Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاورمیں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد

    فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاورمیں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد

    فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاورمیں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد کیا گیا

    قلعہ بالاحصار میں منعقد گرینڈ جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ ، سول انتظامیہ اور معزز قبائلی عمائدین نے شرکت کی،جرگے میں ضلع خیبر کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،جرگے میں قبائلی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی، مقامی نمائندوں نے عوامی مسائل اجاگر کیے اور ان کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا، جرگے میں قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا،گرینڈ خیبر جرگہ قومی یکجہتی اور علاقائی امن کے لیے سیکیورٹی اداروں کی سنجیدہ کاوشوں کا مظہر ہے،قبائلی عمائدین نے امن کے قیام میں فورسز کے کردار اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، قلعہ بالاحصار کا یہ اجتماعی جرگہ قبائلی عوام اور فورسز کے درمیان اعتماد کی نئی مثال بن گیا،جرگے کا اختتام قومی اتحاد اور علاقائی استحکام کے حوصلہ افزا پیغام کے ساتھ ہوا

  • بی جے پی سرکار  میں مسلمانوں کے  مذہبی مقامات غیر محفوظ

    بی جے پی سرکار میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات غیر محفوظ

    آر ایس ایس کے نظریے پر چلنےوالی بی جے پی سرکار میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات غیر محفوظ ہو گئے ہیں

    مودی کی ہندوتوا حکومت کامسلمانوں کی شناخت ، مذہبی روایات اور مذہبی آزادی پر ایک اور وار سامنے آیا ہے،مسلمانوں کیخلاف بھارت میں غاصب مودی کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردانہ کارروائیاں جاری ہیں،*بھارتی جریدے دی ٹیلی گراف انڈیا کے مطابق؛ اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے رائے بزرگ گاؤں میں ایک اور مسجدکوشہید کر دیا گیا ،پچھلے چار ماہ میں ضلع سنبھل میں مسجد شہید کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ، مسجد کو فوجی دستے اور بھاری پولیس کی نفری کی نگرانی میں گرایا گیا ، مقامی افراد کا مؤقف ہے کہ مسجد تقریباً 10سال پہلے تعمیر کی گئی تھی ، اتر پردیش کے ضلع سنبھل کی انتظامیہ نے تجاوزارت کا الزام لگا کر مسجد کو گرایا،رضاءِ مصطفیٰ مسجد کو بھی کچھ عرصہ پہلے سنبھل انتظامیہ نے گرایا تھا ،اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مسجد کو گرانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ رام مندر کی تعمیر کے بعد ضلع ایودھیا ترقی اور روحانیت سے آگے بڑھ رہا ہے ،ضلع سنبھل کو بھی کاشی اور ایودھیا شہر کی طرح بنایا جائےگا،

    یوگی آدتیہ ناتھ آر ایس ایس کے نظریے کے تحت گجرات کے قتل عام کو پھر دہرانا چاہتا ہے ،مودی سرکار میں ہندوتوا انتہا پسندوں کا مساجد گرانا مودی کی متعصبانہ پالیسیوں کا ثبوت ہیں ،مسلم شناخت مٹانے کی سرکاری کوشش بھارتی سیکولرازم کے تابوت میں آخری کیل ہے

  • پاکستان فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا،وزیراعظم

    پاکستان فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمداللہ، ہم اس قیامت خیز نسل کشی کے آغاز کے بعد سے اب تک کے سب سے قریب ترین مرحلے پر ہیں جہاں جنگ بندی ممکن نظر آ رہی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت شکرگزاری کا ہے، خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادتوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ سے ملاقات میں فلسطینی مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان نے جنگ بندی اور قیامِ امن کے لیے ایک نئی راہ ہموار کی ہے، جسے بند نہیں ہونے دینا چاہیے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان شاءاللہ پاکستان اپنے تمام شراکت داروں اور برادر ممالک کے ساتھ مل کر فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں،وزیراعظم

    کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں،وزیراعظم

    وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نےآزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے

    وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا،مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے، وزیراعظم نے بھرپور شاباش دی،وزیر اعظم نے اسے "پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی” قرار دیا اور کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے الحمدللہ۔انہوں نے مذاکرات کی کامیابی پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور امن کے قیام پر مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے اور آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے.کشمیری بھائیوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں. ہم پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آیندہ بھی انکے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے.آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے۔

