Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری،پنجاب میں بھی ایک ہلاک

    خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری،پنجاب میں بھی ایک ہلاک

    میر علی کے علاقے پٹسے اڈہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔ابتدائی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت سعدیق کے نام سے ہوئی، جو فورسز پر متعدد حملوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تحقیقات جاری ہیں تاکہ دہشت گرد کے معاون نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔

    ٹانک میں نامعلوم حملہ آوروں نے دو ٹی ٹی پی کمانڈروں طور بیتنی اور شاہ زیب بیتنی کے گھر کو آگ لگا دی۔مقامی ذرائع کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ پورا گھر راکھ کا ڈھیر بن گیا، تاہم کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جن میں داخلی دشمنیاں اور شدت پسندوں کے آپسی اختلافات بھی شامل ہیں۔

    لکی مروت کے علاقے شہباز خیل میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا، جس سے پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا اور پنجاب کی جانب جانے والی سپلائی متاثر ہوئی۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو محفوظ بنا کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تکنیکی ٹیموں نے مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

    بنوں کے لُنڈی ڈک علاقے میں عوام اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ دہشت گرد نواب کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق عوامی تعاون نے کارروائی کو کامیاب بنایا۔ ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے شیخ لُنڈی ڈک پولیس پوسٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کلاچی تحصیل میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی خفیہ کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں انتہائی مطلوب کمانڈر عالم محسود بھی شامل تھا۔هلاک ہونے والوں میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد، خودکش جیکٹس، آئی ای ڈیز اور جدید اسلحہ برآمد ہوا۔ذرائع کے مطابق عالم محسود 2008 کے نواز کوٹ حملے، 2010 کے بنوں جیل حملے اور 2014 کے فوجی پوسٹ حملے میں ملوث تھا۔

    باجوڑ میں سرحدی علاقوں میں کیے گئے خفیہ آپریشنز میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جن میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔آپریشن میں ہلاک ہونے والوں میں محمد بلال عرف ابو بکر مہاجر کوچائی شامل ہے، جو ممنوعہ گروہ کاروان سیف العمر سے وابستہ تھا۔ وہ کابل کے علاقے قرہ باغ کا رہائشی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا میں سرگرم تھا۔

    پشاور کے بالا حصار فورٹ میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ نے خیبر ڈسٹرکٹ کے عمائدین کا اہم جرگہ طلب کیا، جس میں علاقائی سیکیورٹی، امن و امان اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جرگے نے اس بات پر زور دیا کہ عوام اور فورسز کے باہمی تعاون سے ہی پائیدار امن ممکن ہے۔

    پاکستان نے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث افغانستان کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ سرحدیں اسی وقت کھولی جائیں گی جب افغان حکام ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں گے۔سرحد بندش سے ہزاروں گاڑیاں دونوں جانب پھنس چکی ہیں، تاہم انسانیت کی بنیاد پر محدود آمدورفت جاری ہے۔

    نوشہرہ کے علاقے بینظیر گڑھی پبی میں ایک خواجہ سرا سلمان عرف کھکولا اور اس کے ساتھی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
    پولیس کے مطابق دونوں لاشوں پر متعدد گولیوں کے نشانات تھے۔ دونوں کو رات گئے گھر سے نکال کر لے جایا گیا تھا۔
    پولیس موبائل ڈیٹا اور دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات کر رہی ہے۔

    روجھان جمالی کے علاقے میر ہزار میں 36 انچ گیس پائپ لائن پر دھماکے سے پنجاب جانے والی سپلائی متاثر ہوئی۔
    سیکیورٹی فورسز اور تکنیکی ٹیموں نے علاقے کو سیل کر کے مرمت کا آغاز کر دیا ہے۔

    شیپچہار کے پہاڑی علاقے میں مبینہ طور پر بی ایل ایف کے حملہ آوروں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
    واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، دشت کے علاقے میں مبینہ بی ایل ایف نے فوجی قافلے پر حملہ کیا۔ہیلی کاپٹرز کو طلب کر کے علاقے کو سیل کر دیا گیا، تاہم سرکاری سطح پر دعویٰ کی تصدیق نہیں ہوئی۔ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی پر حملہ کر کے املاک کو نقصان پہنچایا۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ڈیرہ بگٹی میں ایک گھر کے باہر نصب بارودی مواد پھٹنے سے املاک کو نقصان پہنچا، مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    فیصل آباد پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سابق ریاست مخالف عنصر محمد آصف جٹ کو مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا۔علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن مکمل کیا گیا،محمد آصف جٹ کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور اسکی ریاست کو دھمکیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھیں.

  • بنوں، تھانہ بسیہ خیل کے قریب دوہ غوڑا پل پر خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک

    بنوں، تھانہ بسیہ خیل کے قریب دوہ غوڑا پل پر خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک

    بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب دوہ غوڑا پل پر بدھ کی صبح زور دار خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خودکش حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گیا۔

    دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور امدادی اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا رخ کیا۔پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق ایک موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے مقام سے ایک تباہ شدہ موٹرسائیکل اور حملہ آور کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے میں حملہ آور کے علاوہ کسی اور جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور فارنزک ٹیموں نے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی نوعیت، حملہ آور کی شناخت اور اس کے ممکنہ سہولت کاروں کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ سیکیورٹی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔حکام کے مطابق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

  • خیبر پختونخؤا،بھارتی حمایت یافتہ 15خوارج ہلاک

    خیبر پختونخؤا،بھارتی حمایت یافتہ 15خوارج ہلاک

    سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، آپریشن الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا،سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی اور شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، ایک کارروائی میں 10 اور دوسری کارروائی میں 5 خوارج ہلاک کر دیے گئے،کلاچی میں آپریشن کے دوران ہلاک خوارج میں دہشت گردوں کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے، علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشتگردی کی مہم جاری رکھیں گے.

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کولاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور دتہ خیل ، ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی اور کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں

  • نیوزی لینڈ کی خاتون سیاح کے سامنے سری لنکا میں شہری ننگاہو گیا،جنسی تعلقات کی پیشکش

    نیوزی لینڈ کی خاتون سیاح کے سامنے سری لنکا میں شہری ننگاہو گیا،جنسی تعلقات کی پیشکش

    سری لنکا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک تنہا خاتون سیاح کو مقامی شخص کی جانب سے ہراسانی اور غیراخلاقی رویے کا سامنا کرنا پڑا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ رکشہ پر ملک بھر کا اکیلے سفر کر رہی تھیں۔ خاتون سیاح نے اس ناخوشگوار تجربے کی تفصیلات ایک ویڈیو میں بیان کیں، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔حکام کے مطابق 23 سالہ ملزم کو آج حراست میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے سفر کے چوتھے دن ایک شخص موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کرنے لگا۔ ویڈیو کے مطابق وہ مسلسل کبھی آہستہ چلتا، جس کے بعد خاتون اسے اوور ٹیک کرتیں، پھر وہ دوبارہ آگے نکل جاتا۔ ابتدا میں خاتون نے اسے نظرانداز کیا لیکن اس کا رویہ دیکھ کر وہ خوفزدہ ہو گئیں۔خاتون کے بقول "میں نے سوچا کہ وہ چلا گیا ہے، مگر جب میں نے راستے میں رُک کر پانی پیا تو وہ اچانک دوبارہ سامنے آگیا۔ ابتدا میں دوستانہ رویہ اپنایا، مگر پھر اس نے میرے ٹھہرنے کی جگہ پوچھی، اور مجھے اندازہ ہوگیا کہ بات کس طرف جا رہی ہے۔”مزید بتایا کہ اس دوران ملزم نے نہ صرف انہیں جنسی تعلق کی پیشکش کی بلکہ خود کو شرمناک انداز میں بے پردہ بھی کیا۔ ویڈیو میں ملزم کو واضح طور پر ان کے سامنے فحش حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    خاتون ویڈیو میں واضح طور پر لرزتی آواز کے ساتھ بتاتی ہیں کہ وہ پورے واقعے سے شدید دہل گئیں ،میں پورے سفر کے دوران بے چین رہی۔ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ اس نے یہ سب کچھ کیا، اور میرے انکار کے باوجود اس نے خود کو اس طرح ظاہر کرنے کی جرأت کی۔یہ حقیقت ہے کہ اکیلی خواتین مسافروں کو ایسے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ ایک شخص کی وجہ سے میرا اعتماد مجروح ہوا۔

