Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ایک اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان، طلبا خوش ہو گئے

    ایک اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان، طلبا خوش ہو گئے

    ایک اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان، طلبا خوش ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اسکولز اینڈ ایجوکیشن پنجاب نےکل چھٹی کا اعلان کردیا،اسموگ کے باعث لاہور ،فیصل آباداور گوجرانوالہ میں اسکول بند رہیں گے ,کل بروز جمعہ  کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے.

    سکولوں میں تعطیل کا فیصلہ پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی زیر صدرات اجلاس میں ہوا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق کل  لاہور شہر کے تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے۔

    سکولوں کی چھٹی کا اعلان فیصل آباد ،گوجرانوالہ کے لئے بھی کیا گیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور اور گرد و نواح میں سموگ میں اچانک اضافے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں -سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے-

    انہوں نے کہا کہ سموگ میں اچانک اضافے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے -شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے متعلقہ محکمے فوری اقدامات اٹھائیں – وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے اور آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ نے ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہوگا۔

    قبل ازیں حکومت نے چھ نومبر اور چودہ نومبر کو بھی سموگ کی وجہ سے سکولوں‌ میں چھٹی کا اعلان کیا تھا

  • حکومت نے کونسی پیشکش کیں اور میں نے مسترد کیں؟مولانا بول پڑے

    حکومت نے کونسی پیشکش کیں اور میں نے مسترد کیں؟مولانا بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آپ کو پتا نہیں مجھے کتنی پیش کش کی گئی ہے ،پیشکش کی گئی ہے کہ آپ کے لیے سیٹ خالی کردیتے ہيں،مجھے کہا گيا کہ آپ ڈی آئی خان سے منتخب ہوکر واپس پارلیمنٹ میں آجائيں

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مجھےکہا گيا آپ کوبلوچستان حکومت دے دیتے ہیں ،مجھےکہا گيا صوبے کی گورنرشپ دے دیتے ہيں،مجھے چیرمین سینیٹ کے عہدے کی پیشکش ہوئی،ساری پیشکشیں اس دورحکومت میں ہوئيں،

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    کتنا بزدل کھلاڑی ہے، اپنے اوپر آتی ہے تو راہ فرار اختیار کرتا ہے،مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کامطالبہ تھا کہ ناجائز حکومت کا خاتمہ کیا جائے،پوری قوم اور کارکنوں کا شکار گزار ہوں ،قوم نےسردی کوبرداشت کیا مگر حوصلے پست نہ ہوئے،رہبر کمیٹی نے شاہراہوں کی بندش ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کارکنوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایک ہفتے سے شاہراہیں بند رکھیں،یہ کیا جانیں ملک کا غریب کس کرب سے زندگی گزار رہا ہے،استعفا یا پھر تین مہینے کے اندر اندر الیکشن کرائے جائیں،

  • ایک ہفتے میں دوسری بار وزیراعظم ،آرمی چیف کی ملاقات

    ایک ہفتے میں دوسری بار وزیراعظم ،آرمی چیف کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

    ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امورپربھی گفتگو کی گئی،

    بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

    وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے دفاعی کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں میں ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی،  وزیر اعظم نے سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا.

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی تھی

  • حکومت اگر یہ کام کر لے تو شاباش دوں گا، حمزہ شہباز

    حکومت اگر یہ کام کر لے تو شاباش دوں گا، حمزہ شہباز

    حکومت اگر یہ کام کر لے تو شاباش دوں گا، حمزہ شہباز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبا زنے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں احتجاجاً حلف اٹھانے آئے تھے،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، عوام حکومت کی معاشی پالیسیوں کا رونا رورہے ہیں،اشیائے خوردونوش کی قیمت6گنا بڑھ گئی ہے،جھوٹ اور کنٹینر کی سیاست حکومت کا وطیرہ بناہوا ہے،

    حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ حکومت کے لچھن یہی رہے تو ملک اقتصادی طور پر تباہ ہوجائےگا،پی ٹی آئی نے عوام کو سبز باغ دکھائے تھے،عوام پی ٹی آئی کے جھوٹ تلے دفن ہوگئے ہیں،جھوٹ کے پیر نہیں ہوتے،حکومت سے ٹماٹر تک نہیں سنبھالا جاتا،انہیں ٹماٹر کی قیمت تک کا علم نہیں،

