Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ، حکومت نے اہم اعلان کر دیا،وفاقی وزیر قانون میدان میں آ گئے

    خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ، حکومت نے اہم اعلان کر دیا،وفاقی وزیر قانون میدان میں آ گئے

    خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ، حکومت نے اہم اعلان کر دیا،وفاقی وزیر قانون میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت آرٹیکل 6 کےتحت ٹرائل کر رہی تھی، تفصیلی فیصلےکاپیرا 66 بڑااہم ہے ،جج صاحب نےغلط اورغیرمثالی آبزرویشن دی،کسی جج کی ایسی آبزرویشن آئین وقانون کے خلاف ہے،اس طرح کی آبزرویشن سے عدالت کاوقارمجروح ہوتا ہے،سمجھ نہیں آیاکہ ایسافیصلے دینےکی کیا  ضرورت تھی،حکومت نے جسٹس وقارکے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کیاہے،جسٹس وقارسیٹھ ان فٹ ہیں،ایسی آبزرویشن  سےجج کی ذہنی کیفیت پرسوال اٹھتے ہیں،ایسےجج کوکسی عدالت میں ہونے کااختیارنہیں،جسٹس وقارسیٹھ کو فوری طورپرکام سے روک دیاجائے،سپریم کورٹ کافیصلہ ہےسرعام پھانسی اسلامی قوانین کےمنافی ہے،لاش چوراہےمیں لٹکانےکی قانون میں کوئی گنجائش نہیں،

    معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس اہم معاملے پر وفاقی حکومت کو شدید تحفظات ہیں۔ پیرا 66 پر دو ججوں نے اختلاف کیا۔ اگر دو ججوں نے اختلاف کیا تو پھر اتفاق رائے کدھر تھا؟

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں، ہم حیران ہیں۔ پیرا 66 میں قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کے قانون، شرعی اور انٹرنیشنل لا کی دھجیاں اڑا کر دکھ دیں۔ پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔ ہمارا سرشرم سے جھک گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے پیچھے تمام محرکات کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ریفرنس کے علاوہ وفاقی حکومت اپیل میں بھی جائے گی۔ پیرا 66 ہمارے لیے شرمساری کا باعث ہے۔ قانون کے رکھوالوں کو ہم آہنگی پیدا کرنی چاہیے۔

  • رانا ثناء اللہ عمرا ن نیازی کے اندھے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں، ایسا کس نے کہہ دیا؟

    رانا ثناء اللہ عمرا ن نیازی کے اندھے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں، ایسا کس نے کہہ دیا؟

    رانا ثناء اللہ عمرا ن نیازی کے اندھے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں، ایسا کس نے کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ عمرا ن نیازی کے اندھے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں۔ سات ماہ بعد بھی رانا ثناء اللہ پر ایک گرام ہیروئن ثابت نہیں ہو سکی۔ہر پیشی پر عدالت شہریار آفریدی کے ثبوتوں کا انتظار کرتی ہے۔شہریار آفریدی صاحب جان اللہ کو دیں اور ثبوت عدالت کو دیں۔عدالتیں قسمیں کھانے پر نہیں گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی پر فیصلے دیتی ہیں۔رانا ثناء اللہ میاں نوازشریف کے بہادر سپاہی ہیں جس کی سزا ان کو مل رہی ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے رانا ثناء اللہ کی کیس میں حکومت کی جانب سے تاخیری ہربے استعمال کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پوری حکومت رانا ثناء اللہ کی سچائی برداشت کی ہمت نہیں رکھتی۔سپیکر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرکے جانبداری کا ثبوت دے رہے ہیں۔سپیکر اسد قیصر پاکستان کی جمہوری تاریخ کے کمزور ترین سپیکر ثابت ہوئے ہیں۔رانا ثناء اللہ کے اہلخانہ کی جرات اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔رانا ثناء اللہ جلد عدالت سے سرخرو ہونگے اور جھوٹوں کے چہرے بے نقاب ہونگے.

    انسداد منشیات عدالت میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ منشیات کیس کی سماعت ہوئی، انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک تو سیع کر دی۔ رانا ثناء اللہ کو امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مقدمے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

    انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ خان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی تو سابق صوبائی وزیر قانون کو اُن کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش نہیں کیا۔ ڈی ایس پی جوڈیشل نے درخواست دی اور موقف اختیار کیا امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے اُن کی حاضری سے استثنی دیا جائے۔

    انسداد منشیات کی عدالت کے جج شاکر حسن نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اسے منظور کر لیا اور رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

  • روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ، نیول چیف سے ملاقات ،اہم معاملات پر بات چیت

    روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ، نیول چیف سے ملاقات ،اہم معاملات پر بات چیت

    روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ، نیول چیف سے ملاقات ،اہم معاملات پر بات چیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روسی بحریہ کے کمانڈر، ایڈمرل نکولئی اناطولیوئچ یومینوف نے نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

    نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر، چیف آف دی نیول اسٹاف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پا ک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور نیول ہیڈکوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔

    بعدازاں ، چیف آف دی نیول اسٹاف نے ایڈمرل یومینوف سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، سمندری تحفظ واستحکام اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو اجاگر کیا۔

    نیول چیف نے پاکستان کے زیر اہتمام کثیرالملکی مشق امن- 19 میںروسی بحریہ کی شرکت پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔ روسی بحریہ کے کمانڈر ان چیف نے امن-19 کے کامیاب انعقاد اور خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کے اقدامات کو سراہا۔دونوں معزز شخصیات نے مختلف شعبہءجات میں دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

    معزز مہمان کو پاک بحریہ کی جانب سے بحرہند کے خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ معزز مہمان کو بھارتی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 اور 35 -A کو منسوخ کیے جانے کے بعد کشمیریوں کی حالتِ زار اور پاکستان کی کشمیریوں کی حق و انصاف پر مبنی جدوجہد کی مسلسل حمایت سے آگاہ کیا گیا۔

    پاکستان میں قیام کے دوران، روسی بحریہ کے کمانڈر ان چیف، لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کا دورہ کریں گے اور وار کالج کے کمانڈنٹ سے ملاقات بھی کریں گے۔ بعدازاں، معزز مہمان کراچی میں پاک بحریہ کے آپریشنل / ٹریننگ یونٹس، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کریں گے اور کمانڈر پاکستان فلیٹ، کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر کراچی کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔

    کمانڈر ان چیف روسی بحریہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم ا ور دونوں افواج کے مابین بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

  • اقلیتی آبادی میں کمی اور ان پر ظلم و ستم، بھارتی پروپیگنڈے پر پاکستان نے دیا کھرا جواب

    اقلیتی آبادی میں کمی اور ان پر ظلم و ستم، بھارتی پروپیگنڈے پر پاکستان نے دیا کھرا جواب

    اقلیتی آبادی میں کمی اور ان پر ظلم و ستم، بھارتی پروپیگنڈے پر پاکستان نے دیا کھرا جواب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر اقلیتی آبادی میں کمی اور ان پر ظلم و ستم سے متعلق بھارتی حکومت  و سیاستدانوں کے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

    بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 1947میں تقسیم کے دوران بڑے پیمانے پر مائیگریشن اور 1971میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی سے پاکستان میں اقلیتی آبادی متاثر ہوئی۔حقیقت یہ ہے کہ پاکستان(سابقہ مغربی پاکستان) میں گزشتہ دہائیوں میں اقلیتیوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان نے پاکستان میں پہلی مردم شماری (1951) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مغربی پاکستان(موجودہ پاکستان)میں اقلیتیوں کی مجموعی آبادی 3.12فیصد تھی جو کہ 1998 کی مردم شماری  کے مطابق بڑھ کر3.72 فیصد ہوگئی۔ اس طرح پاکستان میں منعقدہ مردم شماریوں سے ظاہر ہے کہ دوسری مردم شماری (1961) میں پاکستان میں اقلیتی حصہ2.96 فیصد جبکہ دوسری مردم شماری (1998) میں یہ آبادی بڑھ کر 3.72 فیصد تک پہنچ گئی۔ 1998کی مردم شماری سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں ہندووں کی آبادی (1951میں)  1.5 فیصد سے بڑھ کر 1998میں دو فیصد ہوگئی۔

