Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور

    پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور

    پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششیں بارآورثابت ہو رہی ہیں

    ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں نے زراعت، کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا ،سعودی عرب کی ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی بنیاد پر اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی جاری ہے،پاکستان اور سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غورہے،پاک سعودی شراکت داری، گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے روابط کا نیا سنگِ میل ہے،پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا،پاک سعودی اکنامک کوریڈور خطے میں سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے مواقع اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کا ضامن بنے گا

    رواں مالی سال میں پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات 700 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں،سعودی سرمایہ کار زراعت، کان کنی، توانائی اور آئی ٹی کے شعبے میں اقتصادی روابط مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں،ماہرین اقتصادیات کے مطابق نیا معاہدہ سرمایہ کاروں کو طویل المدتی سرمایہ کاری کیلئےاعتماد فراہم کرے گا،یہ اہم منصوبہ کارپوریٹ فارمنگ، ڈیری اور گوشت کی پیداوار کے منصوبوں کی راہ ہموار کر ےگا،پاک سعودی اقتصادی تعاون کے ذریعے حکومت اور ایس آئی ایف سی نے معاشی استحکام کے لیے اقدامات تیز کر دیے

  • جلاؤ گھیراؤ یا ماردو کی سیاست نہیں ہونی چاہیے،خواجہ سعد رفیق

    جلاؤ گھیراؤ یا ماردو کی سیاست نہیں ہونی چاہیے،خواجہ سعد رفیق

    سابق وزیرِ ریلوے،ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج کل پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جو لڑائی چل رہی ہے اسے بند ہونا چاہیے۔

    لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے سلسلے میں صدر میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ یا ماردو کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، جن کو سمجھ نہیں آئی ان کو بھی سمجھ جانا چاہیے،اگر پنجاب کے نمائندوں نے پنجاب کی پَگ کی حفاظت نہ کی تو پھر ہمیں مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کردیا جائے گا، آزاد کشمیر میں صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کروانے کا کریڈٹ شہباز شریف اور کمیٹی کو جاتا ہے، سیاسی معاملات ڈنڈے یا جبر سے نہیں ٹیبل پر حل کرنا ہوں گے، آزاد کشمیر میں پھیلائی گئی افراتفری کو اتحادی جماعتوں نے افہام و تفہیم سے حل کر لیا ہے۔

  • کراچی، مبینہ مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم احتشام الدین ہلاک

    کراچی، مبینہ مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم احتشام الدین ہلاک

    کراچی میں ایس آئی یو کے مبینہ مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم احتشام الدین ہلاک ہوگیا۔

    ایس ایس پی امجدشیخ کے مطابق سرجانی جیلانی گوٹھ میں ایس آئی یو کے مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب بھتہ خور ملزم کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والا صمد کاٹھیا واڑی گروہ کا ملزم ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے،ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکارمحفوظ رہےاور بلٹ پروف جیکٹ پر فائر لگے ، ملزم پر 13 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم کے خلاف بھتہ، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ اور اسٹریٹ کرائم کے مقدمات درج ہیں۔

    دوسری جانب میمن گوٹھ حیدر شاہ مزار کے قریب بھی پولیس مقابلے کے بعد گلزار ، وحید اور فہیم نامی ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

  • ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین چل بسے

    ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین چل بسے

    ویسٹ انڈیز کے معروف سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے کرکٹ کے شائقین اور سابق کھلاڑیوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برنارڈ جولین کی موت کی وجوہات سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور سابق ساتھی کھلاڑیوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔برنارڈ جولین نے 1973 سے 1977 کے دوران ویسٹ انڈیز کی جانب سے 24 ٹیسٹ میچز اور 12 ون ڈے میچز میں نمائندگی کی۔ وہ 1975 کے افتتاحی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے، جہاں ان کی آل راؤنڈ کارکردگی نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ان کے کیریئر میں ایک افسوسناک موڑ 1982 میں آیا، جب وہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی باغی ٹیم کا حصہ بنے، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔

    پابندی کے بعد برنارڈ جولین نے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور خاموش زندگی گزارتے رہے۔ ان کے انتقال پر ویسٹ انڈیز کرکٹ حلقوں میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ شائقین انہیں ایک نڈر آل راؤنڈر اور ورلڈکپ ہیرو کے طور پر یاد کر رہے ہیں۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ برنارڈ جولین کا شمار اُن کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے 1970 کی دہائی میں ویسٹ انڈین ٹیم کو عالمی سطح پر طاقتور بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

  • پاکستان کی حمایت میں پوسٹ غداری نہیں، بھارتی عدالت

    پاکستان کی حمایت میں پوسٹ غداری نہیں، بھارتی عدالت

    بھارت کی الہ آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حمایت میں پوسٹ غداری نہیں۔

    الہ آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی حمایت میں پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو ضمانت دیتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ ایسی پوسٹس اگرچہ غصہ یا عدم ہم آہنگی کو ہوا دے سکتی ہیں، لیکن یہ غداری کے دفعات کے تحت نہیں آتیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 ستمبر کے فیصلے میں عدالت نے میرٹھ کے رہائشی ساجد چوہدری کو ضمانت دی، جن پر مئی میں "کامران بھٹی پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد” کی پوسٹ کرنے کا الزام تھا۔،انہیں بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) کی دفعہ 152(ہندوستان کی خودمختاری کو خطرہ) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 13 مئی سے جیل میں تھے،ساجد کے وکیل نے عدالت میں استدلال کیا کہ انہوں نے پوسٹ نہ تو خود لکھی اور نہ بنائی، بلکہ صرف فارورڈ کی تھی، اور ان کا کوئی ارادہ نفرت پھیلانے یا امن عامہ کو خراب کرنے کا نہیں تھا،وکیل نے یہ بھی کہا کہ ساجد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور ضمانت پر رہائی سے کوئی خطرہ نہیں۔

    دوسری جانب، سرکاری وکیل نے ساجد کو "علیحدگی پسند” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں،الہ آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد میرٹھ کے رہائشی ساجد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے غداری کا الزام ختم کر دیا۔

  • خطے میں استحکام کے لیے پاک بھارت امن اہم ہے،ملائیشین وزیراعظم

    خطے میں استحکام کے لیے پاک بھارت امن اہم ہے،ملائیشین وزیراعظم

    ملائیشین وزیراعظم محمد انور ابراہیم کا کہنا ہے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم ملائیشیا محمد انور ابراہیم کا کہنا تھا ہمارے خطے میں استحکام کے لیے پاک بھارت امن اہم ہے، دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے،وقت کے ساتھ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے والہانہ استقبال پر ملائیشین حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان بہترین تعلقات پائے جائے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے ملائشیا کے وزیراعظم کی کتاب اسکرپٹ کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کتاب اسلام آباد اور کوالالمپور کے درمیان پل کاکردار ادا کرے گی،شہباز شریف نے کہا کہ دورے سے تعلقات کو تقویت ملے گی، پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت حلال گوشت کی برآمد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، حلال گوشت کی تجارت کو وقت کے ساتھ مزید بڑھائیں گے،انہوں نے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تجربے سے استفادے کیلیے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کے حامل شخصیت ہیں، دوطرفہ تعلقات سے متعلق انور ابراہیم کا دورہ پاکستان یادگار تھا۔

    قبل ازیں ملائیشیا کے وزیراعظم آفس آمد پر وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کا استقبال کیا،وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کی مسلح افواج کے دستےکی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے

  • اسرائیلی حراست میں تشدد کا نشانہ بنا کر اسرائیلی جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا،ترک صحافی

    اسرائیلی حراست میں تشدد کا نشانہ بنا کر اسرائیلی جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا،ترک صحافی

    سرائیلی حراست سے رہائی پانے والے ترک صحافی کا کہنا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں کو اسرائیلی حراست میں تشدد کا نشانہ بنا کر اسرائیلی جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں کا ایک قافلہ گزشتہ روز رہائی کے بعد ترکیہ پہنچا ہے۔امدادی کارکنوں میں شامل ترک صحافی نے رہائی کے بعد بتایا کہ ہمیں اسرائیلی حراست میں تشدد اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سویئڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ پر بھی تشدد کیا گیا اور اسرائیلی جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا۔

    واضح رہے کہ 450 سماجی کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں موجود ہیں، 137 سماجی کارکن رہائی کے بعد استنبول پہنچ گئے ہیں۔

  • پائلٹوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 67 سال کرنے کی تجویز مسترد

    پائلٹوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 67 سال کرنے کی تجویز مسترد

    بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم (ICAO) نے پائلٹوں کی لازمی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سے بڑھا کر 67 سال کرنے کی تجویز باضابطہ طور پر مسترد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ 23 ستمبر سے 3 اکتوبر 2025 تک جاری رہنے والے 42ویں آئی سی اے او اسمبلی اجلاس میں کیا گیا۔

    یہ تجویز انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جسے دنیا بھر کی کئی ایئرلائنز کی حمایت حاصل تھی۔ ان ایئرلائنز کا مؤقف تھا کہ پائلٹوں کی بڑھتی ہوئی کمی کے باعث ریٹائرمنٹ کی عمر میں توسیع ناگزیر ہے تاکہ تجربہ کار پائلٹ مزید عرصے تک اپنی خدمات جاری رکھ سکیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب فضائی سفر کی عالمی طلب میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔تاہم، مختلف ممالک کے نمائندوں نے ووٹنگ کے دوران یہ تجویز مسترد کر دی۔ بنیادی وجہ محفوظ پرواز کے تقاضے اور عمر سے متعلق طبی خدشات بتائے گئے۔ رکن ممالک نے مؤقف اپنایا کہ 65 سال سے زائد عمر کے پائلٹوں کے لیے بین الاقوامی پروازوں کی جسمانی و ذہنی مشقت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے سخت عمر اور طبی اصولوں کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ فضائی حفاظت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔

    آئی سی اے او کے فیصلے کے بعد موجودہ قانون برقرار رہے گا، جس کے تحت 65 سال سے زیادہ عمر کے پائلٹ بین الاقوامی پروازیں نہیں چلا سکیں گے۔یہ فیصلہ ایوی ایشن انڈسٹری میں مختلف ردعمل کا باعث بنا ہے۔ کئی ایئرلائنز نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، ان کے مطابق پائلٹوں کی کمی کے بحران میں یہ فیصلہ مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ دوسری جانب ماہرینِ فضائی حفاظت اور ریگولیٹری اداروں نے اس فیصلے کو مسافروں کی حفاظت کے لیے ایک ضروری اقدام قرار دیا ہے۔

  • پنجاب کے عوام پریشان ہوں گے تو ہم بات کریں گے،شرجیل میمن

    پنجاب کے عوام پریشان ہوں گے تو ہم بات کریں گے،شرجیل میمن

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی سپورٹ نہ کرے، پنجاب حکومت تنقید پیپلز پارٹی پر کر رہی ہے، اصل ٹارگٹ وفاقی حکومت ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا اسکرپٹ رائٹر ان کو غلط راہ پر لے جارہا ہے، نفرت پھیلانے کے بجائے متحد ہو کر چیلنجوں کا مقابلہ کریں، جنوبی پنجاب میں لوگ مدد کے لیے رو رہے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فوری ریلیف دیا جائے، عالمی برادری سے اپیل کی جائے، کام کم اور ٹک ٹاک پر زیادہ کام کیا جارہا ہے، ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں آپ کی انگلیاں توڑ دیں گے، ڈرنے والے نہیں۔ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کبھی معاہدے کر کے بھاگی نہیں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں، میرا پانی میری مرضی جیسی باتیں کوئی آئین کو ماننے والا نہیں کرسکتا، میں بھی سو چیزوں پر کہہ سکتا ہوں میرے وسائل میری مرضی لیکن میں نہیں کہوں گا۔ میری بجلی میری گیس میرا کوئلہ میری مرضی کہہ سکتا ہوں لیکن نہیں کہوں گا، نفرت انگیز بیانات کو پروموٹ نہ کریں۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم آپ سے لڑنا نہیں چاہتے، آپ زبردستی ہمیں میدان میں نہ اتاریں، پنجاب حکومت کے ساتھ کوئی لڑائی جھگڑا نہیں، سیز فائر کس بات کا ؟ پنجاب کے عوام ہمارے اپنے ہیں،اگر پنجاب کے عوام پریشان ہوں گے تو ہم بات کریں گے، پنجاب کے عوام کی مدد کیلئے وفاق سے دس بار اپیل کرنا پڑی تو کریں گے۔

  • بھارت شاید پاکستان کے دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کو بھول گیا ،ترجمان پاک فوج

    بھارت شاید پاکستان کے دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کو بھول گیا ،ترجمان پاک فوج

    ترجمان پاک فوج نے بھارتی اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

    پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی قیادت کی متعصبانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سکیورٹی قیادت کے بیانات جارحیت کےجھوٹے بہانے تراشنے کی کوشش ہے ،بھارتی قیادت کے بیانات جنوبی ایشیا میں امن کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں،ابھارت نے دہائیوں سے خود کو مظلوم دکھا کر پاکستان کے خلاف منفی بیانیہ ترتیب دیا،بھارت کی جانب سے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت اب دنیا کے سامنے ہے ،بھارتی جارحیت نے 2جوہری قوتوں کو کشیدگی لاکھڑا کیا، بھارتی غیر ذمہ دارانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوشش ہے۔ یہ صورت حال جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے، بھارت کئی دہائیوں سے وکٹم کارڈ کا استعمال کرکے فائدہ اٹھا چکا ہے، بھارت نے خطے میں تشدد کو ہوا دے کر دہشت گردی کی سرپرستی کی۔بھارت کا یہ بیانیہ کافی حد تک بے نقاب ہوچکا ہے، دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ تسلیم کرچکی ہے، اب دنیا بھارت کو علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کر چکی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت نے دونوں ایٹمی طاقتوں کو بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے تک پہنچا دیا تھا، بھارت شاید اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں اور پاکستان کے دور تک مار کرنے کے ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کو بھول گیا ہے، بھارت اجتماعی بھول کا شکار ہو کر اب ایک نئے تصادم کی خواہش میں مبتلا دکھائی دیتا ہے۔بھارتی دفاعی وزیر اور فوج و فضائیہ کے سربراہان کے انتہائی اشتعال انگیز بیانات سامنے آئے ہیں، بھارتی بیانات کے پیش نظر واضح انتباہ دیتے ہیں مستقبل کا تنازع انتہائی تباہ کن نتیجے کا باعث بن سکتا ہے، اگر جنگ کا نیا دور شروع ہوتا ہے تو پاکستان پیچھے نہیں رہے گا، ہم پوری قوت اور پختہ عزم کے ساتھ کسی قسم کی ہچکچاہٹ یا پابندی کے بغیر جواب دیں گے۔کسی نئے نارمل کے قیام کی کوشش کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے پاکستان نے جواب کا نیا نارمل قائم کر رکھا ہے، یہ نیا نارمل تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، جارحیت کے جواب میں پاکستان کی عوام اور افواج ہر کونے و کنارے تک لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اس بار ہم جغرافیائی عدمِ حساسیت کے تصور کو چکنا چور کر دیں گے، اس بار ہم بھارتی سرزمین کے دور دراز ترین حصوں تک کو نشانہ بنائیں گے، جہاں تک پاکستان کو نقشے سے مٹانے کی بات ہے بھارت کو معلوم ہو کہ مٹانا دو طرفہ ہوگا، بھارت شاید پاکستان کے دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کو بھول گیا ہے۔