Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • قائمہ کمیٹی داخلہ میں ای سی ایل کے قانون پر عملدرآمد کے معاملے پر بحث،کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    قائمہ کمیٹی داخلہ میں ای سی ایل کے قانون پر عملدرآمد کے معاملے پر بحث،کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    قائمہ کمیٹی داخلہ میں ای سی ایل کے قانون پر عملدرآمد کے معاملے پر بحث،کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی داخلہ میں ای سی ایل کے قانون پر عملدرآمد کے معاملے پر بحث ہوئی،قائمہ کمیٹی کے چیئرمین رحمان ملک نے کہا کہ اداروں میں تھوک کے حساب سے فائلیں چلتی ہیں،جس کا کسی مسئلے کےلیے باہر جانا ضروری ہے اسے رعایت ملنی چاہیے، شہزاد وسیم نے کہا کہ حکومت اگر کسی کو بھیجتی ہے تواس کی ذمہ داری لیتی ہے،اس معاملے کو دیکھا جا سکتا ہے مگر عدالتی معاملات میں مداخلت نہیں ہو سکتی،

    وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کر دیا

    رحمان ملک نے کہا کہ ہم کوئی چیز تھوپنا نہیں چاہ رہے پالیسی میں نظر ثانی کی تجویز دے رہے ہیں،جاوید عباسی نے کہا کہ کمیٹی نے بلیک لسٹ میں خامیوں کو ختم کرایا،سب سے چھوٹا قانون تھا جسے ایوان میں منظور کیا گیا،ہر دوسرا شخص ای سی ایل کے قانون کا شکار ہو رہا ہے،

    پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

    نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

    طاہر بزنجو نے کہا کہ اس حد تک نہیں جانا چاہیے جس پر بعد میں افسوس ہو، رحمان ملک نے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا قانون 4لائنوں کا ہے،ای سی ایل قانون کو ایسے سامنے لایا جا رہا ہے جیسے پورا ملک اس پر چل رہا ہے،

  • اکرم درانی کی درخواست ضمانت پر چیف جسٹس کے اہم ریمارکس ، کیا کہا؟ اہم خبر

    اکرم درانی کی درخواست ضمانت پر چیف جسٹس کے اہم ریمارکس ، کیا کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے سماعت کی،

    نیب نے عدالت میں بیان دیا کہ اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کر رکھے، اکرم درانی کے وکیل نے کہا کہ دو ہفتے میں 2بارنیب کے پاس جارہا ہوں، عدالت نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کیس میں لکھا بھی تھا لیکن آپ نے ان کو گرفتار کرلیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب لوگوں کو ٹارچر کرسکتا ہے نہ اختیار کا غلط استعمال کرسکتا ہے،ایک فیصلے میں محسوس کیا کہ نیب کا سارا زور پلی بارگین پر ہوتا ہے،یہاں کہہ جاتے ہیں وارنٹ نہیں بعد میں وارنٹ جاری کرکے گرفتار کرلیتے ہیں

    چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ نیب کو کسی بھی گرفتاری کا جائز جواز بتانا بھی ضروری ہے،نیب کسی کو ٹارچر کرنے کے لیے تو گرفتار نہیں کر سکتا، نیب تفتیش کےلیےبھی روز طلب کر سکتا ہے،

    جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم درخواست نمٹا دیں اورکل آپ انہیں گرفتار کرلیں وارنٹ جاری کرکے پھرکیاہوگا؟ ایک کیس میں پہلے ایسا ہو بھی چکا ہے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نئے شواہد سامنے آنے پر ہی کسی کو گرفتار کیا جاتا ہے،

    اکرم درانی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ اگر نیب وارنٹ جاری کرے تو پہلے ہمیں بتائے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کوئی قانون نہیں ہے کہ ہم پہلے کسی کو بتائیں،اکرم درانی کے فرنٹ مین رحمت اللہ کے وارنٹ جاری کیےہیں،

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ملزم کےبھاگ جانےکاخطرہ ہے تواس کا نام ای سی ایل پرڈال دیں،نیب پراسیکیوشن بہت کمزور ہے اس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، بیرون ممالک میں گرفتار نہیں کیا جاتا بلکہ ٹرائل کیا جاتا ہے،نیب کیوں لوگوں کوگرفتار کرناچاہتا ہے،

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے،ابھی تک اکرم درانی کی گرفتاری کے لیے کافی موادنہیں

    نیب کے بیان کے بعد عدالت نے اکرم درانی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دیں،اکرم درانی کے سیکریٹری رحمت اللہ کے خلاف کیس کی مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے رحمت اللہ کی درخواست ضمانت پر نیب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت دی،

    درخواست گزار اکرم درانی نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام سے تعلق اور آزادی مارچ کے باعث نیب ہراساں کر رہا ہے، نیب اپنے قیام سے ہی پولیٹیکل انجینیرنگ کیلیے استعمال ہوتا آیا ہے،

    نیب کے مطابق اکرم درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور 2 رہائشی منصوبوں میں کرپشن انکوائریزچل رہی ہیں ،

    گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی

    اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

    اکرم درانی نے اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائرکی تھی درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے.

    حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے خلاف نیب تحقیقات کے سلسلہ میں اکرم درانی کے داماد وسابق ایم پی اے عرفان درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ہیں

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

  • پاراچنارمیں 5سالہ بچی  کے ساتھ زیادتی اورقتل کیس پررحمان ملک کا نوٹس

    پاراچنارمیں 5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اورقتل کیس پررحمان ملک کا نوٹس

    پاراچنارمیں 5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اورقتل کیس پررحمان ملک کا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے پاراچنارمیں5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اورقتل کیس پرنوٹس لے لیا،سینیٹر رحمان ملک نےسیکریٹری داخلہ اورمتعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی،چیئرمین قائمہ کمیٹی رحمان ملک نے کے پی حکومت اور آئی جی پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا،سینیٹر رحمان ملک نےبچی کے قتل اور زیادتی سے متعلق رپورٹ10دن میں طلب کرلی،

    5سالہ گل سکینہ پاراچنار کے گاوں پیواڑ میں چند روز پہلے ریپ کے بعد مردہ پائی گئی تھی،5سالہ گل سکینہ اسکول گئی مگر واپس نہ آئی جو بعد میں پانی کے تالاب میں پائی گئی،سینیٹر رحمان ملک نے ننھی گل سکینہ کے ریپ و قتل پر شدید دکھ و درد کا اظہارکیا.

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت ننھی بچی گل سکینہ کے قاتل فوری گرفتار کرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچائے، بچوں سے زیادتی ،قتل کرنےوالے ظالموں کو سر عام پھانسی دی جائےتاکہ عبرت حاصل ہو،آئی جی پولیس کے پی خود ننھی بچی گل سکینہ کے قتل کی تفتیش کی نگرانی کرے،

  • بھارت سے کسی خیر کی توقع نہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کیا کشمیر کے حوالہ سے مطالبہ

    بھارت سے کسی خیر کی توقع نہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کیا کشمیر کے حوالہ سے مطالبہ

    بھارت سے کسی خیر کی توقع نہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کیا کشمیر کے حوالہ سے مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ کمیشن کا قیام کیا جائے ،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے،مقبوضہ وادی میں آج بھی کرفیو نافذ ہے،بھارت نےمقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کررکھی ہے،بھارت غیرملکی صحافیوں کومقبوضہ وادی میں جانےکی اجازت دے، بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے اہلکاروں کوجانےکی اجازت دے، بھارت کاسب سے بڑی جمہوریت ہونے کادعویٰ سب کے سامنے عیاں ہوگیاہے ،بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کئی ماہ سے سلب کیے ہوئےہیں.