    حمزہ شہبا زنے مزید کہا کہ نالائقوں کا سدباب نہ کیا تو حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچےگا،وزیراعظم نے چند روز قبل موٹروے منصوبے کا افتتاح کیا،پی ٹی آئی سی پیک کی مخالفت کرتی تھی،دوائیاں، سبزیاں ، پھل سب کی قیمتیں چھ گنا بڑھ گئی ہیں،ملوں کارخانوں میں ملازمت پیشہ طبقہ تاجر سب معیشت کا رونا رو رہے ہیں،اگر یہ حکومت ن لیگ کی پرفارمنس کا 25 فیصد بھی کرلےتو شاباش دوں گا،جھوٹ بولنا حکومت کی عادت بن چکی ہے،

  • ایک بار پھر…اسد عمر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    ایک بار پھر…اسد عمر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسدعمرکو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کےعہدے سے ہٹا دیا گیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اسد عمرکوعہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا، اسد عمر کے وفاقی وزیربننے کے بعد قائمہ کمیٹی کی صدارت واپس لی گئی

    قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کاعہدہ اسدعمرکے حلف اٹھانے کے بعدخالی تصورہوگا،نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئےقائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس جلد طلب کیاجائے گا

    واضح رہے کہ ایوان صدر میں اسد عمر نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا حلف لے لیا، صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سے حلف لیا تھا،

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی و ترقی کی ذمہ داری بڑی اہم ہے ، سی پیک کی وجہ سے یہ ذمہ داری بہت بڑھ گئی ہے، خدمت کے لیے پہلے اوراب بھی حاضرہوں،اسپیشل انیشیٹو بارے وزیراعظم ہی بتائیں گے، اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری آرہی ہے،ملک میں نوجوانوں کے لیے روزگارکے مواقع پیدا کرنے ہیں،

    تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آ گئی، اسد عمر نے ایسی بات کیا بات کر دی کہ …..

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر نے جاری پیغام میں کہا کہ ان تمام لوگوں کا جنہوں نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے میں تہہ دل سے مشکور ہوں. کوشش بھرپور ہو گی. کامیابی کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کرتے ہیں. لیکن میرے دل کی آواز کل بھی کہتی تھی اور آج بھی کہتی ہے…. بنے گا نیا پاکستان… انشاءاللہ

    وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے

    اسد عمر کے دوبارہ کابینہ میں شمولیت کی خبر باغی ٹی وی نے 23 ستمبر کو دی تھی، وفاقی کابینہ میں ہو گی ایک بار پھر تبدیلی، اسد عمر پھر وزیر بننے کو تیار

    وزیر اعظم نے اسد عمر کوکونسا عہدہ دیدیا ؟ بڑی خبر آ گئی

    واضح رہے کہ اسد عمر نے وزارت خزانہ سے ایک پریس کانفرنس میں استعفیٰ دیا تھا، شیخ رشید نے بھی اس عمر کو ملاقات کر کے منانے کی کوشش کی تھی، اسد عمر کو عمران خان کا انتہائی قریبی دوست سمجھا جاتا ہے، وزارت سے استعفیٰ دینے پر عمران خان کی حکومت کو ناکام کہا جانے لگا تھا، اس کے بعد عمران خان نے کابینہ میں مزید تبدیلیاں کیں اور آئندہ بھی کرنے کا اعلان کیا.

    وزیراعظم کا نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام کا اعلان

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    اسد عمر کو عمران خان نے حکومت کی ابتدا میں وزیر خزانہ بنایا تھا تا ہم کابینہ میں ردو بدل ہوئی تو اسد عمر نے و زارت چھوڑی جس کے بعد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مقرر کیا گیا، اسد عمر نے مزید وزارت لینے سے انکار کیا تھا. تاہم بعد ازاں انہیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا

  • کتنا بزدل کھلاڑی ہے، اپنے اوپر آتی ہے تو راہ فرار اختیار کرتا ہے،مولانا فضل الرحمان

    کتنا بزدل کھلاڑی ہے، اپنے اوپر آتی ہے تو راہ فرار اختیار کرتا ہے،مولانا فضل الرحمان

    کتنا بزدل کھلاڑی ہے، اپنے اوپر آتی ہے تو راہ فرار اختیار کرتا ہے،مولانا فضل الرحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کیس سے 5سال راہ فراراختیارکیا گیا،حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، عمران خان کرسی پرقابض نظر آرہے ہیں، حکومتی رٹ ختم ہوجائے تواتحادیوں کونوٹس لینا چاہیئے،ہم پرامن طریقے سے اسلام آباد گئے،آزادی مارچ سے کوئی ٹریفک نہیں رکی،

