Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پیرا گون سیکنڈل کیس ،خواجہ سعد رفیق کی خواہش ہوئی پوری،عدالت نے حکم دے دیا

    پیرا گون سیکنڈل کیس ،خواجہ سعد رفیق کی خواہش ہوئی پوری،عدالت نے حکم دے دیا

    پیرا گون سیکنڈل کیس ،خواجہ سعد رفیق کی خواہش ہوئی پوری،عدالت نے حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیرا گون سیکنڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ، احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کہا کہ گواہ اعجاز احمد اور مقصود احمد کا بیان ریکارڈ کیا جانا ہے ،آپکے کمنٹس کیا ہیں،یہ میری عدالت ہے میں نے اسکو چلانا ہے،

    خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں کہا کہ 22 منٹ روکے رکھا گیا ہے، کمرہ عدالت لانے سے پہلے، جوڈیشل کمپلیکس پہنچا کر 22 منٹ تک گاڑی میں بند رکھا گیا،پولیس کا کام ہے ڈسپلن کو برقرار رکھنا،آج بھی پولیس نے میگا فونز کا استعمال کیا،اوپن کورٹ سے کسی کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟ پولیس والے وکلاء اور صحافیوں کو دھکے دیتے ہیں،

    جس پر عدالت نے کہا کہ میں نے نوٹس لے لیا سب سے تحریری جواب مانگا ہے، باقاعدہ حکم جاری کروں گا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں ویسے قومی اسمبلی میں اس معاملے پر تحریک استحقاق بھی پیش کروں گا، جس پر عدالت نے کہا کہ وہ آپ کریں یہ آپکا آئینی حق ہے،

    عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شرکت کی اجازت دے دی

    خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں کہا کہ اگر آپکی اجازت ہو تو جب تک محکمہ داخلہ کی اجازت ملتی ہے میں کمرہ عدالت میں بیٹھ جائوں؟میں میڈیا سے بات کرنا چاہتا ہوں میرے سر پر سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس والے میرے سر پر کھڑے ہیں،میں ایک منتخب نمائندہ ہوں آئین کے تحت مجھے یہ بات کرنے سے تو نہیں روک سکتے،

    بتا دیتے،میں گھرآکرنوٹس دے دیتا،عدالت نے خواجہ برادران کیس میں کس پر کیا برہمی کا اظہار؟

    عدالت نے کہا کہ آپ کمرہ عدالت میں بات نہ کریں، باقی آپکو اپنے وکیل سے مشورہ کرنے اجازت ہے، عدالت نے حکم دیا کہ خواجہ سعد رفیق کو وکیل سے گفتگو کرنے کیلئے اوپن ماحول دیا جائے،

    عدالت نے کیس کی مزید سماعت کچھ دیر تک ملتوی کر دی

    خواجہ برادران کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، عدالت پہنچنے پر خواجہ سعد رفیق آج پھر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے؛

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے

  • توہین عدالت کیس، فردوس عاشق اعوان کو ملی عدالت سے بڑی خوشخبری

    توہین عدالت کیس، فردوس عاشق اعوان کو ملی عدالت سے بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ایکسل لوڈ قانون پراس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ایکسل لوڈکےقانون سے متعلق عدالت تفصیلی فیصلہ دےگی،اسلام آباد ہائیکورٹ نےایکسل لوڈسےمتعلق مرکزی کیس بھی ہدایت کے ساتھ نمٹا دیا، عدالت نے کہا کہ عدالت اور انتظامیہ ایکسل لوڈقانون کو معطل نہیں کرسکتی،

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ عدالت نےحکم امتناع کے بعدایکسل لوڈ کےقانون پرمکمل عمل درآمدکی ہدایت کی،فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے ایم 9موٹروے پرایکسل لوڈپرعمل درآمد روک دیا،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاٹویٹ عدالتی حکم کی صریحاً خلاف ورزی ہے،عدالت کی حکم عدولی پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف پہلے بھی توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ ہے،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 25 نومبر کو محفوظ فیصلہ سنائیں گے ,سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدالت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ملزم کو خصوصی رعایت دینے کے لیے شام کے وقت عدالت لگائی گئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

  • پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

    پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا ایک اورکارنامہ سامنے آیا ہے، خاتون نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج کروا دی، بلک ہیڈ سیٹوں کا معاملہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل تک جا پہنچا، اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی خواتین کو بلک ہیڈ سیٹوں سے اٹھایا دیا گیا۔