    بھارت میں مسلم مخالف قانون انڈین سٹیزن ایکٹ کے خلاف پاکستان نے بڑا قدم اٹھا لیا

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی شہری ترمیمی ایکٹ جیسی امتیازی قانون سازی کا جواز ڈھنڈنے کیلئے بی جے پی حکومت اور رہنماوں کی جانب سے حقائق کو توڑ مروڑ نے کی مذمت کرتا ہے۔ جھوٹ پر مبنی اس بھارتی مہم کا مقصد اپنے ہی عوام اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کی جانب سے مشترکہ امتیازی اقدامات اور مزموم پروپیگنڈے انکے اپنے اصل چہرے بے نقاب کر دینگے۔عالمی برادری کو بھی بھارت کے ان مزموم عزائم کا بخوبی علم ہوچکا ہے اور بین الاقوامی میڈیا سمیت سول سوسائٹی تنظیموں،یو این سیکرٹری جنرل اور یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق پہلے ہی این آر سی اور شہری ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات ظاہر کر چکے ہیں.

    گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟  شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    قومی اسمبلی نے بھارت میں مسلم مخالف قانون انڈین سٹیزن ایکٹ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد میں بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے متنازع قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی سپیکر کے زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ قرارداد وفاقی وزیر شفقت محمود نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے شہریت کے بھارتی قانون کو مسترد کرتا ہے۔ بھارت متنازع سٹیزن شپ ایکٹ فوری طور پر واپس لے۔

    آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

    کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

    پاکستان نے تاریخ رقم کر دی، کرتارپور کا افتتاح، بھارتی سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

    قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان آسام کے بیس لاکھ مسلمانوں کی شہریت کے خاتمے کی مذمت اور کشمیر میں جاری کرفیو اٹھانےکا بھی مطالبہ کرتا ہے۔اس میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل تک کشمیریوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں بھارت کو امتیازی ایکٹ واپس لینے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر مجبور کریں

  • شفاف الیکشن ہوئے تو بلاول کو کتنے ووٹ ملیں گے؟ مراد سعید کا حیرت انگیز دعویٰ

    شفاف الیکشن ہوئے تو بلاول کو کتنے ووٹ ملیں گے؟ مراد سعید کا حیرت انگیز دعویٰ

    شفاف الیکشن ہوئے تو بلاول کو کتنے ووٹ ملیں گے؟ مراد سعید کا حیرت انگیز دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے رائیونڈ میں جلسہ سے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ پرچی والے چیئرمین کے پاس کرنے کو اور تو کچھ نہیں، کم از کم تقریر ہی بدل لیں، ان کے نزدیک جمہوریت کرپشن اور لوٹ مار کی آزادی کا نام ہے، سندھ کے عوام حادثاتی چیئرمین کی ”جمہوریت” کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے بلاول کی تقریر پر جاری جواب میں مراد سعید نے کہا کہ پرچی والے چیئرمین کے نزدیک جمہوریت کرپشن اور لوٹ مار کی آزادی کا نام ہے، پرچی والے چیئرمین وہ جمہوریت مانگ رہے ہیں جس میں ان کے والد کی لوٹ مار کا حساب نہ مانگا جائے۔ بلاول زرداری اور ان کے والد کی ”جمہوریت” نے عوام کو غربت، جہالت اور وسائل کی لوٹ مار دی۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ بلاول وہ جمہوریت مانگتے ہیں جس میں سراج درانیوں اور شرجیل میمنوں کو وارداتوں کی آزادی ہو۔ سندھ کے عوام حادثاتی چیئرمین کی ”جمہوریت” کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ انتخابات میں شفافیت کبھی پیپلز پارٹی کا مقصد تھا نہ ہے اور نہ ہوگا، پرچی والے چیئرمین جانتے ہیں انتخابات شفاف ہوئے تو ایک یونین کونسل ہاتھ نہیں لگے گی۔

    بھارتی طیارے گرانے والے پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کی قطر میں شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ

    مراد سعید نے کہا کہ بلاول جان لیں انتخابات بھی شفاف ہوں گے اور سندھ بھی لٹیروں سے نجات حاصل کرے گا، مظلومیت کا کارڈ کام آئے گا نہ ہی جذبات کی سوداگری چلے گی۔ والد اور پھوپھو سمیت جس نے بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کئے انکی جوابدہی ہوگی

    ابو بچاؤ مہم اب کون چلا رہا ہے؟ بلاول نے ٹویٹر پر کس کو ٹیگ کر دیا؟

    کرپشن کیسز میں سزائے موت کیوں نہیں؟ بلاول کیوں بھول گئے، سینیٹر فیصل جاوید اپوزیشن پر برس پڑے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے رائیونڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک پیغام لے کرآیا ہوں،بے نظیر بھٹوشہید کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائیں گے،ہم بھٹو کا پاکستان بنا سکتے ہیں،بھٹو کے پاکستان میں عوام کی مرضی سے سیاست ہوتی ہے، ہمارے قائدین کو ہم سے چھینا گیا،انگریزوں سے پاکستان اس لیے نہیں لیا تھا کہ کسی نیازی کے غلام بنیں،

  • قانون سے بالاتر اور مقدس گائے کوئی نہیں،ارمانوں میں جکڑے قانون کو آزاد کریں گے، فردوس عاشق اعوان

    قانون سے بالاتر اور مقدس گائے کوئی نہیں،ارمانوں میں جکڑے قانون کو آزاد کریں گے، فردوس عاشق اعوان

    قانون سے بالاتر اور مقدس گائے کوئی نہیں،ارمانوں میں جکڑے قانون کو آزاد کریں گے، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی کے اجلاس میں اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان تحریک انصاف، انصاف کے حصول کے لئے مسلسل جدوجہد کرتی رہی ہے، ہمارے منشور کا اہم جزو انصاف کی فراہمی، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا اور یکساں قانون کے اطلاق کے لئے مناسب ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قانون کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اصلاحات لانا ہے تاکہ عام اور خاص کے لئے یکساں قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی میں ماہر قانون علی ظفر اور بابر اعوان نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر بریفنگ دی جس میں کمیٹی کو اس کیس کے قانونی نکات، عدالتی فیصلے میں سقم اور کمزوریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور کور کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان کے ادارے ریاست کے ستون ہیں، ریاست کا مفاد ہر حال میں اہم اور مقدم ہے، ہم نے اپنے اداروں کو تقویت دینی، با اختیار بنانا ہے۔ حکومت قانون اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے، قانونی ٹیم اس حوالے سے جو بھی لائحہ عمل تیار کرے گی وہ کمیٹی وفاقی کابینہ اور پارٹی کو آگاہ کرے گی جس کے بعد حکومت اپنا موقف پیش کرے گی۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں جس پر وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی کو دورہ ملائیشیا سے جڑے محرکات اور پس منظر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خطے میں او آئی سی، جس میں 57 مسلمان ممالک ممبر ہیں، کا اہم کردار ہے۔ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، پاکستان کو ملت اسلامیہ کو یکجا کرنے کا کردار ادا کرنا چاہیے، یہی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، پاکستان کسی بھی ملک کے ساتھ ذاتی مفادات کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتا، امت مسلمہ کی اجتماعی بہتری اور ہم آہنگی کے لئے پاکستان کلیدی کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مہاتیر محمد حکومت میں نہیں تھے تو اس کانفرنس کے چار اجلاس پہلے بھی ہو چکے ہیں لیکن اس اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہیں کیا گیا۔ پاکستان مسلمان بھائیوں کو اکٹھا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، مشترکہ مفاد، باہمی اتحاد، یکہجتی کو تقویت دینے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کور کمیٹی میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کو ایک مرتبہ پھر یہ ہدایات دی ہیں کہ سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ مل کر چیف الیکشن کمشنر کیلئے متفقہ امیدوار کے لئے اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ ریگولیٹر کی تعیناتی کسی کی خواہش پر نہیں ہونی چاہیے، دو جماعتوں کا مل بیٹھ کر الیکشن کمشنر لگانا غیر منصفانہ ہے، افراد سے زیادہ ادارے اہم ہونے چاہئیں، اس معاملے کے مستقل حل کے لئے کام کیا جائے۔ کور کمیٹی نے انصاف لائرز ونگ کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں جہاں لاء آفیسرز کی آسامیاں خالی ہیں وہاں تعیناتیاں کی جائیں۔ اجلاس میں چیف آرگنائزر نے پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق آگاہ کیا۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    کور کمیٹی کے اجلاس میں مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی درخواست پر بھی بات ہوئی۔ وزیراعظم اور کور کمیٹی نے کہا کہ قانون سے بالاتر اور مقدس گائے کوئی نہیں، مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی خواہش کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا، حکومت ذیلی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فیصلہ کرے گی، خواہشات اور ارمانوں میں جکڑے قانون کو آزاد کریں گے۔

