Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مریم نواز ان ای سی ایل،کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، نیب نے کیا کہا؟ اہم خبر

    مریم نواز ان ای سی ایل،کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، نیب نے کیا کہا؟ اہم خبر

    مریم نواز ان ای سی ایل،کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، نیب نے کیا کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کی، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزا اکبر بھی اجلاس میں شریک ہوئے، مریم نواز کے نمائندے عطا تارڑ بھی اجلاس میں موجو دتھے، اجلاس کے بعد کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے فیصلہ محفوظ کر لیا، اجلاس میں نیب کے تین نمائندے موجود تھے نیب نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی ھے.

    کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اجلاس طلب کیا ہے جس میں عدالت نے کہا تھا کہ مریم نواز کے حوالہ سے سات دن میں فیصلہ کیا جائے

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ حکومت کے پاس جائیں اور کابینہ اس پر فیصلہ کرے تو پھر عدالت آنا چاہیے تھا،جس پر مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کے معاملے میں یہ ساری چیزیں سامنے آئیں، حکومت نےنام نہیں نکالا،ایک مخالف جماعت حکومت میں ہے وہ کبھی بھی جانے کی اجازت نہیں دے گی جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کس طرح پیش گوئی کر سکتے ہیں کہ حکومت اجازت نہیں دےگی ؟

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، اجلاس میں مریم نواز کو بیرون ملک جانےکی اجازت دینے سے متعلق تذکرہ ہوا،کابینہ ارکان کی اکثریت کی مریم نوازکوملک سے باہرجانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی ،وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نوازکو باہربھیجنے کی مخالفت کی ،ارکان کی اکثریت نے ان سے اتفاق کیا.

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری کا کہنا ہے کہ پہلے شہبازپھرنواز اب پتہ چلا ہے مریم نواز بھی مائنس ہونے جارہی ہیں،پنجاب کے آصف زرداری ملک سے باہر چلے گئے ہیں،پاکستان میں عمران خان کے قد جیسا لیڈر موجود نہیں ہے

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مفرور بیٹے والد کی عیادت کیلیے پاکستان نہیں آئے،مریم نواز کو باہر جانے کی ضرورت کیا ہے؟مفرور بیٹے نوازشریف کے پاس ہیں .

    تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوھدری نے کہا کہ مریم نواز اب ملک سے بھاگنا چاہتی ہیں حالانکہ وہ ضمانت پر ہیں اور عدالت نے مریم نواز کا پاسپورٹ ضبط کیا ہوا ہے،مریم نواز کی جانب سے عدالت میں چھ ہفتوں کے لئے باہرجانے کی درخواست پر حیرانگی ہوئی،لگتا ہے سارا شریف خاندان لندن ہی جانا چاہتا ہے.

     

     

  • وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع

    وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع

    وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں گورنر پنجاب چودھری سروراوروزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیرداخلہ اعجاز شاہ،ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری،شبلی فراز،وفاقی وزراء  اسدعمر،فردوس عاشق اعوان و دیگر شریک ہیں.

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پرغورکیا جا رہے ہے، سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف فیصلے پرمشاورت جاری ہے، اجلاس میں قانونی ٹیم فیصلے کے قانونی نکات پربریفنگ دے گی، آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا،

  • مولانا فضل الرحمان کے انتہائی قریبی ساتھی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    مولانا فضل الرحمان کے انتہائی قریبی ساتھی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    مولانا فضل الرحمان کے انتہائی قریبی ساتھی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،چیئرمین نیب کی منظوری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئےوزارت ہاوَسنگ میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے،اکرم خان درانی کے خلاف نیب میں 4 کیسز کی تحقیقات ہو رہی ہے،

    قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اکرم خان درانی کی ضمانت میں یکم جنوری تک توسیع کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کیس کی سماعت کی.

    جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما، اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی نے عبوری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کیا تھا، اس ضمن میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی 4 مختلف درخواستیں دائرکی گئی ہیں،اکرم درانی کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں نیب کو فریق بنایاگیا ہے،اس سے قبل عدالت نے اکرم درانی کی درخواست وارنٹ گرفتاری نہ ہونے پر نمٹا دی تھی.