    ایک سال گرائونڈ رہنے کے بعد پی آئی اے کا اے تھری ٹوئنٹی اڑان کے قابل

    معمر خاتون اور اسکی بھتیجی نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کر دی۔ وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پرواز پی کے 701 کی اضافی گنجائش والی سیٹوں کیلئے 60 پاؤنڈ ادا کیے، کیپٹن انور زیدی اور عملے نے ہمیں ہراساں کیا اور طیارے سے آف لوڈ کرنے کی دھمکی دی، بلک ہیڈ سیٹوں پر سفارشی مسافروں کو بٹھا دیا گیا، بزرگ خاتون یاسمین عارف دوران سفر کمر کہ تکلیف سے دہائیاں دیتی رہی۔

    اس حوالہ سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، شکایات درست ہوئی تو ایکشن لیا جائے گا، پی آئی اے کیلئے مسافر ان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

    قبل ازیں پی آئی اے میں چوری کی وارداتیں بھی سامنے آئیں تھیں،رحیم یار خان کے شہری علاقے گلشن اقبال کے رہائشی عطاءاللہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ 29جون کو پی آئی اے کی فلائیٹ سے کراچی پہنچے جہاں سے کنٹیکٹ فلائٹ پی کے 582 کے پر سوار ہوئے تو عملہ نے ان سے درخواست کی کہ جہاز اے ٹی آر (چھوٹا طیارہ) ہے, لہذا اپنے ہینڈ بیگ جمع کروا دیں جو انہیں شیخ زید ایئرپورٹ رحیم یار خان اترتے ہی مل جائیں گے,

    شیخ زید ایئر پورٹ پر فلائٹ اترنے کے ساتھ ہی انہیں سامان مہیا کردیا گیا, جیسے ہی ایئرپورٹ سے نکل کر بیگ چیک کیا تو اس میں سے ساڑھے تین ہزار ریال, ساڑھے تین تولے طلائی زیورات غائب تھے, عطاءاللہ نے میڈیا کو بتا یا کہ انہوں نے منیجر پی آئی اے کو تحریری درخواست دے دی ہے

  • الیکشن کمیشن کویرغمال کس نے بنایا؟ فردوس عاشق اعوان نے کی مذمت

    الیکشن کمیشن کویرغمال کس نے بنایا؟ فردوس عاشق اعوان نے کی مذمت

    الیکشن کمیشن کویرغمال کس نے بنایا؟ فردوس عاشق اعوان نے کی مذمت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹر کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی جسے خود رہبری کی ضرورت ہے, مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ہم اپنے موقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں،دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں۔

    اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب  کے داعی ہیں۔پوری قوم گواہ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کسے صادق اور امین قرار دیا اور کون بددیانت ٹھہرا۔

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن  میں جمع کروائی تھی،سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح کے پاس جمع کروائی گئی درخواست میں اپوزیشن کی 8 جماعتوں کے نمائندوں نے ای سی پی پر زور دیا تھا کہ کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت کریں۔

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

  • بتا دیتے،میں گھرآکرنوٹس دے دیتا،عدالت نے خواجہ برادران کیس میں کس پر کیا برہمی کا اظہار؟

    بتا دیتے،میں گھرآکرنوٹس دے دیتا،عدالت نے خواجہ برادران کیس میں کس پر کیا برہمی کا اظہار؟

    بتا دیتے،میں گھرآکرنوٹس دے دیتا،عدالت نے خواجہ برادران کیس میں کس پر کیا برہمی کا اظہار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیراگون اسکینڈل کے حوالہ سے احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،ڈی آئی جی آپریشنزنے بدنظمی کے معاملے پرجواب جمع کرادیا عدالت نے نیب کوبھی نوٹس جاری کیے تھے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مجھے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتا دیتے،میں گھرآکرنوٹس دے دیتا،

    عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو کہا کہ مجھےتحریری طورپرجواب دیں،

    احتساب عدالت لاہورمیں خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز پیش کر دئے گئے،وکیل نے عدالت میں کہا کہ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے،خواجہ سعدرفیق کو پروڈکشن آرڈزپراسلام آباد بھجوانے کی استدعا کی گئی،

    خواجہ برادران کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، عدالت پہنچنے پر خواجہ سعد رفیق آج پھر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے؛

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان کل میانوالی میں کن منصوبوں کا افتتاح کریں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کل میانوالی میں کن منصوبوں کا افتتاح کریں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کل میانوالی میں کن منصوبوں کا افتتاح کریں گے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل میانوالی کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم عمران خان میانوالی میں 2منصوبوں کا سنگ بنیادرکھیں گے،وہ میانوالی میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے،وزیراعظم 200بستروں پر مشتمل زچہ بچہ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے،وزیراعظم عمران خان نمل یونیورسٹی کا بھی دورہ کریں گے

    اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ میانوالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، میانوالی کے دورہ کے حوالہ سے شہر بھر میں جوش و خروش پایا جاتا ہے، شہر بھر میں وزیراعظم عمران خان کی میانوالی آمد پر خیر مقدمی بینرز لگائے گئے ہیں، وزیراعظم  عمران خان کی میانوالی آمد سے قبل تمام محکمے حرکت میں آ گئے ہیں، شہر بھر کی صفائی کے لئے محکمہ بلدیہ بھی متحرک ہو چکا ہے،

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    وزیراعظم دورہ میانوالی کے دوران تاجر برادری اور حلقہ کی عوام سے بھی ملاقات کریں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 19 جولائی کو میانوالی کا دورہ کیا تھا،انہوں نے نمل انسٹی ٹیوٹ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد اور میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا.

  • اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر

    اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر

    اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اپوزیشن جماعتوں کی درخواست منظور کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی عدم موجودگی میں 2 اراکین نے اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر فیصلہ لکھوایا۔ 26 نومبر سے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر ہو گی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھی،سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح کے پاس جمع کروائی گئی درخواست میں اپوزیشن کی 8 جماعتوں کے نمائندوں نے ای سی پی پر زور دیا تھا کہ کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت کریں۔

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی جائے،اسٹیٹ بنک کا ڈیٹا، خفیہ اکاونٹس، بیرون ملک سے اربوں کھربوں روپے کی غیرقانونی رقوم کی تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے 2014 میں مذکورہ کیس دائر کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ غیر قانونی غیر ملکی فنڈز میں تقریباً 30 لاکھ ڈالر 2 آف شور کمپنیوں کے ذریعے اکٹھے کیے گئے اور یہ رقم غیر قانونی طریقے ‘ہنڈی’ کے ذریعے مشرق وسطیٰ سے پی ٹی آئی ملازمین کے اکاؤنٹس میں بھیجی گئی۔

  • پنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کے لیے بڑا اقدام

    پنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کے لیے بڑا اقدام

    پنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کے لیے بڑا اقدام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدام سامنے آیا ہے،پنجاب کے مختلف شہروں میں 32 ماڈل بازاروں میں کسان پلیٹ فارم قائم کر دیئے گئے ہیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسان پلیٹ فارم پر کاشتکار اپنی اجناس براہ راست فروخت کریں گے،کاشتکاروں کواپنی اجناس فروخت کرنےکیلئےبلا معاوضہ جگہ دی گئی ہے،لاہورڈویژن کے12 ماڈل بازاروں میں کسان پلیٹ فارم قائم کیے گئے ہیں ،بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں کسان پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،

    اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکرپاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن میں کسان پلیٹ فارم کی سہولت فراہم کی گئی ہے،ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا کے 3، 3 ماڈل بازاروں میں بھی کسان پلیٹ فارم قائم کئے گئے ہیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کا کاٹیج انڈسٹریز کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر قرضے کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے,وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سے صوبے کی صنعت ترقی کرے گی۔ سرمائے کی کمی کے باعث کاروبار کو وسعت نہ دینے والی صنعتوں کو ان قرضہ سکیموں سے بہت فائدہ ہوگا اور نوجوان نہ صرف ہنر سیکھیں گے بلکہ انہیں روزگار بھی ملے گا۔

  • رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت، لاہور ہائیکورٹ نے کس کو طلب کر لیا؟ اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت، لاہور ہائیکورٹ نے کس کو طلب کر لیا؟ اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت، لاہور ہائیکورٹ نے کس کو طلب کر لیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی ضمانت پررہائی کی درخواست پرسماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی،عدالت نےاےاین ایف کےتفتیشی افسرسے4دسمبرکوریکارڈ طلب کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری  مشتاق احمد نے درخواست ضمانت پرسماعت کی،رانا ثنااللہ کی ضمانت کی درخواست میں اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیاہے

    قبل ازیں منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسملبی راناثنااللہ کی درخواست ضمانت انسداد منشیات عدالت نے مسترد کر دی تھی،رانا ثناء اللہ کی جانب سے انکے وکیل فرہاد علی شاہ عدالت مین پیش ہوئے تھے.

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

  • توہین عدالت کی ایک اور درخواست پر آج ہو گی سماعت

    توہین عدالت کی ایک اور درخواست پر آج ہو گی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوگی، وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت پر درخواست دائرکی گئی ہے،اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے،