Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پی پی رہنماؤں کے خلاف اقامہ کیس کی سماعت، عدالت نے دیا بڑا حکم

    پی پی رہنماؤں کے خلاف اقامہ کیس کی سماعت، عدالت نے دیا بڑا حکم

    پی پی رہنماؤں کے خلاف اقامہ کیس کی سماعت، عدالت نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی رہنماوَں کےخلاف اقامہ رکھنےسےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے فریال تالپوراورسہیل انورسیال کےوکلاکو10روزمیں تحریری دلائل جمع کرانےکاحکم دے دیا، ناصر شاہ، منظور  وسان اوردیگرکونااہل قراردینےکی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    عدالت نے کہا کہ جتناجلدی ہوسکےتحریری دلائل جمع کرائیں پھردرخواستوں پرفیصلہ کریں گے،فریال تالپور ،منظور وسان ،سہیل انورسیال اوردیگرپراقامےظاہرنہ کرنےکاالزام ہے

     

    سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 13دسمبر تک ملتوی کردی.

    تحریک انصاف کے وکیل  کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست اقامہ ظاہر نہ کرنے سے متعلق ہے، سیکرٹری سندھ اسمبلی نے خط لکھا ہے کہ فریال تالپور کی نااہلی کا کیس نہیں بنتا، سیکرٹری سندھ اسمبلی کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،

    فریال تالپور کو ہم یہ چیز نہیں دے سکتے، جیل حکام نے کیا انکار

     

    فریال تالپور نے جیل سے باہر جانے کے لئے کیا عدالت سے رجوع

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے کتنا قرض منظور کر لیا؟ اہم خبر

    آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے کتنا قرض منظور کر لیا؟ اہم خبر

    آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے کتنا قرض منظور کر لیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت 45 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دے دی۔ رقم فوری پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔ جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عمل پیرا ہے، اس کے مثبت نتائج واضح ہیں، پاکستان نے معاشی نظم و ضبط قائم کیا، قرض کی دوسری قسط کی منظوری معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے اعلامیہ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف پر عمل درآمد تیز کرے گا، منی لانڈرنگ کے فریم ورک پر پیش رفت تیز کی جائے گی۔ آئی ایم ایف معاشی اصلاحات اور سٹیٹ بینک کو فیصلوں میں خود مختاری کی حمایت کرے گا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی بھی تعریف کی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے توانائی اصلاحات میں بہتری دکھائی جس سے نقصانات کی شرح کم ہوئی، توانائی کے شعبے میں خسارے محدود کیے اور وصولیاں بہتر کیں۔ آئی ایم ایف بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی حکومت کفایت شعاری پر مبنی اخراجات کی پالیسیاں بنائے گی، ٹیکس اصلاحات کے سلسلے میں ٹیکس کی چھوٹ اور خامیوں کے خاتمے کی بھی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا دوست ملک کے سربراہ سے اچانک رابطہ

    وزیراعظم عمران خان کا دوست ملک کے سربراہ سے اچانک رابطہ

    وزیراعظم عمران خان کا دوست ملک کے سربراہ سے اچانک رابطہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہان کو فون کیا ہے، دونوں رہنماؤن کے مابین ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا.

    اماراتی میڈیا کے مطقبق ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں خطے اور عالمی امور کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

    قبل ازیں سات نومبر کو بھی دونوں رہنماؤں میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا،وزیراعظم عمران خان نے عرب امارات کے ولی عہد سے کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی اور کشمیر میں کرفیو کے بارے میں آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی تعلقات میں مضبوطی کا اعادہ کیا گیا،

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اماراتی ولی عہد سے ایسے وقت میں رابطہ کیا جب ملائیشا میں کانفرنس جاری ہے اور پاکستان نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا ہے، سعودی عرب نے بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کی

  • مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز ایک بار پھر امید سے ہیں، مریم نواز نے ایک بار پھر اس امید سے ہیں کہ انہیں والد کی عیادت کے لئے لندن جانے دیا جائے گا، مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ہے عدالتی حکم پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا تا ہم کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کر لیا، مریم نواز کا ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے لئے کابینہ کمیٹی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کی تھی.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی اجازت نہیں دے گی مریم نواز متوقع فیصلے سے باخبر ہیں اور اس لئے مریم نواز نے حکومت کی ایک اتحادی جماعت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی کے متوقع فیصلے کے خلاف مریم نواز سابق وزیراعظم چوھدری شجاعت حسین سے کسی ذرائع سے رابطہ کریں گی اور درخواست کریں گی کہ وہ ای سی ایل سے نام نکلوانے میں کردار ادا کریں،

    باغی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لندن جانے کے بعد مسلم لیگ ق کے صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر بھی لندن گئے تھے جہان ان کی ن لیگی رہنماؤں سے مختلف خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں، نواز شریف کے باہر جانے میں بھی چوھدری شجاعت نے اہم کردار ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت بیرون ملک جانے دے.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کابینہ کمیٹی کے متوقع فیصلے کے خلاف عدالت جانے کی بھی تیاری کر لی ہے،اس حوالہ سے قانونی کمیٹی کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ہوم ورک مکمل کر لیں‌جس روز کابینہ کمیٹی کا فیصلہ آئے گا اگلے 24 گھنٹوں میں اسے عدالت میں چیلنج کر دیا جائے گا.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ حکومت کے پاس جائیں اور کابینہ اس پر فیصلہ کرے تو پھر عدالت آنا چاہیے تھا،جس پر مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کے معاملے میں یہ ساری چیزیں سامنے آئیں، حکومت نےنام نہیں نکالا،ایک مخالف جماعت حکومت میں ہے وہ کبھی بھی جانے کی اجازت نہیں دے گی جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کس طرح پیش گوئی کر سکتے ہیں کہ حکومت اجازت نہیں دےگی ؟

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، اجلاس میں مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق تذکرہ ہوا،کابینہ ارکان کی اکثریت کی مریم نوازکوملک سے باہرجانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی ،وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نوازکو باہربھیجنے کی مخالفت کی ،ارکان کی اکثریت نے ان سے اتفاق کیا.

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری کا کہنا ہے کہ پہلے شہبازپھرنواز اب پتہ چلا ہے مریم نواز بھی مائنس ہونے جارہی ہیں،پنجاب کے آصف زرداری ملک سے باہر چلے گئے ہیں،پاکستان میں عمران خان کے قد جیسا لیڈر موجود نہیں ہے

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مفرور بیٹے والد کی عیادت کیلیے پاکستان نہیں آئے،مریم نواز کو باہر جانے کی ضرورت کیا ہے؟مفرور بیٹے نوازشریف کے پاس ہیں .

  • بھارت نے حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف کونسا اقدام اٹھا لیا؟ شیخ رشید بول پڑے

    بھارت نے حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف کونسا اقدام اٹھا لیا؟ شیخ رشید بول پڑے

    بھارت نے حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف کونسا اقدام اٹھا لیا؟ شیخ رشید بول پڑے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اورافواج ایک ہی پیج پرہیں،مشرف کیخلاف فیصلہ قابل قبول نہیں،ناانصافی پرمبنی غیردانشمندانہ فیصلہ سنایاگیا،بھارت میں جوحالات ہیں اس سے توجہ ہٹانے کیلئےبھارتیوں نے پاکستان پرکیمرے لگا دیے،آرمی میں جوتجسس اورافسوس محسوس کررہے ہیں ہماری حکومت اسے بہتری میں لیکرجائے گی،پاکستان میں کوئی بین الاقوامی ایجنڈہ کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔ پاکستان کی سرحد پہ کشیدگی پیدا ہورہی ہے۔ جو حالات بنائے جارہے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہیں۔

    قبل زیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں ایل ایل ون سمیت سی پیک کے تحت پاکستان ریلوے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کے آنے سے سی پیک کے تحت منصوبوں کو تقویت ملے گی۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کے دوران کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان ریلوے کے لئے ایک اہم منصوبہ ایم ایل ون ہے جو 14 سال بعد ایک حقیقی شکل اختیار کر گیا ہے، ایم ایل ون کی تکمیل کے بعد ، ٹریک پرحد رفتار65سے 105کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 120ـ160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی، 2025 تک مال بردار نقل وحمل 6 سے 35 ٹن تک بڑھ جائے گی اور مال بردار نقل و حمل میں ریلوے کا حصہ بڑھ جائے گا۔

    وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل این ون منصوبہ مکمل ہونے کے بعد راولپنڈی اور کراچی کے سفر کا دورانیہ دس گھنٹے ہو جائے گا، راولپنڈی اور لاہور کا دورانیہ اڑھائی گھنٹے ہو جائے گا جبکہ لاہور اور کراچی کا دورانیہ آٹھ گھنٹے رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ریلوے ٹریک کی لمبائی تقریبا 1800 کلومیٹر ہوگی اور نیا سگنلنگ سسٹم لگایا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ نئے ٹریک پر کوئی کراسنگ نہیں ہوگی اور ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل کے بعد ریلوے کے تمام موجودہ کراسنگز کو ختم کردیا جائے گا.

  • پرویز مشرف کو سزا، فاروق ستار کا جج کو چیلنج ،کیا مظاہرے کا اعلان،کس کس کو دعوت دے دی؟

    پرویز مشرف کو سزا، فاروق ستار کا جج کو چیلنج ،کیا مظاہرے کا اعلان،کس کس کو دعوت دے دی؟

    پرویز مشرف کو سزا، فاروق ستار کا جج کو چیلنج ،کیا مظاہرے کا اعلان،کس کس کو دعوت دے دی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے کی وجہ سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کو ہم نہ انصافی قرار دیتے ہیں۔ پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ متصبانہ ہے .اس غیر منصفانہ فیصلے سے بانیان پاکستان کی دل آزاری ہوئی ہے۔ مشرف کے خلاف فیصلے پر پانچ کروڑ مہاجر وں کی دل آزاری ہو ئی ہے

    فاروق ستار نے مزید کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والا آج غدار ہو گیا۔ آنکو گھسیٹنے کی بات کی جا رہی ہے۔ ججوں کو مناظرہ کا چیلنج دیتا ہوں۔ اگر میں مناظرے میں ہار جاوں تو سیاست چھوڑدوں گا۔ اگر جج ہار جائے تو وہ کرسی چھوڑ دیں، فیصلے میں عدل کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے.

    فاروق ستار نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے آباو اجداد نے ملک بنایا ان کو غدار قرار دے دیا گیا افسوس ناک فیصلہ ہے۔ پرویز مشرف کے فیصلے کے خلاف پر یس کلب پر جمعہ ساڑھے تین بجے احتجاجی مظاہر ہ کیا جائے گا۔کل پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مطاہر ہ کیا جا ئے گا۔کل کے احتجاجی مظاہرے میں فروغ نسیم ، ایم کیو ایم پاکستان رہنماوں اور مصطفی کمال کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

  • بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید،جوابی کاروائی میں پاک فوج نے کتنا بھارتی نقصان کیا؟ اہم خبر

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید،جوابی کاروائی میں پاک فوج نے کتنا بھارتی نقصان کیا؟ اہم خبر

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید،جوابی کاروائی میں پاک فوج نے کتنا بھارتی نقصان کیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر جوڑا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سےدو معصوم شہری شہید ہوگئے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2افراد بھی زخمی ہوئے، پاک فوج نے بھر پور جوابی کاروائی کی اور بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے ایک بھارتی چوکی تباہ ہوئی ہے،بھارتی چیک پوسٹ سے فوجیوں کو اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھاتے دیکھا گیا،فائرنگ کے دوران پاک فوج کے 3جوان بھی زخمی ہوئے،فائرنگ سے14سال کاشہریار اور29 سال کا نوید شہید ہوئے.

    واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جس پر پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جاتا رہا ہے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز ہے، ایل او سی پر کشیدگی بڑھا کر شہریت ترمیمی بل کیخلاف احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے، قوم نظریہ پاکستان، کشمیریوں کیساتھ کھڑی دکھائی دے گی، بھارت کو متنبہ کرتا ہوں کوئی ایسی غلطی نہ کرنا، ہم پر امن لوگ ہیں، ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے کہا شہریت بل پر آسام کی وزیراعلیٰ نے احتجاج کی خود قیادت کی، بل مذہبی آزادی کی سوچ کے برعکس، بنیادی حقوق پامال کر رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارتی عزائم بھانپتے ہوئے صدر سلامتی کونسل کو ایک اور خط لکھا، ساتویں خط میں بھارت کے ناپاک عزائم کی نشاندہی کی، 4 اقدامات پر صدر سلامتی کونسل کی توجہ دلائی، ایل اوسی پر 5 جگہ سے باڑ کاٹنے کے پیچھے بھارت کے کیاعزائم ہیں ؟ کیا کوئی نیا مس ایڈونچر ہونے جا رہا ہے ؟ اس پر بھی ہمیں تشویش ہے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا بھارت نے جنوری 2019 سے اب تک 3 ہزار مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، 300 کے قریب نہتے انسانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہمارے خط کی بنیاد پر اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں چین نے اس مسئلے کو دوسری مرتبہ اٹھایا۔

  • پرویز مشرف فیصلے میں جو لکھا ایسا کس نے کیا؟ اعتزاز احسن نے کیا انکشاف

    پرویز مشرف فیصلے میں جو لکھا ایسا کس نے کیا؟ اعتزاز احسن نے کیا انکشاف

    پرویز مشرف فیصلے میں جو لکھا ایسا کس نے کیا؟ اعتزاز احسن نے کیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف قانوندان اعتزاز احسن نے کہا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے میں جج نے جو لکھا ہے ،ایسا طالبان نے نجیب اللہ کی لاش کے ساتھ کیا تھا ۔اس کی لاش کو سڑکوں پرگھسیٹا گیا تھا ۔عدلیہ میں ایسے جج کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ہوناچاہئے کیونکہ کسی جج کو ہٹانے کایہی طریقہ ہے اورذہنی خلل کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے ۔

    اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے دستور کی سنگین خلاف ورزی کی تھی ،کوئی اچھا ہو یا برا ہو لیکن اگر کوئی پانچ چیف جسٹس صاحبان کوبچوں سمیت گرفتار کرلے تویہ آئین کی سنگین خلاف ورزی نہیں ہوگی تو اور کیا ہوگی ؟

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ، حکومت نے اہم اعلان کر دیا،وفاقی وزیر قانون میدان میں آ گئے

    اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ کہ 12اکتوبر کو بھی منتخب وزیراعظم کی حکومت کوختم کرکے آئین و قانون کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ،یہ عمل ایک ہی تھا کہ وزیر اعظم یا چیف جسٹس کوبچوں سمیت گرفتار کرلینا غلط ہے ۔

  • پاک افغان سرحد پر دھماکا، پاک فوج کا ایک جوان شہید، 4 زخمی

    پاک افغان سرحد پر دھماکا، پاک فوج کا ایک جوان شہید، 4 زخمی

    پاک افغان سرحد پر دھماکا، پاک فوج کا ایک جوان شہید، 4 زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لنڈی کوتل میں پاک افغان بارڈر کےقریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے اور 4 جوان زخمی ہو گئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پر باڑ لگانے کے دوران پاک فوج کے جوان بارودی سرنگ کی زد میں آئے.

    دھماکے کے نیتجے میں لانس نائک تقدیر علی شہید ہو گیا جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے

  • این آر او لینے والوں کو پھانسی کب ہو گی؟فیصل واوڈا نے بڑا مطالبہ کر دیا

    این آر او لینے والوں کو پھانسی کب ہو گی؟فیصل واوڈا نے بڑا مطالبہ کر دیا

    انگورکھانے والے کو باہر بھجوا کر بیمار مشرف کا فیصلہ،فیصل واوڈا نے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ نے جو کیا ہم اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن جو ججز مشرف کے ساتھ ملوث تھے ، ان کو پھانسی کب ہوگی اوراین آر او لینے والوں کو پھانسی کب ہوگی ؟ جج صاحب کی جانب سے جوزبان استعمال کی ہے کہ وہ عجیب ہے ، یہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق اس وقت ہوتا جب اس میں ملوث تمام افراد کااحاطہ کیا جاتا ۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں دوادارے آمنے سامنے آکر کھڑ ے ہوگئے ہیں ،اس میں ملک کی تباہی ہے ، اس طرح ملک دشمنوں کو موقع دیاجارہاہے ۔پرویز مشرف بیمار ہیں ،ان پرفیصلہ دیدیا اورایک طرف ایک آدمی انگور کھاتا ہوا باہرچلاگیا ۔

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ، حکومت نے اہم اعلان کر دیا،وفاقی وزیر قانون میدان میں آ گئے

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اگرآرٹیکل 6کے تحت کارروائی ہوگی تو مجموعی طور پرسب کیخلاف ہوگی جو اس کیس میں ذمہ دار تھے ، مشرف کے ساتھ پی سی او والے ججز تھے اوراین آر او والے سیاستدان تھے ۔