Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • توہین عدالت، فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور بارے عدالت کا بڑا فیصلہ

    توہین عدالت، فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور بارے عدالت کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توہین عدالت کیس، فردوس عاشق اعوان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں،فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی،فردوس عاشق اعوان اپنے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں

    خاور شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم نے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب اور غیرمشروط معافی نامہ جمع کرا دیا ہے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ غلام سرور خان کہاں ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ غلام سرور خان راستے میں ہیں تھوڑی دیر کے لئے سماعت ملتوی کر دیں ، عدالت نے دس منٹ کے لئے سماعت ملتوی کی

    بعد ازاں وفاقی وزیر غلام سرور خان عدالت پہنچے تو سماعت دوبارہ شروع ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نےفردوس عاشق اعوان اورغلام سرورکی غیرمشروط معافی منظورکر لی،فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس واپس لے لئے،

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ دونوں کابینہ کے ذمہ دار عہدے داران ہیں ،غلام سرور خان کے بیان کی تعریف کروں گا،انہوں نے کہا کہ وہ بیان سیاسی تھا کسی کو عدالتی کارروائی پراثراندازہونےکی اجازت نہیں دےسکتے،ہم توہین عدالت کےنوٹس جاری کرکےخوش نہیں ہوتے،آپ دونوں کےبیانات سےعوام کااعتمادعدالت سےمتزلزل ہوا،

    وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ عدلیہ سمیت کوئی بھی پر فیکٹ نہیں،جہاں انصاف کی فراہمی کیلیے رکاوٹ پیداہو اس صورت میں توہین عدالت کا اختیار استعمال کیا جاتا ہے، صرف سیاست کیلیے لوگوں کا اداروں سے اعتماد اٹھانا نقصان دہ ہے،سیاست کے لیے اداروں کو متنازع بنانا درست نہیں،عدالت مطمئن تھی کہ آپ نے جو بھی کہا وہ توہین عدالت میں ضرور آتا ہے ،عدالت اس کے باوجود توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز واپس لے رہی ہے،

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    یاد رہے 14 نومبر کو توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی، جس پر عدالت نے غلام سرور کی غیر مشروط معافی پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور آئندہ سماعت پر فردوس عاشق اعوان، غلام سرور ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

  • سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفیر پال جانز نے لاہور میں جامع مسجد وزیر خان کا دورہ کیا،اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک پر ایلس ویلز کا بیان امریکی پالیسی کے مطابق ہے، پاکستانیوں کو ایلس ویلز کا بیان سمجھنا چاہیے ۔

    سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

    امریکی سفیر پاؤل جانز نے مزید کہا کہ ایلس ویلز کے بیان کو مثبت لیا جانا چاہیے، اس بیان کے مختلف پہلوؤں پر غور کی ضرورت ہے، امریکہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتا ہے۔

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

    امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ چین مختلف ممالک کو ایسے معاہدے کرنے پر مجبور کررہا ہے جو ان کےمفاد میں نہیں۔ پاکستان کو چین سے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی شفافیت سمیت سخت سوالات کرنے ہوں گے۔ اگر چین اس بڑے منصوبے کو جاری رکھتا ہے تو اس سے پاکستان کی معیشت کو طویل مدتی نقصانات ہوں گے کیوں کہ اس منصوبے سے پاکستان کو کم چین کو زیادہ فائدہ ہے۔ سی پیک سے صرف بیجنگ کو فائدہ ہوگا، امریکا نے پاکستان کو اس سے بہتر ماڈل کی پیشکش کی تھی۔

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    دوسری جانب پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے 5 ویں میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے امریکی بیان کو مسترد کردیا۔چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک میں‌ مداخلت سے باز آنا چاہیے

  • پرویز مشرف غداری فیصلہ کیخلاف درخواست ،عدالت نے وکیل سے کئے سوالات

    پرویز مشرف غداری فیصلہ کیخلاف درخواست ،عدالت نے وکیل سے کئے سوالات

    پرویز مشرف غداری فیصلہ کیخلاف درخواست ،عدالت نے وکیل سے کئے سوالات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق لاہور ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت میںٕ فیصلہ محفوظ ہونے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس مظاہر اکبر نقوی نےکیس کی سماعت کی,لاہور ہائیکورٹ کے پرویز مشرف کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دو سوالات کئے اور پرویز مشرف کے وکیل کو کل مزید دلائل دینے کی مہلت دےدی،

    عدالت نے سوال کئے کہ یہ بتائیں پرویزمشرف اسلام آباد کےرہائشی ہیں تولاہورہائیکورٹ کیسے کیس سن سکتی ہے؟ کوئی فیصلہ بتائیں کہ درخواست گزار جس جگہ کا رہائشی ہو اس کاکیس کوئی اور عدالت سن سکے

    سابق صدرپرویزمشرف کی جانب سےدرخواست دائرکی گئی ہے،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

    درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،خصوصی عدالت کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم معطل کیا جائے،عدالت غداری کیس کی سماعت تندرست ہونے تک ملتوی کرنے کاحکم دے،

    خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، فیصلہ 28 نومبر کو سنایا جائے گا.

    واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی بریت اورالتواء کی درخواستیں مسترد.کرنے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت قانون ان وکلا کے فیس شیڈول کے بارے میں رپورٹ پیش کرے،ملزم پیش نہیں ہوتا تو کیس ختم کرنےکی درخواست کوناقابل سماعت سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا ملزم خرابی صحت کے باعث پیش نہیں ہوپارہا.درخواستوں پر فیصلہ رجسٹرارراؤجبار نے پڑھ کر سنایا.

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

  • وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ مخالف تقاریر،وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،ن امزد چیف جسٹس مامون رشید شیخ آج توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے ،لاہور ہائیکورٹ  میں درخواست ایڈووکیٹ فیضان نصیر چوہان اور طاہر مقصود بٹ نے دائر کی.

    درخواستگزار نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیراعظم نے عدلیہ کی کارکردگی پر تقریر کی اور اپوزیشن کے خلاف زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور ان کے فیصلے پر تنقید کرنا توہین عدالت زمرے میں آتا ہے، سپریم کورٹ نے 2013 میں بھی عمران خان کو عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدلیہ مخالف بیان دینے پر سپریم کورٹ نے طلال چوہدری اور نہال ہاشمی سمیت دیگر سیاست دانوں کو سزائے دی۔ عدلیہ مخالف بیان دینے پروزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیا جائے، وزیراعظم کے خلاف توہین کی کارروائی کا حکم دیا جائے اور وزیر اعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے وضاحت طلب کی جائے۔

    فردوس عاشق اعوان توہین عدالت کیس، فیصلہ کب سنایا جائے گا؟

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 18 نومبر کو اپنی تقریر میں عدلیہ اور ججوں کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں یکساں نظام انصاف کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے کہا ’میں اپنے جسٹس کھوسہ اور جسٹس گلزار کو کہنا چاہتا ہوں کہ حکومت پوری مدد کرے گی، جس طرح کی مدد ہمارے سے چاہیے۔ ہم آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرپہلے بھی ایک عدالت میں سماعت ہو چکی ہے، عمران خان خود پیش ہوئے اور معافی مانگی جس کے باعث توہین عدالت کی درخواست ختم کر دی گئی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر غلام سرور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو چکی ہے، عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوط کر دیا ہے.

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی آج اہم ترین مقدمات کی سماعت اور فیصلے، سب کی نظریں عدالت پر

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی آج اہم ترین مقدمات کی سماعت اور فیصلے، سب کی نظریں عدالت پر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا دہائیکورٹ میں آج اہم ترین کیسز کی سماعت ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس کے حوالہ سے  نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پرآج سماعت ہو گی، جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے :نوازشریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے،عدالت میں جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی پر بحث کا آغاز ہوگا,سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر خواجہ حارث دلائل دیں گے,

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہی آج وزیراعظم عمران خان کی مشیر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایاجائے گا ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ فیصلہ سنائیں گے.معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان پر عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کا الزام ہے,

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے تھے، تا ہم بیماری کے بعد انہیں ہسپتال اور پھر گھر منتقل کیا گیا بعد ازاں نواز شریف علاج کے لئے لندن روانہ ہو گئے اب انکا لندن گھر میں علاج جاری ہے. طبی بنیادوں پر نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کر رکھی ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

  • نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما کی پاکستان آمد، کس نے کیا استقبال؟

    نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما کی پاکستان آمد، کس نے کیا استقبال؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما پاکستان پہنچ گئیں،ملکہ میکسما 6رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں،وزارت خارجہ اور نیدرلینڈ سفارتخانے کے حکام نے ملکہ کا استقبال کیا،

    ملکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے طور پر دورہ کررہی ہیں،ملکہ میکسما صدر مملکت اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی.ملکہ کا تین روزہ دورہ 25 تا 27 نومبر پر محیط ہو گا جب کہ پاکستانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہو گیا،

    وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کے لوگوں‌ کو قرضے دینے کا اعلان کر دیا

    ملکہ میکسما دورہ پاکستان میں عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ میکسما بطور نمائندہ انکلوسیو فننانس فار ڈیویلپمنٹ یہ دورہ کر رہی ہیں۔ انکلوسیو فنانس فار ڈیویلپمنٹ پاکستانی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور ملکہ کیٹ نے پاکستان کا دورہ کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان نہ صرف پرامن ملک ہے بلکہ محبت بھرا اوریہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں‌

    قرضوں پر دینا پڑے گا اتنا سود کہ دوبارہ ایسی غلطی کا کوئی سوچے گا بھی نہیں؟ اہم خبر

    دفترخارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز کے مطابق ترقی کے لئے اجتماعی مالی تعاون حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ ملکہ Maxima مجموعی مالی تعاون کے فروغ کے لئے چھوٹی ادائیگیوں کی لاگت کم کرنے اور ڈیجیٹل لین دین میں اضافے کی غرض سے سٹیٹ بنک کی طرف سے شروع کئے جانے والے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے پروگرام کی  افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کریں گے آج انتہائی اہم منصوبے کا افتتاح

    وزیراعظم عمران خان کریں گے آج انتہائی اہم منصوبے کا افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج "پاکستان کلین گرین انڈیکس”کا آغاز کریں گے وزیراعظم عمران خان 19 بڑے شہروں میں کلین گرین سٹی انڈیکس لانچ کریں گےانڈیکس کا مقصدصاف پانی کی فراہمی،نکاسی آب کے محفوظ نظام کویقینی بنانا ہے

    سٹی انڈیکس سےصفائی کے بہترنظام کیلئے شہروں کی صورتحال معلوم ہو گی شہر کی رینکنگ بہتربنانے کیلئےصوبائی حکومت وانتظامیہ مزید اقدامات کریگی

    کلین اینڈ گرین انڈیکس حکومت کا بہترین منصوبہ ہے جس سے شہروں‌ کے مسائل حل ہوں گے صاف پانی کی فراہمی شہروں کا بڑا مسئلہ ہے جس کو حل کرنے کے لئے حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے، نکاسی آب کو محفوظ نظام کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کا یہ منصوبہ انتہائی اہم ہے جسے عوامی حلقوں میں پذیرائی ملے گی

  • پولیو کا خاتمہ کیسے ہو گا؟ وزیراعظم پریشان، بڑا فیصلہ کر لیا

    پولیو کا خاتمہ کیسے ہو گا؟ وزیراعظم پریشان، بڑا فیصلہ کر لیا

    پولیو کا خاتمہ کیسے ہو گا؟ وزیراعظم پریشان، بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے وزیراعظم کی مشاورت سے پولیو کے خاتمے کیلئے نیشنل سٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا ہے ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزانیشنل سٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ہونگے۔

    ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وائرس کی روک تھام کیلئے نیشنل سٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کے گروپ کی تشکیل وزیر اعظم کی مشاورت سے کی گئی ہے جبکہ گروپ میں پولیو کیلئے کام کرنیوالے ماہرین اور سابقہ عہدیداران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ایڈوائزری گروپ کی تشکیل کا یہ فیصلہ حالیہ پولیو کے 91کیسز منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

    ماضی میں پولیو کے خاتمہ کیلئے کام کرنیوالی شہنا ز وزیر علی اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق بھی گروپ میں شامل ہیں۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ گروپ پولیو کیخلاف عملدرآمد،حکمت عملی میں پیش رفت کیلئے مشورے دیگا ۔ پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کو اولین قومی ترجیح کے طور پر لیا جائیگا ۔

    ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہناہے کہ تمام صوبوں خصوصاً کے پی کے میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو پروگرام ایک قومی پروگرام ہے اور ہم اسے سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔

    گروپ کے دیگر اراکین میں صحت بارے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ایم این اے خالد مگسی ،پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر ضمیر اکرم ،سندھ صوبائی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر سنجے گنگوانی بھی شامل ہیں ۔

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے ملک میں پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا,ملک میں پولیواورڈینگی کی تشویشناک صورتحال ہے،اس نااہل حکومت کوپورا ایک سال دیا ،حکومتی سطح پرپولیومہم اورصحت وتعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا،اس وقت 65پولیو کے کیسز ہیں ،پولیو مہم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے وفاق اورصوبائی حکومتوں کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنےدورمیں پولیو پروگرام میں شفافیت لائے،ہمارے دورمیں بھی پولیووائرس تھا لیکن ہم نے اس کومحدود رکھا،حکومت پولیواورڈینگی پربھی کمیشن بنائے اورذمہ داروں کا تعین کرے ، امید ہے وزیراعظم ہماری بات کا نوٹس لیں گے

  • مولانا نے حکومت کے خلاف پھر رابطے شروع کر دیئے، کس سے بات ہوئی؟ اہم خبر

    مولانا نے حکومت کے خلاف پھر رابطے شروع کر دیئے، کس سے بات ہوئی؟ اہم خبر

    مولانا نے حکومت کے خلاف پھر رابطے شروع کر دیئے، کس سے بات ہوئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ،سابق رکن قومی اسمبلی و چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کیا ہے،دونوں رہنماوَں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،مولانا فضل الرحمان نے 26 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے بلاول زرداری کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے ،اس حوالہ سے مشاورت کی گئی،

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    اکرم درانی کے خلاف نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا، مولانا سمیت سب پریشان

    حافظ حمداللہ پاکستانی شہری ہیں یا نہیں؟ نادرا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ مولانا حیران

    گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی

    اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

    بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو بھی فون کیا اور انہیں بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی. اپوزیشن جماعتوں کے اے پی سی اسلام آباد میں ہو گی جس کی‌صدارت مولانا فضل الرحمان کرین گے، مولانا اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیں گے

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    کتنا بزدل کھلاڑی ہے، اپنے اوپر آتی ہے تو راہ فرار اختیار کرتا ہے،مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمان نے  کہا کہ آزادی مارچ کامطالبہ تھا کہ ناجائز حکومت کا خاتمہ کیا جائے،پوری قوم اور کارکنوں کا شکار گزار ہوں ،قوم نےسردی کوبرداشت کیا مگر حوصلے پست نہ ہوئے،رہبر کمیٹی نے شاہراہوں کی بندش ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کارکنوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایک ہفتے سے شاہراہیں بند رکھیں،یہ کیا جانیں ملک کا غریب کس کرب سے زندگی گزار رہا ہے،

  • سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

    سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

    سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے امریکہ کی جنوبی اور وسط ایشیائی امور کی نائب سیکریٹری ایلس ویلز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے امریکہ کا سی پیک سے متعلق بیان اشتعال انگیز ہے۔ امریکہ کا بیان ایک خود مختار ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ امریکہ احساس کرے کہ پاکستان اس کی ریاست نہیں ہے، نہ ہی پاکستان سامراج کی موکل ریاست ہے۔

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے جس کی اپنی معیشت اور قومی سیکیورٹی ترجیحات ہیں۔ پاکستان کے عوام کو امریکہ کے نام نہاد تعلقات کا تجربہ ہے۔ ہمیں کیری لوگر سے وابستہ امداد اور بھارت کے ساتھ جنگ میں چھٹے بیڑے کا تجربہ ہے۔ پاکستان کو افغان جنگ میں استعمال ہونے اور جہادی کو لانے کا بھی تجربہ ہے۔ ہمیں امریکہ کے چھوڑ کر چلے جانے اور پاکستان کو دہشت گردی سے بھگتے کا بھی تجربہ ہے۔ ہمیں افغان آپریشن میں سہولیات کی عدم ادائیگی اور آئی ایم ایف کی شرائط کا بھی تجربہ ہے۔

    میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ اور قابل اعتماد سٹرییجک ساتھی ہے۔ چین نے بدترین بحرانوں میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے مغرب سےامداد کی بجائے ایشاء میں تجارت کا راستہ اختیار کیا ۔ مغرب نے ہمیشہ ایشاء کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ امریکہ کی مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی، عصمت دری، تشدد، انسانی حقوق کی پامالی پر خاموشی اس کا بھارت کی طرف جھکاؤ ظاہر کرتی ہے۔ پاکستان کو سامراجی ماڈل اپنا نے کا کہہ کر امریکہ پاکستانی معیشت کو محکوم بنانا چاہتا ہے، تاکہ امریکہ چین کے خلاف بھارت کو خطے کا پولیس مین بنا دے۔

    میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ امریکہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کی معاشی، سیاسی اور علاقائی خود مختاری کا احترام کرے۔

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

    امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ چین مختلف ممالک کو ایسے معاہدے کرنے پر مجبور کررہا ہے جو ان کےمفاد میں نہیں۔ پاکستان کو چین سے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی شفافیت سمیت سخت سوالات کرنے ہوں گے۔ اگر چین اس بڑے منصوبے کو جاری رکھتا ہے تو اس سے پاکستان کی معیشت کو طویل مدتی نقصانات ہوں گے کیوں کہ اس منصوبے سے پاکستان کو کم چین کو زیادہ فائدہ ہے۔ سی پیک سے صرف بیجنگ کو فائدہ ہوگا، امریکا نے پاکستان کو اس سے بہتر ماڈل کی پیشکش کی تھی۔

    دوسری جانب پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے 5 ویں میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے امریکی بیان کو مسترد کردیا۔چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک میں‌ مداخلت سے باز آنا چاہیے