے پیچھے ہو.

    برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق رواں برس کے اوائل میں اسرائیلی کمپنی این ایس او کی بنائی گئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کم از کم دو درجن پاکستانی سرکاری حکام کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جن پاکستانی حکام کے موبائل فون کو نشانہ بنایا گیا ان میں بیشتر وزارت دفاع اور انٹیلی جنس کے عہدیدار تھے۔

    قبل ازیں گزشتہ روزپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان سمیت دنیا میں واٹس ایپ صارفین پر ہیکنگ کے حملوں کا معاملہ واٹس ایپ انتظامیہ کے سامنے اٹھایا ہے۔پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف واٹس ایپ انتظامیہ سے ہیکنگ کا شکار ہونے والے پاکستانی صارفین کی تفصیلات مانگی ہیں، بلکہ یہ بھی پوچھا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ نے مستقبل میں ہیکنگ کے ایسے واقعات کے تدارک کے لیے کیا تدابیر اختیار کی ہیں۔پی ٹی اے نے لوگوں کو واٹس ایپ اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ ہیکنگ سے بچنے کے لیے اپنے موبائل فون کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ نومبر میں پاکستانیِ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سینیئر حکومتی اہلکار جو کہ حساس عہدوں پر فائز ہیں وہ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ پر سرکاری دستاویزات نہ بھیجیں، اپنے واٹس ایپ کو تازہ ترین اپ ڈیٹ کے ساتھ استعمال کریں اور 10 مئی 2019 سے پہلے خریدے گئے اپنے فون کا استعمال ترک کریں.

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    پی ٹی اے حکام نے وٹس ایپ سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ اس حوالے سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال کریں جبکہ متاثر ہونیوالے پاکستانی صارفین پی ٹی اے کو شکایت درج کروائیں.

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

    ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز

    دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی انسٹینٹ میسیجنگ ایپ ‘واٹس ایپ’ میں ایک نئے کمال کے کال ویٹنگ فیچر کو شامل کر دیا گیا ہے ۔

    فیس بک کی دوستی، عاشق نے محبوبہ کی خاطر ہاتھ کاٹ ڈالا، محبوبہ کے ساتھ پھر کیا کیا؟ پڑھیے

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اس کے ذریعے اب واٹس ایپ پر کال کے دوران دیگر کال آنے پر صارف کو کال ویٹنگ نوٹیفکیشن ملنے لگے گا واٹس ایپ پر اب تک کال کے دوران آنے والی دوسری کال کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملتا تھا والي نئے کال ویٹنگ فیچر کو واٹس ایپ پر استعمال کرنے کیلئے یوزر کو گوگل پلے سٹور پر جاکر واٹس ایپ کو لیٹیسٹ ورژن 2.19.357 ميں ايڈٹ کرنا ہوگا۔

    یادرہےکہ واٹس ایپ مسلسل کئی دنوں اپنے پرانے فیچرزتبدیل کرکے نئے شامل کررہا ہے،یہی وجہ ہے کہ اس وقت سوشل میڈیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ذریعہ بھی واٹس ایپ بن گیا ہے

  • ایف اے ٹی ایف کا ڈومور،کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کاروائی کی جائے؟ بڑا مطالبہ کردیا

    ایف اے ٹی ایف کا ڈومور،کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کاروائی کی جائے؟ بڑا مطالبہ کردیا

    ایف اے ٹی ایف کا ڈومور،کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کاروائی کی جائے؟ بڑا مطالبہ کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوایف اے ٹی ایف کا150سوالات پرمشتمل سوال نامہ موصول ہو گیا،سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں،ایف اےٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کوسزادلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے،

    ایف اے ٹی ایف کی جانب سے سوال نامہ پاکستان کی3دسمبرکوجمع کرائی گئی رپورٹ کے جواب میں بھیجا گیا ہے،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کوسوال نامہ20دسمبرکوارسال کیا تھا جو موصول ہو گیا،پاکستان ایف اے ٹی ایف کے سوالات پر جواب 8 جنوری  تک جمع کراسکے گا.

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے 40 اہداف کے حصول پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے بعد سوالنامہ بھیجا، پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پرپیشرفت دکھائی، 4 اہداف کےحصول پرطریقہ کاروضع کردیا گیا،

    پاکستان نے مالیاتی اداروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا، پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیش رفت کی، بے نامی داروں کے خلاف کارروائی میں بھی بہتری کی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔

    وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان 2020 میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بالخصوص  آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے،

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

    واضح رہے ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معانت کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ہے۔اس تنظیم نے 18 اکتوبر کو 4 ماہ کی مہلت دہتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ فروری 2020 تک ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرے کیونکہ اس وقت تک پاکستان ’گرے لسٹ‘ میں ہی موجود رہے گا۔ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ کن اجلاس جنوری میں ہوگا۔21 جنوری سے شروع ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی گرے لسٹ کے نکلنے کے بارے میں فیصلہ ہو گا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا تونسہ کو بڑا تحفہ، کتنے منصوبوں کا کیا افتتاح؟

    وزیراعلیٰ پنجاب کا تونسہ کو بڑا تحفہ، کتنے منصوبوں کا کیا افتتاح؟

    وزیراعلیٰ پنجاب کا تونسہ کو بڑا تحفہ، کتنے منصوبوں کا کیا افتتاح؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے تونسہ کی تعمیروترقی کیلئے بڑاپیکج دے دیا، تونسہ میں 2 ارب 94 کروڑکے 13 منصوبوں کاافتتاح اورسنگ بنیاد رکھا گیا .اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقےبھی آج ترقی کےسفرمیں شامل ہوچکے ہیں سابق ادوارمیں جنوبی پنجاب کے فنڈزدیگرمنصوبوں پرخرچ ہوئے، اب ترقی سےمحروم علاقوں کو آگے لے کرجائیں گے، پنجاب کےہرعلاقےمیں ترقی کےثمرات پہنچیں گے،

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی عزت ہماری عزت ہے، کارکنوں کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے۔ عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، تبدیلی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی.پنجاب کے ہر شہر میں جا کر زمینی حقائق کا خود جائزہ لوں گا پنجاب میں بہترین انتظامی ٹیم کام کررہی ہے پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کی عزت ہماری عزت ہے پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کے جائز مسائل حل کیے جائیں گےعوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں اورخدمت کرتے رہیں گے

    وزیراعلیٰ نےتونسہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کاسنگ بنیادرکھا،100کنال پرمشتمل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ30کروڑروپےکی لاگت سےتعمیرہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب نےتونسہ شہرکی خوبصورتی کےمنصوبےکاسنگ بنیادرکھا،تونسہ شہرکی خوبصورتی پر62کروڑ 74لاکھ روپےکی لاگت آئے گی

  • نارووال اسپورٹس کمپلیکس مقدمہ کہاں منتقل کر دیا گیا؟ احسن اقبال پریشان

    نارووال اسپورٹس کمپلیکس مقدمہ کہاں منتقل کر دیا گیا؟ احسن اقبال پریشان

    نارووال اسپورٹس کمپلیکس مقدمہ کہاں منتقل کر دیا گیا؟ احسن اقبال پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال کےخلاف نارووال اسپورٹس کمپلیکس مقدمہ گوجرانوالہ سےاسلام آبادمنتقل کر دیا گیا، چیئرمین نیب نےسیکشن16اے کے تحت مقدمہ احتساب عدالت اسلام آبادبھیج دیا،نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس کاریکارڈاحتساب عدالت اسلام آبادمنتقل کردیا،عدالت نےسابق ڈی جی اسپورٹس بورڈاخترنوازسمیت 3ملزمان کوطلب کرلیا

    نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ کا 30 کروڑ کا پروجیکٹ 3 ارب تک کیسے پہنچا نیب نے احسن اقبال کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، نیب پنڈی کو دستاویزات موصول ہو گئی ہیں اس میں ایف آئی اے بھی تحقیقات کر رہا تھا، نیب نے تحقیقاتی رپورٹ تحویل میں لے لی، 30 کروڑ کا پروجیکٹ 3 ارب تک کیسے پہنچا اس میں بے ضابچگیاں ہوئیں، نیب نے بیان بھی قلمبند کر لئے احسن اقبال کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی نیب نے حاصل کر لی ہیں

    اکاؤنٹس میں احسن اقبال کے تین بیٹوں، بیٹی اور اہلیہ کی تفیصلات نیب پنڈی کو موصول ہو چکی ہیں. پروجیکٹ کے حوالے سے ایف آئی اے میں جاری تحقیقات نیب نے اپنے سپرد لینے کا فیصلہ کیا ہے.

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے گزشتہ برس اپریل میں نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ منصوبہ بناتے وقت سیکیورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے ۔ چیئرمین نیب نے اس بات کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی تھی کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو نارووال ا سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟.

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے ان سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی.دوسری جانب رواں سال جولائی میں وزیراعظم کے قائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوا تھا، دستاویز کے مطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو70ارب کانقصان پہنچایا، احسن اقبال کے خلاف مبینہ کرپشن کاکیس وفاقی وزیر مواصلات مرادسعیدکی جانب سے بھیجاگیا تھا.

    مسلم لیگ ن کی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب ثابت کرے پہلی بارایم این اے بناتو اس وقت اثاثے زیادہ تھے یا آج؟ میڈیا میں کردار کشی کے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوں گے نہ حفاظتی ضمانت کرائیں گے ،عمران خان کی فرعونیت کا مقابلہ کریں گے،جیلیں ہمیں اپنے مقصد اور جدوجہد سے نہیں روک سکتیں،نیب اور ایجنسیز کو کہتا ہوں ایک روپے کی خردبرد ثابت کر دیں مان جاوں گا