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

  • روس کیخلاف لڑنے والے افغان مجاہدین امریکی قابض فوج کیخلاف لڑے تو دہشت گرد قرار دیئے گئے، چیف جسٹس

    روس کیخلاف لڑنے والے افغان مجاہدین امریکی قابض فوج کیخلاف لڑے تو دہشت گرد قرار دیئے گئے، چیف جسٹس

    روس کیخلاف لڑنے والے افغان مجاہدین امریکی قابض فوج کیخلاف لڑے تو دہشت گرد قرار دیئے گئے، چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز ،وکلا اورعملے کی تربیت پرتوجہ دے رہے ہیں،ریسرچ پروگرام کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے،وکلا کو مختلف چیزوں پرکمانڈ ہونی چاہیے،تحقیقات کے بل بوتے پر قومیں ترقی کرتی ہیں،نئی چیزوں کے مشاہدے سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، تحقیقات کی بنیاد پر جج مقدمے کے مختلف پہلووَں کا جائزہ لے سکتا ہے،

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کوکہا بہترین ججزفاٹا کے ایریامیں بھیجیں،آئی جی خیبرپختونخوا کوبھی کہا کہ قبائلی علاقوں میں بہترین پولیس افسران بھیجیں،کوشش تھی کہ فاٹاکے انضمام کے بعد یہاں انصاف کے نظام پرخصوصی توجہ دی جائے،میں نے اس حوالے سے کچھ ریفارمزبھی تجویز کی ہیں،قبائلی علاقوں میں بہترین وکلا کو پریکٹس  کے لیے جانا چاہیے،کسی بھی معاشرے کے اقدارجانے بغیراصلاحات بے معنی ہوتے ہیں،سپریم کورٹ دہشت گردی کی تعریف سے متعلق فیصلہ دے چکی ہے،دہشت گردی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے،افغان طالبان جب روس کے خلاف لڑ رہے تھے تووہ مجاہدین تھے،امریکی قابض افواج کے خلاف جب یہ مجاہدین لڑے تودہشت گرد قراردیئے گئے،اس تاریخی تناظرسے ہم کہہ سکتے ہیں کہ دہشت گردی آج کا نہیں پرانا مسئلہ ہے. سیاسی ومذہبی مقاصدکیلئے دنیابھرمیں تشدد کےطریقے اپنائے جاتے رہے،

  • پنڈی والو ہم آ رہے ہیں،انتخاب یا انقلاب،نیا یا پرانا نہیں ہم کونسا پاکستان بنائیں گے ؟ بلاول کا نیا اعلان

    پنڈی والو ہم آ رہے ہیں،انتخاب یا انقلاب،نیا یا پرانا نہیں ہم کونسا پاکستان بنائیں گے ؟ بلاول کا نیا اعلان

    پنڈی والو ہم آ رہے ہیں،انتخاب یا انقلاب،نیا یا پرانا نہیں ہم کونسا پاکستان بنائیں گے ؟ بلاول کا نیا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے رائیونڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک پیغام لے کرآیا ہوں،بے نظیر بھٹوشہید کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائیں گے،ہم بھٹو کا پاکستان بنا سکتے ہیں،بھٹو کے پاکستان میں عوام کی مرضی سے سیاست ہوتی ہے، ہمارے قائدین کو ہم سے چھینا گیا،انگریزوں سے پاکستان اس لیے نہیں لیا تھا کہ کسی نیازی کے غلام بنیں،

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، آج پاکستان دوراہے پر کھڑا ہے،عوام کو فیصلہ کرنا ہے کیا انہیں سلیکٹڈ کا غلام بننا ہے؟آج کے پاکستان میں عوام آزاد نہیں ہے،یہ جمہوریت نہیں ہے ،جس ملک میں آپ 2018 میں بھی صاف اور شفاف الیکشن نہیں کروا سکتے تو کس قسم کی آزادی، ان کے لئے سیاسی جماعتوں کے لئے دھاندلی ایک نئی بات ہے مگر پی پی کے کارکن آج سے نہیں ہم کافی پہلے سے دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ہمیں یاد ہے کہ کس طریقے سے 1988 کے الیکشن میں دو تہائی اکثریت ملنا تھی تب بھی دھاندلی ہوئی تھی اور ایک سلیکٹڈ اتحاد کھڑا کیا گیا تھا جس کو پنجاب دلوایا گیا تھا، ہمیں یاد ہے کہ شہید محترمہ جب پہلی بار وزیراعظم بنیں ہم نے دھاندلی کے باوجود وہ الیکشن قبول کئے تھے،

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ عوام سے عوامی راج کا موقع چھینا گیا،2007 میں دہشت گردی ہو رہی تھی، ہماری قیادت شہید ہوئی، زرداری نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود ہم حکومت بنا رہے ہیں، 2013 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے کہا تھا کہ یہ آر او الیکشن ہیں، 2018 میں بھی الیکشن کا نہیں بلکہ سیلکشن کا سامنا کرنا پڑا، سب سے پہلے پی پی نے اسمبلی میں کہا کہ تو الیکٹڈ نہیں سیلکٹڈ ہے.

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ عوام کو اب فیصلہ کرنا پڑے گا کہ سلیکشن برداشت کریں گے یا نہیں، ہم آئندہ کے لئے صاف شفاف الیکشن کو مانیں گے، سلیکشن ہوئی تو نہیں مانیں گے، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو کسی صورت قبول نہیں، پہلے بھی فیصلہ کیا تھا کہ انقلاب نہیں الیکشن کی طرف جائیں گے، عوام کو آزاد کروائیں ورنہ پی پی وہی نعرہ دہرائے گا انتخاب یا انقلاب،ہمیں شفاف الیکشن دلوانا پڑیں گے.

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جس جمہوریت میں آزادی نہیں، بولنے کی آزادی نہ ہو، جمہوری ،انسانی حقوق، معاشی حقوق کا تحفظ نہ ہو تو پھر وہ جمہوریت نہیں آمریت ہے، جعلی کٹھ پتلی راج کی آمریت کو قبول نہیں کرتے، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں برسی منائیں گے، ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ پنڈی ہم پھر آ رہے ہیں اسی جگہ پر جہاں بھٹو کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا بے نظیر کو شہید کیا گیا تھا، ہم اسئ مقام سے دنیا کو پیٍغام دیں گے کہ پی پی آج بھی موجود ہے.

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ محترمہ نےاقتدارسنبھالاتو ان کےخلاف سازشیں شروع ہوگئی تھیں،ملک میں منصفانہ انتخاب کرایا جائے،پیپلزپارٹی کا اداروں سے اختلاف نہیں،عدالت نے آمر کو6سال بعد سزا سنائی ،سلیکٹڈ کی وجہ سے ملک بحران کاشکار ہے،

    قمر الزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ بےنظیربھٹوشہید کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائی جارہی ہے،

  • رہائی کے فیصلے کے بعد بھی نیب کا خورشید شاہ کے خلاف بڑا اقدام،پی پی پریشان

    رہائی کے فیصلے کے بعد بھی نیب کا خورشید شاہ کے خلاف بڑا اقدام،پی پی پریشان

    رہائی کے فیصلے کے بعد بھی نیب کا خورشید شاہ کے خلاف بڑا اقدام،پی پی پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی مچلکے جمع کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے پی پی رہنما کو احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بتایا کہ خورشید شاہ کی ضمانت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے کہا خورشید شاہ مچلکے جمع کرانے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کریں۔

    قبل ازیں نیب نے خورشید شاہ کو رہا کرنے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔نیب کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خورشید شاہ کو رہا کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، خورشید شاہ کی رہائی سے متعلق نیب سکھر عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    واضح رہے کہ احتساب عدالت سکھر نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے آمدن سے زائد اثاثہ بنانے کے معاملے پر منگل کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔احتساب عدالت سکھر نے خورشید شاہ کو50لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.

    قبل ازیں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سمیت تمام اداروں سے تعاون کرتارہوں گا،ملک میں انصاف ہوتارہاتو ملک کوترقی ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا،32سالہ سیاسی زندگی متاثر ہوئی اب چاہتاہوں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے۔

  • مرغی اکیلی انڈے نہیں دیتی،آرٹیکل 6 کے مطابق مدد کرنیوالے بھی مجرم،فیاض الحسن چوہان

    مرغی اکیلی انڈے نہیں دیتی،آرٹیکل 6 کے مطابق مدد کرنیوالے بھی مجرم،فیاض الحسن چوہان

    مرغی اکیلی انڈے نہیں دیتی،آرٹیکل 6 کے مطابق مدد کرنیوالے بھی مجرم،فیاض الحسن چوہان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کل کے فیصلے سے قوم حیران وپریشان ہے، مرغی اکیلی انڈے نہیں دیتی،شوکت عزیز اورزاہد حامد کہاں ہیں؟ اس وقت کی کابینہ اور گورنرزکہاں گئے؟ آئین کے تحت دیگرشامل افراد کیلئے بھی سزا ہے،2010 میں بننے والے قانون کا اطلاق 2007 کے فیصلے پرکیسے ہوسکتا ہے،

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، آرٹیکل 6 سیکشن 2 میں واضح ہے مدد کرنیوالے بھی مجرم ہیں، آئین کاآرٹیکل 6 تین سب آرٹیکلز پرمشتمل ہے،2007کو آئین کی منسوخی نہیں ہوئی تھی، 2007میں کابینہ کے اجلاس میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ ہوا،اسمبلیاں اپنی جگہ موجود تھیں،پرویزمشرف نے پاکستان کیلئے 3جنگیں لڑیں،پرویزمشرف نے بھارتی میڈیا پر پاکستان کی سلامتی وخودمختاری کی جنگ لڑی،خانہ کعبہ کوچھڑانے کیلئے پرویزمشرف کی قیادت میں کمانڈوز کا دستہ گیا،ملک کولوٹنے والے معاشی دہشت گرد ضمانتوں پرباہرآ رہے ہیں،عوام ملک دشمن عناصر کے اشاروں پر عمل نہیں کریں گے،جب بھی قانون بنتا ہے اس کا اثر لکھ دیاجاتا ہے،ملک میں کسی قسم کامارشل لانہیں ہوناچاہیے،پاک افواج جمہوری اداروں کے ساتھ کھڑی رہی

  • پشاور ہائیکورٹ کے باہر دھماکے کا ملزم گرفتار، کس ملک کا شہری؟ ٹارگٹ کس نے دیا؟ اہم انکشاف کر دیئے

    پشاور ہائیکورٹ کے باہر دھماکے کا ملزم گرفتار، کس ملک کا شہری؟ ٹارگٹ کس نے دیا؟ اہم انکشاف کر دیئے

    پشاور ہائیکورٹ کے باہر دھماکے کا ملزم گرفتار، کس ملک کا شہری؟ ٹارگٹ کس نے دیا؟ اہم انکشاف کر دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائیکورٹ کے قریب بم دھماکہ میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا ہے.سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرداکرام اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے،ملزم 12 دسمبر کو چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا،ملزم نے کالعدم تنظیم سے دھماکے کیلئے بھاری رقم لی، ملزم حاجی کیمپ اڈہ پشاور کے قریب ہوٹل میں قیام پذیر تھا، ملزم نے تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر کے کہنے پر رقم کے عوض کام کیا.

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    پشاورہائیکورٹ کےقریب کارپارکنگ میں ہونیوالے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی،سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے ،رکشے میں 12بج کر5منٹ پر دھماکہ ہوا،

    دوسری جانب بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی اپنی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پشاورہائیکورٹ کار پارکنگ میں دھماکہ بارودی مواد کا تھا،رکشہ میں 4کلوگرام دیسی ساختہ بارودی موادنصب کیاگیاتھا،دھماکے کےاہم شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں،دھماکے سے قریبی کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے

  • مشرف فیصلہ، چودھری شجاعت نے پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کر دی، کیا کہا؟

    مشرف فیصلہ، چودھری شجاعت نے پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کر دی، کیا کہا؟

    مشرف فیصلہ، چودھری شجاعت نے پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کر دی، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو سزا سے سرحد پر کھڑے ہر سپاہی کو دکھ ہوا، ہمیں فوج کے اس سپاہی کے جذبات کی بھی تشویش ہونی چاہیے۔ اس فوجی پر کیا بیتے گی جب اس کے سپہ سالار کو غدار کہا جا رہا ہے، ہمارے فوجی جوانون نے وطن عزیز کا دفاع کیا،

    چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کا آرمی چیف آسانی سے نہیں بنتا، مشرف ہو یا کوئی اور فوجی، جنرل کے عہدے تک پہنچنے کیلئے قابلیت، احساسات اور ملک و قوم سے محبت کے جذبات اس میں کوٹ کوٹ کر بھرتے ہوتے ہیں۔ 1947ء سے آج تک ہزاروں مثالیں ملتی ہیں کہ ہمارے فوجی جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں اور وطن عزیز کا دفاع کیا،

    چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنی جھوٹی اور جعلی قابلیت کی بنیاد پر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، فوج کے خلاف اپنے ڈرائنگ رومز اور ٹی وی شوز میں بیٹھ کر مباحثوں کے دوران وہ اپنی جھوٹی قابلیت کو اجاگر کرنے کی کوشش  کرتے ہیں۔

    قبل ازیں چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کو ٹیلی فون کیا اورنعیم الحق کی مزاج پرسی کی اور خیریت دریافت کی چودھری شجاعت کی جانب سے نعیم الحق کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے بھی دعا کی گئی،

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا

  • العزیزیہ ریفرنس،نواز شریف کی اپیل عدالت نے چیف جسٹس کو کیوں بھیج دی؟ اہم خبر

    العزیزیہ ریفرنس،نواز شریف کی اپیل عدالت نے چیف جسٹس کو کیوں بھیج دی؟ اہم خبر

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کی اپیل عدالت نے چیف جسٹس کو کیوں بھیج دی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی،سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سےاستثنیٰ اور اضافی دستاویزات کی متفرق درخواستیں منظور کر لی گئیں،نواز شریف کی اپیل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئی

    جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نئے ججز آنے سے دو رکنی بینچ تبدیل ہو گئے ہیں،ہم کیس چیف جسٹس کو بھیج رہے ہیں کہ وہ  اس معاملے کو دیکھیں،چیف جسٹس فیصلہ کریں گےکہ کیس یہی بینچ سنے گا یا دوسرے بینچ کو جائے گا،

    خواجہ حارث نے کہا کہ اچھا ہو گا کہ یہی بینچ کیس کو سنے، کیونکہ بہت سارا کیس آپ سن چکے ہیں، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چیف جسٹس فیصلہ کریں گےامید ہے کہ یہی بینچ کیس کو سنے گا،اسلام آباد ہائیکورٹ نےاپیل پر سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی.

    گزشتہ سماعت پر نیب نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے،نوازشریف کی ناصرجنجوعہ کوعدالتی گواہ بنانے کی درخواست کی نیب نے مخالفت کر دی، نیب نے جج ارشد ملک ویڈیوکو بطورشہادت پیش کرنےکی بھی مخالفت کر دی

    نیب نے کہا کہ ارشد ملک کی ویڈیوقانون شہادت کے معیارپرپورانہیں اترتی، جج ارشد ملک کی ویڈیو شواہد نہیں،نواز شریف کی درخواست پرنیب نے جواب جمع کرادیا نیب نے 5 افرادکو گواہ بنانے کی مخالفت کردی نیب نے جواب میں کہا کہ پانچوں افراد کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں،اضافی شواہدپیش کرنے کی کوئی نظیرنہیں،فرانزک ماہرین کامعاملے سےکوئی تعلق نہیں بنتا ، ناصربٹ اس کیس میں فریق ہی نہیں،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے تھے، تا ہم بیماری کے بعد انہیں ہسپتال اور پھر گھر منتقل کر دیا ہے، نواز شریف اب لندلن جا چکے ہیں، نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے. طبی بنیادوں پر نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کر رکھی ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایسا وار کر دیا کہ نواز و زرداری کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی