Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

    باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

    باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لئے ماہ نومبر اور دسمبر انتہائی اہم ہیں، نومبر اور دسمبر میں ایک طرف عدالتوں سے اہم فیصلے آنے ہیں تو دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے،وزیراعظم عمران خان پر دہشت گردی کیس کا فیصلہ آنا ہے، پرویز مشرف پر سنگین غداری کیس کا فیصلہ بھی دسمبر میں آنا ہے، چیف الیکشن کمشنر بھی دسمبر میں ریٹائرڈ ہو رہے ہیں.

    26 نومبر سے تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر سماعت شروع ہونی ہے، فارن فنڈنگ کیس کی درخواست پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے الیکشن کمیشن میں دی تھی، روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے گزشتہ روز دی تھی جس کو الیکشن کمیشن نے قبول کر لیا

    28 نومبر کو سابق صدر پرویز مشرف کے غداری کیس کا فیصلہ بھی آنا ہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا ہے اور کہا ہے کہ پرویز مشرف کے وکیل کو تین بار مہلت دی اب 28 نومبر کو فیصلہ سنایا جائے گا،

    5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انہی کے دور ملازمت میں ہو، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج مطالبہ کیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے.

    الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، خورشید شاہ کا قانونی کاروائی کا اعلان

    الیکشن کمیشن کی اراکین کی تقرری، مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، مریم اورنگزیب کا بڑا اعلان

    افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟

    5 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان پر پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیس کا فیصلہ آنا ہے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، سرکاری وکیل نے آخری سماعت پر کہا تھا کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان کی بریت پر کوئی اعتراض نہیں.

    15 دسمبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک کی اجازت ختم ہو رہی ہے، نواز شریف بیماری کے باعث لندن روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ گھر میں مقیم ہیں، انہوں نے ایک بار ہسپتال کا دورہ کیا، نواز شریف کی لندن گھر میں فزیو تھراپی جاری ہے، نواز شریف کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 ہفتوں کے لئے معطل کی تھی، نواز شریف کی سزا معطلی 25 دسمبر کو ختم ہونی ہے تا ہم علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت انہیں 4 ہفتوں کے لئے ملی ہے نواز شریف 4 ہفتوں بعد واپس آئیں گے یا نہیں 15 دسمبر تک معلوم ہو گا.

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

    21 دسمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے,چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم31 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے اور یکم جنوری 2020 کو سینئر ترین جج جسٹس مامون الرشید شیخ گورنر ہاﺅس لاہور میں حلف اٹھائیں گے، ان کے ساتھ دوسرے جج جسٹس شاہد مبین بھی31 دسمبر کو ہی ریٹائر ہوںگے،

  • یہ ہے بدلتا پنجاب، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

    یہ ہے بدلتا پنجاب، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش،ڈاکٹرز کی بے حسی

    ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ریسکیو 1122 چکوال نے پیشہ وارانہ انداز میں بروقت درست فیصلہ لیا جس سے ماں اور بچے کی جان بچائی جا سکی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار اور ڈاکٹروں کی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ اسوقت سامنے آیا جب پنجاب کے ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مریضہ کو دوران علاج جواب دے دیا، تلہ گنگ شہر میں واقع ٹی ایچ کیو ہسپتال میں داخل مریضہ کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس گاڑی پر تلہ گنگ سے چکوال منتقل کرنے کرنے کے دوران کلمہ چوک کے قریب خاتون کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو وہاں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے فیصلہ کیا کہ یہ مریض ڈی ایچ کیو نہیں پہنچ سکے گی اور ایمبولینس کو واپس تلہ گنگ کی جانب موڑنے کا کہا

    ریسکیو 1122 کی ایمبولینس گاڑی جونہی لاری اڈا تلہ گنگ کے قریب پہنچی خاتون کی حالت بہت ذیادہ خراب ہو گئی تو ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے ساتھ بیٹھے دو مرد اٹینڈنٹ کو گاڑی سے نیچے اترنے کو کہا اور ایک خاتون اٹینڈنٹ کو ایمولینس میں رہنے کی اجازت دی اور وہاں ہی خاتون کی ڈیلوری ہو گئی، اللہ تعالی کی مہربانی سے خاتون اور بچہ دونوں بالکل محفوظ رہے ڈیلوری ہونے کے بعد مریض کو ریسکیو 1122 کے رضاکار دوبارہ اسی ہسپتال میں واپس چھوڑ کے آئے جہاں سے اسے ریفر کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی سے شہریوں نے اس واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں جلاد بیٹھے ہیں وہ ایک طرف تو ہڑتالیں کرتے نظر آتے ہیں دوسری جانب ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو ایمرجنسی کا کہہ کر پنڈی ریفر کر دیتے ہیں ،اگر مریضوں کو پنڈی ہی منتقل کرنا ہے یا کسی اور ہسپتال بھجوانا ہے تو تلہ گنگ کی ہسپتالوں کو بند کر دیا جائے جہاں ڈاکٹروں کا ہمیشہ ایمرجنسی مریض کو یہی کہنا ہوتا ہے کہ پنڈی ریفر.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال سے جب مریضہ کو ریفر کیا گیا تو اسوقت ڈاکٹر ارم ڈیوٹی پر تھیں، مبینہ طور پر ڈاکٹر ارم نے ہی پہلے مریضہ کو داخل کیا پھر چکوال ریفر کرنے کا کہہ دیا ، مریضہ کی حالت خراب ہونے کے باوجود ڈاکٹر نے مریضہ کو ایمرجنسی ٹریٹمنٹ نہیں کیا،شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کو ایسا مریض ریفر کرنا ہی نہیں چاہئے تھا اپنے سر سے اتارنے کےلیے ایڈوانس سہولیات نہ ہونے کا بہانا بنا کرایک خاتون اور بچے کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا ہے، یہ تو اللہ کا کرم ہوا کہ ریسکیور نے کیس سنبھال لیا ورنہ اس کی موت واقع ہو سکتی تھی۔

    اہلیان علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تلہ گنگ کے سرکاری ہسپتالوں میں قابل اور اہل ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں جو مریضوں کو پنڈی ریفر کرنے کی بجائے ان کا مقامی ہسپتالوں میں علاج معالجہ کریں،اگر یہی مریضہ خاتون کسی پرائیویٹ کلینک پر جاتی تو اسے پنڈی یا چکوال ریفر کرنے کی بجائے ہزاروں روپے لئے جاتے اور کہیں ریفر نہ کیا جاتا، غریب شہریوں کے لئے صحت کی سہولیات سرکاری ہسپتالوں کے سٹاف نے مشکل بنا دی ہیں، اس ضمن میں حکام کو نوٹس لینا چاہئے.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تلہ گنگ کا اچانک دورہ کیا تھا جس میں وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال بھی گئے تھے جس میں انہیں سب اچھا کی رپورٹ دی گئی تھی، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سرکاری نمبر 0543411841 پر موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن کسی نے کال ریسیو نہیں کی.

  • وزیراعظم کا یہ کام غیر مناسب، جماعت اسلامی نے کیا اہم اعلان، اب سجے گا پھر میدان

    وزیراعظم کا یہ کام غیر مناسب، جماعت اسلامی نے کیا اہم اعلان، اب سجے گا پھر میدان

    وزیراعظم کا یہ کام غیر مناسب، جماعت اسلامی نے کیا اہم اعلان، اب سجے گا پھر میدان

    امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ حکمران مسلسل غلط بیانی کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی عدلیہ سے متعلق بیان بازی غیر مناسب ہے، اس سے ملک میں اداروں کے درمیان تصادم کی فضا قائم ہوسکتی ہے۔ غیر محتاط طرز عمل جمہوریت کے تسلسل میں رکاوٹ پیدا کرے گا۔ حکومت سمیت تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے آئین و قانون کے مطابق کام کرنا چاہے۔

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آصف کھوسہ کی جانب سے مدلل انداز میں عدلیہ کی کارکردگی کو بیان کرنا اور پولیس ریفارمز کی طرف توجہ دلانا درست اقدام ہے۔ ملک میں لاکھوں مقدمات ایسے ہیں جو پولیس کے ناقص نظام کی نذر ہو کر دب جاتے ہیں۔ ملک میں بلا تفریق احتساب ناگزیر ہے۔ بد قسمتی سے احتساب کے حوالے سے ایسا تاثر پایا جاتا ہے جس سے نیب او ر دیگر اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

    انھوں نے کہا ہے کہ جنرل مشرف کیس میں قوم کی نگاہیں عدالت عالیہ پر لگی ہیں۔ اس وقت تک ہم ترقی نہیں کرسکتے جب تک ملک میں امیر اورغریب کی تفریق ختم اور اشرافیہ کو بھی قانون کی حکمرانی کا پابند نہیں بنالیا جاتا۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کا سارا ملبہ اداروں پر ڈال کر راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔ 22کروڑ عوام حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اپنی خفت مٹانے کے لیے غیر سیاسی اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ ملک اس وقت گھمبیر مسائل کی زد میں ہے محض وزراء کی تبدیلی سے کارکردگی میں بہتری نہیں آئے گی۔

  • فارن فنڈنگ کیس،چال الٹی ہو گئی، اپوزیشن کی خوشیاں ماند ،مولانا سمیت سب پریشان

    فارن فنڈنگ کیس،چال الٹی ہو گئی، اپوزیشن کی خوشیاں ماند ،مولانا سمیت سب پریشان

    فارن فنڈنگ کیس،چال الٹی ہو گئی، اپوزیشن کی خوشیاں ماند ،مولانا سمیت سب پریشان ,الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایک سیاسی پارٹی دوسری سیاسی پارٹی کو اپنے فنڈز ٹرانسفر نہیں کر سکتی۔ مگر پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین الیکشن کمیشن کے قواعد کی صریحاً خلاف ورزی کرتی رہی ہیں

    لاہور۔21 نومبر(اے پی پی )فارن فنڈنگ کیسز کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے۔ الیکشن کمیشن میں موجود تمام فارن فنڈنگ کیسز کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔ تحریک انصاف شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ تمام پارٹی اکاﺅنٹس کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیاہے۔ دنیا بھر میں عمران خان کو ایک دیانتدار حکمران کے طور پر جانا جاتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے محکمہ تعلقات عامہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ چند موقع پرست پارٹیاں تحریک انصاف پر فارن فنڈنگ کا الزام لگا کر عوام کی توجہ اپنی کرپشن اور نااہلی سے ہٹانا چاہتی ہیں۔ کیونکہ عوام نے ان پارٹیوں کو مسترد کر دیا ہے اور ان کی کرپشن کی کہانیاں زبان زدعام ہیں۔ جس طرح انہوں نے پانامہ کیس میں فرضی کہانیاں بنا کر، قطری خط کے ذریعے یا جھوٹی بیان بازی کے ذریعے عوام کی توجہ اپنی کرپشن سے ہٹانے کی ناکام کوشش کی تھی اسی طرح وہ تحریک انصاف پر فارن فنڈنگ کا جھوٹا الزام لگا کر عوام کی توجہ اپنی پارٹیوں کے فنڈز میں جاری کرپشن اور منی لانڈرنگ سے ہٹانا چاہتی ہیں۔

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    پاکستان مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی نے نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ، امریکہ اور دوسرے ممالک میں بھی اپنی پارٹیوں کے اکاﺅنٹس کھول رکھے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بیرون ملک منتقل کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے بار بار طلب کرنے کے باوجود اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ کیونکہ یہ پارٹیاں اپنے اکاﺅنٹس کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ اس لئے انہوں نے آج تک اپنے اکاﺅنٹس کا آڈٹ کسی اچھی شہرت کی حامل آڈٹ فرم سے نہیں کروایا۔ جبکہ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی اکاﺅنٹس کے آڈٹ کے لئے پاکستان کی ٹاپ آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایک سیاسی پارٹی دوسری سیاسی پارٹی کو اپنے فنڈز ٹرانسفر نہیں کر سکتی۔ مگر پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین الیکشن کمیشن کے قواعد کی صریحاً خلاف ورزی کرتی رہی ہیں۔ کیونکہ باپ اور بیٹا قوم کی لوٹی ہوئی دولت ایک دوسرے کو ٹرانسفر کر نے کے لئے پارٹی فنڈز کو استعمال کرتے ہیں اور دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے تمام پارٹی فنڈز ایک شخص کی کرپشن کو چھپانے کے لئے استعمال کر رہی ہے اور اس پارٹی کے سربراہ نے قوم کی لوٹی ہوئی دولت سے بیرون ملک اثاثے بنائے ہیں۔ پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ جس میں انہیں کرپٹ اور بددیانت قرار دیا گیا ہے میرے اس دعوے پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔

    فرخ حبیب نے چند مفادپرست سیاستدانوں کی جانب سے صرف تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سننے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی جانب سے 2017ء میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے خلاف دی جانے والے فارن فنڈنگ کیس کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں سے ان کے فارن اکاﺅنٹس کی تمام تفصیلات طلب کرے اور فارن فنڈنگ کے حوالے سے تمام کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے فیصلہ کرے۔

  • ہماری طاقت کیا ہے؟ صدر مملکت نے ایسی بات کہی کہ وزیراعظم بھی داد دیئے نہ رہ سکے

    ہماری طاقت کیا ہے؟ صدر مملکت نے ایسی بات کہی کہ وزیراعظم بھی داد دیئے نہ رہ سکے ،اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے مندوبین میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

    لاہور۔21 نومبر(اے پی پی )صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ ہماری منزل ہے،جس کو پانے کے لیے راستوں کا تعین کیاجارہا ہے،گزشتہ ایک سال سے پاکستان کا وقار اورعزت دنیا بھر میں تسلیم کی گئی ہے ،کالے بادل چھٹ چکے ہیں اور پاکستان دنیا کے سامنے ایک خوبصورت اور دلکش جزیرہ کی مانند ابھر کر سامنے آیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام نو روزہ علامہ اقبال عوامی میلہ اور بک فیئر کی تقریب تقسیم انعامات اور” ریاست مدینہ ،مملکت پاکستان اور فکر اقبال“ سیمینار سے مشترکہ طورپرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری،عبدالمنان خرم ،شعیب صدیقی اور اقبال اکادمی کے مرکزی عہدیداران ظہیر احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے

    ۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا اقبال کا فکر جو کہ امت مسلمہ کو متحد اور اکٹھا رہنے کی بات کرتا ہے دراصل ہم سب کی منزل ہے اقبال کی جانب سے پیش کیے جانے والا دو قومی نظریہ آج بھی زندہ ہے جس کی مثال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانان ہند اور کشمیریوں پر ظلم وستم ڈھا کر قائم کررکھی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مودی آج اس گڑھے میں گر چکا ہے جس سے ہم نکل چکے ہیں آج بھی بھارت میں ہر اقلیت کو شہریت ملتی ہے ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی باتیں کی جاتی ہیں مگر مسلمانوں کو یکسر ہر سطح پر مسترد کیاجارہا ہے ان کو انتہائی اذیت ناک زندگی فراہم کی جارہی ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ریاست مدینہ کے قیام جو کہ ہمارا خواب بھی ہے اور منزل بھی مساوات کو قائم کریں جس کے لیے ہمیں خلفاءراشدین سے بھی سبق لینا ہے اور سنت رسول پر مکمل طورپر عمل پیرا ہونا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان کو فکر اقبال سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے حکومت نے نصاب میں اقبالیات کو شامل کیاہے ہماری طاقت ہماری نوجوان نسل ہے یہی وہ ہونہار ہیں جن کی بدولت ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی یقینی بنتی رہی ہے اور بنے گی جہاں تک ریاست کی بات ہے تو پی ٹی آئی پاکستان کو جدید اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں عوامی فلاح بھی ہے اور یہاں بسنے والے انسانوں کی جان ومال کا تحفظ بھی ہے جس کے لیے دنیا بھر کے جدید علوم کو ہونہاروں تک پہنچایا جارہا ہے۔اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے مندوبین میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس میں ایک اور بڑی گرفتاری، کس کو گرفتار کیا؟ اپوزیشن میں کھلبلی مچ گئی

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں ایک اور بڑی گرفتاری، کس کو گرفتار کیا؟ اپوزیشن میں کھلبلی مچ گئی

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں ایک اور بڑی گرفتاری، کس کو گرفتار کیا؟ اپوزیشن میں کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نےچیئرمین اوورسیزہاوَسنگ سوسائٹی اعجازہارون کو گرفتار کر لیا، اعجاز ہارون  کوجعلی بینک اکاوَنٹس کیس میں گرفتارکیا گیا،

    نیب کے مطابق اعجازہارون نے سوسائٹی میں12پلاٹ غیرقانونی فروخت کیے،بیچے گئے پلاٹوں کی قیمت کالین دین جعلی اکاوَنٹس کے ذریعے کیا گیا،اعجازہارون نے اومنی گروپ کے لیے منی لانڈرنگ کی،نیب راولپنڈی نے اعجازہارون کو کراچی سے گرفتارکیا.

    واضح رہے کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور کو بھی گرفتار کر رکھا ہے، آصف زرداری اسوقت بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں ہیں، فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہے،

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

    سال2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پلی بار گین کی درخواست بھی جمع کروائی گئی،ریکوری 8ملزمان سے پلی بار گین کی صورت میں کی گئی ،جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 42 ملزمان گرفتار ہیں ،ملزمان حماد شاہد،عبدالغنی، طارق بیگ،محمد اقبال سے ریکوری کی گئی ،پلی بارگین کرنے والوں میں محمد توصیف،عامراورسراج شاہد بھی شامل ہیں

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم کا فون، کیا وزیراعظم نے امریکی صدر سے مدد مانگ لی؟

    ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم کا فون، کیا وزیراعظم نے امریکی صدر سے مدد مانگ لی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرٹرمپ کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے امریکی صدر کوآگاہ کیا،وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرسےمتعلق امریکی صدرکےموقف کوسراہا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے،پاکستان کو خوشی ہے رہا ہونے والے مغربی یرغمالی محفوظ اورآزاد ہیں،امریکی صدر نے مثبت نتیجے میں سہولت دینے کی پاکستان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے افغان امن ومفاہمتی عمل میں آگےبڑھنےکے عزم کا اعادہ کیا،دونوں رہ نماؤں نے افغان امن عمل کے مشترکہ مقصد کے فروغ کیلئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا،

    وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 80 لاکھ سے زائد کشمیری شہریوں کے محاصرے کو 100 روز سے بھی زیادہ گزر گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حوالے سے سرگرمیوں اور مصالحتی پیشکش کی تعریف کی اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جموں کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

    نیویارک اور واشنگٹن میں گزشتہ ملاقاتوں کو یاد کرتے ہوئے دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعاون اور کثیر الجہتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں،گزشتہ دنوں افغان طالبان نے اپنے تین قیدیوں کے بدلے 2 غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کیا ہے جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا تھا۔ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے کشمیر پر ثالثی کے حوالہ سے پیشکش کر چکے ہیں لیکن بھارت انکاری ہے

  • پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور پی 3 سی ائیر کرافٹ نے ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت کی ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشقوں میں بارہ سے زائد ممالک کی افواج نے شرکت کی جس کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے، ترکی کی بندرگاہ اکساز کے دورے کے دوران پی این ایس عالمگیر پر استقبالیے کا اہتمام بھی کیا گیا

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق استقبالیہ میں ترک بحریہ کے اعلی حکام، پاکستانی کمیونٹی، بحری مشقوں میںشریک دوسرے جہازوں کے افسران، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ مشقیں 9 سے 21 نومبر تک بحیرہ روم میں منعقد ہوئیں، پاکستانی جہازوں نے ترک بحریہ کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم میں منعقدہ پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ مشق میں بھی بھرپور شرکت کی۔اس دورے کے دوران کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیر پر پاکستان کے اصولی موْقف پر بھی بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرائی گئی.

  • عمران صاحب،قوم جاننا چاہتی ہے کہ بھارت سے کس نے آپ کو فنڈنگ کی،احسن اقبال

    عمران صاحب،قوم جاننا چاہتی ہے کہ بھارت سے کس نے آپ کو فنڈنگ کی،احسن اقبال

    جس جماعت نےکرپشن پراپنا بیانیہ تیارکیا وہ خودکرپشن میں ملوث ہے،احسن اقبال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور آئین جماعتوں کو اس بات کا پابند کرتا ہے کہ وہ تمام فنڈز بتائیں، جس جماعت کے لیڈر نے سب پر کیچڑ اچھالا اور کہتے ہیں کہ کلین چٹ ملی آج معلوم ہو رہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ کرپشن کے وہ خود مرتکب ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن میں پانچ سالوں سے کیس چل رہا ہے جس کو التوا کا شکار رکھا گیا ہے، کوشش کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو آزادانہ فیصلہ کرنے سے روکا جائے.

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ جو کیس پانچ سال سے زیر غور ہے اس کا فیصلہ کیا جائے، حکومت الیکشن کمیشن کو آزادانہ کام کرنے سے روکتی رہی ہے، قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی،الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری پر اتفاق رائے اس وجہ سے حکومت نہیں چاہتی تھی کہ اس کیس کا فیصلہ نہ ہو سکے، چھ دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر ریٹائر ہو رہے ہیں حکومت مزید التوا چاہتی تھی ہم نے استدعا جمع کروائی کہ چیف الیکشن کمشنرکی مدت کے دوران اس کو سنا جائے اور فیصلہ کیا جائے

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی اکاؤنٹ ایسا نہیں جو ظاہر نہیں کیا ہو، تحریک انصاف کے 23 اکاؤنٹ ایسے ہیں جو نہیں بتائے گئے اور سٹیٹ بینک نے تصدیق کی کہ ان میں بلین کی ترسیلات ہوئی،اس میں آنے والی رقوم کو اپنے استعمال میں لایا گیا، الیکشن کمیشن میں حساب نہیں دیا گیا، یہ بدترین ڈاکہ ہے، عمران صاحب نے کل کہا کہ فکر نہ کریں سب ٹھیک ہے اگر سب ٹھیک ہے تو پھر رازداری کس چیز کی ہے پھر عدالتوں میں درخواستیں کیوں لے کر جاتے ہیں کہ اس کی ہیئرنگ کو خفیہ رکھا جائے،

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہم اوپن میڈیا ٹرائل چاہتے ہیں، میڈیا کو تمام ٹرائل کو کور کرنے کی اجازت دی جائے تا کہ پتہ چلے کون سچا اور کون جھوٹا، پبلک آفس میں لگنے والے الزام پر اوپن میڈیا ٹرائل ہونا چاہئے صحافیوں کو نہ روکا جائے اور اس میں رازداری نہیں ہونی چاہئے، ن لیگ نے اپنے خلاف لگنے والے الزامات پر یہ مطالبات کئے تھے، حقیقت سامنے لانا چاہتے تھے لیکن وہ صاحب جو خود کو دیانتداری کا مینار سمجھتے ہیں وہ راز داری چاہتے ہیں، میڈیا کوریج نہیں چاہتے.

    احسن اقبال نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ بھارت سے کس نے آپ کو فنڈنگ کی، امریکا سے کس نے فنڈنگ کی، آپ کو رسیدوں کا حساب دینا پڑے گا، سب سے بڑا ڈاکہ عمران احمد نیازی نے ڈالا جس کو پاکستانی قوم سے چھپایا جا رہا تھا، رازداری نہیں ہے تو پارٹی کی منی ٹریل پیش نہیں کرتے جو بیرونی فنڈنگ ہوئی، کئی بے نامی اکاؤنٹس تحریک انصاف کے ہیں ان کا جواب دینا پڑے گا، قوم ان اکاؤنٹس کے بارے میں جاننا چاہتی ہے ان میں آنے والی ڈونیشن کو کس نے استعمال کیا اور کیسے استعمال کیا، کروڑوں، اربوں روپے کی خردبرد کی گئ یہ ناقابل معافی ہے اس کا جواب دینا پڑے گا، پندرہ ماہ میں جھوٹ بول بول کر معیشت کو تباہی کے کنارے لا کر کھڑا دیا.

  • وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کےوزیراعظم کوٹیلی فون،مبارکباد کے علاوہ کیا بات ہوئی؟

    وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کےوزیراعظم کوٹیلی فون،مبارکباد کے علاوہ کیا بات ہوئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیراعظم کوٹیلی فون کیا ہے،وزیراعظم نے مہنداراجہ پکسے کو سری لنکاکا وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دی،وزیراعظم نےمہنداراجہ پکسےکےگزشتہ 2ادوارمیں سری لنکاکی ترقی کو سراہا ، وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورسری لنکامیں تعلقات کےفروغ کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،

    ایک ہفتے میں دوسری بار وزیراعظم ،آرمی چیف کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کو جلد ملنے والی ہے بڑی خوشخبری

    وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب مہنداراجہ پکسے کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،سری لنکن وزیراعظم مہنداراجہ پکسے نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان ہرشعبے میں تعاون مزید مستحکم کرنےکی خواہش کا اظہار کیا،سری لنکن وزیراعظم نے مستقبل میں مل کر کام کرنے کے عزم کودہرایا