  • آنے والے دنوں میں بارش متوقع ہے، پی ڈی ایم اے

    آنے والے دنوں میں بارش متوقع ہے، پی ڈی ایم اے

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےکہا ہےکہ پنجاب میں اس وقت سیلابی صورتحال نہیں تاہم آنے والے دنوں میں مزید بارش متوقع ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے جاری ہے، سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کاکام بھی جاری ہے، سیلاب سے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں، پنجاب میں اس وقت سیلابی صورتحال نہیں، دریاؤں کی صورتحال اب معمول کے مطابق ہے تاہم دریائے ستلج میں بھارت سے مزید پانی آنے کا امکان ہے، دریائے راوی میں بھی بھارت سے 35 ہزارکیوسک پانی آنےکاامکان ہے، آنے والے دنوں میں مزید بارش متوقع ہے،سیلاب متاثرہ 27 اضلاع میں نقصانات کا جائزےکے لیے سروے جاری ہے، مختلف اداروں پر مشتمل ٹیمیں سروے شفافیت کےساتھ کر رہی ہیں، چندعلاقوں میں پانی کھڑاہونےکےباعث مشکلات کا سامنا ہے۔

  • ملک کا تھیٹر فیملی کے ساتھ جاکر نہیں دیکھاجاسکتا،گورنر سندھ

    ملک کا تھیٹر فیملی کے ساتھ جاکر نہیں دیکھاجاسکتا،گورنر سندھ

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی حالات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے معاشرے کی قدریں، رویے اور سوچ سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے۔ سیاست دان ووٹ لینے کے وقت کراچی کے لوگوں کو یاد کرتے ہیں، لیکن جب عملی کام کرنے کا وقت آتا ہے تو یہی لوگ "بائے کراچی” کہہ کر رخصت ہو جاتے ہیں۔

    گورنر سندھ کراچی میں فنونِ لطیفہ اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فنونِ لطیفہ کا ہر شعبہ زوال کا شکار ہے، اور آہستہ آہستہ ہم ادب و ثقافت سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق "ہم نے اپنی تہذیب، اپنے الفاظ، اپنی زبان، اور اپنی فنکارانہ روایات کو پسِ پشت ڈال دیا ہے، جس کا نتیجہ معاشرتی بے سمتی کی صورت میں نکل رہا ہے۔”کامران ٹیسوری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کا تھیٹر اس سطح پر پہنچ گیا ہے کہ اسے فیملی کے ساتھ جا کر نہیں دیکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ "ادب اور ثقافت وہ ستون ہیں جو قوموں کو جوڑے رکھتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہم ان ستونوں کو خود ہی کمزور کر رہے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے سب سے زیادہ کام پنجاب میں ہو رہا ہے، جبکہ کراچی جو کبھی اردو ادب کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا، وہاں ادبی سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس میں ہر ماہ باقاعدہ مشاعرہ منعقد کیا جائے گا، تاکہ شہر میں ادبی روایت کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے۔

    مہنگائی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ عوام پر معاشی بوجھ بڑھنے سے ان کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "سیاسی بے یقینی اور مہنگائی نے عوام کی ترجیحات بدل دی ہیں، اب لوگ فنون اور ادب سے زیادہ دو وقت کی روٹی کی فکر میں ہیں۔” اگر معاشرے کو دوبارہ جاندار اور متوازن بنانا ہے تو ہمیں سیاست کے ساتھ ساتھ فن، ادب، اور اخلاقیات کو بھی اہمیت دینا ہوگی، کیونکہ یہی وہ عناصر ہیں جو قوموں کی اصل پہچان ہوتے ہیں۔

  • بہنوئی کو قتل کرنے والاملزم چند گھنٹوں میں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    بہنوئی کو قتل کرنے والاملزم چند گھنٹوں میں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    سبزہ زار میں گھر میں گھس کر دوہرے قتل کا دلخراش واقعہ ،لاہور پولیس آپریشن ونگ نے چند گھنٹوں میں قاتل کا سراغ لگا لیا

    قتل کا معمہ حل، ملزم کا اقبال جرم، مقتول کا بہنوئی قاتل نکلا،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے دلخراش واقعہ پر اظہار افسوس کیا،بروقت کاروائی پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ٹیم کو شاباش دی،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمر نے تفتیش کی تمام وقت خود سربراہی کی،پولیس حکام کے مطابق ملزم نے گھر میں گھس کر ثمر اقبال اور کلثوم بی بی کو گولیوں کا نشانہ بنایا،ملزم نے اعتراف کیا کہ ملزم نے کچھ عرصہ قبل بیوی کا زیور بیچا جس پر سالہ طعن زنی کرتا تھا، ملزم مقتول کی دوکان پر ملازم تھا جہاں سالے کے رویے سے نالاں رہتا تھا،

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ملزم نے صبح گھر پر دھاوا بولا، مقتولین کو گولیوں کا نشانہ بنایا، ملزم نے واردات کے بعد آلہ قتل کھاڑک نالہ میں پھینکنے کا اعتراف کیا،آلہ قتل برآمد کرنے کے لیے کاروائی جاری ہے،واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی،پولیس کی بروقت کاروائی سے ملزم قانون کی گرفت میں آیا، ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی کا عمل جاری ہے،

  • امیر بالاج قتل کیس،نامزد ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار

    امیر بالاج قتل کیس،نامزد ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار

    ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں نامزد مرکزی اشتہاری ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے، یہ گرفتاری انٹرپول کی مدد سے عمل میں آئی ،پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سےملزم کو گرفتار کیا اور قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد جلد پاکستان منتقل کیاجائے گا۔

    نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق قتل کیس کے بعد طیفی بٹ ملک سے فرار ہو کر متحدہ عرب امارات (دبئی) میں روپوش ہوگیا تھا، جس کے بعد پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے اس کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کئے تھے۔ یاد رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری 2024 کو شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔لاہور پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال بلا کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا۔شادی کی تقریب کے دوران وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی تھی، جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا، جب کہ مقتول امیر بالاج ٹیپوکے محافظوں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر مارا گیا تھا۔

    اگست 2024 میں ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے بتایا تھا کہ ملزم احسن شاہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ احسن شاہ کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے بھائی نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسے چھڑوانے کے لیے حملہ کر دیا، اس دوران مبینہ مقابلے کے دوران احسن شاہ زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

    علاوہ ازیں ڈان نیوز کے مطابق ستمبر 2025 میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ گوگی بٹ نےامیربالاج ٹیپو کو قتل کروانے کے لیے منصوبہ بندی کی تھی۔جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ امیربالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ سے رابطے میں رہا تھا، گوگی بٹ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیس میں بھی نامزد ملزم رہا ہے، طیفی بٹ کا کزن گوگی بٹ پہلے ہی عبوری ضمانت کروا کر منظرعام پر آچکا ہے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر گوگی بٹ کی ضمانت خارج کروانے کی استدعا کرے گی۔واضح رہے کہ امیر بالاج کے قتل کے بعد ملزم خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ فرار ہو گیا تھا، بعد ازاں ملزم نے ضمانت حاصل کرلی تھی اور 15 ستمبر تک عبوری ضمانت پر ہے جبکہ ملزم طیفی بٹ تاحال اشتہاری ملزم تھا، جسے دبئی سے حراست میں لیکر پاکستان منتقل کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت چار گھنٹے طویل اجلاس میں اہم فیصلے

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت چار گھنٹے طویل اجلاس میں اہم فیصلے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی محکموں کا چار گھنٹے طویل اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں آٹھ بڑے محکموں نے اپنی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران عوامی فلاح، صحت، صاف پانی، ٹرانسپورٹ، ماحولیاتی تحفظ اور صنعتی ترقی سے متعلق اہم فیصلے کیے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو دور دراز علاقوں سے پانی لانے کی مشقت سے نجات دلانے کے لیے گھر گھر بوتل بند پانی فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ ’’پینے کے صاف پانی تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔‘‘پنجاب بھر میں 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس پہلے ہی فعال ہو چکے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ نے واٹر فلٹریشن پراجیکٹس کی ٹائم لائن طلب کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو خود دورے کرنے کی ہدایت بھی کی۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی کارکردگی پر وزیراعلیٰ نے شاباش دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب کے دوران ساڑھے 11 لاکھ افراد کا علاج معالجہ کیا گیا، جبکہ 174 افراد کو سانپوں کے کاٹنے کے واقعات میں بروقت ویکسین لگا کر تمام جانیں بچائی گئیں۔مریم نواز نے کہا کہ ’’یہ عوامی خدمت کا بہترین نمونہ ہے بروقت علاج نے قیمتی انسانی جانیں محفوظ بنائیں۔‘‘پنجاب نے سروائیکل کینسر ویکسی نیشن میں 65 لاکھ بچیوں کی ویکسینیشن مکمل کر کے ملک بھر میں سبقت حاصل کی۔ وزیراعلیٰ نے اس کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیتھ لیب پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے سپیشل افراد کے گھروں تک پہنچنے اور مدد کا منظم نظام وضع کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ خصوصی افراد کا ڈیٹا مشترکہ طور پر مکمل کیا جائے اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ان کی تعلیم کے ساتھ فلاح و بہبود کے منصوبے مرتب کرنے کا ٹاسک دیا۔مریم نواز شریف نے دسمبر 2025 تک پنجاب میں 1115 الیکٹرو بسیں فنکشنل کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو الیکٹرو بس چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کی ہدایت کی اور بس اسٹاپس کے یونیفارم ڈیزائن کی منظوری بھی دی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’’الیکٹرو بس نے قلیل مدت میں عوامی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔‘‘مزید برآں، انہوں نے ایس آر ٹی پراجیکٹ جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مختلف اضلاع میں لانچنگ شیڈول کی منظوری دے دی۔

    پنجاب نے چند ماہ میں 19 شہروں میں واسا قائم کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا، جبکہ ڈیڑھ سال قبل یہ ادارہ صرف 5 شہروں میں کام کر رہا تھا۔اب 31 دسمبر 2025 تک 25 اضلاع میں واسا کے قیام کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ 15 شہروں میں ترقیاتی کام مون سون سے پہلے مکمل کیے جائیں۔لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے 4624 گلیوں کی تعمیر و بحالی مکمل ہو چکی ہے۔نو تعمیر شدہ گلیوں میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔مریم نواز شریف نے لاہور میں پی ایچ اے کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا اور ہدایت دی کہ بانس کے جنگل لگائے جائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کم ہو۔پی ایچ اے لاہور نے چند ماہ میں گھروں تک جا کر 27 ہزار پودے لگائے، جبکہ "آن لائن گلدستہ” پراجیکٹ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پودے آرڈر کر سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ 472 دیہات میں مثالی گاؤں پراجیکٹ اکتوبر میں شروع کیا جا رہا ہے، جس میں جنوبی پنجاب کے سب سے زیادہ دیہات شامل ہوں گے۔پہلے فیز میں ملتان کے 62، بہاولپور کے 48 اور ڈی جی خان کے 38 دیہات شامل کیے گئے ہیں۔
    مثالی گاؤں میں پارکس، پکی گلیاں، کور ڈرین، قبرستان کی چار دیواری اور جوہڑوں کی صفائی جیسے منصوبے شامل ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے پلیسر گولڈ پراجیکٹ سرکاری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے حاصل منافع پنجاب کے عوام کا حق ہے۔‘‘میانوالی میں گولڈ چوری کے خلاف چھاپے مارے گئے اور دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔پنجاب میں 11 ہزار کان کنوں کو راشن کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ 25 ہزار کارڈز کا ہدف اسی ماہ مکمل ہو گا۔مزید برآں، پنک سالٹ کے پرانے کنٹریکٹس منسوخ کر کے ریونیو میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔اب امریکہ، یورپ اور متحدہ عرب امارات میں پنک سالٹ کی مارکیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی طرح چنیوٹ آئرن اور تانبے کی ابتدائی اسٹڈی مکمل ہو گئی ہے، جس کے ٹیسٹ اگلے چار ماہ میں مکمل کر کے منصوبے کا آغاز کر دیا جائے گا۔

    مریم نواز شریف نے اجلاس کے اختتام پر کہا "دفاتر میں ہر چیز اچھی لگتی ہے، لیکن فیلڈ میں جا کر ہی حقائق کا اندازہ ہوتا ہے۔ عوامی خدمت کو عملی جامہ پہنانا ہمارا اصل مشن ہے۔”

  • آزاد کشمیر،فریقین کے مابین معاہدے کے نکات سامنے آ گئے

    آزاد کشمیر،فریقین کے مابین معاہدے کے نکات سامنے آ گئے

    وفاقی وزراء کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے۔

    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزرا کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے معاہدے کے تحت پُرتشدد واقعات سے ہونے والی اموات پر انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمات درج ہوں گے اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے گا،وفاقی وزرا کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے معاہدے کے تحت 30 دن میں مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن میں دو اضافی سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ بنائے جائیں گے جبکہ موجودہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو 90 دن میں اصل شکل اور عدالتی فیصلے کے مطابق کیا جائے گا،آزاد کشمیر حکومت 15 دن کے اندر صحت کارڈ کے لیے فنڈز بھی جاری کرے گی، بجلی کا نظام بہتر بنانے کے لیے حکومتِ پاکستان 10 ارب روپے فراہم کرے گی۔

    آزاد کشمیر کابینہ کا سائز کم کر کے 20 وزرا اور مشیروں تک محدود کیا جائے گا۔ سول ڈیفنس کے محکموں کو ایس ڈی ایم اے میں ضم کیا جائے گا، احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ضم کیا جائے گا، آزاد کشمیر کے احتساب ایکٹ کو حکومت پاکستان کے نیب قوانین کے مطابق بنایا جائے گا،معاہدے کے مطابق حکومت پاکستان آزاد کشمیر میں دو سرنگوں کی فزیبلیٹی رپورٹ تیار کرے گی، پروجیکٹ کو پی سی ون کے مطابق سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ میں ترجیح دی جائے گی۔