    اس ناخوشگوار واقعے کے باوجود، سیاح خاتون نے انسٹاگرام کیپشن میں یہ واضح کیا کہ یہ واقعہ پورے ملک کی عکاسی نہیں کرتا میں نے ہچکچاتے ہوئے یہ ویڈیو شیئر کی، لیکن یہ اکیلی مسافر خواتین کی حقیقت ہے۔ میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ سری لنکا کے لوگ بے حد مہربان اور مددگار ہیں۔ یہ صرف ایک شخص کا عمل تھا، پورے ملک کا نہیں۔ تنہا سفر شاندار تجربہ ہوتا ہے، لیکن ہر دن چمکتا ہوا نہیں ہوتا۔ بعض اوقات آزمائشیں آپ کو محتاط رہنے کی یاد دہانی کرواتی ہیں۔

    سری لنکن پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے 23 سالہ شخص کی شناخت کرلی گئی تھی اور آج اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے میں مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

    پارٹی ویڈیو لیک ہونے پر ایئر انڈیا کے چار سینئر افسران سے استعفے طلب

    مجھے گھنٹہ فرق نہیں پڑتا،مناہل ملک کانازیبا ویڈیو لیک ہونے پر جواب

    برہنہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکر امشا رحمان نے خاموشی توڑ دی

    طیارے میں جوڑےکا "جنسی عمل”فلائٹ کریو نے ویڈیو لیک کر دی

    پورن ویب سائٹس پر پابندی کی مہم چلانے والی خاتون وزیر کی شوہر کے ساتھ "تعلقات” ویڈیو لیک

  • ڈی آئی خان، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خارجی دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خارجی دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم اور کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی تحصیل کلاچی کے دشوار گزار علاقے میں کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے گھیراؤ کر کے کارروائی شروع کی۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ مقابلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں تمام 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مارے گئے تمام دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے تھا اور یہ حالیہ دنوں میں سرحد پار کارروائیوں اور پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ علاقے میں سرچ آپریشن مزید وسیع کردیا گیا ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاسکے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردوں کو کسی صورت امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں علاقے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہیں۔

  • ٹیکنالوجی شعبے کی شاندار کارکردگی، چار ماہ میں برآمدی ترسیلا ت میں 19.5 فیصد اضافہ ریکارڈ

    ٹیکنالوجی شعبے کی شاندار کارکردگی، چار ماہ میں برآمدی ترسیلا ت میں 19.5 فیصد اضافہ ریکارڈ

    پاکستان کے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی شعبے نے رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کی تازہ رپورٹ کے مطابق آئی سی ٹی ایکسپورٹ ریمیٹنسز میں 19.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو ملکی ڈیجیٹل معیشت کے لیے نہایت حوصلہ افزا پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔

    جولائی تا اکتوبر 2025-26 کے دوران آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات بڑھ کر 1.443 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں واضح اضافہ ہے۔ صرف اکتوبر 2025 میں اس مد میں 386 ملین ڈالر موصول ہوئے، جو سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد زیادہ ہیں۔پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے اسی عرصے میں 1.274 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا، جو خطے میں آئی ٹی سروسز کی مانگ اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجٹل اسکلز کی عکاسی کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق مسلسل ترقی کرتے آئی سی ٹی سیکٹر نے خود کو پاکستان کا سب سے زیادہ کارکردگی دکھانے والا سروسز سیکٹر ثابت کر دیا ہے، جو مستقبل میں بھی ملکی برآمدات، روزگار کے مواقع اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔

    وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے فری لانسنگ، اسٹارٹ اپس، سافٹ ویئر ایکسپورٹس اور ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت کے لیے کیے گئے اقدامات نے اس شعبے کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ مشیران کا کہنا ہے کہ اگر اسی رفتار سے پالیسیوں پر عمل جاری رہا تو آئی ٹی برآمدات آنے والے مہینوں میں مزید اضافے کے امکانات روشن ہیں۔

  • ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید کر رہے ہیں، وزیراعظم

    ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید کر رہے ہیں، وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نے شالیمار کو آؤٹ سورسنگ سے نیا بنا دیا ہے، کراچی روشنیوں کا شہر ہے، شالیمار ٹرین کی صفائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

    کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تھرکول کو ٹرانسپورٹ کرنے کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک ہے، یہاں ریلوے ایک بوسیدہ نظام بن گیا ہے، حنیف عباسی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اس بوسیدہ نظام کو جدید کیا، میں حنیف عباسی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب کی طرح سندھ، بلوچستان اور کے پی کے ساتھ بھی پارٹنرشپ کریں، تھرکول کو ٹرانسپورٹ کرنے کے لئے بھی فریٹ سسٹم کو بحال کررہے ہیں، جو رقم آپ کو درکار ہے وہ ہم آپ کو مہیا کریں گے،انتظار گاہ، ڈائننگ روم، آٹومیٹک ٹکٹکنگ سسٹم اور شالیمار ایکسپریس کو نئی ٹرین بنا دیا ہے، تہران سے استنبول کے روٹ کو بحال کریں گے تو ہماری ریلوے کو چار چاند لگیں گے، یہ سارے منصوبے کاغذوں میں تھے جن کو آپ حقیقت بنارہے ہیں، سینٹرل ایشیا میں ریلوے کی بڑی ضرورت ہے، آپ کوشش کریں تاکہ ہم پاکستان کو ریلوے کے ذریعے دیگر ممالک کے ساتھ جوڑیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے، وزیراعظم شہبازشریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعدافتتاح کردیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی رہنمائی اور وژن کی روشنی میں محنت کرنا سیکھا، اگر سیاست میں کسی کو استاد مانتا ہوں تو وہ وزیراعظم کو مانتا ہوں۔

    حنیف عباسی نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں ریلوے میں نمایاں اصلاحات کی گئی ہیں، یہ جو کچھ آپ نے دیکھا ہے وہ صرف 8 ماہ میں ہوا ہے، جب مجھے ریلوے کا محکمہ دیا گیا تب زبوں حالی کا شکار تھا، کراچی کے سٹی اسٹیشن کی بھی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں، ایک سو 50 سال بعد روہڑی جنکشن کو اپ گریٹ کرنے جارہے ہیں، ہم اپنی ٹرین، اسکول کالجز کو کو آؤٹ سورس کررہے ہیں، ہم نے اپنے ملازمین کی حفاظت کی ہے، 14 ٹرینیں مزید آؤٹ سورس ہونے جارہی ہیں، جب ایم ایل ون کے ٹرین کو نیا بنانےکی بات آئی تو وزیراعظم نے فیصلہ کیا، کہا جاتا ہے کہ لاہور بن گیا اسلام آباد بن گیا، یہاں پورا پاکستان بیٹھا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش کرنا قابل تعریف ہے، میں نے کہا تھا کہ جب تک سکھر حیدرآباد روڈ بنے تب تک یہی آسرا ہے، ہم ٹرانسپورٹ میں بہت کوشش کررہے ہیں، ہم پیپلز بس، الیکٹرک بس اور پنک بسیں لارہے ہیں، کراچی کو سرکلر ریلوے کی سخت ضرورت ہے، اس میں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے،مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے سکھر حیدرآباد موٹروے جلد بنا دیں۔

  • آزاد کشمیر،وزیراعظم  کیخلاف تحریک عدم اعتمادکامیاب،راجہ فیصل ممتاز نئے وزیراعظم منتخب

    آزاد کشمیر،وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادکامیاب،راجہ فیصل ممتاز نئے وزیراعظم منتخب

    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد راجہ فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔

    اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔یہ تحریک عدم اعتماد سردار جاوید ایوب،چوہدری قاسم مجید نے دیگر کے ہمراہ پیش کی۔تحریک عدم اعتمادمیں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا تھا،راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو 36ووٹ ملے، مخالفت میں 2ووٹ کاسٹ ہوئے جس کے بعد فیصل ممتاز آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔

    اس سے قبل ایوان سے خطاب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا یہ کیسے ہوسکتا ہے ایک شخص ہی آئین اورانتظامی ڈھانچےکی تباہی کاذمہ دارہو ، کیا ان کی کابینہ کے ممبران اس کے ذمہ دارنہیں۔

    تحریک کی کامیابی کے بعد وزیراعظم ممتاز راٹھور کی حلف برداری کل ہونے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق ، علالت کے باعث صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نئے وزیراعظم سے حلف نہیں لیں گے۔ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نئے وزیر اعظم سے حلف لیں گے۔

  • بنگلادیش کا بھارت سے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

    بنگلادیش کا بھارت سے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

    بنگلادیش نے بھارت سے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کردیا۔

    بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت حسینہ واجد اور اسد الزمان کو فوری حوالے کرے، دو طرفہ معاہدے کے تحت مجرمان کو حوالے کیا جائے۔بنگلہ دیش نے انسانیت کیخلاف جرائم کے مرتکب افراد کو پناہ دینا دشمنی کے مترادف قرار دیا ہے۔بنگلہ دیشی حکومت نے کہا کہ عدالت نے حسینہ واجد کو سزائے موت سنائی ہے، عدالتی فیصلے نے عوام کے جذبات کی نمائندگی کی۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنادی گئی۔انسانیت کے خلاف جرائم کے کیس میں بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد پر مقدمہ چل رہا تھا۔انٹرنیشل کرائمز ٹریبیونل نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم کو سزا سنائی۔دالتی کارروائی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس کے ساتھ ساتھ آرمی کے دستے بھی تعینات ہیں۔پراسیکیورٹر نے الزام لگایا کہ حسینہ واجد کے حکم پر گزشتہ سال 1400 سے زائد مظاہرین کو قتل کیا گیا، ان کی حکومت جبری گمشدگیوں اور ٹارچر سیلز چلانے میں بھی ملوث رہی۔ پراسیکیوشن نے شیخ حسینہ واجد کیلئے سزائے موت کی استدعا کی تھی۔

  • ایف نائن پارک میں ’’اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول‘‘ کا کامیاب انعقاد

    ایف نائن پارک میں ’’اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول‘‘ کا کامیاب انعقاد

    وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایف نائن پارک میں ’’اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول‘‘ کا کامیاب انعقاد کیا گیا

    فیسٹیول کی کامیابی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی رہنمائی اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے،معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے پوری قوم کے حوصلے بلند کئے اور اسی جذبے نے فیسٹیول کے ماحول کو مزید ولولہ انگیز بنا دیا،وزیر داخلہ محسن نقوی کا فیسٹیول کے کامیابی سے انعقاد میں بھرپور تعاون رہا، وزارت داخلہ نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے،ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کا بھی فیسٹیول کے انعقاد میں تعاون رہا جس کے باعث فیسٹیول بحفاظت اور پُراطمینان انداز میں مکمل ہوا،اتوار کو ہونے والے فیسٹیول میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے،جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں نے خوشگوار اور پُرامن ماحول میں تفریح سے بھرپور لطف اٹھایا۔فیسٹیول کے آغاز سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ایف نائن پارک کا دورہ کیا،وفاقی وزیر اطلاعات نے مختلف انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پر انہوں نے تفریحی سرگرمیوں کے لیے قائم کیے گئے اسٹالز، اسٹیج ایریا اور فیملی زونز کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے صحت مند تفریحی مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے پروگرام سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔ دہشت گردی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ شہری مثبت سرگرمیوں کی بحالی اور ملک میں معمولاتِ زندگی کی روانی کے لیے پرعزم ہیں۔فیسٹیول میں ملک کے نامور گلوکاروں عاطف اسلم، فرحان سعید، نمرہ مہرہ، جابر عباس اور زونیب زاہد نے پرفارمنس دی، جسے شرکا نے بے حد سراہا،اسٹیج کی میزبانی شفاعت علی اور صوفیہ احمد نے کی جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے پروگرام کو مزید دلکش بنایا۔’’اڑان پاکستان‘‘ فیملی فیسٹیول نے نہ صرف اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کی بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ عوام حالات سے گھبرا کر نہیں بیٹھے بلکہ قومی سطح پر مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