    کور کمیٹی نے بھارت کی جانب سے سٹیزن ایکٹ میں ترمیم کے مکروہ عمل کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے ہندوستان حکومت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے رکھا، انتہا پسندی کی سوچ کو ریاست کے لبادے میں چھپا کر اقلیتوں کو ٹھکانے لگانے کی سازش کو بے نقاب کیا۔ کور کمیٹی نے کشمیر کے مسلئے پر وزیراعظم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    بھارتی طیارے گرانے والے پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کی قطر میں شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ

    ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے حکومت کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا ہے جس کے مثبت اثرات آئیں گے، مہاتیر محمد نے بھی وزیراعظم عمران خان کے بیانیے سے اتفاق کیا ہے، پاکستان کو امت مسلمہ کو جوڑنے کے لئے جو کردار ادا چاہیے وہ کردار ادا کر رہا ہے، ملائیشیاء اور سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ رشتہ ہر مفاد سے مقدم ہے، دونوں ممالک پاکستان کو یکساں قبول کرتے ہیں، پاکستان امت مسلمہ کو جوڑنے کے لئے غیر جانبدار کردار ادا کر کے غلط فہمیوں اور فاصلوں کو ختم کرنا چاہتا ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگی قیادت خود اپنی جان، مال اور آل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے، سیاسی سانسیں جاری رکھنے کیلئے پارٹی کے دوسرے درجے کے رہنماؤں کو سمینار کرانے کی نوکری پر لگا دیا ہے، معیشت پر کانفرنس کرنے کے بجائے اسحاق ڈار کو واپس بلائیں جس نے پاکستان کی عمارتیں اور شاہراہیں بھی گروی رکھ دیں۔ ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ احسن اقبال صاحب کاش ملکی معیشت کی فکر آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ3 دہائیاں برسر ِاقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے،آل ِشریف نے عوام کا کاروبار بند کرکے اپنی آل اولاد کے کاروبار کے تسلسل کو تقویت دی

  • حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان

    حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان

    حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ حج 2020ء کے اخراجات گذشتہ برس سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ حافظ عبد الکریم کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حج 2020ء کی مجوزہ پالیسی اور انتظامات پر سیکرٹری مذہبی امور نے بریفنگ دی۔ سیکرٹری مذہبی امور کہنا تھا کہ آئندہ سال حج اخراجات میں ساٹھ ہزار روپے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ سال سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات 4 لاکھ 89 ہزار روپے ہونا متوقع ہیں جبکہ گذشتہ سال حج اخراجات 4 لاکھ 26 ہزار روپے تھے۔

    سیکرٹری مذہبی امور نے کمیٹی کو بریفنگ میں مزید بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے عائد کئے گئے ٹیکسز کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سعودی عرب نے حج اخراجات 24 سو ریال سے 2650 ریال کر دئیے ہیں۔ حکومتی کفایت شعاری سے گذشتہ حج پر 5 ارب 53 کروڑ روپے حاجیوں کو واپس کئے گئے۔ اوسطاً فی حاجی 37 ہزار روپے واپس کئے گئے۔ ستر فیصد حاجیوں کو بچ جانے والی رقم واپس کر دی گئی ہے۔

    کمیٹی ممبران نے حج اخراجات میں اضاف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکیم کے حج اخراجات کم کئے جائیں اور اس اہم معاملے پر سعودی حکومت سے بات چیت کی جائے۔

    پاکستانی حجاج کو منیٰ، عرفات میں سہولیات کی فراہمی کیلئے وزارت مذہبی امور اور موسسہ جنوب ایشیاءکے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت پاکستانی وفد کی موسسہ جنوب ایشیاءسے مذاکرات ہوئے اور معاہدہ کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے کہا کہ گذشتہ حج کے بہترین انتظامات پر خادم حرمین اور چیئرمین موسسہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنوب ایشیائی حجاج کا انتظام و انصرام ایک مشکل کام ہے جسے بخوبی سرانجام دیا گیا ہے۔ ہمارے حجاج اللہ کے بعد موسسہ جنوب ایشیاء کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔

    حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

    حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

    وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ہمارے حجاج کو پیک شدہ کھانے اور بنکر بیڈز استعمال کرنے میں مشکل آ رہی ہے۔ مکاتب کو پاکستانی معیار کے کھانے اور دیگر سہولیات کے فراہمی کا پابند کیا جائے۔ پاکستان حج مشن میں دو قابل ترین افسر تعینات کئے ہیں، ان سے پھرپور تعاون کیا جائے۔ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ پاکستانی حجاج کی خوشی میں ہماری خوشی اور تکلیف میں ہماری تکلیف ہے، مشاعر کے مسائل کے فوری حل کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مکمل با اختیار بنایا جائے۔

    چیئرمین موسسہ رافعت بدر نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ پچھلے سال کوٹہ بڑھنے اور منی میں کم گنجائش کے سبب بنکر بیڈز لگانا پڑے، آنے والے سالوں میں منی کے خیموں کو ڈبل سٹوری اٹیچ باتھ بنایا جائے گا، اس سال پاکستانی حجاج کو انکے معیار کے مطابق کھانا فراہم کرینگے.

    مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 طے پاگیا، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر صالح بن بنتن کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کیے۔ نور الحق قادری کی سربراہی میں وفد کے سعودی ہم منصب سے مذاکرات ہوئے، وفد نے عازمین کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مطالبات پیش کیے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں دیگر شہروں کی شمولیت کا مطالبہ کیا گیا، مشاعر میں اضافی سہولیات، کوٹے میں مزید اضافے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

    منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں شکایات کے ازالے کے لیے پاک سعودی جوائنٹ ورکنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، 10 رکنی کمیٹی مسائل کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کرے گی۔سعودی وزیر حج نے کہا کہ کمیٹی مشاعر میں پاکستان کی مرضی کے مطابق کھانا، سفری سہولیات یقینی بنائے گی۔

  • خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میں نے خصوصی عدالت کا فیصلہ ٹی وی پرسنا، خصوصی عدالت کے فیصلے کومشکوک کہتا ہوں، ایسے فیصلے کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی کیس میں صرف ایک فردکوٹارگٹ کیا گیا،ملزم اورنہ اس کے وکیل کو دفاع کاحق دیا گیا،

    پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستانی عدلیہ کابہت احترام کرتاہوں، خصوصی عدالت کا ایسا فیصلہ پہلی بارسنا ہے،میں نے کہا تھا اسپیشل کمیشن کو بیان دینے کیلئے تیارہوں،میری اس بات کونظراندازکیا گیا میرابیان نہیں لیا گیا، میری خدمات کو یادرکھنے پرعوام اورفوج کا مشکورہوں،

    سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کا کیس میں خیال نہیں رکھا گیا،خصوصی عدالت کے فیصلے کو مشکوک کہتا ہوں، میرے خلاف کیس صرف کچھ لوگوں کی ذاتی عداوت سے سنا گیا،ان لوگوں نے مجھے ٹارگٹ کیا جو اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں،آئندہ کے لائحہ عمل کا قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا،چیف جسٹس نے فیصلے کو جلد یقینی بنانے کا کہہ کر عزائم ظاہر کردیے،میرے دور میں فوائد اٹھانے والے جج میرے خلاف فیصلہ کیسے دے سکتے ہیں،