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ استعفے کےعلاوہ اورکوئی راستہ نہیں،اب یہ تحریک ملک کے بازاروں تک جائے گی، ایک سال میں ملکی معیشت تباہ ہوگئی، کہتے ہیں کھلاڑی ہوں،مقابلہ کرنا جانتاہوں مگر اکبر ایس بابر کے مقابلے سے بھاگنے کی کوشش ہور ہی ہے،کتنا بزدل کھلاڑی ہے، اپنے اوپر آتی ہے تو راہ فرار اختیار کرتا ہے،امید ہے چیف الیکشن کمشنر عہدے سے ریٹائرمنٹ سے پہلے اس کا فیصلہ دیں،چیف الیکشن کمشنر ریٹائرمنٹ سے پہلےفارن فنڈنگ کیس کافیصلہ دیں ورنہ انھیں ایکسٹینشن دی جائے،

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کامطالبہ تھا کہ ناجائز حکومت کا خاتمہ کیا جائے،پوری قوم اور کارکنوں کا شکار گزار ہوں ،قوم نےسردی کوبرداشت کیا مگر حوصلے پست نہ ہوئے،رہبر کمیٹی نے شاہراہوں کی بندش ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کارکنوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایک ہفتے سے شاہراہیں بند رکھیں،یہ کیا جانیں ملک کا غریب کس کرب سے زندگی گزار رہا ہے،استعفا یا پھر تین مہینے کے اندر اندر الیکشن کرائے جائیں،

  • خیبرپختونخواہ میں آٹے کی قلت ہے یا نہیں؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے بتا دیا

    خیبرپختونخواہ میں آٹے کی قلت ہے یا نہیں؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے بتا دیا

    خیبرپختونخواہ میں آٹے کی قلت ہے یا نہیں؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت مسائل کےحل کیلئےکوشاں ہے.خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس میں احساس پروگرام پر بریفنگ دی گئی،منصوبے میں 134پروگرا م اور پالیسیاں شامل ہیں احساس پروگرام کے تحت ڈیجیٹل ادائیگیوں کاطریقہ کار اپنایاگیا ہے،پورے ملک میں 8زونز بنائے گئے ہیں جن میں سروے ہوگا،احساس پروگرام میں وفاق،ڈونرز اور صوبائی حکومت معاونت کرے گی

    شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ اسکالرشپس کے حوالے سے معلومات کے لیے ایپ تیا ر کی گئی ہے،قدرتی آفات کےدوران عوام کی فوری مددکرنابھی احساس پروگرام کا حصہ ہے،بارشوں سے گندم کی فصلوں کو 34فیصدنقصان پہنچا،خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتیں واپس اپنی سطح پر آگئی ہیں،خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران نہیں ،احساس ایپ 10روز میں جاری کردیں گے،سٹیزن ایپ بھی ایک ماہ میں جاری ہوجائےگی،ریسکیو1122کے چاراسٹیشنز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے

  • آزادی مارچ کا پلان سی، کل جمعہ کو کیا کریں گے؟ اکرم درانی نے اعلان کر دیا

    آزادی مارچ کا پلان سی، کل جمعہ کو کیا کریں گے؟ اکرم درانی نے اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے کل جمعہ کو ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کر دیا، کل جمعہ کو ملک بھر میں حکومت کے خلاف جلسے کئے جائیں گے، اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین جے یو آئی ف کے رہنما اکرم درانی نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جلد ہی خوشخبری ملے گی، تمام ادارے حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔ کل پورے ملک میں جلسے جلوس ہونگے،

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    اکرم درانی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اخلاقی طور پر وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوں، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ میں عدالتوں  کے پیچھے چھپنے کا معاملہ ختم ہوا، الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے بعد عمران خان کی پارٹی ختم ہو جائے گی۔ دھرنے کا مقصد اور فائدہ جلد عوام کے سامنے آجائے گا،

    اکرم درانی کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف جلد ہی واپس آ جائیں گے،سابق وزیراعظم نواز شریف بیمار بیوی کو چھوڑ کر وطن واپس آئے، بیماری پر گپ شپ لگائی جا رہی ہے، بہت سے لوگ ابھی ٹی وی پر بیٹھ کر بیماری پر واویلا کر رہے ہیں۔

    اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرام درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن متحد ہے، آزادی مارچ ،نواز شریف کےبیرون ملک جانے سے حکومت بوکھلا گئی ،عمران خان قوم پرترس کھائیں اورگھرچلے جائیں، حکومت پردباؤبڑھانے کیلئے ضلعی سطح پرجلسے کیے جائیں گے،

  • نوازشریف 2 دن میں چلے گئے،ایک قیدی 6 سال سے واپس نہیں لا سکے، سیکرٹری داخلہ،خارجہ کو جیل بھیجوں گا، عدالت

    نوازشریف 2 دن میں چلے گئے،ایک قیدی 6 سال سے واپس نہیں لا سکے، سیکرٹری داخلہ،خارجہ کو جیل بھیجوں گا، عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی جیل میں قید طارق عزیز کو پاکستان کی جیل میں منتقل کرنے کا کیس،پاکستانی قیدی کو پاکستان منتقل کرنے کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری خارجہ،برطانیہ میں پاکستانی سفیر کویہاں پیش ہونا پڑے گا،تینوں افسران برطانیہ کی جیل میں قید پاکستانی کو ساتھ لےکرپیش ہوں،پاکستانی قیدی کوعدالت کے سامنے پیش نہ کیا تو کرمنل کارروائی کروں گا،

    عدالت نے مزید کہا کہ وزارتوں کےنمایندےلکھ کردیں کب مجرم کو عدالت میں پیش کریں گے،جسٹس محسن اختر نے وزارت خارجہ کے نمایندے کو ہدایت کی کہ لکھ کر دیں ورنہ تحریری فیصلہ جاری کرونگا، عدالتی حکم پر عمل نہ کیا تو سیکریٹری خارجہ،داخلہ اور سفیر کو جیل بھیج دوں گا،

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نواز شریف جانا چاہیں تو 2 دنوں میں چلےجائیں،یہاں برطانیہ سے پاکستانی شہری کو واپس لانے کا طریقہ طے کرنے پر6 سال لگے،یہی سب دیکھنے کے بعد تو لوگ باتیں کرتے ہیں،اس قیدی کیلئےائیر ایمبولینس تو نہیں آئے گی یہ سب تو امیروں کیلئے ہے،اگر ایک ملک دوسرے سے یہ کام بھی نہیں کراسکتا تو بند کردیں یہ ایمبیسیاں،ایک وزارت دوسری کے ساتھ پنگ پانگ کھیل رہی ہےتیسری رٹ میں 24 ویں سماعت ہے،

    عدالت نے کہا کہ وزیراعظم کو کہا سیکریٹری داخلہ،خارجہ اور برطانوی سفیر کے خلاف ایکشن لیں،پتہ نہیں نظام کیسے چلا رہے ہیں، اللہ ہی حافظ ہے،

    نمائندہ کابینہ ڈویژن نے کہا کہ کابینہ سیکریٹری نےتینوں کے خلاف کارروائی کیلئےوزیراعظم کو لکھا ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ گریڈ ایک سے 21 تک ملازمین صرف خط و کتابت کی حد تک ہیں،ہمیں وزیراعظم کے آرڈر کی ضرورت نہیں،ہم نے تو صرف بتایا ہے کہ یہ آپ کے کرنے کا کام ہے،اگر کام نہیں کرنا تو بند کردیں ہائی کمیشن کو،ملک و قوم کےاربوں کروڑوں روپے لگ رہےہیں، یہی وجہ ہے سارے نظام کو گالیاں دیتے ہیں تو کوئی جواب نہیں دیتے،ہائی کمیشن والے ڈالرز اور پاوَنڈمیں تنخواہ لے رہے ہیں اور لوگ مر رہے ہیں،

    واضح رہے کہ محمد طارق عزیز کو برطانیہ کی عدالت نے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی،طارق عزیز نے برطانیہ میں وطن واپسی کی درخواست دی جو منظور ہوئی،لندن میں پاکستانی سفارتکانے نے دستاویزات دفتر خارجہ کو خط کے ذریعے بھیجے،2017 میں وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری کی یقین دہانی پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی تھی،طارق عزیز قتل کے جرم میں 2011 سے برطانیہ کی جیل میں قید ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے چودھری پرویز الہیٰ کی ملاقات، سپیکر پنجاب اسمبلی نے کیا اہم اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب سے چودھری پرویز الہیٰ کی ملاقات، سپیکر پنجاب اسمبلی نے کیا اہم اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب سے چودھری پرویز الہیٰ کی ملاقات، سپیکر پنجاب اسمبلی نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے ملاقات کی ہے،دونوں رہنماوں میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے ا مور، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ملکر کام کرتے رہیں گے-

    ”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

    اس موقع پر چوھدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔سابق دور میں ترقی کے نام پر تماشہ کیا گیا-خادم اعلیٰ کی شو بازیاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں -اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں – سابق دور میں صوبے کا حلیہ بگاڑا گیا۔ میر ے دور حکومت میں پنجاب ترقی کی عملی تصویر پیش کررہا تھا۔ہم نے صوبے کے خزانے کو سرپلس چھوڑا،بدقسمتی سے ماضی کی حکومت نے صوبے کو دیوالیہ کردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ورکنگ ریلیشن ہر آنیوالے وقت میں مزید مضبوط ہوگا ، ترقی کےسفر میں اتحادیوں کو ساتھ لے کرچلیں گے،

    ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے اور اتحادی امور پر بات چیت کی گئی،