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کرنل حبیب اللہ نیپال سے لاپتہ ہوئے تھے کرنل حبیب ظاہر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ دیکھا ہے جو کہ بظاہر جعلی نظر آتا ہے،کرنل حبیب کے اہلخانہ اور حکومت پاکستان ان کے حوالے سے پریشان ہے،سیاچن ایک متنازعہ علاقہ ہے،بھارت سیاچن کو سیاحت کے لیے کیسے کھول سکتا ہے؟گلگت بلتستان کو کبھی بھی صوبہ بنانے کا نہیں کہا

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے،بھارت پاکستان کےساتھ آگے بڑھنے سے گھبراہٹ کا شکا ر ہے،بھارت میں انتہا پسندی تیزی سے بڑھ رہی ہے،بھارت میں اقلیتوں کےساتھ ناانصافی ہورہی ہے، بھارت نےحریت رہنماؤں کو کئی روز سے قید کررکھا ہے،بھارت سےکسی خیر کی توقع نہیں ہے،

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کا معاملہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے،یہ باعث فخر ہے پاکستان کی ایدھی فاؤنڈیشن کو شیخ عیسیٰ ایوارڈ دیا گیا ،

  • منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد پرہاتھ ڈالا گیا تو انہوں نے کیا طریقہ اپنایا؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

    منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد پرہاتھ ڈالا گیا تو انہوں نے کیا طریقہ اپنایا؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

    منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد پرہاتھ ڈالا گیا تو انہوں نے کیا طریقہ اپنایا؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی،منشیات ا سمگلنگ میں ملوث خاتون نزہت بی بی کی سزا کےخلاف اپیل خارج کر دی گئی

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

    نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

    سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

    چیف جسٹس نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد پرہاتھ ڈالا گیا تو وہ خواتین کو استعمال کرنے لگے،خواتین کی پکڑ دھکڑ شروع ہوئی تو بچوں کو استعمال کیا گیا،جیسے جیسے قانون بہتر ہوتا ہے جرائم پیشہ عناصر طریقہ واردات بھی بدل لیتے ہیں

    لیڈی ہیلتھ ورکرز کو رات کے وقت بلانے پر سپریم کورٹ کے ریمارکس،بیان حلفی میں کیا کہا گیا؟

    جعلی ڈگریوں پرملازمت کیس میں سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

    وکیل نے کہا کہ ملزمہ کی بیٹی کی شادی ہے،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سزا ختم کی جائے جس پر جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ادارے منشیات سپلائی کرنےوالوں پر ہاتھ نہیں ڈالتے،منشیات سپلائی کرنےوالےغربت کے ہاتھوں مجبور ہوتے ہیں

    قبل ازیں منشیات کے ایک اور کیس میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دونوں مجرمان کی عمرقید برقرار رکھی ،ہائیکورٹ نے عزت اللہ کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کیا تھا، روبینہ کی عمرقید کو برقرار رکھا.

    دوران سماعت جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر نہیں بیٹھتی، ملزم روبینہ کے وکیل نے کہا کہ روبینہ کو علم نہیں تھا کہ گاڑی میں منشیات ہے،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ اگر ملزمہ روبینہ نے گاڑی والے سے لفٹ لی تو وہ فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی،

    کے پی کے میں شجرکاری پرسپریم کورٹ کے ریمارکس جان کر ہوں حیران

    نہ اسلام جھوٹ کی اجازت دیتا ہے اور نہ قانون، چیف جسٹس کے قتل کیس میں ریمارکس

  • فردوس باجی گھبرانا نہیں اگلی نوکری کے لیے سی وی تیار کرنا شروع کردیں،طلال چودھری

    فردوس باجی گھبرانا نہیں اگلی نوکری کے لیے سی وی تیار کرنا شروع کردیں،طلال چودھری

    فردوس باجی گھبرانا نہیں اگلی نوکری کے لیے سی وی تیار کرنا شروع کردیں،طلال چودھری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کا فردوس عاشق اعوان کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی،کس ملک کے وزیراعظم کی بات کر رہی ہیں ،بلا تفریق احتساب،کس ملک کے وزیراعظم کی بات کر رہی ہیں،جوایک پارٹی میں کھڑے نہیں ہوسکتے وہ اپنے نظریے اورموقف پہ کیسےکھڑے ہو سکتے ہیں،بلاتفریق احتساب ہے تو اپنے نئے باس کے سارے بچوں کے اکاؤنٹس ڈکلیئرکروائیں

    طلال چودھری نے مزید کہا کہ بلاتفریق احتساب ہے نئے باس کی ساری بیویوں،سارےفارن اکاؤنٹس ڈکلیئرکروائیں،اصلی   چور اب پکڑا گیا ہے جو20 سال سے شور مچارہا ہے،دوسروں کو چور کہہ رہا ہے،بلا تفریق احتساب کی اصلیت علیمہ باجی کی جادو کی سلائی مشینیں ہیں،بلا تفریق احتساب کی اصلیت جہانگیرترین کی منی لانڈرنگ،23 جعلی اکاؤنٹس،شرم آنی چاہیے،بلا تفریق احتساب کی اصلیت زلفی بخاری بغل بچہ،عمران صاحب کا1لاکھ3ہزارٹیکس ہے،

    اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    طلال چودھری نے مزید کہا کہ فردوس باجی گھبرانا نہیں اگلی نوکری کے لیے سی وی تیار کرنا شروع کردیں،فردوس باجی چوری نہیں کی تو تلاشی اور رسیدیں دیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹر کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی جسے خود رہبری کی ضرورت ہے, مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ہم اپنے موقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں،دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پربڑا فیصلہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پربڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پربڑا فیصلہ دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ زیادتی کیس کی تفتیش اے ایس پی سے کم رینک کاافسرنہیں کرے گا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر  من اللہ نےتحریری فیصلہ جاری کردیا،زیادتی کے واقعات کے سدباب کیلئے عدالت نے خصوصی ہدایات بھی جاری کر دیں

    عدالت نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خصوصی لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی،عدالت نے تحریری فیصلے  میں کہا کہ بچوں سے زیادتی کے ملزمان کا میڈیکل بورڈ سے معائنہ کرایا جائے،ضمانت کی درخواست آنے پر ملزم کے کریمنل ریکارڈ کو حصہ بنایا جائے ،کریمنل ریکارڈ سے تعین کیا جائے کہ ضمانت کی صورت میں دوبارہ جرم کا امکان تو نہیں،عدالت نے بھارہ کہو زیادتی کیس کے تحریری حکمنامے میں ہدایات جاری کیں.

     

     

  • لیڈی ہیلتھ ورکرز کو رات کے وقت بلانے پر سپریم کورٹ کے ریمارکس،بیان حلفی میں کیا کہا گیا؟

    لیڈی ہیلتھ ورکرز کو رات کے وقت بلانے پر سپریم کورٹ کے ریمارکس،بیان حلفی میں کیا کہا گیا؟

    لیڈی ہیلتھ ورکرز کو رات کے وقت بلانے پر سپریم کورٹ کے ریمارکس،بیان حلفی میں کیا کہا گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ ڈاکٹر ذوالفقارعلی دھاریجو کو نوکری سےنکال دیں یہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو رات کے وقت بلاتے ہیں۔ ان کیخلاف ایف آئی آر درج کراکے شام تک گرفتار کرا لیتے ہیں۔

    جعلی ڈگریوں پرملازمت کیس میں سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

    جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ اپنے تمام کرپٹ لوگوں کا دفاع کرتے ہیں۔ عدالت نے ذوالفقار علی دھاریجو کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کیلئے توبہ کر لیں۔

    جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لیڈی ہیلتھ ورکز کیس کی سماعت کی۔ سندھ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے انچارج ڈاکٹر ذوالفقار علی دھاریجو نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا۔ بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ کسی لیڈی ہیلتھ ورکر کو دفتری اوقات کے بعد نہیں بلایا، خواتین کے ساتھ ہراسگی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    اس موقع پر جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ہڑتال کی اور ہائی وے کو بند کیا تب ان کی بات سنی گئی، اعداد و شمار معلوم ہیں کہ پولیو کے کتنے کیسز سندھ سے آرہے ہیں؟ 19 گریڈ کے ملازم کو 20 گریڈ میں تعینات کیا ہوا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ عدالتی آبزرویشن سے ڈاکٹر ذوالفقار علی دھاریجو کا کیریئر داغدار ہوجائے گا، اب ڈاکٹر ذوالفقار علی دھاریجو کو ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا انچارج لگا دیا ہے۔

    اس پر جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کیا اب وہاں بھی عورتیں ہوں گی؟ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ شبیر شاہ نےعدالت کو بتایا کہ ہیپاٹائیٹس پروگرام میں خواتین نہیں۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

  • ایک دہشت گرد سے کہلوایا گیا کہ اس نے مجھ سے ملاقات کی،وزیراعلیٰ سندھ

    ایک دہشت گرد سے کہلوایا گیا کہ اس نے مجھ سے ملاقات کی،وزیراعلیٰ سندھ

    ایک دہشت گرد سے کہلوایا گیا کہ اس نے مجھ سے ملاقات کی،وزیراعلیٰ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل شام مجھے پتہ چلا ایک ویڈیو آئی تھی،ڈی جی رینجرز سے اس حوالے سے بات کروں گا،میں اس دہشت گرد کو جانتا بھی نہیں نہ کبھی ملا ہوں،لگتاہے متعلقہ ایس ایس پی میرے خلاف سازش میں ملوث ہے ،پولیس سے کہا ہے کہ مکمل انکوائری کریں،2017 میں جب وہ گرفتارہوا تھا تو وہ رینجرز کی تحویل میں تھا،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی،

    صحافی نے وزیراعلیٰ سندھ سےسوال کیا کہ دہشت گرد نے آپ سے متعلق انکشاف کیا ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جس نے کہانی بنائی ہے اس تک پہنچ چکا ہوں،ایک دہشت گرد سے کہلوایا گیا کہ اس نے مجھ سے ملاقات کی ،غلط نمبر پلیٹ والی گاڑی کےخلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے،کل شام پتہ چلا کہ گاڑی گورنر ہاوَس کی ہے،جعلی نمبرپلیٹ والی گاڑی کامیڈیا کے ذریعے علم ہوا،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں ردوبدل مرضی سے کروں گا کسی سے پوچھ کر نہیں،میں اسمبلی اور عوام کو جواب دہ ہوں،

  • پی آئی اے میں بزنس پلان پر عمل درآمد جاری، طیاروں میں اضافہ

    پی آئی اے میں بزنس پلان پر عمل درآمد جاری، طیاروں میں اضافہ

    پی آئی اے میں بزنس پلان پر عمل درآمد جاری، طیاروں میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے میں بزنس پلان پر عمل درآمد جاری ہے،پی آئی اے کے بیڑے میں ایئر بس320طیارے کی شمولیت ہوئی ہے،ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا طیارہ ائیربس 320استنبول سے کراچی پہنچ گیا جس سے پی آئی اے میں ایئر بس 320طیاروں کی تعداد 12ہوگئی

    پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

    ایک سال گرائونڈ رہنے کے بعد پی آئی اے کا اے تھری ٹوئنٹی اڑان کے قابل

    پی آئی اے کا موجودہ فلیٹ33طیاروں پر مشتمل ہے،آئندہ ماہ مزید ۱یک ایئر بس کی شمولیت سے فلیٹ کی تعداد 34ہوجائے گی،دوسرا طیارہ 6دسمبر کو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل کیاجائے گا

    پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، یہ انکشاف آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی تاریخ میں تمام جہاز آپریشنل ہیں،پی آئی اے2020میں مزید 3طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرے گا،نئے طیاروں سے پی آئی اے اندرون و بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کرے گا۔

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد، چار گرفتار

    پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز (پی آئی اے )کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) محمد ارشد محمود کے مطابق قومی ائرلائن کے منافع میں اکتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے

    وزیر اعظم عمران خان نے  کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نہ صرف قومی ادارہ ہےبلکہ ملک کی پہچان بھی ہے، ماضی کی منافع بخش ایئرلائن بدانتظامی،غفلت کی وجہ سےمشکلات کاشکارہوا، حکومت پی آئی اے کومنافع بخش اورفعال ادارہ بنانے کے لیےکوشاں ہے،