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا

  • بھارتی طیارے گرانے والے پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کا قطر میں شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ

    بھارتی طیارے گرانے والے پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کا قطر میں شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ

    بھارتی طیارے گرانے والے پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کی قطر میں شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقرہب میں پاک فضائیہ کے تین جے ایف 17 تھنڈر نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ پیش کیا۔ پاک فضائیہ کے 3 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے برادر ملک قطر کے قومی دن کے موقع پر شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ پیش کیا۔ شائقین نے فخرِ پاکستان جے ایف 17 طیاروں کو افق سے نمودار ہوتے دیکھ کر والہانہ انداز میں داد دی۔

    امیر قطر تمیم بن حماد الثانی اور انکے والد سابق امیر قطر حماد بن خلیفہ الثانی نے ہزاروں شہریوں کے ہمراہ قطر کے قومی دن پر منعقدہ پریڈ دیکھی۔امیری فورسز، فضائیہ، آرمی اور پولیس کے مختلف ونگز سمیت قطر کے تمام فوجی اور سول دفاع کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔پاک فضائیہ کے پائلٹس اور زمینی عملہ پر مشتمل دستہ قطر کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے دوحہ پہنچا تھا۔

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کو دھول چٹانے والی ایئر کومبیٹ میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر جیٹ نے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا دی، بین الاقوامی میگزین پاک فضائیہ کی تکنیکی صلاحیت کے ڈنکے پیٹ رہے ہیں۔ معتبر ملٹری ایوایشن ویب سائٹ دی ایویایشنسٹ کا کہنا ہے مگ 21 طیارہ جے ایف 17 کا پہلا شکار ہے۔

    پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑجواب دیا،وزیرخارجہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    پاکستان ایئر فورس کی جانب سے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔جے ایف17سے داغے گئے ملکی ساختہ میزائل نے 100فیصد درستگی کیساتھ ہدف کونشانہ بنایا۔

    واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرز کو ملکی سطح پر تیار کیے جانے والے جدید میزائل سے لیس کیا گیا ہے۔ ملکی ساختہ میزائل کے شامل ہونے سے روشنی اور اندھیرے میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی حاصل ہوگئی۔

  • قومی مسائل کیسے حل ہوں گے؟ کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نے بتا دیا

    قومی مسائل کیسے حل ہوں گے؟ کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نے بتا دیا

    قومی مسائل کیسے حل ہوں گے؟ کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ادارے اپنے آئینی اور قانونی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔ اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کیس سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا گیا جبکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔

    کور کمیٹی اجلاس میں اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے لئے کردار ادا کرنے اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق لائحہ عمل پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ ادارے اپنے آئینی اور قانونی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی اور قانونی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں معاونت کو یقینی بنائے گی۔ افواج پاکستان نے ملک کو پرامن بنانے کے لئے لازوال قربانیاں دیں۔ بیرونی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے جن سازشوں میں مصروف ہیں، ان میں انھیں ناکامی ہوگی۔ ہمیں اتحاد اور یکجہتی سے قومی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

    کور کمیٹی اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور وزرا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی عدالت اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر بیانات نہ دیں۔

    کور کمیٹی اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کسی ایک ملک نہیں بلکہ مسلم امہ کی یکجہتی کا خواہاں ہے۔ پاکستان مسلم امہ میں اتحاد کے لیے کوشاں رہے گا۔ وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا منسوخی پر قیاس آرائیاں کی گئیں۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اس سے متعلق اصل محرکات سے کور کمیٹی کو آگاہ کیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ ادارے ریاست کے ستون ہیں۔ ہم نے اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔ حکومت کا مقصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا موقف ہے کہ ہم نے قانون کا دفاع اور انصاف کا ساتھ دینا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے معاملے پر بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسے پارلیمنٹ نے حل کرنا ہے۔ اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔ وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی کو مسئلے کے حل کا دوبارہ ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق کر لیا جائے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ حکومت کو بھیجا۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، کوئی مقدس گائے نہیں، مریم نواز کی خواہش نہیں ذیلی کمیٹی کے فیصلے پر عمل ہوگا۔

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا